چوکس اور بیداررہ کرفتنوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں
خطبات ناصر جلد دوم
۴۷۳
خطبہ جمعہ ۱۷؍جنوری ۱۹۶۹ء
ہمارا فرض ہے کہ ہم چوکس اور بیدار رہ کر فتنوں سے
خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں
خطبه جمعه فرموده ۱۷ جنوری ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ المائدہ کی مندرجہ ذیل
آیت کی تلاوت فرمائی۔ط
يَاأَيُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنُكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ
ج
وَلَمْ تُؤْمِن قُلُوبُهُمْ وَ مِنَ الَّذِينَ هَادُوا سَبعُونَ لِلْكَذِبِ سَمْعُونَ لِقَوْمٍ أَخَرِينَ لَمْ
يَأْتُوكَ - يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ ، يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ وَ إِنْ لَّمْ تُؤْتَوْهُ
فَاحْذَرُوا وَ مَنْ يُرِدِ اللهُ فِتْنَتَهُ فَلَنْ تَمُلِكَ لَهُ مِنَ اللهِ شَيْئًا ۖ أُولَبِكَ الَّذِينَ لَمْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ
تُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيَّ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ - (المائدة : ۴۲)
پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں بیان فرمایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مخلصین کی
جماعت دی گئی تھی اگر چہ وہ انتہائی طور پر فدائی اور جانثار اور ایثار پیشہ تھے۔اسلام کی حقیقت کو
سمجھنے والے اور اپنے نفسوں کو اللہ تعالیٰ کے قدموں پر ڈال دینے والے تھے اور خدا کے لئے اور
خدا کی رضا کی جستجو میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کے لئے تیار تھے لیکن ان مخلصین کے ساتھ کچھ
خطبات ناصر جلد دوم
۴۷۴
خطبہ جمعہ ۱۷/جنوری ۱۹۶۹ء
لوگ وہ بھی شامل تھے جن کا ایمان صرف زبان تک تھا جن کے دل ایمان سے خالی تھے۔اس گروہ میں پھر دو قسم کے لوگ پائے جاتے تھے۔ایک وہ جن کے دل اگر چہ ایمان سے
اس وقت تک خالی تھے لیکن آہستہ آہستہ ان کے دلوں میں ایمان داخل ہو رہا تھا جیسا کہ دوسری
جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔وَلَمَّا يَدُ خُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ - (الحجرات : ۱۵)
کہ ابھی تک ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اُمید رکھی
جاسکتی ہے کہ تمہارے دلوں میں یا تم میں سے بعض کے دلوں میں بعد میں ایمان داخل ہو جائے
اور تم پختہ طور پر اور سچے طریق پر ایمان لے آؤ۔اسی وجہ سے اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں
فرما یا کہ سب لوگ جن کے دل ایمان سے ابھی خالی ہیں وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے اور اس قسم کی
بداعمالیوں کے مرتکب ہوتے ہیں بلکہ یہ فرمایا ہے کہ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ وَ لَمْ
تُؤْمِن قُلُوبُهُمْ کہ جن کے دل ایمان سے ابھی خالی ہیں لیکن جن کی زبان ایمان کا اقرار کرتی
ہے ان میں سے کچھ وہ ہیں جن کے متعلق اس آیت میں ذکر کیا گیا ہے۔وووووو
جن کے دل ایمان سے خالی تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لیکن زبان سے
ایمان
کا اقرار تھا وہ پھر دو گروہوں میں تقسیم تھے ایک وہ جن کے متعلق یہ اُمید کی جاسکتی تھی کہ ایک
وقت میں ان کے دلوں میں نور ایمان داخل ہو کر ان کی روح کو اور ان کے دل کو اور ان کے جسم کو
اور ان کے خیالات اور جذبات کو اور ان کی تمام استعدادوں کو منور کر دے گالیکن ایک وہ تھے
جن کے متعلق اس قسم کی اُمیدان کی ظاہری حالت کو دیکھ کر نہیں رکھی جاسکتی تھی اور انہی کا ذکر اس
آیہ کریمہ میں کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے لوگوں میں سے وہ بھی ہیں کہ جو يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ کفر کی اور
فتنہ کی اور فسوق کی باتیں سنے کی طرف بڑی جلدی مائل ہو جاتے ہیں اور اس قسم کی فاسقانہ باتیں
پھیلانے کا میلان ان کی طبیعتوں میں ہے اور ان کے اعمال بھی کفر کی ملونی کی وجہ سے کافرانہ
اعمال ہی کہلائے جاسکتے ہیں۔ایمان کے امتحان کے وقت مضبوط دل والا تو ایمان کی پختگی کا
مظاہرہ کرتا ہے لیکن یہ لوگ اپنے ایمان کی کمزوری کا اور کفر کی آمیزش کا مظاہرہ کرتے ہیں اور فوراً
خطبات ناصر جلد دوم
۴۷۵
خطبہ جمعہ ۱۷؍ جنوری ۱۹۶۹ء
اس قسم کے بد اعمال کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ کا
گروہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھا جو کفر کی باتیں سننے اور کفر کی باتوں کے
پھیلانے اور کفر کی بداعمالیوں کی طرف سرعت سے متوجہ ہونے میں سب سے آگے تھا اس کی
طبیعت کا میلان ہی اس طرف تھا۔پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی اس قسم کے لوگ پائے جاتے تھے۔اللہ تعالیٰ
نے یہاں یہی فرمایا ہے کہ ایسے لوگوں کا مقصد چونکہ اسلام کو اور امت مسلمہ کو کمزور کر دینا ہوتا ہے
اس لئے ان لوگوں کا تعلق ان غیر مسلموں کے ساتھ رہتا ہے جو اسلام کے بظاہر نز دیک آتے تھے،
باتیں سنتے تھے مسلمانوں کی مجلسوں میں بیٹھتے تھے لیکن خلوص نیت کے ساتھ نہیں بلکہ بد نیتی کے
ساتھ اور دو مقصد ان کے پیش نظر ہوتے۔ایک تو اس قسم کے کمزور ایمان والوں سے تعلق پیدا کر کے
جھوٹی باتوں کو وہ سنتے اور اخذ کرتے تھے۔پھر غیر مسلموں میں جا کے یہ کہتے تھے کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں سے مصلح لوگوں نے یوں کہا کیونکہ ان لوگوں کے متعلق
قرآن کریم یہی کہتا ہے کہ جب ان سے کہا جائے کہ فساد کی باتیں نہ کرو تو جواب دیتے ہیں۔اِنَّمَا نَحْنُ
مُصْلِحُونَ۔(البقرۃ:۱۲) یہ یہودی جو تھے وہ مسلمانوں سے تعلق قائم کرتے اور باتیں سنتے تھے
اور پھر دوسروں کو جا کے کہتے تھے کہ بڑے بڑے بزرگ مصلح خدمت گزار مسلمانوں سے ہم نے
یہ باتیں سنی ہیں اور اس قسم کی جھوٹی باتیں پھیلا کر وہ اسلام کے خلاف مکر اور منصوبے کرتے تھے۔دوسرے ان کا مقصد یہ تھا کہ صداقت کی باتیں ، قرآن کریم کی آیات اور ان آیات کی
تفسیر سنیں اور جس رنگ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان ہدایتوں کے مطابق زندگی گزارتے تھے
وہ دیکھیں ، ان کے متعلق باتیں سنیں لیکن نیست یہ نہیں ہوتی تھی کہ صداقت کو صحیح شکل میں آگے
پھیلا ئیں بلکہ وہ آیات قرآنی کو سنتے تھے اس نیت کے ساتھ کہ اس کا مفہوم اس رنگ میں
پھیلائیں گے کہ اعتراض کرنے والے اسلام کو اعتراض کا نشانہ بنائیں اور اسلام کی اشاعت میں
اس طرح ایک روک پیدا ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں یہ بتایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ کے
خطبات ناصر جلد دوم
خطبہ جمعہ ۱۷؍جنوری ۱۹۶۹ء
فدائیوں کے ساتھ کمزور ایمان والوں کا جو گروہ شامل ہو گیا تھا اور کمزور ایمان والوں میں سے بھی
وہ جو يُسَارِعُونَ فِي الْکفیر کے مظاہرے کرتے تھے ان کا تعلق ایسے گروہوں کے ساتھ تھا کہ جو مسلمان
نہیں تھے لیکن بظاہر شوق سے اسلام کی باتیں سنتے تھے اور نیت یہ ہوتی تھی کہ کچھ جھوٹی باتیں لیں
اور پھیلائیں اور کچھ کچی باتیں لیں اور ان کا غلط مفہوم لے کر اسے بگاڑ کے لوگوں کے سامنے پیش
کریں تا کہ اسلام اعتراض کا نشانہ بنے اور وہ لوگ جو اسلام کی طرف مائل ہو رہے ہیں ان کے
راستہ میں ایک روک پیدا ہو جائے اور اسلام کی فتح اور کامیابی کا زمانہ جو ہے وہ آئے ہی نہ یا
اس میں تاخیر ہو جائے۔بہر حال ان کی نیتیں اور ان کی خواہشیں اور ان کی کوششیں تو یہی ہوتی تھیں کہ اسلام
کامیاب نہ ہو، نا کام رہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے منافقوں کی ایک علامت یہ بھی ہوتی ہے
کہ ان کا تعلق فتنہ پیدا کرنے والے غیر مسلموں کے ساتھ ہوتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں یہی تھا۔ایسے کمزوروں
کا تعلق فتنہ پرداز غیر مسلموں کے ساتھ تھا۔یہاں مثال کے طور
پر یہود کا ذکر ہے لیکن جب ہم اسلامی تاریخ کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ جس وقت
اسلام پھیلا تو جب قیصر مقابلہ پر آیا عیسائیوں میں ایسے لوگ ہمیں نظر آتے ہیں جب کسرای مقابلہ
میں آیا تو ایرانیوں میں ایسے لوگ تھے جو اس نیت کے ساتھ مسلمانوں سے تعلق پیدا کرتے تھے
کہ کمزور مسلمانوں سے فائدہ اُٹھا ئیں اور غلط باتیں مشہور کر کے اسلام کو کمزور اور نا کام کرنے کی
کوشش کریں۔مثال کے طور پر یہاں یہود کا ذکر ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان مفسدین کا اصل مقصد اسلام میں کمزوری پیدا کرنا ہوتا ہے اور یہ لوگ
دو طریق اختیار کرتے ہیں۔ایک اندرونی فتنہ کا اور ایک بیرونی فتنہ کا۔بیرونی طور پر تو جھوٹی باتیں
یا آیات قرآنی کا مفہوم غلط بیان کر کے اسلام کو اعتراض کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور
اندرونی طور پر اطاعت کی روح کو کمزور کرتے ہیں۔اطاعت کی روح سَبْعًا وَطَاعَةً ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کا ارشاد نازل ہوتا تھا۔آپ اس پر عمل کرتے تھے اور
جس طرح اور جس رنگ میں آپ اس پر عمل کرتے تھے اپنے ماننے والوں سے یہ توقع اور امید
خطبات ناصر جلد دوم
۴۷۷
خطبہ جمعہ ۱۷ جنوری ۱۹۶۹ء
رکھتے تھے کہ وہ بھی اپنی اپنی استعداد کے مطابق اطاعت کا ایسا ہی نمونہ دکھا ئیں گے کیونکہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت حقیقتا اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔اس لئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے نہ اپنی طرف سے کچھ کہا نہ اپنی طرف سے کچھ کر کے دکھایا جو کہا وہ خدا کا فرمان جو کیا وہ اس
فرمان کے مطابق ایک نمونہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔اندرونی دشمن اور بیرونی دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اگر اطاعت کی اس روح کو کمزور نہ کیا جائے تو
وہ فتنہ نہیں پیدا کر سکتا۔اس واسطے ان کی ساری توجہ اور ان کا بھر پور وار اس روح پر ہوتا ہے جو
سَبْعًا وَطَاعَةً کی روح ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ اِنْ أُوتِيتُمْ هذَا فَخُذُوهُ که
جو تمہاری مرضی کے مطابق ہو جس چیز میں تمہارا فائدہ ہو وہ حکم تو مان لیا کرو۔یعنی جو بات تمہیں
معقول نظر آتی ہے مان لیا کرو لیکن جو بات تمہاری عقل میں نہیں آتی جسے تم غیر معقول سمجھتے ہو وہ تم
کیوں مانو اور جسے ہوائے نفس منتر پاتا ہے مفید نہیں پاتا اپنے لئے اسے کیوں مانو۔اطاعت کی
اس روح کو کمزور کرنے کے لئے یہ حیلہ کرتے تھے کہ وہ کہتے تھے کہ اگر اس قسم کے احکام ہوں
چونکہ وسیع مفہوم ادا کرنا تھا اس واسطے احکام کی قسم کو معین نہیں کیا روح بتا دی ہے ) جو تمہارے
فائدہ کے تمہیں نظر نہ آتے ہوں۔تمہاری خواہش کے مطابق نہ ہوں جو تم چاہتے ہو وہ نہ ہوں جو
تمہارے نزدیک معقول نہ ہوں ایسی باتوں کو نہ مانا کرو بلکہ آزادی ضمیر کا واسطہ دے کر اور اللہ تعالیٰ
نے جو عقل دی ہے اور بہت سی استعداد میں دی ہیں۔ان کا واسطہ دے کر کہتے ہیں کہ آخر خدا تعالیٰ
نے تمہیں بھی عقل دی اور روحانی قوتیں دیں جس چیز کو تم اچھا نہیں سمجھتے آنکھیں بند کر کے کیوں مانو
علی وجہ البصیرت ماننا چاہیے پتہ نہیں کس کس رنگ میں وہ ان کو بہکاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ وہ کہتے ہیں کہ اس قسم کے احکام ہوں تو مان لیا کرو۔اس قسم کے احکام ہوں تو نہ مانا کرو۔قتسم
نہیں بتائی لیکن طریق بتادیا کہ جب چاہوما نو جب چاہو نہ مانو پس اطاعت تو ختم ہوگئی۔وہ روح
جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا رنگ چڑھا دیتی ہے۔وہ روح جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم
شکل بنا دیتی تھی۔وہ روح جو اللہ تعالیٰ کا محبوب بنادیتی تھی کیونکہ خدا نے یہی فرمایا ہے کہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی اتباع کرو اور آپ سے محبت کرو تب میرے محبوب بن سکو گے۔دشمن کہتا ہے اس روح کو
خطبات ناصر جلد دوم
۴۷۸
خطبہ جمعہ ۱۷؍ جنوری ۱۹۶۹ء
کچل دو تو نہ محمد کے ہم شکل بنیں گے نہ (اپنی اپنی استعداد کے مطابق ) صفات باری تعالیٰ کے مظہر
بنیں گے نہ اللہ تعالیٰ کے محبوب ہوں گے نہ کامیاب ہوں گے کیونکہ اسلام کا مقصد ہی یہی تھا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض ہی یہ تھی کہ اپنی اپنی استعداد کے دائرہ کے اندر تمام
بنی نوع انسان کو صفات باری تعالیٰ کا مظہر بنا کے اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیا جائے تا کہ خدا تعالیٰ
کے احسانات اور انعامات سے انسان زیادہ سے زیادہ حصہ لینے لگ جائے تو اندرونی دشمن اور
بیرونی دشمن ہر دو کا مقصد ہے اسلام کو کمزور کر کے بظاہر نا کامی کی طرف اسے دھکیلنا اور ایک ہی
بنیادی حربہ ہے جو وہ استعمال کرتا ہے اور وہ اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کو کمزور کر دینا
ہے۔جب اطاعت کی روح کمزور ہو گئی تو یہاں بھی اختلاف کیا وہاں بھی اختلاف کیا۔ہزار
دروازے فتنے اور فساد اور بغاوت اور فسوق کے کھل جاتے ہیں۔66
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے منصوبوں اور ریشہ دوانیوں اور
کارروائیوں کو دیکھ کر اے ہمارے رسول ! تمکین نہ ہو لا تَحْزَنْ “ کی وجہ قرآن کریم نے دوسری
جگہ بتائی ہے اور دل کی مضبوطی کے سامان پیدا کئے ہیں۔فرمایا کہ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي
ضَيْقٍ مِمَّا يَمُكُرُونَ - إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْاوَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ۔(النحل: ۱۲۹،۱۲۸)
دشمن جس دروازے سے چاہے آئے وہ کامیاب نہیں ہوسکتا اس واسطے کہ اللہ کی مدد اور
نصرت اسے ملتی ہے جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا اور نیکیوں کو احسن طور پر بجالاتا ہے تو لا تَحْزَنُ میں
یہ حکم ہے کہ غمگین مت ہو کیونکہ تقویٰ کے اعلیٰ ترین مقام پر تم قائم ہو اور احسن اعمال بجالانے میں
تمہارا کوئی مثیل نہیں ہے۔اس واسطے اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے دشمن کا مکر کامیاب ہو ہی نہیں
سکتا۔اسی کی وضاحت آپ نے فرمائی تھی۔جب یہ کہا لا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا - (التوبة: ۴۰)
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کہا کہ ناکامی اور نامرادی کا خوف دل میں نہ لا - إِنَّ اللهَ مَعَنا خدا
ہمارے ساتھ ہے اور جو شخص تقویٰ پر قائم ہو ا حسن اعمال بجالانے والا ہو اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہو
کہ میں تمہارے ساتھ ہوں وہ نا کام کیسے ہو سکتا ہے؟ تو یہاں پر لا تحزن کا مطلب یہ ہے کہ
اے ہمارے رسول ! ہم تمہارے ساتھ ہیں تم نا کام نہیں ہو سکتے اس واسطے نا کا می کا کوئی غم نہیں۔
خطبات ناصر جلد دوم
۴۷۹
خطبہ جمعہ ۱۷/جنوری ۱۹۶۹ء
دوسرے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ دیا تھا کہ ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو تو ہماری مدد اور
نصرت اس رنگ میں تمہارے شامل حال ہو جائے گی کہ غیر تمہارے پر فتح نہیں پاسکے گا۔تمہارے مقابلہ میں کامیاب نہیں ہو سکے گا جیسا کہ آلِ عمران میں فرمایا۔وَلَا تَحْزَنُوا وَاَنْتُهُ
الْأَعْلَونَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ۔(ال عمران :۱۴۰)
اگر تم حقیقی مومن ہو اور ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ہو تو کامیابی تمہارے نصیب
میں ہے۔اس واسطے تمہیں غمگین ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو اول المؤمنین
تھے۔آپ سے بڑھ کر کوئی مومن نہیں تھا تو یہاں یہ فرمایا کہ تم اول المؤمنین ہو تم نے ہی کامیاب
ہونا ہے اس واسطے لا تحزن پریشان ہونے کی غمگین ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔سورۂ عنکبوت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو ملائکہ کی مدد
اور ان کی بشارتیں ملتی ہیں۔پس یہاں یہ معنی ہوں گے کہ ملائکہ تمہاری مدد پر ہر وقت کمر بستہ ہیں
لا تحزن اندرونی اور بیرونی دشمن کیسے کامیاب ہوسکتا ہے۔تم یہ غم نہ کرو یعنی دل میں یہ خیال نہ
آئے کہ اسلام کہیں کمزور نہ ہو جائے ، نا کام نہ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے ایک اور جگہ فرمایا ہے۔فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ۔(البقرة : ٣٩)
جو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ ہدایت قرآنی کی اتباع کرتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے نا کامی کا منہ
نہیں دیکھتا وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ تو فرما یالا تَحْزَنُ جو ہم نے ہدایت نازل کی ہے تیری تو ساری
زندگی ،سارے اخلاق ہی اس ہدایت کا عملی نمونہ ہیں یعنی تیری زندگی قرآن کریم کی ہدایت کے
مطابق ہے اس واسطے تجھے غمگین ہونے کی ضرورت نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو توغم کا سوال
ہی نہیں دراصل ہمیں یہ سارے سبق دیئے جا رہے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَا يَحْزُنُكَ
قَولُهُمْ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا - (يونس: ٦٦)
اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ مجھے نا کام کریں اور ذلیل کر دیں لیکن تجھے اس یقین پر قائم
کیا گیا ہے کہ عزت کا سر چشمہ اور منبع اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اس واسطے جو مرضی وہ کہتے رہیں،
کرتے رہیں۔عزت تو تیرے ہی نصیب میں ہے۔دنیا کا سب سے معزز انسان (جب سے
خطبات ناصر جلد دوم
۴۸۰
خطبہ جمعہ ۱۷ جنوری ۱۹۶۹ء
انسان پیدا ہوا اور جب تک انسان اس دنیا میں رہے گا) تو ہے۔تیرے طفیل پہلوں نے بھی
عزت پائی اور بعد میں آنے والے بھی تیرے ہی طفیل عزت حاصل کریں گے۔تمہیں اب
سر چشمہ عزت بنادیا گیا ہے تو چونکہ تیرے طفیل ہی سب کو عزت ملی ہے اس واسطے ان کے قول ان
کے منہ کی باتیں بے نتیجہ ہیں، بے اثر ہیں۔عزت کا مالک تو تو ہی ہوگا۔لا تحزن غم کرنے کی
ضرورت نہیں۔تیرے طفیل اسلام ہمیشہ معزز رہے گا۔اسلام ہمیشہ ملائکہ کی بشارتیں حاصل کرتا
رہے گا اور اسلام اور اُمت مسلمہ ہمیشہ اعلیٰ رہے گی اور خدا تعالیٰ ہمیشہ متقیوں کے ساتھ رہے گا۔ان متقیوں کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ ہدایت قرآنی پر عمل کرنے والے ہیں۔اس واسطے
لا تحزن اے رسول! تجھے ان اندرونی دشمنوں کی یہ حرکتیں اور یہ منصوبے جو وہ کر رہے ہیں جن کا
ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے اس خیال میں نہ ڈالیں کہ وہ کامیاب اور تو نا کام ہو جائے گا۔جیسا
کہ میں نے بتایا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو یقین اور پختگی کے ساتھ اس حقیقت پر قائم تھے
لیکن آیات قرآنی میں جن کے مخاطب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے ہیں اس قسم کا مضمون اگر
بیان ہو تو ہم لوگوں کو سبق دینے کے لئے یہ اسلوب اختیار کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کامیاب تو تم ہی نے ہونا ہے پھر ان لوگوں کو موقع کیوں دیا جاتا ہے
ایذا پہنچانے اور سازشیں کرنے کا ؟ یہاں اللہ تعالیٰ نے اس کی حکمت بھی بتادی۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ان لوگوں کو اس قسم کی مفسدانہ حرکتوں کی مہلت اور اجازت اس لئے دی جاتی ہے کہ ان کا
امتحان لیا جائے اور اس امتحان کے نتیجہ میں ان کا اندرونہ آشکار ہو جائے اور لوگوں کو پتہ لگ
جائے کہ مصلح ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجو د فساد سے ان کے دل بھرے ہوئے اور ایمان سے
ان کے دل خالی ہیں۔اس لئے ان کے اندرونہ کو ظاہر کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ایسا
موقع دیتا ہے اور جس دل میں اللہ تعالیٰ کی نگاہ تقویٰ اور طہارت نہ دیکھے تو اے ہمارے رسول !
یا تم اسے اُمت مسلمہ !! ان کے لئے کچھ نہیں کر سکتے جب ان کے دل تقویٰ اور طہارت سے خالی
ہیں تو تمہارا تقویٰ اور تمہاری طہارت اور پاکیزگی جسے خدا تعالیٰ کے فضل سے تم نے حاصل کیا ان
لوگوں
کو کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ان میں خلوص نہیں ، عشق الہی نہیں، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات ناصر جلد دوم
۴۸۱
خطبہ جمعہ ۱۷؍ جنوری ۱۹۶۹ء
کی محبت نہیں۔اطاعت قرآن نہیں۔اتباع اسوۂ نبوی نہیں۔ان کے دلوں میں کوئی بھی پاکیزگی
اور طہارت نہیں۔اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ کی نعرہ بازی سے تو کچھ نہیں بنتا۔خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہ
پاک دل اور مطہر نہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی دلی ناپاکی کو ظاہر اور آشکار کرنا چاہتا ہے اس لئے ان کو
اجازت دی ہے کہ اس قسم کی حرکتیں کرو اس لئے اجازت نہیں دی کہ وہ اسلام کو یا مسلمانوں کو یا
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نقصان پہنچانا چاہتا ہے کیونکہ نقصان کا تو کوئی امکان ہی نہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تو کسی کمزوری کا امکان نہیں کسی نقصان کا بھی امکان نہیں۔بعد میں آنے والوں کے لئے یہ وعدہ ہے کہ خلوص پیدا کرو۔اللہ تعالیٰ کا عشق پیدا کرو۔محمدصلی اللہ علیہ وسلم
کی محبت پیدا کر و قرآن کریم کی ہدایت کی اتباع کرو۔اُسوہ نبی کو اپنا ؤ اور وہی رنگ چڑھاؤ جو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش کیا تو پھر تمہیں بھی کوئی خطرہ نہیں۔پھر
اندرونی اور بیرونی دشمن جو چاہیں کرتے رہیں بے فکر ہو کر اپنے کام میں لگے رہو۔ایک طرف
اللہ کی رضا کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہو تو دوسری طرف محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے پیغام کو دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کرتے رہو۔کامیابی تمہارے
نصیب میں ہی ہے۔غیر تمہارے اوپر کامیاب نہیں ہوسکتا۔اس آیہ کریمہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جس طرح اس
قسم کی ایک چھوٹی سی جماعت پائی جاتی تھی بعد میں آنے ولوں میں بھی اس قسم کی جماعت پائی جائے
گی۔اس قسم کے لوگ ہوں گے جو ایمان کا دعوی کریں گے جو مصلح ہونے کا نعرہ لگا ئیں گے لیکن
اس کے ساتھ ہی وہ يُسَارِعُونَ فِي الكفر فتنہ فساد اور فسق اور فجور کی باتیں سننے کی طرف دوڑیں
گے اور ایسی باتوں کو پھیلائیں گے اور بداعمالیوں میں وہ زندگی کے دن گزار رہے ہوں گے۔جماعت مومنین میں بھی فتنہ و فساد پیدا کرنے کی کوشش کریں گے اور ان کے مفسدانہ تعلقات بھی
غیر مسلموں کے ساتھ ہوں گے، یہودی ہوں، عیسائی ہوں، آتش پرست ہوں، دہر یہ ہوں،
بد مذہب ہوں جو بد نیتی کے ساتھ اور شرارت کے ساتھ مسلمانوں سے تعلق قائم کریں گے اور غلط
باتیں ایسے لوگوں سے سن کے، جھوٹی باتیں ایسے لوگوں سے ٹن کے یہ کہہ کے پھیلائیں گے کہ
خطبات ناصر جلد دوم
۴۸۲
خطبہ جمعہ ۱۷؍جنوری ۱۹۶۹ء
بڑے بزرگ مسلمانوں نے یوں کہا اور یوں کہا یا سچی باتوں کو بدل کے اور ان میں تحریف کر کے
پھیلائیں گے تا کہ اسلام پر اعتراض کرنا بعض نا سمجھوں کے نزدیک آسان ہو جائے اور اس طرح
شرارت پیدا ہو اور اسلام میں ضعف پیدا ہو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفائے راشدین کے زمانہ میں جب روم فتح ہوا تو وہاں
ایک جماعت مسلمانوں کے ساتھ ایسی شامل ہو گئی۔جب ایران فتح ہوا تو مسلمانوں کے ساتھ
ایسی جماعت شامل ہو گئی۔جب سپین فتح ہوا تو وہاں بھی مسلمانوں کے ساتھ ایسے لوگ شامل
ہو گئے جو مسلمانوں کی طرح لباس پہنے والے، مسلمانوں کی طرح باتیں کرنے والے، مسلمانوں
کی طرح اپنے اعتقادات کو قرآن کریم کی تعلیم پر قائم کرنے کا اظہار کرنے والے تھے لیکن تاریخ
اس قسم کے فتنوں سے بھری ہوئی ہے۔اندر سے وہ دشمن تھے اور اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا
کر دیئے اور کرتا رہا کہ ان کی اسلام دشمنی ظاہر ہوتی رہی اور ہمیشہ ہی وہ خدا کی نگاہ میں اور اس
کے پیاروں کی نگاہ میں حقارت کے اور بے عزتی کے مقام کو حاصل کرتے رہے۔اسلام کے لئے
جو انہوں نے چاہا اپنے نفسوں کے لئے اسی بے عزتی اور حقارت کو انہوں نے پایا۔ہمیں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ دشمن کا یہ فتنہ تو جاری ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا زمانہ بھی اس سے پاک نہیں رہا آئندہ بھی کوئی زمانہ اس قسم کے شر پسندوں سے پاک نہیں
ہوگا۔اس لئے اے مخلصین اُمت مسلمہ ! تمہارے لئے اصولی طور پر ایک ہی ہدایت ہے اور وہ یہ
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو مضبوطی سے پکڑے رہنا اور آپ کے اسوہ اور سنت پر
عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتے رہنا۔اگر تم ایسا کرو گے تو پھر تم ایسے لوگوں کے فتنہ سے خود بھی بچو
گے اور دوسروں کو بھی بچاؤ گے۔پس سنت نبوی کو تم مضبوطی سے پکڑو۔تم پر یہ فرض عاید کیا گیا ہے کہ ایسے فتنوں سے اپنے
نفس کو بھی بچاؤ اور اپنے بھائیوں کو بھی بچاؤ اور کسی قسم کی کمزوری یا گھبراہٹ کا اظہار نہ کرو۔تمہارے دل اس یقین پر قائم ہونے چاہئیں کہ اس قسم کے فتنے الہی جماعتوں کو مضبوط کیا کرتے
ہیں انہیں کمزور نہیں کیا کرتے۔
خطبات ناصر جلد دوم
۴۸۳
خطبہ جمعہ ۱۷ جنوری ۱۹۶۹ء
دوسرے تمہارا یہ بھی فرض ہے کہ جیسا کہ لَهُم في الدُّنْيَا خِزمی اس دنیا میں ان کے لئے
اللہ تعالیٰ نے رُسوائی اور بے عزتی اور کم وقعتی کا مقام بنایا ہے۔تمہاری نگاہ میں بھی وقعت کا کوئی
مقام انہیں حاصل نہ ہو بلکہ خزمی کا جو مقام خدا تعالیٰ نے اسلام کے دشمنوں کے لئے مقدر کیا ہے
اسی مقام پر تم انہیں دیکھو اور ویسا ہی ان سے سلوک کرو اور مطہر نہ سمجھو کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس
آیت میں فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ منشا ہی نہیں ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو مظہر سمجھے، قرار دے یا
مطہر کے ساتھ جو اس کا سلوک ہے وہ سلوک اس سے کرے اور ہمیں یہ بھی بتا یا کہ تمہیں چاہیے کہ
تم اس یقین پر پختگی سے قائم رہو کہ اسلام کے مٹانے یا اس کے کمزور کر دینے کے منصوبے جہاں
بھی ،جس رنگ میں بھی کئے جائیں وہ کامیاب نہیں ہوا کرتے جیسا کہ رسول مقبول محبوب خدا
صلی اللہ علیہ وسلم نے لا يَحْزُنكَ کا نمونہ دنیا کو دکھایا تھا۔بڑے ابتلا آئے ، فتنے کھڑے ہوئے ،
منصوبے کئے گئے لیکن آپ اسی بشاشت کے ساتھ خدا تعالیٰ پر کامل بھروسہ رکھتے ہوئے اور
اللہ تعالیٰ کی محبت اور عشق میں پوری طرح ڈوبے ہوئے اور خدا تعالیٰ کی محبت کو کامل طور پر حاصل
کرتے ہوئے اس دنیا کی زندگی کے دن گزارتے رہے۔پس یہ نمونہ اس میدان میں آپ نے
پیش کیا۔اس نمونہ کو سامنے رکھو اور اللہ تعالیٰ پر اور اس کی بشارتوں پر اور اس کے وعدوں پر کامل
یقین رکھو۔اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو اس لئے قائم کیا ہے کہ وہ وعدہ پورا ہو جو اس نے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا کہ تیرے روحانی فرزندوں میں ایک عظیم اور جلبیل فرزند پیدا کروں گا جو
تیری عزت کو ، جو تیری محبت کو، جو تیری عظمت کو ساری دنیا میں قائم کرے گا اور قرآن کریم کی تعلیم
کی اشاعت کو اپنے کمال تک پہنچا دے گا۔ہم لوگ اس مسیح ، اس فرزند جلیل کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔ہمارے ساتھ بھی یہ لوگ
لگے ہوئے ہیں۔اس سے تو ہم بچ نہیں سکتے یعنی یہ نہیں کر سکتے کہ ان کا وجود ہی مٹ جائے لیکن
ان کے فتنوں سے بچنا اور اپنے بھائیوں کو بچانا اور آگاہ کرنا اور خود چوکس اور بیدار رہنا ہمارا فرض
ہے اور ہمیں اس یقین پر قائم کیا گیا ہے۔اسلام ہی کی آخر کار فتح ہوگی۔تو اس قسم کے فتنے ہمیں
بیدار کرنے کے لئے آتے ہیں ہمیں کمزور کرنے کے لئے نہیں آتے اور ہوگا وہی جو خدا نے چاہا
خطبات ناصر جلد دوم
۴۸۴
خطبہ جمعہ ۱۷؍جنوری ۱۹۶۹ء
ہے اور خدا چاہے گا۔ہوگا وہی کہ خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے محبت کرنے والے اور قرآن کریم کی ہدایت کا جُوا اپنی گردنوں پر رکھنے والے اور نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے اُسوہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔ہوگا وہی جو
خدا نے کہا کہ اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب آ جائے گا اور ہر ملک اور ہر قوم حلقہ بگوش اسلام
ہو جائے گی اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کی خاک ہونے میں اپنا فخر سمجھے گی۔روزنامه الفضل ربوه ۵ / مارچ ۱۹۶۹ صفحه ۲ تا ۶ )