ایمان کے سب تقاضوں کو پورا کریں

خطبات ناصر جلد دوم
۲۷۳
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی
رحمت کے دروازے کھولے جائیں گے
خطبه جمعه فرموده ۶ رستمبر ۱۹۶۸ء بمقام احمد یہ ہال۔کراچی
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد ذیل کی آیات تلاوت فرمائیں۔قُلْ مَنْ ذَا الَّذِي يَعْصِمُكُمْ مِنَ اللهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً ۖ وَلَا
يَجِدُونَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا۔(الاحزاب: ۱۸)
لِيُعَذِّبَ اللهُ الْمُنْفِقِينَ وَالْمُنْفِقْتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكْتِ وَ يَتُوبَ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ
1991
وَالْمُؤْمِنَتِ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا - (الاحزاب: ۷۴)
اللہ تعالیٰ نے ہماری دعاؤں کو سنا اور اپنی رحمت اور فضل سے میری بیماری کو دور فرمایا
الْحَمْدُ لِلهِ ثُمَّ الْحَمْدُ لِلهِ۔لیکن شکر (Sugar ) کی کیفیت اپنی حد پر آ کر ٹھہر گئی ہے اور حد پر
آکر ٹھہر جانا خطر ناک ہوتا ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بہت سی
حدود مقرر کی ہیں اور فرمایا کہ تم حد سے قریب بھی نہ جاؤ کہیں ایسا نہ ہو کہ غلطی یا غفلت کے نتیجہ میں
حدود سے باہر ہو جاؤ اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینے والے بن جاؤ۔اسی طرح انسان کے جو
مختلف میکنیزم (Mechanism) ہیں ان میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ معمول کی کیفیت
پائی جاتی ہے اگر اس نظام کی یہ حالت ہو کہ وہ اپنے Maximum پر زیادہ سے زیادہ کھڑا ہوا ہو تو

خطبات ناصر جلد دوم
۲۷۴
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
تھوڑی سی غفلت یا بے پرواہی یا بد پرہیزی جو ہے اس سے بیماری کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے تو
اب شکر کا جو نظام ہے وہ زیادہ سے زیادہ حد کے اوپر کھڑا ہے دعا کریں میں بھی دعا کر رہا ہوں
اللہ تعالیٰ فضل کرے اور یہ ان حدود سے کافی نیچے آجائے تا کہ انسان جو غفلت کا پتلا ہے بے پرواہی
کے نتیجہ میں اس حد کو پار کر کے بیماری کی حدود میں داخل نہ ہو اللہ ہی فضل کرنے والا اور شفا دینے
والا ہے ایک لمبا عرصہ اپنے حالات کے مطابق ایک لمبا عرصہ کئی ہفتے مجھے کراچی میں ٹھہرنا پڑا ہے
آپ دوستوں سے ملنے کا زیادہ اتفاق ہوا ہم نے باتیں کیں ملے، بہت ساروں کے دکھ اور
درد سُنے ان کے دُور کرنے کی کوشش کی ویسے تو ایک تعلق جماعت کے ساتھ خلیفہ وقت کو ہوتا ہے
لیکن جماعت کا وہ حصہ جو زیادہ وقت تک ساتھ رہے یا جن کے ساتھ کچھ ہفتے گزارنے پڑیں
ان کے ساتھ ایک خاص لگاؤ ہو جاتا ہے انشاء اللہ کل چناب ایکسپریس سے ہماری واپسی ہے لیکن
جہاں اس خیال سے کہ بہت سے کام رکے ہوئے ہیں اور ربوہ واپس جانا ضروری ہے ربوہ جانے
کی خواہش بھی بڑی ہے اور آپ سے جدا ہونے کی اداسی بھی دل محسوس کر رہا ہے تو اللہ تعالیٰ آپ
کو اپنی رحمتوں سے نوازتار ہے اور آپ اس کے فضلوں کے ہمیشہ وارث بنیں اور ان راہوں پر
آپ
کو چلنے کی توفیق ملے جو راہ کہ اس کی رحمت کے دروازے کھولتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحمت کے متعلق ہی میں خطبات دے رہا ہوں اور آج خدا تعالیٰ کی توفیق سے
اس نے چاہا تو اس مضمون کو ختم کرنا چاہتا ہوں میں نے بتایا تھا کہ یہ آیت جس کی تفسیر میں بیان کر رہا
ہوں سورۃ احزاب کی ہے اور میں نے جب غور کیا کہ سورۃ احزاب میں ہی اللہ تعالیٰ کو یہ بھی بتانا چاہیے
ہماری رہنمائی کے لئے کیونکہ انسان اپنے طور پر تو کچھ حاصل نہیں کر سکتا جب تک خدا ہمیں علم نہ
دے انسان خودنور سے اپنی نیکی کی اور راستبازی کی سیدھی راہوں کو منور نہیں کر سکتا جب تک اللہ تعالیٰ
اس کو توفیق نہ دے تو سورۃ احزاب میں بھی اللہ تعالیٰ نے ضروران راہوں کی نشاندہی کی ہوگی جو
را ہیں اس کی رحمت کے دروازوں تک لے جاتی ہیں اور جو مجاہدہ خدا کو جب مقبول ہو جائے تو
رحمت کے دروازے ایسے شخص یا اشخاص یا گروہ کے لئے کھولے جاتے ہیں آج میں سورۃ احزاب
کی ہی ایک آیت کو بنیادی نکتہ بنا کر ایک بنیادی اصل کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے

خطبات ناصر جلد دوم
۲۷۵
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
کہ تفاصیل تو قرآن کریم میں بہت ہیں قرآن کریم نے اپنی رحمت کے دروازے کھلوانے کے لئے
ہمیں کئی سورا ہیں بتائی ہیں ان راہوں پر چلنا بڑا ضروری ہے قرآن کریم میں جو بھی نیکیوں کے
طریق بتائے گئے ہیں جو بھی مجاہدات کے راستے ہمیں دکھائے گئے ہیں ان سب پر چلنا ضروری
ہے اس لئے قرآن کریم نے اصولی طور پر ہمیں ہدایت دی کہ اگر ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو
گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے کھولے جائیں گے۔یہ بنیادی اور اصولی چیز ہے، باقی تمام
فروعات ہیں اسی ایک بنیادی چیز کی۔اللہ تعالیٰ سورۃ احزاب میں فرماتا ہے کہ اس شریعت کو اس
لئے نازل کیا گیا ہے کہ جہاں منافق اور منافقات اور مشرک اور مشرکات کے متعلق اللہ تعالیٰ کی
طرف سے سوء کا حکم جاری ہود کھ اور عذاب اور تکلیف اور پریشانی کا حکم جاری ہو وہاں وَ يَتُوبَ
اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ یعنی یہ شریعت اور یہ حقیقت جو شریعت کے نظریے کی غرض ہے
اس لئے نازل کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کے لئے رحمتوں کے سامان پیدا کئے
گئے ہیں وَ كَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا اور جو شخص تو بہ کرتا ہے اور جو شخص ایمان پر پختگی کے ساتھ قائم
ہوتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کی ان دو صفات کے جلوے ظاہر ہوتے ہیں ایک تو اس کی توبہ قبول کی
جاتی ہے اور مغفرت کی چادر میں خدائے غفورا سے لپیٹ لیتا ہے دوسرے اس کے مجاہدات قبولیت
کا درجہ حاصل کرتے ہیں اور خدائے رحیم اپنی رحمت کی چادر میں ایسے شخص اور وجودوں پر نازل
کرنا شروع کر دیتا ہے اس کو زیادہ وضاحت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے سورۃ نساء میں بیان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيُدْخِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِنْهُ وَفَضْلٍ وَ
يَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا (النساء: ۱۷۶) کہ وہ لوگ جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور ایمان
کے تمام تقاضوں کو پورا کر کے اس کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ اللہ کی رحمتوں کے ذریعہ شیطانی
حملوں سے اپنا بچاؤ کریں تو یہ لوگ ہیں سَیدُ خِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلٍ کہ اللہ تعالیٰ انہیں
اپنی رحمت اور اپنے فضل کی جنتوں میں داخل کرے گا اور اس کا طریق یہ ہوگا وہ يَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ
صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا۔جو راہیں سیدھی اللہ کی طرف لے جانے والی ہیں ان راہوں کو ان لوگوں کے
لئے منور کیا جائے گا ان کی طرف ان کی رہنمائی کی جائے گی تو سچی اور حقیقی اور اصولی بات یہی

خطبات ناصر جلد دوم
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے صرف ان لوگوں پر کھلتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک
کہتے ہوئے ایمان لاتے ہیں اور پھر اپنی عملی زندگی میں یہ کوشش کرتے ہیں کہ وہ ایمان کے تمام
تقاضوں کو پورا کرنے والے ہوں اس طرف متوجہ کرتے ہوئے سورۃ نساء میں ہی اللہ تعالیٰ نے
فرما يا يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا (النساء: ۱۳۷) اے وہ لوگو جو ایمان کا دعویٰ کرتے ہو امِنُوا بِاللهِ
وَرَسُولِه تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ایمان کا حکم تو پہلے ہی واضح ہے تو اس کے معنی یہ
ہیں کہ اے وہ لوگو جن کا دعویٰ ہے کہ خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے وہ لوگ اللہ پر ایمان لائے
ہیں اور اس بات پر ایمان لائے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ایک
آخری اور کامل اور مکمل شریعت نازل کی ہے۔امِنُوا بِاللهِ وَ رَسُولِهِ اب اس ایمان کے تقاضوں
کو تم پورا کرو کس طرح پورا کرو؟ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اے وہ لوگو جو ایمان کے مدعی ہو ایمان کے
تقاضوں کو اللہ کی اطاعت یعنی قرآن کریم کی شریعت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال کے
وَاطِيعُوا الرَّسُولَ (النساء :۶۰) اور اتباع نبویہ کے طفیل اور آپ ہی کے حکم کے مطابق جب
قدرت ثانیہ کے جلوے اللہ تعالیٰ ظاہر کرنا چاہے تو ان جلوؤں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے جو
تقاضے تم سے کئے جائیں ان کو پورا کر کے اپنے ایمان کا ثبوت دو اور اپنے لئے رحمتوں کے سامان
پیدا کرو۔تو رحمت کے حصول کے لئے یا فضل کی جنتوں میں دخول کے لئے یا اللہ تعالیٰ کی جنتوں
کی ٹھنڈی چھاؤں میں زندگی کے لمحات گزارنے کے لئے خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے
کے لئے بنیادی چیز یہ ہے کہ معرفت اور عرفان کے ساتھ عَلى وَجْهِ الْبَصِيرَتِ ایمان اور اعتقاد کو
پختہ کیا جائے اور دل اور روح ایمان کے نور سے منور ہو جائے اور تمام جوارح جن سے ہم کام لیتے ہیں
ہمارے ہاتھ ہیں، ہماری زبان ہے، ہمارے پاؤں ہیں، ہماری آنکھیں ہیں ، ناک ہے جتنی بھی قو تیں
اور استعدادیں اللہ تعالیٰ نے کام کی غرض سے ہمیں عطا کی ہیں ان سب کو ایمان کے مطابق ہم کام پر
لگائیں اور ہمارا ہر عضو یہ گواہی دے کہ اس کی گردن پر خدا کے احکام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ارشادات کا جوا ہے اور آپ کے حکم سے اور آپ کی اطاعت سے کوئی باہر نہیں اگر انسان ایسا
بن جائے تو اس سے زیادہ با برکت انسان
کوئی نہیں ہو سکتا اور پھر وہ جو ایسا بننے کی کوشش کرے

خطبات ناصر جلد دوم
۲۷۷
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
یعنی۔۔۔یہ تو صیح ہے کہ قوت اور استعداد کا جائزہ مختلف ہے لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ شریعت اسلامیہ
کے طفیل اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض سے اگر حصہ لیا جائے تو ہر انسان اپنی قوت اور
استعداد کے دائرہ میں اپنے کمال کو حاصل کر سکتا ہے اور یہ اپنی قوت اور استعداد کے مطابق اپنی
روحانی کمال کو حاصل کر لیتا ہے وہ اپنے دائرہ استعداد کے اندرجتنی زیادہ سے زیادہ رحمت اللہ
کی حاصل کر سکتا تھا وہ اسے مل جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا کہ رحمت سے حصہ لینا چاہتے
ہوتو ایمان پختہ، اعتقاد صحیح ، اعمال صالحہ ہوں، نیت خالص ہو، دل میں کوئی فتور اور شر نہ ہو اور روح
اپنے رب کے آستانہ پر جھکی رہے اور دعاؤں میں مشغول رہے اور اس سے طاقت حاصل کرے تا
اس کے بتائے ہوئے راستوں پر چل سکے تو رحمت کے دروازے کھل جائیں گے۔میں نے بتایا ہے کہ قرآن کریم میں کئی سو تقاضے بیان ہوئے ہیں جو ہمارے ایمان سے
کئے گئے ہیں ان میں سے بعض کا ذکر میں اس وقت اختصار کے ساتھ کر دینا چاہتا ہوں اور میں
نے ان باتوں میں سے چند کا انتخاب کیا ہے جن میں مومن کو مخاطب کیا گیا ہے کہ اگر تم ایمان
لائے ہو تو یہ کرو اور اگر تم ایمان لائے ہو تو وہ کرو اللہ تعالیٰ سورۃ تحریم میں فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا تُوبُوا إِلَى اللهِ تَوْبَةً نَصُوحًا ( التحريم : ۹) ایمان کا دعویٰ اگر ہے تو ایمان کے اس تقاضے کو
پورا کرو کہ اپنے اللہ کی طرف تو بہ کرو ایک سچی اور خالص تو بہ تو بہ کہتے ہیں کہ انسان اپنی غلطی پر
نادم ہو کر اپنے گناہوں سے شرمندگی کا احساس کرتے ہوئے اس غلطی اور گناہ کے چھوڑنے کا عزم
کرے اور اپنے رب سے یہ وعدہ کرے کہ آئندہ کبھی وہ اس قسم کی غلطی میں ملوث نہیں ہوگا یہ
ابتدا ہے اور حقیقتاً پہلا تقاضا ہے ایمان کا۔کیونکہ جو شخص اسلام لاتے ہوئے یا اگر وہ اسلام میں
پیدا ہوا ہے تو بلوغت کو پہنچتے ہوئے جب بھی اس کو روحانی بلوغت حاصل ہو حقیقی تو بہ کرتا ہے اس
کے سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں جیسا کہ قرآن مجید میں بڑی وضاحت سے بیان ہوا
ہے اور اس کی روحانی زندگی کی ابتداوہ ہوتی ہے تو ایک تقاضا ہمارے ایمان کا یہ ہے کہ تُوبُوا إِلَی
اللهِ تَوْبَةً نَصُوحًا ایک سچی اور خالص تو بہ کر کے انسان یہ عزم کرے کہ میں کبھی کوئی ایسی بات نہیں
کروں گا جس سے میرے رب نے مجھے روکا ہے اور جس کے کرنے سے وہ ناراض ہوتا ہے اس کا

خطبات ناصر جلد دوم
۲۷۸
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
غضب بھڑکتا ہے پھر سورۃة حج میں فرمایا يَأْيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا (الحج : ۷۸ ) تو بہ کے بعد تمہارے
لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کی قرب کی راہوں کو تلاش کرو اور نیکیاں بجالاؤ تاکہ وہ تمہیں اپنا
مقرب بنالے اس کے سامنے جھکو ذلت سے انکساری کے ساتھ اپنی کمزوریاں اس کے سامنے
پیش کرتے ہوئے ان کمزوریوں کو دُور کرنے اور اس سے طاقت حاصل کرنے کے لئے دعا ئیں
کرو۔غرضیکہ عبودیت کے مقام کو حاصل کرنے کی کوشش کرو وَاعْبُدُوا رَبَّكُمُ۔پھر فرمایا اَيُّهَا
الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا (الاحزاب: ۴۲) عبادت اگر کرنا چاہتے ہو تو ہر وقت اس کے
ذکر میں مشغول رہو یہ مشکل بھی ہے اور سہل بھی ہے ان لوگوں کے لئے مشکل ہے جو اس کی اہمیت کو
اور اس کے اثرات کو پہچانتے نہیں اور ان لوگوں کے لئے آسان ہے جو سمجھتے ہیں کہ ہر وہ لحظہ جو ہم
نے اپنے رب کی یاد میں نہیں گزار اوہ ضائع ہو گیا اور ممکن ہے کہ وہ ہماری ہلاکت کا باعث بنے۔یہ صحیح ہے کہ انسان اپنی زندگی میں بعض ایسے کام بھی کرتا ہے جب وہ ذکر الہی کر ہی نہیں سکتا مثلاً
جب وہ سو جاتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ نیند سے معا پہلے اگر انسان اللہ تعالیٰ
کے ذکر میں مشغول رہے اور ذکر کرتے ہوئے سو جائے تو یہ سونے کے اوقات بھی خدا تعالیٰ کی نگاہ
میں ایسے ہی سمجھے جاتے ہیں جیسے کہ وہ ذکر میں مشغول ہے یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے اس پر اور اس
کی رحمت ہے پھر بعض ایسے کام ہیں کہ اس میں وہ پوری توجہ نہیں دے سکتا مثلاً ایک شخص موٹر چلا
رہا ہے اگر اس کی توجہ بہک جائے تو کسی انسان کی جان بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے عادت سے
شاید وہ کر لے گا لیکن جن کو عادت نہیں ہے وہ اس وقت اس کے ذکر سے معذور ہوں گے اور مجبور
ہوں گے کہ وہ اس وقت ذکر نہ کریں لیکن بہت سے کام ہیں کہ جو انسان کرتا بھی ہے اور ان
کاموں کے ساتھ خدا کا ذکر بھی کرتا رہتا ہے اور کام میں کسی قسم کا حرج پیدا نہیں ہوتا ایک دفعہ میں
نے پہلے بھی بتایا تھا کہ جب میں دستخط کر رہا ہوتا ہوں تو ساتھ ذکر بھی کر رہا ہوتا ہوں تو دستخط کرنے
کے راستہ میں ذکر الہی روک نہیں بنتا کیونکہ دستخط ہاتھوں نے کرنے ہوتے ہیں بعض وقت سوسو
دو دوسو دستخط کرنے پڑتے ہیں یا جب قلم میں سیاہی بھری جائے اب یہ ایسا کام نہیں ہے کہ سیا ہی
بھر نے میں ساری توجہ اس کی طرف دینی پڑے ورنہ کسی کی جان یا کسی صحت ضائع ہونے کا خطرہ

خطبات ناصر جلد دوم
۲۷۹
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
پیدا ہو جائے گا اس وقت آپ ذکر بھی کر سکتے ہیں ویسے ہنسی میں میں نصیحہ کہا کرتا ہوں میرے
پاس وہ قلم ہے جو سیاہی چوستی ہے یہ دیکھو کیسی اچھی قلم ہے کہ نو دفعہ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ
اللهِ الْعَظِيمِ پڑھیں تو اس میں سیاہی بھر جاتی ہے اب یہ صرف توجہ ہے یہ حقیقت پہچانی چاہیے کہ
ہر وہ لمحہ جو ہم اس کی یاد میں گزار سکتے ہیں وہ اس کی یاد میں گزارنا چاہیے یہ اس کا احسان ہے کہ
اس نے اپنی ہمیں اجازت دے دی دنیا کے کاموں کے لئے۔جب ایسے کام ہوں کہ تم اپنی
زندگی کے لحات خدا کی یاد میں نہ گزار سکتے ہو تو ان کاموں میں اسے رہنے دو لیکن جب وہ کام
شروع ہوتا ہے اس سے معا پہلے کا وقت خدا کی یاد میں گذرے اور جب وہ کام ختم ہوتا ہے اس
کے معا بعد کا وقت خدا کی یاد میں گزرے گا تو تمہارے اس وقت کو بھی ہم یہی سمجھیں گے کہ جیسے
ہماری یاد میں گذرا ہے۔بڑا احسان کرنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے ہمارا رب۔ایک اور ذمہ داری ایمان کی یہ بتائی کہ یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
(الاحزاب: ۵۷) کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کرنے والا اس حقیقت اور یقین پر
قائم ہوتا ہے کہ آپ نے جو بھی کیا اس کے ذریعہ سے ہم پر احسان کیا کیونکہ آپ نے جو بھی کیا
جب ہم وہ کرتے ہیں تو خدا ہم پر راضی ہو جاتا ہے کتنا بڑا احسان ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا کے
حصول کا ایک دروازہ ہمارے لئے کھول دیا تو اے ایمان والو! تمہارے ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ
تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شکر گزار بندے بنے لگو آپ پر درود اور سلام بھیجتے رہو اس کے
مقابلہ پر فرما یا لا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيطن (البقرة : ۲۰۹) جب تم خدا کا بندہ بنتے ہوئے ، اپنے
ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ، خدا تعالیٰ کی عبودیت پر قائم ہو جاؤ گے اور ہر وقت اس
کی عبادت اور اس کے ذکر میں مشغول ہو گے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود اور سلام بھیج
رہے ہو گے تو شیطان بہر حال تم سے خوش نہیں ہو گا اس واسطے وہ پوری کوشش کرے گا کہ تم بہک
جاؤ اس لئے اے ایمان کا دعویٰ کرنے والو تمہارے ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ شیطان کے قدم بقدم
نہ چلو بلکہ جن راہوں کو شیطان خدا سے تمہیں دور لے جانے کے لئے اختیار کرتا ہے تم اس طرف
ذرا بھی متوجہ نہ ہو بلکہ اپنے صراط مستقیم کو نہ چھوڑو۔

خطبات ناصر جلد دوم
۲۸۰
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
ایک اور تقاضا ایمان کا يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ
مُسْلِمُونَ (ال عمران : ۱۰۳) فرمایا کہ ایمان کا ایک تقاضا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اس کی تمام
شرائط کے ساتھ اختیار کیا جائے۔تقویٰ کے معنی یہ ہیں کہ بُری رذیل اور گناہ کی باتوں کو اس لئے
چھوڑ دینا کہ اللہ تعالیٰ ناراض نہ ہو جائے اور نیکیوں کی راہوں کو بھی ترک کرنے سے اس لئے بچنا
کہ نیکی کی راہ ترک کر کے بھی اللہ تعالیٰ ناراض ہو جاتا ہے اور جب شیطان حملہ آور ہو تو اس وقت
خدا تعالیٰ کو اپنی ڈھال بنالیتا ہے خدا تعالیٰ کی پناہ میں آجاتا ہے یہ ہیں تقویٰ کے معنی۔انسان کہہ
سکتا تھا کہ میں کمزور ہوں میں شیطان کے حملوں سے کیسے بچوں گا خدا تعالیٰ نے فرمایا میری پناہ
میں آجاؤ شیطان کے حملوں سے بچ جاؤ گے تو فرمایا کہ ایمان کا ایک تقاضا یہ ہے کہ تمہیں شیطان
کے حملوں کا کامیابی کے ساتھ جواب دینا چاہیے چونکہ تم کمزور ہو اس کے حملوں کا کامیابی کے
ساتھ جواب نہیں دے سکتے اس لئے ہم تمہیں یہ راستہ بتاتے ہیں کہ تم ہماری پناہ میں آ جاؤ ہمیں
اپنی ڈھال بنالو شیطان کا کوئی وار تمہارے خلاف کامیاب نہیں ہو گا بعض دفعہ شیطان یہ وسوسہ
ڈالتا ہے کہ اپنے بھائی کو راضی کرلوں اپنے بچے جوان ہیں پہلے میں ان کو تیار کرلوں کہ وہ اسلام
لائیں پھر میں ہوں گا لیکن موت کا کچھ پتہ نہیں ہو تا زندگی کا کیا اعتبار ہے ایک واقعہ ابھی ہماری
زندگی میں ہوا ہے ایک شخص کو ہمارے ایک احمدی تبلیغ کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں استخارہ
کروں گا اپنی کچھ شرائط کے ساتھ اگر مجھے علم ہوا کہ احمدیت سچی ہے تو میں ایمان لے آؤں گا
چنانچہ انہوں نے استخارہ کرنا شروع کیا اور تیسرے دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے ان کو کہا گیا وہ سچا ہے وہ سچا ہے وہ سچا ہے انہیں کہا گیا کہ اب ایمان لاؤ تو وہ
شخص کہنے لگا کہ نہیں ایک خامی رہ گئی ہے میرے استخارہ میں میں چھٹی پر جا رہا ہوں اپنے وطن
جب واپس آؤں گا تو پھر نئے رنگ میں اس خامی کو دور کر کے استخارہ کروں گا اور اگر پھر مجھے بتایا
گیا تو میں ایمان لے آؤ گا چنانچہ وہ چھٹی پر گیا لیکن واپس نہیں آیا وہیں اس کی وفات ہوگئی۔تو جس وقت ہدایت کی راہیں کھل جائیں اس وقت ہدایت کو مان لینا بڑا ضروری ہے اور یہ
نہیں دیکھنا چاہیے کہ میرے رشتہ دار یا بچے وغیرہ جو ہیں ان کو بھی میرے ساتھ آنا چاہیے پھر ان

خطبات ناصر جلد دوم
۲۸۱
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
کی خاطر غلط راستوں کو بھی اختیار نہیں کرنا چاہیے مثلاً اگر باپ یہ کہے کہ نظام نے یہ پابندی تو لگائی
ہے کہ سینما نہیں دیکھنا لیکن میرے بچے چونکہ ضد کر رہے ہیں اور میں ان کو روک بھی نہیں سکتا سینما
دیکھنا ایک برائی ہوگی لیکن یہ یہاں کی بدصحبت میں چلے جائیں گے اور ایک اور برائی میں پھنس
جائیں گے اس لئے میں ان کی حفاظت کے لئے سینما ساتھ چلا جاتا ہوں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ (المائدة : ١٠٦)
کہ ہر شخص اپنی جان کی حفاظت کرے اگر کوئی دوسرا ہدایت نہیں پاتا اور یہ اپنی ہدایت اور
حفاظت کا سامان کر لیتا ہے تو اسے ان لوگوں کی غلط روی نقصان نہیں پہنچائے گی ہر شخص کو اپنی
حفاظت اپنی ہدایت کی فکر کرنی چاہیے اور وہ اس کا سامان کرے کن لوگوں کے لئے وہ ہدایت کو
ٹھکرا دے اُخروی زندگی میں وہ کسی کام نہیں آئیں گے اس زندگی میں ان کا کوئی بھروسہ نہیں
بڑے چاؤ سے باپ اپنے بچے کو ( پالتا ہے ) اس پر خرچ کرتا ہے پڑھاتا ہے بظاہر اس کی تربیت کرتا
ہے پھر بھی خامی رہ جاتی ہے جب وہ بڑا ہوتا ہے کمانے لگتا ہے اپنے باپ کو پوچھتا بھی نہیں اس
زندگی میں بھی کام نہیں آتا بعض شریف الطبع خدا کے خوف سے اپنے والدین کا احترام کرتے ہیں
اور چھوٹے پر شفقت کرتے ہیں لیکن ایسے بھی تو ہیں جو اپنے ماں باپ کو نہیں پوچھتے اعتبار نہیں ہے
اگر خدا افضل کرے تو نیک اولاد ہو خدمت گذار اولا د ہو اور اگر اس کے فضل کو یہ گم کر دیں اور اس
کی رحمت سے محروم کر دیئے جائیں اپنی بداعمالیوں کے نتیجہ میں تو اس دنیا میں بھی کام نہیں آتے تو
کون کسی کے کام آتا ہے لیکن ایک ذات ہے کہ اگر اس کے ساتھ تعلق ہو تو وہ ہر آن ہمارے کام
آتی ہے اور وہ ہمارے رب کی ذات ہے اسے چھوڑ کے دنیا کے رشتے قائم کریں گے یہ تو مناسب
نہیں ہے۔فرما یا ایمان کا تقاضا یہ ہے اے مومنو! کہ عَلَيْكُمُ انْفُسَكُم جان کی حفاظت کس طرح
کی جائے یہ پہلے بھی آچکا ہے لیکن یہاں ان دو کو علیحدہ دہرایا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
سورۃ توبہ میں يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّدِقِيْنَ - (التَّوبة : ١١٩)
اے ایمان والو! ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ ایک تو اللہ کی پناہ میں آ جاؤ اور دوسرے
لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَحَ جو گمراہ ہیں ان کی صحبتوں سے پر ہیز کرو اور اس کے مقابلہ میں جو خدا تعالیٰ

خطبات ناصر جلد دوم
۲۸۲
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
کی راہ میں صدق وصفا د کھانے والے ہیں ان کی صحبت میں رہ کر ان جیسا بننے کی کوشش کرو تم بھی
صادق بن جاؤ وفا کا تعلق صدق
کا تعلق اللہ تعالیٰ کے ساتھ قائم کرو اور چونکہ وہ ایسے لوگوں سے
پیار کرتا ہے تمہیں ہدایت نصیب ہو جائے گی تمہارے لئے رحمت مقدر ہو جائے گی تو جہاں اس
شخص کو چھوڑ نا ضروری ہے جو غلاظت کی راہوں کو اختیار کرتا ہے وہاں اس سے تعلق اخوت اور
تعلق محبت استوار کرنا بھی ضروری ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں صدق وصفا کا نمونہ دکھاتا ہے اور اس
طرح ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے جماعت مومنین روحانی مقامات بلند سے بلند حاصل
کرتی چلی جاتی ہے۔تو ایمان کا ایک اور تقاضا خلافت کو قائم کریں گے خلافت کو قائم رکھیں گے
ایک مختصر سا فقرہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ میرے بچے جو اس وقت سامنے بیٹھے ہیں ان کی کثرت
اس کی روح
کو سمجھ نہیں سکتی جب تک کہ ان کے سامنے کھول کر اور بار بارا سے بیان نہ کیا جائے ایک تو
نظام خلافت کی حفاظت کے یہ معنی ہیں کہ ہم اپنی ارواح کی حفاظت کریں گے کیونکہ قرآن کریم
میں جو خلافت کا وعدہ دیا گیا ہے وہ یہ نہیں کہ تم جو مرضی ہے بن جانا میں خلافت کا سلسلہ قائم رکھوں گا
بلکہ وعدہ یہ دیا گیا ہے اس کے برعکس وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ ( النور : ۵۶)
کہ ایمان کے تقاضوں کو جب تک پورا کرتے رہو گے اور اپنے عمل سے یہ ثابت کرو گے کہ واقعی تم
ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ہو اس وقت تک تم میں خلافت کا سلسلہ قائم رکھوں گا۔ایمان کا ایک اور تقاضا يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة (البقرة : ۱۵۴)
ایمان کا دعویٰ کرنے والا اگر اپنے دعوی میں سچا اور پختہ ہے تو ایمان کے اس تقاضا کو پورا کرنا ہوگا
کہ ثبات قدم کے ساتھ ایمان پر قائم رہتے ہوئے دعاؤں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی مدد چاہو وہ
تمہاری مدد کو آئے گا۔ایک شخص نور کو چھوڑ کر ظلمت کو اختیار کرتا ہے ایک شخص سکون کی راہوں کو ترک کرتا اور دیکھ
اور عذاب کی راہوں کو اختیار کرتا ہے ایک شخص اپنے رب کی طرف پیٹھ کر لیتا ہے اور شیطان کی
طرف چلنا شروع کر دیتا ہے وہ جو اسلام میں پیدا ہوا وہ جس نے بچپن سے قرآن کریم کی تعلیم کو
سیکھا یہ بہت بڑا حادثہ ہے۔ایک وہ وقت تھا کہ اگر ایک آدمی اسلام سے مرتد ہو جا تا تھا تو قیامت بپا

خطبات ناصر جلد دوم
۲۸۳
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
ہو جاتی تھی اور اب یہ حال ہے کہ سینکڑوں ہزاروں مسلمانوں کے بچے عیسائی ہورہے ہیں اور کسی کو
فکر نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑے درد سے اس کو بیان کیا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ
زندہ قوموں میں چھوٹی چھوٹی باتوں کو برداشت نہیں کیا جاتا کیونکہ یہی چھوٹی چھوٹی باتیں ایک
وقت میں عَذَابِ الیم کا پیش خیمہ بن جاتی ہیں اور خدا تعالیٰ کی درگاہ سے وہ انسان یا وہ قوم جو
ان حالات کو دیکھتے ہوئے مدد چاہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ مدد کو آئے گا۔ایک اور تقاضایہ بتایا کہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السّلْمِ كَافَةً (البقرة :٢٠٩) کہ تم
سب مل کر فرمانبرداری کے دروازہ کی حدود کے اندر آجاؤ لیکن اس بات کا خیال رکھو کہ تم میں سے
کوئی شخص بھی ان حدود سے باہر نہ نکلے نہ نکلنے کی کوشش کرے۔تربیت کا اہم گر اس آیت میں
بتایا گیا ہے یوں تو کہا کہ لَا يَضُرُكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُم ( المائدة : ۱۰۶) لیکن یہ نہیں کہا کہ
اگر تم ہدایت پا جاؤ تو جو لوگ ضلالت کی راہ اختیار کرتے ہیں تمہاری کوششیں ان کے لئے بے نتیجہ
نکلیں گی بلکہ یہ کہا کہ فرمانبرداری اور اطاعت کے دائرہ میں سارے کے سارے آ جاؤ جو کمزور
ہیں
کبھی غفلت سے کبھی لا پرواہی سے کبھی ہوائے نفس کے نتیجہ میں
کبھی شیطان کے وسوسہ میں پھنس
کر حدود سے باہر نکلنے لگتے ہیں ان کو وہاں سے پکڑو اور دائرہ کے اندر لے آؤ تاکہ ساری قوم
بحیثیت قوم اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی وارث بنتی رہے۔ایمان کا ایک تقاضا یہ فرمایا۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمُ (البقرۃ:۱۷۳) یعنی تمہارے آج کے
ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ ہم نے اس دنیا میں بنی نوع انسان کے لئے جو رزق پیدا کئے ہیں ان میں
سے تم ایسے رزق کو استعمال کرو جو جائز اور پاک راہوں سے تم نے حاصل کیا ہو اور وہ اسی قدر
استعمال کرو جو تمہارے لئے جائز اور پاک ہو یہ دونو مفہوم طیبات کے اندر آ جاتے ہیں مثلاً زکوۃ
ہے جب تک زکوۃ نہ نکالی جائے انسان کا اپنا کمایا ہوا مال اس کے لئے پاک نہیں بننا فرض کرو
خیرات ہے بھوکے کو کھانا کھلانا ہے، ننگے کو کپڑے دینا ہے، بیمار کے علاج کا انتظام کرنا ہے جب
یہ تمام ذمہ داریوں کو ادا نہیں کرتا وہ اگر چہ جائز اور پاک راہ سے مال کما رہا ہے لیکن جو خرچ کر رہا ہے
وہ اس کے لئے جائز اور پاک نہیں ہے کیونکہ اس نے ایمان کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ فرماتا

خطبات ناصر جلد دوم
۲۸۴
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
ہے کہ ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ جو رزق ہم نے تمہارے لئے پیدا کیا ہے ان میں صرف ان رزقوں
کو اور صرف اس حد تک استعمال کرو جو جائز اور پاک راہوں سے حاصل ہوں اور جس حد تک
تمہیں استعمال کی اجازت دی گئی ہو اور پھر تم یہ مجھو کہ جو مال کمایا تو پاک راہ سے ہے لیکن جس کا
استعمال طیب نہیں ہے اس کو خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت خرچ کرو۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنَا
رزَقْنَكُم (البقرة : ۲۵۵) ہمارے بتائے ہوئے طریق کے مطابق تم اسے خرچ کرو اشاعت اسلام
کے لئے۔قرآن کریم کے تراجم کے لئے ، اسلام کے احیاء کے لئے اور استحکام کے لئے،
ہزار راہیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے بتائی ہیں اس واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس حد تک تم۔۔۔استعمال
جائز ہے اپنے مالوں میں سے ٹھیک ہے اللہ تعالیٰ کی رضا اس میں بھی مضمر ہو گی لیکن جو راہیں ہم
بتاتے ہیں تو جب ان راہوں پر تم خرچ کرو گے تو تمہارے لئے یہ طیب ہوگا۔فرمایا کہ جب
ہمارے کہنے کے مطابق تم مال کو خرچ کرو گے اور اس خرچ میں سے مستحق کو دو گے تو پھر شیطان
آجائے گا وہ کہے گا کہ یہ خدا کا بندہ تو ثواب حاصل کر رہا ہے وہ ہمارے دل میں مختلف وسو سے پیدا
کرے گا اس سے ہوشیار رہنا۔يَاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَقَتِكُم بِالْمَنَّ وَالْأَذَى -
(البقرة: ۲۶۵) یا د رکھنا کہ ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ اگر کسی مستحق کو تم نے مال دیا خدا کی خوشنودی
کے حصول کے لئے تو اس پر احسان کبھی نہ جتلانا اور اگر تم نے خدا کی رحمت کے وارث بننے کے
لئے اپنے مال سے کچھ دیا ہے تو کبھی کوئی ایسا طریق نہ اختیار کرنا جو اسے تکلیف پہنچائے۔میں نے
دیکھا ہے کہ بعض دفعہ بعض گھرانوں کے لوگ بعض مستحقین کی کچھ مدد کر تے ہیں لیکن بعد میں یہ
اُمید رکھتے ہیں کہ وہ سارا دن ان کے کام میں بغیر تنخواہ کے لگے رہیں یا ان کی خوشامد کریں یہ ان
کے لئے تکلیف کا باعث بن جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے ایک حکم کی تعمیل جو تم کرو
گے اور آنْفِقُوا مِنَا رَزَقْنَكُمْ پر عمل کرو گے تو شیطان
تمہیں تمہارے نیک عمل کو ثواب سے محروم
کرنے کے لئے تمہارے دل میں وسوسے اور شیطنت کے خیالات ڈالے گا اور کہے گا بڑا احسان
کیا ہے تم نے اس شخص پر اس کا فرض ہے کہ شکر کے طور پر اب تیری خدمت میں لگ جائے
شیطان کے اس قسم کے وسوسوں سے اپنے آپ کو بچائے رکھو یہ ایمان کا تقاضا ہے۔ایک اور تقاضا

خطبات ناصر جلد دوم
ایمان کا یہ ہے۔۲۸۵
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدً ا ( الاحزاب: اے ) اے ایمان کا دعویٰ
کرنے والو ایمان یہ تقاضا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں اپنے آپ کو لے آؤ اور تم اللہ تعالیٰ
کی حفاظت میں آ نہیں سکتے جب تک سچی اور سیدھی بات نہ کہو خالی سچی نہیں اسلام نے یہ نہیں کہا
کہ سچی بات کہو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی باتوں کے متعلق فرمایا کہ یہ نہ کہو مثلاً
غیبت ہے سچی بات ہے لیکن کہا ہے کہ مت کرو کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسلام کا حکم ہے سچی بات
کہو میں تو ہر جگہ یہ بات کروں گا کیونکہ یہ سچی ہے قرآن کریم نے خالی یہ نہیں کہا کہ سچی بات کرو
قرآن کریم نے کہا ہے کہ سچی اور سیدھی بات کرو تو ہم کہیں گے یہ سیدھی ہے ہی نہیں کیونکہ اسلام
نے منع کیا ہے ہر وہ چیز جس کو اسلام منع کرتا ہے وہ صراط مستقیم کا حصہ نہیں بن سکتی تو سیدھی نہیں ہے
ہمیں اللہ نے اس بات کی طرف متوجہ کیا کہ اے ایمان والو! اللہ کی حفاظت میں آؤ اور اللہ کی
حفاظت میں تم آ نہیں سکتے جب تک تم سچی اور سیدھی بات نہ کرو میں نے دیکھا ہے بہت سے
آدمیوں کی یہ عادت ہو جاتی ہے ٹیڑھی بات کرنے کی بے فائدہ بھی کرتے ہیں ایک ہمارے
دوست تھے ان کی اس طرح عادت تھی ایک دفعہ میں نے مذاق میں کہا کہ یہ آپ نے کیا عادت
ڈالی ہوئی ہے اصلاح کریں اپنی اور میں نے کہا کہ آپ کی عادت ایسی بن گئی ہے کہ یہ سرخ ٹوپی
جو پہنی ہوئی ہے اگر میں آپ سے پوچھوں کہ اس ٹوپی کا رنگ کیا ہے تو آپ ایک فقرے میں
جواب نہیں دیں گے کہ اس کا رنگ سرخ ہے بلکہ کوئی اور کہانی شروع کر دیں گے اور بعد میں رنگ
بتائیں گے اتنی تمہید کے بعد میں نے ان سے پوچھا کہ اچھا آپ بتا ئیں اس ٹوپی کا رنگ کیا ہے تو
پھر انہوں نے کہانی شروع کر دی اس وقت میں نے ان کو تو جہ دلائی تو عادت پڑ چکی تھی اللہ تعالیٰ
محفوظ رکھے احتیاط کرنی چاہیے کہ انسان کو غلط عادتیں نہ پڑیں پھر ان
کو چھوڑ نا مشکل ہو جاتا ہے
ابتدا ہی میں اگر ہم اچھی عادتیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ہمارے لئے اتنا مشکل نہیں لیکن بری عادتیں
پڑ جانے کے بعد انہیں چھوڑ نا نسبتاً بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ایمان کا ایک تقاضا یہ ہے کہ قولِ سدید ہو سچی اور سیدھی بات ہو پھر فرمایا کہ ایمان کا ایک

خطبات ناصر جلد دوم
۲۸۶
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
اور تقاضا یہ ہے۔یااَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ مِنْ قَومِ (الحجرات : ۱۲) کسی کو حقارت کی
نگاہ سے نہیں دیکھنا تمسخر نہیں کرنا ایمان کا ایک اور تقاضا یہ بتایا کہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا
كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ (الحجرات : ۱۳) بدظنی سے بچتے رہنا ایک اور ایمان کا تقاضا یہ بتایا کہ یایھا
الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف: (۳) نمائش کرنے والے اپنی طرف ایسی نیک
باتیں بھی منسوب کر دیا کرتے ہیں جو حقیقتا ان کا حصہ نہیں ہیں اس سے ہمیشہ پر ہیز کرنا چاہیے
کیونکہ رحمت کے دروازے تو اللہ تعالیٰ کے حکم اور ارادے سے کھلتے ہیں اگر ساری دنیا کسی ایک
انسان کے لئے اللہ کی رحمت کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کرے تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی تو
غلط کریڈٹ لینا اس سے کوئی فائدہ نہیں انسان نے انسان کو کیا دینا ہے اگر خدا تعالیٰ کا منشا نہ ہو اور
اگر خدا نے دینا ہے تو وہ ضرور دے گا اسے معلوم ہے کہ تم نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا ایمان کا ایک
اور تقاضایہ فرمایا۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا اَنْصَارَ اللهِ (الصف: ۱۵) ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ انسان کی ساری
زندگی اس رنگ میں گذرے کہ اس کے نتیجہ میں اللہ کے دین کو استحکام اور اس کی اشاعت کے
سامان پیدا ہوں اگر کوئی شخص مسلمان ہونے کا اسلام لانے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن اس اسلام کے
استحکام کے جذبات اس کے دل میں نہیں اور اشاعت اسلام کی کوشش اس کے اعمال کا حصہ نہیں تو
پھر وہ مومن کیسا وہ ایمان کیسے لایا تو فرمایا کہ تمہارے ایمان کا تقاضا ہے کہ تم انصاراللہ بنو۔اگر حقیقتاً
تم اللہ کے دین کے مددگار نہیں ہو گے تو تمہیں رحمت الہی نصیب نہیں ہوگی جیسے دوسری جگہ فرمایا کہ
اللہ کی نصرت انہیں لوگوں کو ملتی ہے جو اس کے دین کی نصرت میں ہر وقت لگے رہتے ہیں۔فرمایا
انصار اللہ بننے میں تمہارے اموال اور تمہاری اولا دروک بنے گی شیطان تمہارے اپنے ہاتھ سے
محنت سے بلکہ محنت شاقہ سے کمائے ہوئے اموال کو اور تمہاری محبوب اور پیاری اولا د کو بڑے
اچھے بچوں کو تمہارے ایمان کے راستہ میں روک بنانے کی کوشش کرے گا تو تمہارے ایمان کا
تقاضا یہ ہے کہ تم شیطان کی اس چال میں نہ آؤ فرمایا۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ
ولا اَوْلَادُكُمُ عَنْ ذِكرِ اللهِ (المنافقون: ۱۰) اموال کو شیطان ذریعہ بنائے گا اور اولا د کو بھی

خطبات ناصر جلد دوم
۲۸۷
خطبہ جمعہ ۶ ستمبر ۱۹۶۸ء
شیطان ذریعہ بنائے گا اس بات کا کہ خدا کا ایک بندہ اپنے ربّ کو بھول جائے اور اس کے ذکر سے
غافل ہو جائے اور رب کے ذکر سے غافل ہو گا وہ انصار اللہ کیسے بنا تو فرمایا کہ ہر وقت چوکس اور
بیدار ر ہواگر شیطان مال کے رخنہ سے تمہارے ایمان پر ڈاکہ ڈالنا چاہے یا اگر شیطان تمہارے
بچوں کو تمہارے روحانی اموال لوٹنے کے لئے بطور چور کے استعمال کرنا چاہے تو اس کو اس میں
کامیاب نہ ہونے دینا بلکہ کوشش یہ کرنا کہ تمہارے اموال شیطان کو شکست دینے والے اور
تمہارے بچے شیطان کے خلاف صف آرا ہونے والے ہوں یہ چند مثالیں میں نے دی ہیں اور انتخاب
بھی صرف ان آیات کا کیا ہے جن میں مومن کو مخاطب کر کے ایمان کا تقاضا بتایا ہے بڑی وضاحت
کے ساتھ۔تو بنیادی چیز اللہ کی رحمت کے حصول کے لئے یہ ہے کہ ہم اللہ پر اور اس کے رسول پر
ایمان لائیں اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی معرفت کو حاصل کریں اور جو شریعت ہماری روحانی
تقلید کے لئے اس نے نازل کی ہے اور جس پر عمل پیرا ہو کر ہم اس کی بہترین رحمتوں کے وارث
بن سکتے ہیں اس شریعت پر چلنے والے ہوں اور جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری دنیا کے لئے
بطور ایک نمونہ کے پیدا کیا اور مبعوث کیا آپ کے اُسوہ کے مطابق اور آپ کے اُسوہ کی اتباع
کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو ڈھالیں۔یعنی ایمان کے سب تقاضوں کو پورا کریں تا کہ اللہ تعالیٰ
ایسا فضل کرے کہ اس کی رحمت کے سارے ہی دروازے ہمارے لئے کھل جائیں اور یہ اس کی
توفیق سے ہوسکتا ہے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی