سالانہ اجتماعات میں تمام مجالس کی نمائدنگی ضروری ہے
خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء
ذیلی تنظیموں کے سالانہ اجتماعات میں تمام مجالس کی
نمائندگی ضروری ہے
خطبه جمعه فرموده ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے دنوں ناصرات الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ ، خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے
اجتماع تھے۔اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا، بڑی رحمتیں نازل کیں اور ہر طرح خیر و برکت کے ساتھ
یہ اجتماع انجام پذیر ہوئے اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جیسا کہ اس نے ہمیں بتایا ہے کہ ایک زندہ،
فقال الہی جماعت ہر قدم آگے ہی آگے بڑھاتی چلی جاتی ہے۔ہمارے یہ اجتماع بھی گزشتہ سالوں کی
نسبت زیادہ با رونق اور زیادہ بابرکت اور زیادہ مخلصانہ ماحول میں ہوئے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ
لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔انصار اللہ کے اجتماع میں سب سے زیادہ مجالس کی نمائندگی تھی لیکن اس نمائندگی کی تعداد
بھی صرف ۳۴۶ کے قریب تھی جب کہ ہماری مغربی پاکستان کی جماعتیں قریباً ایک ہزار ہیں۔ہمارا مقصد ہمیں صرف اس وقت حاصل ہو سکتا ہے کہ جب ہم یہ کوشش کریں اور ہماری روایت اور
معمول یہ ہو کہ ان اجتماعات میں ہر جماعت کی نمائندگی ضرور ہو اور یہ کم سے کم معیار ہے۔ترقی
کے مختلف مدارج میں سے گزرتے ہوئے ابھی ہم اس کم سے کم معیار تک بھی نہیں پہنچے۔دوسرے
خطبات ناصر جلد دوم
۹۵۸
خطبہ جمعہ ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء
اس لئے بھی کہ جیسا کہ میں بار بار جماعت کو توجہ دلاتا رہا ہوں اور توجہ دلا رہا ہوں۔احمدیت کی
پیدائشی نسل جواب جوان ہو رہی ہے یا بڑی عمر کو پہنچ رہی ہے (سات سال کی عمر کے بعد بچے مجلس
اطفال الاحمدیہ کے
ممبر بنتے ہیں اور بچیاں ناصرات الاحمدیہ کی ممبر بنتی ہیں اور پندرہ سال کی عمر تک
پہنچنے کے بعد بچیاں لجنہ اماءاللہ میں اور بچے مجلس خدام الاحمدیہ میں شامل ہوتے ہیں ) یہ انفکو
( Inflow ) یعنی جوانوں یا جوان ہونے والوں کا بہاؤ تسلسل کے ساتھ ہمارے بڑے دریا میں
داخل ہوتا ہے۔اس میں بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضل سے روز بروز زیادتی ہورہی ہے اگر آج سے
پچیس سال پہلے جب ہم قادیان میں تھے ہر سال ایک ہزار نئے خدام عمر پندرہ سال ہونے کی
وجہ سے مجلس خدام الاحمدیہ کی تنظیم میں شامل ہوتے تھے تو آج میرے خیال میں ان کی تعداد کئی
ہزار ہے۔صحیح اعداد و شمار تو مجھے معلوم نہیں لیکن کئی گنا زیادہ خدام کی عمر کو پہنچ کر مجلس خدام الاحمدیہ میں
داخل ہونے والے آج احمدی نوجوان ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں پہلے کی نسبت زیادہ
کوشش کے ساتھ اور زیادہ وسیع انتظام کے ماتحت اس نئی نسل کو سنبھالنا اور ان کی تربیت کرنا ہے۔جب تک ہم ہر احمدی کو خواہ وہ باہر سے لٹریچر پڑھنے کے بعد دلائل کا قائل ہونے کے بعد یا
خواب کے ذریعہ یا بعض نشانات دیکھ کر احمدیت میں داخل ہونے والا ہے۔یا وہ عمر کے لحاظ سے
احمدی گھرانہ میں پیدا ہونے کے بعد اطفال الاحمدیہ میں شامل ہوا پھر خدام الاحمدیہ میں آیا۔یا
ناصرات میں ایک بچی شامل ہوئی پھر وہ لجنہ اماء اللہ میں آئی۔بہر حال ہر نئے داخل ہونے والے
احمدی کی صحیح تربیت ضروری ہے اور اسے علی وجہ البصیرت احمدیت پر قائم ہونا چاہیے اور اس کا دل
اور اس کا سینہ اور اس کا ذہن اور اس کی روح اس یقین کے ساتھ بھرے ہوئے ہونے چاہئیں کہ
اسلام کی نشاۃ ثانیہ اب احمدیت کے ہاتھوں مقدر ہے اور اس عظیم جد و جہد کے لئے انتہائی
قربانیوں کی ضرورت ہے اور ان انتہائی قربانیاں پیش کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ کے عظیم وعدے
ہیں اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو نباہیں تو اللہ تعالیٰ ایک نہایت ہی پیار کرنے والے باپ کی طرح
ہمیں اپنی گود میں بٹھا لے گا اور خود ہمارا حافظ و ناصر ہوگا اور اس دنیا میں بھی اور اُخروی زندگی میں
بھی ہمیں
وہ نعمتیں عطا کرے گا کہ جو دنیا داروں کے تصور میں بھی نہیں آسکتیں خود ہماری عقل ان
خطبات ناصر جلد دوم
۹۵۹
خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء
نعمتوں کے حصول سے قبل ان کا صحیح تصویر حاصل نہیں کر سکتی۔ہمیں یہ یقین ہوگا کہ ہم ایک صداقت
اور سچائی پر قائم ہیں اور یہ یقین ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند کی حیثیت میں اور ایک عظیم انقلاب پیدا کرنے کے
لئے مبعوث کیا اور ہمیں آپ کے جوارح بنایا جیسا کہ آپ نے خود تحریر فرمایا ہے اور جماعت کو
مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ اے میرے درخت وجود کی شاخو! پس ہم سب احمدی آپ کے
جوارح ہیں۔ہم میں سے ہر ایک روحانی طور پر آپ ہی کا عضو ہے اور آپ کو آپ کے ان
جوارح کو اور آپ کے درخت وجود کی شاخوں
کو اللہ تعالیٰ نے عظیم بشارتیں دی ہیں اور ان چیزوں
پر علی وجہ البصیرت یقین رکھنا ہر احمدی کا فرض ہے۔جواحمدیت میں پہلے داخل ہو چکے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں ثبات قدم عطا کیا
اور کوئی ٹھو کر انہیں نہیں لگی اور مختلف قسم کے ابتلاؤں اور امتحانوں میں سے وہ گزرے۔دنیا نے
ان کے لئے آگ جلائی اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے اس آگ کو ٹھنڈا کیا۔دنیا نے انہیں دکھ دیا
اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے لذت کے سامان پیدا کئے۔وہ تو علی وجہ البصیرت اس بات پر قائم
ہیں کہ احمدیت ایک ایسی صداقت ہے اور اسلام کی صحیح شکل اس رنگ میں ہے کہ اس کے متعلق
اللہ تعالیٰ کا یہ عظیم وعدہ ہے کہ اسلام آج دنیا میں اپنی اس اصلی شکل میں غالب آئے گا۔یہ لوگ
دنیا اور دنیا والوں کی کوئی پروا نہیں کرتے اور اپنے رب سے ہر دم خائف رہتے ہیں کہ کہیں
شیطان وسوسہ ڈال کر انہیں ان کے رب کی محبت سے دور نہ لے جائے اور وہ اللہ تعالیٰ پر اس قدر
عظیم بھروسہ اور توکل اور یقین رکھتے ہیں کہ اگر ہمارے دل اخلاص سے بھرے ہوئے ہوں اگر
ہمارے سینے اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی سے معمور ہوں تو اللہ تعالیٰ بہر حال ہمیں دھتکارے گا نہیں وہ
ہمیں دور نہیں پھینک دے گا وہ ہمیں اپنے ساتھ لگالے گا اور اپنا قرب ہمیں عطا کرے گا اور
اپنی رضا کی جنتوں میں ہمیں داخل کرے گا۔ایک پختہ یقین اور ایمان کی بشاشت ان کے چہروں
پر ہوتی ہے لیکن جو بعد میں آنے والے ہیں وہ باہر سے عقلی دلائل یا کسی ایک آدھ خواب کے نتیجہ میں
یا دوسرے نشانات دیکھ کر احمدیت میں داخل ہوئے یا احمدیت میں پیدا ہوئے اور پھر شعور کو پہنچے
خطبات ناصر جلد دوم
۹۶۰
خطبہ جمعہ ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء
اور خدام الاحمدیہ میں شامل ہوئے ان کی صحیح تربیت ضروری ہے۔میں کئی بار آپ کو اس طرف توجہ
دلا چکا ہوں اور اس تربیت ہی کے لئے مجلس اطفال الاحمدیہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ جماعت احمدیہ کا ایک نہایت ضروری حصہ اور ہماری مرکزی تنظیم کے
ماتحت ایک نہایت ہی اہم اور نسبتا مختصر تنظیم ہے گو اس کا تعلق عمر کے لحاظ سے جماعت کے ایک حصہ
سے ہے لیکن اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کو اس کی اہمیت سمجھتے
ہوئے اس کے ساتھ پورا تعاون کرنا چاہیے اور ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ گو ہر جماعت کے نو جوان
سارے تو اجتماع میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن ان کا ایک ایک نمائندہ اس اجتماع میں ضرور پہنچے اس
کے لئے آج میں ایک کمیٹی بنا دیتا ہوں یہ کمیٹی تحریک جدید اور صدر انجمن احمد یہ اور ہمارے
مربی صاحبان اور معلم صاحبان کی ہوگی اور مستقل طور پر ہوگی۔لجنہ کے نمائندے جہاں تک ان
کا تعلق ہے خدام الاحمدیہ کے نمائندے جہاں تک ان کا تعلق ہے اور انصار اللہ کے نمائندے
جہاں تک ان کا تعلق ہے اپنے اپنے دائرہ کے متعلق لائحہ عمل تجویز کرنے کے لئے اس کے ممبر
ہوں گے اور یہ کوشش ہونی چاہیے کہ آئندہ ہم کم سے کم معیار پر ضرور پہنچ جائیں یعنی تمام جماعتوں
کے نمائندے لجنہ اماء اللہ ، ناصرات الاحمدیہ، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ اور انصار اللہ کے
اجتماعوں میں ضرور شامل ہوں اور یہ کوئی مشکل کام نہیں صرف اس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے
جواب تک ہوتی نہیں رہی اور جو جماعتی نظام ہے وہ میرے سامنے ذمہ دار ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے
توفیق دی تو انشاء اللہ میں نگرانی کروں گا کہ ان جماعتوں میں ہر جماعت کی نمائندگی ضرور ہو یعنی
جماعت میں جو افراد خدام الاحمدیہ کی عمر کے ہیں وہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں شامل ہوں اور
اس طرح اپنی جماعت کی نمائندگی کریں جو افراد انصار اللہ کی عمر کے ہیں ان کی نمائندگی انصار اللہ
کے اجتماع میں ہونی چاہیے۔اسی طرح ہر جماعت کی مستورات اور ناصرات الاحمدیہ کی نمائندگی
لجنہ اماء اللہ کے اجتماع میں ہونی چاہیے۔چاہے اگر چھوٹی جماعت ہے ایک نمائندہ ہی وہاں سے
آجائے لیکن ہر جماعت کا کوئی نہ کوئی نمائندہ ان اجتماعوں میں شامل ضرور ہو کیونکہ جو نمائندے
ان اجتماعوں میں شامل ہوں گے وہ ایک نئی روح اور ایک نئی زندگی لے کر واپس جائیں گے۔
خطبات ناصر جلد دوم
۹۶۱
خطبہ جمعہ ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء
مجوزہ کمیٹی کو اجتماعوں سے تین ماہ قبل اپنا کام شروع کر دینا چاہیے اور پھر وہ ایک منصوبہ بنا کر
اور مجھ سے مشورہ کر کے یہ کام کریں اور سارے مربیوں ، معلموں اور انسپکٹر ان مال تحریک جدید
اور انسپکٹر ان مال صدر انجمن احمدیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی جماعتوں کے
نمائندے ان اجتماعوں میں ضرور بھجوائیں۔یہ تو ظاہری تنظیم کے لحاظ سے تھا۔یہاں جس رنگ میں ان کی تربیت ہوتی ہے اس کے لئے
زیادہ توجہ کے ساتھ پروگرام بننا چاہیے اور پھر اس پروگرام کو زیادہ کوشش کے ساتھ کامیاب بنانا
چاہیے۔مجھے جور پورٹیں ملی ہیں وہ خوش گن ہیں مثلاً لجنہ اماء اللہ کی رپورٹ ہے کہ اس سال ہم
نے گذشتہ سال سے زیادہ احاطہ قناتوں میں گھیرا تھا لیکن پہلے ہی دن یہ محسوس ہوا کہ یہ جگہ کم ہے
چنا نچہ پھر کافی بڑا حصہ جگہ کا اس احاطہ کے ساتھ ملایا گیا۔خدام الاحمدیہ نے بھی اس سال مقام اجتماع
کافی بڑا بنا یا تھا لیکن پچھلے سال کی نسبت کافی بڑا مقام اجتماع ہونے کے باوجود بہت سے دوست
شامیانے سے باہر تھے۔انصار اللہ کا بھی یہی حال تھا۔انہوں نے بھی مقام اجتماع گذشتہ سال
سے بڑا بنایا تھا لیکن اس احاطہ سے جو قناتوں کے درمیان گھرا ہوا تھا قریباً پچاس فیصدی جگہ
قناتوں کو ہٹا کر اس کے ساتھ ملائی گئی لیکن پھر بھی کافی افرادشامیانے سے باہر کھڑے تھے۔پس
یہ تو خوشی کی بات ہے کہ افراد جماعت کی توجہ اس طرف زیادہ ہو رہی ہے۔اسی طرح جو مختلف پروگرام ہیں ان کے متعلق بھی جو رپورٹ ملی ہے وہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ
ہمارا معیار خدا تعالیٰ کے فضل سے گرا نہیں بلکہ پہلے سے بلند ہی ہوا ہے۔ہرسہ تنظیمیں مختلف
رواتیں رکھتی ہیں ان میں سے ہر ایک کے اندر ایک انفرادیت پائی جاتی ہے۔جب میں انصار اللہ
کا صدر تھا اس وقت اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تھی کہ ان کے سالانہ اجتماع کا پروگرام اس طرح
بنایا جائے کہ ایک مضمون سے لے کر یکے بعد دیگر مختصر تقاریر کی جائیں یا لکھے ہوئے مضمون
پڑھے جائیں اور پھر اس رنگ میں پڑھے جائیں کہ ان کا اثر دماغوں پر بہت گہرا اور وسیع ہو۔اصل میں تو ہمارا مضمون ایک ہی ہے اور وہ توحید باری ہے لیکن تو حید باری کو سمجھنے کے لئے اور بہت سی
را ہیں ہمیں اختیار کرنی پڑتی ہیں مثلاً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری عظیم اور بڑی حسین زندگی
خطبات ناصر جلد دوم
۹۶۲
خطبہ جمعہ ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء
کا اگر نچوڑ نکالا جائے اور وہ اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے ) یہی حال
خلی رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کا ہے۔قرآن کریم زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی تعلیم ہمیں دیتا ہے لیکن اس ساری تعلیم کا
خلاصہ اس کے سوا کچھ نہیں نکلتا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ اسلام کی بھی یہی غرض ہے۔جتنے اولیاء
اب تک پیدا ہوئے ہیں وہ اپنی زندگی کا ایک ہی مقصد سمجھتے تھے اور ان کی عزت واحترام کی ایک
ہی وجہ تھی کہ وہ توحید باری کو قائم کر دیں اور انسان کی توجہ ہر اس ناقص اور کمزور اور خبیث چیز
سے پھیر دیں جو اللہ سے دور لے جانے والی ہے۔اصل چیز توحید باری ہے لیکن تو حید کو سمجھنے تو حید کی معرفت حاصل کرنے اور توحید پر قائم
ہونے کے لئے نمونوں کی ضرورت ہے اور بہترین نمونہ اور اُسوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
ہے چونکہ ہر عقل کو سمجھانے کی ضرورت تھی اس لئے قرآن کریم نے ہر عقل کو مخاطب کیا اور ہر انسان
کی سمجھ کے مطابق اسے دلائل بھی دیئے اور اس کی توجہ نشانات کی طرف بھی پھیری۔بڑے سادہ
دماغ والوں اور ان پڑھوں کو بھی اللہ تعالیٰ بڑے پیار سے بہت سی سچی خوا نہیں بھی دکھا دیتا ہے
تا کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ انسان کشوف کے حصول کی قوت اور طاقت نہیں رکھتا۔پس اللہ تعالیٰ کی سنت یہی ہے کہ وہ ہر طور اور طریق سے اپنے بندوں کو یہ سمجھا تا ہے کہ تم
صرف میری بندگی اور عبادت کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔اِدھر اُدھر نہ دیکھنا ورنہ خسارہ اور ہلاکت
کے سوا اور کچھ نہیں۔یہ پروگرام جو ہیں جہاں تک اس کی آؤٹ لائنز (Out Lines) اور
اصول جو ہیں وہ تو بنے ہوئے ہیں ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی لیکن نئے سے نئے طریق پر،
نئے سے نئے دلائل کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے نشانات کو جو نئے سے نئے آسمان سے نازل ہو
رہے ہیں۔بڑوں کے سامنے بھی اور نو جوانوں کے سامنے بھی اور بچوں کے سامنے بھی مردوں کے
سامنے بھی اور عورتوں کے سامنے بھی رکھ کر انہیں چاروں طرف سے گھیر کر اس مرکزی نقطہ کے
سامنے لے آنا چاہیے اور وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ اس کی طرف ہر چیز رجوع
کرتی ہے۔ابتدا میں بھی وہ اسی سر چشمہ سے نکلتی ہے اور اپنی پوری وسعتوں کے بعد بھی وہ اسی
خطبات ناصر جلد دوم
۹۶۳
خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء
چشمہ کے محتاج رہتے ہوئے اسی کی طرف لوٹتی ہے۔اللہ ایک مرکزی نقطہ ہے اور کوئی ایسی خوبی نہیں جس کا منبع اور سر چشمہ وہ نہ ہو۔خدا تعالیٰ کی
معرفت اور اس کی ذات اور صفات کا عرفان حاصل کرنا ہماری زندگی کا مقصد ہے۔یہی احمدیت
کا مقصد ہے یہی اسلام کا مقصد ہے۔یہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری عمر کی انتہائی جد و جہد
کا مقصد تھا اور یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض ہے۔پس پروگرام تو وہی
ہے لیکن اس کا معیار نہیں گرنا چاہیے بلکہ بلند ہونا چاہیے۔ان مختلف اجتماعات کے فیوض کم نہیں
ہونے چاہئیں بلکہ انہیں وسیع سے وسیع تر ہوتے رہنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر تو کچھ ہو نہیں سکتا۔اسی لئے اسی سے مدد اور نصرت مانگنی چاہیے
اسی کے حضور عاجزانہ جھکنا چاہیے کہ اے خدا! تو نے ہم پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے کہ ہم احمدیت
میں نئے داخل ہونے والوں کی صحیح تربیت کریں لیکن ہم کمزور بندے ہیں تو ہمیں توفیق دے کہ
ہم تیری مرضی اور تیری خواہش اور تیرے ارادہ کے مطابق تیرے ان بندوں کی تربیت ایسے
رنگ میں کر سکیں کہ حقیقی معنی میں وہ تیرے بندے بن جائیں اور اے خدا ! تو نے ہم پر یہ
ذمہ داری ڈالی ہے کہ اس ٹور سے ساری دنیا کے دلوں اور سینوں کو منور کریں جو آج اسلام سے
دور اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض رکھتے ہیں ان کو اسلام کے حلقہ میں لا کر انہیں نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں بٹھا دیں۔ہم کمزور ہیں بے حد کمزور ہیں اور تو بڑی طاقتوں والا
ہے تیری ہی طاقت پر ہمارا بھروسہ اور ہمارا تو گل ہے۔پس تو ہماری مدد کو آ۔تو خود ہی ہمارے
ہاتھ بن ، ہمارا ذہن بن اور ہماری آنکھ بن اور ہمارے جذبات بن۔خود ہم سے کام لے ہمیں اپنا
آلہ کار بنا کہ اس کے بغیر ہم اپنے فرائض کو صحیح طور پر ادا نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا حقیقی بندہ
بننے اور اپنی نصرت کو اس طور پر حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو نباہ
سکیں اور اس کی رضا کو اور اس کی خوشنودی کو حاصل کر سکیں۔( روزنامه الفضل ربوه ۱۶ را پریل ۱۹۷۰ء صفحه ۳ تا ۵)
谢谢谢