دوستوں کو چاہئے کہ وہ کثرت سے اور التزام کے ساتھ دعائیں کریں
خطبات ناصر جلد دوم
۳۲۹
خطبه جمعه ۴ اکتوبر ۱۹۶۸ء
دوستوں کو چاہیے کہ وہ کثرت سے اور التزام کے ساتھ
دعائیں کریں تا وہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آجائیں
خطبه جمعه فرموده ۴ اکتوبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی مندرجہ ذیل الہامی دعا پڑھی۔رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنَا وَانْصُرْنَا وَارْحَمْنَا
اس کے بعد فرمایا:۔اے میرے رب ! ہر چیز تیری خدمت گزار ہے وہ تیرے قانون تسخیر کے ماتحت اس کام میں
لگی ہوئی ہے جس پر تو نے اسے لگایا ہے اور ہماری عین یقین نے دیکھا ہے کہ آسمانوں اور زمین
کی ہر چیز تو نے ہماری خدمت پر مسخر کی ہوئی ہے اور تو نے اپنی ساری نعمتیں (ظاہری و باطنی )
ہم پر پانی کی طرح بہادی ہیں ہمارے نفس اور ہماری روح تیرے احسانوں اور فضلوں کے نیچے
دبے ہوئے ہیں۔شکر نعمت تو ممکن نہیں مگر اے ہمارے رب ، ہمارے محبوب ! ہم بھی تیرے عاشق ،
خادم ہیں اپنے خادموں کی التجا کوسن رَبِّ فَاحْفَظْنَا اے ہمارے رب ! ہمیں اپنی حفاظت میں
لے لے ہمیں ضائع ہونے سے بچالے ہمارے اعمال ، بدیوں، کمزوریوں، بداخلاقیوں،فسق و فجور
سے ضائع نہ ہو جائیں طاغوتی طاقتیں ہم پر کامیاب وار نہ کر سکیں تیرے پیار کی راہوں سے ہم
خطبات ناصر جلد دوم
۳۳۰
خطبه جمعه ۴/اکتوبر ۱۹۶۸ء
کبھی بھٹک نہ جائیں اپنی اپنی استعداد کے مطابق ہم میں سے ہر ایک تیری ربوبیت تامہ سے
کامل حصہ لے ہم اپنی استعدادوں کو کمال تک پہنچائیں اور تیرے قُرب کے مقامات کو حاصل
کریں ہم اس یقین پر ہمیشہ قائم رہیں کہ ہمارا محبوب رب ( عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَفِيظ ) ہر چیز کا محافظ
ہے اور وہی حفاظت کا حقیقی سر چشمہ ہے جو بھی اے ہمارے رب ! تیرے دامن سے وابستہ نہیں
رہتا ہلاکت کے گڑھے میں گر جاتا ہے اطاعت میں ہی سب حفاظت ہے اے ہمارے رب ! تو
ہی وہ قادر وتوانا ہے جو آسمانوں اور زمین اور ان میں بسنے والی سب اشیاء کی حفاظت سے کبھی جھکتا
نہیں تیرا علم ہر شے پر حاوی ہے اور ہر شے کی حفاظت کی قدرت تجھ میں موجود ہے۔رَبِّ فَاحْفَظْنَا پس اے ہمارے رب ! ہمیں اپنی حفاظت میں لے لے ہمیں ضائع ہونے سے
بچالے۔اے ہمارے رب ! وانصُرْنَا ہر چیز تیری خادم ہے پس تو ہماری مدد کو آ ہم جانتے ہیں کہ
کامیاب وہی ہوتے ہیں جن کی مدد پر تو کھڑا ہوتا ہے اگر تو ہماری مدد اور نصرت کو نہ آئے گا تو تجھے چھوڑ کر
کون ہماری مدد کو آئے گا ؟ سب سہارے کمزور اور شکستہ ہیں، تیرا ہی ایک سہارا ہے جس پر بھروسہ
اور تو گل کیا جا سکتا ہے پس اے ہمارے محبوب ! ہم تجھ پر ہی تو کل رکھتے ہیں ہمیں توفیق دے کہ ہم
اس گروہ میں شامل رہیں جن کے متعلق تو نے خود فرمایا۔ان تَنْصُرُوا اللهَ يَنْصُرُكُمْ - (محمد : ۸)
اے ہمارے رب ! تیری ہی توفیق سے ہم تیری قائم کردہ حدود کی حفاظت کر سکتے ہیں اور جو
عہد و پیمان ایک مومن کی حیثیت سے ہم نے تجھ سے باندھے ہیں ان کو نباہ سکتے ہیں تیرے احکام
کی بجا آوری اور تیری مناہی سے اجتناب تیری توفیق کے بغیر ممکن نہیں۔پس اے ہمارے رب !
ہر چیز تیری خادم ہے ہمیں اپنے انصار بنے کی توفیق دے تا تیری نظر میں ہم تیری مدد اور نصرت
کے سزاوار ٹھہریں اور اے ہمارے رب ہماری مدد کو آ کہ جو تیری مدد یا نصرت پاتے ہیں وہ نا کام
اور نامراد نہیں ہوا کرتے رَبِّنَا عَلَيْكَ توكلنا اے ہمارے رب ! وَارْحَمْنَا اپنی رحمت سے ہمیں
نواز ، اے ہمارے رب ! ہمیں اپنی اطاعت اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی توفیق
دے کہ جو تجھ سے یہ تو فیق پاتے ہیں وہی تیری نگاہ میں تیری رحمت کے مستحق ٹھہرتے ہیں جیسا کہ
تو نے فرمایا ہے۔وَاَطِيْعُوا اللهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ۔(ال عمران : ۱۳۳)
خطبات ناصر جلد دوم
٣٣١
خطبه جمعه ۴ /اکتوبر ۱۹۶۸ء
اے ہمارے ربّ! اپنی صفات عظیمہ کی اتباع اور تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرنے کی ہمیں
توفیق بخش که اتباع قرآن کرنے والے متقی ہی تیری نظر میں تیری رحمت کے مستحق ٹھہرتے ہیں
جیسا کہ تو نے فرمایا فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الانعام :۱۵۶) اے ہمارے رب !
ہمیں یہ یقین بخش کہ اِنَّ رَحْمَتَ اللهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ (الاعراف: ۵۷)
ایمان اور اسلام کے تمام تقاضوں کو ان کی سب شرائط کے ساتھ پورا کرنے کی ہمیں توفیق
دے اور ہمیں اپنی رحمت سے نواز۔رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ ہر چیز تیری خدمت گزار ہے
اے میرے رب ! ہمیں اپنی حفاظت میں لے لے ہماری مددکو آ اور ہمیں اپنی رحمت سے نواز۔اس دعا میں جس کے مختصر معنی اور مفہوم میں نے بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں فرمایا ہے کہ
سچی توحید اور اللہ تعالیٰ کی ربوبیت تامہ کا اقرار کرتے ہوئے اس کے حضور عاشقانہ خدمت بجالاؤ
اور اس عاشقانہ خدمت سے ربوبیت تامہ کے حضور جھکو اور التجا کرتے رہو کیونکہ ربوبیت تامہ سے
وہی فیض حاصل کرتا ہے جو رب کریم کی حفاظت میں آ جاتا ہے جسے اس کی عون و نصرت حاصل
ہوتی ہے اور جو اس کی رحمت سے نوازا جاتا ہے اس کے بغیر یہ مکن نہیں ہے۔غرض اس دعا میں اللہ تعالیٰ نے سچی توحید اور ربوبیت تامہ کی طرف اشارہ کیا ہے اور بتایا
ہے کہ یہ دعا کیا کرو کہ اے وہ کہ جور بوبیت کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے۔اس کے سامان بھی پیدا کرتا
ہے اور وہی ہے کہ اس کے ارادوں میں کوئی غیر روک نہیں بن سکتا اور ہر چیز کو اس نے مسخر کیا ہوا ہے
وہ اس کام پر لگی ہوئی ہے جس کام پر اللہ ، رب کریم نے اسے لگایا ہے دنیا میں جس چیز پر چاہو،
نگاہ ڈالوسورج، چاند اور آسمانوں کے ستارے، درخت، جھاڑیاں اور پھولوں کے پودے لعل و جواہر،
زمرد، یاقوت، کوئلے کا پتھر یا چونے کا پتھر یا زمین کے سارے ذرے اور ان ذروں میں چھپی
ہوئی ایٹمی توانائی ہر چیز اللہ تعالیٰ نے مسخر کی ہوئی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی اس تسخیر کے نتیجہ میں وہی
کام کرتی ہے جس کا اس کا پیدا کرنے والا رب ارادہ کرے اور جس کا وہ فیصلہ کرے اور یہ
خادم رب یہ کسی انسان کو کوئی مضرت اور کوئی دکھ اور کوئی ایذا نہیں پہنچا سکتے جب تک کہ اس کا ارادہ
دکھ پہنچانے یا ایذا دینے یا مشقتوں میں ڈالنے کا نہ ہو اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہر چیز کو
خطبات ناصر جلد دوم
۳۳۲
خطبه جمعه ۴/اکتوبر ۱۹۶۸ء
انسان کے لئے مسخر کیا گیا ہے اور کام پر لگایا گیا ہے یہ تمام اشیا، یہ تمام چیزیں ( چھوٹی ہوں یا
بڑی ) جن کی حقیقت کو ایک حد تک ہم نے سمجھا اور ان کا علم حاصل کیا ہے یا ان کی وہ طاقتیں اور
صفات جو ان میں پوشیدہ ہیں اور ہم پر ظاہر نہیں ہوئیں انسان کی خدمت پر لگائی گئی ہیں۔پس
اصل ذات اللہ ہی کی ہے جو انسان کی ربوبیت تو کرنا چاہتا ہے اور اس نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے
کہ اس کی مرضی کے بغیر کسی شخص کی ترقی (روحانی و جسمانی ) میں اس کی پیدا کردہ کوئی چیز روک نہ
بنے لیکن بہت سے ایسے بدقسمت انسان بھی ہوتے ہیں جو اپنے ہی کئے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کو
ناراض کر لیتے ہیں اور ہر وہ چیز جسے اللہ تعالیٰ نے اس کی خدمت پر لگایا ہوتا ہے وہی اس ایڈا کے
در پے ہو جاتی ہے وہ اسے دکھ پہنچانے لگتی ہے اسے زندگی اور حیات سے دور کر دیتی ہے اور اسے
نور سے کھینچ کر اندھیروں میں لے جاتی ہے اسے خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں داخل نہیں ہونے
دیتی بلکہ شیطان کے پیچھے اسے لگا دیتی ہے اور جہنم کی طرف اس کا منہ کر دیتی ہے جسمانی دکھ یا
تکالیف ہوں یا روحانی طور پر نا کا میاں اور نا مرادیاں ہوں یہ سب اللہ تعالیٰ کے ارادہ اور منشا اور
اس کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق ہی ہوتے ہیں۔پس ہمیں حکم ہے کہ اپنے رب کی طرف جھکو اس سے یہ التجا کرو کہ تیری ربوبیت تامہ سے ہم
کامل فیض حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ تیری حفاظت میں نہ آجا ئیں جب تک کہ تیری نصرت
اور تیری مدد ہمارے شامل حال نہ رہے جب تک کہ تو ہمیں اپنی رحمت سے نہ نو از تار ہے۔حفاظت کے معنی ہیں ضائع ہونے سے بچانا اور اللہ تعالی بڑی وضاحت سے قرآن کریم
میں فرماتا ہے کہ ہر چیز کو ضائع ہونے سے بچانے کا کام خود اللہ تعالیٰ کرتا ہے اور اپنی ربوبیت تامہ
کو انسان کے لئے کمال تک پہنچانے کی خاطر اسے اپنی حفاظت میں لے لیتا ہے اور جب تک وہ
خدا تعالیٰ کی اس حفاظت میں نہ آجائے اس وقت تک ہر وقت ضائع ہونے کا خوف رہتا ہے مثلاً
ہمارا صدقہ و خیرات ہے اگر انسان اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہو تو مَنَّا وَ أَذَّی سے بچتے ہوئے
صدقہ و خیرات کی حفاظت ہو جاتی ہے اگر ہماری نمازیں ریا سے پاک نہ ہوں تو ان کی حفاظت
نہیں ہوسکتی جب تک انسان
کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ توفیق نہ ملے کہ وہ ریا اور نمائش سے بچتا ر ہے
خطبات ناصر جلد دوم
۳۳۳
خطبه جمعه ۴/اکتوبر ۱۹۶۸ء
اس وقت تک اس کی ظاہری عبادتیں ( نماز روزہ وغیرہ ) اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں نہیں ہوتیں۔غرض اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے جور بوبیت تامہ کی خاطر ہرانسان کو اس کی استعداد کے
مطابق اس کے کمال تک پہنچانے کے لئے اپنی حفاظت میں لے لیتی ہے اور جس وقت اللہ تعالیٰ
انسان کو اپنی حفاظت میں لے لیتا ہے اسی وقت اس کے لئے یہ ممکن ہوتا ہے کہ وہ اپنے روحانی اور
جسمانی کمالوں تک پہنچے۔انسان کی حفاظت کے لئے یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا ممد و معاون ہو اس لئے فرمایا
کہ تم یہ دعا کرو کہ اے ہمارے رب! تو ہمیں اپنی حفاظت میں لے لے (اور یاد رکھو کہ اطاعت
ہی میں سب حفاظتیں ہیں ) اور تیری حفاظت میں وہی آسکتا ہے جسے تیری مدد اور نصرت مل جائے
کیونکہ تیری مدد اور نصرت کے بغیر ایسے سامان پیدا نہیں ہو سکتے کہ انسان کو تیری حفاظت حاصل ہو
اور تیری مدد اور نصرت کوئی انسان اپنے زور سے لے نہیں سکتا اس کے لئے ضروری ہے کہ تو اس کی
طرف رجوع برحمت ہو تو اُسے اپنی رحمتوں سے نوازے۔غرض اس دعا میں اللہ تعالیٰ نے توحید کا سبق ہمیں دیا اور ربوبیت تامہ کی طرف ہمیں متوجہ
کیا اور ہمیں بتایا کہ تمام اشیا ( مخلوقہ ) مضرت اسی وقت پہنچاتی ہیں جب اللہ تعالیٰ کا اذن مضرت
پہنچانے کا ہو اور تمام نفع مند چیزوں سے انسان صرف اس وقت نفع حاصل کر سکتا ہے جب
اللہ تعالیٰ کا
بھی یہ منشا ہو کہ وہ ان سے نفع حاصل کرے اس لئے خدا سے یہ دعا کرو کہ اے ہمارے رب ! مضرتوں
سے ہماری حفاظت کر، نفع ہمیں پہنچا، ہماری نصرت اور مد دکو آ اور ہمیں اپنی رحمتوں سے نواز۔یہ دعا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہانا سکھائی گئی ہے اور آپ نے فرمایا ہے کہ
یہ اسم اعظم ہے کیونکہ اس میں ربوبیت تامہ اور سچی توحید کو بیان کرنے اور اس کا اقرار کر نے کے
بعد انسان دعا کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور تین بنیادی چیزیں اللہ تعالیٰ سے طلب کرتا ہے۔(۱) ایک اس کی حفاظت
(۲) ایک اس کی نصرت
اور (۳) ایک اس کی رحمت
خطبات ناصر جلد دوم
۳۳۴
خطبه جمعه ۴ /اکتوبر ۱۹۶۸ء
اور جو شخص اپنے رب کی ربوبیت کا عرفان رکھتا ہو اور اپنے خادم اور عاشق ہونے کا
احساس رکھتا ہو اس کے دل میں ایک تڑپ اور ایک آگ ہو جو ایک عاشق صادق کے دل میں
ہوتی ہے اور وہ یہ جانتا ہو کہ اپنے رب سے تعلق قائم کئے بغیر میری زندگی بے معنی اور لایعنی ہے
اور وہ یہ سمجھتا ہو کہ میری زندگی کا مقصد صرف اس وقت حاصل ہو سکتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ میرے
ساتھ تین حسن سلوک کرے مجھ پر تین احسان کرے ایک تو وہ میری حفاظت کی ذمہ داری لے
لے دوسرے وہ ہر وقت میری نصرت اور مدد کے لئے تیار رہے نیز (۳) ہر وقت اپنی رحمتوں سے
مجھے نواز تار ہے۔پس یہ ایک بڑی کامل دعا ہے یہ ہمیں سچی توحید سکھاتی ہے یہ ہمیں بتاتی ہے کہ کوئی مضرت
کوئی دکھ کوئی ایذا ہمیں پہنچ نہیں سکتی نہ انسانوں کی طرف سے اور نہ اشیائے مخلوقہ کی طرف سے
جب تک کہ اللہ تعالیٰ کا اذن نہ ہو اور کوئی نفع ہمیں حاصل نہیں ہوسکتا جب تک اس کی مرضی نہ ہو
اور آپ نے فرمایا ہے کہ جو شخص اس دعا کو پڑھتا رہے گا وہ ہر ایک آفت سے محفوظ رہے گا اس
لئے میں آج اس دعا کا مختصراً مفہوم بیان کرنے کے بعد اپنے دوستوں کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں
کہ وہ کثرت کے ساتھ اس دعا کو پڑھیں تا وہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آجائیں تا خدا ہر وقت ان
کے ساتھ ان کی مدد اور نصرت کے لئے کھڑا رہے اور اس کی رحمت ان کو اس طرح گھیر لے جس
طرح نور اس چیز کو چاروں طرف سے گھیر لیتا ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ کرے کہ وہ نور کے
ہالہ کے اندر آجائے۔جس طرح سمندر کی تہہ پانی سے بھری ہوئی ہے اسی طرح اگر اللہ تعالیٰ کی
رحمت انسان کو ڈھانپ لے اور اس کی نصرت اسے مل جائے اور وہ اس کی حفاظت میں آ جائے تو
نہ کوئی چیز اسے مضرت پہنچا سکتی ہے اور نہ کوئی چیز دکھ دے سکتی ہے نہ کوئی انسان اسے ایذا دے
سکتا ہے اور نہ اس کی مخلوقات میں کوئی مخلوق اس کو دکھ دے سکتی ہے صرف اسی صورت میں انسان
اس کی بنائی ہوئی اشیا سے اور اس کی مخلوقات سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے اور آرام پاسکتا ہے اور
صرف اسی صورت میں اس کی ربوبیت کامل اور مکمل طور پر اسے حاصل ہوسکتی ہے اور وہ وہ بن سکتا ہے
ہ
جو خدا اسے بنانا چاہتا ہے یا جس کی استعداداللہ تعالیٰ نے اسے دی ہے۔
خطبات ناصر جلد دوم
۳۳۵
خطبه جمعه ۴/اکتوبر ۱۹۶۸ء
اللہ تعالیٰ ہمیں اس دعا کے صحیح مفہوم کے سمجھنے اور اسے التزام کے ساتھ پڑھنے کی توفیق عطا
کرے اور خدا کرے کہ اس دعا کے پڑھنے کے بعد وہ نتیجہ نکلے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے کہ خلوص نیت کے ساتھ اس دعا کو پڑھنے والے کے حق میں نکلتا ہے یعنی ہم ہر آفت
سماوی اور ارضی سے محفوظ ہو جائیں اور شیطان کے سب حملے جو ہم پر کئے جائیں وہ ناکام ہو
جائیں اور انسان بھی ہمارے فائدہ کے لئے کام کرنے والے ہوں اور دوسری مخلوق بھی ہمارے
فائدہ کے لئے مسخر نظر آئے۔اللهم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۶ /اکتوبر ۱۹۶۸ء صفحه ۲ تا ۴ )