مذہب کی اصل غرض اللّٰہ تعالیٰ کی معرفت اور اس کی محبت حاصل کرنا ہے
خطبات ناصر جلد دوم
۵۱۵
خطبہ جمعہ ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء
مذہب کی اصل غرض یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی
معرفت اور اس کی محبت کو حاصل کرے
فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ -
( حم السجدة : - )
اس کے بعد فرمایا :۔اللہ تعالیٰ اس آیت کریمہ میں فرماتا ہے کہ تو دنیا میں یہ اعلان کر دے کہ میں بھی تمہاری طرح
کا ہی ایک انسان ہوں اللہ تعالیٰ نے میرے پر کامل وحی کی ہے۔جس کی غرض یہ ہے کہ انسان کا
اپنے رب کے ساتھ ایک پختہ اور حقیقی تعلق قائم ہو جائے۔تمہاری طرح کا ایک انسان ہونے کے
باوجود میں نے اللہ تعالیٰ کی اس تعلیم پر عمل کر کے اور خدا تعالیٰ کے منشا اور اس کی رضا کے تقاضوں
کو پورا کر کے اس سے ایک پختہ اور سچا اور حقیقی تعلق پیدا کر لیا ہے۔اسی طرح تم بھی ایک پختہ تعلق
اپنے رب سے پیدا کر کے اس کی رضا اور اس کی رحمت کو حاصل کر سکتے ہو۔پس شریعت اسلامیہ کے نزول کی اصل غرض بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ تمام مذاہب کے نزول،
خطبات ناصر جلد دوم
۵۱۶
خطبہ جمعہ ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء
تمام صُحف سماوی کے نزول اور تمام انبیاء کی بعثت کی غرض یہی ہوتی ہے کہ انسان اپنی استعداد اور
قوت کے مطابق اپنے رب سے ایک تعلق جو حقیقی ہو جس میں کوئی فساد نہ ہو جو سچا ہو قائم کرے۔انسانی قوی میں بہترین نشوونما کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ایک اعلیٰ اور ارفع
شریعت نازل ہوئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی نے یہ ثابت کیا کہ اس شریعت پر عمل پیرا
ہو کر انسان کا اپنے رب کے ساتھ اس قسم کا تعلق پیدا ہو جاتا ہے کہ انسان اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی
تمام نعمتوں اس کی ہر قسم کی رحمتوں اور اس کی ہر قسم کی رضا کا وارث بن جاتا ہے اور ایک ایسی
زندگی پاتا ہے جس سے بہتر کوئی زندگی ہو نہیں سکتی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس طرح میں نے اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کو حاصل
کیا ہے۔اسی طرح تم بھی اگر چاہو تو ان نعمتوں کو حاصل کر سکتے ہو۔شرط یہ ہے کہ تم اپنے خدائے
واحد و یگانہ کی معرفت حاصل کر لو اور اس کی عظمت اور جلال کے تقاضوں کو پورا کرو اور جب تم اس
سے ایک دفعہ تعلق قائم کر لو تو پھر تمہارے پاؤں میں لغزش نہ آئے تمہیں استقامت کا مقام حاصل
ہو تمہیں صبر کا مقام حاصل ہو تو تم بھی میری طرح اپنی اپنی استعداد کے مطابق اپنے رب کی نعمتوں
کے وارث ہو جاؤ گے لیکن اس بات کو یاد رکھو کہ جس طرح میں ایک بشر ہوں تم بھی بشر ہو اور بشری
کمزوریوں کے ضرر سے بچنے کے لئے خدا تعالیٰ کی مغفرت کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے
وَاسْتَغْفِرُوهُ تم کثرت کے ساتھ استغفار کرو اور اتنی کثرت کے ساتھ استغفار کرو کہ اللہ تعالیٰ
تمہاری تمام بشری کمزوریوں کو ڈھانپ لے اور جب تمہاری تمام بشری کمزور یاں خدا تعالیٰ کی
مغفرت کی چادر کے نیچے چھپ جائیں گی تو تمہاری تمام بشری قوتیں اور استعداد میں خدا تعالیٰ کے
حکم سے صحیح نشو و نما پائیں گی اور تم خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرو گے۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :۔وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ (البقرة : ٢٠٨)
کہ یہ حکم سننے کے بعد کہ ایک کامل اور مکمل شریعت کا نزول ہو چکا اور ایک حقیقی اور سے تعلق باللہ
کا سامان پیدا ہو گیا اس لئے اے نوع انسان فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات ناصر جلد دوم
۵۱۷
خطبہ جمعہ ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء
کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ایک ایسا گروہ پیدا ہو گیا جنہوں نے اپنے نفوس کو اللہ تعالیٰ کی مرضی
کے حصول کے لئے بیچ ہی ڈالا اور عمر بھر کا سودا کر لیا یہ نہیں کہ آج ایک عہد باندھا اور کل اسے توڑ
دیا۔یہ نہیں کہ آج تو اپنے رب سے ایک سودا کیا اور کل اسے فسخ کر دیا اور بلکہ عمر بھر کے لئے
انہوں نے اپنی جانوں اور اپنے نفوس کا اپنے رب کی رضا کے لئے سودا کر لیا اور اس طرح پر
انہوں نے اپنے اس رب کی رافت اور رحمت کے جلوے دیکھے جو ان لوگوں کے لئے رؤوف ہے
جو اس کے حقیقی بندے بن جاتے ہیں اور اس قدر حسین جلوے دیکھے کہ ان کی وجہ سے امم سابقہ
اُمت مسلمہ پر رشک کریں۔جس نفس کے سودے کا یہاں ذکر ہے اس کی حقیقت یہ ہے کہ انسان کو جو اندرونی اور
بیرونی اعضا دیئے گئے ہیں اسے جو باطنی اور ظاہری قوتیں اور استعداد میں عطا ہوئی ہیں وہ اس
غرض کے لئے ہیں کہ انسان اپنے رب سے سودا کرے یعنی یہ عطا ہے وہ ظاہری اعضا کے لحاظ
سے ہو یا باطنی اور روحانی قوتوں اور استعدادوں کے لحاظ سے ہو ، ہے ہی اس غرض کے لئے کہ
انسان اپنے رب سے ایک زندہ اور سچا تعلق پیدا کرے اور اس کی نعمتوں کا وارث بنے۔جو قو تیں
اور استعداد میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا کی ہیں ان کی اصل غرض یہی ہے کہ ایک اسے اللہ تعالیٰ
کی کمال معرفت حاصل ہو جائے دوسرے اس معرفت کے نتیجہ میں حقیقی پرستش اور عبودیت پر
دوام اسے مل جائے اور تیسرے اللہ تعالیٰ کے حسن و احسان کے جلوے دیکھنے کے بعد وہ اس کی
محبت میں فنا ہو جائے۔انسانی فطرت بھی اسی کی گواہی دیتی ہے اور اس پر شاہد ہے کہ انسان نے
جب بھی اپنے اعضا کو جو خدا تعالیٰ کی عطا تھے اور اپنی قوتوں اور استعدادوں کو جو روحانی ارتقا کے لئے
اسے دی
گئی تھیں غلط راہوں پر استعمال کیا تو اس کے نفس نے تسلی نہیں پائی۔ہم ایک موٹی مثال
لے لیتے ہیں آج کی دنیا میں انسان نے خدا داد قوتوں اور طاقتوں کے استعمال سے ذرے کی
طاقت ( جسے ایٹامک انرجی Atomic Energy کہتے ہیں ) کا علم حاصل کیا یعنی اللہ تعالیٰ نے
ایک ذرہ میں جو قوت چھپا رکھی تھی انسان نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی عقل، فراست اور سائنس
(انسان جو سائنس کے تجربے کرتا ہے ان میں بھی اللہ تعالیٰ کی عطا سے ہی روشنی پیدا ہوتی ہے)
خطبات ناصر جلد دوم
۵۱۸
خطبہ جمعہ ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء
کے نتیجہ میں اس کا علم حاصل کیا لیکن جہاں اس نے اس کا ایک حد تک
صحیح استعمال کیا یعنی اس نے
اسے انسان کے فائدہ کے لئے استعمال کیا وہاں بڑی حد تک اس کا استعمال اس رنگ میں بھی کیا
کہ وہ انسان کی ہلاکت کا موجب بن جائے۔اب دیکھو یہ ایک قوت ہے اور ہمیں نظر آ رہا ہے کہ انسان نے اس کا ایک حد تک غلط
استعمال کیا ہے اور اس غلط استعمال یا غلط استعمال کے امکان کے خلاف وہ لوگ بھی آئے دن
مظاہرے کر رہے ہیں جو خدا تعالیٰ کے بھی منکر ہیں۔ایٹمی قوت کے غلط استعمال کے خلاف یہ
مظاہرے اس بات پر شاہد ہیں اور ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ انسانی فطرت ان چیزوں کو پسند نہیں
کرتی۔ابھی ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی ہستی کا علم نہیں ابھی انہوں نے اس کا عرفان حاصل نہیں کیا
اس کے باوجود ان کے اندر سے یہی آواز نکل رہی ہے کہ ان قوتوں اور استعدادوں کو غلط طریق
پر استعمال نہیں کرنا۔انہیں اس کے صحیح استعمال
کا پتہ بھی نہیں لیکن اس کے غلط استعمال کے خلاف
احتجاج جاری ہے۔اسی طرح اور ہزاروں مثالیں ہیں کہ جب انسان اپنے اندرونی اور بیرونی
اعضا کو یا اپنی ظاہری اور باطنی قوتوں اور استعدادوں کو اس رنگ میں استعمال کرتا ہے کہ وہ اپنے
رب سے دور ہو جاتا ہے تو انسانی فطرت اندر سے اس کے خلاف احتجاج کرتی ہے اور کہتی ہے کہ
تم یہ کیا کر رہے ہو اور یہ اس بات پر شاہد ہے کہ یہ تمام قومی اور قوتیں اور طاقتیں اور استعدادیں
انسان کو اس لئے ملیں کہ وہ اس مقصد کو حاصل کرے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ کی
معرفت اسے حاصل ہو جائے۔اللہ تعالیٰ کی عبودیت کا دائمی مقام اسے حاصل ہو جائے اور اللہ تعالیٰ
کے حسن واحسان کے جلوے دیکھ کر اس کی محبت کا شعلہ اس طور پر انسان کے صحن سینہ میں بھڑ کے
کہ اس کا وجود بالکل فنا ہو جائے کیونکہ اس کے بغیر وہ دلی سکون اور اطمینان اور خوش حال زندگی کا
احساس اپنے اندر نہیں پاتا۔اس مقصد کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت سے وسائل بتائے ہیں اور مختلف
طریقوں سے اس نے ہمیں یہ سمجھایا ہے کہ تم یہ کرو اور وہ کر و تب تم اس مقصد کو حاصل کر سکو گے
جس مقصد کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے۔جس مقصد کے حصول کے لئے تمہیں خاص قسم کے اعضا اور
خطبات ناصر جلد دوم
۵۱۹
خطبه جمعه ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء
خاص قسم کی طاقتوں والے اعضا دیئے گئے ہیں اور جس مقصد کے حصول لئے تمہیں اخلاقی اور
روحانی قوتیں، طاقتیں اور استعداد میں عطا کی گئی ہیں۔اس مقصد یعنی اللہ تعالیٰ کی معرفت کے
حصول، اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول اور مقام عبودیت پر قائم ہونے کا ایک وسیلہ خدا تعالیٰ نے
استقامت بتایا ہے یعنی ایک دفعہ اس کے ہو گئے تو پھر عمر بھر کے لئے اسی کے ہو گئے۔پھر دنیا کی
کوئی طاقت ، دنیا کی کوئی مخالفت، دنیا کی کوئی ایذا رسانی ، دنیا کا کوئی دکھ اور دنیا کی کوئی شے بھی
اس تعلق کو قطع کرنے میں کامیاب نہ ہو۔استقامت کے یہی معنی ہیں اور اسی کی طرف اس آیت میں
اشارہ کیا گیا ہے جو میں نے شروع میں پڑھی تھی یعنی خالی زبان سے یا نیم معرفت سے توحید باری،
ذات باری اور صفات باری کی معرفت حاصل نہیں کرنی بلکہ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ تم نے یہ معرفت ایسے
اعمال کے ساتھ حاصل کرنی ہے جو صحیح بھی ہوں اور درجہ بدرجہ اس کی طرف لے جانے والے بھی
ہوں۔انسان پختگی کے ساتھ اس پر کھڑا ہو جائے اور ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ تم اسے اپنی طاقت
سے حاصل نہیں کر سکتے اس لئے تم خدا تعالیٰ کی مغفرت چاہوتا اسے حاصل کر سکو۔قرآن کریم نے اس مقصد کے حصول کے لئے کہ جس کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے بہت
سے وسائل ہمیں بتائے ہیں۔بالفاظ دیگر اس نے انسان کو بہت سے وسائل بتائے ہیں کہ جن کے
ذریعہ اسے اللہ تعالیٰ کی معرفت اور اس کا عرفان حاصل ہو۔وہ علی وجہ البصیرت یہ یقین کرے کہ
اللہ واقع میں موجود ہے، دہریت کا ذرہ بھی اس کے اندر باقی نہ رہے اور وہ اس یقین پر قائم ہو کہ
خدا واحد ہے اور شرک کا کوئی پہلو اس کی فطرت کے اندر باقی نہ رہے اور وہ یہ یقین کرے کہ اللہ
وہ ذات ہے جو تمام صفاتِ حسنہ سے متصف ہے اور اللہ وہ ذات ہے جس کے اندر کسی کمزوری
اور نقص اور ناپاکی کا تصور بھی نہیں ہوسکتا یعنی جس معنی میں اسلام اور قرآن کریم نے اللہ کو پیش کیا
ہے اس اللہ کی معرفت اسے حاصل ہو جائے اور اس کی عظمت اور جلال کے نتیجہ میں انسان عبد
بننے کی طرف مائل ہو، عبد بننے کی کوشش کرے اور پھر قرآن کریم کی بتائی ہوئی راہوں کو اختیار کر
کے عبد بن جائے اور اس مجاہدہ کے نتیجہ میں جو اسلام نے بتایا ہے وہ خدا تعالیٰ کے حسن اور اس
کے احسان کے جلوؤں کو اپنی زندگی میں پائے اللہ تعالیٰ کی محبت اسے حاصل ہو اور وہ اس کا عاشق
خطبات ناصر جلد دوم
۵۲۰
خطبہ جمعہ ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء
ہو جائے اللہ تعالیٰ کی محبت اسے حاصل ہو اور وہ اس کا محبوب بن جائے۔اس طرح اس کا مقصد
اسے حاصل ہو اس مقصد کے حصول کی جو راہیں بتائی گئی ہیں ان میں ایک استقامت ہے یعنی
جب رشتہ جوڑا تو پھر طوفان، آندھیاں، زلزلے، ساری دنیا کی نفرت اور ساری دنیا کی کوشش اس
رشتہ کو توڑنے میں کامیاب نہ ہو۔ایک دفعہ اس پیارے کے پیار میں گم ہوئے تو پھر اس محبت کے
سے سر باہر نہیں نکالنا۔یہ ہے استقامت اور جب تک استقامت حاصل نہ ہو یعنی ہمیشہ کے لئے
پختہ عہد نہ ہو اس وقت تک ہم اللہ تعالیٰ کے دائمی فضلوں کو حاصل نہیں کر سکتے اور اس آخری کامیابی
اور فلاح کے وارث نہیں بن سکتے جس کا وعدہ اس نے اسلام کو دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس وسیلہ کے متعلق فرماتے ہیں:۔”چھٹا وسیلہ اصل مقصود کے پانے کے لئے استقامت کو بیان فرمایا گیا ہے یعنی اس
راہ میں درماندہ اور عاجز نہ ہو اور تھک نہ جائے اور امتحان سے ڈر نہ جائے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ أَلَا
تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَاَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ - نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي
الحيوةِ الدُّنْيَا وَ في الْآخِرَةِ ( حم السجدة: ۳۲،۳۱) یعنی وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ ہمارا رب
اللہ ہے اور باطل خداؤں سے الگ ہو گئے پھر استقامت اختیار کی یعنی طرح طرح کی
آزمائشوں اور بلا کے وقت ثابت قدم رہے ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ تم مت ڈرو اور
مت غمگین ہو اور خوش ہوا اور خوشی میں بھر جاؤ کہ تم اس خوشی کے وارث ہو گئے جس کا تمہیں
وعدہ دیا گیا ہے۔ہم اس دنیوی زندگی میں اور آخرت میں تمہارے دوست ہیں۔اس جگہ
ان کلمات سے یہ اشارہ فرمایا کہ استقامت سے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔یہ سچ
بات ہے کہ استقامت فوق الکرامت ہے۔کمال استقامت یہ ہے کہ چاروں طرف بلاؤں
کو محیط دیکھیں اور خدا کی راہ میں جان اور عزت اور آبروکو معرض خطر میں پاویں اور کوئی تسلی
دینے والی بات موجود نہ ہو یہاں تک کہ خدا تعالیٰ بھی امتحان کے طور پر تسلی دینے والے
کشف یا خواب یا الہام کو بند کر دے اور ہولناک خوفوں میں چھوڑ دے۔اس وقت
خطبات ناصر جلد دوم
۵۲۱
خطبہ جمعہ ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء
نامردی نہ دکھلا وہیں اور بزدلوں کی طرح پیچھے نہ ہٹیں اور وفاداری کی صفت میں کوئی خلل
پیدا نہ کریں۔صدق اور ثبات میں کوئی رخنہ نہ ڈالیں۔ذلت پر خوش ہو جائیں۔موت پر
راضی ہو جائیں اور ثابت قدمی کے لئے کسی دوسرے دوست کا انتظار نہ کریں کہ وہ سہارا دے۔نہ اس وقت خدا کی بشارتوں کے طالب ہوں کہ وقت نازک ہے اور باوجود سراسر بے کس اور
کمزور ہونے کے اور کسی تسلّی کے نہ پانے کے سیدھے کھڑے ہو جائیں اور ہر چہ بادا باد
کہہ کر گردن کو آگے رکھ دیں اور قضا و قدر کے آگے دم نہ ماریں اور ہرگز بے قراری اور
جزع فزع نہ دکھلاویں جب تک کہ آزمائش کا حق پورا ہو جائے۔یہی استقامت ہے جس سے
خدا ملتا ہے۔یہی وہ چیز ہے جس کی رسولوں اور نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں کی خاک سے
اب تک خوشبو آ رہی ہے۔اسی کی طرح اللہ جل شانہ اس دعا میں اشارہ فرماتا ہے۔اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحۃ:۷،۶) یعنی اے ہمارے خدا!
ہمیں استقامت کی راہ دکھلا دے وہی راہ جس پر تیرا انعام و اکرام مترتیب ہوتا ہے اور تو
راضی ہو جاتا ہے اور اسی کی طرف اس دوسری آیت میں اشارہ فرما یا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا
صَبْرًا وَ تَوَقَنَا مُسْلِمِینَ (الاعراف: ۱۲۷) اے خدا! اس مصیبت میں ہمارے دل پر وہ
سکینت نازل کر جس سے صبر آجائے اور ایسا کر کہ ہماری موت اسلام پر ہو۔جاننا چاہیے کہ
دکھوں اور مصیبتوں کے وقت میں خدا تعالیٰ اپنے پیارے بندوں کے دل پر ایک نورا تارتا
ہے جس سے وہ قوت پا کر نہایت اطمینان سے مصیبت کا مقابلہ کرتے ہیں اور حلاوتِ ایمانی
سے ان زنجیروں کو بوسہ دیتے ہیں جو اس کی راہ میں ان کے پیروں میں پڑیں۔جب
با خدا آدمی پر بلائیں نازل ہوتی ہیں اور موت کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں تو وہ اپنے ربّ کریم
سے خواہ نخواہ کا جھگڑا شروع نہیں کرتا کہ مجھے ان بلاؤں سے بچا کیونکہ اس وقت عافیت کی دعا
میں اصرار کرنا خدا تعالیٰ سے لڑائی اور موافقت تامہ کے مخالف ہے بلکہ سچا مُحِب بلا کے
اُترنے سے اور آگے قدم رکھتا ہے اور ایسے وقت میں جان
کو نا چیز سمجھ کر اور جان کی محبت کو
الوداع کہہ کر اپنے مولیٰ کی مرضی کا بیکی تابع ہو جاتا ہے اور اس کی رضا چاہتا ہے اسی کے حق میں
خطبات ناصر جلد دوم
۵۲۲
خطبه جمعه ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء
الله جَلَّ شَانُه فرماتا ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ ۖ وَاللَّهُ
رءوف بِالْعِبَادِ (البقرة : ۲۰۸) یعنی خدا کا پیارا بندہ اپنی جان خدا کی راہ میں دیتا ہے اور
اس کے عوض میں خدا کی مرضی خرید لیتا ہے۔وہی لوگ ہیں جو خدا کی رحمت خاص کے مورد
ہیں۔غرض وہ استقامت جس سے خدا ملتا ہے اس کی یہی روح ہے جو بیان کی گئی جس کو
سمجھنا ہو سمجھ لے "
9
پس اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی رحمت اور اس کی خوشنودی اور اس کی محبت کو پانے کا ایک وسیلہ
استقامت ہے۔یعنی جو رشتہ اس سے جوڑ اوہ کسی حالت میں قطع نہ ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو
شخص اس طور پر استقامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحی کی اتباع کرے گا اور شریعتِ اسلامیہ کی
پابندی کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے حق میں وہ فیصلہ کر دے گا جو اس نے انہیں بشارت کے رنگ
میں پہلے بتا دیا ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ یونس میں فرماتا ہے۔وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَاصْبِرُ حَتَّى يَحْكُمَ اللهُ وَهُوَ خَيْرُ الْحَكِمِينَ (يونس: ١١٠)
اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ جو وحی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اور آپ کے طفیل
انسان کی حقیقی بھلائی اور ابدی مسرت کے لئے قرآن کریم کی شکل میں نازل کی گئی ہے جو شخص اس
کی اتباع کرتا ہے اور صبر کا نمونہ دکھاتا اور استقامت کے مقام کو مضبوطی سے پکڑتا ہے اس کے حق
میں اللہ تعالیٰ کے وہ وعدے اور بشارتیں پوری ہوتی ہیں جو اُمتِ مسلمہ کو دی گئی ہیں جو ہر اُس
شخص کو دی گئی ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے اپنے آپ کو منسوب کرتا اور قرآن کریم کا جوا اپنی
گردن پر رکھتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ کے فیصلہ کے نزول کے لئے اتباع وحی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صبر اور
استقامت نہایت ضروری ہے جو شخص صبر میں کمزوری دکھاتا ہے استقامت یعنی ثبات قدم میں
کمزور ہوتا ہے یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو شریعت نازل ہوئی ہے اس کی اتباع صحیح طور پر
اور صحیح رنگ میں نہیں کرتا اللہ تعالیٰ سے مدد نہیں چاہتا استغفار نہیں کرتا اور خود کو کمزور پا کر اپنے ربّ
کی قوت کا سہارا نہیں لیتا اور اپنی محبت میں اس قدر وفا کا نمونہ نہیں دکھا تا جود نیا کو ورطۂ حیرت میں
خطبات ناصر جلد دوم
۵۲۳
خطبہ جمعہ ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء
ڈالنے والا ہو اس کے حق میں اللہ تعالیٰ کا حکم جو وعدہ کے رنگ میں اسے دیا گیا ہے نازل نہیں ہوتا
اور بشارتیں پوری نہیں ہوتیں لیکن جو صبر کا نمونہ دکھاتا ہے اور کامل اتباع اور کامل اطاعت کا نمونہ
دکھاتا ہے اور سچے طور پر مستقیم بن جاتا ہے اور کسی صورت میں بھی استقامت کو ہاتھ سے نہیں
چھوڑتا اس کے حق میں اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بشارتیں عملی رنگ
میں اس کی زندگی میں پوری ہو جاتی ہیں اور اس دنیا میں بھی اس کے لئے ایک جنت پیدا کی جاتی
ہے جس کا وہ احساس رکھتا ہے اور جس کی لذت اور جس کی مسرت سے وہ محظوظ ہوتا ہے۔ہم سے بھی اللہ تعالیٰ نے ایک وعدہ کیا ہے اور وہ وعدہ یہ ہے کہ اگر ہم قرآن کریم کی
شریعت کی کامل اتباع کریں گے اور اخلاص کے ساتھ اسلام پر عمل پیرا ہوں گے تو اللہ تعالیٰ
ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرے گا۔اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے اگر ہم یہ خواہش رکھتے ہوں
کہ اللہ تعالیٰ
کا یہ وعدہ ہمارے حق میں، ہماری زندگیوں میں اور ہماری نسل میں پورا ہو تو ہم پر یہ فرض ہے کہ
ہم صبر کا وہ نمونہ دکھا ئیں جو ہم سے پہلوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں دکھایا اور
ہم مستقیم بن جائیں، ہم استقامت پر کھڑے ہونے والے بن جائیں ، ہم کسی صورت میں کسی
مصیبت کے وقت کسی دکھ کے وقت کسی ابتلا کے وقت کسی آزمائش کے وقت کسی طوفان کے وقت
اور ساری دنیا کے حملوں کے اوقات میں اپنے خدا کے دامن کو نہ چھوڑیں۔حتٰی يَحُكم الله اس
وقت تک جب خدا کا حکم نازل ہو جائے۔اگر ہم اس مقام کو حاصل کر لیں تو ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ
هُوَ خَيْرُ الْحَكِمِينَ وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔اس کا فیصلہ جب
نازل ہو جائے گا جب اسلام دنیا میں غالب ہو جائے گا۔جب اللہ تعالیٰ کے وعدے ہماری زندگیوں
میں پورے ہو جائیں گے تو ہمارے جسم کے ذرہ ذرہ سے یہ آواز نکلے گی کہ اللہ ہی خَيْرُ الْحَكِمِينَ
ہے۔وہی خَیرُ الحکمین ہے اس کے مقابلہ میں کس کی حکومت اور کس کا فیصلہ چلتا ہے۔خدا کرے کہ ہم حقیقی طور پر احمدی مسلمان بن جائیں خدا کرے کہ ہم مستقیم الحال ہو جائیں۔خدا کرے کہ ہمارے مزاج میں وہ اعتدال پیدا ہو جائے جو اسلام انسان کے اندر پیدا کرنا چاہتا ہے
اور اللہ تعالیٰ کی سچی معرفت پیدا ہو جائے۔ہمیں اس کے فضل سے اس کی عظمت اور اس کے جلال
خطبات ناصر جلد دوم
۵۲۴
خطبہ جمعہ ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء
کے مشاہدہ کی توفیق ملے کہ جس مشاہدہ کے بعد انسان حقیقی رنگ میں، حقیقی طور پر اس کا عبد بن
جاتا ہے اور عبد بن کر اس کے حسن اور اس کے احسان کے جلوے دیکھتا اور پھر کامل طور پر اپنے نفس
سے فانی ہو جاتا ، اسی کی محبت میں غرق ہو جاتا اور اسی میں محو ہو جاتا ہے کیونکہ اس مقام کو حاصل
کئے بغیر اس استقامت کو دکھلائے بغیر اور مخالفت کے مقابلہ میں صبر کا مظاہرہ کئے بغیر وہ وعدے
ہمارے حق میں پورے نہیں ہو سکتے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیئے ہیں۔خدا کرے کہ اس کی توفیق
سے ہم اپنی ذمہ داریوں
کو صحیح رنگ میں نبھانے والے ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۱۸ را پریل ۱۹۶۹ء صفحه ۲ تا ۵ )