اللّٰہ تعالیٰ کی توحید اور نبی کریمﷺ کی عزّت دنیا میں قائم کریں
خطبات ناصر جلد دوم
۸۷۵
خطبہ جمعہ ۱۹ ر ستمبر ۱۹۶۹ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض توحید باری تعالیٰ
کا قیام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کا دنیا میں قیام ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۹ رستمبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میری بعثت کی اصل غرض یہی ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی توحید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت دنیا میں قائم ہو۔اس غرض کے نتیجہ میں جس
کے لئے آپ مبعوث ہوئے ہم پر چار ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اول یہ کہ ہم اپنے نفسوں میں
اور اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی توحید قائم کریں۔علمی لحاظ سے بھی ( یعنی عرفان اور معرفت کے
لحاظ سے ) اور عملی لحاظ سے بھی۔دوسری ذمہ داری ہم پر یہ عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ
سے دوری کی راہوں کو اختیار کئے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی معرفت
انہیں حاصل نہیں انہیں اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا عرفان حاصل کرنے میں مدد دیں۔ان کو
تبلیغ کریں۔اپنی زندگیوں کو کچھ اس طرح بنائیں کہ ہمیں دیکھ کر وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع
کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اور جب وہ اس بات کے لئے تیار ہو جا ئیں تو ہم ان کے سامنے
اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت اور عرفان اور وہ علم اور وہ حقائق پیش کریں جو اللہ تعالیٰ نے محض
خطبات ناصر جلد دوم
AZY
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
اپنے فضل سے ہمیں عطا کئے ہیں اور ان
کو اللہ تعالیٰ کے حسن واحسان کے جلوؤں سے آشنا کریں۔تیسری ذمہ داری ہم پر یہ عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے دلوں میں ، اپنی روح میں ، اپنے ذہن میں اور
اپنے عمل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو قائم کرنے والے ہوں اور چوتھی ذمہ داری ہم پر
یہ عائد ہوتی ہے کہ ہم ساری دنیا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو قائم کرنے کے لئے
انتہائی کوشش کریں اور اس کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ فرمایا کہ میری بعثت کی اصل غرض یہ ہے
که توحید باری تعالیٰ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دنیا میں قائم کروں تو آپ نے
دوسرے الفاظ میں یہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے ایک ایسی جماعت دی جائے گی جو
توحید حقیقی پر قائم ہوگی اور جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو جانے اور پہچاننے والی ہوگی اور
اس عزت کے لئے ساری ذلتیں قبول کرنے کے لئے تیار ہوگی۔قرآن کریم فرماتا ہے۔وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ۔(المنافقون : ٩)
کہ حقیقی عزت کا سچا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ساری عز% توں کا سر چشمہ اسی کی ذات ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم ہونے کی حیثیت سے اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں وہ عزت حاصل کی کہ کسی ماں جائے نے نہ ایسی عزت حاصل کی اور نہ کبھی حاصل کر سکتا ہے۔پس سب سے معزز خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اس عالمین میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور
آپ کی ذات سب سے معزز اس لئے ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم ہیں۔اللہ تعالیٰ
نے اس مخلوق میں انسانوں کے لئے اور ان کی روحانی ارتقا کے لئے اپنی جن صفات کے جلوے
دکھائے آپ نے ان صفات کو کامل طور پر اپنے اندر جذب کر لیا اور یہ کام کامل فنا کے بغیر ممکن نہیں
تھا۔غرض آپ نے اللہ تعالیٰ میں ہو کر زندگی ڈھونڈنے کے لئے اور اس سے حیات پانے کے
لئے اپنے اوپر ایک کامل فنا اور ایک کامل موت طاری کی۔تب آپ کو اللہ تعالیٰ نے ایک حقیقی اور
ایک کامل زندگی عطا کی اور چونکہ فنا اور عبودیت کے اس ارفع مقام کو آپ کے سوا اور کسی نے نہیں
خطبات ناصر جلد دوم
ALL
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
پایا تھا اور اسی کے نتیجہ میں چونکہ آپ اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم تھے اس لئے اللہ تعالیٰ کی
نگاہ میں اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سب سے زیادہ معزز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور آپ
کے فیوض کے نتیجہ میں پھر مومنوں نے اپنی اپنی استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس عزت
کو حاصل کیا جیسا کہ اس آیت میں جو میں نے ابھی پڑھی ہے اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ اصل
عزت تو اللہ تعالیٰ کی ہے۔پھر اس کا مظہر اتم ہونے کی حیثیت میں اس کامل اور مکمل رسول کی ہے
جو کامل اور مکمل شریعت لے کر آیا جو تمام انبیاء کا فخر اور تمام مخلوقات کا شرف ہے۔پھر اس رسول
کے طفیل ان لوگوں کو عزت ملتی ہے جو اس پر ایمان لائے اور اس کی تعلیم پر عمل کرتے اور اس سے
تعلق محبت کو جوڑتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ اگر تم میری نگاہ میں محبوب بننا چاہتے
ہو تو تم میرے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اتباع کرو تم اپنے مقام کے لحاظ سے جتنی جتنی اطاعت
کی سیڑھیاں چڑھتے چلے جاؤ گے اسی قدر میری محبت تمہیں حاصل ہوتی چلی جائے گی۔اگر تم میری
نگاہ میں عزت حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس پر ایمان لاؤ۔اس کی کامل اطاعت کرو۔اس کے مقام کو
پہچانو اس عزت عظیمہ کا عرفان حاصل کرو جو اسے میری نگاہ میں حاصل ہے۔زندگی کے ہر شعبہ
میں آپ کے ہر فعل کو ایک معزز فعل سمجھو اور اس کی اتباع میں اپنی نجات دیکھو تب تم میری نگاہ
میں عزت پاؤ گے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ منافق اس بات کو سمجھتے
نہیں۔وہ بڑے بد قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزبت کو عزت نہیں سمجھتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہم
جسے چاہیں معزز بنا دیں ہم جسے چاہیں ذلیل کر دیں حالانکہ عزت کا سرچشمہ نفاق نہیں ہے، نہ عقلاً
اور نہ شرعاً۔عزت کا سرچشمہ تو اس خدائے پاک کی ذات ہے جو تمام عرب توں کا مالک ہے لیکن
منافق جس کی نگاہ دنیا کے حجاب سے پرے نہیں جاتی دنیا میں اُلجھی رہتی ہے۔یہ سمجھتا ہے کہ ہم
مختلف قسم کا پرو پیگنڈا کر کے یا مختلف قسم کی سازشیں کر کے یا منصوبے باندھ کر جس کو چاہیں گے
عزت دیں گے اور جس کو چاہیں گے ذلیل کر دیں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسا نہیں ہوسکتا۔تم
جاہل ہو تم کو پتہ نہیں کہ عزت اس کو ملتی ہے جس کا تعلق عزت کے سرچشمہ سے ہوتا ہے۔اگر تم اپنا
تعلق عزت کے اس سرچشمہ سے قائم نہیں کرو گے۔اگر تم اپنا رشتہ اطاعت اور رشتہ محبت اس
خطبات ناصر جلد دوم
ALA
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
سر چشمہ سے نہیں جوڑو گے، اگر تم اس انسانِ کامل صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت اور پیار اور
اطاعت اور فرمانبرداری اور جاں نثاری کا تعلق قائم نہیں کرو گے جس کے طفیل اب ساری عرب تیں
تقسیم ہوں گی تو پھر تمہیں یا تمہارے منصوبہ کے نتیجہ میں کسی اور کو کوئی عزت نہیں مل سکے گی۔توحید کے قیام کے لئے جیسا کہ میں نے کہا ہے دو ذمہ داریاں ہیں۔(۱) اپنے نفسوں میں
توحید کو قائم کرنا (۲) دنیا میں توحید کو قائم کرنا۔اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے تو بے شمار ہیں وہ
گنے نہیں جا سکتے۔اس کی صفات بھی بے شمار ہیں لیکن جن صفات کو اس نے ہماری زندگی میں ظاہر
کیا ہے ان میں سے چار امہات الصفات کہلاتی ہیں۔یعنی اس کا رب ہونا ، اس کا رحمن ہونا، اس
کا رحیم ہونا اور اس کا مالک یوم الدین ہونا۔اگر ہم ان چار صفات کو پوری طرح سمجھنے لگیں ، اگر
ہمیں یہ معلوم ہو جائے اور اس حقیقت کا اظہار ہم پر ہو جائے کہ رب کے کیا معنی ہیں۔رحمن کی صفت
کے جلوے کس طرح ظاہر ہوتے ہیں۔رحیمیت اپنا ظہور کس طرح کرتی ہے اور مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
اپنے قادرا نہ تصرف کو دنیا کے سامنے کس طرح پیش کرتا ہے تو دوسری صفات کا سمجھنا آسان ہو
جاتا ہے۔اس لئے سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے ان چار اُمہات الصفات کو بیان کیا اور ان کی
طرف توجہ دلائی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اللہ تعالیٰ کے اس منشا کے مطابق ہم پر بڑا زور
دیا کہ ان صفات کو اپنے اندر پیدا کرو اور ان صفات کو اپنے اندر پیدا کرنے کا حکم اس بات کا
مطالبہ کرتا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت حاصل کریں کیونکہ اگر ہم ان امہات الصفات
کو جو تعداد میں چار ہیں خود نہ سمجھیں اور ہماری عقل میں ان کی کیفیت اور ان کی ماہیت ( جس حد تک
ہماری سمجھ ہے ) نہ آئے تو ہم اس کے مطابق اپنی زندگی میں وہ صفات کیسے پیدا کر سکتے ہیں۔صفات کو اپنے اندر پیدا کرنے کے لئے ان صفات کی معرفت کا حصول ضروری ہے ورنہ ہم اپنی زندگیوں
میں ان صفات کے پیدا کرنے کی نتیجہ خیز اور ثمر آور کوشش نہیں کر سکتے۔رَبُّ الْعَلَمِينَ کے معنی بڑے وسیع ہیں اس وقت میں اس صفت کے متعلق صرف ایک
اصولی بات بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ بات یہ ہے کہ رب العلمین کے معنی ہیں پیدا کرنے کے
خطبات ناصر جلد دوم
۸۷۹
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
بعد تکمیل کا متکفل ہو جانا یعنی جو فطری مطلوب تھا اس کو پورا کرنا۔اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو کسی خاص
غرض کے لئے پیدا کیا ہے۔انسان کو جس غرض کے لئے اس نے پیدا کیا ہے اور اس غرض کے
حصول کے لئے اس کو جن قوی کے ساتھ پیدا کیا ہے ان قومی کے تدریجی ارتقا کے بعد ان کو
کمال تک پہنچانے کی ذمہ داری اس نے اپنے اوپر لی ہے۔اس معنی میں وہ رب العلمین ہے۔ذمہ داری اس معنی میں اس نے اپنے پر لی ہے کہ اس نے فرمایا کہ میں رحمن ہوں تمہاری
تکمیل کے لئے اور جس غرض کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے اس کے حصول کے لئے جس چیز کی بھی
ضرورت ہے وہ میں تمہیں دوں گا۔انسان
کو اللہ کا بندہ بننے کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور حقیقی معنی
میں ایک عبد ہونے کے لئے جس جسمانی قوت یا روحانی طاقت و استعداد کی ضرورت تھی اللہ تعالیٰ
نے وہ طاقت اسے دی اور اس کی نشو و نما کے لئے جن اسباب مادیہ کی ضرورت تھی وہ اسباب مادیہ
پیدا کئے۔اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے جلوے ہم پر ظاہر ہوئے۔ہمارے لئے وہ جلوے اس وقت
بھی ظاہر ہوئے کہ ابھی زمانہ کروڑوں سال بعد ہماری پیدائش کا منتظر تھا مگر خدائے عَلامُ الْغُيُوبِ
کو چونکہ ہمارا پتہ تھا کہ اس طرح ہم اس کی مشیت سے پیدا ہونے والے ہیں اس لئے کروڑوں
اربوں سال پہلے جن چیزوں کی ہمیں اس وقت پیدائش کے بعد ضرورت تھی اور جن کی پیدائش پر
کروڑوں اربوں سال گزر جانے تھے وہ کروڑوں اربوں سال پہلے پیدا کر دیں۔رحمانیت کے جلوؤں میں بڑا ہی حُسن و احسان ہمیں نظر آتا ہے۔ہر چیز جو ہمیں ملی یہ زمین
اور اس کا جو فاصلہ سورج اور چاند سے ہے پیدا کی اور پھر زمین میں یہ قابلیت رکھی کہ وہ پانی کے
بعد اس قسم کی غذا پیدا کرتی ہے کہ جو ہمارے جسم کو متوازن غذائیت (Nutsition) دے
سکے۔متوازن غذا دے سکے اگر زمین میں مثلاً تیز اب جو ہماری غذا کا ایک حصہ ہے اتنا ہوتا جتنا
اس وقت اس میں سٹارچ (Starch ) یعنی نشاستہ ہے تو یہ غذا ہم کھا کر زندہ نہ رہ سکتے۔غرض
ہمارے جسموں کو جس متوازن طبیب غذا کی ضرورت تھی اللہ تعالیٰ نے اس زمین میں وہ خصوصیات
پیدا کیں کہ وہ ایک خادم کی حیثیت سے اس متوازن غذا کے ہمارے لئے سامان کرے۔پھر
رحیمیت ہے رحیمیت کے معنی ہیں کہ متضرعانہ دعاؤں اور اعمالِ صالحہ کو قبول کرتے ہوئے ان کا اچھا
خطبات ناصر جلد دوم
۸۸۰
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
اور نیک بدلہ ہمیں دیتا ہے۔ہماری متضرعا نہ دعاؤں اور اعمالِ صالحہ میں بہت سے نقائص رہ جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ پردہ پوشی کرتا ہے اور جو نقص رہ جاتا ہے اس کو دور کر دیتا ہے تا عملِ صالح ضائع نہ ہو۔غرض
رحیمیت کے معنی میں پردہ پوشی کا مفہوم بھی پایا جاتا ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس کا بڑی تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے اور رحیمیت کے معنی میں یہ بات بھی پائی جاتی ہے کہ
عملِ صالح کا نیک نتیجہ جس صورت میں نکل سکتا تھا عمل وہاں تک نہیں پہنچا اس میں کچھ نقص رہ
گیا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحیمیت اس نقص کو دور کرتی ہے اور اس طرح چشم پوشی سے کام لے کر
عمل صالح کا وہ نتیجہ نکال دیتی ہے جو اس کا بہتر نتیجہ (شمرۂ حسنہ ) نکلنا چاہیے تھا۔غرض چشم پوشی کرنا
اور نقص کو دور کرنا تا تضیع اعمال نہ ہو۔اعمالِ صالح ضائع نہ ہو جائیں۔رحیمیت کا کام ہے۔انسان
اپنی انتہائی کوشش اور اپنی نہایت عاجزانہ دعاؤں کے باوجود اس بات پر یقین نہیں کر سکتا اس
بات پر تسلی نہیں پا سکتا کہ اس کے اعمال میں کوئی نقص نہیں رہ گیا۔اگر خدا تعالی کی رحیمیت کے
جلوؤں میں اس نقص کو دور کرنے اور چشم پوشی کے جلوے شامل نہ ہوتے تو ہمارے نیک اعمال کا
نیک نتیجہ ہرگز نہ نکلتا۔غرض اللہ تعالیٰ ہمارے اعمال کا نیک نتیجہ نکالتا ہے اور اس نیک نتیجہ کے
نکالنے میں جس حد تک چشم پوشی کی ضرورت ہوتی ہے وہ چشم پوشی کرتا ہے اور جس حد تک ہمارے
اعمال کے نقائص کو دور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ ان نقائص کو دور کرتا ہے اور ہمارے اعمال
اور ہماری دعاؤں کا نیک نتیجہ نکال دیتا ہے۔پھر نیک نتیجہ رحیمیت کے جلوؤں میں صرف استحقاق پیدا کرتا ہے۔جس طرح ایک طالب علم
جب امتحان دیتا ہے تو اس کی کوششوں کا نیک نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ بی۔اے یا ایم۔اے پاس کر لیتا
ہے۔یہ ایک نتیجہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے دعائیں کرنے والے اور محنت کرنے والے طلبا
کی کوششوں کا نکالتا ہے۔لیکن بی۔اے پاس کر لینا یا ایم۔اے پاس کر لینا جو نتیجہ ہے یہ پورا بدلہ
نہیں ہے بلکہ اس نتیجہ سے بدلہ کا استحقاق پیدا ہوتا ہے یعنی بی۔اے پاس کرنے کے بعد جس قسم
کی نوکری کسی کو مل سکتی ہے اس قسم کی نوکری اسے مل جانی چاہیے۔ایم۔اے پاس کرنے کے بعد
جس قسم کی نوکری اُسے مل سکتی ہے وہ نوکری اُسے مل جانی چاہیے۔یہ نتیجہ ہے جو رحیمیت کے جلوؤں
خطبات ناصر جلد دوم
ΑΛΙ
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
کے بعد کسی کے اعمال کا نکلتا ہے یعنی ایک استحقاق پیدا ہو جاتا ہے لیکن دنیا میں استحقاق پیدا
ہونے کے باوجود وہ بدلہ نہیں ملتا جس کا وہ استحقاق مطالبہ کر رہا ہوتا ہے۔ہزاروں بی۔اے اور
ایم۔اے مارے مارے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھتا نہیں۔ابھی کراچی کے قیام کے
دوران مجھے ایک احمدی دوست نے بتایا کہ میں سڑک پر جارہا تھا کہ اچانک میری نظر سڑک پر کام
کرنے والے مزدوروں پر پڑی۔وہ مزدور اِدھر اُدھر سے مٹی اُٹھا کر سڑک پر ڈال رہے تھے۔میں نے دیکھا کہ ان میں سے ایک مزور عام مزدوروں کی طرح کا نہیں۔اس میں کوئی ایسی بات
پائی جاتی تھی کہ اس نے میری توجہ کو جذب کر لیا۔یہ مزدور مجھے پڑھا لکھا معلوم ہوتا تھا۔یہ ان کا
تاثر تھا بہر حال انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے اپنی کارکھڑی کر لی اور اس مزدور کے پاس گیا۔میں نے اس سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ اس نے بتایا کہ میں بی۔اے پاس ہوں لیکن نوکری نہیں ملتی
اس لئے میں نے سڑک کوٹنے یا سڑک پر مٹی ڈالنے کی مزدوری کر لی ہے۔پس اگر دنیا رحیمیت
کے جلوؤں کے پر تو کے نیچے کسی طالب علم کو پاس کر دے ( یعنی کوئی مثلاً بی۔اے پاس کر لے ) تو
کر دے لیکن ضروری نہیں کہ دنیا مالکیت يَوْمِ الدِّین کا نتیجہ ظاہر کرنے کی طاقت بھی رکھتی
ہو۔خیر اللہ تعالیٰ نے اس احمدی افسر کے ذریعہ اپنی مالکیت کا جلوہ دکھانا تھا چنانچہ اُنہوں نے اس
مزدور کو کہا کہ میں فلاں فیکٹری میں ہوں تم وہاں میرے پاس آجانا میں تمہارے لئے کوئی نوکری
تلاش کروں گا۔چنانچہ وہ مزدور دوسرے دن ان کے پاس گیا اُنہوں نے اس کے لئے کوئی جگہ
معلوم کرنے کی کوشش کی۔انہیں معلوم ہوا کہ اس وقت فیکٹری میں کوئی ایسی جگہ خالی نہیں جہاں کسی
بی۔اے پاس کو لگایا جائے۔اس لئے انہوں نے اس کو ایک ایسے مزدور کی جگہ دلوا دی جس کو
فیکٹری دس روپے یومیہ دیتی تھی۔ممکن ہے کہ وہ باہر تین چار روپیہ لے رہا ہو اور اس طرح اسے
قریباً تین سوروپے ماہوار کی نوکری مل گئی۔غرض اللہ تعالیٰ صرف رحیم نہیں یعنی یہ نہیں کہ جو شخص امتحان دے وہ صرف اس کا نتیجہ نکال دے
اور اسے پاس کر دے بلکہ وہ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے۔ویسے تو بندہ بڑا ہی عاجز ہے۔اللہ تعالیٰ ہی
اپنی رحمت کے نتیجہ میں اس کی دعاؤں کو قبول کرتا اور اس کی کوششوں کو سرا ہتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ
خطبات ناصر جلد دوم
۸۸۲
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
ایک استحقاق پیدا کر دیتا ہے یعنی وہ کہتا ہے تمہارا میں نے یہ حق قائم کر دیا ہے پھر وہ اس سے وہ حق
چھینتا نہیں بلکہ جو حق رحیمیت کے جلوے نے قائم کر دیا تھا وہ حق اسے دیتا ہے اس کے سامان پیدا
کرتا ہے۔ایک تو ہمیں یہ معرفت حاصل ہونی چاہیے کہ سوائے اللہ کے کوئی ذات ایسی نہیں جو تربیت
کی متکفل ہو جو نشو ونما کو کمال تک پہنچانے کی ذمہ داری لیتی ہو۔ماں باپ بھی یہ ذمہ داری نہیں
لے سکتے۔کتنے ماں ماپ ہیں جن کے بڑے ذہین بچے ہوتے ہیں لیکن وہ ان کی تربیت نہیں
کر سکتے دنیا کی کوئی مخلوق بھی یہ تربیت نہیں کر سکتی لیکن ہمیں انسان کی بات کرنی چاہیے اللہ تعالیٰ
نے اسے اشرف المخلوقات کے مقام پر کھڑا کیا ہے۔کوئی انسان اس معنی میں اللہ تعالیٰ کے فضل
کے بغیر ربوبیت نہیں کر سکتا۔انسان اگر یہ کہے کہ میں اپنے زور سے یہ کروں گا تو وہ نہیں کرسکتا۔بہتوں نے دعوی کئے لیکن وہ اپنے دعوؤں کو سچا کر کے نہ دکھا سکے۔آپ روس کے کمیونزم کو لے
لیں آپ سوشلسٹ ممالک کے سوشلزم کو لے لیں آپ سرمایہ دارانہ حکومتوں کے دعاوی کو لے لیں
کسی جگہ بھی آپ کو یہ نظر نہیں آئے گا کہ ہر شخص کی اس معنی میں ربوبیت ہورہی ہو۔بعض کی وہ
ربوبیت کرتے ہیں مثلاً فیورٹزم (Favouritims) ہے لیکن یہاں بعض کا سوال نہیں یہاں
سوال یہ ہے کہ وہ ہر مخلوق کی تربیت کے متکفل ہوں اور ایسا وہ نہیں کرتے بلکہ انہوں نے تو مزدور
کی تنخواہ اور ڈیلی ویجز (Daily Wages) کے ساتھ ایسا قانون باندھ دیا ہے کہ کم ہی مزدور
ہیں جن کے حقوق انہیں ملتے ہیں جن کی ربوبیت کے یہ لوگ متکفل کہلائے جا سکتے ہیں۔یعنی وہ
کہتے تو ہیں کہ ہم تمہاری جسمانی اور روحانی استعدادوں کی نشو ونما کریں گے اور اس کے لئے تمام
سامان مہیا کرنے کے ہم ذمہ دار ہیں لیکن وہ عملاً ایسا کر نہیں سکے۔غرض ربوبیت کی صفت کے
اندر جو یہ ذمہ داری ہے یہ کہیں نہیں پائی جاتی صرف خدا کے بندوں میں ہمیں یہ نظر آسکتی ہے اور
جو دوسری ذمہ داری ہم پر ہے اس کے ماتحت ہمیں خدا کا بندہ بننا چاہیے۔اگر ہم اللہ تعالیٰ کی توحید کو
قائم کرنا چاہتے ہیں تو محض اس کی صفات کا عرفان کافی نہیں بلکہ اپنے اندر ان صفات کو پیدا کرنا
بھی ضروری ہے ورنہ تو یہ ایک فلسفہ ہے جس کا حسن اور نہ احسان غیر کا دل موہ لینے کے قابل ہے
خطبات ناصر جلد دوم
۸۸۳
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
جب تک وہ حسن اور احسان کا جذبہ ہمارے اندر پیدا نہ ہو اس وقت تک ہم دنیا میں تو حید کو قائم
نہیں کر سکتے۔پس ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ ربوبیت کی صفت اپنے اندر پیدا کرے اور جس حد تک اللہ تعالیٰ
نے اسے توفیق اور طاقت عطا کی ہے وہ اپنے دائرہ میں پرورش کا متکفل ہو مثلاً اگر وہ خاندان کا
بڑا فرد ہے تو وہ اپنی استعداد کے مطابق پرورش کا متکفل ہو۔اللہ تعالیٰ کسی پر اس کی استعداد سے
زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا اور پھر جماعت کا ایک فرد ہونے کی حیثیت سے بھی وہ ربوبیت کی صفت اپنے اندر
پیدا کرے۔جماعت بحیثیت جماعت اپنے اندر ربوبیت کی صفت پیدا کرنے کے لئے۔اس لئے
کوشش کرے کہ وہ سمجھے کہ دنیا میں ہم نے تو حید باری کو قائم کرنا ہے اور جب تک ہم اپنے نظام
میں، اپنے کام میں اور اپنے عمل میں ربوبیت کی صفت پیدا نہیں کریں گے ہم دنیا میں تو حید کو قائم
نہیں کر سکتے۔غرض جس وقت تک ہر فرد جماعت بحیثیت ایک فردِ جماعت، جماعت کے کام میں
اپنی ذمہ داری کو نہ نہا ہے اس وقت تک تو حید حقیقی دنیا میں قائم نہیں ہو سکتی۔پس ہم پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ربوبیت کی صفت انفرادی حیثیت
میں بھی اور اجتماعی طور پر بھی اپنے اندر پیدا کریں۔پھر رحمانیت کے جلوے ہیں۔ہمارے پہلوں
نے بڑی خوبصورتی اور بڑے حُسن کے ساتھ ان جلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہی کا واقعہ ہے کہ آپ نے ایک بچے کو روتے دیکھا تو دریافت کیا
کہ یہ کیوں روتا ہے۔اس بچے کی ماں نے بتایا کہ چونکہ دودھ پیتے بچے کا راشن منظور نہیں کیا جاتا
اس لئے میں نے اس کا دودھ چھڑا دیا ہے۔اب بچہ گندم یا کھجوریں وغیرہ نہیں کھا سکتا لیکن چونکہ
دودھ چھڑانے کے نتیجہ میں اس کی جسمانی تربیت اور نشو و نما پر ایک برا اور گندہ اور مہلک اثر پڑتا ہے
اور اس کا اثر پھر روحانی تربیت پر بھی پڑے گا اس لئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خدائے رحمن کی
صفت کو اپنے نظام میں جاری فرمایا اور دودھ پیتے بچوں کے لئے راشن مقرر کر دیا۔ہم سینکڑوں
نہیں ہزاروں مثالیں ایسی دے سکتے ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ رضوان اللہ علیہم ہر وقت چوکس اور بیدار رہتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی
خطبات ناصر جلد دوم
۸۸۴
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
صفات کے جلوے دنیا کو ان کی زندگی میں اور ان کے نظام میں نظر آئیں تا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات
اور اس کی صفات کے حسن اور اس کے احسان سے دنیا متعارف ہو جائے اور اس کی طرف کھنچی
چلی آئے اور غیر اللہ کے سارے رشتے اس کے نتیجہ میں کٹ جائیں اور صرف خدائے واحد و یگانہ
کے ساتھ تعلق اطاعت اور تعلق عبودیت اور تعلق غلامی قائم ہو اور قائم رہے۔یہ ذہنیت ہماری جماعت میں پیدا ہونی چاہیے اگر یہ ذہنیت ہماری جماعت میں پیدا نہ ہو
اور اگر ہم انفرادی اور اجتماعی طور ( پر ) اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے جلوے دنیا کو نہ دکھا سکیں تو ہم
اللہ تعالیٰ کی توحید کو بھی دنیا میں قائم نہیں کر سکتے جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
مبعوث ہوئے اور آپ نے فرمایا کہ اس کے علاوہ میری اور کوئی غرض نہیں کہ میں توحید باری قائم
کرنا چاہتا ہوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم کرنا چاہتا ہوں۔رحیمیت کے جلوے بھی (جیسا کہ میں نے کہا ہے ) ہمیں دکھانے چاہئیں، مالکیت کے
جلوے بھی ہمیں دکھانے چاہئیں۔اگر آپ غور کریں تو آپ بھی میری طرح اسی نتیجہ پر پہنچیں گے
کہ اگر ہم اپنی زندگیوں میں اللہ تعالیٰ کی ان چاروں امہات الصفات کے جلوے دکھانے میں
کامیاب ہو جائیں تبھی اور صرف اسی صورت میں ہم خدا تعالیٰ کی توحید کو دنیا میں قائم کرنے میں
کامیاب ہوسکیں گے۔پس اللہ تعالیٰ کی توحید کے قیام کے سلسلہ میں ہماری ایک ذمہ داری تو یہ
ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت حاصل کر کے اپنی زندگی میں ان صفات کو قائم کر دیں اور
دوسری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم دنیا میں اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے اپنی زندگی میں دکھا کر دنیا کو
اللہ تعالیٰ کے حسن و احسان کے جلوے دکھانے کے بعد اس کی معرفت کے حصول کا ذریعہ بنیں
تا کہ اللہ تعالیٰ کی توحید قائم ہو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے وہ عزت عطا کی ہے کہ انسان
کا تصور بھی اس عظیم عزت
کا احاطہ نہیں کر سکتا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دنیا میں قائم کرنے کا یہ مطلب ہے کہ ہم
آپ کے ہر قول اور ہر فعل کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں۔آپ کے ہر قول کو اللہ تعالیٰ کے کلام یعنی
قرآن کریم کی تفسیر سمجھیں اور آپ کے ہر فعل کو ایسا حسین سمجھیں کہ اس کو اپنے لئے اُسوہ اور ایک
خطبات ناصر جلد دوم
۸۸۵
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
قابل تقلید نمونہ سمجھیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اگر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اعمال کو ، آپ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اپنے لئے اُسوہ نہ سمجھیں اور اس کی بجائے کوئی اور نمونہ
دنیا کے سامنے پیش کریں تو اس کا صاف مطلب ہے کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو
نہ سمجھا اور نہ اُسے قائم کرنے کی کوشش کی۔یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر عمل کو جیسا کہ وہ حسین ہے اور
احسان کرنے والا ہے سمجھنے لگیں اور اپنی زندگی کے لئے اسے نمونہ بنا ئیں اور اس طرح پر دنیا میں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو قائم کرنے کی کوشش کریں تو دنیا بڑی جلد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے حسن و احسان کی گرویدہ ہو جائے گی۔کیونکہ اس وقت دنیا میں حقیقی معنی میں نہ کہیں حسن نظر آتا ہے
اور نہ کہیں کوئی محسن نظر آتا ہے۔محسن حقیقی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔جسمانی اور
دنیوی طور پر بھی اور روحانی اور اُخروی لحاظ سے بھی آپ ہی کی ذات محسن اعظم ہے اور آپ ہی
کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کو انسان نے اس رنگ میں اور اس شان میں اور اس محسن میں اور اس احسان
میں پہچانا اور اس سے تعلق رکھا۔اللہ تعالیٰ کی ذات اپنی ذات کے لحاظ سے بھی اور اپنی صفات کے لحاظ سے بھی بے مثال و مانند
ہے لیکن اس کے قریب تر اور اس کے مشابہ ترجو وجود پیدا ہوا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجو د تھا
اسی لئے اللہ تعالیٰ نے کہا۔میری صفات کے مظہر اتم محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم جو اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم ہیں اگر ہم آپ کی زندگی کے ہر پہلو کو اپنے لئے اُسوہ
اور نمونہ سمجھیں اور بنا ئیں تو اپنی استعداد کے مطابق ہم بھی اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر ہوں گے
اور ایک لحاظ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دنیا میں قائم کرنے کا موجب بنیں گے اور
دوسرے لحاظ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کو دنیا میں قائم کرنے کا وسیلہ بنیں گے۔پس جماعت کو یہ نہ بھولنا چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی اصل
غرض یہی ہے کہ دنیا میں توحید کو قائم کیا جائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو قائم کیا
جائے۔یہ ایک چھوٹا سا فقرہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا لیکن اس
خطبات ناصر جلد دوم
۸۸۶
خطبہ جمعہ ۱۹؍
ستمبر ۱۹۶۹ء
چھوٹے سے فقرہ میں جیسا کہ میں نے ابھی مختصراً بیان کیا ہے ہم پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی
ہیں۔(۱) اللہ تعالیٰ کی صفات کو سمجھ کر اپنے نفسوں میں انہیں پیدا کرنا (۲) ان صفات کا اپنے
نفسوں میں جلوہ دکھا کر دنیا کو اللہ تعالیٰ کی صفات سے متعارف کروا کر انہیں اس طرف لے کر آنا
کہ وہ بھی اپنی زندگیوں میں اللہ تعالیٰ کی صفات پیدا کریں (۳) تیسری ذمہ داری ہم پر یہ عائد
ہوتی ہے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو اپنے نفسوں میں قائم کرنے والے ہوں یعنی
ہمارے ہر قول اور ہر فعل سے یہ ثابت ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی اب بنی نوع انسان کے لئے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ساری عرب توں کا سر چشمہ ہیں اور ہر فیض کی کنجی آپ کو عطا کی گئی ہے۔آپ کا
وجود خدا نما ہے اور اللہ تعالیٰ کو پانے کے لئے اس کی صفات کی معرفت حاصل کرنے اور اس کے
مقرب کو پالینے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کی اطاعت ضروری ہے ہمیں
چاہیے کہ ہمارا ہر فعل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کے مطابق ہو ورنہ دنیا یہ کہے گی کہ تم نے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فلاں اُسوہ کی پیروی نہ کر کے آپ کی عزت پر یہ دھبہ لگایا ہے۔تمہارے نزدیک وہ فعل خدا کی نگاہ میں اتنا معزز نہیں تھا کہ اس کی پیروی کی جائے۔غرض
ہمارے فعل کے نتیجہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر دنیا کی نگاہ میں نعوذ باللہ ایک داغ پیدا
ہوتا ہے حقیقتا تو وہ داغ نہیں ہوتا کیونکہ اس داغ کے ہم ذمہ دار ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ذمہ دار نہیں لیکن دنیا کی نگاہ میں ایک داغ پیدا ہوتا ہے۔دراصل یوں
سمجھنا چاہیے کہ اس کے نتیجہ
میں دنیا کی آنکھ میں ایک دھبہ پیدا ہوتا ہے۔جب کوئی دنیا دارا اپنی اس داغ دار آنکھ کے ساتھ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتا ہے تو وہی دھبہ جو اس کی آنکھ کا ہے آپ کی شخصیت پر بھی اسے نظر
آتا ہے جیسے بڑی عمر کے اور بوڑھے لوگ بعض دفعہ یہ کہتے ہیں کہ ہماری نظر دھندلا گئی ہے یعنی ہر چیز
ہمیں دھندلی دھندلی نظر آتی ہے حالانکہ وہ چیز دھندلی نہیں ہوتی بلکہ جو آنکھ دھندلا گئی ہے اس کا اثر
اس کے نفس پر یہ پڑا کہ وہ چیز اُسے دھندلی نظر آئی۔پس ہماری غلطی کے نتیجہ میں یہ نگاہ جس کو ہم
نے داغ دار کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک داغ دیکھتی ہے۔گو یہ حقیقت ہے کہ وہ داغ
وہاں نہیں ہے بلکہ اس آنکھ میں داغ ہے لیکن اس کا نتیجہ تو اتنا ہی بھیا نک اور خطرناک ہے جتنا
خطبات ناصر جلد دوم
۸۸۷
خطبہ جمعہ ۱۹ ستمبر ۱۹۶۹ء
نعوذ باللہ اس صورت میں ہوتا کہ اگر ممکن ہوتا تو اس کی نظر کی طرح آپ کی شخصیت پر بھی داغ ہوتا
کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ جس کو ہماری آنکھ داغ دار دیکھتی ہے اس کی ہم پیروی کیوں کریں اور قصور
ہمارا ہوتا ہے کیونکہ ہم نے اپنی غفلت اور بے توجہی کے نتیجہ میں اور اپنی سستیوں اور اُن وساوس
کے نتیجہ میں جو شیطان نے ہمارے دل میں پیدا کئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو چھوڑ دیا
ہم نے آپ کے بعض نمونوں کو چھوڑ دیا اور اس طرح پر ہم اس چیز میں کامیاب نہ ہوئے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت دنیا میں قائم کریں۔یہ ایک بڑا نازک معاملہ ہے۔بڑی اہم
ذمہ داری ہے جو ہم پر عائد کی گئی ہے۔ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کے ہر پہلو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اُسوہ کاحسن واحسان پیدا کرنے کی کوشش کریں تا اس کے نتیجہ میں یہ اندھی دنیا خدا کے فضل سے
روشنی حاصل کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو پہچاننے لگے اور اس طرح پر وہ جس کو اللہ تعالیٰ
نے حقیقی عزت کا مالک بنایا تھا جس کو اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں عرب توں کی تقسیم کے لئے ایک منبع
قرار دیا تھا اس کو پہچانے لگیں اور اس کے طفیل اور اس کے ذریعہ سے اور اس کی قوت قدسی کے
نتیجہ میں اور اس کے افاضۂ روحانی کے بعد اللہ تعالیٰ کی عزت کو پہچانے لگیں جو اصل عرب توں کا
مالک ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۶ /اکتوبر ۱۹۷۰ء صفحه ۳ تا ۷ )
谢谢谢