خدا تعالیٰ سے ایک زندہ تعلق پیدا کریں

خطبات ناصر جلد دوم
۳۹۷
خطبه جمعه ۲۲ / نومبر ۱۹۶۸ء
خدا تعالیٰ سے ایک زندہ تعلق پیدا کریں تا کہ ہمارے
اور غیر کے درمیان ایک امتیازی حیثیت پیدا ہو جائے
خطبه جمعه فرموده ۲۲ / نومبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد ذیل کی آیت پڑھی۔شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ -
(البقرة: ١٨٦)
چند دنوں سے مجھے مسکن کی درد اور پٹھے کے چڑھ جانے کی تکلیف رہی ہے اس سے مجھے
بہت تکلیف رہی اور طبیعت میں بعض دفعہ بے چینی اور گھبراہٹ بھی پیدا ہوتی رہی ہے کیونکہ
ایلو پیتھک کی دوائیں ایسی دی جاتی ہیں جو ضعف پیدا کرتی ہیں اور طبیعت میں بے چینی پیدا کرتی
ہیں لیکن چونکہ رمضان کا بابرکت مہینہ آج سے شروع ہو گیا ہے اور روحانی دنیا میں ایک اور موسم
بہار آ گیا ہے اس لئے میں نے ارادہ کیا کہ اپنی تکلیف کے باوجود مختصراً جماعت احمدیہ کے افراد کو
ان برکات کی طرف متوجہ کروں جو اس مبارک مہینہ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ایک آیت کا ٹکڑا میں نے ابھی تلاوت کیا ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ماہ رمضان کی برکات
کے متعلق قرآن کریم نے بہت کچھ وضاحت سے بیان کیا ہے پھر قرآن کریم کا رمضان سے اس قدر
گہرا تعلق ہے کہ اس کا نزول ہر سال دوبارہ، سہ بارہ، بار بار رمضان کے مہینہ میں ہوتا رہا ہے

خطبات ناصر جلد دوم
۳۹۸
خطبه جمعه ۲۲ / نومبر ۱۹۶۸ء
کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں حضرت جبرائیل علیہ السلام
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کریم کا دور فرمایا کرتے تھے اور وہی نزول ہے۔اس آیت میں یہ بتانے کے بعد کہ قرآن کریم کا رمضان کے مہینہ سے ایک گہرا تعلق ہے
ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں تم تین برکات حاصل کر سکتے ہو اور ان
برکات کے حصول کی طرف تمہیں متوجہ ہونا چاہیے۔ایک یہ کہ قرآن کریم جس میں رمضان کی
برکات کا ذکر ہے اور جو رمضان میں بار بار نازل ہوتا رہا ہے وہ ایک کامل ہدایت کے طور پر دنیا
کی طرف بھیجا گیا ہے۔رمضان میں جس حد تک ممکن ہو علیحدہ ہو کر قرآن کریم کی تلاوت کی طرف
متوجہ ہونے کا ارشاد ہے اور ہر شخص قرآن کریم کی ہدایت یعنی وہ مذہبی تعلیم جو یہ لے کر آیا ہے
اسے آسانی سے سمجھ سکتا ہے تو ایک تو یہ ھدی للناس ہے ہر شخص کے لئے یہ ممکن ہے کہ قرآن کریم
کی ہدایت کا جو حصہ ہے وہ آسانی سے سمجھ لے اس کی چند ایک مثالیں میں دوں گا سارا قرآن مجید
اس ہدایت سے بھرا ہوا ہے مثلاً یہ کہ نماز پڑھوا اپنی شرائط کے ساتھ۔اس حد تک ہر شخص سمجھ سکتا
ہے بلکہ جو مسلمان نہیں وہ بھی یہ سمجھ سکتے ہیں کہ قرآن کریم نے یہ ہدایت دی ہے کہ بعض مخصوص
شرائط کے ساتھ التزام کے ساتھ نماز ادا ہونی چاہیے۔قرآن کریم میں ایک ہدایت یہ بھی ہے کہ لاتا كُلُوا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ (البقرة : ۱۸۹)
کہ ناجائز طریقوں سے ایک دوسرے کے اموال سے ناجائز فائدہ نہ اٹھایا کریں ہر شخص یہ سمجھ سکتا
ہے کہ قرآن کریم کہتا ہے کہ دوسروں کے اموال سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا اور دوسروں کے
اموال کو ناجائز نقصان نہیں پہنچانا اس میں وسیع مضمون آ جاتا ہے لیکن وسعت میں جائے بغیر اتنی
بات کہ دوسروں کے اموال باطل راہوں سے کھانے نہیں۔میں
سمجھتا ہوں کہ ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے
چھ سات سال کے بچے کے سامنے یہ تعلیم رکھیں تو وہ سمجھ جائے گا کہ قرآن کریم نے یہ ہدایت دی
ہے ایک تو ہمیں اس طرف متوجہ کیا کہ ہر مسلمان کو قرآن کریم کی ہدایت کا علم ہونا چاہیے قرآن کیا
کہتا ہے قرآن کس چیز سے روکتا ہے تو یہ ایسی چیز نہیں کہ جس کے متعلق کوئی شخص کہے کہ چونکہ میں
پڑھا ہوا نہیں اس لئے ہدایت کا میں علم حاصل نہیں کر سکتا جو پڑھا ہوا نہیں وہ سن کر اس بات کو سمجھ

خطبات ناصر جلد دوم
۳۹۹
خطبہ جمعہ ۲۲ نومبر ۱۹۶۸ء
سکتا ہے مثلاً یہاں اس خطبہ کے دوران بھی بہت سے دوست ایسے ہیں کہ جن کو مروج علم جو ہے
اسے حاصل کرنے کی توفیق نہیں ملی لیکن وہ بھی اس بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ یہ بات واضح ہے اور اس
میں کوئی پیچیدگی نہیں پائی جاتی کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ نماز اپنی شرائط کے ساتھ ادا کرو اور
دوسروں کے اموال نہ کھایا کرو یہ بات ہر شخص سمجھ سکتا ہے چاہے وہ لکھنا پڑھنا جانتا ہے یا نہیں
جانتا تو فرما یا یہ ھدی للناس ہے ہر شخص اس کی ہدایت کا علم حاصل کر سکتا ہے رمضان کے مہینہ
میں کثرت سے تلاوت کرنی چاہیے اور اس نیت سے کرنی چاہیے اور غور کرنا چاہیے کہ قرآن کریم
نے جو ہدایتیں دی ہیں ہمیں اس زندگی میں تاکہ یہاں کی زندگی بھی کامیاب ہو اور وہاں کی زندگی
بھی پرسکون اور راحت بخش ہو وہ کیا ہیں؟
دوسری بات جس کی طرف اس آیت میں توجہ دلائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ وہ صرف ہدایت ہی
نہیں دیتا بلکہ یہ حکیم کتاب ہے اور حکیم خدا کی طرف سے نازل کی گئی ہے وہ دلائل بھی دیتا ہے تو
جن کو دلائل کے سمجھنے کی قوت اور استعداد حاصل ہو تو اس استعداد کو کام میں لا کر رمضان کے مہینہ
میں قرآن کریم کی تلاوت کثرت سے کی جائے تو یہ حکمت معلوم کرنے کی بھی کوشش کریں جس
سے قرآن کریم بھرا ہوا ہے۔اور تیسری بات جس کی طرف ہمیں متوجہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ فرقان بھی ہے یعنی حق و باطل
میں امتیاز پیدا کرنے والا ہے اگر تم خلوص نیت کے ساتھ اور تمام شرائط کو پورا کرتے ہوئے
رمضان کے مہینہ میں قرآن کریم پر غور کرو گے اور اس پہلو کی برکت سے بھی حصہ لینے کی کوشش
کرو گے تو تمہیں بھی ایک امتیازی مقام اللہ کی طرف سے حاصل ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ روزہ جو ہے اس روزے کے اندر
رمضان کے اندر ساری چیزیں آتی ہیں خاص وقت تک خاص شکل میں کھانے پینے سے رکے رہنا
خالی یہی روزہ نہیں ہے بلکہ بہت ساری اور باتیں رمضان سے تعلق رکھتی ہیں احکام رمضان سے
تعلق رکھتی ہیں ان کو بجالانا اور خیال رکھنا کہ کوئی غلط چیز نہ ہو جائے تا کہ ہمارا روزہ کامل شکل میں
ہمارے رب کے حضور پیش ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اگر اسی رنگ

خطبات ناصر جلد دوم
۴۰۰
خطبه جمعه ۲۲ / نومبر ۱۹۶۸ء
میں روزہ رکھا جائے اور خدا تعالیٰ اسے قبول کر لے تو اس کے نتیجہ میں تنویر قلب حاصل ہوتی ہے
اور انسان کا دل منور ہو جاتا ہے یہی فرقان ہے اور اس سے کشف کا دروازہ کھلتا ہے جس کے معنی
یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسی مادی دنیا میں جس حد تک انسان کی سمجھ اور پہچان اور علم اور نظر اور بصارت
میں آسکتا ہے وہ آجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کا دروازہ کھل جاتا ہے یہ تنویر قلب ہے جس پہ تمام
ا کا بر صوفیاء کا اتفاق ہے کہ روزہ کے نتیجہ میں تنویر قلب حاصل ہوتی ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے ساتھ
ایک ایسا زندہ تعلق پیدا ہو جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے وجود کے نور کی نہریں ایسے لوگوں کے لئے
جاری کرتا ہے اور اپنے نور کی لہریں انہیں دکھاتا ہے تنویر قلب ہوتی ہے جو حجابات ہیں وہ دور ہو
جاتے ہیں کشف الغطاء ہو جاتا ہے دل میں ایک نور پیدا ہوتا ہے جس حد تک انسان کے دل میں
پیدا ہوسکتا ہے ہر ایک نے اپنی استعداد کے مطابق اس نور کو حاصل کرنا ہے اور اس نور کی پیدائش
کے بعد انسان کے اس منور دل کا اس ہستی کے ساتھ ایک زندہ اور پختہ تعلق پیدا ہو جاتا ہے جو
نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ہے اور پھر وہ اس نور کے جلوے دیکھنے لگتا ہے یہ معنی ہیں تنویر قلب کے اور
یہ معنی ہیں کشوف کے۔اور پہلا درجہ اس کا یہ ہے کہ ایسا شخص آنَا الْمَوْجُود کی آواز سنتا ہے کیونکہ تعلق
کا پیدا ہو جانا کوئی فلسفہ تو نہیں یہ تو ایک حقیقت ہے یا اس کا عدم ایک حقیقت ہے کہ یاوہ تعلق پیدا ہو
گیا یا نہیں ہوا یہ کوئی فلسفیانہ خیال نہیں تو روزہ کے نتیجہ میں امتیازی مقام حاصل ہوتا ہے۔روزہ
کے نتیجہ میں وہ مقام حاصل ہوتا ہے جو انسان دوسرے مذاہب سے عَلَى وَجْهِ الْبَصِيرَت یہ بات
کر سکتا ہے کہ ہم نے اسلام کی برکات سے جو نور حاصل کیا ہے وہ تمہیں حاصل نہیں اور ان چیزوں
کے لئے پھر دعا کی ضرورت ہے۔اسی واسطے ان آیات کے ساتھ ہی دعا کی طرف متوجہ کیا کہ اگر
تم خلوص نیت کے ساتھ اور کامل عاجزی کے ساتھ دعا کرو گے تو میں اسے قبول کروں گا میں نے
بتایا تھا کہ ھدی للناس والا حصہ جو ہے یعنی ہدایت کا معلوم ہو جانا وہ عام ہے ہر شخص اسے سمجھ سکتا
ہے لیکن اس ہدایت پر عمل کرنے کی توفیق پانا مشکل ہے جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ توفیق
حاصل نہ ہو تو اگر چہ ہدایت کا سمجھ لینا علم کا حاصل کر لینا آسان ہے لیکن ہدایت پر عامل ہو جانا بڑا
مشکل ہے اس لئے ہمیں دعا کی ضرورت ہے جب تک دعا کے ذریعہ اللہ تعالی کی تو فیق کو ہم

خطبات ناصر جلد دوم
۴۰۱
خطبه جمعه ۲۲ / نومبر ۱۹۶۸ء
حاصل نہ کریں ہدایت کی راہوں کا علم ہو جانے کے باوجود بھی ہدایت کی ان راہوں پر چلنے کے
ہم قابل نہیں ہوتے۔پھر بینات یعنی حکمت کی باتیں ہیں اس کا تو ہے ہی دعا کے ساتھ تعلق اپنا تو اس میں کوئی
ہے ہی نہیں یعنی جو عام استعداد انسان کو خدا نے دی ہے اس استعداد اور عقل کے نتیجہ میں ہدایت
کو حاصل کیا جا سکتا ہے اس پر عمل کرنے کے لئے دعا سے اللہ کی تو فیق پاناضروری ہے لیکن حکمت کی
باتیں، رموز جو ہیں ہدایت کے اندر چھپے ہوئے کہ کیوں یہ احکام دیئے گئے ہیں ان کا تعلق دعا
صرف دعا سے ہے قرآن کریم سے علوم کا حاصل ہو جانا طہارت پر منحصر ہے لَا يَمَسة الا
الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة: ۸۰) اور وہ تزکیۂ نفس جس کے نتیجہ میں قرآن کریم کے علوم کھلتے ہیں وہ
بازار سے نہیں خریدے جا سکتے نہ کسی مدرس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں وہ تو خدا تعالیٰ سے ہی مل
سکتے ہیں اور دعاؤں سے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں پھر تنویر قلب یعنی پردوں کا ہٹ جانا اور خدا
کے نور کا سامنے آجانا اور اپنی اپنی استعداد کے مطابق جو دل میں نور پیدا ہوا ہے اس کا اس نور
کے ساتھ جو نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ہے ملاپ پیدا ہو جانا یا اَنَا الْمَوْجُود کی آواز سن لینا یہ تو محض
اللہ تعالیٰ کے فضل پر ہے اور اسے بھی دعا سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔تو یہ تین چیزیں جن کی طرف
اس آیت میں ہمیں متوجہ کیا گیا ہے ہر سہ کے ساتھ دعا لگی ہوئی ہے ھدی للناس والے حصہ کے
ساتھ بھی ، بینات کے حصہ کے ساتھ بھی ، اور فرقان کے حصہ کے ساتھ بھی اسی وجہ سے اکا بر مسلمان
رمضان کے مہینہ میں ہمیشہ دعاؤں پر بڑا زور دیتے رہے ہیں جیسے رات کی نماز کی طرف جسے ہم
تہجد کہتے ہیں، نوافل کہتے ہیں عوام کی سہولت کے لئے یہ پہلے وقت میں پڑھے جاتے ہیں اصل میں
ان کا وقت پچھلی رات ہی ہے جس وقت ہم رمضان میں سحری کھاتے ہیں اس سے معا پہلے آدھا
گھنٹہ ایک گھنٹہ یا دو گھنٹے جتنی بھی خدا توفیق دے وہ خدا کے حضور جھکے، علیحدگی میں، تنہائی میں،
عاجزی کے ساتھ اور نیستی کا لبادہ پہن کر اس کے سامنے جائے اور اس بات کا اقرار کرے
کہ میرے اندر کوئی طاقت نہیں ، میرے اندر کوئی قوت نہیں میں کوئی چیز حاصل نہیں کر سکتا
تیرے فضلوں کو کیسے حاصل کر سکتا ہوں جب تک تیر افضل مجھے اس کی توفیق نہ دے اس لئے

خطبات ناصر جلد دوم
۴۰۲
خطبه جمعه ۲۲ / نومبر ۱۹۶۸ء
اے ہمارے پیارے ربّ! جہاں تو نے بے شمار انعامات ہم پر کئے ہیں وہاں یہ فضل بھی کر کہ اس
آیت میں جس فضل کے حصول کی طرف ہمیں متوجہ کیا گیا ہے، اسے ہم حاصل بھی کر سکیں اور اس
پر عمل بھی کر سکیں اور ہمیں حکمت سکھا عَلى وَجْهِ الْبَصِيرَت ہم تیری باتوں کو تسلیم کرنے والے
ہوں تا کہ شیطانی وسوسوں سے ہم محفوظ ہو جائیں، حکمت وہاں محفوظ ہو جاتی ہے اسے حفاظت میں
لے لیتی ہے یا دین العجائز حفاظت میں لے لیتے ہیں جس کا تعلق ہدایت کے ساتھ ہے اور پھر
ہمیں ایسا مقام دے کہ نہ صرف یہ کہ ہم اپنے اندر تیری رضا کو محسوس کرتے ہوئے ابدی اور انتہائی
مسرتوں کو پانے والے ہوں بلکہ وہ لوگ جو بد قسمت ہیں اور جو تجھے پہچانتے نہیں تیری ذات اور
صفات کا علم نہیں رکھتے ہمارے اس فرقان کے نتیجہ میں ہمارے اس امتیازی نشان کے نتیجہ میں ہماری
دعاؤں کی قبولیت اور تیری بشارتوں کے نتیجہ میں وہ بھی یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائیں کہ
انسانی طاقت سے یہ بالا چیزیں ہیں اور سوائے خدا کے جو تمام طاقتوں اور حکمتوں کا سر چشمہ اور منبع ہے
انہیں حاصل نہیں کی جا سکتا۔اس لئے ہمیں بھی اس پاک ذات کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اور اس
قوت اور طاقت کو حاصل کرنا چاہیے نہ صرف یہ کہ ہم اس کے ایسے بندے بن جائیں جیسا کہ وہ
ہمیں دیکھنا چاہتا ہے بلکہ وہ لوگ بھی جو تجھے پہچانتے نہیں وہ بھی ہماری عاجزانہ کوششوں سے تجھے
پہچاننے لگیں اور تیرے انعامات کو جس طرح ہم حاصل کر رہے ہیں وہ بھی حاصل کرنے لگیں۔تو ان تین برکتوں کی طرف اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے پہلے حصہ میں ہمیں توجہ دلائی ہے
اور ہمارا فرض ہے کہ رمضان کے مہینہ میں کثرت سے قرآن کریم کی تلاوت کریں اور فکر اور تدبر
سے کام لیتے ہوئے ہدایت یعنی جو تعلیم ہے اسے سمجھنے اور یا درکھنے کی کوشش کریں اور یہ دعائیں
کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت پر عمل کرنے کی بھی توفیق عطا کرتا رہے۔پھر اللہ تعالیٰ سے یہ توفیق چاہیں کہ وہ ہمارے اندر اس قسم کا تزکیۂ نفس پیدا کر دے کہ ہم
قرآن کریم کی ہدایت کی حکمتوں کو سمجھ جائیں اور وہ ہمارا استاد اور معلم بنے اور قرآن کریم کی
ہدایتوں کی حکمتیں ہمیں سکھائے اور وہ خدا تعالیٰ سے ایک زندہ تعلق پیدا کرے کہ ہمارے اور غیر
کے درمیان ایک امتیازی حیثیت پیدا ہو جائے ہم کچھ اور ہوں وہ کچھ اور ہو دنیا دیکھ لے کہ

خطبات ناصر جلد دوم
۴۰۳
خطبه جمعه ۲۲ /نومبر ۱۹۶۸ء
ہمارے وجود میں اللہ کا نور نظر آتا ہے جو غیر کے اندھیروں میں نہیں پایا جاتا اور یہ تینوں چیزیں
ہمیں حاصل ہو جا ئیں خدا کرے کہ ہمیں حاصل ہو جائیں۔( آمین )
از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی