اُسوہ حسنہ کی روشنی میں ہمیں ہر مقام کے انسان کا احترام کرنا چاہئے
خطبات ناصر جلد دوم
۸۰۷
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ء
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور اسوۂ حسنہ
کی روشنی میں ہمیں ہر مقام کے انسان
کا احترام کرنا چاہیے
فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ء بمقام احمد یہ ہال۔کراچی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الهُكُمُ الهُ وَاحِدٌ ۚ فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ
فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا - (الكهف : ١١١)
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الهُكُمُ الهُ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ
وَاسْتَغْفِرُوهُ وَوَيْلٌ لِلْمُشْرِكِينَ۔( حم السجدة : - )
اس کے بعد فرمایا:۔انبیاء علیہم السلام ہر قوم اور ہر زمانہ میں مبعوث ہوتے رہے ہیں لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی بعثت سے قبل بنی نوع انسان کو انسانی شرف اور عزت اور مرتبہ کا علم نہیں دیا گیا تھا کیونکہ ابھی
وہ اپنی جسمانی اور روحانی ارتقا کے دور میں اس مقام پر نہیں پہنچے تھے جہاں وہ اس بات کو سمجھ
سکتے کہ انسان اشرف المخلوقات کی حیثیت میں پیدا کیا گیا ہے اور مقصدِ حیات بشریت ہی کے
ساتھ وابستہ ہے۔اس لئے پہلی کتب کی تعلیموں کا تعلق صرف ان اقوام کے ساتھ نظر آئے گا جن
خطبات ناصر جلد دوم
۸۰۸
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ء
کی طرف مختلف انبیاء مختلف زمانوں میں مبعوث ہوتے رہے اور پہلی کتب کی یہ تعلیمیں صرف
اخلاقی اور روحانی تربیت ہی کے لحاظ سے نہیں بلکہ دنیوی تعلقات کے لحاظ سے بھی انسان ، انسان
میں فرق کرتی ہیں۔اس میں شک نہیں کہ ہندوستان کے انبیاء کی تعلیمات میں بہت سی تحریف اور
تبدیلی واقع ہو چکی ہے لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ یہ تعلیمات انسانی مقام اس کے شرف اور
مرتبہ کو قائم کرنے والی نہیں ہیں۔یہی حال بنی اسرائیل کے انبیاء کا ہے ایک زمانہ میں وہ بڑی مظلوم قوم تھی۔ان کی قومی
عزت خطرہ میں تھی۔تب اللہ تعالیٰ نے اُن
کو انتقام کی تعلیم دی اُن میں عزت نفس پیدا کی۔پھر گو
وہ اس پر قائم نہ رہ سکی اور دوسری Extreems ( انتہا) پر چلی گئی تاہم ان انبیاء علیہم السلام کی
بعثت کی یہ غرض نہیں تھی کہ وہ اس بات کا بھی اعلان کریں کہ بنی نوع انسان اشرف المخلوقات ہیں
اور آپس میں سب برابر ہیں لیکن چونکہ ایک خاص وجہ سے اور ایک خاص مقصد کے پیش نظر جس کا
ذکر میں ابھی کروں گا انسانی شرف کو قائم کرنا تھا اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ
اعلان کیا گیا کہ تمام انسان برابر ہیں اور ہمیں ایک ایسی تعلیم دی گئی جس میں انسانی شرف اور مرتبہ
کو وضاحت سے بیان کر دیا گیا اور یہ تعلیم صرف عرب کے رہنے والوں کو مخاطب کر کے نہیں دی
گئی۔تمام عالمین کے انسان اس تعلیم کے مخاطب ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انسانی مرتبہ کو سمجھانے کے لئے فرمایا۔وَمِنْ آيَتِهِ أَنْ خَلَقَكُم مِّنْ
تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا اَنْتُمْ بَشَر تَنْتَشِرُونَ۔(الروم : ۲۱) اللہ تعالیٰ کی زبر دست نشانیوں اور اس کی
قدرتوں کے حیرت انگیز نظاروں میں سے ایک نظارہ یہ ہے کہ اُس نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا
ہے ہماری اس زمین کی ہر چیز مٹی سے پیدا ہوئی ہے مٹی کے اجزا اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ایک
خاص محسوس و مشهود شکل اختیار کر لیتے ہیں مثلاً پھلوں میں سے آم یا انگور وغیرہ ہیں۔اناجوں میں
سے گندم یا جو، مکی یا باجرہ ہیں۔لحمیات میں سے پرندوں کا گوشت ہے، چوپایوں کا گوشت ہے
اور مچھلیوں کا گوشت ہے اسی طرح کی اور بھی بے شمار مختلف چیزیں ہیں مگر دنیا کی ہر چیز اللہ تعالیٰ
کے حکم سے مٹی سے پیدا ہوئی ہے۔
خطبات ناصر جلد دوم
1+9
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ ء
اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں فرمایا ہے کہ اے انسان! ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور
تمہارے وجود میں مٹی کی خلق احسنِ تقویم کو پہنچی ہے مٹی کی خلق جو موزوں ترین اور بہترین شکل
اختیار کر سکتی تھی وہ تمہارے وجود میں کمال کو پہنچ گئی ہے۔سورۃ تین میں اسی طرف اشارہ کیا گیا
ہے۔غرض انسان کو احسنِ تقویم میں پیدا کیا ہے اور احسنِ تقویم کی شکل میں انسان بطور بشر کے
ہے پھر تنتشرُون کہہ کر اس طرف اشارہ فرمایا کہ تم نے اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ اشیاء کی تسخیر کے
لئے دنیا میں پھیلنا شروع کیا۔پہلے تم نے اپنے ماحول کی چیزوں سے فائدہ اُٹھا یا پھر چونکہ تمہاری
فطرت میں یہ جذبہ رکھ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماحول یعنی اپنے ملک کی چیزوں سے تسلی نہیں پاتی
اور انسان سمجھتا ہے کہ ساری دنیا کی چیزیں اس کے لئے پیدا کی گئی ہیں اس لئے وہ ساری دنیا میں
پھرنے کے لئے نکل کھڑا ہوا اور دنیا کی ہر چیز کو اس نے اپنے کام پر لگایا اور اپنے فائدہ کے لئے
اُسے استعمال کیا۔دراصل بشر اس مٹی کی تخلیق کی انتہا اور روحانی تخلیق کی ابتدا ہے اور یہ وہ مقام ہے جہاں
سے سیر روحانی شروع ہوتی ہے۔پھر آگے جتنی جتنی کسی میں ہمت ہوتی ہے وہ اس کے مطابق
روحانی رفعتوں کو حاصل کرتا چلا جاتا ہے البتہ بشریت سے پہلے روحانی رفعتوں کے حصول کا سوال
پیدا ہی نہیں ہوتا۔بشریت کے شرف سے مشرف ہونے کے بعد ہی انسانی مخلوق اللہ تعالیٰ کا قرب
اور لبقا کا مقام حاصل کر سکتی ہے۔پس بشریت کے مقام سے سیر روحانی کا آغاز ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس کا
نام احسنِ تقویم رکھا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ان دو آیات میں جن کی میں نے
ابھی تلاوت کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اے رسول ! تم دنیا میں اعلان
کر دو اور اس عظیم الشان اعلان پر مشتمل ان آیات (إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ ) کو بشریت کے کمال
کے ذکر سے شروع کر کے آگے سیر روحانی پر ختم کیا۔اب ایک ایسے فرد واحد نے خدائی حکم کے
ماتحت یہ اعلان کیا کہ میں تم جیسا ہی بشر ہوں۔وہ خدا تعالیٰ کے قریب تر ہوا جیسا کہ خود قرآن کریم
کی یہ آیہ کریمہ ہے فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ او ادنی - (النجم :۱۰) اس حقیقت کی مظہر ہے اور اس
خطبات ناصر جلد دوم
۸۱۰
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ ء
سے زیادہ قرب کسی اور فر د بشر کے لئے حاصل کرنا تو کیا اس جتنا بھی حصول ممکن نہیں چنانچہ آپ کی
علو شان پر وہ حدیث قدسی بھی روشنی ڈالتی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفُلَاكَ
یعنی اے رسول ! اگر تیرا وجود پیدا نہ کرنا ہوتا ، اگر تجھے دنیا کے لئے نمونہ نہ بنانا ہوتا تو میں مخلوق ہی
پیدا نہ کرتا۔پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ اعلان کروایا کہ میں بھی تمہارے
جیسا بشر ہوں تمہارے جیسا انسان ہوں ، جہاں تک انسانی عزت ، شرف اور مرتبہ کا سوال ہے مجھ
میں اور تم میں کوئی فرق نہیں کیونکہ جس طرح میں احسنِ تقویم یعنی بشریت کے لحاظ سے مٹی کا
ایک پتلا ہوں اسی طرح تم بھی مٹی کے پتلے ہو، جس طرح میں اشرف المخلوقات کا ایک فرد ہوں
اسی طرح تم بھی اشرف المخلوقات کے فرد ہو جس طرح میں سیر روحانی میں بلند سے بلند درجات
پاسکتا ہوں اسی طرح تم بھی بلند سے بلند در جے حاصل کر سکتے ہو اور یہ کہہ کر ایک طرف دنیا میں
انسانی عزت اور شرف کو قائم کیا اور دوسری طرف ہر فرد بشر کو اس طرف بھی متوجہ کیا کہ آخر میں بھی
تمہاری طرح ایک بشر ہوں۔اگر مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلند سے بلند مقام حاصل ہوسکتا ہے تو
تمہیں بھی بلند درجہ کیوں نہیں حاصل ہو سکتا۔تم بھی خدا کی راہ میں مخلصانہ کوششیں کرو، سچی
قربانیاں دو حقیقی مجاہدہ اختیار کرو، جذ بہ فدائیت اور عاشقانہ ایثار کے نمونے پیش کرو خدا تعالیٰ تم
سے بھی پیار کرنے لگ جائے گا ، تم بھی اپنی اپنی استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی محبت اور رضا کو
حاصل کر لو گے۔اب اگر جیسا کہ اعلان کیا گیا ہے اشرف المخلوقات کا فرد ہونے کے لحاظ سے ہر انسان کا
مقام اتنا بلند ہے تو ظاہر ہے کہ ہم پر کس قدر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔آج دنیا ایک
دوسرے کی عزت اور ایک دوسرے کا احترام کرنے کا سبق بھول چکی ہے۔جو شخص امیر بن جاتا
ہے جس کو اللہ تعالیٰ کچھ مال دے دیتا ہے ( جو دراصل اس کے امتحان کے لئے ہوتا ہے ) تو وہ
سمجھنے لگ جاتا ہے کہ میرا رب میری کچھ خوبیاں دیکھ کر مجبور ہو گیا تھا کہ مجھے مال عطا کرے اور
دنیوی نعمتوں سے نوازے وہ یہ نہیں سمجھتا کہ مال دے کر دراصل میرا امتحان لیا جا رہا ہے بلکہ وہ یہ
سمجھتا ہے کہ میرا مال و دولت میری عزت و احترام کی نشانی ہے اس لئے اپنے سے کم تر آدمی کو حقیر
خطبات ناصر جلد دوم
All
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ ء
قرار دینے لگ جاتا ہے، اس کے ساتھ محبت اور حسن سلوک سے پیش نہیں آتا۔اس کی عزت واحترام
نہیں کرتا اگر وہ کسی وقت اس کے گھر میں آجائے تو اسے دھکے دے کر باہر نکال دیتا ہے
اور اگر کبھی اس سے بات بھی کرے گا تو اس حال میں کہ ماتھے پر تیوری چڑھانے اور آنکھوں
میں عنیض وغضب کے آثار نمودار ہوں گے مگر یہ امیر شخص اس حقیقت کو فراموش کر دیتا ہے کہ
بحیثیت بشر ہونے کے جو مقام اس کا ہے وہی مقام اس غریب آدمی کا بھی ہے جو اس کو ملنے آیا
ہے۔وہ یہ بھول رہا ہوتا ہے کہ اسلام تو انسانی عزت اور اس کے شرف کو قائم کرنے کا حکم دیتا
ہے
اور فرماتا ہے کہ یہیں سے دراصل سیر روحانی کی ابتدا ہوتی ہے اور انسان اپنے مقصدِ حیات کو
پالیتا ہے اور سیر روحانی کی ابتدا صرف انسان سے ہو سکتی ہے ، گدھے یا گھوڑے سے نہیں ہوسکتی ،
گیدڑ یا چمگادڑ سے نہیں ہو سکتی ، بھیڑیے یا سور سے نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ تو بوجہ خادم انسان
ہونے کے خادمانہ طاقتیں لے کر اس دنیا میں پیدا ہوئے ہیں اور خادمانہ زندگی گزارنا ہی اُن کا
مقصد حیات ہے۔ہر چیز انسان کی خدمت کے لئے مسخر کی گئی ہے آگے یہ انسان کی اپنی سمجھ اور
استعداد پر منحصر ہے کہ وہ ان سے کہاں تک فائدہ اُٹھا تا ہے لیکن ان کی پیدائش کا مقصد صرف یہ
ہے کہ انسان کی خدمت کریں اور یہ اللہ تعالیٰ کا انسان پر اتنا بڑا احسان ہے کہ اس سے بڑھ کر
احسان ہمارے تصور اور گمان میں بھی نہیں آسکتا۔اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو نہ صرف انسان کی خدمت
پر مامور کیا ہے بلکہ انسان کو ان پر شرف اور رتبہ بھی بخشا۔انسان کے وسیع تر اختیارات سے ان کو
نیچے رکھا۔ان کی فطرت کو یہ اختیار نہیں دیا کہ چاہیں تو وہ انسان کی خدمت کریں اور چاہیں تو نہ
کریں ورنہ تو ہماری شیروں سے بھی لڑائی ہوتی گیدڑوں سے بھی لڑائی ہوتی۔بچھوؤں سے بھی
لڑائی ہوتی آپس میں رقابت کی جنگ شروع ہو جاتی لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا انسان پر بہت بڑا
احسان ہے کہ اس نے اپنے فضل سے ہر ایک چیز کو انسان کا خادم بنادیا اور اُسے یہ کہا کہ میں تجھے جو
بھی حکم دوں گا تیری فطرت اس کو قبول کرے گی اور اس سے باہر نکلنے کی طاقت نہیں رکھے گی۔جیسا
کہ میں نے بتایا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی قرآن کریم کی اس آیہ کریمہ يَفْعَلُونَ
مَا يُؤْمَرُونَ (التحریم:۷ ) ( یعنی فرشتوں
کو اللہ تعالیٰ جو بھی حکم دیتا ہے وہ اس کے پابند ہوتے ہیں
خطبات ناصر جلد دوم
۸۱۲
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ ء
اس حکم سے باہر نہیں نکل سکتے ) کی رو سے یہی تفسیر کی ہے کہ فرشتوں کی اس تعریف کے مطابق تو
پھر مخلوق کا ہر ذرہ فرشتہ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ قدرت ہی نہیں دی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کو
اپنی مرضی سے ٹال سکیں۔اس کے نتیجہ میں وہ قہر خداوندی کو قبول کرنے کے لئے تیار ہی نہیں
ہوتے۔انسان بسا اوقات تیار ہو جاتا ہے مگر یہ چیزیں تیار نہیں ہوتیں۔پس اللہ تعالیٰ کا ہم پر یہ
بڑا ہی احسان ہے کہ جس چیز کو اس نے ہماری خدمت پر لگایا ہے اس کو یہ اجازت ہی نہیں دی کہ
وہ رستہ تڑوا کر بھاگ جائے اور ہماری خدمت کرنے سے انکار کر دے۔الغرض ساری چیزیں
اپنے اپنے کام پر لگی ہوئی ہیں۔انسان کو بشریت کے مقام پر لا کھڑا کیا اور فرمایا اے بنی نوع انسان !
اس مٹی سے پیدائش کی جو بہترین شکل بن سکتی تھی وہ شکل میں نے تمہیں عطا کر دی ہے۔احسن تقویم
میں میں نے تمہیں پیدا کر دیا ہے۔تمہیں اشرف المخلوقات بنا دیا ہے دنیا کی ہر چیز تمہاری خدمت
پر لگا دی ہے۔اب تمہاری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کے خادم اور اس کے بندے بن
جاؤ تمہارا کام اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنا نہیں ہے تمہارا کام مخلوق کے آگے سر جھکانا اور اُن
سے مانگنا بھی نہیں ہے نہ ہی تمہارا یہ کام ہے کہ تم بعض کو بعض پر ترجیح دو۔تم اشرف المخلوقات ہو تم
میں سے ہر ایک کی عزت اور شرف اور مرتبہ بحیثیت انسان ایک دوسرے کے برابر ہے یہاں تک
که افضل البشر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اللہ تعالیٰ کے قول کے مطابق بتقاضائے بشریت
دوسرے انسانوں ہی کی طرح تھے۔در حقیقت یہ ایک عظیم اعلان ہے۔جب ہم اس کے متعلق سوچتے ہیں تو حیران ہو جاتے
ہیں۔اس قدر عظیم اعلان بنی نوع انسان کے سامنے کیا گیا ہے جس کی عظمت کو وہی سمجھ سکتا ہے جو
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو سمجھتا ہو اور اس حقیقت سے آگاہ ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
انسان ہوتے ہوئے بشریت کے مقام سے سیر روحانی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے قریب ہو گئے
اور ایسا عظیم قرب حاصل کیا کہ اس سے زیادہ قرب تصور میں بھی نہیں آسکتا۔نہ کسی ماں جائے نے
کبھی اتنا قرب حاصل کیا اور نہ ہی آئندہ کر سکتا ہے تاہم آپ کی زبان مبارک سے یہ کہلوایا گیا کہ
بشر ہونے کی حیثیت میں مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں۔انسانی شرف اور اس کے احترام کے لئے
خطبات ناصر جلد دوم
۸۱۳
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ ء
اس سے بڑھ کر عظیم اعلان اور کیا ہوسکتا تھا آپ نے بنی نوع انسان سے فرمایا کہ جب ہر فرد بشر
بطور بشر میرے جیسا ہے تو دو چیزیں لازم آتی ہیں یعنی اس سے آگے پھر دو نتیجے نکلتے ہیں۔ایک یہ
کہ ہر فرد بشر کی عزت و احترام لازمی ہے۔اگر کوئی کسی کی بے عزتی کرے گا یا کسی کو بنظر حقارت
دیکھے گا تو یہ ایسا ہی ہو گا جیسے کہ تم نے میری بے عزتی کی اور مجھے حقارت کی نظر سے دیکھا کیونکہ
میرا مقام شرف بطور بشر کے اس سے بڑھ کر نہیں ہے تم نے کسی کی بے عزتی کی تو گویا میری بے عزتی
کی۔اس واسطے یہ بات یا درکھنا کہ کسی بھی شخص کی بے عزتی نہیں کرنی۔کسی کو بھی حقارت کی نظر
سے نہیں دیکھنا ہر ایک کی عزت و احترام کرنا ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ لوگوں میں ایسی گندی عادت
پڑ گئی ہے کہ بات بات میں ایک دوسرے کو طعنے دیتے ہیں ایک دوسرے کو حقارت کی نظر سے
دیکھتے ہیں اور اپنے آپ کو کچھ کا کچھ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔یہ نہیں سوچتے کہ اُن کا ہر ایسا فعل
در اصل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کھڑا ہونے کے مترادف ہے اللہ تعالیٰ کے غضب کو
بھڑ کانے والا ہے۔آج دنیا پیار کی بھوکی ہے عزت و احترام کی متلاشی ہے آج دنیا میں ہمیں جو
بے چینی نظر آ رہی ہے اس کی بہت سی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ انسان کو بطور
بنی نوع انسان کے اشرف المخلوقات نہیں سمجھا گیا حالانکہ سارے انسان ایک ہی طرح کے ہیں
اور اشرف المخلوقات کے شرف سے مشرف ہیں بحیثیت بشر کوئی بھی کسی دوسرے سے بزرگ و برتر
نہیں۔اس لئے ہر مسلمان کو دوسرے کی عزت و احترام کرنا چاہیے۔اگر وہ دوسرے کی عزت و احترام
نہیں کرتا تو وہ دراصل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و احترم نہیں کرتا یہ بڑا خطرناک مقام ہے۔ہر آدمی کو سمجھایا جائے تو وہ سمجھ سکتا ہے چہ جائیکہ ایک احمدی جو بدرجہ اولیٰ اس حقیقت کو سمجھ سکتا ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جن کی خاطر یہ کارخانہ عالم وجود میں آیا تھا بشر ہونے کے لحاظ سے
آپ کی عزت و احترام کی طرح ہر انسان کی عزت و احترام واجب ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے
انسانی عزت و احترام کے قیام کا یہ ایک زبر دست اعلان ہے۔آج دنیا اس کی متقاضی ہے۔غیر تو
غیر ہیں خود ہم مسلمانوں میں بھی اس طرف توجہ نہیں رہی۔ہم نے غریب کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے
ہم نے لاوارث کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے ہم نے یتیم کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے ہم نے کم علم یا
خطبات ناصر جلد دوم
۸۱۴
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ ء
آن پڑھ کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے اس کے برعکس دولت مند کی عزت کرنی شروع کر دی گئی ہے
ہم مسلمان و جاہت اور دبدبہ سے مرعوب ہونے لگے حالانکہ خدا تعالیٰ نے تو یہ فرمایا تھا کہ امیر وغریب
بحیثیت انسان ہونے کے سب برابر ہیں۔بشر ہونے کے اعتبار سے ایک سیاسی اقتدار کے مالک
شخص اور ایک کم مایہ ، غریب لاچار اور ان پڑھ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور یہ آپس میں
برابر ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے دنیا اس تعلیم کو بھول چکی ہے۔انسانی فطرت اس کی بھوکی ہے۔افریقہ کے رہنے والے کئی سو سال سے مختلف نعروں کے درمیان محرومی اور بے عزتی کی زندگی
گزارتے چلے آ رہے تھے۔ہمارے مبلغ وہاں گئے اُنہوں نے اسلام کی تبلیغ کی ، اسلامی
مساوات سے روشناس کرایا تو وہ حیران ہو گئے اور سوچنے لگے کہ کیا ہم بھی اتنے ہی معزز ہیں جتنے
یہ باہر سے آنے والے لوگ معزز ہیں کیونکہ دوسرے مشنریز (Missionaries) نے ان کو یہ
احساس ہی نہیں دلایا تھا کہ بحیثیت انسان ہونے کے وہ بھی شرف اور مرتبہ رکھتے ہیں اور عزت و احترام
کے مستحق ہیں۔اُن کے سامنے جب یہ تعلیم پیش کی گئی اور جب اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی زبان مبارک سے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان سنا کہ انما أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ یعنی محمدصلی اللہ علیہ وسلم جو
سب زمانوں اور مکانوں کے لئے مبعوث ہوئے تھے جن کی عزت اربوں ارب لوگوں نے کی اور
ہوتی چلی جائے گی جن کے لئے فدائیت کے بے نظیر نمونے پیش کئے گئے۔آپ نے یہ فرمایا ہے کہ
میں بلحاظ بشر ہونے کے تمہاری طرح ایک بشر ہوں۔چنانچہ اتنے بڑے اور عظیم الشان انسان کی
زبان مبارک سے رنگ ونسل
کی تفریق کو یکسر مٹادینے کی اس تعلیم سے وہ بے حد متاثر ہوتے ہیں اور
اس محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ان کے دلوں میں عزت و احترام کا بے پناہ جذبہ
پیدا ہو جاتا ہے۔چنانچہ اسلامی تعلیمات کی تبلیغ ہی کا یہ نتیجہ ہے کہ اب وہ ہمارے مبلغوں سے گلے
ملتے ہیں اور ان سے پیار و محبت کرنے لگے ہیں۔غرض اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ میں اللہ تعالیٰ نے
جن ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی ہے ان کی طرف متوجہ ہونا ہر ایک احمدی کے لئے از بس
ضروری ہے۔
خطبات ناصر جلد دوم
۸۱۵
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ ء
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اعلان کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اگر آپ ہمارے جیسے ایک
انسان ہوکر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے سیر روحانی میں بلند ترین مراتب حاصل کر سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ
کے افضال کا مورد بن سکتے ہیں تو اے انسان! تمہارے دل میں مایوسی کیوں پیدا ہوتی ہے۔تمہارے لئے بھی قرب الہی کے دروازے کھلے ہیں تم بھی سیر روحانی میں اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی
روشنی میں اپنی اپنی استعداد کے مطابق انتہائی قربانیوں کے نتیجہ میں بلند تر روحانی مقام حاصل کر
سکتے ہو۔چنانچہ فرما یا مَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا اس سے پہلے فرمایا تھا کہ میں
بھی تمہاری طرح ایک بشر ہوں اور بشر ہونے کے لحاظ سے میری عزت بھی اتنی ہی ہے جتنی تمہاری
عزت ہے اور اس سے ہمیں یہ سبق دینا مقصود ہے کہ دنیاوی تفاوت عزت و احترام یا ذلت اور
حقارت کا باعث نہیں بننا چاہیے۔اسلام میں ان معنوں میں عزت یا ذلت کا کوئی تصور موجود ہی
نہیں ہے
کہیں یہ بھی نہیں کہا گیا کہ جو زیادہ مالدار ہے وہ زیادہ باعزت ہے۔کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا
جو زیادہ چرب زبان ہے وہ زیادہ عزت والا ہے کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ جس کی تقریر لاکھوں کے
مجمع کو مسحور کرتی چلی جاتی ہے اور وہ ایک دنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتا ہے ( دنیوی لحاظ سے کئی
ایسے چرب زبان لوگ پیدا ہوئے ہیں) وہ زیادہ معزز ہے اور اسی طرح کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا
ہے کہ جس کو کم دولت ملی ہے یا سرے سے ملی ہی نہیں وہ ذلیل اور قابلِ حقارت ہے کہیں بھی یہ نہیں
کہا گیا ہے کہ جو شخص اپنے ماحول میں کسی وجہ سے تعلیم نہیں حاصل کر سکا وہ ذلیل اور حقیر ہے۔کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ ایک شخص جو دنیوی علوم میں کمال حاصل کر لیتا ہے خدائے تعالیٰ کی نگاہ
میں اس کی زیادہ عزت و احترام ہے۔احسنِ تقویم یعنی بشریت کے مقام سے پہلے پہلے اللہ تعالیٰ
نے کہیں بھی کسی انسان کو کسی دنیوی وجہ سے معزز یا ذلیل قرار نہیں دیا۔چنانچہ ان لوگوں کو تنبیہ کی
گئی ہے جن کا یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ ہمارے اموال ہمیں معزز و محترم بناتے ہیں اور جو رہی
اكْرَمَن (الفجر :۱۲) کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن جب بشریت یعنی احسنِ تقویم کے مقام سے انسان
سیر روحانی میں بلند سے بلند ہونے لگتا ہے تو اس وقت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب تم میں سے بعض
بعض پر اعزاز و اکرام پانے میں سبقت لے جائیں گے اور بعض اپنی بدعملیوں کی وجہ سے معزز
خطبات ناصر جلد دوم
۸۱۶
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ء
نہیں رہیں گے۔غرض احسنِ تقویم یعنی بشریت کا مقام انسانی عزت یا ذلت کا نقطۂ آغاز ہے۔بنی نوع انسان نے إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَنْقَكُمُ (الحجرات : ۱۴) کے ان الہی الفاظ
میں کہ جو زیادہ متقی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں زیادہ معزز ہے پہلی دفعہ بشریت کے مقام سے
بلندی کی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے یہ سنا کہ اب تم میں سے بعض معز ز ٹھہریں گے اور بعض
ذلیل اور بعض بعض سے زیادہ معزز ہوں گے اور بعض بعض سے نسبتا کم۔ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا
کہ سیر روحانی سے بلند ہونے کا مرحلہ تم طے نہیں کر سکتے جب تک تم ہماری ہدایت پر عمل نہ کرو اور
قرآن کریم نے بنیادی طور پر ہمیں یہ ہدایت دی کہ سیر روحانی میں بلند یوں کو وہی لوگ حاصل کر
سکیں گے جو اعمالِ صالحہ بجالائیں گے یعنی ایک تو یہ کہ ان کے اعمال میں کوئی فساد نہیں ہوگا اور
دوسرے یہ کہ ان کے اعمال وقت اور موقع محل کے مطابق ہوں گے اور تیسرے یہ کہ ان کے
اعمال خالصہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہوں گے۔پس وہ عمل جو فساد سے خالی ہو ( اور فساد کی آگے لمبی تفصیل خود قرآن کریم نے بیان کی ہے
میں اس وقت اس کی تفصیل میں نہیں جا سکتا ) اور پھر وہ موقع محل کے مطابق بھی ہو اور ایسا ہو کہ
جس کو اختیار کر کے یہ کہا جا سکے کہ یہ وہ شخص ہے جو اس گروہ میں شامل ہو گیا جس کے متعلق آتا ہے
وَهُدُوا إِلَى صِرَاطِ الْحَمِيدِ (الحج : ۲۵) صراط حمید اس راہ کو کہتے ہیں کہ وہ جس منزل تک انسان
کو پہنچائے وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں قابل تعریف ہو۔یعنی اللہ تعالیٰ بھی اس کی تعریف کرنے لگے
اور انسان
کو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو جائے پس جن اعمال میں یہ تین خصوصیتیں پائی جائیں گی وہ
اعمالِ صالحہ کہلائیں گے اور ان اعمالِ صالحہ کے بجالانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اگر تم اعمال صالحہ بجالانے میں کامیاب ہو گئے تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں معزب زبن جاؤ گے اور
اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس کی نگاہ میں ذلیل ہو جاؤ گے۔چنانچہ اس مضمون کو اللہ تعالیٰ نے ان دو
آیات (جن کی میں نے شروع میں تلاوت کی تھی) کے علاوہ اور بھی کئی جگہ بار بار دہرایا ہے یہ
بتانے کے لئے کہ توحید خالص کو قائم کرنا بڑا ہی ضروری ہے۔سورہ کہف کی آیہ کریمہ کو تو حید خالص کے
ذکر سے شروع کیا اور اس کے آخر میں یہ فرمایا ہے کہ شرک سے پر ہیز کرو۔سورہ حم سجدہ کی آیہ کریمہ
خطبات ناصر جلد دوم
MIZ
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ ء
میں جہاں یہ اعلان فرما یا إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم وہاں شروع میں یہ فرما یا کہ اب تو حید خالص تمہیں
بشر کے مقام سے اُٹھا کر قرب الہی کے اعلیٰ مقام تک پہنچا سکتی ہے کیونکہ تو حید خالص پر عمل قائم
ہونا وحی الہی یعنی اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے بغیر ممکن ہی نہیں اس لئے فرما یا أَنَّمَا الهُكُمْ الهُ وَاحِدٌ
فرما یا وحی کے ذریعہ سکھایا ہے کہ تم روحانی رفعتوں کو کن ہدایات پر عمل کر کے حاصل کر سکتے ہو۔جیسا کہ میں نے ابھی تشریح کی ہے پہلے یہ فرمایا تھا کہ اعمال صالحہ بجالا نا۔دوسری جگہ فرمایا
کہ خالی اعمال صالحہ بجالانے کافی نہیں بلکہ استقلال اور استقامت سے اعمال صالحہ بجالانا
ضروری ہے۔یہ نہیں کہ رمضان کے پہلے پندرہ دن روزے رکھ لئے اور دو دو گھنٹے تک نماز تراویح
پڑھنے میں لگے رہے لیکن اگلے پندرہ دن تاش کھیلنے میں گزار دیئے۔فرمایا فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ اللہ تعالیٰ
کی طرف انابت اور رجوع کی حالت میں استقلال اور استقامت پیدا کرو اور یہی کیفیت اعمالِ صالحہ کے
بجالانے میں بھی پیدا کرو۔پھر یہ فرمایا وَ اسْتَغْفِرُوہ تم اپنے زور سے ایسا کر بھی نہیں سکتے اس لئے
اللہ تعالیٰ کی مدد مانگو۔پس فرمایا اگر تم استقلال اور استقامت سے اعمالِ صالحہ پر قائم رہو گے اور
اعمالِ صالحہ کی بجا آوری میں اپنی قوت، اپنی استعداد، اپنی طاقت اور اپنی قابلیت ، اپنے تقویٰ اور
طہارت پر بھروسہ نہیں کرو گے، اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر کار بند رہتے ہوئے اس سے مدد چاہو گے
تو پھر تم اللہ تعالیٰ کا قرب اور اس کی لقا کو حاصل کر لو گے۔اس کے بعد فرمایا ہے وَيْلٌ لِلْمُشْرِكِينَ
سورہ کہف کی آیہ کریمہ کے آخر میں فرمایا تھا لا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا کسی اور کو شریک فِي الْعِبَادَة
نہیں کرنا۔یہاں یہ فرمانے کے بعد کہ اعمالِ صالحہ بجالانے میں استقلال اور استقامت سے قائم
رہنا یہ کہ تم اللہ تعالیٰ کی رضا کو زور بازو سے حاصل نہیں کر سکتے۔اگر تم یہ سمجھو کہ رضائے الہی کے
حصول کی طاقت خود تمہارے اندر موجود ہے تو تم متکبر ہو کر خدا تعالیٰ کی نگاہ سے گر جاؤ گے۔اس لئے
اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہو اور اس سے یہ دعا کرتے رہو کہ وہ تمہاری کمزوریوں کو ڈھانپ لے
اور اس نے جو طاقتیں اور قابلیتیں تمہیں عطا کی ہیں وہ انہیں اُجاگر کرے اور ان میں جلا بخشے۔اگر تم اس میں کامیاب ہو گئے تو تم نے مقصد حیات کو پالیا اگر کامیاب نہ ہوئے تو سمجھو کہ تم توحید
خالص سے بھٹک گئے۔تم نے کچھ خدا کا اور کچھ اس کے غیر کا سمجھ لیا۔تم بھی اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکے
خطبات ناصر جلد دوم
ΔΙΑ
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ ء
اور کبھی غیر اللہ کے سامنے جھکے تم نے کبھی خدا تعالیٰ پر توکل کیا اور کبھی اس کی مخلوق یعنی انسان وغیرہ
کے آگے ہاتھ پھیلا دیا۔اس صورت میں یاد رکھو وَيْلٌ لِلْمُشرکین شرک خواہ کسی قسم کا ہی کیوں نہ ہو
انسان کو اللہ تعالیٰ کے غضب اور اس کے قہر کا مورد بنا دیتا ہے تم اس سے بچتے رہو۔غرض اللہ تعالیٰ نے ان دو آیات میں ایک تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عظیم الشان
اعلان کروایا کہ میں بھی تمہارے جیسا بشر ہوں۔بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی
فرق نہیں ہے۔اگر میں بشر ہونے کے باوجود مقترب الہی بن سکتا ہوں تو تمہارے لئے بھی یہ راہ
کھلی ہے۔پس انسانی شرف اور اس کے احترام پر مشتمل اس حکیمانہ تعلیم کی موجودگی میں تم ایک لحظہ
کے لئے بھی یہ کیسے سوچ سکتے ہو کہ تمہارے اور ایک غریب بھائی، تمہارے اور ایک ان پڑھ
بھائی تمہارے اور ایک مسکین بھائی تمہارے اور ایک محروم بھائی تمہارے اور ایک سائل بھائی
کے درمیان فرق ہے جسے تم اپنی عزت اور اپنے محتاج بھائی کی ذلت پر محمول کرتے ہو حالانکہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور آپ کے اسوۂ حسنہ کی روشنی میں تمہارے ذہن میں یہ
بات ہی نہیں آنی چاہیے اور ہر انسان کی خواہ وہ اپنی زندگی میں کسی بھی ادنیٰ مقام پر تمہیں نظر کیوں
نہ آئے اس کی عزت و احترام کرنی چاہیے۔اس کی ہمدردی اور خیر خواہی کرنی چاہیے اس کو اپنے سے
کم تر اور ذلیل نہیں سمجھنا چاہیے۔اُسے بھائیوں کا سا درجہ دیتے ہوئے اپنے برابر بٹھانا چاہیے اور
اسے یہ احساس دلانا چاہیے کہ تم بھی ہماری طرح معزز ہو۔پس ہمارے معاشرہ کا غریب اور
کمزور حصہ اس حسنِ اخلاق اور اس حسن سلوک کا محتاج ہے وہ تمہارے پیار اور محبت کا بھوکا پیاسا
ہے۔تم ان کی اس بھوک اور پیاس کو مٹانے کی کوشش کرو تا کہ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول مقبول
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ان کے دل میں جاگزیں ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ کی یہ تعلیم اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اُسوہ حسنہ ہی انہیں متاثر کر سکتا ہے اسی طرح یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ دیکھو بشر
کے مقام کو ایک جیسا کر کے اس میں اونچ نیچ نہ رکھ کر اس میں پہاڑیاں اور وادیاں نہ بنا کر
خدا تعالیٰ نے تمام انسانوں کو ایک مقام پر لاکھڑا کیا ہے اس کی کوئی حکمت ہونی چاہیے، اس کی
خطبات ناصر جلد دوم
۸۱۹
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ ء
کوئی وجہ ہونی چاہیے۔خدا تعالیٰ بغیر حکمت کے تو کوئی کام نہیں کرتا اور وہ حکمت یہ ہے کہ جب مٹی
کے پتلوں نے احسن تقویم کی شکل کو اختیار کر لیا اور اس میں بلند پروازی کی طاقت رکھ دی گئی تو
فرما یا اب تم سیر روحانی شروع کرو اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو تلاش کرو۔تم عاجزانہ رنگ
میں کوشش کرتے ہوئے ، ہر وقت خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے ، اپنے آپ پر کوئی فخر نہ
کرتے ہوئے ، تکبر کی ہر لعنت سے بچتے ہوئے خدا تعالیٰ کے سامنے جبین نیاز رکھ کر اس کی مدد
طلب کرتے ہوئے ، اس سے استغفار کرتے ہوئے ہر غیر سے منہ موڑ کر صرف اللہ تعالیٰ کی طرف
رجوع کرتے ہوئے سیر روحانی کو شروع کرو اور اپنی اپنی قابلیت اور استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ
کی رضا اور اس کی خوشنودی کو اس کے فضل اور اس کی رحمت کو حاصل کرو۔اگر آپ بشر کو بشر کے
مقام سے گرا دیتے ہیں تو آپ اس کو وہ پیغام کس طرح پہنچا سکتے ہیں جو احسن تقویم سے شروع ہو
کر انسان کو بلندیوں تک لے جاتا ہے۔بشر کے مقام سے ورے ہمیں سیر روحانی نظر نہیں آتی۔سیر روحانی کا آغاز بشریت کی سطح سے شروع ہوتا ہے اگر آپ ان کو بشر نہیں سمجھتے اور بشر کی حیثیت
میں عزت و احترام کا وہ درجہ نہیں دیتے جو خدا اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دیا ہے تو
آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ پیغام مؤثر طریق پر ان کے کانوں تک کیسے پہنچا سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
نے تمہیں احسنِ تقویم کی صورت میں پیدا کیا ہے یا یہ کہ تم بشریت کے مقام سے سرفراز ہوئے
لیکن تمہاری آخری منزل یہ نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس غرض کے لئے پیدا نہیں کیا، تمہیں
روحانی منزلیں طے کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور ان کی تو کوئی انتہا ہی نہیں کیونکہ جب
خدا تعالیٰ اپنی ذات اور صفات میں بے انتہا اور وراء الوراء ہے تو ظاہر ہے اس کے قرب کے بھی
لامحدود در جے اور منازل ہیں۔کسی بھی مقام پر جا کر وہ ختم نہیں ہوتے۔پس اس نہ ختم ہونے والی
منزل پر انسان کا ہر قدم جو پڑتا ہے اور ہر ساعت جو گزرتی ہے وہ اس کی زندگی کی بلکہ سارے
انسانوں کی زندگیوں کی ساری لذتوں اور سرور سے زیادہ اچھی ہوتی ہے۔وہ زیادہ خوشی پہنچانے والی
ہوتی ہے۔اس میں
اللہ تعالیٰ کے پیار کی جھلک دنیا کے پیار اور محبت سے کہیں برتر اور اعلیٰ ہوتی ہے
بلکہ اللہ تعالیٰ کے پیارا اور محبت کا مقابلہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔بہر حال آپ بنی نوع انسان تک یہ پیغام
خطبات ناصر جلد دوم
۸۲۰
خطبه جمعه ۲۲ /اگست ۱۹۶۹ء
پہنچا نہیں سکتے جب تک پہلے آپ اس کو یہ خوشخبری نہ دے دیں کہ دیکھو اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ
کا اعلان کر دیا گیا۔ایک عظیم الشان بشارت انسان کو مل چکی۔احسنِ تقویم کا مقام اسے حاصل
ہو گیا۔ہر انسان خواہ وہ دنیا کے کسی بھی خطہ میں پیدا ہوا ہو خواہ وہ کسی بھی زمانہ سے متعلق ہو انسانی
شرف اور مرتبہ میں ہر دوسرے انسان کے مساوی اور برابر ہے۔کوئی انسان دوسرے انسان سے
برتر نہیں کسی کے متعلق زیادہ معزز اور کم معزز کا فقرہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔جب انسان اپنا یہ
مقام پہچان لیتا ہے تو گویا وہ ایک ایسے دور میں داخل ہو جاتا ہے جس میں داخل ہونے کے بعد
انسانی عزّت قائم ہو جاتی ہے اُسے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو جاتی ہے لیکن اگر انسان اس دور
میں داخل ہو کر اس دور کی ذمہ داریوں
کو نہیں نباہتا اور فطرت کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا تو وہ
اللہ تعالیٰ کے قہر اور غضب اور نفرت اور حقارت کا مستوجب ٹھہرتا ہے۔اس کے برعکس اگر تمہاری
فطرت اگر تمہاری روح اس کو برداشت نہیں کرتی تو پھر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اس
سیر روحانی کو شروع کرو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس شاہراہ پر قدم بقدم رفعتوں کے حصول کے
بعد خدا تعالیٰ کے انتہائی قرب کو پایا وہی راہ ہم سب کے لئے کھلی ہے۔اس راہ پر چل کر ہم بھی
اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر سکتے اور اس کے غضب سے بچ سکتے ہیں۔اس راہ کو اختیار کرتے
ہوئے ہو سکتا ہے کسی کے حصہ میں اللہ تعالیٰ کا پیار شاید کم آئے اور کسی کے حصہ میں زیادہ لیکن
ہر ایک کو خدا تعالیٰ کا پیار میتر آ جاتا اور اس کی رضا حاصل ہو جاتی ہے۔خدا کرے کہ بنی نوع
انسان کا ہر فرد اس حقیقت کو سمجھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے انما انا بشر
مثلکم کے الفاظ میں جو عظیم الشان اعلان کروایا گیا ہے ہر انسان اس ندا پر کان دھرے اور
اپنی زندگی میں ہر لمحہ یہ کوشش کرتا رہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اس کو حاصل ہو۔روز نامه الفضل ربوہ ۱۷؍ جولائی ۱۹۷۱ ، صفحہ ۲ تا ۶ )