اسلام کے اقتصادی نظام میں اسراف کی ممانعت ہے

حصہ 2

خطبات ناصر جلد دوم
۷۸۱
خطبہ جمعہ ۲۵ جولائی ۱۹۶۹ء
خوشنودی کے حصول کے لئے اور دوسرا تکبر اور غرور سے بچنے والا ہو اپنے رب کے قہر اور غضب
کے خوف سے۔اللہ تعالیٰ نے یوں مختلف شکلوں میں سہارا دے کر انسان کی اخلاقی اور روحانی
قوتوں کو بلند کیا ہے۔پس یہ تفاوت پیدا کر کے ہمیں صاف طور پر بتا دیا کہ اللہ تعالیٰ جہاں رزاق ہے وہاں وہ
مالک بھی ہے جس کو جس قدر چاہتا ہے عطا کرتا ہے اس واسطے اس کی ہدایات کے مطابق رزق کا
استعمال ہونا چاہیے۔دوسری جگہ فرمایا کہ زمین و آسمان میں اسی کی تدبیر کارفرما ہے اور انسانی
قوتوں کی نشو و نما کے لئے اس کی دوسری تدبیروں کے علاوہ ایک تدبیر یہ بھی ہے کہ اس نے اپنی
رحمت سے انسان کو اپنی وحی کے انعام سے سرفراز کیا۔اس کے مطابق ہی انسان آگے ترقی کر سکتا
ہے۔یہاں ما لک کہہ کر اسی طرف توجہ دلائی ہے کہ انسان کی سمع اور بصر اور اس کے دل حتی کہ اس
کی ہر چیز کا میں ہی مالک ہوں۔اس لئے ہر چیز کو میرے کہنے کے مطابق خرچ کیا جائے جس کا
بالآخر یہ خوشکن نتیجہ نکلے گا کہ وہ دنیا جو اقتصادی لحاظ سے غلام بنائی گئی جو اقتصادی لحاظ سے
ہلاکت کے گڑھے میں پھینکی گئی اور جو اقتصادی لحاظ سے موت کے منہ میں پڑی ہوئی ہے اسے
ہمارے اس اقتصادی نظام کے قیام کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوشحال اقتصادی زندگی
نصیب ہوگی۔چنانچہ میرے پاس جو بھی دوست آتے ہیں میں تو ان سے کہا کرتا ہوں کدھر بھاگے
پھرتے ہو تم Minimum Necessities of Life ( کم سے کم ضروریات زندگی ) کی
باتیں کرتے ہو یعنی یہ کہ ہر ایک کو کم سے کم ضروریات زندگی بہر حال میتر آنی چاہئیں۔لیکن تم اس
نظام زندگی کی طرف پیٹھ کر کے کھڑے ہو جو کہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ انسانی ضروریات جو ہیں
وہ بہر حال پوری ہونی چاہئیں۔اسلام کے اقتصادی نظام میں کم سے کم کا کوئی تصور پایا ہی نہیں
جاتا۔بلکہ زیادہ سے زیادہ دینے اور دلانے کی ہدایت موجود ہے یعنی جو چیز انسانی قوتوں کی نشو ونما
کو کمال تک پہنچانے میں ممد و معاون ہے وہ اسے بہر حال زیادہ سے زیادہ میٹر آنی چاہیے صرف
Basic Necessities of Life ( زندگی کی بنیادی ضروریات مہیا کر نا یا نیم مردہ اور
نیم زندہ رکھنا یا محض زندہ رکھنا اور مرنے سے بچالینا یہ تو کوئی بات نہیں حالانکہ یہی جسمانی طاقت تو

خطبات ناصر جلد دوم
۷۸۲
خطبہ جمعہ ۲۵ جولائی ۱۹۶۹ء
ایک مومن کے روحانی ارتقا میں ممد و معاون بنتی ہے جیسا کہ مقولہ مشہور ہے کہ روح تو بلند پروازی
کی بڑی خواہش رکھتی ہے لیکن جسم ساتھ نہیں دے رہا جسم اس بلند پروازی کا متحمل نہیں یہ بات
ٹھیک بھی ہے مثلاً ایک آدمی بیمار ہے وہ کھانسی کی تکلیف کی وجہ سے رات گئے تک کھانستا رہتا ہے
رات کے دو بجے تہجد پڑھنے کے لئے اٹھنا اس کے لئے ممکن ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ اس کو معاف تو کر
دے گا لیکن معافی اور چیز ہے اور تہجد کا انعام ملنا اپنی جگہ ایک حقیقت ہے۔خطبہ کافی لمبا ہو گیا ہے اور واپس بھی جانا ہے اس لئے باوجود اس کے کہ مجھے دوستوں سے
ملنے کی زبردست خواہش تھی میں اس وقت ملاقات سے معذور ہوں۔آپ کو بعد میں کسی جمعہ کے
دن یا کسی اور موقع پر ملاقات کا وقت انشاء اللہ ضرور دوں گا کیونکہ آپس میں باتیں کرنا اور مشورے
لینا جماعتی زندگی کے لئے بڑی ہی ضروری بات ہے البتہ یہ ضروری نہیں کہ ایک خاص بات کو
سامنے رکھ کر مشورہ ہو ہزار قسم کی باتیں ہیں جن کا آپس میں ملنے ہی سے پتہ لگتا ہے دوست جب
مجھ سے ملنے آتے ہیں ایک دوسرے کی سننے اور سنانے سے مجھے بہت سی نئی نئی باتوں کا علم ہوتا
رہتا ہے۔حالات و واقعات کے مختلف پہلو سامنے آتے رہتے ہیں۔دوستوں کی انفرادی اور
خاندانی مشکلات سامنے آتی ہیں تو دعا کے لئے تحریک ہوتی ہے۔یہاں مسجد میں زیادہ لمبی باتیں
ویسے بھی نہیں ہو سکتیں اس لئے اُمید رکھتا ہوں کہ آپ مجھے معاف کریں گے اور اجازت دیں گے کہ
نماز پڑھانے کے بعد واپس چلا جاؤں اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو انشاء اللہ تعالیٰ پھر ملیں گے۔روزنامه الفضل ربوه۲۹ /اکتوبر ۱۹۶۹ ء صفحه ۲ تا ۹)

آج 10 میں سے 10 باقی