بچپن کی عمر میں ہی اسلامی تعلیم کی بنیادی باتیں سکھانا شروع کردینا چاہئے

خطبات ناصر جلد دوم
۷۹۳
خطبہ جمعہ ۸ /اگست ۱۹۶۹ء
اسلام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بچے کو بچپن کی عمر میں
ہی اسلامی تعلیم کی بنیادی باتیں سکھانا شروع کر دینا چاہیے
فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۸ /اگست ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت
وَإِذْ قَالَ نُقْمَنُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يُبْنَى لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشَّرُكَ لَظُلُمٌ عَظِيمٌ -
(لقمن: ۱۴)
اس کے بعد فرمایا:۔اسلام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بچے کو بچپن کی عمر میں ہی اسلامی تعلیم کی بنیادی باتیں
سکھا نا شروع کر دینا چاہیے جیسا کہ حضرت لقمان علیہ السلام کا بچے کو وعظ کے رنگ میں ان حقائق
اور صداقتوں کی طرف متوجہ کرنا جو قرآن کریم کی صداقتیں اس زمانہ کے لوگوں کو دی گئی تھیں۔اس طرح حضرت مریم علیہ السلام کا واقعہ ہے جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے اور اسی قسم کے
دوسرے واقعات ہیں جن میں اسلام کی بنیادی تعلیم کو بیان کیا گیا ہے۔ان سب واقعات سے
پتہ چلتا ہے کہ بچے کو بچہ کہہ کر اس کی تعلیم اور تربیت سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔اس وقت ہمارے
بہت سے بچے مختلف شہروں ، قصبوں اور دیہات سے یہاں جمع ہیں۔انہیں چاہیے کہ وہ بھی اس

خطبات ناصر جلد دوم
۷۹۴
خطبہ جمعہ ۸ راگست ۱۹۶۹ء
بنیادی تعلیم اور تربیت کے اصول پر غور کریں جسے قرآن کریم نے بیان کیا ہے اور اساتذہ کو خصوصاً
چاہیے کہ وہ ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے ان بنیادی باتوں کی وضاحت کرتے رہیں اور کوشش
کریں کہ ہمارے بچوں کے ذہن میں یہ بنیادی ہدایتیں راسخ ہو جائیں تا کہ ان کی زندگی اندھیروں
میں بھٹکتی نہ پھرے بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کے نور سے ہمیشہ منور رہے۔سورۃ لقمان میں حضرت لقمان
علیہ السلام نے اپنے بچے کو جو نصیحت کی اس سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ بچپن کے زمانہ سے ہی
اسلامی تعلیم کی دس بنیادی باتیں بچوں کو بتاتے رہنا چاہیے اور ان کی تربیت اسی تعلیم کی روشنی میں
کرنی چاہیے۔پہلی اور بنیادی چیز ( یعنی ان چیزوں میں سے بھی جو بنیادی ہے ) شرک سے اجتناب اور
توحید پر قائم ہو جانا ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا ہے کہ یہ بات بچے کے ذہن نشین کر دینی
چاہیے کہ خدائے واحد و یگانہ کا کوئی شریک نہیں ، نہ اس کی ذات میں اور نہ اس کی صفات میں۔وہی ایک واحد و یگانہ ہے جس نے ان سب چیزوں کو پیدا کیا۔عالمین کو پیدا کیا یعنی اس مخلوق کو
پیدا کیا جو موجود ہے اور جس تک ہمارا علم یا ہماری نظر یا ہمارا تخیل پہنچا ہے یا نہیں۔ان سب
چیزوں کا پیدا کرنے والا ایک ہے۔کسی غیر کو اس کی ذات اور صفات میں شریک کرنا یہ ظلم عظیم ہے۔ظلم کے معنے ہیں کسی چیز کو غیرمحل میں رکھ دینا یعنی جو چیز خدا کی تھی اسے کسی غیر کو دے دینا۔جو صفت محض اللہ تعالیٰ کی ظلیت میں اور اس کی اتباع میں حاصل کی جاسکتی تھی فی نفسہ اس صفت
سے متصف کسی غیر کو سمجھنا یا خود کو سمجھ لینا یہ غلط ہے اور غلط جگہ پر اس صفت کو منسوب کیا گیا ہے اور
پھر فرمایا کہ نہ صرف یہ کہ خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات میں کسی غیر کو شریک نہیں ٹھہرانا بلکہ خدا کو
واحد اور یگانہ سمجھنا ( اپنی ذات میں بھی اور اپنی صفات میں بھی ) اور تمام صفاتِ حسنہ سے اسے
متصف سمجھنا اور یہ یقین رکھنا کہ جو بھی مخلوق ہے وہ در حقیقت اسی کی صفات کے جلوے ہیں اگر اللہ تعالیٰ
کی کسی صفت کا وہ مخصوص جلوہ نہ ہوتا جو ہوا تو ہم جو آج یہاں بیٹھے ہیں پیدا بھی نہ ہوتے۔یہاں جمع
ہونے کا تو سوال ہی نہیں ہوتا وہ ایک خاص جلوہ تھا جس نے ہم میں سے ہر ایک کو خلق کیا پھر اس کو
طاقتیں دیں پھر اس کی نشوونما کی پھر اس کو یہ توفیق دی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو

خطبات ناصر جلد دوم
۷۹۵
خطبه جمعه ۸ راگست ۱۹۶۹ء
پہنچانے ، پہچان کر جماعت میں داخل ہو یا جماعت میں پیدا ہو کر آپ کو پہچانے اور پھر اس کے دل
میں یہ خیال پیدا کیا کہ ایک دین سکھانے کی کلاس ہے وہاں تم جاؤ اور ا کٹھے ہو۔میں نے ایک جلوہ کہا تھا لیکن حقیقتا یہ بہت سے جلوؤں کا مجموعہ ہے بہر حال
اللہ تعالیٰ کا یہ
جلوہ نہ ہوتا یعنی اس کی صفات میں سے ایک صفت کا یہ جلوہ نہ ہوتا تو ہم یہاں اکٹھے نہ ہوتے۔ہر
چیز موجود ہے ہر چیز جو زندہ ہے وہ ترقی کی طرف جارہی ہے یا تنزل کی طرف مائل ہے وہ جوانی
کی طرف بڑھ رہی ہے یا موت کی طرف چل رہی ہے وہ ہر حالت میں خدا تعالیٰ کی کسی نہ کسی
صفت یا صفات کا جلوہ یا جلوے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان جلوؤں میں کسی غیر کو شریک نہ کرنا۔اسلام نے بڑی تفصیل سے یہ بات بیان کی ہے یہ نہیں کہ خلق کے لئے تو اللہ کے جلوے کی ضرورت
ہے لیکن تن ڈھانکنے اور پیٹ بھرنے کے لئے مارکسن اور سٹالن اور لینن کے جلوؤں کی ضرورت
ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سے یہ منوانا نہیں چاہتا بلکہ ہر کام کے لئے ہر چیز کے حصول کے لئے ، ہر نیک
خواہش کے پورا ہونے کے لئے ، ہر ضرورت کے مل جانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی کسی صفت کے
جلوے کی ضرورت ہے وہ جلوہ نہ ہو تو ہماری خواہش اور ہماری ضرورت پوری نہیں ہوسکتی۔توحید کے اوپر قائم کرنا چاہیے۔ہر رنگ میں اور ہر طریق پر توحید حقیقی کو بیان کر کے اور
انگلی نسل کو اس بات پر پختگی سے قائم کر دینا چاہیے کہ خدا کی ذات وصفات میں کوئی شریک نہیں
اور خدا ہی واحد و یگانہ سب قدرتوں اور سب طاقتوں کا مالک ہے۔اسی کے جلوے ہمیں مادی شکل
میں نظر آتے ہیں سورج کی روشنی اسی کے نور کی ایک جھلک ہے، چاند کی چاندنی اس کے حسن کا
جلوہ دکھا رہی ہے، پانی میں زندگی اسی کی صفت حی" کا ایک جلوہ ہے اور پھر انسان کا باقی رہنا
اور صحت کے ساتھ باقی رہنا اس کی قیومیت کا مظاہرہ ہے غرض ہر چیز خواہ کسی شکل میں اور کسی رنگ
میں ہمارے سامنے آئے وہ اللہ تعالیٰ کی صفت ہی ہے جو اس رنگ میں اور اس شکل میں ہمارے
سامنے آئی۔اللہ تعالیٰ کی اس معرفت اور اس عرفان کے بعد محبت کا ایک بیج بچہ کے دل میں بویا جاتا ہے
پھر وہ اپنی استعداد کے مطابق اس بیج کو بڑھانے میں خدا تعالیٰ کی توفیق سے کامیاب ہوتا اور

خطبات ناصر جلد دوم
۷۹۶
خطبه جمعه ۸ راگست ۱۹۶۹ء
خدا تعالیٰ کے حسن اور اس کے احسان کے جلوؤں کا مشاہدہ کرتا ہے بہر حال بچے کو بچپن کی عمر میں
ہی شرک سے اجتناب کی تعلیم دینی چاہیے اور اس کے دل میں توحید حقیقی کو قائم اور راسخ کر دینا
چاہیے۔یہ استاد کا کام ہے پھر اس کی جو بھی موجودات ہیں ( موجود حقیقی تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے
لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ میں نے بہت سی ، بے شمار اور ان گنت مخلوق
پیدا کی ہے اور اپنی اس مخلوق کو بعض رشتوں میں باندھ دیا ہے ، تعلقات میں باندھ دیا ہے ) یہ بھی
دراصل اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوؤں کی زنجیر ہے اور جس طرح باپ بیٹے سے اس زنجیر کے
ساتھ جکڑ ا ہوا ہے اسی طرح ایک انسان مکھی کے ساتھ بھی جکڑا ہوا ہے وہاں بھی ایک جلوہ ہے جس
نے ان کو آپس میں باندھ دیا ہے باریکی میں میں نہیں جاتا آپ جلدی سے سمجھ جائیں گے مثلاً
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے اپنی مخلوق میں ایک یہ جلوہ بھی دکھایا ہے کہ میں نے اپنی ہر مخلوق کو
انسان کا خادم بنا دیا ہے اب اسی جلوے کے ساتھ ایک مکھی اور انسان ایک ہی زنجیر میں خادم اور
مخدوم کی حیثیت میں بندھ گئے۔ہر چیز انسان کی خدمت میں لگی ہوئی ہے اور چونکہ ہر چیز انسان
کی خادم ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے مخدوم یعنی انسان سے کہا تو اپنے زور سے مخدوم نہیں بنا اس
تسخیر کے نتیجہ میں صرف تیرے حقوق ہی قائم نہیں ہوئے بلکہ اس تسخیر کے نتیجہ میں ہم نے تیری
ذمہ داریاں بھی قائم کی ہیں اور تیرا فرض ہے کہ تو ہماری عائد کردہ ذمہ داریوں کی روشنی میں ہر چیز
کے ساتھ جو اسی زنجیر میں جکڑی ہوئی ہے ویسا سلوک کرے جو ہم کہتے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میری مخلوق میری صفات کے جلوؤں کی زنجیروں میں جکڑی
ہوئی ہے اور اس طرح آپس میں حقوق اور ذمہ داریاں پیدا ہو گئی ہیں اور اس نے انسان کو۔کہا ( اور بچے کے ذہن میں یہ بات آنی چاہیے اور بچہ شاید اس عمر میں زیادہ آسانی سے سمجھ سکتا
ہے ) کہ اگر میری رحمانیت کے جلوے نہ ہوتے تو تمہارا زندہ رہنا اور تمہارا پرورش پاناممکن نہ
ہوتا۔بھلا یہ تو بتاؤ کہ اس کے کس حق کے نتیجہ میں جو اس نے اپنے زور سے پیدا کیا ہواس کی ماں
کی چھاتیوں میں اس کے لئے دودھ اُترا۔ماں اسے گود میں اٹھائے پھرتی ہے میں نے دیکھا کہ
ہمارے گھر میں بھی ایک بچہ ایسا پیدا ہوا کہ پیدائش کے وقت اسے کچھ زخم آگئے تھے ڈاکٹر ( جو

خطبات ناصر جلد دوم
۷۹۷
خطبه جمعه ۸ /اگست ۱۹۶۹ء
ہمارے ماموں ہی تھے ) نے کہا کہ اس بچہ کو پانچ یا سات دن ( مجھے صحیح طور پر یاد نہیں ) چار پائی
پر بھی نہ لٹانا اور نہ اس کی ہلاکت یا کسی بڑی سخت بیماری ( مثلاً چاہے وہ زندہ رہے لیکن مفلوج ہو
جائے ) کا خطرہ ہے چنانچہ ماں نے ، اس کے عزیزوں نے ، اس سے محبت اور تعلق رکھنے والوں
نے کئی دن تک دن اور رات اسے اپنے ہاتھوں پر رکھا۔اب بتائیں اس بچہ نے کون سی کمائی کی
تھی جس کی اُجرت اسے مل رہی تھی ؟ کمائی کا تو ابھی اس پر وقت بھی نہیں آیا تھا اسے تو ہوش ہی
نہیں
تھی۔رحمانیت کے یہ جلوے احسان کی شکل میں خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ایک بچے کے لئے
سب سے زیادہ اس کے ماں باپ میں ہمیں نظر آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہاں سورہ لقمان میں جو تعلیم دی ہے اور بچوں کو یہ بات ذہن نشین کرنی
چاہیے کہ دیکھو پیدائش کے دن تم نے رحیمیت کا جلوہ نہیں دیکھا تھا۔تم نے رحمانیت کا جلوہ دیکھا
تھا اور رحمانیت کا جلوہ احسان کی شکل میں تمہارے ماں باپ نے دکھایا۔ہر قسم کا احسان رحمانیت
کا جلوہ ہے حق سے زائد دینا یا حق نہ ہو اور دے دینا دونوں رحمانیت کے جلوے ہیں بہر حال یہ
فرمایا کہ جہاں بھی تمہیں اپنے اوپر احسان نظر آئے تمہارے لئے تو حید کی وجہ سے دو باتوں کا سمجھنا
ضروری ہے کہ یہ احسان مخلوق کی طرف سے مجھ پر ہو نہیں سکتا تھا جب تک کہ خدائے واحد و یگانہ
مجھ پر احسان نہ کرنا چاہتا۔اس واسطے شکر کا پہلا حق دار اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور اس کے بعد شکر
کے حق دار وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمانیت کے اظہار کے لئے اپنا آلہ کار بنایا اور
چونکہ احسان کا یہ پہلا جلوہ ہمیں ماں باپ کے طرز عمل اور ان کی خدمت میں نظر آتا ہے اس لئے
فرما یا وَ بِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا۔(البقرۃ : ۸۴) اس کا یہ مطلب نہیں ہے کوئی اور محسن ہو تو تم نے اس کے
احسان کا بدلہ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ الرّحمٰن : ۶۱) کے ماتحت نہیں دینا بلکہ
اس لئے کہا کہ جب تم اس دنیا میں پیدا ہوئے تو تم نے خدائے واحد و یگانہ کی رحمانیت کے احسان
کا ایک جلوہ دیکھا تھا اور وہ جلوہ تمہیں اپنے والدین کی وساطت سے نظر آیا تھا اس لئے اس پہلے جلوہ
کی وجہ سے ہم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم اپنے والدین کے لئے شکر کے جذبات پیدا کرو کیونکہ اگر تم
نے رحمانیت کے اس احسان کے پہلے جلوے کا شکر نہ کیا تو تمہیں گندی عادت پڑ جائے گی اور

خطبات ناصر جلد دوم
۷۹۸
خطبه جمعه ۸ /اگست ۱۹۶۹ء
تم دوسرے احسانوں اور رحمانیت کے جلوؤں کا بھی شکر ادا نہیں کرو گے پس تم پہلے جلوۂ احسان اور
جلوہ رحمانیت سے شکر بجالانا شروع کرو اور موت تک اپنا یہ وطیرہ اختیار کرو تم یہ عادت ڈالو کہ
جب بھی تمہیں کسی طرف سے خدائے رحمان
کا کوئی جلوہ نظر آئے گا تو تم اس شخص کے ممنون ہو جاؤ
گے جو اس احسان اور رحمانیت کے جلوہ کا آلہ کار بنا۔اس معنی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے کہ جو شخص بندوں
کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ میرا بھی شکرگزار نہیں ہوتا کیونکہ بندے تو احسان
کرنے کے قابل ہی نہیں ہر عطا جو حق سے زائد ہے ویسے تو حق کے مطابق عطا بھی خدا کی عطا
ہے لیکن یہ حصہ میرے مضمون سے تعلق نہیں رکھتا میں اس کی نفی نہیں کر رہا) وہ پہلے خدا تعالیٰ کی عطا
ہے پھر کسی آلہ کی اس مادی دنیا میں، اس عارضی دنیا میں کسی واسطہ کے نتیجہ میں وہ عطا حاصل ہوتی
ہے غرض بچے کے دل میں شکر گزار بندہ بننے کی عادت بچپن سے ہونی چاہیے اور استاد کا یہ کام ہے کہ
اسلام کی یہ تعلیم بڑی وضاحت سے اس کے سامنے رکھے۔اس مضمون کی ابتدائی بات میں نے اس وقت بتادی ہے اساتذہ باقی باتیں خود دیکھ لیں
حقوق اللہ حقوق العباد، حقوق نفس اور آفات نفس سے بچنا ان سب باتوں کا ان آیات میں ذکر ہے۔ان سب باتوں کو سامنے رکھ کر ان چند دنوں میں ( گو ہمیشہ ہی یہ ہونا چاہیے ) ان بچوں کی (گو
بعض بڑی عمر کے دوست بھی ہیں لیکن زیادہ تر بچے ہی ہیں ) تربیت کرنی چاہیے اور انہیں تعلیم
دینی چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے ان آیات کے آخر میں بڑے لطیف رنگ میں ہمیں ایک نصیحت کی ہے اور وہ
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے بچو! ( وہاں گو حضرت لقمان علیہ السلام کا واسطہ ہے لیکن مخاطب تو
خدا کے سارے ہی بچے ہیں ) میں نے تمہارے اور ایک گدھے میں ایک فرق قائم کیا ہے۔گدھا
گدھا ہے اور تم انسان کے بچے ہو اس فرق کو بھولنا نہیں اور تم انسان کے بچے اس صورت میں رہ سکتے
ہو جب کہ تم اپنے نفس کو نفس کی بدخواہشات سے محفوظ کر لو اور نفس کو نیکی کی باتوں اور فضائل نفس
سے آراستہ کر لو اور انوار نفس سے منور کر لو۔اگر تم یہ کر لو گے تو تمہاری آواز میں انسانی دبدبہ اور اثر
ہوگا اور اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو چاہے تم چھینتے رہو اور چیخ چیخ کے لوگوں کے کان پھاڑنے کی کوشش

خطبات ناصر جلد دوم
۷۹۹
خطبہ جمعہ ۸ راگست ۱۹۶۹ء
کرو تمہاری آواز اور گدھے کی آواز میں کوئی فرق انسانی فطرت محسوس نہیں کرے گی پس اگر تم
نے انسان بن کر اس دنیا میں زندگی گزارنی ہے اگر تم نے انسان کی خصلتوں کو حاصل کر کے گدھے
سے اپنے آپ
کو ممیز اور ممتاز کر لینا ہے تو تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ اپنے نفس کی آفات کو
پہچانتے ہوئے ان سے بچنے کی کوشش کرو اور اللہ تعالیٰ نے نفس انسان کے لئے جو فضائل کے
حصول کے مواقع رکھے ہیں ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اللہ کی نگاہ میں خوبصورت بنوا اور اللہ کی
نگاہ میں محسن بنو۔وہ حسن جو اللہ کی نگاہ انسان کے اندر دیکھتی ہے اور دیکھنا چاہتی ہے اور وہ احسان
جو اللہ کی نگاہ انسان کے اندر دیکھتی ہے اور دیکھنا چاہتی ہے اگر تم نے اس حسن اور اس احسان کا
رنگ اپنے اوپر چڑھا لیا تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں گدھا سمجھ کر ذلیل نہیں کرے گی ،تمہیں گدھا
سمجھ کر حقیر قرار نہیں دے گی تمہیں گدھا سمجھ کر غیر انسانی سلوک تم سے نہیں کرے گی۔خدا کرے
کہ ہم سب اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں انسان بن جائیں اور خدا کرے کہ ہم اس کے فضل سے یہ توفیق
پائیں کہ اپنی آئندہ نسل کو بھی انسان کے اس نور سے منور کرنے کی توفیق پائیں کہ جو انسان کو
دوسری مخلوق سے ممیز کر دیتا ہے۔ویسے تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہر مخلوق میں خدا کی صفات کے جلوے ہیں اور ایک رنگ
کی روشنی جو صفات الہی سے الگ نہیں کی جا سکتی وہ ان میں پائی جاتی ہے لیکن جو نور خدا انسان کو
عطا کرنا چاہتا ہے وہ نور اس نے غیر مخلوق کو نہیں دیا اور نہ وہ دینا چاہتا ہے نہ یہ ممکن ہے کہ غیر انسان
کو وہ نور مل جائے پس جس نور کے حصول کے لئے اس نے انسان کو پیدا کیا خدا کرے کہ ہمیں بھی
اور ہماری آنے والی نسلوں
کو بھی وہ نور خدا کے فضل اور رحم سے مل جائے۔اللھم آمین۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی