ہر چیز اللّٰہ کی ہی میراث اور ملکیت ہے

خطبات ناصر جلد دوم
۳۳۷
خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۶۸ء
ہر چیز اللہ کی ہی میراث اور ملکیت ہے اس لئے اس کی
راہ میں خرچ کرنا سراسر خیر و برکت کا موجب ہے
فرمائی۔b
خطبه جمعه فرموده ۱۸ ۱۷اکتوبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا أَنهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَّهُمْ بَلْ هُوَ شَرٌّ
لَّهُمْ سَيْطَوَقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيِّمَةِ وَلِلَّهِ مِيرَاتُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ اللَّهُ بِمَا
تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ - لَقَدْ سَمِعَ اللهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَنَحْنُ أَغْنِيَاءُ -
(ال عمران : ۱۸۱، ۱۸۲)
يَايُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَاء إِلَى اللهِ وَاللهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ - إِنْ يَشَأْيُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ
بِخَلْقٍ جَدِيدٍ - وَمَا ذَلِكَ عَلَى اللهِ بِعَزِيزِ۔(فاطر ۱۶ تا ۱۸)
اس کے بعد فرمایا :۔اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے
فضل سے انہیں سب کچھ دیتا ہے لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی اس دین میں سے مالی قربانیاں پیش نہیں
کرتے بلکہ بخل سے کام لیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا اپنے اموال کو خدا کی راہ میں خرچ نہ کرنا

خطبات ناصر جلد دوم
۳۳۸
خطبه جمعه ۱۸ /اکتوبر ۱۹۶۸ء
دنیوی فوائد پر منتج ہو گا اور اسی میں ان کی بھلائی ہے اگر وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ
کریں گے تو انہیں نقصان ہو گا ان کا خدا کی راہ میں اموال خرچ کرنا ان کے لئے خیر کا موجب
نہیں ہوگا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ خیال درست نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ (شَدُّ لَّهُمْ ) ایسا کرنا
ان کے لئے بہتر نہیں بلکہ ان کے لئے ہلاکت اور برائی کا باعث بنے گا اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو
وہ مول لینے والے ہوں گے اس بخل کے دو قسم کے نتائج نکلیں گے ایک اس دنیا میں اور ایک اس
دنیا میں جو شخص بخل سے کام لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کی راہ میں اپنے
اموال کو خرچ نہیں کرتا وہ اس دنیا میں جہنم میں پھینکا جائے گا اور وہاں اسے ایک نشان دیا جائے گا
جس سے سارے جہنمی سمجھ لیں گے کہ وہ اس لئے اس جہنم میں آیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں
اپنے اموال خرچ نہیں کیا کرتا تھا سیطوفون ان کے گلے میں ایک طوق ڈالا جائے گا اور وہ طوق
تمثیلی زبان میں ان اموال کا ہو گا جو اس دنیا میں خدا کی راہ میں) خرچ نہ کر کے وہ بچایا کرتے تھے
اور اس طوق کی وجہ سے ہر وہ شخص جو جہنم میں پھینکا جائے گا جان لے گا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں کہا
گیا تھا کہ اپنی عاقبت سنوارنے کے لئے اور خدا کو راضی کرنے کے لئے اپنے اموال اس کے
سامنے پیش کرو مگر انہوں نے اس کی آواز نہ سنی اور اس کے رسول کی آواز پر لبیک نہ کہا اور دنیا کے
اموال کو اُخروی بھلائی پر ترجیح دی اور نتیجہ اس کا یہ ہے کہ آج یہ جہنم میں ہیں اور ذلت کا عذاب
انہیں دیا جا رہا ہے جہنم کے عذاب میں تو سارے شریک ہیں لیکن یہ طوق بتا رہا ہوگا کہ یہ وہ لوگ
ہیں جو اپنے اموال کی تو حفاظت کیا کرتے تھے لیکن اپنی جانوں کی حفاظت نہیں کیا کرتے تھے
اپنی ارواح کی حفاظت نہیں کیا کرتے تھے۔ایک نتیجہ اس بخل کا اس دنیا میں نکلے گا اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لِلَّهِ مِیرَاثُ السَّبُوتِ
وَالْأَرْضِ آسمانوں اور زمین کی ہر شے اللہ کی میراث ہے اور میراث کے ایک معنی لغت نے یہ بھی
کئے ہیں کہ ایسی چیز جو بغیر کسی تکلیف کے حاصل ہو جائے پس اللہ جو خالق ہے، ربّ ہے اور جس
کی قدرت میں اور طاقت میں ہر چیز ہے جس کے کُن کہنے سے ساری خلق معرضِ وجود میں آئی
ہے کسی چیز کے پیدا کرنے یا اس کے حاصل کرنے میں اسے کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی اور جب

خطبات ناصر جلد دوم
۳۳۹
خطبه جمعه ۱۸ /اکتوبر ۱۹۶۸ء
ہر چیز اللہ ہی کی میراث اور ملکیت ہے تو جو شخص بھی اللہ کو ناراض کرے گا وہ اس دنیا میں اموال کی
برکت سے محروم ہو جائے گا یا کوئی اور دکھ اس کو پہنچایا جائے گا۔پھر اللہ تعالیٰ نے ایک مثال دی اور وہ یہود کی مثال ہے کہ جب مسلمانوں کو یہ کہا جاتا ہے
کہ خدا کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ کرو تو یہود میں سے بعض کہتے ہیں کہ اچھا اس کا مطلب تو یہ
ہوا کہ اللہ ہو ا فقیر اور ہم ہوئے بڑے امیر۔ہمارے اموال کی خدا کو ضرورت پڑ گئی ہے اس لئے
وہ ہم سے مانگ رہا ہے اسی پر اللہ تعالیٰ نے یہ فرما یا چونکہ بخل کے ساتھ ذات باری کا استہزا بھی
شامل ہو گیا ہے اس لئے انہیں عذاب حریق یعنی ایک جلن والا عذاب دیا جائے گا اور ان لوگوں کو
جنہوں نے اس قسم کے فقرے مسلمانوں کو ورغلانے اور بہکانے کے لئے کہے تھے اسی دنیا سے
جلن کا عذاب شروع ہو گیا تھا۔اسلام ترقی کرتا چلا گیا اور وہ لوگ جو غریب تھے اللہ تعالیٰ نے ان
کی قربانیوں کو قبول کرتے ہوئے ساری دنیا کے اموال ان کے قدموں پر لا ر کھے اور جو مخالف بھی
خدا تعالیٰ کے ان فضلوں اور انعاموں کو دیکھتا تھا وہ اس بات کا مشاہدہ کرتا تھا کہ سچا ہے وہ جس
نے یہ کہا تھا کہ لِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ اور جو شخص مخالفت کو چھوڑنے کے لئے بھی تیار نہیں تھا
اس کے دل میں ایک جلن پیدا ہوتی تھی یہ دیکھ کر کہ یہ لوگ غریب تھے ہمارے محتاج تھے ہم ہی
ان کی ضرورتیں پوری کرتے تھے اور ہمارے بغیر ان کی ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتی تھیں (ان
دنوں جو یہود عرب میں آباد تھے وہ عربوں کو قرض دیا کرتے تھے ) غرض ان کے دلوں میں یہ
دیکھ کر جلن پیدا ہوتی تھی کہ یہ بہت تھوڑے عرصہ میں یعنی چند سال کے اندراندر اس مقام پر پہنچ
گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانیوں کو قبول کر کے اس قسم کے نتائج نکالے ہیں کہ ساری دنیا
کی دولت ان کے قدموں پر لا ڈالی ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو مضامین بیان کئے ہیں وہ ایک دوسرے کی تائید کرتے اور
دوسرے مضامین کے لئے دلائل مہیا کرتے چلے جاتے ہیں چنانچہ سورہ فاطر میں اللہ تعالیٰ انہی
لوگوں کے خیالات کی تردید کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ سچ تو یہ ہے اَنْتُمُ الْفُقَرَاء إِلَى اللهِ تم خدا کے
فضلوں کے حاجت مند ہو تم اس احتیاج کا احساس پیدا کر لوتم یہ سمجھ لو کہ دنیا کی کوئی نعمت اور کوئی

خطبات ناصر جلد دوم
۳۴۰
خطبه جمعه ۱۸ /اکتوبر ۱۹۶۸ء
اُخروی نعمت ہمیں اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی جب تک اللہ تعالیٰ اس کا فیصلہ نہ کرے کیونکہ
اس دنیا کی ملکیت بھی اس کے قبضہ میں ہے اور اس دنیا کی نعمتیں بھی اس کے ارادہ اور منشا کے بغیر
کسی کومل نہیں سکتیں۔تمہیں (جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ) جوتی کا ایک تسمہ بھی
اس وقت تک نہیں مل سکتا جب تک خدا تعالیٰ کا منشا نہ ہو ہر چیز میں ہر وقت اور ہر آن تم محتاج ہو
تمہارے اندر اپنے رب کی احتیاج ہے خدا تمہارا محتاج نہیں خدا تعالیٰ تو غنی ہے وَاللهُ هُوَ الْغَنِيُّ
حقیقی غنا اسی کی ذات میں ہے کوئی اور ہستی ایسی نہیں جس کی طرف ہم حقیقی غنا کو منسوب کر سکیں اور
کہہ سکیں کہ اس کے اندرغنا پائی جاتی ہے اور وہ غنی ہے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی نیک بندہ
صفاتِ باری کا مظہر بنتے ہوئے غنا کی صفت بھی اپنے اندر پیدا کرنے کی توفیق اپنے رب سے
پائے پھر وہ ایک معنی میں غنی بھی بن جاتا ہے ایک معنی میں وہ ربوبیت بھی کرتا ہے اور رحمانیت کے
جلوے بھی دکھاتا ہے رحیمیت کے جلوے بھی دکھاتا ہے وہ معاف بھی کرتا ہے اور ملِكِ يَوْمِ
الدین کے جلوے بھی دکھاتا ہے لیکن یہ سب نسبتی اور طفیلی چیزیں ہیں انسان اللہ تعالیٰ کے منشا کے
مطابق اور اس کی دی ہوئی توفیق سے صفات باری کا مظہر بنتا ہے اگر خدا کا سہارا نہ ہو تو پھر
خدا تعالیٰ کی صفات کا کون مظہر بن سکے؟ ہاں جب اللہ تعالیٰ خود اپنا سہارا دیتا ہے اور اپنے فضل
سے نوازتا ہے تو انسان اس کی صفات کا ملہ کا محدود دائرہ میں اور طفیلی طور پر مظہر بھی بنتا ہے اور اپنی
اپنی استعداد کے مطابق بنتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا الغنی یعنی کامل غنا والی ذات تو اللہ کی ذات ہے اور وہ غنی ہونے
کے لحاظ سے تمہارا محتاج نہیں اور الغنی کے اندر یہ مفہوم بھی آ گیا ہے (جس کو پہلے فقرہ میں کھول
کر بیان کیا گیا تھا ) کہ تم میں سے ہر ایک کو اس کی احتیاج ہے تم زندہ نہیں رہ سکتے جب تک حتی
خدا تمہاری زندگی کی ضرورت کو پورا کرنے والا نہ ہو اور اپنی حیات کاملہ سے تمہیں ایک عارضی زندگی
نہ عطا کرے تمہاری استعداد یں اور قو تیں قائم نہیں رہ سکتیں جب تک کہ خدائے قیوم کا تمہیں
سہارا نہ ملے۔سب تعریفوں کی مالک اس کی ذات ہے اس لئے وہ تمہاری احتیاجوں کو پورا کرتا
ہے اور تمہارے دل سے یہ آواز نکلتی ہے کہ الحمد لله تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے۔

خطبات ناصر جلد دوم
۳۴۱
خطبه جمعه ۱۸ /اکتوبر ۱۹۶۸ء
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے چونکہ تم اس کے محتاج ہو اور وہ تمہارا محتاج نہیں اس لئے تم اپنی فکر کروان
يشأ يذهبكم اگر وہ چاہے تو روحانی حیات سے تمہیں محروم کر دے وَيَأْتِ بِخَلْقِ جَدِيدِ اور ایک اور
ایک اور ایسی قوم پیدا کر دے جو اپنے کو اس کے لئے فنا کر دے اور اس میں ہو کر ایک نئی زندگی پائے۔خلق جدید کا ایک نظارہ دنیا دیکھے گی پھر وہ اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جا ئیں
گے جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے فَنَا فِي الرَّسُولِ اور فَنَا فِی اللہ کے نتیجہ میں
ایک نئی زندگی پائی اور ان کی خلق جدید ہوئی یہودیوں کے برعکس ان کا یہ حال تھا کہ ایک موقع پر
ایک جنگ کی تیاری کے لئے بہت سے اموال کی ضرورت تھی اور ان دنوں کچھ مالی تنگی بھی تھی اور
دنیا ایسی ہی ہے کبھی فراخی کے دن ہوتے ہیں اور کبھی تنگی کے دن ہوتے ہیں اس موقع پر بھی تنگی
کے ایام تھے اور جنگی ضرورت تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کے سامنے ضرورت حقہ کو
رکھا اور مالی قربانیاں پیش کرنے کی انہیں تلقین کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
تو اپنا سارا مال لے کر آگئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنا نصف مال لے کر آ گئے حضرت عثمان
رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میری یہ پیشکش قبول کر لی جائے کہ میں دس ہزار صحابہ کا پورا خرچ
برداشت کروں گا اور اس کے علاوہ آپ نے ایک ہزار اونٹ اور ستر گھوڑے دیئے اسی طرح
تمام مخلص صحابہ نے اپنی اپنی توفیق اور استعداد کے مطابق مالی قربانیاں پیش کیں اور اللہ تعالیٰ
نے اس کے بہترین نتائج نکالے۔ایک موقع پر ایک نو مسلم قبیلہ ہجرت کر کے مدینہ منورہ آ گیا اور ان کو آباد کر نے کا سوال تھا
وہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر آئے ہوں گے کیونکہ ان دنوں وہاں بھی مخالفت بہت زیادہ تھی جیسا کہ کبھی
کبھی ہر زمانہ میں اسلام کے خلاف ہر ملک میں مخالفت پیدا ہوتی رہتی ہے اور مومن ان مخالفتوں
کی پروا نہیں کیا کرتے کیونکہ ان کا بھروسہ اللہ پر ہوتا ہے دنیوی سامانوں پر نہیں ہوتا بہر حال
ایک قبیلہ ہجرت کر کے مدینہ منورہ آیا تو ان کے آباد کرنے کے لئے مال کی ضرورت تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو مالی قربانیاں پیش کرنے کی تلقین کی آپ کی اس اپیل
کے نتیجہ میں ہر شخص نے یہ سوچا کہ میرے پاس جو چیز زائد اور فاضل ہے وہ میں لا کر پیش کر دوں

خطبات ناصر جلد دوم
۳۴۲
خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۶۸ء
لیکن ” فاضل“ کے معنی انہوں نے وہی کئے تھے جو ایک مومن کیا کرتا ہے انہوں نے یہ نہیں سوچا
تھا کہ ہمارے پاس دو درجن کوٹ ہونے چاہئیں اور پچاس
قمیصیں ہونی چاہئیں اور ایک دو بھٹی
پرانی قمیصیں جو بیکار پڑی ہیں اور استعمال میں نہیں آتیں وہ لا کر دے دی جائیں بلکہ ان میں
سے اگر کسی کے پاس کپڑوں کے دو جوڑے تھے تو اس نے کہا میں ایک جوڑے میں گزارہ کر سکتا
ہوں دوسرا جوڑا زائد ہے چنانچہ اس نے وہ جوڑا پیش کر دیا۔ایک صحابی کے پاس کچھ سونا تھا
انہوں نے یہ سوچا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا یہ عمدہ موقع ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ضرورت ہمارے سامنے رکھی ہے اور ہمیں تلقین فرمائی ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے
اموال خرچ کریں چنانچہ وہ اشرفیوں کا ایک توڑا ( جو وہ اچھی طرح اٹھا بھی نہیں سکتے تھے ) لے
آئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت پیش کر دیا اور اس طرح غلہ ، کپڑوں اور روپے
کے ڈھیر لگ گئے اور خدا تعالیٰ نے مومنوں کے اس ایثار کے نتیجہ میں ایک پورے قبیلہ کی جائز
ضرورتوں کو پورا کرنے کے سامان کر دیئے۔ان دو واقعات کے بیان کرنے سے اس وقت میری یہ غرض نہیں کہ میں یہ بتاؤں کہ صحابہ کرام
کس قسم کی قربانیاں کیا کرتے تھے بلکہ میری غرض یہ بتانا ہے کہ ان قربانیوں کے پیچھے جس روح کا
صحابہ کرام نے مظاہرہ کیا تھا وہ کیا تھی ؟ تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے اور ان مثالوں سے
صاف ظاہر ہے کہ ان قربانیوں کے پیچھے جو روح تھی وہ یہ تھی کہ نَحْنُ الْفُقَرَاء إِلَى اللهِ ہم اللہ تعالیٰ
کے محتاج ہیں اور اللهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ اللہ کو کسی کی احتیاج نہیں تمام تعریفوں کا وہ مالک ہے
ہمیں اپنی دنیوی اور اُخروی ضرورتوں کے لئے یہ قربانیاں دینی چاہئیں اور دنیوی اور اُخروی
انعاموں کے حصول کے لئے ان قربانیوں کا پیش کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ان مثالوں سے روز روشن کی طرح یہ بات واضح ہوتی ہے کہ صحابہ کے اندر جو روح تھی وہ
ی تھی کہ وہ الْفُقَرَآءُ إِلَی اللہ ہیں۔منافق ہر جگہ ہوتے ہیں اس وقت میں ان کی بات نہیں کر رہا ان
میں سے جو مخلص اور ایثار پیشہ تھے اور بھاری اکثریت انہی لوگوں کی تھی ان کی زبان پر یہودیوں
کی طرح یہ نہیں آتا تھا کہ اِنَّ اللهَ فَقِيرٌ وَنَحْنُ أَغْنِيَاءُ بلکہ ان کی زبان پر یہ تھا، ان کے دل میں

خطبات ناصر جلد دوم
۳۴۳
خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۶۸ء
یہ احساس تھا اور ان کی روح میں یہ تڑپ تھی کہ وہ الْفُقَرَآءُ إِلَى اللهِ ہیں نہ ان کی کوئی مادی
ضرورت پوری ہو سکتی ہے اور نہ روحانی جب تک کہ اللہ تعالیٰ ان کی ضرورت کو پورا نہ کرے غرض
جس سے ہم نے ہر شئی کو حاصل کرنا ہے اس کی رضا کے حصول کے لئے پانچ روپیہ یا پانچ لاکھ روپیہ
قربان نہیں کیا جا سکتا؟ میں نے صحابہ کی ایک مثال دی ہے کہ جس کے پاس دو جوڑے کپڑے
تھے اس نے ایک جوڑا کپڑے پیش کر دیے تفصیل تو نہیں ملتی لیکن یہ امکان ہے کہ ان میں سے کسی
کو اس قربانی کی توفیق ملی ہو اور اس کے بعد وہ مثلاً فوت ہو گیا ہوا اور مزید قربانی کا اسے موقع نہ ملا
ہوا سے تو اس قربانی کے نتیجہ میں اُخروی انعامات مل گئے لیکن اس کی اولا دکو اس ایک جوڑے
کپڑوں کے نتیجہ میں اتنے اموال دیئے گئے کہ اگر وہ چاہتے تو اس قسم کے ایک ہزار جوڑے
بنا لیتے۔پس ہم خدا تعالیٰ کے محتاج ہیں۔ہم فقیر ہیں۔خدا تعالیٰ ہمارا محتاج نہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بڑی پیاری بات کہی ہے جو قرآن کریم نے بھی نقل کی
ہے اور وہ یہ ہے کہ ربّ انّى لِمَا اَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (القصص: ۲۵) کہ ہر چیز کی مجھے
احتیاج ہے جو بھلائی بھی تیری طرف سے آئے میں اس کا محتاج ہوں ، میں اسے اپنے زور سے
حاصل نہیں کر سکتا جب تک تو مجھے نہ دے وہ مجھے نہیں مل سکتی غرض حقیقی خیر چاہے دنیوی ہو یا
اُخروی وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر نہیں ملا کرتی ویسے اللہ تعالیٰ کتوں
کو بھی بھوکا نہیں مار رہا ،سور
بھی اس کی بعض صفات کے جلوے دیکھتے ہیں ان کو بھی خوراک مل رہی ہے اور ان کی (مثلاً
بیماریوں سے ) حفاظت بھی ہو رہی ہے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کسی زمانہ میں وبا کے طور پر
اس قسم کے جانوروں کو ہلاک کر دے جس طرح وہ بعض دفعہ انسان کی بعض گناہگار نسلوں کو فنا کر
دیتا ہے لیکن جو سلوک ان جانوروں سے ہو رہا ہے وہ اس سلوک سے بڑا مختلف ہے جو انسان سے
ہو رہا ہے اور جو سلوک ایک کتے سے ہو رہا ہے جو سلوک ایک سؤر سے ہو رہا ہے جو سلوک ایک
گھوڑے یا بیل یا پرندوں سے ہو رہا ہے اس کے مقابلہ میں جو سلوک ایک انسان سے ہو رہا ہے
اس کو ہم خیر کہہ سکتے ہیں۔باقی عام سلوک ہے گو ایک لحاظ سے وہ بھی خیر ہے لیکن صحیح اور حقیقی معنی
میں وہ خیر نہیں اور انسان خیر کا محتاج ہے اگر اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خیر نہ ملے بلکہ اس سے

خطبات ناصر جلد دوم
۳۴۴
خطبه جمعه ۱۸ /اکتوبر ۱۹۶۸ء
عام سلوک ہو تو اس دنیا میں تو اس کا پیٹ بھر جائے گا مگر اس دنیا میں بھوک کیسے دور ہوگی یا مثلاً
اس دنیا میں سورج کی تپش ہے اگر اسے ایک چھوٹا یا بڑا مکان مل گیا تو وہ اس تپش سے محفوظ ہو
جائے گا لیکن اس دنیا میں جہنم کی آگ سے اسے کون بچائے گا ؟ اس دنیا میں اسے کوئی بیماری ہوئی
تو کسی حکیم نے اسے روپیہ کی دوائی دے دی یا کسی ڈاکٹر نے دو ہزار روپیہ کی دوائی دے دی اور
اسے آرام آگیا یہ درست ہے لیکن اس دنیا میں جہنم میں جو بیماری ظاہر ہوگی جسم میں پیپ پڑی
ہوئی ہوگی، کسی کو کوڑھ ہوا ہوا ہو گا۔کسی کو فالج ہو گا اور کسی کو پتہ نہیں کون سی بیماری ہو روحانی طور پر جو
اس کی یہاں حالت تھی وہ وہاں ظاہر ہو رہی ہو گی ، وہاں کون ڈاکٹر اس کے علاج کے لئے آئے گا؟
پس انسان کو ہر کام کے لئے اللہ تعالیٰ کی احتیاج ہے اور ہمیں ہر قسم کی قربانیاں اس کی راہ
میں دینی چاہئیں اس وقت اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر ( مجھ پر بھی اور آپ پر بھی ) بڑا افضل کیا ہے
اور ہمیں توفیق عطا کی ہے کہ ہم اس کے مسیح موعود پر ایمان لائیں اور اس کی راہ میں اس نیت سے
قربانیاں دیں کہ اس کی رضا ہمیں حاصل ہو اور دنیا میں اسلام غالب آ جائے اس وقت غلبہ اسلام
کے راستہ میں جتنی ضرورتیں بھی پیش آتی ہیں وہ آپ لوگوں نے ہی پوری کرنی ہیں۔اگر آپ ان
ضرورتوں کو پورا نہیں کریں گے تو کھڑے ہو کر یہ تقریریں کرنا کہ اسلام کا غلبہ مقدر ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ
ہمیں توفیق دے گا کہ ہمارے ذریعہ سے اسلام غالب آئے بے معنی چیز ہے، اللہ تعالیٰ دنیا میں
اسلام کو غالب تو کرے گا لیکن اگر ہم بحیثیت جماعت خلق جدید کے مستحق نہیں ٹھہریں گے تو دنیا
میں کسی اور قوم میں خلق جدید کا نظارہ نظر آئے گا اسلام تو بہر حال غالب آئے گالیکن کیوں نہ وہ
ہمارے ہاتھ سے غالب آئے، کیوں غیر ؟ اللہ کے فضلوں کے وارث بنیں اور ہم محروم رہ جائیں۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم بھی اور ہماری بعد میں آنے والی نسلیں بھی اور وہ لوگ بھی جو
ہمارے ساتھ بعد میں آکر شامل ہوں گے سارے ہی خدا کے فضلوں کے وارث بنیں اور اس کے
انعامات کے مستحق ٹھہریں پس بخل کو دل سے نکال دینا چاہیے اور اس یقین کامل کے ساتھ نکال
دینا چاہیے کہ خدا کی راہ میں بخل دکھا نا جہنم کو مول لینا ہے اور اس سے زیادہ شر اور کوئی ہے نہیں۔غرض اگر ہم خیر چاہتے ہیں تو ہمیں دل سے بخل نکالنا پڑے گا اور خدا تعالیٰ کے در پر کھڑے ہو کر

خطبات ناصر جلد دوم
۳۴۵
خطبه جمعه ۱۸ /اکتوبر ۱۹۶۸ء
یہ کہنا پڑے گا کہ اے خدا! سب کچھ تو نے ہی ہمیں دیا ہے ہم سے جتنا تو چاہتا ہے لے لے ہم
جانتے ہیں کہ زمین و آسمان کی میراث تیری ہی ہے سب کچھ تیرا ہے۔تو ہمارا امتحان لیتا ہے آزماتا
ہے اور تو ہم سے یہ چاہتا ہے کہ ہم ان چیزوں کو جو تیرے فضل نے ہمیں دی تھیں تیرے حضور
ساری (اگر ساری کی ساری دینے کا حکم ہو ) یا کچھ (اگر کچھ دینے کا حکم ہو ) پیش کر دیں۔سو ہم
یہ چیزیں اس یقین پر اور اس دعا کے ساتھ پیش کر رہے ہیں کہ تو ہم پر رحم کرے اور اپنی دینی اور
دنیوی نعمتوں سے ہمیں نوازے اور اس دنیا میں بھی تیری رضا کی نظر ہم پر رہے اور اس دنیا میں
بھی ہم تیری رضا حاصل کرنے والے ہوں۔اس وقت میں احباب کو دو چندوں کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں ایک تو چندہ تحریک جدید ہے
اور دوسرا چندہ وقف جدید - تحریک جدید کی آمد اب تک جو ہوئی ہے وہ تسلی بخش نہیں گو وہ ہے کافی
(جماعت بڑی قربانی کرنے والی ہے ) لیکن بعض احباب جماعت تو پچست ہوتے ہیں مگر مقامی طور
پر نظام جماعت سُست ہوتا ہے اور اس طرح کاغذوں میں کمی نظر آجاتی ہے ہماری دو جماعتیں ہیں جن
کا چندہ زیادہ ہوتا ہے اور ان کے تحریک جدید کے وعدے بھی زیادہ ہوتے ہیں وہ دو جماعتیں
ربوہ اور کراچی ہیں ربوہ ابھی تک اس وعدے سے پیچھے ہے جو اس نے پچھلے سال انصار اللہ کے
اجتماع کے موقع پر کیا تھا اسی طرح کراچی کی جماعت بھی ابھی اس وعدہ سے پیچھے ہے (وعدوں کے
لحاظ سے ادا ئیگی کے لحاظ سے نہیں ) جو مجموعی طور پر کراچی کی طرف سے پچھلے سال انصار اللہ کے
اجتماع کے موقع پر ہوا تھا کراچی کی جماعت نے مجموعی وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم احباب جماعت
میں تحریک کر کے ایک لاکھ ایک ہزار روپیہ تحریک جدید کی مد میں ادا کریں گے اس وعدہ میں ابھی
سات آٹھ ہزار روپیہ کی کمی ہے ربوہ کا وعدہ ستر ہزار روپیہ تھا اس وعدہ کے لحاظ سے ربوہ بھی
سات ہزار پیچھے ہے یعنی ابھی تک ۶۳ ہزار روپیہ کے وعدے ہوئے ہیں۔غرض وعدے بھی بڑھانے ہیں اور ادائیگیاں بھی تیز کرنی ہیں تا کہ جو کام خدا کے فضل سے
کامیابی کے ساتھ تحریک جدید کی قربانیوں کے نتیجہ میں ساری دنیا میں ہورہا ہے وہ جاری رہ سکے
اور ترقی کر سکے تحریک جدید کے کام نے آہستہ آہستہ ترقی کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری

خطبات ناصر جلد دوم
۳۴۶
خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۶۸ء
ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔جب یہ کام شروع ہوا تھا تو سارا مالی بوجھ ہندوستان (اس وقت صح
ملک نہیں ہوئی تھی ) کی جماعتوں پر تھا پھر بیرونی جماعتیں بڑھیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں
میں بھی اخلاص اور ایثار کا جذبہ پیدا کیا اور اس وقت وہ ( غیر ممالک کے احمدی) پاکستان کے کل
چندہ تحریک جدید سے آٹھ گنا زیادہ چندہ ادا کر رہے ہیں گویا پاکستان کی جماعتیں اخراجات
( جو بیرونی ملک میں ہورہے ہیں ) کا آٹھواں حصہ بلکہ اس سے بھی کم (شائد نواں حصہ ) ادا کر رہی ہیں
پھر اس رقم میں سے بھی کچھ رقم باہر نہیں جاسکتی کیونکہ اس وقت فارن ایکسچینج پر پابندی لگی ہوئی ہے۔پھر یہاں کے اخراجات بھی ہیں مثلاً مبلغوں کی تربیت ہے۔مبلغ پیدا کرنے۔یہاں کے کارکنوں کی
تنخواہوں وغیرہ اور خط و کتابت پر بہت سے اخراجات یہاں کرنے پڑتے ہیں۔غرض ہمارا چندہ
تحریک جدید کے کل چندہ کا کوئی آٹھواں یا نواں حصہ بنتا ہے اگر ہم اس کی ادائیگی میں بھی شستی
کریں تو ہم سلسلہ کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو کیسے پورا کریں گے حالات بدل رہے ہیں اور ان
کے ساتھ ساتھ ہماری ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیں مثلاً آپ دیکھیں ایک ملک میں آپ نے کام کیا
وہاں عیسائیت بڑے زوروں پر تھی اور وہ اُمید رکھتی تھی کہ عنقریب وہ سارا ملک عیسائی ہو جائے گا
پھر ہمارے مبلغ خدا کی توفیق سے وہاں پہنچے اور خدا کی توفیق سے ہی ان کے کاموں میں برکت
پیدا ہوئی اور آج وہاں کے حالات بدلے ہوئے ہیں اور اس قدر بدلے ہوئے ہیں کہ ایک ملک سے
( بہت سے خطوط آتے رہتے ہیں۔میں ایک مثال دے رہا ہوں ) مجھے مطالبہ آیا کہ یہاں کے
حالات کے لحاظ سے آپ فورانو اور مبلغ ہمارے ہاں بھجوادیں یہ افریقہ کا ایک ملک ہے اور لکھنے
والے بھی افریقن احمدی ہیں غرض دنیا کے حالات بالکل بدل رہے ہیں اور جب حالات بدلے
ہیں تو ہماری ضرورتیں بھی بدلیں گی مثلاً ایک ملک میں ہمارا مبلغ گیا اس نے کام کی ابتدا کی اور اس
وقت وہ کام تھوڑا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس میں برکت ڈالی اور وہ پھیلا اور اب ہم الْحَمْدُ لِلَّهِ
کہتے کہتے تھکتے ہیں اور اسی کا وہ سزاوار ہے اور جب ہمارا کام پھیلا اور بڑھا تو ہمیں اور زیادہ روپیہ
کی ضرورت ہوئی لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ ہم تو یہ ذمہ داریاں نبھانے کے لئے تیار نہیں تو یہ کئے کرائے پر
پانی پھرنے والی بات ہے اسی لئے خدائے قادر وتوانا نے کہا کہ کام تو نہیں رکے گا لیکن پھر مجھے خلق جدید

خطبات ناصر جلد دوم
۳۴۷
خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۶۸ء
کرنی پڑے گی ہمیں یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اندر ہی زندگی قائم رکھے اور ہماری
حیات روحانی ہم سے نہ چھینے اور ہمیں تحریک جدید کے چندوں کو بڑھانے کے لئے کوشش کرنی چاہیے
کیونکہ میں نے بتایا ہے کہ بہت جماعتوں نے ابھی وہ وعدے بھی پورے نہیں کئے جو انہوں نے
مجموعی لحاظ سے پچھلے سال انصار اللہ کے اجتماع پر کئے تھے اور پھر ادائیگیاں بھی جلد تر پوری کرنی چاہئیں
دفتر کا اندازہ ہے کہ اگر سال رواں کی آمد پچھلے سال کی آمد سے دس فیصدی نہ بڑھی تو ہماری بڑھتی ہوئی
ضرورتیں پوری نہیں ہو سکیں گی۔دوسرے میں وقف جدید کے چندہ کی طرف جماعت کو تو جہ دلانا
چاہتا ہوں وقف جدید کا سالِ رواں کا چندہ تو خدا تعالیٰ کے فضل سے پچھلے سال سے کچھ اچھا ہے اور
اُمید ہے کہ وہ سال کے آخر تک پورا ہو جائے گا سالِ رواں کا بجٹ آمد ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپیہ تھا
اس میں سے ایک لاکھ دس ہزار روپیہ ۱/۸ خاء تک وصول ہو چکے تھے گذشتہ جمعہ میرا خیال تھا کہ
خطبہ جمعہ میں اس چندہ کے متعلق تحریک کروں لیکن میں بیمار ہو گیا اور جمعہ میں نہ آسکا بہر حال
۸ را خاء تک ایک لاکھ دس ہزار روپیہ وصول ہو چکا تھا اور اس عرصہ میں اور وصولی بھی ہوگی اور
اُمید ہے ساری رقم وصول ہو جائے گی انشاء اللہ۔لیکن جنہوں نے وعدے لکھوائے ہیں وہ اپنے وعدے
پورے کریں اگر سارے وعدے پورے ہو جائیں بجٹ سے کہیں زیادہ وصول ہو جائے گا۔اطفال الاحمدیہ کا جو پچاس ہزار چندہ تھا اس میں سے صرف گیارہ ہزار روپیہ وصول ہوا ہے
میری یہ خواہش بھی ہے اور میں دعا بھی کرتا ہوں کہ جماعت کے نوجوان، بچے اور چھوٹے بچے
جنہیں میں نے اس میں شامل کیا ہوا ہے وقف جدید کا سارا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا ئیں اور
میرے نزدیک ایسا ممکن ہے لیکن ان کے والدین اور سر پرست اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں رکھتے
یا انہیں ذمہ داری کا اتنا احساس نہیں جتنا ہونا چاہیے انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ وہ دو چیزوں میں سے
کون سی چیز پسند کریں گے۔ایک یہ کہ ان کے بچے بچپن کی عمر سے ہی بخل کی عادتوں سے چھٹکارا
حاصل کر کے اس دنیا میں اور اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وراث ہوتے چلے جائیں یا وہ
یہ پسند کریں گے کہ جہنم کے اندر ان بچوں کی گردنوں میں وہ طوق ہو جس کا ذکر قرآن کریم کی اس
آیت میں کیا گیا ہے جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے باپ یقیناً پہلی بات کو پسند کریں گے لیکن

خطبات ناصر جلد دوم
۳۴۸
خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۶۸ء
صرف دعوئی سے نتیجہ نہیں نکلا کرتا۔یہ مادی دنیا عمل کی دنیا ہے جو شخص عمل ( دعا بھی ایک عمل ہے
جب میں عمل کہتا ہوں تو میری مراد ہر اس عمل سے ہے جس کے کرنے کی ہمیں اللہ تعالیٰ نے توفیق
دی ہے اور جس کے کرنے کا اس نے ہمیں حکم فرمایا ہے ) کرتا ہے تو اس عمل کا ہی نتیجہ اُسے ملتا ہے
جو شخص یہ کہے کہ مسجد میں باجماعت نماز پڑھنی چاہیے سوائے عذر معقول کے اور صبح شام تک وہ یہ
وعظ کرتا رہے لیکن ایک نماز بھی مسجد میں پڑھنے نہ آئے تو کیا آپ سمجھتے ہیں اس کو باجماعت نماز
کا ثواب مل جائے گا؟ اس لئے کہ بارہ گھنٹے اس کے منہ سے ایسے فقرات نکلتے رہے کہ مسجد
میں جا کر نماز پڑھنی چاہیے ، ہر گز نہیں پس اگر آپ کے دل میں یہ احساس ہو کہ کہیں ہمارے بچوں کو
بخل کی عادت نہ پڑ جائے اور اس عادت میں وہ پختہ نہ ہو جا ئیں تو مہینہ میں ایک اٹھتی (یا جو اور بھی
غریب ہیں یعنی جو خاندان اقتصادی لحاظ سے اچھے نہیں ان کے متعلق میں نے کہا ہے کہ ایک خاندان
کے سارے بچے مل کر ایک اٹھتی مہینہ میں دیں) ایسی چیز نہیں جو بوجھ معلوم ہو صرف توجہ کی کمی
ہے اور یہ حالت دیکھ کر مجھے شرم آتی ہے پس میں بچوں کو بھی اور ان کے والدین اور سر پرستوں کو
بھی اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے آہستہ آہستہ عادت ڈال کر وقف جدید کے نظام کو
مالی لحاظ سے بچوں کے سپر د کر دینا ہے تو ابھی تو ابتدا ہے اور پچاس ہزار روپیہ کی رقم ان کے لئے
مقرر کی گئی ہے لیکن یہ رقم دولاکھ اڑھائی لاکھ یا تین لاکھ ہو جائے گی۔ضرورتیں بڑھیں گی تو قربانی کا
جذ بہ بھی بڑھے گا اور ایثار بھی بڑھے گا اور چندہ بھی بڑھتا جائے گا۔اللہ تعالیٰ جماعت کے بچوں کو
توفیق دے گا کہ وہ اس چندہ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور یہ کوئی ایسی رقم نہیں ہے جو ادا نہ ہو۔اس وقت جماعت کی جو اقتصادی حالت ہے اس کو سامنے رکھیں تو یہ مشکل امر نہیں کہ بچے اس بوجھ
کو اٹھا لیں لیکن وہ تو بچے ہیں اصل ذمہ داری تو ان کے سر پرستوں اور والدین پر ہے ایک بچہ مثلاً
پانچ سال کا ہے اب اللہ تعالیٰ اس سے یہ نہیں پوچھے گا کہ تم نے میری راہ میں قربانی کیوں نہیں دی
کیونکہ ہر نیک عمل کی ایک بلوغت ہوتی ہے اور وہ ابھی مالی قربانی کی بلوغت کو نہیں پہنچا جب وہ اس
بلوغت کو پہنچے گا تو اگر آپ نے اس کی تربیت نہیں کی اور اس میں بخل پیدا ہو گیا اور بخل کی عادت
پختہ ہو گئی تو پھر جس طرح وہ خدا کے سامنے جواب دہ ہو گا آپ بھی جواب دہ ہوں گے۔

خطبات ناصر جلد دوم
۳۴۹
خطبه جمعه ۱۸ /اکتوبر ۱۹۶۸ء
پس ابھی سے اپنی اور اپنے بچوں کی تربیت کریں اور ان کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی
عادت ڈالیں۔وقف جدید کی رقم اس وقت تھوڑی ہے کہ میں سمجھا تھا اسے بچوں کو خدا تعالیٰ کی راہ
میں خرچ کرنے کی عادت ڈالنے کے لئے استعمال کرنا چاہیے ڈیڑھ لاکھ دولاکھ روپیہ چندہ تو کچھ
بھی نہیں اور پھر خاص طور پر جماعت کی موجودہ اقتصادی حالت کے لحاظ سے۔خدا تعالیٰ
کا جماعت پر بڑا فضل ہے پچھلے سال میں نے ایک ضلع کی زمین کی ملکیت کے متعلق اندازہ لگایا تھا
کہ اگر ہمارے دوست دیسی بیج کی بجائے میکسی پاک اور انڈس بیج بوئیں تو اگر اخلاص اتنا ہی رہے جتنا
اب ہے تو اس ضلع کی جماعت کی آمدنی گندم سے اتنی بڑھ جاتی ہے کہ اس کا چندہ بڑھ کر دس لاکھ
ہو جائے گا غرض اللہ تعالیٰ نے اتنا فضل کیا اور یہ کوئی بڑی رقم نہیں جو بچوں سے مانگی جارہی ہے۔یہ رقم مانگی بچوں سے جارہی ہے اور بچوں کے ہاتھ سے ہمیں ملنی چاہیے ایک بچہ جو بالکل چھلے کا ہی ہو
ماں اگر چاہے تو اس کے ہاتھ سے چندہ دلوا سکتی ہے۔کیا ہم پیدائش کے وقت اس کے کان میں اذان
نہیں کہتے آپ اس کے ہاتھ میں اٹھنی پکڑا دیں یا دو مہینہ کا چندہ اکٹھا دینا ہو تو روپیہ کا نوٹ اس کے
ہاتھ میں دے دیں اور آگے کر دیں اور لینے والے سے کہیں اس سے لے لو اللہ تعالیٰ اس میں برکت
ڈالے گا مگر لینا ہم نے بچہ سے ہی ہے۔ہاں !ذمہ داری بہر حال والدین اور سر پرستوں پر ہی ہے۔پس میں جماعت کے احباب کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اس طرف فوری طور پر متوجہ ہوں
کیونکہ ابھی پچاس ہزار روپیہ سے صرف گیارہ ہزار وصول ہوا ہے اور آپ وصولی کو سال رواں
میں پچاس ہزار تک بہر حال آپ کو پہنچانا چاہیے اللہ تعالیٰ آپ
کو بھی توفیق دے اور مجھے بھی توفیق
دے کہ ہم ذمہ واری کو سمجھیں اور اسے اس رنگ میں نبھائیں کہ وہ ہم سے خوش ہو جائے اور اس
کی رضا ہمیں حاصل ہو جائے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ اکتوبر ۱۹۶۸ ء صفحه ۲ تا ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی