مربیانِ سلسلہ، عہدہ دارانِ جماعت ضرور وقفِ عارضی میں شامل ہوں

خطبات ناصر جلد دوم
۸۰۱
خطبه جمعه ۱۵ /اگست ۱۹۶۹ء
مربیان سلسلہ عہدہ داران جماعت بلکہ ہر احمدی کو
چاہیے کہ وہ ضرور وقف عارضی میں شامل ہوں
فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۱۵ راگست ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت
وَلَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ أَهْوَاءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيهِنَّ بَلْ آتَيْنَهُم
بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِم مُّعْرِضُونَ۔(المؤمنون: ۷۲)
اس کے بعد فرمایا:۔اس وقت میں دوستوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید اور وقف جدید کے
چندے اس وقت تک پچھلے سال سے بھی کم وصول ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ الانبیاء کی ایک
آیت میں فرمایا ہے کہ جو لوگ ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اعمالِ صالحہ بجالائیں گے
یعنی ایک تو جن کے اعمال میں کوئی فساد نہیں ہوگا اور دوسرے حالات کے تقاضوں کو وہ پورا کرنے
والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کوشش کو رد نہیں کرے گا۔فَلَا كُفْرَانَ لِسَعُيِہ اس میں۔ہمیں ایک تو یہ بتایا گیا ہے کہ انسان کا اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہوئے اور اس کی رضا کے
حصول کے لئے اعمال صالحہ بجالانے سے اللہ تعالیٰ کے پچھلے انعامات کا بھی پوری طرح شکر ادا

خطبات ناصر جلد دوم
۸۰۲
خطبه جمعه ۱۵ راگست ۱۹۶۹ء
نہیں ہوسکتا اس پر اجر کا حق نہیں بنتا دوسرے فَلا كُفْرَانَ لِسَعیہ ہمیں بتاتا ہے کہ گوحق تو انسان کا
نہیں بنتا لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ وعدہ کیا ہے کہ اگر تم ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو گے اور
وقت کے تقاضوں کو پورا کرو گے اور فساد سے بچو گے اور ہر جہت سے تمہارے اعمال، اعمالِ صالحہ
ہوں گے تو پھر تمہاری یہ کوشش اور تمہاری یہ جد و جہد رد نہیں کی جائے گی بلکہ اس پر تمہیں مزید
انعامات ملیں گے۔مومن کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا جو سلوک ہے اس کے نتیجہ میں اس کا ہر قدم پہلے سے آگے پڑتا
ہے۔وہ ترقی کی راہ اور رفعتوں کے حصول میں ہر دم آگے سے آگے اور بلند سے بلند تر ہوتا چلا
جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی قربانیاں ہر آن پہلی قربانیوں سے آگے بڑھ رہی ہوتی ہیں
اس کی فدائیت اور اس کا ایثار اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی جستجو میں اس کی کوشش اور مجاہدہ پہلے سے بڑا
ہوتا ہے۔مومن ایک جگہ ٹکتا نہیں اس سے اس کے دل، اس کے دماغ ، اس کے سینہ اور اس کی
روح
کو تسلی نہیں ہوتی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ یہ جماعت مخلصین کی جماعت ہے
إِلَّا مَا شَاء اللہ ہر الہی جماعت میں منافق بھی ہوتے ہیں ) اور ایک ایسی فدائی اور ایثار پیشہ
جماعت ہے کہ جس کا قدم ہر وقت ترقی کی طرف ہی ہے۔پھر یہ غفلت کیوں؟ اس شستی کی وجہ یہ
نظر آتی ہے کہ جماعت نے رضا کارانہ طور پر ایک مزید بوجھ قربانی کا اپنے کندھوں پر اٹھایا تھا
اور وہ بوجھ فضل عمر فاؤنڈیشن کے چندوں
کا تھا اور پچھلے چند مہینے ان وعدوں کو پورا کرنے کی طرف
جماعت کے بہت سے احباب کی توجہ تھی اس لئے شائد کچھ کمی واقع ہوگئی ہو۔اب اس کا زمانہ تو گزر
گیا استثنائی طور پر بعض احباب کو اجازت دی جارہی ہے اس لئے جماعت کو چاہیے کہ عارضی طور پر
جو داغ ان کے کردار پر لگ گیا ہے یعنی وہ پچھلے سال سے بھی ان چندوں کی ادائیگی میں کچھ پیچھے
رہ گئے ہیں اس کو جلد سے جلد دھوڈالیں اور دو مہینوں کے اندر اندر ان کی قربانیاں پچھلے سالوں کی
نسبت زیادہ نظر آنی شروع ہو جائیں۔اُمید ہے (اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ) کہ جماعت اس
بات کی توفیق پائے گی۔دوسری بات میں اختصار کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ مومنون کی اس

خطبات ناصر جلد دوم
۸۰۳
خطبه جمعه ۱۵ /اگست ۱۹۶۹ء
آیت میں جو ابھی میں نے پڑھی ہے یہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی دینی اور دنیوی ترقی
کے لئے اور حسنات کے حصول کے سامان پیدا کرنے کے لئے ”حق“ کو اُتارا ہے یعنی ایک قائم
رہنے والی اور دائمی شریعت اور صداقت اور حق اور حکمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی ہے
اور اسی نزول حق کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے حدود مقرر کر دیئے ہیں۔ہر انسان ایک انفرادیت اپنے
اندر رکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ ہی کی عطا ہے۔اسی کے مد نظر اللہ تعالیٰ نے ایک حد تک ڈھیل بھی دی ہے۔اسی لئے فرمایا کہ جنت کے آٹھ دروازے ہوں گے سات دروازے ایثار اور قربانی کی مختلف
راہوں کو اختیار کرنے والوں کے لئے کھلیں گے کوئی ایک طرف سے خدا کی رضا کی جنت میں آ رہا ہے
اور کوئی دوسری طرف سے لیکن کچھ وہ بھی ہوں گے جن پر اللہ تعالیٰ فضل کرے گا اور فضل کا خاص
دروازہ ان کے لئے کھولا جائے گا خواہش تو ہر ایک کی ہے اور ہونی چاہیے کہ وہ خاص دروازہ جو
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کھولا جائے گا وہی اس کے لئے کھلے کیونکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ
شخص اپنی عاجزی کی انتہا کو پہنچ گیا اور اس نے اپنا کچھ نہ سمجھا اور ہر چیز کو اللہ تعالیٰ کے فضل پر
منحصر رکھا۔دیکھونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضل اور بلند تر ہستی ہے کہ جس نے خدا کی راہ میں وہ
قربانیاں دیں کہ کسی ماں جائے کو یہ توفیق نہ ملی اور نہ ملے گی کہ اس قسم کی قربانیاں اپنے رب کے
حضور پیش کرے لیکن اس کے باوجود آپ نے اپنا یہی مقام سمجھا اور آپ اسی مقام پر قائم رہے
کہ میں کچھ نہیں۔ہر چیز اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہو سکتی ہے میرا اللہ کے اس ارفع قرب کو پا لینا بھی
محض اسی کے فضل کا نتیجہ ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ حق نازل ہوا ہے اب حق تمہاری
خواہشات کی اتباع نہیں کرے گا۔اس ”حق“ نے کچھ حدود مقرر کی ہیں اور تمہاری خواہشات اور
ہوائے نفس ان حدود سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اس کی تمہیں اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ اگر ایسا
کیا جاتا تو لَفَسَدَتِ السَّموتُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيْهِنَّ زمین و آسمان کو جس غرض کے لئے پیدا کیا
گیا ہے اور انسان کو جس مقصد کے لئے اس زمین میں بسایا گیا ہے وہ مقصد حاصل نہ ہوتا اور اس
طرح صالح معاشرہ کی بجائے ایک فاسد معاشرہ کی بنارکھی جاتی اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے جس غرض
کے لئے انسان کو پیدا کیا ہے۔اسی غرض کے لئے اس نے حق کو اُتارا ہے اس لئے ہر وہ چیز جو اس

خطبات ناصر جلد دوم
۸۰۴
خطبه جمعه ۱۵ /اگست ۱۹۶۹ء
غرض کے منافی ہے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس لئے حق تمہاری خواہشات کی اتباع نہیں
کرے گا۔یہ بڑا گہرا اور اہم مضمون ہے میں نے سوچا ہے کہ تمام بدعات کا سرچشمہ ہوائے نفس اور یہ
اعلان ہے کہ آزادی ضمیر ہونی چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں غلط قسم کی آزادی ضمیر سے
انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ آزادی ضمیر تمہیں نہیں مل سکتی اور یہ فاسد آزادی ضمیر وہ ہے جب
آزادی ضمیر کا نعرہ لگا کر انسان خدا کی مقرر کردہ حدود کو پھلانگتا اور ان سے باہر چلا جاتا ہے۔ہاں
ان۔حدود کے اندر آزادی ضمیر ہے کسی کی طبیعت کسی نیکی کی طرف زیادہ مائل ہے ہر ایک اپنی
فطرت کے مطابق خدا کی مقررہ حدود کے اندر رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی میں لگا رہتا ہے
اور اسی کے فضل سے وہ اس کی رضا کو حاصل بھی کر لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو حدود ہم نے
قائم کی ہیں انہی میں تمہاری بزرگی اور عزت ہے تم آزادی کا ، اظہار رائے کی آزادی کا اور
آزادی ضمیر کا نعرہ لگا کر اگر ہماری قائم کردہ حدود کو پھلانگ کر پرے چلے جاؤ گے تو اس کے نتیجہ
میں تمہاری سر بلندی کے سامان پیدا نہیں ہوں گے تمہیں عزت نہیں ملے گی تمہارا رتبہ اللہ تعالیٰ کی
نگاہ میں بھی اور بندوں کی نگاہ میں بھی بڑھے گا نہیں بلکہ گھٹ جائے گا کیونکہ تم نے اللہ تعالیٰ کی انگلی
کو چھوڑ کر اپنے نفس پر بھروسہ رکھا فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمُ مُعْرِضُونَ۔مگر انسان جب بہکتا ہے تو اس
کی عجیب حالت ہوتی ہے خدا اپنا ہاتھ آگے کرتا ہے اور کہتا ہے اس ہاتھ کو پکڑ اور میری گود میں
آبیٹھ اور وہ کہتا ہے نہیں میں تو اپنی مرضی چلاؤں گا اگر میری مرضی ہوگی تو تیری حدود کو توڑوں گا
اور اس طرح وہ اس مقامِ عزبات اور اس مقامِ احترام سے گر جاتا ہے جو اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے
مقدر
کیا ہے۔اس آیت میں ہمیں اس بات کی طرف بھی متوجہ کیا گیا ہے کہ ہم حدود کی نگرانی کے لئے
محافظ کھڑے کریں تا کہ خدا کی مخلوق کو خدا کی ناراضگی اور خدا کے قہر کے جہنم سے بچانے کی کوشش
کر سکیں۔اللہ تعالیٰ کی حدود پر کھڑے ہونے والے مجاہدوں میں وقف عارضی کے مجاہدین بھی ہیں
سالِ رواں میں اس وقت تک ( تین مہینوں میں) ایک ہزار سے زائد وفود باہر جاچکے ہیں گو بعض

خطبات ناصر جلد دوم
۸۰۵
خطبه جمعه ۱۵ /اگست ۱۹۶۹ء
وفودا اپنی جائز مجبوریوں کی وجہ سے اپنی مقررہ جگہوں پر پہنچتے نہیں لیکن بہر حال اتنے وفود یہاں
سے منظم کئے گئے اور ان کو باہر بھجوایا گیا حسابی لحاظ سے میرا سات ہزار کا مطالبہ پورا ہو جاتا ہے
بشرطیکہ ہر سہ ماہی میں اتنے ہی وفود منظم کئے جائیں لیکن سہ ماہی سہ ماہی میں بڑا فرق ہے مثلاً
ایک فرق تو یہی ہے کہ بعض سہ ماہیوں میں کالج اور سکول کے طلبا وقف عارضی میں باہر جا سکتے
ہیں کیونکہ انہیں چھٹیاں ہوتی ہیں لیکن بعض سہ ماہیاں ایسی آتی ہیں جن میں کالج اور سکول کے
طلبا باہر نہیں جاسکتے پھر بعض سہ ماہیوں میں زمیندار لوگ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ حدود کی حفاظت
کے لئے باہر نکل سکتے ہیں اور بعض ایسے زمانے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے دنیوی کاموں میں لگے
رہتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ہر احمدی دنیاوی کام بھی خدا تعالیٰ ہی کے لئے کرتا ہے۔بہر حال وہ
د نیوی کا موں میں خدا کی راہ میں چندہ دینے کی نیت سے یا اپنے بچوں
کی تعلیم و تربیت کے خیال
سے محنت کر رہے ہوتے ہیں وہ انہیں چھوڑ نہیں سکتے۔یہ طبقہ اس زمانہ میں وقف عارضی کے لئے
نہیں آسکتا یہ سہ ماہی جو گزر چکی ہے ایسی تھی جس میں طالب علم وقف عارضی کی غرض سے باہر جا
سکتے تھے اور میرے خیال میں بہت سے طالب علم گئے ہوں گے۔آئندہ سہ ماہیوں میں ایسے
نوجوان جو کالج اور سکول میں پڑھنے والے ہیں کم ملیں گے لیکن کم از کم اس تعداد کو جو گزشتہ
سہ ماہی میں وقف عارضی میں جا چکی ہے پورا کرنا ہمارے لئے ضروری ہے گو یہ تعداد بھی ہماری
ضرورت کے لحاظ سے کم ہے لیکن ابھی ابتدا ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو توفیق دے گا اور وہ اور ترقی
کرے گی۔انشاء اللہ۔غرض جماعت کے عام عہدہ دار اور مربی صاحبان وقف عارضی کی طرف زیادہ توجہ دیں
میں جب مربیوں کی رپورٹیں دیکھتا ہوں ان کے کام کا جائزہ لیتا ہوں وہ مجھے ملتے ہیں یا ان کے
حق میں بعض تعریفی کلمات آتے ہیں یا ان کے خلاف شکایات مجھے پہنچتی ہیں تو میرے ذہن میں
ایک مجموعی تاثر قائم ہوتا ہے اور بہت سے مربیوں کے متعلق میرے ذہن میں یہ تاثر پیدا ہوتا ہے
کہ ان خوش بختوں نے اپنے مقام کو پہچانا نہیں اور جو خوش بختی ان کے مقدر میں
لکھی جاسکتی تھی اس

خطبات ناصر جلد دوم
۸۰۶
خطبه جمعه ۱۵ راگست ۱۹۶۹ء
پر وہ اپنے ہاتھ سے چرخیاں ڈال رہے ہیں مرتی کو ایک نمونہ بن کر دنیا کے سامنے آنا چاہیے اور
وہ نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ ہے مگر وہ اس کی طرف توجہ نہیں کرتے اور اس کا نتیجہ یہ
ہے کہ گو حقیقتا جتنے مربی ہمارے پاس ہیں وہ تعداد کے لحاظ سے بہت کم ہیں لیکن ان کی تعداد
کے لحاظ سے بھی ایک چوتھائی کام ہو رہا ہے اور تین چوتھائی کام ان کی غفلتوں کے نتیجہ میں نہیں ہوتا
وہ گھر بیٹھے رہتے ہیں اور اپنے کام کی طرف توجہ نہیں کرتے ان کے اندر قربانی کی روح ، جوش اور
جنون کی کیفیت نہیں مجھے یہ دیکھ کر بڑا رنج ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے اپنی رحمتوں کے
اس قدر وسیع دروازے کھولے تھے مگر وہ ان کی طرف پشت کر کے کھڑے ہو گئے ہیں اور اس
طرف قدم بڑھانے کا نام نہیں لیتے ان کو دعا کرنی چاہیے اور میں تو دعا کرتا رہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
ان کی کمزوریوں کو دور کرے اور ان کی بصیرت اور بصارت کو تیز کرے اور ان کے دل میں اس
محبت کے شعلہ میں اور بھی شدت پیدا کرے جو ایک مربی کے دل میں اپنے رب کریم ورحیم کے
لئے ہونی چاہیے۔پس مربیوں کو بھی چاہیے اور عام عہدیداروں کو بھی چاہیے بلکہ ہر احمدی کو چاہیے کہ وہ اپنے
نفس
کو بھی اور اپنے بھائی کو بھی یہ تلقین کرے کہ وہ وقف عارضی میں شامل ہو۔اس میں شک نہیں
کہ یہ ایک قربانی کی راہ ہے اور یہ راہ تنگ ہے لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ قربانی کی راہوں پر
چلے بغیر ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ان کو
نباہنے کی توفیق عطا کرے۔آمین
روزنامه الفضل ربوه ۲۷ /اگست ۱۹۶۹ ء صفحه ۳ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی