مومنوں میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس وعدہ کو جو اللّٰہ تعالیٰ سے کیا تھا سچا کر دکھایا
خطبات ناصر جلد دوم
۲۶۵
خطبه جمعه ۳۰ راگست ۱۹۶۸ء
مومنوں میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس وعدہ
کو جو اللہ تعالیٰ سے کیا تھا سچا کر دکھایا
خطبه جمعه فرموده ۳۰ /اگست ۱۹۶۸ء بمقام احمد یہ ہال۔کراچی
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد قرآن کریم کی ذیل کی آیات تلاوت فرمائیں۔قُلْ مَنْ ذَا الَّذِى يَعْصِكُم مِّنَ اللهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً ۖ وَلَا
يَجِدُونَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا (الاحزاب : ۱۸)
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالُ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ
مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا - لِيَجْزِيَ اللهُ الصُّدِقِيْنَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنْفِقِينَ إِنْ
شَاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا نَحِيمًا۔(الاحزاب: ۲۴، ۲۵)
آیات مندرجہ بالا کے بعد فرمایا۔کراچی میں نزلہ اور انفلوئنزا کافی پھیلا ہوا ہے اور کل میں بھی اس میں حصہ دار بن گیا۔گو
آج کچھ فرق ہے لیکن بڑا شدید حملہ ہوا۔گلے میں بھی تکلیف ہے اور آنکھوں پر بھی اس کا بوجھ
ہے۔اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے۔حصہ دار تو میں آپ کے ساتھ اس میں بن گیا ہوں۔آپ کو بھی
جن کو انفلوئنزا ہوا یا جن کو اس کا خطرہ ہے اللہ تعالیٰ اس سے نجات فرمائے اور مجھ پر بھی فضل
فرمائے اور صحت دے۔باقی جو دوسری تکلیف تھی اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور بھی افاقہ
خطبات ناصر جلد دوم
۲۶۶
خطبه جمعه ۳۰ اگست ۱۹۶۸ء
ہوا ہے پچھلے چار پانچ دن میں بلڈ شوگر لیول ، خون میں جوشکر ہوتی ہے وہ سات یونٹ اور نیچے گر
گئی ہے اور نارمل کی طرف آگئی ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ -
چند خطبات میں میں سورۃ احزاب کی اس آیت کی تفسیر کر رہا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی کے متعلق
اپنے غضب اور قہر کا فیصلہ کرے تو وہ اللہ کے اس غضب اور قہر سے بچ نہیں سکتا اور اگر اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے کسی کے متعلق رحمت کا فیصلہ کرے تو دنیا چاہے جتنا زور لگا لے مخالفتوں کی
آندھیاں اور طوفان اٹھیں ایسے شخص کو دنیا کی کوئی طاقت خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے
محروم نہیں کر سکتی لیکن وہ جو حکمتوں کا منبع اور سر چشمہ ہے اس کے ارادے اس کے اپنے وضع کردہ
اصول کے مطابق ظاہر ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیسیوں ایسے سبق ہمیں دیئے ہیں
کہ اگر ہم انہیں سمجھیں اور ان کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اپنی
رحمت کے دروازے یقیناً کھولے گا۔یہ اس کا وعدہ ہے چند ایک جن کا ذکر سورۃ احزاب میں ہے
ان کے متعلق میں ان خطبات میں کچھ بیان کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ احزاب میں رحمت
کے دروازے کھلنے کا ایک اور طریق اس آیت میں بیان فرمایا ہے کہ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالُ
صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ کہ مومنوں میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس وعدہ کو جو اللہ تعالیٰ
سے کیا تھا سچا کر دکھایا ہے۔ان میں ایک وہ ہیں جن کا انجام بخیر ہو گیا اور ان کے صدق پر اللہ تعالیٰ
کے فضل نے مہر لگا دی اور ایک وہ ہیں جو ابھی اس دار الابتلا میں تو ہیں لیکن ان کا عزم ان کی نیت
اور ان کی کوشش اتنی پختہ ہے کہ اپنے اس عہد کو نباہنے کے لئے ان کے متعلق بھی یہی کہا جاسکتا ہے
کہ چونکہ انہوں نے اپنی نیت میں، اپنے عزم میں، اپنے عمل میں کوئی تبدیلی نہیں کی اس لئے اللہ تعالیٰ
بھی ان کے ساتھ جس سلوک کا وعدہ کیا گیا ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔تو یہ عہد جس کا
ذکر قرآن کریم کی اس آیت میں ہے جو سورۃ احزاب کی چوبیسویں آیت ہے یہ عہد اصولی طور پر سورۃ
لیسین میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ اَلَم اَعْهَدُ الَیكُم لِبَنِي آدَمَ أَنْ لَا تَعْبُدُوا الشَّيطن
إنه لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ - (يس: ٦١ )
کہ اے آدم کی اولا د کیا میں نے تم کو یہ تاکیدی حکم نہیں دیا اور کیا تم نے مجھ سے یہ عہد
ج
خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۳۰ اگست ۱۹۶۸ء
نہیں کیا کہ تم شیطان کی پیروی اور اس کی عبادت اور اس کی شباہت اختیار کرنے کی کوشش نہیں
کرو گے اور اس کے مقابلہ میں تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے ، اس کی معرفت اور اس کا عرفان
حاصل کرنے کی کوشش کرو گے اور اس کی صفات جس رنگ میں ہماری اس دنیا میں ہم سے تعلق
رکھنے والی ظاہر ہوتی ہیں ان صفات کا مظہر بننے کی کوشش کرو گے۔جس طرح وہ اپنے بندوں پر
رحم کرتا ہے اسی طرح تم بھی اپنے بھائیوں اور اللہ کے بندوں پر رحم کرو گے جس طرح وہ اپنے
بندوں کو حلال اور طیب رزق پہنچاتا ہے اسی طرح تم کوشش کرو گے کہ تم میں سے کوئی شخص ایسا
محتاج نہ رہے جس کو ضروریات زندگی بھی میسر نہ آئیں۔جس طرح وہ اپنی رحیمیت کے جلوے
دکھلاتا ہوا بغیر اس کے کہ ہمارا اس پر کوئی حق ہو کہ وہ ہمارے عمل کی پاداش میں ہمیں کچھ عطا
کرے گا اور اس کا اچھا نتیجہ نکالے گا تو وہ عمل کرنے والوں کے عمل کے مطابق خود نتیجہ نکالتا ہے۔وہ لوگ جن سے تم کام لیتے ہوا گر وہ اپنے حق کو ادا کر دیں تو تم بھی ان کے حق کو ادا کر دیا کرو ان کی
مزدوری کم نہ کیا کرو۔اس سے بڑے فتنے پیدا ہوتے ہیں۔دنیا میں اکثر انقلاب اللہ تعالیٰ کی
صفت رزاق کے مطابق اپنی صفت کو نہ بنانے کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔انسان یہ تو سمجھتا ہے
کہ خدا تعالیٰ رزاق ہے اور اسے مجھے رزق دینا چاہیے۔لیکن وہ اپنی اس ذمہ داری کو نہیں سمجھتا کہ
مجھے بھی اس صفت کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنا چاہیے اور خدا کے بندوں کے متعلق جو میرے
کندھے پر حقوق رکھے گئے ہیں ان حقوق کو ادا کرنا چاہیے تو اس آیت میں جو سورۃ یسین کی ہے
اللہ تعالیٰ نے اس آیت کی تفسیر بیان کی ہے کہ جن لوگوں نے اپنے عہد کو پورا کیا اور انہوں نے آخر
وقت تک ثبات قدم دکھلایا۔یا ایک دوسرا گروہ ہے جو انتظار کر رہے ہیں اس بات کا کہ اللہ تعالیٰ
انہیں تو فیق دیتا چلا جائے گا اور جب ان کے انجام کا وقت آئے گا تو اس وقت بھی ان کا رب
انہیں ثابت قدم اور وفا کا پتلا دیکھے گا اور اسی کے مطابق ان سے سلوک کرے گا۔اللہ تعالیٰ نے
دوسری جگہ یہ بھی بتایا ہے کہ جو لوگ صدق نہیں دکھلاتے عہد کو تو ڑ دیتے ہیں وہ اصولی طور پر دو وجہ
سے عہد کو توڑتے ہیں ایک اس لئے کہ وہ شیطان اور شیطان کی ذریت سے خوف کھانے لگتے ہیں
اور اس ڈر کے نتیجہ میں وہ اس عہد کو بھول جاتے اور توڑنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں جو انہوں
خطبات ناصر جلد دوم
۲۶۸
خطبه جمعه ۳۰/اگست ۱۹۶۸ء
نے اپنے رب سے باندھا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ میں فرماتا ہے۔اَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَ ايَّايَ فَارْهَبُونِ
جو عہد تم نے مجھ سے باندھا ہے وفا کے ساتھ پورا کرو اور میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ اس
عہد کو وفاکے ساتھ پورا کرنے پر جو میں نے تمہیں بشارتیں دی ہیں میں اپنے اس عہد کو پورا کروں گا
اور وہ تمام بشارتیں تمہیں عملاً حاصل ہو جائیں گی جن کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے اور اگر اس عہد کو
صدق و وفا سے پورا کرنے کے راستہ میں شیطان تمہیں ڈرانے کی کوشش کرے تو تمہیں یا درکھنا
چاہیے کہ شیطان سے نہ ڈرنا کیونکہ میں ہی وہ ایک ذات ہوں جس سے حقیقی خوف کھانا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ایک دوسری جگہ فرماتا ہے۔اِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَنُ يُخَوْفُ أَوْلِيَاءَةُ
یہ شیطان ہے جو اس سے تعلق قائم کرتے ہیں وہ ان کو ڈراتا ہے اور ان کے ذہنوں میں ان
کی جہالت کے نتیجہ میں ایک ایسا خوف پیدا کرتا ہے کہ جو خوف اللہ تعالیٰ سے کرنا چاہیے وہ اپنے
رب کو بھول جاتے ہیں اور اپنے عہد کو وفا نہیں کرتے۔دوسری اصولی بات یا وہ راہ جو شیطان بندے کو خدا سے دور لے جانے اور اس کے عہد کو
تڑوانے کے لئے اختیار کرتا ہے وہ یہ ہے کہ اس دنیا کی وہ لالچ دیتا ہے ایک یہ کہ دنیا سے خوف
دلاتا ہے برادری کا خوف ہے، ماحول کا خوف ہے، اکثریت کا خوف ہے ، بعض دفعہ حکومتوں کے
خوف آجاتے ہیں جب حکومتیں ظالم ہوں۔ہزار قسم کے خوف وہ دل میں پیدا کرتا ہے۔ان
خوفوں کے پیدا کرنے کے نتیجہ میں وہ یہ چاہتا ہے کہ اللہ کا خوف دل سے نکل جائے حالانکہ اگر کسی کا
خوف انسان کے دل میں پیدا ہونا چاہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔سورۃ نساء میں اللہ تعالیٰ نے دوسری بات کے متعلق فرمایا ہے يَعِدُهُمْ وَيُمَتِّيْهِمْ وَمَا
يَعِدُهُمُ الشَّيْطنُ إِلا غُرُورًا اور یہ وعدے جو ہیں یہ اس رنگ میں کرتا ہے کہ جو ان کی بداعمالیاں
ہیں انہیں ان کی نگاہ میں خوبصورت کر دیتا ہے۔وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ
یہ اعمال انتہائی طور پر بدصورت اور کر یہہ ہوتے ہیں اور کوئی حقیقی حسن جو اللہ کے حسن کا۔پر تو لئے ہو ان اعمال میں نہیں ہوتا ، کوئی نور جو اللہ کے نور سے حصہ لئے ہوان کے اعمال میں نہیں
خطبات ناصر جلد دوم
۲۶۹
خطبه جمعه ۳۰ اگست ۱۹۶۸ء
ہوتا ، کوئی احسان کا پہلو جو خدا کو محبوب ہو وہ ان کے اعمال میں نہیں ہوتا لیکن شیطان ان کو ورغلاتا
ہے اور ایسے بد اعمال کو ان لوگوں کے لئے خوبصورت کر کے دکھلا دیتا ہے۔یہ دو مصیبتیں ہیں جو
انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہیں ایک غیر اللہ سے خوف اور دوسرے غیر اللہ سے حقیقی مسرتوں کے حصول
کی تمنا۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑی وضاحت سے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اگر کسی کا خوف انسان
کے دل میں پیدا ہونا چاہیے تو وہ صرف اللہ کی ذات ہے یعنی یہ خوف کہ اگر اللہ ناراض ہو گیا تو ہم
ہلاک ہوئے اور اگر کسی پر بھروسہ انسان کو رکھنا چاہیے تو وہ خدا کی ذات ہے وہی ذات کہ جس کے
غضب کا ایک لمحہ انسان
کو تباہ کر کے رکھ دیتا ہے، وہی جس کے حُسن کا ایک جلوہ دنیا و ما فیھا سے
انسان کو بے نیاز کر دیتا ہے اس لئے شیطان کے ان ہتھکنڈوں میں نہ آنا۔اللہ فرماتا ہے کہ شیطان
کی عبادت نہ کرنا جتنا چاہے وہ تمہیں ڈرالے، جس قدر چاہے وہ تمہیں اُمید میں دلا دے تم ثبات قدم
کے ساتھ اپنے اس عہد پر قائم رہنا اور علی وجہ البصیرت اس حقیقت کو پہچاننا کہ جب اللہ تعالیٰ
رحمت کے دروازے کسی کے لئے کھولنا چاہے تو شیطان اور اس کی ساری طاقتیں انسان کو اس رحمت
سے محروم نہیں کرسکتیں۔اور اس حقیقت پر بھی قائم رہنا کہ اگر اللہ تعالیٰ سوء کا ، دکھ کا ، عذاب کا،
بے چینی کا، پریشانیوں کا کسی بندے کے متعلق فیصلہ کرے تو شیطان جتنی مرضی ہے وعدے کرتا
چلا جائے ان وعدوں سے کوئی اچھا نتیجہ نہیں نکل سکتا کیونکہ حکم وہی جاری وساری ہوتا ہے جو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے ایسا سامان تو کیا ہے کہ اس دنیا میں خدا کو چھوڑ کر بھی کچھ
دنیوی لذات حاصل ہو جائیں لیکن اُس دنیا میں پھر ہر قسم کی لذت اور خوش حالی اور مسرت سے
انسان محروم ہوجاتا ہے اور یہ عارضی دنیا اور اس کی عارضی لذات کو ئی قیمت ہی نہیں رکھتیں اس لئے
شمن قلیل کی خاطر ابدی مسرتوں کو قربان نہ کر دینا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللهِ وَ أَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَبِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ
وہ لوگ جو اپنے اس عہد کو توڑ دیتے ہیں جو انہوں نے اللہ سے باندھا اور اس کے بدلہ میں
خطبات ناصر جلد دوم
۲۷۰
خطبه جمعه ۳۰ اگست ۱۹۶۸ء
دنیا کی ایسی حقیر نعمتوں کو ، ایسی حقیر چیزوں کو حاصل کرتے ہیں کہ اُخروی نعماء کے مقابلہ میں ان
کی کوئی قیمت ہی نہیں۔انہیں یہ یا درکھنا چاہیے کہ یہ بڑا مہنگا سودا ہے۔دنیا کی چند جھوٹی مسرتوں
والی گھڑیاں اس زندگی میں شاید وہ گزار لیں ، ایک مصنوعی آرام ایک بے وفالذت اور ایک بے حقیقت
مسرت لیکن پھر ایسے لوگوں کو اُخروی زندگی کی نعماء میں سے کوئی حصہ نہیں ملے گا۔لا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الآخِرَةِ اس لئے سچا سودا کرنے والا وہی ہے جو اپنے رب سے سودا کرتا
اور اپنے عہد کو آخری دم تک نبھاتا ہے۔نفع مند تجارت اس کی ہے جو ثمن قلیل کو چھوڑتا اور اس
سرمایہ کو اور اس نفع کو حاصل کرتا ہے جو سرمایہ کبھی ختم نہ ہوگا، جو نفع ابدی طور پر اسے حاصل ہوتا
رہے گا۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ احزاب میں جس کی تفسیر بہت سی دوسری آیات میں پائی جاتی ہے جن
میں سے بعض کا ذکر میں نے اس مضمون میں بیان کیا ہے۔یہ فرمایا کہ اللہ کا حکم رحمت کے
دروازے کھلنے کے متعلق اس شخص کے لئے ہوتا ہے جو اس عہد پر مضبوطی سے قائم رہے جو عہد
اللہ تعالیٰ نے اس سے لیا۔جو عہد بیعت اس نے خدا اور اس کے رسول اور اس کے خلفاء سے کیا۔ایک تو وہ ہیں کہ جن کا انجام بخیر ہوا کہ آخری سانس تک وہ اس عہد پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہے
اور ایک وہ ہیں جن کے ثبات قدم میں کہیں تزلزل واقع نہیں ہوتا، کبھی ان کو خیال ہی نہیں آتا کہ
دنیا کے کسی لالچ یا دنیا کے کسی خوف کی وجہ سے اپنے رب سے اپنا تعلق قطع کر لیں گے اور اس عہد
کو وہ توڑ دیں گے۔جب وہ اپنے عہد پر اس مضبوطی کے ساتھ قائم ہوتے ہیں اور اپنے رب کے لئے ہر چیز
قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور حقیقی مسرت ان خوشیوں سے حاصل کرتے ہیں جو ان
کے رب کی طرف سے ان کو ملیں اور وہ جانتے ہیں کہ جو مسرتیں شیطان اور شیطان کے منبع سے
حاصل ہوتی ہیں وہ بے حقیقت ہیں جو ابدی سرور سے محروم کر دینے والی ہیں تو یہ وہ لوگ ہیں۔۔صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ
اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا سلوک کرے گا جیسا کہ اس کی
اگلی آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ غفور الرحیم ہے۔
خطبات ناصر جلد دوم
۲۷۱
خطبه جمعه ۳۰ اگست ۱۹۶۸ء
ضمناً یہاں منافقوں کا بھی ذکر ہے۔منافق زبان سے تو عہد پر قائم ہوتا ہے ظاہر یہ کرتا ہے
کہ اس نے اللہ تعالیٰ سے جو عہد باندھا تھا وہ اس پر قائم ہے اور شیطان کی آواز کو سن کر وہ قبول
نہیں
کرتا لیکن اس کا دل اس کی زبان کے خلاف گواہی دے رہا ہے ایسے لوگوں کے متعلق اللہ تعالیٰ
نے
فرمایا ہے کہ اگر ان کی کسی باطنی خوبی کی وجہ سے خدا نے یہ چاہا کہ انہیں اس کی ابدی رحمتوں
سے محروم نہ کیا جائے تو ان کے لئے تو بہ کا سامان پیدا کر دیا جائے گا اور اگر اس میں کوئی ایسی خوبی
نہ ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق یہی فیصلہ کیا کہ اس کو سوء اور دکھا اور عذاب اور جہنم دی جائے
تو پھر اللہ تعالیٰ اس کو عذاب دے گا۔چونکہ منافق کی حالت چھپی ہوئی ہوتی ہے جہاں اس کی
بعض کمزوریاں ظاہر ہوتی ہیں وہاں بہت سی کمزوریوں کو وہ چھپاتا بھی ہے یہ نفاق کا ایک حصہ ہے
ایسا شخص اپنی کمزوریوں پر پردہ ڈالتا ہے۔سوء عمل کے مقابلہ میں ریا کا پہلو زیادہ ہوتا ہے جہاں
بھی ریاممکن ہو۔مثلاً یہ جنگ میں نہیں جائے گا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں میدانِ جنگ
میں جانے سے منافق گھبراتے تھے لیکن ان میں سے بعض ایسے تھے جو نمازوں میں بڑے خشوع
اور خضوع کا اظہار کرتے تھے۔تو اللہ تعالیٰ تو دلوں کو جانتا ہے۔ظاہری شکل تو اسے پیاری نہیں۔جو شخص اپنے دل میں اپنے رب کی محبت نہیں رکھتا۔جو شخص اس عہد پر ثبات قدم نہیں رکھتا جو اس
نے اپنے اللہ سے باندھا ہے اگر اس کے اندر کوئی خوبی ہوئی اور خدا نے اپنی رحمت کے جلوے
اسے دکھانے ہوئے تو اسے تو بہ کی توفیق عطا کر دے گا ایسے سامان پیدا ہوجائیں گے کہ اس کا دل
بدل جائے ، اس کی ظلمت دور ہو جائے ، ظلمت کی بجائے نور آ جائے۔سر سے پاؤں تک اللہ کے
نور سے وہ منور ہو جائے اور وہ جو مالی قربانی دینے سے گھبراتا تھا وہ اپنے سارے اموال کو خدا کی
راہ میں قربان کر دینے کے لئے تیار ہو جائے۔وہ جو خدا کی راہ میں دکھوں کی برداشت نہیں رکھتا تھا
ایک کا نٹا بھی چبھ جائے تو واویلا کرنا شروع کر دیتا تھا وہ اپنی جان دینے کے لئے تیار ہو جائے۔وہ جو خدا کی راہ میں اپنی بیوی اور بچوں کی خاطر کمزوریاں دکھانے والا تھا اس کے دل میں یہ
تڑپ پیدا ہو جائے کہ میری بیوی اور بچے خدا پر اور اس کے رسول پر اور اس کے سلسلہ پر قربان
ہو جائیں۔اگر یہ تبدیلی پیدا ہو جائے ، اگر اس کے لئے حقیقی تو بہ کے سامان ہو جائیں تو پھر اللہ تعالیٰ
خطبات ناصر جلد دوم
۲۷۲
خطبه جمعه ۳۰/اگست ۱۹۶۸ء
اپنی رحمت کے دروازے اس کے لئے کھول دے گا۔لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ایسے منافق کو
ظاہری دعوی کے باوجود جہنم میں جانا پڑے گا کیونکہ انسان کے زبانی دعوے کچھ بھی کام نہیں آتے۔تقومی کی روح اور صلاحیت والے اعمال اور استقامت رکھنے والا دل اور ایثار پیشہ شخص جو ہے وہ
خدا تعالیٰ کو پیارا ہے اور اس کے نتیجہ میں انسان پر رحمت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور یہی
وہ چیز ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میرے اس بندے نے مجھ سے ایک عہد باندھا
میں نے اسے ہر طرح آزمایا۔میں نے شیطان کو کہا کہ اس کو جسمانی تکلیف دو۔شیطان نے اس
کو جسمانی تکالیف پہنچا ئیں تو میرے بندے نے کہا کہ میں ان تکالیف کی کیا پروا کرتا ہوں اگر
ان تکالیف کو اٹھا کر میرا رب مجھ سے راضی ہو جائے۔میں نے شیطان کو کہا کہ اس کو مالی ابتلا میں
ڈال دے۔میرے بندے نے کہا کہ کچھ مال کیا اگر سارا مال بھی قربان ہو جائے تو میں اپنے
رب کے دامن کو چھوڑوں گا نہیں۔ہر قسم کا حیلہ اور حربہ جو شیطان نے میری اجازت سے( کیونکہ
قرآن کریم میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شیطان کو اجازت دی ہوئی ہے ) اس بندے کے خلاف
استعمال کیا اور شیطان نے دیکھا اور میں نے پایا کہ میرا وہ بندہ مجھ سے سچا اور حقیقی اور پختہ تعلق
رکھتا ہے تب میں ایسے شخص پر اپنی رحمت کے دروازے کھولتا ہوں۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر ایک کا دل خدا تعالیٰ کو ایسا ہی پیارا ہوجیسا کہ وہ دل اسے
پیارے ہیں جن کا ذکر خدا تعالیٰ نے سورۃ احزاب کی ان آیات میں کیا ہے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )