بنی نوع انسان کا حقیقی ہمدرد اور غمخوار بننے کی کوشش کرو

خطبات ناصر جلد دوم
۸۲۱
خطبه جمعه ۲۹ /اگست ۱۹۶۹ء
ہر احمدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں
بنی نوع انسان
کا حقیقی ہمدرداور غمخوار بننے کی کوشش کرے
فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۲۹ راگست ۱۹۶۹ء بمقام الامتیاز۔کراچی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ - لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ
أمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ۔(الانعام : ۱۶۳، ۱۶۴)
اس کے بعد فرمایا:۔احباب جماعت کا یہ مشورہ تھا کہ آج احمد یہ ہال کی بجائے ایک جمعہ کی نماز یہاں ہو جائے
اور اسی طرح مختلف حلقوں کی مساجد میں الگ الگ جمعہ کی نماز پڑھ لی جائے۔میں نے اس مشورہ
کے پیش نظر اجازت دے دی۔وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَاب۔ضرورت سے زیادہ احتیاط تھی یا احتیاط کا
ا
یہی تقاضا تھا۔بہر حال وہ مضمون جو آج میں بیان کرنا چاہتا تھا یعنی چاند پر انسان کے اترنے کے
متعلق اس کو میں نے چھوڑ دیا ہے تا کہ اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اس مضمون کو ساری جماعت کے
سامنے بیان کر دوں اس لئے اس کی بجائے آج میں مختصراً ایک اور ضروری امر کی طرف متوجہ کرنا
چاہتا ہوں۔مختصراً اس لئے کہ صبح جب میں اُٹھا تو میرے سر میں جگر کی خرابی کی وجہ سے چکر آرہے

خطبات ناصر جلد دوم
۸۲۲
خطبه جمعه ۲۹ /اگست ۱۹۶۹ء
تھے میں نے کروٹ لی تو مجھے ایسا معلوم ہوا کہ ساری دنیا گھوم گئی ہے اب نسبتاً افاقہ ہے پھر بھی
جھٹکے کے ساتھ یا رکوع سے اُٹھتے وقت چکر آنے کی تکلیف ہو جاتی ہے۔چونکہ مجھے وہ مضمون چھوڑنا پڑا تھا اس لئے میں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میری رہنمائی
فرمائے اور کوئی دوسرا مضمون میرے دماغ میں آجائے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے میری دعا کے نتیجہ میں
اپنے فضل سے میری زبان پر صبح ہی وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ کا فقرہ جاری کر دیا میں
نے اس سے پہلی آیت کو ملا کر اس کے معانی و مطالب پر غور کیا دراصل ان دونوں آیتوں کے
بڑے وسیع معانی ہیں لیکن اس وقت میں ان کے بہت سے معانی میں سے صرف ایک معنی بیان
کرنے پر اکتفا کروں گا۔اللہ تعالیٰ کا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دینا کہ اے رسول! آپ دنیا کو اپنے
قول اور فعل سے یہ بتا دیں کہ میری عبادت اور میری قربانی بھی ، میرا جینا بھی اور میرا مرنا بھی
سب اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے۔اس میں در اصل عبادت اور قربانی کا تعلق بھی مماتي “ “ ہی سے
ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کا سوال ہو یا اس کی راہ میں دوسری قربانیاں دینے کا سوال
ہو، اس سے دعائیں کرنے کا سوال ہو یا اس کی تسبیح کرنے کا سوال ہو ان سب عبادات اور
قربانیوں میں اللہ تعالیٰ کے لئے اپنے نفس پر ایک موت وارد کرنی پڑتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا بندہ
جب اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے موت کو قبول کرتا ہے تو یہ موت اس کی دائمی فنا کا باعث نہیں بنتی بلکہ
اس کی دائمی حیات کا باعث بن جاتی ہے اگر انسان اپنی اپنی استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ میں فنا
ہو کر اس کی ہر صفت اور اس کی ہر صفت کے ہر جلوے کے سامنے اپنی گردن رکھ دے تو اُسے
اپنے رب سے ہر پہلو اور ہر زاویہ سے ایک کامل اور مکمل حیات نصیب ہوتی ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چونکہ جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی قوتیں اس رنگ
میں کامل اور مکمل تھیں کہ کوئی انسان پہلوں اور پچھلوں میں سے ان کا مقابلہ ہی نہیں کرسکتا کیونکہ
آپ نے کمال فنا کے ذریعہ ایک کامل حیات پائی تھی۔آپ نے اپنی اس حیات مقدسہ کو اپنی ذاتی
اغراض کے حصول کا ذریعہ نہیں بنایا بلکہ آپ زندگی بھر تو حید خالص کے قیام میں ہمہ تن کوشاں اور

خطبات ناصر جلد دوم
۸۲۳
خطبه جمعه ۲۹ اگست ۱۹۶۹ء
بنی نوع انسان کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف رہے۔ویسے تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے
لئے اپنے نفس پر موت وارد کرنے سے ذات تو پہلے ہی فنا ہو چکی ہوتی ہے اس لئے ذاتی اغراض کا
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ تو ہمارے اس بیان میں تضاد واقع ہو جائے گا۔پھر لَا شَرِيكَ له میں بتایا کہ ایسا انسان شرک کی ہر راہ سے بچنے والا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ
کی صفات اور ان کے جلوؤں کا مظہر ہوتا ہے۔اگر چہ اللہ تعالیٰ کی صفات غیر محدود ہیں اور ان
سب کا اپنے علم میں احاطہ کر کے ان کا مظہر بنا انسان کے بس کی بات نہیں تا ہم انسانیت کے ساتھ
جن صفات اور ان کے جلوؤں کا تعلق ہے ہر انسان بقدر استعداد اور کوشش ان کا مظہر بن سکتا ہے
اور ایسے انسان کی زندگی دراصل اللہ تعالیٰ کے جلال کی مظہر اور اس کی عظمت اور کبریائی کے قیام
کا باعث ہوتی ہے۔ایسی مبارک زندگی میں سے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مقدسہ
اللہ تعالیٰ کی صفات کی مظہر اتم تھی۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے جلال اور اس کی عظمت اور کبریائی کو
قائم کرنے میں دن رات ایک کر دیا اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی ہر مخلوق خصوصاً بنی نوع انسان
کو ہر قسم کے دکھوں سے بچانے اور ہر قسم کے سکھ پہنچانے میں اپنے خلق عظیم کا بے نظیر مظاہرہ کیا۔پس حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود اللہ تعالیٰ کی صفات کا کامل مظہر تھا۔آپ نے
جس رنگ میں اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال اور اس کی کبریائی کو دنیا میں ظاہر کیا اُس رنگ میں نہ کسی
اور انسان نے ظاہر کیا اور نہ کر سکتا تھا کیونکہ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ کا کمال مظاہرہ آپ ہی نے کیا۔اللہ تعالیٰ کی صفات کا سب سے زیادہ علم آپ ہی کو تھا کیونکہ جب تک الہی صفات کا علم نہ ہو اللہ تعالیٰ
کی پیروی نہیں کی جاسکتی اور اس کی صفات کا مظہر نہیں بنا جا سکتا۔اگر آپ قرآن کریم پر ایک
سرسری نظر ڈالیں اور پہلے انبیاء علیہم السلام پر نازل ہونے والی کتب جس رنگ میں بھی وہ اس
وقت موجود ہیں گو پوری طرح اپنی اصلی شکل میں وہ نہیں ہیں لیکن یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی بھی
نورانی جھلک اُن کے اندر نہیں پائی جاتی۔بہر حال ان کتب سابقہ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
نازل ہونے والی اس تعلیم سے جو قرآن کریم پر مشتمل ہے مقابلہ وموازنہ کریں تو ہمیں معلوم ہوگا
کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے وہ جلوے اُن میں نظر نہیں آتے جو ہمیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات ناصر جلد دوم
۸۲۴
خطبه جمعه ۲۹ اگست ۱۹۶۹ء
کی زندگی میں اور آپ پر نازل ہونے والی تعلیم میں نظر آتے ہیں۔غرض کتب سابقہ نے اللہ تعالیٰ
کی صفات اور ان کے جلوؤں کے متعلق جو تعلیم دی ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علم ومعرفت
پر مشتمل تعلیم کے مقابلے میں بڑی ناقص ہے اس لحاظ سے بھی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا مقام بہت بلند ہے۔پس حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ کہلوایا کہ مجھے یہ حکم دیا گیا ہے
کہ میں خدا تعالیٰ کی صفات کی معرفت کے نتیجہ میں ایک طرف عظمت و جلال الہی کو قائم کروں اور
دوسری طرف بنی نوع انسان کی خدمت کرتا رہوں اس وقت دنیا حضرت رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی حیات مقدسہ کے ہر دو پہلوؤں کے مظاہرے اور ہر دو جلوؤں کی محتاج ہے۔جہاں تک اللہ تعالیٰ
کی عظمت اور اس کے جلال کا تعلق ہے دنیا اس سے ناواقف اور نا آشنا ہے اور وہ چیز جو اس
الہی عظمت و جلال کے مقابلہ میں کروڑواں حصہ بھی نہیں ہے بسا اوقات انسان اپنا سر اس کے
سامنے جھکا دیتا ہے حالانکہ ہر وہ سر جو خدا تعالیٰ کے آستانہ کے علاوہ کسی اور جگہ جھکتا ہے وہ ہمیں بتا
رہا ہوتا ہے کہ دراصل دنیا کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی ضرورت ہے
لیکن لوگ آپ کے مقام کو پہچانتے اور اپنی ضرورت کو سمجھتے نہیں۔دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے
اسلام میں انسان کے جو حقوق قائم کئے ہیں اُن سے بڑی بے اعتنائی برتی جا رہی ہے انسانی
حقوق ادا نہیں ہو رہے ہیں۔دراصل حقوق اور فرائض پہلو بہ پہلو چلتے ہیں اگر ہر انسان اپنے فرض
کو پورا کرے تو ہر دوسرے انسان کے حقوق ادا ہو جائیں گے۔اسی لئے قرآن کریم نے حقوق
اور فرائض کو متوازی رکھا ہے۔ہر ایک کو فرمایا ہے کہ تم پر کچھ فرائض عائد ہوتے ہیں اور تم میں سے
ہر ایک کے کچھ حقوق بھی قائم کئے گئے ہیں جو تمہارا فرض ہے اس کو تم ادا کرو جو تمہارا حق ہے اس
کے ملنے کے سامان پیدا ہو جائیں گے۔غرض بنی نوع انسان
کا خادم بنا اور بنی نوع انسان
کا ہمدردو غم خوار بننا ہر ایک احمدی کا فرض ہے۔آج اس وقت اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہمیں اس لئے محسوس ہو رہی ہے کہ ہمیں یہ نظر آ رہا ہے
کہ ساری دنیا میں اقتصادی لحاظ سے انسان پر مختلف دل دہلا دینے والے دباؤ پڑ رہے ہیں اگر

خطبات ناصر جلد دوم
۸۲۵
خطبه جمعه ۲۹ /اگست ۱۹۶۹ء
خدانخواستہ یہ دباؤ کامیاب ہو گئے تو بنی نوع انسان میں سے وہ حصے بھی کہ جو اس وقت تک حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ جوڑے ہوئے ہیں اس رشتہ کو منقطع کرنے پر مجبور ہو جائیں
گے اور آپ سے قطع تعلق کر کے اپنی دنیوی ضروریات اور مقاصد کے حصول کے لئے دوسرے
مختلف از مز Isms ( نظریات ) سے رشتہ جوڑیں گے حالانکہ یہ مختلف Isms ( نظریات )
صحیح معنی میں انسانی ضروریات اور مقاصد کو قطعاً پورا نہیں کر سکتے۔ہمارے لئے اگر چہ ہر دوسری چیز
برداشت کرنا سہل اور آسان ہے لیکن اس چیز کو ہم کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ آج
وہ جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام اور خادم ہیں کل کو آپ سے دور چلے جائیں اور
کارل مارکس یا لینن یا سٹالن یا کسی اور انسان سے اپنا تعلق قائم کر لیں اور ان کے ذریعہ سے اپنی
ضرورتیں پوری ہونے کی توقع رکھیں حالانکہ ان کے نظریات اور خیالات خود اپنی ذات میں
سراسر مہم اور گمراہ کن ہیں یہ چند نعرے ہیں جن کی تعیین نعرے لگانے والوں یا نعرے لگوانے
والوں کے دماغ میں بھی نہیں ہے۔غیر معین چیز ویسے بھی حاصل نہیں کی جاسکتی۔اس لئے کسی مقصد
کے حصول کے لئے یہ ایک نہایت اہم اور ضروری بات ہے کہ وہ معین اور واضح طور پر ہمارے
سامنے ہوا گر وہ معین اور واضح طور پر ہمارے سامنے نہیں تو اس کا حصول پہلے ہی دن سے ناممکن
ہو جائے گا۔قرآن کریم نے ہر مقصد بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے کیونکہ یہ کتاب مبین ہے
اور قرآن کریم نازل کرنے والے نے ایسا سامان پیدا کیا ہے کہ ہر زمانہ میں قرآن کریم کی تعلیم
کے وہ حصے جو کتاب مکنون میں ہوتے ہیں وہ ظاہر ہوتے رہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے نیک اور
مقرب بندے پیدا ہوتے ہیں وہ ضروریاتِ وقت کو پورا کرنے والے نئے سے نئے علوم کو دنیا
کے سامنے لاتے ہیں۔بهر حال قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام : ١٦٣)
کے مطابق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اُسوہ حسنہ ہمارے سامنے پیش کیا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی پر ایمان لانے کے بعد اس اُسوہ پر عمل کرنا ہمارے لئے
بدرجہ اولی ضروری ہے یعنی ایک طرف ہم تو حید خالص پر قائم ہوں اور اللہ تعالیٰ کے سوا ہمارا

خطبات ناصر جلد دوم
۸۲۶
خطبہ جمعہ ۲۹ /اگست ۱۹۶۹ء
کسی اور سے نہ کوئی رشتہ باقی رہے نہ کسی اور سے کوئی محبت باقی رہے۔نہ کسی اور سے کوئی تعلق
باقی رہے۔صرف اللہ تعالیٰ پر ہمارا تو گل ہو۔دنیا کے جتنے رشتے ہیں دنیا کے جتنے تعلقات ہیں وہ
خدا میں ہو کر اس کی رضا کے لئے اور اس کی ہدایت کے مطابق ہوں۔یہ دنیا اگر چہ تعلقات پر قائم ہے
لیکن جب خدا تعالیٰ کہے کہ ان رشتوں کو سمجھو تو اس وقت ہم ان رشتوں کو رشتہ سمجھیں۔جب
خدا تعالیٰ کہے کہ ان تعلقات کو قائم کرو تو اس وقت ہم ان تعلقات کو قائم کرنے والے ہوں۔ہم
خدا تعالیٰ کے حکم اور ہدایت کے مطابق بنی نوع انسان کی اس رنگ میں خدمت کرنے والے ہوں
کہ اس کے بندے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کو سمجھنے لگیں اور دوسری طرف اس کے
بندوں کی دنیوی یا نفسانی تکالیف کو دور کریں جہاں تک نفسانی تکالیف کا تعلق ہے انسان کی
ہر تکلیف اس کے نفس سے شروع ہوتی ہے اِذَا مَرِضْتُ “ (الشعراء :۸۱) والی حالت ہوتی ہے۔ہر دکھ اپنے نفس کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور پھر جب خدا تعالیٰ کا فضل شامل حال ہو جائے تو اس
وقت وہ مریض ٹھیک اور وہ دکھ دُور ہو جاتا ہے۔پس خدا تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے بنی نوع انسان کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے اس
وقت دنیا کا بہت بڑا حصہ پیار چاہتا ہے۔دنیا کا بہت بڑا حصہ اپنی عزت نفس کا متلاشی ہے کیونکہ
دنیا اس کو وہ عزت و احترام نہیں دے رہی جو اس کا حق تھا۔دنیا کا بہت بڑا حصہ اپنے دکھوں کا
مداوا چاہتا ہے اور دنیا کا بہت بڑا حصہ اس جستجو میں ہے کہ اس کی زندگی کس طرح سکون اور آرام
سے گزرے اب دنیا کو یہ پیار و محبت یہ عزت و احترام ، یہ دکھ درد کا مداوا اور یہ سکون اور آرام کی
زندگی صرف حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہی میں بہم پہنچائی جاسکتی ہے۔دنیا
والے اس سکون اور آرام کو صرف اس وقت حاصل کر سکتے ہیں جب وہ اپنے نفسوں پر ایک فتا
طاری کر کے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی صفات میں
محو ہو جائیں اور پھر خدا تعالیٰ سے ایک نئی زندگی پائیں جو دراصل سکون اور آرام کی زندگی ہوتی
ہے۔بشاشت اور خوشحالی کی زندگی ہوتی ہے لیکن ان لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا ، انہیں یہ را ہیں بتانا
اب آپ کا فرض ہے جسے آپ زبانی تبلیغ اور عملی نمونے سے مؤثر رنگ میں نباہ سکتے ہیں اور ان پر

خطبات ناصر جلد دوم
۸۲۷
خطبه جمعه ۲۹ اگست ۱۹۶۹ء
یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ تمہاری بھلائی اور بہتری، تمہاری خوشحالی اور فارغ البالی تمہارے حقوق کا
کما حقہ حصول صرف اس صورت میں ممکن ہے کہ تم حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں
آجاؤ۔قرآن کریم کا جوا اپنی گردنوں پر رکھ لو وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ میں اللہ تعالیٰ نے یہی حکم دیا ہے
جس کی حقیقی تفسیر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ میں ہمارے سامنے ہے پس اس
اُسوہ حسنہ کی پیروی میں قرآن کریم کی روشنی کو دنیا میں پھیلانا ہمارا فرض ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے
اس فرض کو کما حقہ پورا کرنے کی توفیق عطا کرے۔آمین
روزنامه الفضل ربوہ ۱۱؍ جولائی ۱۹۷۱ ء صفحہ ۲ تا ۴ )

آج 10 میں سے 10 باقی