ہر فرد قوت اور استعداد کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے وہ میّسر ہونی چاہئے

خطبات ناصر جلد دوم
۶۶۳
خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۶۹ء
ہر فرد کی قوت اور استعداد کو کمال تک پہنچانے کے لئے
جس چیز کی ضرورت ہے وہ اسے میسر ہونی چاہیے
خطبه جمعه فرموده ۶ / جون ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں نے پچھلے خطبہ میں بتایا تھا کہ اسلام کا یہ دعویٰ ہے کہ جو اقتصادی نظام وہ دنیا میں قائم
کرنا چاہتا ہے وہی ارفع اور برتر نظام ہے اور یہ اس لئے کہ اسلام کا اقتصادی نظام عبادت کے
ان تمام تقاضوں کو پورا کرتا ہے جن کی طرف ہمیں اسلامی تعلیم متوجہ کرتی ہے۔اگر ہم زیادہ تفصیل سے غور کریں اور اس مضمون پر سوچیں کہ عبادت کے سارے تقاضوں
کا اسلام کے اقتصادی نظام سے کیا تعلق ہے تو ایک عظیم مضمون ہمارے سامنے آتا ہے۔مُخْلِصِينَ لَهُ الدّین میں عبادت کے جس پہلے تقاضا کی طرف اشارہ کیا گیا تھا وہ یہ تھا کہ
عبادت اور پرستش سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی اور کی نہیں کرنی جس کے معنے اسلامی تعلیم کی رو سے
یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو اپنی ذات میں ہر ایک شریک سے منزہ سمجھنا۔دنیا کی تاریخ اور دنیا کے حالات
پر نظر رکھتے ہوئے اس کے معنے یہ ہوں گے کہ کسی بت کو خدا کا شریک نہیں ٹھہرانا کسی انسان کو خدا
کا شریک نہیں بنانا چاند اور سورج اور پیپل وغیرہ کے درختوں اور سانپوں اور پتھروں کو بھی خدا کا
شریک نہیں بنانا نہ ہی اپنے نفس اپنی تدبیر اور اپنے مکر وفریب کو خدا تعالیٰ کا شریک بنانا ہے۔

خطبات ناصر جلد دوم
۶۶۴
خطبہ جمعہ ۶ رجون ۱۹۶۹ء
اس کے دوسرے معنے یہ ہیں کہ ربوبیت اور الوہیت کی صفات کو خالصہ لِلہ قرار دینا یعنی
ان صفات کو بجز ذات باری کسی اور میں قرار نہ دینا اور بظاہر جور بوبیت کرنے والے رب اور فیض
پہنچانے والے وجود ہیں انہیں بھی حقیقی رب تصور نہیں کرنا بلکہ ایسے وجودوں کو جو حقیقتاً ایک حد تک
اس اسباب کی دنیا میں دوسروں کو فیض پہنچانے والے اور ان کی ربوبیت کرنے والے ہیں ان
سب کو اللہ کے ہاتھ کا ایک نظام یقین کرنا۔پس نہ ذاتِ باری میں اور نہ صفات باری میں کسی کو
شریک قرار دینا اور اس دنیا کو صفات باری کے جلوے ہی سمجھنا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر بڑی وضاحت سے روشنی ڈالی ہے کہ
جو صفات اشیا ہیں وہ آثارِ صفات باری ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں ہر چیز کے اندر جو خصوصیت جو صفت
جواثر پایا جاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے کسی نہ کسی صفت کا جلوہ ہے اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اسی کا نام سنت اللہ یا قانونِ قدرت رکھا ہے۔پس نہ ذاتِ باری میں نہ صفات باری میں کسی دوسرے کو شریک قرار دینا ہے۔یہ عبادت کا
پہلا مطالبہ تھا ویسے اسلام کے ہر حکم میں عبادت کے ان تمام حقیقی تقاضوں کو مد نظر رکھا گیا ہے
اسلام کا اقتصادی نظام بھی عبادت کے تمام تقاضوں کو مد نظر رکھ کر دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اسلام کا اقتصادی نظام صفات باری کی بنیادوں پر اس طرح قائم کیا گیا ہے کہ
ان صفاتِ حسنہ کا اظہار بھی ہو اور ان میں کسی اور کے شریک ہونے کو برداشت بھی نہ کیا جائے۔غرض خالصہ صفات باری پر اسلام کے اقتصادی نظام کی بنیاد ہے میں چند مثالیں دے کر اس
مضمون کو واضح کروں گا۔جیسا کہ میں نے کہا ہے ساری صفات باری اسلام کے اقتصادی نظام میں جلوہ گر ہیں لیکن
پہلی بڑی صفت جو اس نظام میں ہمیں جلوہ گر نظر آتی ہے جس کے اوپر میں سمجھتا ہوں کہ سارے
نظام کی بنیاد رکھی گئی ہے وہ رب العلمین کی صفت ہے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
بحیثیت رب کے ہر چیز کو پیدا کیا اور ہر شے کے اندر وہ قو تیں اور استعدادیں پیدا کیں۔ہر ایک کی
اپنی اپنی قوت اور استعداد ہے اور ہر شخص کے اندر ان قوتوں اور استعدادوں کی حد بندی کی پھر یہ

خطبات ناصر جلد دوم
خطبہ جمعہ ۶ / جون ۱۹۶۹ ء
کہ ہر قوت اور استعداد کی نشوونما کے سامان پیدا کئے ہر قوت کے لئے وہ چیز پیدا کر دی کہ جو اسے
میٹر آجائے اور وہ قوت اپنے کمال کو پہنچ جائے اس کا مطلب یہ ہوا کہ چونکہ ساری دنیا انسان کے
لئے پیدا کی گئی ہے۔دنیا میں جو کچھ بھی ہمیں نظر آتا ہے وہ اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ ہر فرد بشر کی
تمام قوتوں اور استعدادوں کی نشو ونما کو اس کے کمال تک پہنچایا جا سکے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر
کسی شخص کو اس کی قوت یا استعداد کو نشوونما تک پہنچانے کے سامان میسر نہیں تو وہ شخص مظلوم ہے
اور اس کا حق مارا گیا ہے کیونکہ اللہ رب العلمین نے جو سامان اس کے لئے پیدا کئے تھے۔جو
اسباب اس کی قوتوں اور استعدادوں کی صحیح نشود نما اور ان کے کمال تک پہنچانے کے لئے پیدا کئے
تھے وہ اسے حاصل نہیں ہوئے۔اسلام کا اقتصادی نظام ایک ایسا نظام ہے جس میں ہر فرد بشر کو ہر وہ چیز میسر آجاتی ہے جو
اس کی قوتوں اور استعدادوں کے صحیح نشو ونما اور کمال تک پہنچانے کے لئے ضروری ہے اور اس
طرح اس کا حق مارا نہیں جاتا اس کے یہ معنے بھی ہیں کہ قوتوں کی غلط نشو و نما کے لئے جن چیزوں کا
انسانی ذہن یا اس کا معاشرہ مطالبہ کرتا ہے اسلام کے اقتصادی نظام میں وہ اسے میسر نہیں آئے گی
کیونکہ وہ چیز اس کے لئے پیدا ہی نہیں کی گئی وہ اس کا حق ہی نہیں بنتا اس غرض کے لئے وہ قوت یا
وہ چیز پیدا نہیں کی گئی ہے لیکن اس کی تفصیل میں میں بعد میں جاؤں گا۔غرض اسلام کا اقتصادی نظام یہ نہیں کہتا کہ ضروریات زندگی کے لئے کم سے کم جن چیزوں
کی ضرورت ہے وہ ہمیں مہیا ہونی چاہئیں۔اسلام کا اقتصادی نظام یہ کہتا ہے کہ ہر فرد کی قوتوں اور
استعدادوں کی نشوونما اور کمال تک پہنچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ
اسے میسر ہونی چاہیے۔سرمایہ دارانہ اور اشتراکیت والے نظام کے اندر اس چیز کا عام طور پر خیال
نہیں رکھا گیا لیکن اسلام یہ کہتا ہے کہ ان قوتوں اور استعدادوں کی حفاظت کرنے اور انحطاط سے
بچانے کے سامان بھی ہم نے پیدا کئے ہیں اس لئے ہر وہ چیز جو اس ارتقا کے راستے میں روک ہے
اس نشو و نما کے راستے میں روک بنتی ہے اسے دور کرنے کا انتظام بھی اسلام کے پیش کردہ اقتصادی
نظام میں موجود ہے مثلاً بعض دفعہ بیماری روک بن جاتی ہے۔اگر چہ آدمی سنت اللہ کو نظر انداز

خطبات ناصر جلد دوم
۶۶۶
خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۶۹ء
کرتے ہوئے یا غفلت کی وجہ سے یا بعض دفعہ جان بوجھ کر خدا کے قانون کو توڑتے ہوئے وہ خود
بیمار ہوتا ہے اس کے باوجود اس غافل انسان کی صحت کی ذمہ داری اسلام کے اقتصادی نظام نے
اپنے ذمہ لی ہے صرف کپڑا اور روٹی اور مکان اور یہ دوائیاں وغیرہ جو ہیں ان کو ہی ضرورت نہیں
سمجھا گیا بلکہ ہر وہ چیز جس کی انسانی قوتوں اور استعدادوں کی حفاظت اور نشود نما اور ان کو کمال تک
پہنچانے کے لئے ضرورت ہے اسلام کہتا ہے کہ وہ چیز مہیا ہونی چاہیے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ بعض بچے بڑے ذہین ہوتے ہیں ( میں ایک ہی مثال دوں گا ورنہ یہ
مضمون بڑا لمبا ہو جائے گا) اور ان کے ذہنی نشوونما میں گندی سوسائٹی اور گندا ماحول روک بن
جاتا ہے اسلام کا نظام (اسے آپ اقتصادی نظام یا معاشرتی نظام کہہ لیں کیونکہ یہ ایک دوسرے
کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ) یہ کہتا ہے کہ اس کی قوتوں اور استعدادوں کی نشونما میں بُری صحبت
روک بن رہی ہے اس لئے یہ روک دور کرو۔اللہ تعالیٰ نے سارے معاشرے کو یہ تعلیم دی ہے کہ
وہ ایک دوسرے کی نگرانی کرنے والے ہوں۔چھوٹی جماعتوں میں عام طور پر زیادہ خرچ نہیں ہوتا ماں باپ اتنا بوجھ برداشت کر سکتے
ہیں لیکن بسا اوقات ایک بچے کو پوری غذا میسر نہیں آرہی ہوتی لیکن وہ بڑے اچھے نمبر لے کر
دسویں جماعت پاس کر لیتا ہے اس کا دماغی رجحان ڈاکٹر بنے کا ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
باوجود بچے کی طبیعت کے اس رجحان کے اکثر والدین اس کو آرٹس کی طرف کیوں لے جاتے ہیں
میرے ذاتی علم میں بعض ایسی مثالیں ہیں کہ ماں باپ نے یہ سوچا کہ بچہ کا رجحان تو میڈ یکل لائن
اختیار کرنے کا ہے جس کے بعد وہ میڈیکل کالج میں داخل ہوسکتا ہے لیکن اگر سائنس کے مضمون
لے تو خرچ زیادہ آئے گا اس لئے اس کو آرٹس کی طرف لے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ
ظلم ہے اسے ذہنی طور پر ڈاکٹر بننے کے لئے پیدا کیا گیا تھا اسے وہ تمام سہولتیں میسر آنی چاہئیں
جن کی بنا پر وہ ڈاکٹر بن سکے۔پھر میں نے کالج میں دیکھا ہے بعض لڑکے بڑے ذہین ہوتے ہیں بڑے محنتی ہوتے ہیں
لیکن جو انہیں کھانے پینے کے لئے میٹر آتا ہے اس سے وہ اپنی صحت کو برقرار نہیں رکھ سکتے کمزور

خطبات ناصر جلد دوم
۶۶۷
خطبہ جمعہ ۶ رجون ۱۹۶۹ء
ہو جاتے ہیں۔اسلام کا اقتصادی نظام ہمیں یہ کہتا ہے کہ تمہارا یہ فرض ہے کہ تم دیکھو کہ بچے کو صرف
زندہ رہنے کے لئے غذا نہ ملے بلکہ اسے اس کے اس ذہنی رجحان کے مطابق غذا دو تا وہ صحت مند
ڈاکٹر بنے۔جس کے لئے دوسرے مضمونوں سے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور اچھے ذہن کو اپنی
صلاحیتوں کی وجہ سے محنت بہر حال زیادہ کرنی پڑتی ہے اس واسطے دماغی کام جتنا بوجھ اس پر ڈال
رہا ہے اسے اسی قسم کی غذا ملنی چاہیے ایک شخص مثلاً سارا دن ہل چلاتا ہے وہ اپنی طبیعت اور
جسمانی کام کی وجہ سے زیادہ آٹا استعمال کر کے اپنی صحت کو برقرار رکھتا ہے لیکن کالج کے ایک
طالب علم کو جو کلاس کے علاوہ دس پندرہ گھنٹے کام کر رہا ہو اس کو وہی آٹا دے دیں تو وہ اپنی صحت کو
برقرار نہیں رکھ سکتا بلکہ وہ شاید اور زیادہ بیمار ہو جائے کیونکہ اسے اور قسم کی غذا کی ضرورت ہے۔پس اسلام کا اقتصادی نظام یہ کہتا ہے کہ ایسے طالب علم کو اس کی ضرورت کے مطابق غذ املنی چاہیے۔میں ایک دفعہ اپنے کالج کے دفتر سے گھر کی طرف جارہا تھا راستے میں مجھے ایک طالب علم
ملا جس کے متعلق مجھے علم تھا کہ وہ بڑا محنتی اور ہوشیار طالب علم ہے کوئی مہینے ڈیڑھ تک یونیورسٹی کے
امتحان ہونے والے تھے میں نے دیکھا کہ اس کا منہ رنگ زرد اور منہ پر دھبے پڑے ہوئے ہیں
بیمارشکل ہے یہ دیکھ کر مجھے بڑا سخت صدمہ پہنچا کہ میں نے اس کی صحت کا خیال نہیں رکھا ویسے وہ
عام کھانا تو کھا رہا تھا لیکن ایسے کھانے پر اسلام کا اقتصادی نظام نہیں ٹھہرتا۔میں نے سوچا کہ میں
نے ظلم کیا کشتی رانی کرنے والے طلبہ کو تو میں سویا بین کا حلوا دیتا ہوں لیکن جو دن رات محنت
کرنے والے طلبہ ہیں ان کو میں سویا بین کا حلوا نہیں دیتا میں نے تو بڑی غلطی کی۔چنانچہ اس کو تو
میں نے کہا کہ مجھ سے سویا بین لے جا کر استعمال کرنا ( لیکن بعد میں میں نے تمام محنتی طلبہ کوسو یا بین
دینے کا انتظام کر دیا ) پہلے اسے مناسب حال غذا نہیں مل رہی تھی اب جب اسے مناسب حال
غذ املی تو پندرہ دن کے بعد میں نے دیکھا کہ اس کے چہرے کے دھبے دور ہو گئے چہرے پر سرخی
آگئی آنکھوں میں زندگی اور توانائی کی علامات نظر آنے لگیں اور وہ امتحان میں بڑی اچھی طرح
سے پاس ہوا اچھے نمبر تو وہ ویسے بھی لے لیتا لیکن یہ بھی ہوسکتا تھا کہ ساری عمر کے لئے وہ بیمار پڑ
جا تا کئی ایسے عوارض اسے لاحق ہو جاتے جن سے چھٹکارا پانا اس کے لئے ناممکن ہو جاتا۔

خطبات ناصر جلد دوم
۶۶۸
خطبہ جمعہ ۶ / جون ۱۹۶۹ء
پس اسلام کا اقتصادی نظام صرف یہ نہیں کہتا کہ ایسے طالب علم کو صرف زندہ رکھنا ہے اسلام کا
اقتصادی نظام یہ کہتا ہے کہ ایسے طالب علم کی خدا داد قوت اور استعداد کی نشوونما کو کمال تک پہنچانے
کے لئے جو بھی اس کی ضرورت ہے وہ پوری کرنی ہے پھر آگے جا کر اس کے لئے یہ انتظام بھی ہونا چاہیے
کہ وہ میڈیکل کالج میں داخل بھی ہو سکے پھر یہ انتظام بھی ہونا چاہیے کہ بعد میں Research
میں اگر اس کا دماغ چلتا ہے تو اس کی انتہا تک پہنچ جائے۔خدا تعالیٰ نے اس دنیا میں بھی قوموں کے درمیان مقابلے اور مسابقت کی روح پیدا کی ہے
ان میں سے بعض مقابلے جائز اور اچھے ہیں بعض برے بھی ہیں ان کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہیے
لیکن اچھی باتوں میں ہم نے بہر حال مقابلہ کرنا ہے جب تک یہ انتظام نہ کیا جائے اس وقت تک
ہم ان قوموں سے جو دنیا کے ہر میدان میں اس وقت ہم سے آگے نکلی ہوئی ہیں مقابلہ نہیں کر
سکتے۔اسلام کے اقتصادی نظام پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ان سے مقابلہ کر سکتے ہیں کیونکہ جن برائیوں
میں وہ پھنسے ہوئے ہیں اسلام کا اقتصادی نظام ہمارے نوجوانوں کو ان میں نہیں پھنسائے گا۔غرض اسلام کا اقتصادی نظام اس بنیاد پر قائم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا اس کی
قوتوں اور استعدادوں کو بھی پیدا کیا ان قوتوں اور استعدادوں کے مطابق سامان بھی پیدا کئے اور
پھر ان کی نشو ونما کو کمال تک پہنچانے کے سامان بھی پیدا کئے۔اسلام کا اقتصادی نظام صفات باری
کے پر تو کے نیچے ہر انسان کا یہ حق تسلیم کرتا ہے کیونکہ ہمارے نزدیک اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور نے
تو کوئی چیز پیدا نہیں کی پھر ہمیں یہ بتایا کہ چونکہ ایک طرف ہر ایک کو ایک قوت دی اور اس قوت کی
صحیح نشو و نما کے لئے ہر قسم کے سامان دیئے تو دوسری طرف مختلف انسانوں کو مختلف قو تیں دے کر
ایک تفاوت پیدا کر دیا اور یہ تفاوت ابتلا اور امتحان کے لئے پیدا کیا۔اسلام کے نزدیک کسی کا
مالدار ہو نا یہ ثابت نہیں کرتا کہ اللہ تعالیٰ اس سے خوش ہے نہ کسی کا غریب ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ ایسے شخص سے بڑا ناراض ہے بلکہ ہر دوکو اللہ تعالیٰ نے ایک امتحان اور ابتلا میں ڈالا اگر وہ
اس پر پورا اُترے تو ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں بھی اور اُخروی زندگی میں بھی جنت کے
سامان پیدا کر دیئے ہر قسم کی رضائے الہی کے سامان یعنی اس دنیا کی زیادہ سے زیادہ نشو ونما اور

خطبات ناصر جلد دوم
۶۶۹
خطبہ جمعہ ۶ / جون ۱۹۶۹ء
ارتقا اور زیادہ سے زیادہ قرب الہی کے حصول کے سامان پیدا کر دیے۔اگر یہ تفاوت نہ ہوتا ایک شخص کے اندرا نتظامی قابلیت اور تجارتی میلان طبع نہ ہوتا، تجارت
کی سوجھ بوجھ نہ ہوتی تو وہ کروڑ پتی نہ بنتا اس کو کہا کہ تو اپنی قوت کو نشو و نما دے اور جائز ذرائع
سے جتنا کما سکتا ہے کما۔جب اس نے کما لیا تو اللہ تعالیٰ نے اس سے کہا کہ جو ہم نے تمہیں کمانے کی
قوت دی تھی اور تجارت کی سوجھ بوجھ عطا کی تھی اس کے نتیجہ میں تم نے پانچ کروڑ روپیہ کمالیا لیکن
اب ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ پانچ کروڑ روپیہ تمہارا نہیں کیونکہ اس میں سے تین کروڑ روپیہ وہ ہے
جس کا تعلق تیرے بھائیوں کے ساتھ ہے وہ اس سے فائدہ حاصل کریں گے اس واسطے 3/5 ان کو
دے دے۔تقسیم پیداوار کے جو اصول ہیں وہ اسی بنیاد پر بنائے گئے ہیں کہ ہر انسان کی ضرورت
(اس وسیع معنے میں جس کی طرف میں نے اشارہ کیا ہے ) پوری ہونی چاہیے جائز ضرورت ہو
اللہ تعالیٰ سے دور لے جانے والی چیز نہ ہو۔اللہ تعالیٰ سے بغاوت کے آثار نہ ہوں اس میں
خالص اطاعت ہو اور جتنی ضرورتیں ہیں روحانی جسمانی وغیرہ ان کے سامان ہوں ( آگے اس کی
بڑی لمبی تفصیل ہے لیکن ہر ضرورت پوری ہونی چاہیے۔اگر اس کی قوت اور استعدادائیسی بنائی
کہ وہ اس معاشرے کو حسین بنانے میں تو کامیاب ہوا لیکن اپنی اور اپنے بچوں کی اور اپنے
Dependents (زیر کفالت افراد ) کی ساری ضرورتوں کو پورا کرنے میں کامیاب نہ ہوا تو
خدا تعالیٰ نے اسے کہا کہ تم گھبراؤ نہیں یہ تفاوت جو آپس میں رکھا گیا ہے اس کے نتیجہ میں تیری
ضرورت کی اشیا ہم نے دوسرے کے گھر میں اس کی قوتوں کی وجہ سے بھیج دی ہیں لیکن سے یہ حکم
دیا ہے کہ وہ تیرے گھر واپس کرے۔پس اس طرح ایک امن کا معاشرہ قائم ہو جاتا ہے۔پھر رب العلمین کی صفت کے نتیجہ میں جو اقتصادی نظام قائم ہوا اس میں نسل کا یا قوم کا یا
مذہب کا کوئی دخل نہیں رکھا گیا کیونکہ ربوبیت عالمین کا تقاضا یہ ہے کہ ہر مخلوق کی ضرورتوں کو پورا
کیا جائے۔اس مخلوق میں سے مثلاً کوئی ابو جہل بن جاتا ہے۔پس اس کی اقتصادی ضرورتیں تو
بہر حال پوری ہونی چاہئیں کیونکہ رب العلمین نے اسے پیدا کیا اور اس کی ضرورتوں کو بھی پیدا کیا

خطبات ناصر جلد دوم
۶۷۰
خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۶۹ء
اور اس کی قوتوں اور طاقتوں کو بھی پیدا کیا وہ اس سے حساب لے گا بعض دفعہ اس دنیا میں بھی لیتا
ہے اور بہتوں کا اس دنیا میں حساب نہیں لیتا اس دنیا میں لے لیتا ہے لیکن ان کے ساتھ جو سلوک
ہے (اس وقت میں اقتصادی سلوک کی بات کر رہا ہوں) وہ رَبُّ الْعَلَمِینَ کی صفت کو قائم کرتے
ہوئے ہونا چاہیے۔ربوبیت عالمین کا جلوہ اس کے اندر نظر آنا چاہیے۔ایک شخص اللہ تعالیٰ کو
گالیاں دیتا ہے، ایک دوسرا ہے جو بتوں کی پرستش کرتا ہے ایک دہر یہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ اگر یہ مجھ سے دور جا رہا ہے تو خود نقصان اٹھائے گا میں رَبُّ العلمین ہوں اگر تم میرے بندے
ہو تو میرے قائم کردہ اقتصادی نظام پر تمہیں عمل کرنا پڑے گا اور وہ یہ ہے کہ جب میں نے اس
گالیاں دینے والے انسان کو پیدا کیا اس کی قوتوں اور طاقتوں کو بھی میں نے ہی پیدا کیا اور ان کی
نشو و نما کے تمام جسمانی اسباب میں نے پیدا کئے بعض کو اس نے ٹھکرا دیا میری طرف سے اس کو
سزا ملے گی لیکن جس قسم کے نشو و نما کے سامان تم پیدا کر سکتے ہو ان میں روحانی بھی آجاتے ہیں
یعنی اس
کو تبلیغ اور وعظ و نصیحت کرنا اخلاقی بھی آجاتے ہیں کہ اس کو سمجھا نا کہ یہ چیزیں اخلاق کے
لئے بڑی ہیں اور جسمانی بھی آجاتے ہیں کہ اس کی ضرورتوں کو پورا کرنا۔اگر آج ابو جہل کے کسی
مثیل کے ہاں یا بت پرست کے ہاں یا ہندو کے ہاں بچہ پیدا ہو جس کو اللہ تعالیٰ نے بہت اچھا
ڈاکٹر بننے کی طاقت دی ہو اور اسی قسم کا ایک اور بچہ انہی قوتوں اور استعدادوں کے ساتھ ایک
مسلمان کے گھر پیدا ہو تو اسلام کا اقتصادی نظام یہ کہتا ہے کہ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں کرنا بلکہ
ہر دو کی قوتوں کی نشو و نما کے سامان مہیا کرنے ہیں ان سے تعاون کرنا ہے ان کی مدد کرنی ہے اور
پوری کوشش کرنی ہے کہ وہ اپنی قوتوں کو بڑھاتے چلے جائیں اور ممکن ہے اپنی اپنی Lines میں
آگے جا کر مختلف شقیں ہو جاتی ہیں) اپنی اپنی شق میں وہ سب سے اچھے اور چوٹی کے ڈاکٹر بن
جائیں۔ایک بت پرست کا بیٹا ہوگا ایک خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والے کا بیٹا اور خود بھی
توحید باری پر قائم ہو گا لیکن جہاں تک اقتصادی تعلقات کا سوال ہے اسلام یہ کہتا ہے کہ ان تعلقات
کو رب العلمین کی بنیاد پر قائم کیا جائے۔بعض مذاہب یا بعض فرقے دینے کی بجائے حقوق غصب
کرنے کی طرف بھی مائل ہو جاتے ہیں۔اسلام کہتا ہے کہ جو نظام صفت ربوبیت کے جلوے

خطبات ناصر جلد دوم
۶۷۱
خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۶۹ء
ނ
دکھانے کے لئے قائم کیا گیا ہے اس میں یہ بات نہیں برداشت کی جاسکتی کہ چونکہ عقیدہ ہم
مختلف ہے اس لئے ان کو لوٹ لو۔غرض دنیا کے خواہ کسی ملک کا رہنے والا ہو کسی بھی مذہب سے
اس کا تعلق ہو اللہ تعالیٰ کو مانتا ہو یا نہ مانتا ہو اسلام کا اقتصادی نظام جہاں جاری ہو گا وہاں کوئی
تفریق نہیں ہوگی ایک ہی معیار (critaria ) ہوگا اور وہ یہ کہ جتنی طاقت رَبُّ الْعَلَمِينَ نے اس کو
دی ہے جتنی استعداد اس کو عطا کی گئی ہے اس قوت اور استعداد کی صحیح اور پوری نشوونما کا سامان ہم
نے مہیا کرنا ہے۔غرض اسلام کا اقتصادی نظام ان چار بنیادی صفاتِ باری پر قائم ہے ربِّ، رحمن،
رحِيمِ اور ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ لیکن نمایاں ربوبیت عالمین ہے۔ربوبیت عالمین کے ضمن میں یہ
سوال پیدا ہوتا تھا کہ جس کے پاس زائد چلا گیا وہ آگے دوسروں کو کیوں دے؟ دوسرے کا حق
کیوں تسلیم کرے؟ اس لئے فرمایا کہ وہ مالک ہے حقیقی ملکیت اللہ تعالیٰ کی ہے غیر اللہ کسی چیز کا
مالک نہیں ہے۔پس چونکہ وہ مالک ہے اس واسطے مالک نے جو رب ہے اپنی مرضی اور علم کامل
سے یہ حکم دیا ہے کہ کسی کو دو یا نہ دو۔اور اگر دو تو کتنا دو۔یا رکھوتو اتنا رکھو۔ایک کروڑ پتی خدا رسیدہ
مسلمان صبح و شام استغفار کرتا ہے دعائیں کرتا ہے اور وہ سوچتا ہے کہ قرآن کریم نے اس کے مال
کی تقسیم کے کون سے راستے بیان کئے ہیں تا کہ میں اس کے مطابق تقسیم کروں۔جتنا حق مجھے دیا
ہے وہ حق میں لے لوں اور جو دوسروں کا حق ہے اسے میں غصب کرنے والا نہ بنوں پس جو مالک
ہے وہی حق قائم کر سکتا ہے یعنی رب نے پیدا کیا پھر وہ مالک ہے قو تیں اور استعدادیں بھی اس کی
ملکیت اور ان کی نشو نما کے سامان بھی اسی کی ملکیت ہیں اور اس نے بتایا ہے کہ کتنا کسی کو دینا ہے
اور ر بوبیت عالمین کی وجہ سے یہ اعلان کیا کہ ہر شخص کی ضرورت اس حد تک پوری کرو کہ اس کی
نشو و نما میں کوئی نقص پیدا نہ ہو اور اس کی یہ نشو ونما اپنے کمال
کو پہنچ جائے۔پس سوال پیدا ہوتا تھا کہ
زید سے لے کر بکر کو دینے کا کیا حق ہے اور کیوں ایسا کیا جائے؟ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ایک صفت
یہ بتائی کہ میں مالک ہوں تمہاری ملکیت ہی نہیں۔جب ہر چیز میری ہے تو جس طرح میں کہوں اس طرح
تمہیں خرچ کرنی چاہیے اور جو حقوق میں قائم کروں وہی حقوق قائم ہوں گے کسی اور کا حق ہی نہیں کہ

خطبات ناصر جلد دوم
۶۷۲
خطبہ جمعہ ۶/ جون ۱۹۶۹ء
وہ حق کو قائم کرے کیونکہ وہ مالک ہی نہیں اسے اختیار ہی نہیں ہے اس کی ملکیت کا دعویٰ ہی غلط ہے۔حقوق کے قیام میں پھر آگے دو چیزیں ہمیں نظر آتی ہیں دراصل یہ امہات الصفات ہیں جن
کے گرد سارا اقتصادی نظام چکر لگا رہا ہے۔ربوبیت اور رحمانیت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ایک تو
قوتوں اور استعدادوں
کی صحیح نشو و نما کے سامان پیدا کئے اور کسی حق یا محنت کے بغیر اپنی طرف سے
دے دیا ابھی انسان پیدا ہی نہیں ہوا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے یہ سامان پیدا کر دیئے اور
پیدا وار یعنی جو اللہ تعالیٰ نے خلق کیا ہے اس کو آگے دو حصوں میں تقسیم کر دیا پہلا حصہ رحیمیت کے
نتیجہ میں کہ جتنی مزدوریاں اور اجرتیں ہیں اور اس کے نتیجہ میں جو حقوق پیدا ہوتے ہیں وہ رحیمیت
کے نتیجہ میں ہوتے ہیں یعنی کوئی جو بھی کام کرتا ہے اسے اس کام کا بدلہ ملنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ
نے اقتصادی نظام میں بھی کہا ہے کہ جتنا جتنا کسی نے کام کیا اتنا اتنا اسے ملنا چاہیے اور وقت پر ملنا
چاہیے اور ایسے رنگ میں ملنا چاہیے کہ دینے والے کو یہ خیال نہ ہو کہ گویا میں احسان کر کے دے
رہا ہوں اور اس کو ستانے اور تنگ کرنے لگ جائے۔اس کا حق ہے اسی طرح جس طرح اگر وہ کسی
کو قرض دے اور جب واپس لینے آئے تو اگلا کہے کہ دو دو پیسے کر کے لے لیا کرو کچھ لوگ قرض
لے کر ایسا کرتے ہیں کہ احسان جتاتے ہیں کہ میں نے تم سے پانچ ہزار روپیہ لیا تھا دیکھو میں کتنا
اچھا اور با اخلاق انسان ہوں میں نے تیرے پیسے مارے نہیں ہیں اور وہ واپس کر دیئے ہیں پس
بعض لوگ اس طرح بھی کرتے ہیں۔غرض رحیمیت کے جلوے بھی ہمیں اسلام کے اقتصادی نظام میں نظر آ رہے ہیں اور آگے
اسلام نے اس کی بڑی تفصیل بتائی ہے کہ مزدور کو وقت پر اور پوری مزدوری دو اور ان دونوں
باتوں کو بنیادی طور پر لازمی قرار دیا ہے لیکن چونکہ ربوبیت عالمین کے نتیجہ میں انسانی معاشرہ میں
بعض نے امیر بن جانا تھا اور بعض نے غریب اس لئے خالی رحیمیت کے اوپر پیداوار کی تقسیم کو نہیں
چھوڑا کہ جتنا کوئی کما لیتا ہے کمالے بلکہ ساتھ مالکیت کو بھی لگایا ہے کہ جتنا وہ نہیں کما سکتا یعنی اگر
کوئی شخص ایسا ہو کہ اس کے بچوں وغیرہ یا خاندان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے سوا کائیاں
( سو یونٹ ) درکار ہوں وہ بڑی محنت کرتا ہے۔اس کے بچے بھی اپنا وقت ضائع نہیں کرتے اور

خطبات ناصر جلد دوم
۶۷۳
خطبہ جمعہ ۶ / جون ۱۹۶۹ء
ان کا خرچ بھی صحیح ہے لیکن ان کو ساٹھ اکائیاں ملتی ہیں یعنی اس کی ضرورت میں سے ۴۰ فیصد کم رہ
جاتا ہے تو ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ مسلمان کو کہتا ہے کہ میں مالک ہونے کی حیثیت سے تمہیں کہتا
ہوں کہ جو اس کے لئے میں نے چیز پیدا کی تھی اس میں سے اسے صرف ۶۰ فیصد ملا ہے اسے ۴۰
فیصد ابھی نہیں ملا یہ ۴۰ فیصد ا سے مہیا کرو جو تمہیں امانتا مل چکا ہے۔پس اسلام کا اقتصادی نظام سرمایہ دارانہ نظام اور اشترا کی نظام سے بالکل مختلف ہو گیا۔ایک تو مثلاً یہی کہ جو نظام رب العلمین کی صفت کے جلوے سمیٹے ہوئے ہے سرمایہ داری کا نظام
اس
کا مقابلہ نہیں کر سکتا کیونکہ سرمایہ داری کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ جن اقوام کو موقع ملا انہوں
نے دوسری اقوام کو لوٹا۔خود امیر بنے دوسروں کے حقوق غصب کئے اور جو اپنے حقوق نہیں تھے وہ
سمجھے کہ یہ ہمارے حقوق ہیں اور وہ پورے ہونے چاہئیں افراد کو غریب نہیں کیا قوموں کو غریب
کر دیا دوسری طرف اشترا کی نظام ہے اس میں سرمایہ داری میں بھی بعض خوبیاں ہیں لیکن اللہ تعالیٰ
نے ہمیں یہ بنیادی حکم دیا ہے کہ جس کی برائیاں زیادہ ہوں وہ ترک کر دینے کے قابل ہے ) بھی
کچھ خوبیاں ہیں لیکن اسلام کے اقتصادی نظام سے یہ اشترا کی نظام بھی مقابلہ نہیں کرسکتا کیونکہ
اسلام تو ہے ہی خوبی ہی خوبی، خیر ہی خیر اور محسن ہی حسن اسلام کے اقتصادی نظام پر کوئی بدنما داغ
نہیں ہے کیونکہ یہ ہر انسان کے حقوق (بشمولیت اقتصادی حقوق ) کی حفاظت کرنے والا ہے لیکن
جب روس میں اشتراکی نظام قائم ہوا تو بڑے بڑے سرمایہ داروں کے حقوق نظر انداز کر دیئے
گئے بجائے اس کے کہ اس ملک کے دوسرے شہری افراد جن کے پچاس فیصد حقوق پورے ہو
رہے تھے اور پچاس فیصدی حقوق تلف ہو رہے تھے اور یہ بڑے سرمایہ دار جن کے پاس ان کے
اصل حقوق سے زیادہ مال موجود تھا ان سے کہا جاتا کہ یہ زائد مال تمہارا نہیں ہے یہ لا ؤ اور غریبوں
کے حقوق کو پورا کرو۔ان سے اموال ہی نہیں چھینے بلکہ زندگیاں بھی چھین لیں۔اللہ تعالیٰ نے جو
قوت اور استعداد ان کو دی تھی وہ بھی ہلاک کر دی گئی۔خدا کی تقدیر ہی چلتی ہے لیکن یہ
کبھی کسی شکل میں سامنے آتی ہے اور کبھی کسی شکل میں کبھی
اللہ تعالیٰ اپنی قدرتوں کے حسن کے اظہار کے لئے اپنی تقدیر کو دنیا میں ظاہر کرتا ہے کبھی اپنے

خطبات ناصر جلد دوم
۶۷۴
خطبہ جمعہ ۶ / جون ۱۹۶۹ ء
بندوں کی بدصورتی کے اظہار کے لئے اپنی تقدیر کو ظاہر کرتا ہے۔پس ان بندوں کی بدصورتی کے
اظہار کے لئے اللہ تعالیٰ کی تقدیر اس صورت میں ظاہر ہوئی کہ انہوں نے امیروں کو قتل ہی کر دیا
اور ایک بڑا ظالمانہ رویہ اختیار کیا۔اسلام اس ظلم کو برداشت نہیں کر سکتا جس طرح اس چیز کو برداشت نہیں کرسکتا کہ غریب پر
ظلم ہو کیونکہ اسلام کی نگاہ میں جیسے ایک امیر خدا کی مخلوق ہے ویسے ہی ایک غریب بھی اس کی مخلوق
ہے اور جیسا کہ ایک غریب اس کی مخلوق ہے ویسا ہی ایک امیر بھی اس کی مخلوق ہے ہر دو کے حقوق
کی حفاظت اسلام اور اسلام کا اقتصادی نظام کرتا ہے لیکن نہ سرمایہ داری کا عمل اور نہ اشتراکیت کا
طریق یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ہر انسان کے حق کو اس نے قائم کرنا اور ادا کرنا ہے اور نہ اس پر پورا
اُترتا ہے۔اس کے مقابلے میں خدا تعالیٰ کی عبودیت کے پہلے تقاضے کا جلوہ ہمارے سامنے
اسلام کا اقتصادی نظام یہ پیش کرتا ہے کہ تمام انسان برابر ہیں ہرانسان میں جو قوت اور استعداد
پائی جاتی ہے رب العلمین نے اس کی صحیح اور کامل نشو ونما کی ذمہ داری لی ہے کوئی دوسرا نظام اس
قسم کی ذمہ داری نہیں لیتا۔پس اسلام کا اقتصادی نظام مستقل حیثیت میں ارفع اور اعلی شکل میں دنیا میں قائم ہوا ہے
اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کے جتنے تقاضے ہیں انہیں پورا کرنے والا ہے۔پہلا تقاضا یہ تھا کہ صفات باری
تعالیٰ کے جلوے نظر آئیں کیونکہ اسلام جو تو حید کو قائم کرنے والا ہے اس کے تمام احکام خدا تعالیٰ
کی صفات کے جلوے ظاہر کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے سامان پیدا
کرنے والے ہیں اس کی کوئی تعلیم ایسی نہیں جو توحید سے دور لے جانے والی ہو اس کی ہر تعلیم
توحید کے قریب لے جانے والی ہے۔غرض یہ اپنی نوعیت کا اکیلا ہی نظام ہے کوئی دوسرا نظام اس کے مقابلے پر نہیں آسکتا اور
بعض لوگ جو اسلام کی خوبیوں سے واقف نہیں وہ بعض دوسرے نظاموں کی خوبیوں سے مرعوب
ہو جاتے ہیں وہ اسلام پر کسی دوسری چیز کا پیوند لگانے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ اگر سونے پر
پیتل کا پیوند لگایا جائے تو وہ سونے کی قدر و منزلت کو دو بالا نہیں کر سکتا۔اسلام کا نظام تو ایک سونا

خطبات ناصر جلد دوم
۶۷۵
خطبہ جمعہ ۶ / جون ۱۹۶۹ ء
ہے دوسرا ہر نظام کوئی تانبا ہے، کوئی پیتل ہے، کوئی لوہا ہے، کوئی کچھ ہے اور کوئی کچھ۔اسلام کے
اقتصادی نظام کے ساتھ اس کا مقابلہ ہی نہیں۔پس خالص اقتصادی نظام قائم کرنے کی کوشش
کرنی چاہیے۔اب جیسا کہ میں نے بتایا ہے گیارہ تقاضوں میں سے عبادت کا پہلا تقاضا یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ
کی ذات اور صفات میں کسی کو شریک نہ کیا جائے۔اسلام کا اقتصادی نظام ہی ایک خالص نظام
ہے جس کے نتیجہ میں توحید خالص قائم ہوتی ہے۔اسلام کا اقتصادی نظام اللہ تعالیٰ کی صفات میں
غیر اللہ کی شرکت کے تصور سے منزہ ہے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے جو تقاضے انسان پر عائد ہوتے
ہیں مثلاً کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھاؤ۔اسلام کا اقتصادی نظام ان
تقاضوں کو پورا کرنے والا ہے اور صفات باری تعالیٰ کی بنیادوں پر جو اقتصادی نظام قائم کیا جائے
اس کا مقابلہ وہ نظام نہیں کر سکتے جن کے قائم کرنے میں معرفتِ الہی اور عرفان صفات باری کا
کوئی تعلق نہ ہو اور انسان کی اپنی عقل اور اپنی سمجھ بوجھ پر جن کا انحصار ہو۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۳ / جولائی ۱۹۶۹ ء صفحہ ۲ تا ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی