ہماری دعائیں اس لئے قبول ہوتی ہیں کہ ہم ایک ہی وجود بن گئے ہیں

خطبات ناصر جلد دوم
۳۰۱
خطبہ جمعہ ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
ہماری دعائیں اس لئے قبول ہوتی ہیں کہ ہمارے وجود
کی روح اور دل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۲۰ رستمبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت
اِنَّ اللهَ وَمَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا -
(الاحزاب: ۵۷)
هُوَ الَّذِي يُصَلَّى عَلَيْكُمْ وَمَلبِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُلمتِ إِلَى النُّوْرِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ
رَحِيمًا - (الاحزاب: ۴۴)
وَصَلَّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلوتَكَ سَكَنَ لَهُمْ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - (التوبة: ١٠٣)
21
الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ
لِلَّذِينَ آمَنُوا ۚ رَبَّنَا وَسِعَتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَ عِلْمًا فَاغْفِرُ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ
وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ - رَبَّنَا وَ اَدْخِلُهُمْ جَنْتِ عَدْنٍ إِنَّتِي وَعَدتَهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ أَبَابِهِمْ
وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - (المؤمن: ٩،٨)
فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ - (ال عمران : ١٦٠)

خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا
اللهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا - (النِّساء : ۶۵)
الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا أَمَنَا فَاغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ - (ال عمران : ۱۷)
وَالَّذِينَ جَاءُوْ مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ -
(الحشر:اا)
اس کے بعد فرمایا :۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مقام تو مقام جمع یا مقام وحدت تامہ ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی
ذات میں کامل طور پر فنا ہو جانے کی وجہ سے اس قادر و توانا نے اپنی رحمت کا ملہ سے آپ کو اپنے
وجود کا اکمل مظہر بنایا اور آپ صفات الہیہ کے مظہر اتم ٹھہرے اس ارفع مقام قرب میں کوئی فرد بشر
بھی آپ کا شریک نہیں۔اس مقام قرب دنو کے مقابلہ میں آپ کا ایک مقام مقام تدٹی ہے
یعنی آپ نے بفضل ایزدی عبودیت کے انتہائی نقطہ تک اپنے تئیں پہنچایا اور بشریت کے جو پاک
لوازم ہیں یعنی بنی نوع کی ہمدردی اور ان سے محبت ان لوازم سے پورا حصہ لیا اور اسی کامل تکثی
کے نتیجہ میں بنی نوع کے لئے آپ
کا مل شفیع ٹھہرے اور جس نے بھی آپ
کی محبت میں گم ہو کر آپ
کا رنگ خود پر چڑھایا۔اپنی اپنی استعداد کے مطابق مقامات قُرب کو اس نے پایا کیونکہ طبائع
مختلفہ اپنی استعداد کے مطابق آپ کے فیوض روحانی سے حصہ پاتی ہیں آپ میں اور خلق میں اس
مقام تدثی کی وجہ سے کوئی حجاب باقی نہیں رہا اس اعلیٰ اور ارفع کمال عبودیت میں مخلوق میں سے
کوئی بھی حقیقی طور پر تو آپ کا شریک نہیں لیکن اتباع اور پیروی کے نتیجہ میں اور فنافی الرسول ہو
جانے کے طفیل بنی نوع انسان ظلی طور پر آپ کے شریک ہو سکتے ہیں کیونکہ آپ بنی نوع انسان
کے لئے کامل اُسوہ ہیں، آپ کے رنگ میں رنگین ہو جانے والے، آپ کی محبت میں فنا ہو کر ایک
نئی اور حقیقی زندگی پانے والے آپ کے وجود کا ہی حصہ بن جاتے ہیں اس طرح پر جماعت مومنین
معرض وجود میں آئی کیونکہ اس جماعت کے لئے فنا فی الرسول ہونا ضروری ہے اس لئے یہ
جماعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں گم اور آپ کے وجود ہی کا حصہ ہے کوئی علاوہ اور

خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
مستقل وجود نہیں رکھتی۔اس وجود کی ایک خاصیت یہ ہے کہ وہ سب مل کر سب کے لئے دعائیں کرتے ہیں گویا کہ
ایک ہی وجود اپنے لئے دعائیں کر رہا ہے اور جس وقت دعائیں قبول ہوتی ہیں رحمت خدا وندی
جوش میں آتی اور اپنے بندوں پر رحم کرتی ہے تو اس جماعت کا کوئی ایک شخص بھی نہیں کہہ سکتا کہ وہ
جماعت سے علیحدہ کوئی وجود ہے جس کی دعا قبول ہوئی کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام
تدلى بنی نوع انسان کی وحدت تامہ کا متقاضی ہے آپ نے فرمایا ہے کہ مسلمانوں کی حالت ایک
وجود کی سی ہے اگر کسی ایک کو کوئی تکلیف پہنچے کوئی پریشانی ہو تو سارا وجود پریشان ہوتا اور اس کی
نیند اس پر حرام ہو جاتی ہے۔پس جماعت مومنین دراصل اس زاویہ نگاہ سے ایک دوسرے کے لئے دعائیں کرنے والی
ایک عالمگیر برادری ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو بحیثیت جماعت اور ان کی دعاؤں کو جو
اجتماعی رنگ رکھتی ہیں قبولیت کا وعدہ بھی دیا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض کی برکت
سے ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت کے یہ جلوے اپنی زندگیوں میں ہر گھڑی دیکھ رہے ہیں کسی ایک شخص کی
دعا بھی اس جماعت میں سے اس فرد واحد کی دعا نہیں ہوتی کیونکہ اگر وہ واقعہ میں ایک سچا مسلمان
اور حقیقی مومن ہے تو اس کی دعائیں قرآن کریم میں بتائی ہوئی اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق
ہوں گی اور اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ جس وقت یہ جماعت دعاؤں میں مشغول
ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی ہدایت کے مطابق مشغول ہوتی ہے تو اس کے دو خارجی نتیجے
نکلتے ہیں۔ایک خارجی نتیجہ تو یہ نکلتا ہے کہ اس جماعت کو ملائکہ کی دعائیں حاصل ہو جاتی ہیں اور
دوسرا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ (اگر چہ انسان جب تنزل کی راہوں کو اختیار کرتا اور شیطان سے پیوند
جوڑتا ہے تو کتوں اور سؤروں سے بھی نیچے چلا جاتا ہے لیکن ) جب وہ خدا کی رحمت سے روحانی
رفعتوں کو حاصل کرتا ہے تو فرشتوں سے بھی اوپر جا پہنچتا ہے اس کی ( یا اس گروہ کی ) دعاؤں کے
ساتھ جب اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کی دعائیں مل جاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے یہ وارث بن
جاتے ہیں اور یہ دوسرا خارجی نتیجہ جو نکلتا ہے۔

خطبات ناصر جلد دوم
۳۰۴
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
اس کے متعلق قرآن کریم نے بڑی وضاحت سے ہدایت بھی دی ہے اور بڑی وضاحت
سے اس صفت کو بیان بھی کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ وَمَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ
اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی رحمت کا مہبط بنا دیا ہے ہر آن آپ پر اللہ تعالیٰ کی
رحمتیں نازل ہو رہی ہیں ان رحمتوں کو دیکھ کر فرشتوں کے دل خدائی حمد سے بھر جاتے ہیں اور وہ
خدا کی رحمتوں کے نتیجہ میں جوش میں آتے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعائیں کرنے
لگ جاتے ہیں اور چونکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو دیکھ کر فرشتے بھی ( جو حقیقی انسان سے کم درجہ پر
ہیں ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعاؤں میں مشغول ہو جاتے ہیں اس لئے اے انسان! جسے
ہم نے فرشتوں سے بھی افضل بنایا ہے تو بھی اس طرف متوجہ ہو۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيمًا تم بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نشانوں کو دیکھ
کر اور اس نکتہ کو سمجھ کر کہ کوئی فیض روحانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق قائم کئے بغیر انسان
حاصل نہیں کر سکتا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا شروع کرو آپ کے لئے دعائیں کرو اور
آپ کے لئے سلامتی مانگو۔غرض یہاں جماعت مومنین کو (جو ایک جسد اور ایک جسم بن گیا تھا ) یہ کہا کہ ہر وقت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے رہو اور ہر آن آپ کے لئے دعاؤں میں مشغول رہو دوسری طرف
مومنوں کو یہ خوشخبری دی کہ جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو گے اور آپ کے لئے
دعاؤں میں مشغول رہو گے تو تم یہ دیکھو گے کہ هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَ مَلَكَتْهُ اللہ تعالیٰ کے
فرشتے تمہارے لئے بھی دعائیں کرنے لگ جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں تم پر بھی نازل ہونی
شروع ہو جائیں گی اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جن ظلمات شیطانی سے تم اپنی کوشش اور مجاہدہ کے نتیجہ
میں نجات حاصل نہیں کر سکتے تھے جب خدا تعالیٰ کے فرشتوں کی دعا ئیں تمہاری دعاؤں کے
ساتھ مل جائیں گی اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی رحمت نازل ہو گی تو تم ان ظلمات سے ان
اندھیروں سے ، ان جہالتوں سے نجات پا جاؤ گے اور ایک نور تمہیں عطا ہوگا۔وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِینَ رَحِيمًا اور ہم نے جو حکم دیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو

خطبات ناصر جلد دوم
۳۰۵
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
اور اور دعائیں کرو اگر تم اس کی تعمیل کرو گے تو تمہارے اس عمل کا نتیجہ خدائے رحیم اس شکل میں دے گا۔وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِینَ رَحِیمًا وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اس ایمان لانے کے
نتیجہ میں
اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے اور آپ
کے لئے دعاؤں میں مشغول رہتے ہیں اور آپ کے لئے سلامتی چاہتے ہیں ان کا یہ عمل خدائے رحیم
قبول کرے گا اور اس کا جو بہترین نتیجہ ہے وہ ان کے لئے نکالے گا۔جہاں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے اور اس
کے فوائد انہیں بتائے ہیں وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ وَصَلَّ عَلَيْهِمْ
تو ان کے لئے دعائیں کر۔چونکہ اس جماعت کے سردار اللہ کے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں اس لئے جب سردار اس جماعت کے لئے یعنی اپنے ہی درخت وجود کی شاخوں کے لئے
دعائیں کرے گا تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اِنَّ صَلوتَكَ سَكن لَّهُم امن سکون کے حالات ان لوگوں
کے لئے پیدا کئے جائیں گے ان کے خوف کو دور کیا جائے گا ان پر رحمتوں کا نزول ہوگا اور وہ
اطمینان اور بشاشت کے ساتھ اپنے رب کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہو جا ئیں گے اور
اس کی مقبول دعاؤں کا یہ نتیجہ نکلے گا کہ جس طرح اس کی (صلی اللہ علیہ وسلم) دعائیں اللہ تعالیٰ
قبول کرتا ہے ان کی دعائیں بھی قبول ہوں گی کیونکہ واللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ اللہ تعالیٰ دعاؤں کو سننے
والا ہے لیکن چونکہ وہ علیم بھی ہے اس لئے اے رسول تم ان کو یہ بتا دو کہ دعا ئیں خلوص نیت سے
ہوں اور اس جسم کا حصہ رہتے ہوئے اور اس احساس کے ساتھ ہوں کہ ہمارا انفرادی وجود اجتماعی
وجود میں غائب ہو گیا ہے اور یہ اجتماعی وجود ( جماعت مومنین کا ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
وجود میں گم ہو کر ایک ہی وجود بن گیا ہے جسے ہم صحیح طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود کہہ سکتے
ہیں اگر یہ نیت ہوگی، یہ اخلاص ہو گا ، یہ لوگ اس حقیقت پر قدم ماریں گے تو پھر اللہ تعالیٰ ان کی
دعا ئیں بھی قبول کرے گا۔ان آیتوں پر جب ہم یکجائی نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک
طرف فرشتوں کو حکم دیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعائیں کرتے رہیں دوسری طرف

خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
اللہ تعالیٰ نے فرشتوں
کو یہ حکم دیا کہ وہ اس جماعت کے لئے دعائیں کرتے رہیں جو نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کو اپنی ترقیات کے لئے اُسوہ سمجھتے اور آپ کے رنگ میں رنگین ہونے کی کوشش کرتے ہیں
اور آپ میں فنا ہو کر ایک نئی زندگی پاتے اور آپ کے وجود کا ایک حصہ بن جاتے ہیں۔تیسرے اللہ تعالیٰ نے جہاں ایک طرف مسلمانوں کو کہا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر
درود بھیجتے رہا کرو اور آپ کے لئے دعائیں کرتے رہا کرو وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی
فرما یا صَلِّ عَلَيْهِم تو ان کے لئے دعاؤں میں مشغول رہ کیونکہ تیری دعاؤں کے نتیجہ میں ہی ان
کے لئے امن اور سکون اور اطمینان اور بشاشت کے سامان پیدا ہوں گے پس یہ ایک جسم ہے جس
کی روح ، جس کا دل ، جس کا دماغ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے لیکن یہ جماعت آپ کے
وجود سے مختلف اور علیحدہ نہیں اور جماعت میں کوئی ایسا فرد جو واقعہ میں اس جماعت کا ایک رکن یا
اس جماعت کا ایک حصہ ہو نہیں ہو سکتا جو یہ کہہ سکے کہ میں اس جسم کا حصہ نہیں بلکہ میرے اندر کوئی
ذاتی خوبی ہے جس کی وجہ سے میں خدا تعالیٰ کا محبوب ہوں مثلاً ظاہری جسم ہے ایک انگلی یہ کہے کہ
میں اس جسم کا حصہ تو نہیں لیکن میرے اندر اپنی کوئی ذاتی خوبی یا طاقت ہے تو ہم انگلی کو کہیں گے کہ
ہم تمہیں کاٹ کر پرے پھینک دیتے ہیں پھر معلوم ہو جائے گا کہ تم میں کتنی طاقت ہے اگر تمہیں
جسم سے کاٹ کر پھینک دیا جائے تو تم ایک مُردہ، بے جان اور بے حقیقت چیز ہو گی جس کی کوئی
قیمت نہیں تم گوشت کا ایک ٹکڑا اور ہڈی کی ایک کرچ ہی ہوگی نا، اس سے بڑھ کر تو تمہاری کوئی
حیثیت نہیں رہے گی۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا کہ اگر اور جب تمہاری دعائیں قبول ہوں تو تمہاری
دعا ئیں اس وجہ سے قبول ہوں گی کہ تم ایک وجود بن گئے ہو اور اس وجود کی روح ، اس کا دل
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پہلوں کے لئے بھی آپ کا
ہی وجود ایک روح ہے آنے والوں کے لئے بھی آپ کا وجود ہی دل اور روح کا کام دیتا ہے
باقی لوگ تو جسم کے ذرے ہیں اور بے حقیقت ذرے ہیں اسی وقت تک ان کی کوئی قدر اور قیمت
ہے جب تک کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح ان میں باقی اور قائم رہے جب تک

خطبات ناصر جلد دوم
۳۰۷
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دل اس وجود میں دھڑکتا رہے اگر ایسا نہیں تو وہ کچھ بھی نہیں لیکن
اس جماعت میں جس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں بعض کم فہم ایسے بھی پیدا ہو جاتے ہیں جو سمجھتے ہیں
کہ میری دعا قبول ہوئی میں اپنی ذات میں بہت بڑا انسان ہوں حالانکہ ان آیات سے پتہ لگتا
ہے کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی سارے جسم کی دعائیں چاہیں جس طرح روح کو ہاتھ کی
ضرورت ہے، آنکھوں کی ضرورت ہے، ناک کی ضرورت ہے، کانوں کی ضرورت ہے ان سے
جسم کام لیتا ہے اسی طرح اس روحانی وجود میں بھی ایسے اعضا کی ضرورت ہے جو ہاتھ کی حیثیت
رکھتے ہوں جو پاؤں کی حیثیت رکھتے ہوں یا کان، آنکھ، ناک اور دوسرے جوارح کی حیثیت
رکھتے ہوں یا خون کی شریانوں کی حیثیت رکھتے ہوں یا جسم کی ہڈیوں کی حیثیت رکھتے ہوں یا
اعصاب کی حیثیت رکھتے ہوں یا عضلہ یعنی مسل (Muscle) کی حیثیت رکھتے ہوں یا خون کی
حیثیت رکھتے ہوں جس طرح ظاہری جسم میں بے شمار چیزیں پائی جاتی ہیں اسی طرح اس وجود میں
بھی مختلف حصے ہیں اور وہ سب حصے مل کر جماعت بنتی ہے جس کے سردار، جس کی روح ، جس کا
قلب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اگر کوئی شخص یہ دعوی کرے کہ میرا وجود ایسا ہے کہ میں اس جسم کا حصہ نہ رہوں پھر بھی میری
دعا قبول ہو گی تو اس کو ہم اس انگلی کی طرح مخاطب کر کے یہی کہیں گے کہ تم اس جسم سے کٹ جاؤ
پھر دیکھو تمہاری دعائیں کس طرح قبول ہوتی ہیں؟ میں زمینداروں کے لئے ایک مثال دے دیتا
ہوں آج کل چاول کی فصل ہے چاول کے کھیتوں میں بعض پودے ہمیں ایسے بھی نظر آتے ہیں جو
عام کھیت سے زیادہ اونچے ہوتے ہیں اور زیادہ صحت مند نظر آتے ہیں اور غرور میں ان کا سر بلند
ہوتا ہے جب سارا کھیت خدا تعالیٰ کے اس فضل کو دیکھ کر کہ اللہ تعالیٰ نے اسے باشمر بنایا ہے اس کی
حمد میں جھک جاتا ہے یہاں تک کہ بعض بالیں زمین کو لگنے لگتی ہیں اس وقت یہ پودے جو ہمیں
خال خال نظر آتے ہیں سرتا نے کھڑے ہوتے ہیں لیکن پتہ ہے وہ کیسے پودے ہیں یہ وہ پودے
ہیں جو بے ثمر ہیں جن میں دانہ پڑتا ہی نہیں خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ یہ غرور تجھے راس نہیں آئے گا تجھے
اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا تو جتنا چاہے غرور کر لے ہم تیرے سارے وجود کو بے شمر بنا دیں

خطبات ناصر جلد دوم
۳۰۸
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
گے اور یہ بات تیرے اس غرور اور تکبر اور خود نمائی کے نتیجہ میں ہوگی یہی حالت ایسے لوگوں کی
ہوتی ہے جو کم فہم اور کج فہم ہیں اور جو دعا کی قبولیت کو اپنی طرف منسوب کرتے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلوں نے بھی درود بھیجے اور آپ کی اُمت نے تو آپ پر اس
کثرت سے درود بھیجا اور آپ کے لئے دعائیں کیں کہ اس کے مقابلہ میں کسی اور فر دکو پیش نہیں کیا
جاسکتا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کی لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ الخ کی کیفیت یعنی انتہائی تڑپ کہ
غیر مومن ایمان لائیں اور مومن مقامات تقرب حاصل کریں اس بات کی متقاضی تھی کہ جماعت مومنین
ہمیشہ آپ پر درود بھیجتی رہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جو مقام عبودیت ہے جو مقام تدلی ہے
جس کے نتیجہ میں آپ کی ایک شان مقام اُسوہ کا حصول ہے وہ تقاضا کر رہا تھا کہ ساری اُمت
آپ کے لئے دعائیں کرتی اور ساری اُمت جو دعائیں کر رہی ہے ان میں سے اکثر دعا ئیں یہ
ہوتی ہیں کہ اے خدا! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جن مقصد کو لے کر اس دنیا میں آئے تھے ان
مقاصد میں آپ کو کامیاب کر اسلام ہمیشہ غالب رہے اگر کبھی تنزل کا دور آئے تو پھر غلبہ کے
سامان اس کے لئے پیدا کر دے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات جو ہر آن ہم پر جاری
ہیں وہ فیوض جن کے بغیر ہماری روحانی زندگی ایک لحظہ کے لئے بھی قائم نہیں رہ سکتی ہم میں ان کا
احساس باقی رہے اور ہم ہمیشہ آپ کے شکر گزار غلام بنے رہیں ہمارے دلوں میں آپ کی جو محبت
ہے وہ قائم رہے اور
ع تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے
اے ہمارے رب ! تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روحانی رفعتوں میں ہمیشہ بلند سے
بلند تر کرتا چلا جاتا کہ آپ کی ان رفعتوں کے طفیل ہمیں بھی کچھ مزید رفعتیں حاصل ہو جا ئیں غرض
مسلمان اسلام کے غلبہ کے لئے قرآن کریم کی تعلیم کے قائم ہونے کے لئے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی
محبت کے قیام کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ان مقاصد کے پورا ہونے کے لئے دعا
کرتا ہے جو مقاصد لے کر آپ دنیا میں آئے اور جب یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے
مطابق ساری اُمت چودہ سو سال سے دعاؤں میں مشغول ہے اور ایک دعا ان میں سے یہ ہے کہ

خطبات ناصر جلد دوم
۳۰۹
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
اے خدا! محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے متعلق اور اپنی اُمت کے لئے جتنی دعائیں کیں تو
انہیں قبول کر تو جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا قبول ہوگی تو کیا اس جماعت مومنین کی دعا
آپ ہی آپ قبول نہیں ہو رہی ہو گی جو یک زبان ہو کر وہی دعا کر رہی ہے جن کے سینوں میں
وہی دل دھڑک رہا ہے جو لوگ اسی سوز و گداز کے ساتھ دعائیں کرنے والے ہیں ان کی دعا
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے مختلف نہیں اور جس وقت ان لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے تو وہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں ہی قبول ہو رہی ہوتی ہیں کیونکہ گواختلاف تو اپنی جگہ پر
قائم ہے اور وہ یہ کہ آپ کا مقام مقام تدلی ہی نہیں بلکہ (جیسا کہ میں نے بتایا ہے ) مقام وحدتِ تامہ
بھی ہے اور سچی بات یہی ہے کہ وہی ایک ذات محبوب الہی ہے باقی تو ذیلی حیثیت رکھتے ہیں
اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا ہے کہ وہ جو چاہیں گے انہیں مل جائے گا۔حقیقتا یہ مقام ( کہ جو چاہے
مل جائے ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی حاصل ہے لیکن آپ کا جو دوسرا مقام ہے یعنی مقام تدثی
اس لحاظ سے تو سب کو ایک جسم بنا دیا ہے ساری اُمت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں گم
ہو گئی اور اس طرح ایک وجود بن گیا اس لئے ان سب کی دعائیں کوئی علیحدہ دعائیں نہیں اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا بھی اس مقام کے لحاظ سے کوئی علیحدہ دعا نہیں ساری دعائیں
مل کر ایک دعا بنتی ہے دعا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی قبول ہو رہی ہوتی ہے لیکن چونکہ
جماعت مومنین آپ کے وجود ہی کا ایک حصہ ہے اس لئے ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ جماعت مومنین
کی دعائیں بھی ( آپ کے طفیل ) قبول ہوئیں۔آپ کی نیابت میں خلفاء وقت کام کرتے ہیں خلافت کے متعلق امت کو یہ بشارت دی گئی
تھی کہ دین کی تمکنت اور خوف کے دور ہونے اور اطمینان اور سکون کے پیدا ہونے کے حالات
پیدا کئے جائیں گے بظاہر خلیفہ وقت کی دعائیں بھی اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے اور بڑے معجزانہ رنگ
میں قبول کرتا ہے لیکن جب یہ عاجز بندے اللہ تعالیٰ کے سلوک پر گہری نگاہ ڈالتے ہیں اور اپنی
کوتاہیوں پر نظر ڈالتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے معجزانہ سلوک دیکھتے ہیں تب انہیں یہ نکتہ سمجھ
آتا ہے کہ صرف ان کی دعا قبول نہیں ہوئی بلکہ ساری جماعت کی دعا قبول ہوئی (اور ساری جماعت

خطبات ناصر جلد دوم
۳۱۰
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
کی دعا قبول نہیں ہوئی بلکہ حقیقتا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی دعا قبول ہوئی ) مثلاً چند سال
ہوئے ایک بڑا حادثہ گزرا تھا یعنی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ہوا تھا اس وقت
ساری دنیا کے احمدیوں نے سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں جو خط مجھے لکھے ان سے ایسا معلوم
ہوتا تھا کہ ہر ایک کے سینہ میں ایک ہی دل دھڑک رہا ہے ان میں سے ہر ایک اس دعا میں مشغول
تھا کہ اے ہمارے پیارے ربّ! تو جماعت کو ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھ ان میں سے کسی فرد
کو کوئی ٹھوکر نہ لگے اور امن کے ساتھ اور بشاشت کے ساتھ یہ قافلہ آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے
ایک بے چینی، بے کلی اور گھبراہٹ کی حالت تھی جو سب پر طاری تھی سب کی نیند یں حرام ہوگئی
تھیں اور وہ سب ان دعاؤں میں مشغول تھے پھر جب امن پیدا ہوا اور جماعت کے لئے اللہ تعالیٰ
نے سکون کے حالات میں ایک نیا دور شروع کر دیا تو اس وقت اگر کوئی کھڑا ہو کر یہ کہے کہ خدا نے
میری دعا قبول کی باقیوں کی نہیں کی تو ہم کہیں گے کہ اس کا دماغ چل گیا ہے وہ پاگل ہو گیا ہے وہ
حقیقت کو نہیں سمجھتا اسی طرح باقی دعائیں ہیں۔میرے پاس بڑی تعداد میں خطوط آتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور اسی کی
توفیق سے سارے خطوط میں خود پڑھتا ہوں گو عام دعائیہ خطوط کی فہرست بنتی ہے لیکن وہ بھی
میرے سامنے آتے ہیں اور ان پر میں ایک نظر ڈالتا ہوں اور اکثر خطوط میں یہ دعا ہوتی ہے کہ
اللہ تعالیٰ آپ کی دعائیں قبول کرے اسی طرح میں جو دعا کرتا ہوں وہ صرف میری دعا تو نہیں
رہی بلکہ وہ دعا ان لاکھوں آدمیوں کی ہو گئی جو یہ دعا کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ میری نیک دعاؤں کو
قبول کرے اور جب یہ دعا قبول ہوتی ہے تو میرا دل یہ دیکھ کر خدا کی حمد سے بھر جاتا ہے کہ اس
نے ایک روحانی وجود یعنی جماعت مومنین کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل جو وعدے دیئے تھے وہ
پورے ہورہے ہیں۔یہ جماعت واقعہ میں دعاؤں کے میدان میں ایک جان ہے بعض دفعہ حالات کو دیکھ کر جو
دعائیں میرے دل سے نکلتی ہیں چند دن نہیں گزرتے کہ باہر کے خطوط میں وہی دعائیں آجاتی ہیں
مثلاً جماعت پر آج کل پریشانی کے حالات ہیں اللہ تعالیٰ جماعت کی حفاظت کرے وغیرہ وغیرہ۔

خطبات ناصر جلد دوم
٣١١
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
غرض جو دعائیں میرے دل سے نکلتی ہیں وہی دعا ئیں جماعت کے دوسرے دوست کر رہے ہوتے
ہیں حالانکہ میں نے کوئی اعلان نہیں کیا ہوتا کہ اس قسم کی دعائیں کرو لیکن چونکہ ساری جماعت
ایک ہی وجود کا رنگ رکھتی ہے اس لئے ہر احمدی کے دل میں وہی جذبات ہوتے ہیں وہی خیالات
ہوتے ہیں ان کی روحوں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض کا وہی اثر ہوتا ہے اور وہ وہی دعائیں
مانگ رہے ہوتے ہیں جو میں مانگ رہا ہوتا ہوں اور اس سے بڑا لطف آتا ہے کہ خلیفہ وقت کے
ذریعہ اللہ تعالیٰ ہزاروں دعائیں معجزانہ رنگ میں قبول کرتا ہے میں جب قبولیت دعا کے متعلق خط
پڑھتا ہوں تو یہ سوچ کر کانپ اُٹھتا ہوں کہ میں اتنا کمزور ، گناہگار اور بے بس انسان ہوں اور
اللہ تعالیٰ اس قدر پیار کا سلوک مجھ سے کرتا ہے اور بعض دفعہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں یہ چیز میں جماعت
کے سامنے بھی رکھوں کیونکہ جب میری کوئی دعا قبول ہوتی ہے تو وہ صرف میری دعا ہی قبول نہیں
ہوتی بلکہ ساری جماعت کی دعا قبول ہوتی ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا قبول
ہوتی ہے میں نے یہ ایک مثال دی ہے کہ ساری جماعت یہ دعا کرتی ہے کہ میری دعائیں قبول ہوں
اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے حضور جو چیز پہنچتی ہے وہ خالی میری دعا نہیں ہوتی بلکہ ہزاروں لاکھوں
ستونوں پر کھڑی ہو کر وہ اللہ تعالیٰ کے حضور پہنچتی ہے خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں نے اس جماعت کو
ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اور اس کو ایک خاص روحانی وجود عطا کیا ہے اور اس کو یہ
توفیق عطا کی ہے کہ وہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں گم ہو جائے اور فنا ہو جائے اور
ایک موت اپنے پر وارد کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور برکات سے ایک نئی
زندگی حاصل کرے اور ان فیوض و برکات کے طفیل میں ان کی دعاؤں کو قبول کرتا ہوں۔غرض خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں نے قبولیتِ دعا کے جو وعدے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے کئے تھے وہ میں اس جماعت کے حق میں بھی پورا کروں گا کیونکہ یہ کوئی دوسرا وجود نہیں یہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا وجود ہے۔دعا کا فلسفہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
کھول کر بیان کیا ہے کہ کبھی اللہ تعالیٰ انسان سے اپنی منواتا ہے اور کبھی وہ اپنے بندے کی مانتا ہے
اور جب وہ اپنے بندے کی مانتا ہے تو وہ اس پر بڑا احسان کر رہا ہوتا ہے کیونکہ اس کا کوئی حق نہیں

خطبات ناصر جلد دوم
۳۱۲
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
ہوتا لیکن دعا ئیں بڑی کثرت سے قبول ہوتی ہیں۔جماعت کا دل خدا تعالیٰ کی حمد سے ہمیشہ بھرا
رہنا چاہیے جماعت کا سر نہایت عاجزی کے ساتھ اپنے رب کے قدموں پر جھکا رہنا چاہیے اور ہم
اسے چھوڑ کر جا بھی کہاں سکتے ہیں، ہمارا رب اتنا پیار کرنے والا ربّ ہے کہ اس نے ہماری
جماعت کو ایک وجود بنا دیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل حیات سے انہیں زندگی بخشی
ہے اور اس کو یہ توفیق عطا کی ہے کہ اس کے افراد ایک ہی دل کی دھڑکن کے ساتھ زندگی کی
سانسیں لیں اور ایک ہی رنگ میں رنگین ہو کر ایک ہی رنگ کی دعائیں کریں۔پس جس وقت خلیفہ وقت کی دعا قبول ہوتی ہے تو وہ اپنے عاجزی کے مقام کو بھولتا نہیں اور
اس کے دل میں کبھی یہ خیال پیدا نہیں ہوتا کہ میں کوئی ایسی بڑی ہستی ہوں کہ میرا رب بھی میری
دعائیں قبول کرنے پر مجبور ہو گیا ہے بلکہ وہ تو نہایت عاجزی کے جذبات کے ساتھ اپنے رب کے
حضور یہ کہتے ہوئے جھکتا ہے کہ اے میرے رب ! میں بڑا گناہ گار ہوں ، میں بہت بے بس ہوں،
میں بہت عاجز ہوں، میرے اندر کوئی خوبی نہیں تو نے خود ہی کسی مصلحت کی بنا پر مجھے ایک طرف
یہ مقام نیابت عطا کر دیا ہے اور دوسری طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت میں اس نظام خلافت
کی وجہ سے جماعت کو یک جان کر دیا ہے اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کا ہی ایک
حصہ بن گئی ہے اور آپ کی دعاؤں اور اُمت محمدیہ میں سے پہلوں اور پچھلوں کی دعاؤں کے نتیجہ
میں تو ہماری دعاؤں کو قبول کرتا ہے پس تو ایسا کر کہ ہمیشہ ہمارے دلوں کی عاجزانہ حالت باقی
رہے، تکبر اور ریا ہم میں نہ آنے پائے اور اگر کوئی سر غرور سے اٹھے تو اس سر کو بھی ( تیرا غضب
نہیں بلکہ تیرا رحم جوش میں آکر نیچا کر دے اور جھکا دے تا کہ اس کے دل میں تیرے فضل سے
عاجزی اور انکسار کے جذبات پیدا ہو جا ئیں اور وہ یہ نکتہ سمجھنے لگے کہ اس کے اندر ( اور نہ کسی اور
کے اندر ) کوئی ذاتی خوبی نہیں جس خوبی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ انسان کی دعاؤں کو قبول کیا کرتا ہے
سب خوبیوں کا مالک اور منبع اور سر چشمہ تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اور اس کی برکتوں اور فضل سے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے اور آپ کے فیض سے ہی مومنین کی جماعت کا وجود زندہ اور
نورانی اور رحمتوں کا وارث ہے اگر یہ نور نہ رہے اگر وہ دل سینہ میں نہ دھڑ کے تو یہ مٹی کا ایک ڈھیر

خطبات ناصر جلد دوم
۳۱۳
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
ہے جسے کیڑے مکوڑے یا درندے تو بڑے شوق سے کھا سکتے ہیں لیکن فرشتے ان کے لئے
دعا ئیں نہیں کر سکتے لیکن جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح اس وجود میں قائم رہے
اور یہ وجود آپ سے قطع تعلق نہ کرے بلکہ آپ میں فنا ہو اور ہمیشہ اس مقام کو اختیار کئے رکھنے کی
کوشش کرتا رہے اس وقت تک وہ زندگی قائم ہے، وہ مقام قرب حاصل ہے ، وہ دعائیں قبول
ہیں جو یہ جماعت اپنے رب کے حضور پیش کر رہی ہے۔غرض اس دعا کو جو جماعت مومنین کر رہی ہے ہم اس زاویہ نگاہ سے بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یہ
ایک ایسی جماعت ہے کہ ایک طرف اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
درود بھیجو اور دوسری طرف اس جماعت کو کہا کہ آپ پر درود بھیجو اور آپ کے لئے دعائیں کرو اور
خود اعلان کیا کہ میری رحمتیں ہر آن اس میرے محبوب (صلی اللہ علیہ وسلم) پر نازل ہو رہی ہیں
دوسری طرف فرشتوں کو کہا کہ وہ لوگ جو محبت کی وجہ سے اور ایثار کے ساتھ اور اس مقدس اور
پاک وجود کے مقام کو سمجھتے ہوئے اس میں گم ہو جائیں اس کا رنگ اپنے پر چڑھالیں اس کے نور
سے حصہ لیں اے فرشتو! تم ان کے لئے بھی دعائیں کرو کیونکہ اب ان کا وجود آپ سے علیحدہ نہیں
اور دراصل یہ حکم پہلے حکم کے اندر ہی تھا کیونکہ جب فرشتوں
کو یہ کہا گیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر درود بھیجو اور آپ کے لئے دعائیں کرو اور جب یہ لوگ آپ کے وجود ہی کا حصہ بن گئے تو اس
حکم کے اندر ہی آگئے جس کو نمایاں کر کے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں دوسری جگہ بیان کر دیا ہے
اور جس کے متعلق ایک آیت میں نے خطبہ کے شروع میں بھی پڑھی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو آپ کے لئے
دعائیں کرو ، جماعت مومنین کو کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو اور دعائیں کرو اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا کہ اس جماعت مومنین کے لئے دعائیں کرو اور فرشتوں کو کہا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس جماعت مومنین کے لئے دعاؤں میں مشغول ہیں تو تم کیوں
خاموش ہو تم بھی اس جماعت مومنین کے لئے دعائیں کرو غرض اُمت مسلمہ ایک ایسا وجود ہے جو
ایک شانِ محبوبیت اور شانِ عبودیت کے ساتھ دنیا میں ظاہر ہوا اور اس نے ان نہروں اور

خطبات ناصر جلد دوم
۳۱۴
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
راجباہوں اور نالیوں کا کام دیا جو دریا کے پانی کو اس دنیا میں مختلف کھیتوں میں لے جاتی ہیں یہ
لوگ اپنی اپنی استعداد کے مطابق تھوڑے یا بہت کھیت روحانی طور پر سیراب کرنے کا موجب
بنے پانی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا ریا تو وہی ہے چشمہ فیض تو وہی ہے لیکن ہم عام محاورہ
میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ فلاں مجدد یا خلیفہ کا پانی ہے جس طرح ہم کہتے ہیں کہ یہ کھا در برانچ کا
پانی ہے ہم یہ محاورہ استعمال کرتے ہیں میں نے مثالیں دے دی ہیں ایک مثال روحانی دے دی
ہے اور ایک جسمانی دے دی ہے تا یہ بات سمجھ آجائے اور ہم یہ کہہ سکتے ہیں ( اگر ایک ہی وقت
میں دونوں مثالیں دی جائیں ) کہ یہ روحانی پانی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اور ہم یہ بھی
کہہ سکتے ہیں کہ یہ روحانی پانی دوسری تیسری یا چوتھی یا پانچویں صدی کے مجدد کا ہے یا خلفائے راشدین
کا ہے اس لئے کہ ہر ایک شخص سمجھتا ہے کہ اگر اس کھال میں یا اس راجبا ہے میں یا اس نہر میں منبع
سے پانی نہ آئے تو یہ خشک ہے اور اس میں کوئی روحانیت نہیں اس کے اندر کوئی پانی نہیں اور
چونکہ یہ چیز واضح اور بین ہے اس لئے ہم کہہ دیتے ہیں کہ مثلاً ان کھیتوں کو کھا در برانچ کا پانی مل
رہا ہے اب کھا در برانچ یا کسی اور برانچ کو پانی کہاں سے مل رہا ہے وہ یا تو دریائے جہلم کا پانی ہے
یا دریائے چناب کا پانی ہے یا دریائے سندھ کا پانی ہے۔کھادر برانچ میں پانی کہاں سے آیا تھا؟
اگر وہ دریا سے پانی نہ لیتی تو اس میں پانی نہ آتا اسی طرح ہم کہہ دیتے ہیں کہ یہ خلفاء راشدین کا
پانی ہے خلفائے راشدین کے پاس پانی کہاں سے آیا وہ ان کے پاس آ ہی نہیں سکتا جب تک
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ پانی حاصل نہ کریں جو دنیا میں حیات روحانی کا باعث بنتا
ہے لیکن چونکہ یہ بات عام اور واضح ہے اس لئے ہم اپنے محاورے میں کہہ دیتے ہیں کہ فلاں مجدد
نے اتنا کام کیا اور اس قسم کی روحانی برکتیں اس کے ذریعہ سے جاری ہو ئیں حالانکہ ہر ایک کو
پتہ ہے کہ نہ اس نے اپنے طور پر کوئی کام کیا، نہ کوئی روحانی برکتیں اس کے ذریعہ سے جاری
ہو سکتی تھیں جب تک کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زندگی حاصل نہ کرتا وہ آپ کے
نور سے نور نہ لیتا آپ کے فیوض اور برکات میں حصہ دار نہ بنتا اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنی رحمت سے
ایسا کرنے کی توفیق عطا کی اور اس کی دعاؤں کو اور اس کے مجاہدات کو اور اس کے اعمالِ صالحہ کو

خطبات ناصر جلد دوم
۳۱۵
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
قبول کیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کا ایک حصہ اسے بنادیا جب میری اس انگلی میں
خون چلتا ہے تو ہم کہ دیتے ہیں کہ یہ انگلی کا خون ہے ڈاکٹر ٹیسٹ لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے
فلاں انگلی سے خون
لیا یا کراچی میں مجھے ڈاکٹروں نے کہا کہ انگلی کے خون کی شکل اور ہوتی ہے۔اس لئے
جب شکر یا یورک ایسڈ کے لئے خون ٹیسٹ ہوگا تو ہم انگلی کی بجائے خون کی نالی میں سوئی چبھو کر
خون
کھینچیں گے۔اب دیکھیں اس شریان میں خون کہاں سے آیا یہ خون تو مرزا ناصر احمد کا ہے اس
انگلی کا خون اپنا خون نہیں اگر یہ انگلی مرزا ناصر احمد کے وجود سے کاٹ دی جائے تو اس میں خون
نہیں ہوگا اگر یہ شریان مرزا ناصر احمد کے وجود سے علیحدہ کر دی جائے تو اس شریان میں کوئی خون
نہیں رہے گا ، اسی طرح اگر ان لوگوں کا (جو اللہ تعالیٰ کی برکتوں کے پھیلانے کا موجب بنتے
ہیں ) تعلق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قائم نہ رہے تو پھر دیکھیں کوئی برکت کوئی فیض کوئی نور
کوئی زندگی ان لوگوں میں باقی نہ رہے سب حیات، سب زندگی، سب انوار، سب برکات ،سب
رحمتیں ، سب رافتیں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ہیں اور آپ ہی سے لے کر دوسرے لوگ
انہیں دوسروں تک پہنچاتے ہیں اور اس لئے پہنچاتے ہیں کہ وہ تمام ایک وجود بن گئے ہیں۔میں کسی دوسرے زاویہ نگاہ سے بات نہیں کر رہا میں صرف دعا کو مد نظر رکھ کر اسی زاویہ نگاہ
سے بات کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے دعائیں کرنے والی ایک عالمگیر اور ہمہ گیر برادری کو قائم کیا
ہے اور اسی جماعت کی دعائیں عام طور پر ( جب خدا چاہے اور اپنی منوانا نہ چاہے ) وہ قبول کرتا
ہے اور جماعت کے کسی فرد کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ کہے کہ میں اتنا بلند اور ارفع اور متقی اور پرہیز گار
ہوں اور یہ ہوں اور وہ ہوں، میری دعا قبول ہوئی ہے ہم اس سے کہیں گے کہ تم اس جماعت سے
علیحدہ ہو جاؤ تو دیکھو تمہاری دعا ئیں کس طرح قبول ہوتی ہیں؟ اگر جماعت کے ساتھ مضبوط اتحاد
قائم کر کے ہی دعا قبول ہوتی ہے تو معلوم ہوا کہ ساری دعائیں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
قبول ہوتی ہیں کیونکہ جب کوئی آپ کی جماعت سے علیحدہ ہوتا ہے تو اس کی دعا قبول نہیں ہوتی۔آدھا مضمون میں نے بیان کر دیا ہے قرآن کریم کی بعض اور آئتیں بھی میں نے شروع میں
پڑھ دی تھیں اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور زندگی دی تو انشاء اللہ اگلے جمعہ میں اس مضمون کو ختم

خطبات ناصر جلد دوم
٣١٦
خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء
کروں گا۔دو دن ہوئے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک بیج اس مضمون کا میرے دماغ میں بو یا
تھا میرا یہ تجربہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب اپنا فضل اور رحمت کرتا ہے تو کوئی نیا مضمون بیج کے طور پر
میرے دماغ میں ڈال دیتا ہے۔ایک دفعہ مجھے خواب میں بھی بتایا گیا تھا کہ جتنا زیادہ مجاہدہ اور کوشش تم کرو گے اتنے ہی
زیادہ علوم قرآنی تمہیں سکھا دئے جائیں گے پس قرآن کریم کے علوم جو میں بیان کرتا ہوں وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اللہ تعالیٰ ہی سکھاتا ہے وہ علوم اللہ تعالیٰ ایک بیج کی شکل میں
میرے دماغ میں ڈالتا ہے پھر میرے مجاہدہ، کوشش اور سوچنے کے نتیجہ میں وہ ایک مدوّن شکل
اختیار کر جاتا ہے اور یہ سب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے ہے اور یہی سچ ہے۔فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔میری صحت بالکل اچھی ہے الْحَمْدُ لِلهِ عَلى ذلِكَ لیکن چونکہ ابھی گرمی
ہے اس لئے میں کبھی گرمی سے تکلیف محسوس کرتا ہوں کراچی جانے سے پہلے مجھے لو لگ گئی تھی جس
کو انگریزی میں ہیٹ سٹروک کہتے۔اس بیماری کا لمبے عرصہ تک اثر رہتا ہے میں اپنے کمرہ سے جو
ٹھنڈا ہے زیادہ عرصہ باہر رہوں تو طبیعت میں بے چینی اور گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ
فضل کرے اور یہ کیفیت بھی دور ہو جائے اللہ تعالیٰ فضل کرے تو اس کی برکتوں کو اپنے دامن میں
لئے بارش ہو جائے اور ٹھنڈ ہو جائے۔روز نامه الفضل ربوہ یکم اکتوبر ۱۹۶۸ء صفحه ۲ تا۷ )
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی