اپنے جذبات و خواہشات کو خدا کی راہ میں قربان کریں

خطبات ناصر جلد دوم
۴۱۵
خطبہ جمعہ ۶ /دسمبر ۱۹۶۸ء
قرآن کریم صرف ہدایت کی راہ ہی نہیں دکھاتا
بلکہ حکمت بھی بتاتا ہے
فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۶ ردسمبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل قرآنی آیت کی تلاوت
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ -
(البقرة: ١٨٦)
اس کے بعد فرمایا:۔گزشتہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات اپنی ہی غلطی کی وجہ سے پھر ان مسلز (Muscles)
کو سردی لگ گئی جن میں پہلے تکلیف تھی بے احتیاطی سے دیر تک کام
کرتار ہا اور یہ خیال نہ رکھا کہ
جسم کو گرم رکھوں اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بدھ کی صبح کو میرے لئے بستر سے اٹھنا بھی مشکل ہو گیا شدید
در د شروع ہو گئی پھر جسم کو گرم رکھا، دوائیں کھا ئیں تو اللہ تعالیٰ نے فضل کیا گودواؤں کی وجہ سے
ضعف ابھی باقی ہے لیکن میری یہ خواہش تھی کہ میں دوستوں کے سامنے ایک مختصر سا خطبہ اسی
مضمون۔کے تسلسل میں دوں جو میں نے شروع کیا ہوا ہے اس لئے میں نماز جمعہ کے لئے آ گیا
ہوں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عطا کرے اور ہمیشہ ہی ساری ہی ذمہ داریوں کو

خطبات ناصر جلد دوم
۴۱۶
خطبہ جمعہ ۶ /دسمبر ۱۹۶۸ء
نباہنے کی کماحقہ تو فیق عطا کرے۔انسان تو عاجز بندہ ہے میں نے بتایا تھا کہ رمضان کے مہینہ
میں ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس طرف متوجہ کیا ہے کہ ہم قرآن کریم کی تین اصولی برکات سے مستفید
ہونے کی انتہائی کوشش کریں ایک تو احکامِ شریعت سامنے لائیں اور یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
ہدایت کی ان راہوں پر چلنے کی اپنی طرف سے ہی ہمیں تو فیق عطا کرے کہ اس کی توفیق کے بغیر تو
انسان کچھ نہیں کر سکتا اس کے متعلق مختصر آہی میں نے گزشتہ جمعہ کچھ بیان کیا تھا۔آج میں بَيِّنت مِنَ الهُدی کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ قرآن کریم کی دوسری
برکت جس کا ذکر اس نے اس آیت میں کیا ہے یہ بیان کی ہے کہ قرآن کریم صرف ہدایت کی راہ
ہی نہیں بتا تا بلکہ حکمت بھی بتاتا ہے اور دلائل بھی دیتا ہے اور ان ہدایت کی راہوں سے جو چیزیں
یا ماحول کے جو دباؤ ڈور لے جانے والے ہیں ان پر بھی روشنی ڈالتا ہے اور ہمیں ان غلط راہوں
کے فساد پر آگاہ کرتا ہے اور جو نیکیاں ہیں ان کو بھی بیان کرتا ہوں اصولاً تو وہ ایک ہی ہیں لیکن
حالات اور زمانہ کے لحاظ سے عمل صالح بھی بدلتے رہتے ہیں مثلاً جس وقت منکرِ اسلام نے تلوار
سے اسلام کو مٹانا چاہا اس وقت ایک مسلمان کی ذمہ داریاں کچھ اور تھیں اور جب اس میں نا کام ہو کر
ہر قسم کے دجل کے حربوں کو اسلام کے خلاف استعمال کیا گیا تو اسی وقت ایک مسلمان کی ذمہ داریاں
پہلی ذمہ داریوں سے مختلف ہو گئیں گو اصولی طور پر ان کی ایک ہی ذمہ داری رہی کہ اپنا سب کچھ
قربان کر کے اسلام کا دفاع اور اسلام کو غالب کرنے کی کوشش کرنا ہے اور یہ اصولی ذمہ واری
ہے لیکن ایک زمانہ میں اس اصولی ذمہ واری کی کچھ اور شکل تھی اور دوسرے زمانہ میں اس اصولی
ذمہ واری کی شکل کچھ اور بن گئی۔غرض قرآن کریم نے اپنے احکام کی حکمت اور دلائل بیان کئے
قرآن کریم کے اسی فقرہ یا اسی حصہ آیت کی تفسیر کرتے ہوئے اور اس کے معنی بیان کرتے ہوئے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
" قرآن کریم جو تعلیم دیتا ہے اس کی صداقت کی وجوہات پہلے دکھلا لیتا ہے اور ہر ایک
مطلب اور مدعا کو حُجج اور براہین سے ثابت کرتا ہے اور ہر یک اصول کی حقیت پر
دلائل واضح بیان کر کے مرتبہ یقین کامل اور معرفت تام تک پہنچاتا ہے اور جو جو خرابیاں اور

خطبات ناصر جلد دوم
۴۱۷
خطبہ جمعہ ۶ دسمبر ۱۹۶۸ء
ناپاکیاں اور خلل اور فساد لوگوں کے عقائد اور اعمال اور اقوال اور افعال میں پڑے
ہوئے ہیں۔ان تمام مفاسد کوروشن براہین سے دور کرتا ہے۔،،
پھر اسی تسلسل میں آگے جا کر اصولی طور پر آپ نے بیان کیا۔بینائی دلی اور بصیرت قلبی کے لئے ایک آفتاب چشم افروز ہے اور عقل کے اجمال کو
تفصیل دینے والا اور اس کے نقصان کا جبر کرنے والا ہے۔اور اس آیت کے ایک معنی یہی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں بیان
کئے ہیں کہ قرآن کریم ہر زمانہ کی ضرورت کے مطابق اپنے احکام کی حکمتیں اور اس زمانہ کے فساد
کو دور کرنے کے لئے جن دلائل کی ضرورت ہے وہ اپنے اندر رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ایسے لوگ کھڑے کئے جاتے ہیں جنہیں یہ دلائل سکھائے جاتے ہیں پس اس برکت سے حصہ لینے
کے لئے انتہائی جہاد تزکیۂ نفس کے حصول کے لئے اور نہایت متضرعانہ دعا ئیں اس مجاہدہ کی
قبولیت کے لئے ضروری ہیں کیونکہ جب تک اللہ تعالیٰ فضل نہ کرے کوئی شخص اپنی طاقت یا زور یا
علم یا فراست یا عقل سے خدا کی نگاہ میں اپنے آپ کو پاک اور مطہر نہیں بنا سکتا اللہ تعالیٰ کے فضل
کے بغیر ایسا ہونا ممکن نہیں ہے جن لوگوں پر اللہ تعالیٰ فضل کرتا ہے اور جو اس کے فضل سے طہارت
اور تزکیہ کے نہایت ہی اعلیٰ مقام کو حاصل کر لیتے ہیں اور ان پر قرآنی انوار اور قرآنی اسرار اور
قرآنی معارف کے دروازے کچھ اس طرح کھولے جاتے ہیں کہ یہ سب کچھ ایک خارق عادت
حیثیت رکھتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے
میں حضور کا ایک اقتباس اس وقت پڑھوں گا لیکن اس کے پڑھنے سے قبل میں یہ بتانا چاہتا ہوں
کہ قرآن کریم نے خود اس مضمون کو بڑی وضاحت سے بیان فرمایا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔وَ كَذلِكَ نُصَرِفُ الْأَيْتِ وَلِيَقُولُوا دَرَسَتَ وَلِنُبَيِّنَةَ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ۔(الانعام : ١٠٦)
یعنی ہم نے قرآن کریم کی آیتوں کو کئی طرح پھیر پھیر کے دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ایک
نُصَرِفُ الأليت تو اس طرح ہے کہ مختلف طبائع کو اپیل کرنے والی جو باتیں تھیں وہ مختلف طبائع کے
لحاظ سے قرآن کریم نے بیان کر دیں تا کہ کوئی طبیعت خدا کے حضور یہ نہ کہے کہ میری فطرت کو تو

خطبات ناصر جلد دوم
۴۱۸
خطبه جمعه ۶ /دسمبر ۱۹۶۸ء
تُو نے ایسا پیدا کیا تھا لیکن اس کے مطابق مجھے دلیل نہیں دی گئی اور ایک یہ ہے کہ زمانہ کی ضرورت
کے مطابق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں سے نئے سے نئے دلائل اور نئے سے نئے حجج اور براہین
لوگوں
کو بتا تا رہتا ہے اور جن کو وہ یہ دلائل اور براہین سکھاتا ہے انہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے طفیل ظلی طور پر معلم بنا دیتا ہے اور اس معلم کا کام یہ ہے کہ درست تو لوگوں کو سکھلا دے ان
کے سامنے بیان کر دے لیکن صرف یہ درس کافی نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلِنُبَيِّنَهُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
درس کے علاوہ ایک اور سلسلہ ہم نے یہ جاری کیا ہے کہ ایسے علماء ربانی پیدا ہوتے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ
کی خشیت سے معمور اور اس کے تقویٰ کے اعلیٰ مقام پر قائم ہوتے ہیں اور لِنُبَيِّنَهُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
اللہ تعالیٰ ایسے علماء کی جماعت کے لئے قرآنی آیات کو کھول کر بیان کر دیتا ہے وہ مطہر نفس دنیا میں
آکر قرآن کریم کے اسرار کو حاصل کرتے اور پھر ان کا درس دیتے ہیں۔اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم جو معلم حقیقی کے کامل ظل ہیں احکام قرآنی کو کھول کر بیان کرتے ہیں پس معلم تو اللہ تعالیٰ
ہی کی ذات ہے لیکن اس دنیا میں اگر کوئی کامل ظل معلم کی حیثیت میں پیدا ہوا تو وہ نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کی ذات ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب وَالْحِكْمَةَ - (الجمعة: ۳) کہ اللہ تعالیٰ نے ایک ان پڑھ قوم میں انہی میں سے ایک فرد کو
رسول بنا کر بھیجا ہے جو رسالت کے ارفع و اعلیٰ مقام پر فائز ہے يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ وہ تمام احکام
شریعت ان کے اوپر پڑھتا ہے جس بات کا ھدی للناس کے ساتھ تعلق ہے اس کو وہ کھول کر ان
کو بتا تا ہے قرآن کریم فرماتا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں روزے رکھو دوسری شرائط کو پورا کرو،
شور و غوغا نہ کرو، گالیاں نہیں دینی اپنی پوری توجہ قرآن کریم اور اس کی برکات کے حصول کی
طرف پھیرنی ہے اپنے نفس کو (اس ماہ میں خصوصاً ) مارنے کی کوشش کرنی ہے اور اسلمتُ لِرَبِّ
العلمین میں جس مقام کا ذکر ہے اپنی استعداد کے مطابق اسے حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے
وَيُزَكِّيهِمْ پھر اپنی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں وہ ان کے نفوس میں بھی تزکیہ نفس پیدا کرتا ہے جب
یہ تزکیہ نفس پیدا ہو جاتا ہے یعنی آپ کی قوت قدسیہ سے فائدہ اُٹھا کر اور آپ کے اسوہ پر عمل کر کے

خطبات ناصر جلد دوم
۴۱۹
خطبه جمعه ۶ ؍دسمبر ۱۹۶۸ء
انسان خدا کی نگاہ میں محبوب اور پیارا اور مطہر بن جاتا ہے تو پھر وہ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ کے اسرار روحانی
ان کو سکھاتا ہے وَالحکمۃ اور اس قرآن عظیم کی حکمت کی باتیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض
کے طفیل ان پر ظہور ہونے لگ جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے کامل اور مکمل ظلی معلم کے فیوض جاری
ہوتے ہیں اور قیامت تک ایسے لوگ آپ کے فیض کے نتیجہ میں پیدا ہوتے رہیں گے جس طرح
آپ ہی کے فیض کے نتیجہ میں آپ سے قبل آدم سے لے کر آپ کے زمانہ تک خدا تعالیٰ کے
مقترب پیدا ہوتے رہے غرض اس آیت میں یہ اشارہ بھی ہے کہ تزکیۂ نفس کے بعد ہی تعلیم الکتاب
کا امکان پیدا ہوتا ہے اس کے بغیر نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو شخص جو اشخاص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
کامل اتباع کرتے ہوئے قرآن کریم کے بجوا کے آگے اپنی گردن رکھ دیتے ہیں اور اپنے نفس کو
کلی طور پر فنا کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں اور آپ کے طفیل اللہ تعالیٰ میں گم اور فنا ہو جاتے
ہیں وہ قرآن کریم کی اس برکت سے ایک کامل اور مکمل حصہ پاتے ہیں آپ قرآن کریم کی برکات
اور اس کے انعامات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جو قرآن کریم کے متبعین پر مختلف شکلوں میں ظاہر
ہوتے رہتے ہیں۔فرماتے ہیں۔ازاں جملہ علوم و معارف ہیں جو کامل متبعین کو خوانِ نعمت فرقانیہ سے حاصل ہوتے
ہیں۔جب انسان فرقان مجید کی سچی متابعت اختیار کرتا ہے اور اپنے نفس کو اس کے امر اور نہی
کے بکلی حوالہ کر دیتا ہے اور کامل محبت اور اخلاص سے اس کی ہدایتوں میں غور کرتا ہے اور
کوئی اعراض صوری یا معنوی باقی نہیں رہتا۔تب اس کی نظر اور فکر کو حضرت فیاض مطلق کی طرف
سے ایک نور عطا کیا جاتا ہے اور ایک لطیف عقل اس کو بخشی جاتی ہے جس سے عجیب غریب
لطائف اور نکات علم الہی کے جو کلام الہی میں پوشیدہ ہیں اُس پر کھلتے ہیں۔پھر فرماتے ہیں۔سو جو جو علوم و معارف ودقائق حقائق ولطائف ونکات وادلہ و براہین ان کو سو جھتے
ہیں وہ اپنی کمیت اور کیفیت میں ایسے مرتبہ کاملہ پر واقع ہوتے ہیں کہ جو خارقِ عادت ہے

خطبات ناصر جلد دوم
۴۲۰
خطبه جمعه ۶ ؍دسمبر ۱۹۶۸ء
اور جس کا موازنہ اور مقابلہ دوسرے لوگوں سے ممکن نہیں کیونکہ وہ اپنے آپ ہی نہیں بلکہ
تفہیم غیبی اور تائید صمدی ان کی پیش رو ہوتی ہے اور اسی تفہیم کی طاقت سے وہ اسرار اور
انوار قرآنی ان پر کھلتے ہیں کہ جو صرف عقل کی دود آمیز روشنی سے کھل نہیں سکتے۔پس یہ علامتیں قرآن شریف کے کامل تابعین میں اکمل اور اتم طور پر پائی جاتی ہیں وہ لوگ
جو قرآن کریم کی اتباع میں کوشاں تو رہتے ہیں لیکن اپنی استعداد یا اپنے مجاہدہ کی کمزوری کے نتیجہ
میں کامل تابعین کے مقام کو حاصل نہیں کر سکتے یا انہوں نے ابھی تک حاصل نہیں کیا اُن پر قرآن کریم
کی یہ علامتیں اکمل اور اتم طور پر نازل نہیں ہو سکتیں لیکن اپنی اپنی کوشش اور اپنی اپنی استعداد کے
مطابق قرآن کریم کے انعامات اور اس کے فضلوں کی یہ علامتیں ان پر بھی نازل ہوتی ہیں کیونکہ صرف
یہ تو نہیں کہ ایک بلند تر مقام تو ایک مسلمان کو مل سکتا ہے اور اس کے نچلے مقام اس کو نہیں مل سکتے یہ
بات خلاف عقل ہے ہر شخص اپنی اپنی استعداد ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے استعداد کے
متعلق جو بڑے عجیب اور لطیف پیرایہ میں روشنی ڈالی ہے ) کے مطابق اور اپنی مخلصانہ اور مقبول
کوششوں کے نتیجہ میں ان فیوض سے حصہ پاسکتا ہے جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں رکھے ہیں۔میں نے سوچا کہ سب سے کم حصہ جو ایک مسلمان خدا تعالیٰ کے اس عظیم قرآن کے فیوض
سے حاصل کر سکتا ہے وہ اس قسم کی عقل ہے کہ وہ دوسروں کے بیان کردہ اسرای روحانی کو سمجھنے کے
قابل ہو جاتا ہے یہ پہلا مرحلہ ہے یعنی ابھی اس کو وہ مقام تو حاصل نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے خود اس پر اسرار قرآنی ظاہر کرے اور انوار قرآنی سے اسے منور کرے لیکن وہ اتنی عقل دے
دیتا ہے کہ جن پر اسرار و انوار قرآنی بارش کی طرح نازل ہوتے ہیں ان کے بیان کردہ اسرار
قرآنی کو ان کے منہ سے سننے یا ان کی کتابوں سے پڑھنے کے بعد وہ سمجھنے کے قابل ہو جاتا ہے
کہتے ہیں نقل را عقل باید ہر شخص اس قابل نہیں ہوتا کہ اسرار روحانی کو خواہ وہ بڑی وضاحت سے
بیان کئے گئے ہوں سمجھ سکے مثلاً جو شخص متوجہ ہی نہیں جس کی توجہ بہک جاتی ہے وہ آدھی بات سنتا
ہے اور آدھی سنتا ہی نہیں وہ سمجھے گا کیسے؟ میں نے یہ ایک موٹی مثال دی ہے جس کو بچے بھی سمجھ
جائیں گے غرض کم سے کم فیض جو انسان حاصل کر سکتا ہے وہ وہ عقل سلیم ہے جس کی نقل کے وقت

خطبات ناصر جلد دوم
۴۲۱
خطبه جمعه ۶ ؍ دسمبر ۱۹۶۸ء
بھی انسان کو ضرورت پڑتی ہے یعنی ایسے مامور اور صلح اور علماء ربانی جو خدا تعالیٰ سے نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کے فیض کے طفیل علوم قرآنی حاصل کر کے انہیں دوسروں تک پہنچاتے ہیں ان علوم کو
ایسے لوگ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے علوم کا ایک خزانہ قرآن کریم سے نکال کر دنیا کے
سامنے رکھا ہے لیکن ابھی ایک چھوٹی سی جماعت ہے جو ان علوم کو سمجھنے کے قابل ہے بعض دفعہ
انسان کا دماغ یہ دیکھ کر چکرا جاتا ہے کہ اتنی حکمت کی باتیں ہیں غیر ان
کو سمجھتے کیوں نہیں۔ان علوم
سے قرآن کریم کی شان بلند ہوتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور آپ کی برکتیں
سامنے آتی ہیں غرض انمول جواہر اور ہیرے ہیں جو آپ کی کتب میں موجود ہیں لیکن آپ دیکھتے
ہیں کہ کتنے ہیں جو انہیں سمجھ سکیں۔غرض کم سے کم مقام دوسروں کے بتائے ہوئے ہدایت کے دلائل اور حکمت کو سمجھنے کا ہے
اور بڑے سے بڑا اور بلند تر مقام وہ خارق عادت مقام ہے کہ جس کے ساتھ کوئی اور مقابلہ نہیں کر
سکتا اور ان دو مقامات کے درمیان بے شمار مقامات ہیں جو ہم حاصل کر سکتے ہیں اور ان سے آگے
ترقی کر سکتے ہیں آج ہم نے ایک مقصد کو حاصل کیا تو کل دوسرے مقام کو حاصل کر لیں گے غرض
اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں بیان کیا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں تمہارے لئے ایک موقع عطا
کیا گیا ہے کہ تم اپنے نفس کو جذبات اور خواہشات کو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کی عادت
ڈالو اور تکالیف برداشت کرنے کا اپنے جسموں کو عادی بناؤ۔اللہ تعالیٰ ہر چیز کی قربانی ہم سے
چاہتا ہے اسلَمتُ لِرَبِّ العلمین کے بعد تو در حقیقت انسان کا کچھ اپنا رہتا ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے تمہیں ایک مہینہ ایسا عطا کیا ہے کہ جس میں میں نے کہا ہے کہ
تم میری خاطر بھو کے رہو جس میں میں نے کہا ہے کہ تم میری خاطر نیند کم کر لوجس میں میں نے کہا
ہے کہ تم میری خاطر اپنا بہت کچھ چھوڑ دو تم اپنی خواہشات کو چھوڑ وہ تم نیکیاں کرو، اپنے اموال میں
سے اور اپنے اوقات میں سے کچھ میری راہ میں دو تم میرے قریب تر آنے کی کوشش کرو تا کہ
میرے ساتھ تمہارا اس قسم کا تعلق پیدا ہو جائے کہ تم نہ صرف یہ کہ دوسری باتیں سمجھنے لگ جاؤ جو

خطبات ناصر جلد دوم
۴۲۲
خطبہ جمعہ ۶ / دسمبر ۱۹۶۸ء
میں ان
کو معلم حقیقی کی حیثیت سے بتاتا اور پڑھاتا ہوں بلکہ تم خود میرے شاگرد بن جاؤ۔چاہے
پہلی جماعت کے شاگرد ہی سہی لیکن میرے شاگرد بن جاؤ اور اگر اس میں کامیاب ہو جاؤ گے تو پھر
تم میری دی ہوئی توفیق سے دوسری جماعت میں بھی ہو جاؤ گے اور اس کے بعد پھر تیسری جماعت
میں ہو جاؤ گے۔پھر کچھ عرصہ بعد تم ایم اے تک پہنچ جاؤ گے پھر تم ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ
کے مقام تک پہنچ جاؤ گے۔مادی دنیا میں بھی علمی تحقیق کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے جس کتاب عظیم
میں جس کتاب حکیم میں اور جس فرقان میں نہ ختم ہونے والے خزانے پائے جاتے ہیں اس کے
متعلق بھی تحقیق کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا وہ کھلا رہتا ہے۔وہ لوگ جن کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اُن کا مقام ارفع اور اعلیٰ ہے اور کامل اتباع کے نتیجہ میں کامل
معرفت انہیں عطا کی جاتی ہے ان پر بھی مزید ترقیات کے دروازے بند نہیں ہوتے وہ بھی اللہ تعالیٰ
سے زیادہ سے زیادہ سیکھتے چلے جاتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کرتے چلے جاتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ماہ رمضان ترقیات حاصل کرنے کا ایک موقع بہم پہنچاتا ہے اس کو گنواؤ
مت۔اگر تم رمضان کی عبادات خلوص نیت کے ساتھ اور میری بتائی ہوئی شرائط کے ساتھ ادا کرو
گے تو تم میرے سکول میں میرے مدرسہ میں داخل ہو جاؤ گے جہاں صرف درس نہیں ہوگا بلکہ وہاں
بیان بھی ہوگا وہاں دو کلاسیں ہوں گی ایک درس ہوگا یعنی جو دوسروں نے سکھا یا وہ تم سمجھنے لگ جاؤ
گے اور ایک بیان کی کلاس ہو گی کہ میں تمہیں خود سکھاؤں گا میں خود تمہارا معلم بن جاؤں گا اور کتنا
خوش قسمت ہے وہ انسان جسے اللہ تعالیٰ خود سکھانا شروع کر دے۔پس رمضان کی اس برکت سے
بھی زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ آپ کی اور میری خواہشات کو پورا کرے
اور وہ خود ہمارا معلم بنے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۹ ار دسمبر ۱۹۶۸ء صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی