نیکی، تقویٰ اور قُربِ الہٰی کی سب راہیں قرآن عظیم سے ہی وابستہ ہیں

خطبات ناصر جلد دوم
۴۴۹
خطبہ جمعہ ۲۷ /دسمبر ۱۹۶۸ء
نیکی ، تقویٰ اور قرب الہی کی سب راہیں قرآنِ عظیم
فرمائی۔سے ہی وابستہ ہیں
خطبه جمعه فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام جلسہ گاہ۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت
وَنَزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانَا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ -
اس کے بعد فرمایا:۔(النحل: ٩٠)
کل سے انفلوائنزا کا اثر نمایاں ہو رہا ہے سر درد بھی ہے اور حرارت بھی اور انفلوائنزا کی
دوسری علامات بھی بڑھ رہی ہیں لیکن گلا جو کل بالکل بیٹھ گیا تھا وہ نسبتا بہتر ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ -
اس وقت میں مختصراً اپنے بھائیوں کو اس آیت کے مضمون کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو
ابھی میں نے تلاوت کی ہے اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قرآن عظیم نیکی، تقویٰ
اور قرب کی سب راہوں کی طرف ہدایت کرتا ہے جس شخص نے اپنی سب استعدادوں کی کامل تربیت
کرنی ہو اور اپنی استعداد کے دائرہ کے اندر زیادہ سے زیادہ قرب الہی کو پانا ہے اس کے لئے یہ
ضروری ہے کہ وہ قرآن کریم کی ہدایات پر عمل کرے۔

خطبات ناصر جلد دوم
۴۵۰
خطبہ جمعہ ۲۷/دسمبر ۱۹۶۸ء
دوسری بات اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں یہ بیان فرمائی ہے کہ ہدایت کے اصول اور
ان اصول کی فروع اور شاخوں کے صحیح علم کا حصول رحمتِ باری پر موقوف ہے اگر چہ قرآن کریم
نے ہدایت کی سب راہوں کو منور کیا ہے لیکن اس نور کو دیکھنے کی آنکھ رحمت باری کی طرف سے عطا
ہوتی ہے۔تیسری بات اس آیہ کریمہ میں ہمیں یہ بتائی گئی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے
سامان پیدا ہو جائیں کہ تم قرآن کریم کی بتائی ہوئی روشن اور منور راہوں کو سمجھنے لگو تو پھر ایک اور
چیز کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ ان راہوں پر چلنے کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بغیر ملتی نہیں
اور اللہ تعالیٰ نے چوتھی بات اس آیہ کریمہ میں ہمیں یہ بتائی ہے کہ رحمت کے حصول کے ذرائع بھی
قرآن کریم نے ہی ہمیں بتائے ہیں ان ذرائع کے حصول کے لئے قرآن کریم کی طرف توجہ کرو
اور قرآنی تعلیم کے مطابق عمل کرو اور جیسا کہ قرآن کریم نے کہا ہے دعاؤں میں لگے رہو اور خود کو
نیست محض سمجھو اور سب نور اور سب رحمت کا سرچشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو جانو اور اس سے دعا
کرتے رہو کہ وہ ہمارا پیارا عزّ اسمہ تمہیں ان راہوں کے سمجھنے اور ان کے جاننے اور ان پر عمل
پیرا ہونے کی توفیق دے جو قرآن کریم نے بیان کی ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب اس رحمت کا
نزول انسان پر ہو جاتا ہے تو اس کو اس کی خوشیاں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی وہ جنت مل جاتی ہے کہ
جس کی قیمت کا تصور بھی ہمارے دماغ نہیں کر سکتے۔قرآن کریم نے یہ سب باتیں بیان کرنے کے بعد مسلمانوں کے لئے عظیم بشارت کا پیغام دیا
ہے قرآن کریم کی اس عظیم بشارت کا پیغام آج میں اپنے بھائیوں کو پہنچا تا ہوں اس دعا کے ساتھ
ایک مسلمان کو جو بشارتیں رَبِّ رحیم نے دی ہیں وہ ہمیشہ ہی ہم احمدیوں
کو ملتی رہیں۔روزنامه الفضل ربوه ۵ فروری ۱۹۶۹ ، صفحه ۲)

آج 10 میں سے 10 باقی