رمضان المبارک پانچ بنیادی عبادات کا مجموعہ ہے
خطبات ناصر جلد دوم
۹۶۵
خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۶۹ء
رمضان پانچ بنیادی عبادات روزه ، نماز اور نوافل، تلاوتِ
قرآن کریم سخاوت اور آفات نفس سے پر ہیز کا مجموعہ ہے
خطبہ جمعہ فرموده ۷ رنومبر ۱۹۶۹ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ماہ رمضان اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آ رہا ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس نعمت سے زیادہ
سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس مہینے میں تمام قسم کی عبادتوں کی طرف توجہ
دلائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے حقوق کو قائم کرنے یا ادا کرنے پر بہت کچھ کہا گیا
ہے۔رمضان کا مہینہ پانچ بنیادی عبادتوں کا مجموعہ ہے۔پہلے تو روزہ ہے دوسرے نماز کی پابندی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔پھر قیام اللیل یعنی
رات کے نوافل پڑھے جاتے ہیں۔تیسرے قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت ہے چوتھے سخاوت
اور پانچویں آفات نفس سے بچنا ہے ان پانچ بنیادی عبادات کا مجموعہ عبادات ماہ رمضان کہلاتی ہیں۔جہاں تک روزہ کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ حکم دیا
الصَّيَامُ جُنَّةٌ یعنی روزہ گناہوں سے بچاتا اور عذاب الہی سے محفوظ رکھتا ہے۔انسان کی روحانی سیر
کی ابتدا گناہوں سے بچنے سے شروع ہوتی ہے اور اس سیر روحانی کی انتہا اللہ تعالیٰ کے غضب سے
بچتے ہوئے اس کی رضا کی جنتوں میں داخل ہونے پر ختم ہوتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
خطبات ناصر جلد دوم
۹۶۶
خطبہ جمعہ کے رنومبر ۱۹۶۹ء
فرمایا کہ چونکہ روزہ کا اور رمضان کے مہینے کی عبادتوں کا قیام اس غرض سے ہے کہ انسان ہر قسم
کے گناہوں سے بچنے کی کوشش کرے جس کے نتیجہ میں وہ اللہ تعالیٰ کے غضب سے بھی محفوظ رہے
اور اس کی رضا کی جنتوں میں بھی داخل ہو جائے اس لئے ہم تمہیں اس طرف توجہ دلاتے ہیں۔فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَصْخَب یعنی نہ زبان سے کوئی گناہ کرے اور نہ ہاتھ سے کوئی گناہ کرے۔حقوق العباد کا تعلق دو ہی چیزوں سے ہے اور دو ہی گناہوں سے حقوق تلف کئے جاتے
ہیں۔کبھی زبان سے حق تلفی کی جاتی ہے کبھی عمل سے حق تلفی کی جاتی ہے اور یہاں یہ تعلیم دی گئی ہے
کہ یہ مہینہ خاص تربیت کا ہے جو بقیہ گیارہ ماہ بھی تمہارے کام آئے گا اس ماہ میں یہ عادت پختہ کر
لو کہ نہ اپنی زبان سے تم نے کسی کو دکھ پہنچانا ہے اور نہ اپنے عمل سے کسی کی حق تلفی کرنی ہے۔پس روزہ جو ہے یا صیام کا نظام جو ہے جسے قرآن کریم نے ماہِ رمضان کہا ہے پانچوں
عبادتوں پر مشتمل ہے اس کی غرض یہ ہے کہ انسان گناہوں سے محفوظ رہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی
جنتوں کو حاصل کرے اور اس کا طریق یہ ہے کہ زبان سے بھی کسی کی حق تلفی نہ ہو اور ہاتھ سے بھی
کسی کی حق تلفی نہ ہو۔جس کا اللہ تعالیٰ نے حق قائم کیا ہے اس حق کو قائم کیا جائے اور ادا کیا جائے۔اس میں حق نفس بھی آ جاتا ہے اور جو شخص اس حکمت کو سمجھتا اور اپنی زندگی کو اس کے مطابق ڈھالتا
اور رمضان کے مہینے میں سختی سے اس پر کار بند ہوتا ہے اس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ رمضان میں اس پر جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوسری جگہ
فرمایا کہ اس پر آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔جس کا مفہوم یہی ہے کہ آسمان کے
دروازے کھلتے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نزول ہوتا ہے۔دوسرے یہ کہ آسمان کے دروازے کھلتے
اور اعمال صالحہ بجالانے کی توفیق ملتی ہے اور انسان محسن قبول کی جزا حاصل کرتا ہے۔انسانی اعمال
کو اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے اور اس سے بہتر بدلہ دیتا ہے جس وقت اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نزول ہوتا ہے
اور انسان کو اپنے رب کی طرف سے اعمالِ صالحہ بجا لانے کی توفیق حاصل ہوتی ہے اور پھر وہ
اعمالِ صالحہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے حسن قبول کا مقام پاتے ہیں تو اُس وقت ” فُتِحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ “
ہو ہی جاتے ہیں۔جنت ہی کا دروازہ ہے جو اس بات کا مستحق ہے کہ اس کے اندر وہ لوگ داخل
خطبات ناصر جلد دوم
۹۶۷
خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۶۹ء
ہوں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اعمالِ صالحہ کی توفیق پائی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
ان اعمالِ صالحہ کو قبول کیا۔پس رمضان کے مہینے میں روزہ ہم پر اس لئے فرض نہیں کیا گیا کہ ہم تکلیف اُٹھا ئیں۔ان
الدِّينَ يُسر اللہ کے دین یعنی دین اسلام میں کسی پر کوئی ایسی تنگی نہیں ڈالی گئی جو اس کے
جسمانی یا دیگر قومی کی نشوونما میں روک بنے بلکہ سارا دین اور دین کے سب احکام کی غرض ہی یہی
ہے کہ انسان سہولت سے اور آرام سے ارتقائی منازل طے کرتا ہوا اللہ تعالیٰ کے قرب کو زیادہ سے
زیادہ حاصل کرتا چلا جائے اور اس سے ہمیں یہ بھی پتہ لگا جیسا کہ دوسری جگہ بھی اس کی وضاحت
ہے کہ صرف بھوکا اور پیاسا رہنا ہم پر فرض نہیں کیا گیا بلکہ صوم ہم پر فرض کیا گیا ہے اور ان دو میں
بڑا فرق کیا ہے شریعتِ اسلامیہ نے۔بھوکا تو ایک غریب بھی رہتا ہے لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں
صائم نہیں ہوتا۔بھوکا تو ایک بیمار بھی رہتا ہے۔ڈاکٹر ا سے کہتا ہے کہ تیری بیماری ایسی ہے کہ
۲۴ گھنٹے یا بعض دفعہ ۴۸ گھنٹے تیرے معدے میں غذا نہیں جانی چاہیے لیکن خدا تعالیٰ کی نگاہ
میں ایسا شخص صائم یعنی روزے دار نہیں ہوتا۔بھوکا تو وہ بھی رہتا ہے جو جنگل میں راہ گم کر دیتا ہے
اور کئی کئی دن تک اسے کھانے کو نہیں ملتا لیکن وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں صائم نہیں ہوتا۔پس محض بھوکا
رہنا انسان کو روزہ دار نہیں بناتا بلکہ وہ بھوکا رہنا اللہ تعالیٰ کو پیارا ہے جس میں انسان دو پہلو اختیار
کرتا ہے۔ایک شہوت نفس سے بچنے کا پہلو جو کہ ایک عام Symbol ( سمبل ) اور علامت ہے
اور جس میں یہ سبق دیا گیا ہے کہ ہر قسم کی آفات نفس سے بچنے کی کوشش کرو اور دوسرے یہ کہ وہ
لوگ جو اس لئے اللہ تعالیٰ کی تدبیر نے بھو کے رکھے ہیں کہ وہ بھوکے رہ کر اللہ تعالیٰ کی رضا کو
حاصل کریں ان کے پیٹ بھرنے کے لئے سعی اور کوشش کی جائے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دوسرے اصول کے متعلق بھی ہمارے لئے اپنی
زندگی میں ایک بہترین اُسوہ اور کامل نمونہ قائم کیا چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے۔كَانَ أَجْوَدُ
بِالْخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ -
۶۳
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ویسے بھی بڑے سخی تھے اور دوسروں کو سکھ پہنچانے کے لئے
خطبات ناصر جلد دوم
۹۶۸
خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۶۹ء
ہر وقت تیار رہتے تھے لیکن رمضان کے مہینے میں تیز ہوائیں اپنی تیزی میں آپ کی سخاوت کا
مقابلہ نہیں کر سکتی تھیں۔اس قدر بجو د اور سخا پائی جاتی تھی پھر صرف پیسے کی نہیں بلکہ دوسروں
کو خیر اور
بھلائی پہنچانے کے لئے ایک سخاوت ہوتی ہے۔سخی دل انسان صرف اپنے مال یا اپنی دولت ہی
سے دوسرے کو فائدہ نہیں پہنچا تا بلکہ وہ اپنے اثر و رسوخ سے بھی دوسروں
کو فائدہ پہنچاتا ہے۔وہ
اپنے وقت سے بھی دوسروں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔وہ اپنی دعاؤں سے بھی فائدہ پہنچا رہا ہوتا ہے۔انسان اپنی اس فطرتی سخاوت کا مختلف طرق سے اظہار کر رہا ہوتا ہے۔غرض آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ہمیشہ ہی سخی تھے لیکن رمضان کے مہینے میں آپ نے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ تمہیں بھو کا اس
لئے نہیں رکھا گیا کہ تم بھوک کی تکلیف اُٹھاؤ بلکہ اصل مقصد یہ ہے کہ دوسروں کی بھلائی کے کام
کرو، نیکی کے کام کرو اور دوسروں کو سکھ پہنچانے کی سعی کرو۔اپنے پیسے سے بھی ، اپنے اثر ورسوخ
سے بھی اور اپنی دعاؤں سے بھی۔پس رمضان کے مہینے میں دن کے وقت شہوت نفس سے بچا جاتا ہے اور دوسرے کھانے
پینے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔شہوت نفس سے بچنا اصولی طور پر ایک علامت ہے ایک سبق ہے کہ ہر قسم
کی آفات نفس سے بچنا ضروری ہے۔آپ نے فرمایا۔"مَنْ لَّمْ يَدَعْ قَوْلَ النُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ
فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ فِي أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ۔یعنی جو شخص صداقت کو چھوڑ کر جھوٹ اور زور اور باطل کی باتیں کرتا اور باطل اصول ہی پر
عمل کرتا ہے اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی حاجت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے اور شہوت نفس کو چھوڑ
دے کیونکہ خدا تعالیٰ کو وہ مقبول نہیں ہوگا۔صرف وہ ترک مقبول ہو گا جس کے نتیجہ میں انسان اس
حکمت اور اصول کو سمجھنے والا ہو جس حکمت اور اصول کا یہاں سبق دیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ نہ تو
زبان نا پا کی اور گندگی کی راہوں کو اختیار کرے اور نہ جوارح باطل کے میدانوں میں کوشاں نظر
آئیں بلکہ زبان پر حق و صداقت جاری ہو اور حق و صداقت کے چشمے انسان کے جوارح سے
پھوٹنے والے ہوں تب خدا تعالیٰ اس وجہ سے کہ انسان نے روزے کی حکمت کو سمجھا اور اس
حکمت کے سمجھنے کے بعد اس نے وہ اعمال بجالائے جو خدا تعالیٰ کو پیارے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل
خطبات ناصر جلد دوم
۹۶۹
خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۶۹ء
سے اس پر رجوع برحمت ہوگا اور نجات اور جنت کے دروازے آسمانوں پر کھولے جائیں گے اور
قرب کی راہوں پر چلنا اس کے لئے آسان ہو جائے گا۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے مہینے میں قیام الیل کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔آپ نے فرمایا مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِه۔یعنی جو شخص راتوں
کو اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس کی حمد کے لئے اور اس کے بندوں کے لئے
دعائیں کرتے ہوئے جاگتا اور شب بیداری اختیار کرتا ہے اس لئے کہ وہ ایمان کے تضاضوں کو
پورا کرنے والا ہو اور اس لئے کہ جب وہ اس دنیا میں ایمان کے تقاضوں کو پورا کرے تو اللہ تعالیٰ
سے یہ امید رکھے کہ وہ ان کوششوں کو قبول کرے گا اور اس کے نتیجہ میں اس کو آخرت کی نعماء ملیں
گی۔جو ایسا کرے گا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ جو کوتاہیاں اور غفلتیں اس سے ہو چکی ہوں
گی اللہ تعالیٰ اپنی صفت رحیمیت کے جوش میں ان کو تاہیوں کو ڈھانپ لے گا اور کوئی جزائے بد
جس کا وہ دوسری صورت میں مستحق ہوتا وہ اسے نہیں ملے گی۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جو شخص رمضان کے مہینے میں کثرت
سے تلاوت قرآن کریم کرتا ہے اس کا بھی اُسے ثواب ملتا ہے کثرت تلاوت قرآن کریم کا ثواب
بھی اور دوسرے ثواب بھی محض خدا تعالیٰ کے فضل سے ملتے ہیں۔جب انسان اس فضل کو جذب
کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آتی ہے اور اس طرح جب اللہ تعالیٰ کے رحیم ہونے کی
صفت جوش میں آتی ہے تب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو اپنی رضا کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے جزا
دیتا ہے۔قرآن کریم کی تلاوت نیکی تو ہے لیکن صرف اسی صورت میں کہ شرائط پوری ہوں۔قرآن کریم کی تلاوت تو عیسائی بھی کرتے ہیں مگر وہ اس کی تلاوت اس نیت سے کرتے ہیں کہ
قرآن کریم پر اعتراض کریں۔قرآن کریم کی تلاوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی کیا کرتے تھے
مگر آپ نے اس پاک ترین نیت کے ساتھ تلاوت کی کہ جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ
فضل آپ پر نازل ہوا۔پس کثرت تلاوت قرآن کریم ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ خلوص نیت
بھی نہایت ضروری ہے۔اس کے بغیر تلاوت کی جو نعمتیں ہیں یا قرآن کریم کی جو نعمتیں ہیں وہ
خطبات ناصر جلد دوم
۹۷۰
خطبہ جمعہ کے رنومبر ۱۹۶۹ء
انسان کو حاصل نہیں ہو سکتیں۔اس کے لئے بڑی جد و جہد کی ضرورت ہے اور یہ بات اچھی طرح
یا درکھنی چاہیے کہ قرآن کریم کے فیوض سے انسان تبھی حصہ وافر لے سکتا ہے جب کہ وہ اللہ تعالیٰ
کی صفت رحیمیت کو جوش میں لائے۔اسی لئے رمضان کے مہینے میں کثرت تلاوت پر زور دیا گیا
ہے حالانکہ اور بہت سی روحانی مشقتیں (اگر دنیا کا محاورہ استعمال کیا جائے ) اس پر ڈالی گئی تھیں۔دن کو بھوکا پیاسا رہنا اور پابندیاں سہنا اور پھر لوگوں کا خیال رکھنا اور پھر یہ بھی دیکھنا کہ دوسروں
کے دکھوں کو دور کرنے کے لئے رمضان کے دنوں میں اسے باہر جانا پڑے گا اور اسے جانا چاہیے
اگر اس نے روزے کا حق ادا کرنا ہے۔پھر رات کے نوافل ہیں لیکن ان ساری چیزوں کے
با وجود مثلاً قرآن کریم کی اس تلاوت اگر خود قاری ہو یا اس سماع کے علاوہ اگر وہ خود قاری نہ ہو
تراویح پڑھ رہا ہو اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت کی جائے۔ہمارے بزرگ محدثین یعنی علم حدیث
حدیث کے جو علماء تھے وہ تو رمضان کے مہینے میں اپنی
حدیث کی کتب کے مسودات اور پوتھیاں وغیرہ کو بند کر دیتے تھے اور صرف قرآن کریم کو ہاتھ
میں پکڑ لیتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد یہ ہے کہ رمضان میں قرآنِ کریم کی
کثرت سے تلاوت کی جائے۔دوسرے بزرگ صحابہؓ بھی بڑی کثرت سے تلاوت کرتے تھے۔بعض تو تین دن کے اندر سارے قرآن کریم کو ختم کر لیتے تھے لیکن میں نے دیکھا ہے کہ بعض
لوگوں کو تین دن میں ختم کرنے کا ویسے ہی شوق ہوتا ہے کہ ہم نے قرآن
کریم کو تین دن میں ختم کر
لیا۔دراصل اس طرح جلدی جلدی سمجھے بغیر تین دن میں قرآن کریم کو ختم کرنا ثواب نہیں ہے البتہ
قرآن کریم پر جو شخص عبور رکھتا ہے وہ اگر قرآن کریم کو جلدی پڑھتا جائے تب بھی چونکہ اس نے
قرآن کریم کو کثرت سے پڑھا ہوا ہوتا ہے اس لئے سارے معانی اس کو یاد آنے شروع ہو جاتے
ہیں اور نئے معانی پر اس کا ذہن اللہ تعالیٰ کے فضل سے عبور حاصل کرتا چلا جاتا ہے یہ تو ٹھیک ہے
کہ اس طرح تین دن کے اندر قرآن کریم کو پڑھ لیا لیکن جس شخص کو معمولی ترجمہ آتا ہے اگر وہ
ریل گاڑی کی طرح تین دن میں قرآن کریم کو ختم کرنا چاہے تو یہ اس کے لئے ثواب کا کام نہیں
ہے۔قرآن کریم کوئی ٹونہ یا تعویذ یا جادو نہیں ہے۔قرآن کریم تو حکمت اور انوار سے پر اللہ تعالیٰ
خطبات ناصر جلد دوم
۹۷۱
خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۶۹ء
کی ایک ایسی کتاب ہے جس کے علوم سے حصہ لینا چاہیے نہ یہ کہ محض جلدی جلدی تلاوت کر لی جائے
جو دوسروں کو کیا خود اپنے آپ کو بھی سمجھ نہ آئے۔پس اگر انسان پورے غور سے اور پوری طرح
سمجھتے ہوئے قرآن کریم پڑھ سکتا ہے تو پھر جتنی تیزی سے وہ چاہے پڑھے اس میں کوئی حرج نہیں
لیکن اگر کوئی شخص صرف ایک سیپارہ غور سے پڑھ سکتا ہے تو اس کو ڈیڑھ سیپارہ نہیں پڑھنا چاہیے
اور میں سمجھتا ہوں اگر کوئی ایسا شخص ہو اور ضرور ایسے ہوں گے جن کو شروع سے پڑھنے کی توفیق
نہیں مل سکی۔ہم نے کئی ایک کو تعلیم بالغاں کے ذریعہ قرآن کریم پڑھوایا ہے جس طرح مثلاً اب
بھی ہم تاکید کر رہے ہیں کہ قرآن کریم کو اس کے ترجمہ کے ساتھ لوگوں کو پڑھایا جائے۔اگر کوئی
آدمی صرف ایک ربع یعنی سیپارے کا چوتھا حصہ غور سے پڑھ سکتا ہے تو اس کو آدھا سیپارہ نہیں
پڑھنا چاہیے کیونکہ ہم نے ایسا نہیں کرنا کہ ایک چکر بنایا اور اس کو چکر دے کر کہہ دیا کہ ایک کروڑ دفعہ
ہم نے اللہ تعالیٰ کی حمد یا اس کی تسبیح بیان کر دی ہے۔قرآن کریم کو پورے غور سے پڑھنا اور اس نیت کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے سمجھنے
کی توفیق دے اور پھر اللہ تعالیٰ اس بات کی بھی توفیق دے کہ ہم اس پر عمل کرنے والے ہوں تب
تلاوت قرآن کریم کا فائدہ ہے اور تب اللہ تعالیٰ کی صفت رحیمیت کے جلوے انسان دیکھتا ہے۔پس خدا تعالیٰ کے رحیم ہونے کی صفت کے ساتھ ماہِ رمضان کا بڑا گہرا تعلق ہے۔اس سلسلہ میں
بہت سی باتیں مجھے چھوڑنی پڑیں گی۔چند باتیں جو میں اس وقت بیان کرنا چاہتا ہوں ان میں
تلاوت قرآن کریم کی کثرت بھی ہے۔تلاوت قرآن کریم کا خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت کے ساتھ
بڑا گہرا تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ کے رحم کا ایک پہلو اس کی صفت رحیمیت کی وجہ سے جوش میں آتا ہے
اور قرآن کریم کے فیوض سے وہی شخص مستفید ہو سکتا ہے جس کے لئے خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت
جوش میں آتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق فرمایا ہے۔د کسی فرد انسانی کا کلام الہی کے فیض سے فی الحقیقت مستفیض ہو جانا اور اس کی
برکات اور انوار سے متمتع ہو کر منزل مقصود تک پہنچنا اور اپنی سعی اور کوشش کے ثمرہ کو حاصل
خطبات ناصر جلد دوم
۹۷۲
خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۶۹ء
کرنا یہ صفت رحیمیت کی تائید سے وقوع میں آتا ہے۔پس قرآن کریم پر غور کرنا اور یہ عہد اور یہ نیت کرنا کہ ہم اس کے احکام پر عمل کریں گے اور
پھر عملاً سعی اور کوشش کرنا یہ ساری چیزیں اس وقت ثمر آور ہوتی ہیں جب انسان اللہ تعالیٰ ہی کے
فضل سے اس کی صفت رحیمیت کو جوش میں لاتا ہے اور صفت رحیمیت کی برکت سے کلام الہی سیکھتا
ہے۔چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو بھی فرمایا ہے وہ قرآن کریم کی کسی نہ کسی
آیت کی تفسیر ہی ہے اس لئے آپ کی اس عبارت کی رُو سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ
میرے کلام کو ، اس کلام عظیم یعنی اس قرآن کریم کو جو نور محض کے چشمہ سے ہمارے لئے نور محض
بن کر نکلا ہے اس سے تم حقیقی فائدہ صرف اسی صورت میں اُٹھا سکتے ہو اور اس کی برکات اور اس
کے انوار تمہیں صرف اسی صورت میں حاصل ہو سکتے ہیں کہ تم اس کو غور سے پڑھو۔قرآن کریم کے
یہ برکات اور یہ انوار جن سے ہم نے متمتع ہونا ہے یہ فی ذاتہا ہمارا مقصود نہیں بلکہ یہ ذریعہ ہیں ایک
اور مقصد کے حاصل کرنے کا یہ مقصد قرب الہی کا حصول ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم
قرآن کریم کے فیوض اور برکات اور اس کے انوار سے متمتع ہونے کے بعد قرب الہی کو صرف اس
صورت میں حاصل کر سکتے ہو کہ خدائے رحیم کی رحمت جوش میں آنے اور خدا تعالیٰ کی رحمت کو
جوش میں لانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
جس قدر کسی کے دل میں خلوص اور صدق پیدا ہوتا ہے جس قدر کوئی جد و جہد۔سے
متابعت اختیار کرتا ہے۔اسی قدر کلام الہی کی تاثیر اس کے دل پر ہوتی ہے اور اسی قدر وہ
اس کے انوار سے متمتع ہوتا ہے۔پس اس کے لئے کوشش اور مجاہدہ کی ضرورت ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ کوشش اور مجاہدہ پانچ جہتوں
سے محفوظ کر کے ماہ رمضان میں رکھا ہے یعنی ایک یہ کہ روزہ رکھنا ہے جس کے معنی ہیں کہ نفسانی شہوات
سے پوری مستعدی اور پوری بیداری اور جوش کے ساتھ محفوظ رہنے کی کوشش کرنا اور جو اعمال صالحہ
ہیں جن کو قرآن کریم نے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے اور جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا فضل
جوش مارتا ہے اور انسان کو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے یہ اعمالِ صالحہ بجالا نا اللہ تعالیٰ کے حق
خطبات ناصر جلد دوم
۹۷۳
خطبہ جمعہ کے رنومبر ۱۹۶۹ء
کو ادا کرنا تلاوت قرآن کریم اور قیام الیل کے ساتھ۔میں تلاوت قرآن کریم اس لئے کہتا ہوں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق تھا کہ اگر کسی جگہ کوئی ایسی بات آتی یا کوئی ایسا مضمون بیان
ہوتا جس سے خدا تعالیٰ کی بزرگی اور اس کی بڑائی اور اس کی رفعت ثابت ہوتی تو آپ اللہ تعالیٰ کی حمد
میں لگ جاتے اور جس وقت وہ جگہ سامنے آتی جہاں خدا تعالیٰ کے غضب اور اس کے قہر کا بیان
ہوتا تو آپ استغفار میں لگ جاتے دراصل قرآن کریم کی تلاوت کا یہی طریق ہونا چاہیے۔پس رمضان میں ان ساری چیزوں کو اکٹھا کیا گیا ہے اور عبادات کا یہ مجموعہ عظیم مجاہدہ اور
عظیم کوشش ہے اور یہ ایک ایسی کوشش ہے جس نے اس کے دن اور رات کا احاطہ کیا ہوا ہے۔ایسی کوشش ہے جس میں نفس کے حقوق کی ادائیگی کا بھی خیال رکھا گیا ہے اور دوسروں کے حقوق
کی ادائیگی کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔تزکیہ نفس اور طہارت قلب کی طرف بہت توجہ کی گئی ہے اور
ہر
شخص کو سکھ پہنچانے اور ہر شخص کو دکھوں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ مختلف کوششیں
جن کا تعلق دن سے بھی ہے اور رات سے بھی ہے۔جن کا تعلق ایثار اور قربانی سے بھی ہے یعنی
شہوت سے بچنا اور کھانے پینے کو چھوڑنا اور جن کا تعلق مستعدی اور عزم و ہمت کے ساتھ غیروں
سے حسن سلوک سے پیش آنے سے بھی ہے پھر ان کا تعلق حقوق اللہ سے بھی ہے۔یعنی قرآن کریم کی
کثرت سے تلاوت کرنا اور اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کی ثناء اور اس کی تسبیح کو کثرت سے بیان کرنا۔اسی طرح ان کا مجموعی طور پر حقوق العباد سے بھی تعلق ہے۔پس قریباً تمام عبادات کے متعلق
اصولی طور پر ہمیں اشارہ کر دیا گیا ہے پس رمضان میں انسان خدا کی راہ میں گویا اپنی جد و جہد کو
اس کے کمال تک پہنچا دیتا ہے اور جس وقت انسان اپنی کوشش کو اس کے کمال تک پہنچا تا ہے اس
وقت اگر اللہ تعالیٰ کا فضل جو دراصل اس کی رحیمیت کا فضل ہے جوش میں آئے تو اللہ تعالیٰ اس کو
جزا دیتا ہے اور جس وقت اللہ تعالیٰ اپنی صفت رحیمیت کے ماتحت کسی سے سلوک کرنا چاہتا ہے تو
صرف اس کی کوشش ہی کی اسے جزا نہیں دیتا بلکہ ایک تو اس کا فضل ہمیں اس طرح نظر آتا ہے کہ انسان
بہر حال کمزور ہے وہ کوشش تو کرتا ہے لیکن اس کی کوشش میں بہت سے نقائص رہ جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنی صفت رحیمیت کے نتیجہ میں ان نقائص کو دور کرتا اور انسان کے اعمال کو ضائع ہونے
خطبات ناصر جلد دوم
۹۷۴
خطبہ جمعہ کے رنومبر ۱۹۶۹ء
سے بچا لیتا ہے۔دوسرے یہ ہے کہ انسان کوشش کرتا ہے لیکن اس کی کوشش اپنے کمال کو نہیں پہنچ
سکتی۔پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحیمیت سے اس کو سہارا دیتا ہے اور اس کی کوشش کو کمال تک پہنچا دیتا
ہے۔پس نقص کوئی نہ رہا اور کمال تک پہنچا دیا اور یہ دونوں چیز یں اللہ تعالیٰ کی رحیمیت سے انسان
کو حاصل ہوتی ہیں انسان کی اپنی کوشش سے حاصل نہیں ہوتیں کیونکہ انسانی کوشش کسی صورت
میں بھی نقص سے خالی نہیں ہو سکتی۔اللہ تعالیٰ ہی کی ایک ذات ہے جس کے اندر کوئی عیب نہیں۔انسان نہ تو بے عیب ہے اور نہ اس کی کوئی کوشش مکمل اور غیر ناقص ہے۔انسان کی کوشش کا نقص
سے پاک ہونا ناممکن ہے۔البتہ انسان کی سچی اور پر خلوص کوشش کے نقص کو اللہ تعالیٰ دور کر دیتا ہے۔انسان کی کوئی ایسی کوشش نہیں ہو سکتی جو سو فیصدی کمال کو پہنچنے والی ہو۔پس جہاں انسانی کوشش
میں کوئی نقص ہوتا ہے خدا تعالیٰ کی رحیمیت اس نقص کو دور کر دیتی ہے یا جہاں کوشش اُدھوری ہوتی
ہے اللہ تعالیٰ کی رحیمیت اس کو کمال تک پہنچا دیتی ہے اور جب تک اللہ تعالیٰ کا یہ فضل شامل حال نہ
ہو انسان نجات کو حاصل نہیں کر سکتا۔اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ نجات
اسی کی ہوگی جو خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کرے گا۔کوئی شخص اپنی کوشش کے نتیجہ میں نجات
حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ کوئی شخص اپنی کوشش کے نتیجہ میں یا اپنی تدبیر کے نتیجہ میں اپنے کسی کام کو
مکمل اور بے عیب اور غیر ناقص نہیں بنا سکتا۔اس کی کوششیں سو فیصدی مکمل ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ
غفلت سے ، اُونگھ سے اور نیند سے تو اللہ تعالیٰ ہی کی ذات پاک ہے انسان پر تو غفلت اور اُونگھ اور
نیند طاری ہو جاتی ہے اور یہ اُونگھ اور نیند ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ جس طرح جسمانی طور پر اُونگھ اور
نیند ہے اسی طرح روحانی طور پر بھی انسان پر اُونگھ اور نیند کے زمانے آجاتے ہیں پس جب کہ
انسانی کوششوں پر اونگھ اور نیند کا زمانہ آتا ہے وہ مکمل کیسے ہو سکتی ہے وہ مکمل ہو ہی نہیں سکتی اور یہ
ایک بڑی واضح اور موٹی بات ہے کہ جب تک کوئی کام اپنے کمال کو نہ پہنچے اس کی جزامل ہی نہیں
سکتی۔مثلاً جو شخص سومیل پیدل چلنے کے بعد ربوہ سے ایک میل کے فاصلے پر آ کر تھک کر بیٹھ گیا وہ
ربوہ نہیں پہنچ سکتا۔کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ۱۰۱ میل کا سفر تھا سو میل طے کر لئے اب یہ سمجھ لیا جائے
کہ یہ ربوہ پہنچ گیا یہ کیسے سمجھ لیا جائے۔عقل اس کو تسلیم نہیں کرتی اس لئے کہ جب تک کوشش مکمل نہ
خطبات ناصر جلد دوم
۹۷۵
خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۶۹ء
ہو اس وقت تک نیک نتیجہ اور بہترین ثمرہ نکل نہیں سکتا جو نکلنا چاہیے اور اگر کوئی شخص ۱۰۱ میل کا مثلاً
سفر کر سکتا ہے لیکن راستے میں بہک گیا اور اس نقص کی وجہ سے ادھر ادھر ہوتا چلا گیا اور اس میں
طاقت ہی ۱۰۱ میل کا سفر کرنے کی تھی لیکن ۱۰۱ میل کا سفر طے کرنے کی کوشش کے باوجود اپنے
اس نقص کی وجہ سے ربوہ نہیں پہنچ سکا۔پس اگر ایسا نقص ہو تو اللہ تعالیٰ اس نقص کو دور کر دیتا ہے اور
جب کوشش نا تمام ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنے فضل سے تمام اور کامل کر دیتا ہے اس کو اپنے فضل سے
مکمل کر دیتا ہے۔اس کی مدد کرتا ہے۔پس جب تک خدا تعالیٰ کی مدد انسان کے شامل حال نہیں
ہوتی اس وقت تک اس کو اپنی کوشش کا ثمرہ نہیں مل سکتا اور ہماری عقل بھی یہی تسلیم کرتی ہے کہ اس کو
کوئی ثمرہ نہیں ملے گا۔غرض نجات کے لئے اللہ تعالیٰ کا فضل ضروری ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر
نجات ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ انسان کا کوئی عمل ایسا نہیں جو ناقص نہ ہو اور کوئی عمل ایسا نہیں جو ادھورا
نہ ہو۔انسان کا عمل سو فیصدی مکمل نہیں ہو سکتا اس نقص کو دور کرنے والا ، اس کمی کو پورا کرنے والا ،
اس اُدھورے پن کو مکمل کرنے والا دراصل اللہ تعالیٰ ہی کا فضل ہوتا ہے اس لئے جب تک اللہ تعالیٰ کا
فضل شامل حال نہ ہو انسان کو نجات نہیں مل سکتی اور اللہ تعالیٰ نے رمضان کے مہینے میں مختلف قسم
کی کوششوں اور مجاہدات کو اکٹھا کر دیا ہے۔جسم کا مجاہدہ ہے، زبان کا مجاہدہ ہے، اعمال کا مجاہدہ
ہے، خدا تعالیٰ کی یاد میں اوقات بسر کرنے کا مجاہدہ ہے، قرآن کریم پر کثرت سے غور اور فکر اور تدبر
کرنے کا مجاہدہ ہے اور بھی بہت سے مجاہدات اکٹھے کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دعا کیا
کرو۔دعائیں کرنا بھی ایک مجاہدہ ہے۔میں نے ابھی نوافل کے متعلق جو کہا تھا وہ بھی دعا ئیں
کرنے کے لئے ہوتے ہیں یعنی سب کوششوں کے بعد خدا تعالیٰ سے یہ دعا کرنا کہ اے خدا! ہم
نے اپنی طرف سے اپنی سی کوشش کر لی لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہماری کوشش ناقص ہے اور ہم نے
پورا زور لگا یا لیکن ہم مانتے ہیں کہ ہم پورا زور لگا ئیں تب بھی وہ بات نہیں بنتی اور ہم منزل مقصود تک
پہنچ نہیں سکتے اس لئے ہم تیرے حضور عاجزانہ طور پر جھکتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد کے طالب
ہوتے ہیں۔اے رحیم خدا! ہم پر رحم فرما اور ہماری کوششوں اور سعی اور خلوص نیت میں اگر کوئی
نقص ہے تو اس کو دور کر دے۔اگر کوئی کمی ہے تو اس کو پورا کر دے ہماری کوششیں ادھوری ہیں۔
خطبات ناصر جلد دوم
خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۶۹ء
ہم انسان ہیں ہماری کوششوں کے کمال تک پہنچنے کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے وہ اپنے رحم سے
مہیا فرما۔اے ہمارے رب رحیم ! ہماری کوششوں کا وہ نتیجہ نکال جو ہمارے لئے جنت اور قرب
اور رضا کے حصول کا باعث بنے اور ہم تیرے محبوب بن جائیں جس طرح کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس
وقت ہم تیرے عاشق اور عاجز بندے ہیں اور جیسا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم تجھ ہی میں فنا ہو جانے کی
ہمیشہ کوشش کرتے ہیں۔پس رمضان کا بابرکت مہینہ آرہا ہے اس ماہ میں ہم نے خدا اور اس کے رسول کے حکم سے
بہت سی کوششیں کرنی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو بھی اور مجھے بھی ان کوششوں
کو صحیح طور
پر اپنی اپنی استعداد کے مطابق کمال تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔اے خدا اے رحیم خدا !
ہم جانتے ہیں کہ اگر تیرا رحم ہمارے نقص کو دور نہ کرے، اگر تیری رحیمیت ہماری کوشش کو آخری
مقصود تک پہنچانے میں اس کا سہارا نہ بنے تو ساری کوششوں کے باوجود ہم اپنی منزل مقصود تک
نہیں پہنچ سکتے۔پس ہمارے لئے اپنی رحمت کو جوش میں لا اور ہمیں وہ تمام نعمتیں اور انوار اور
برکات وافر طور پر عطا فرما جن کا تعلق تیرے اس پاک ماہ رمضان سے ہے۔اللهم آمین
روزنامه الفضل ربوه ۲۴/اکتوبر ۱۹۷۰ ، صفحه ۲ تا ۶)