اللّٰہ تعالیٰ کے بے انتہا فضل کے ساتھ انسانی کوشش کے نتائج نکلا کرتے ہیں

خطبات ناصر جلد دوم
۹۹۷
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
جب تک اللہ تعالیٰ کا بے انتہا فضل ساتھ شامل نہیں ہوتا
اس وقت تک انسانی کوشش کے نتائج نہیں نکلا کرتے
خطبه جمعه فرموده ۲۸ /نومبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔گذشتہ خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ عبودیت تامہ کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ کی ذات
سے سچی اور حقیقی محبت اور اس کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری ضروری ہے (اسی کے ساتھ
عبودیت تامہ انسان کو حاصل ہوتی ہے ) یعنی اللہ تعالیٰ کے ذاتی حسن کے جلوے انسان کو اپنی
محبت کی گرفت میں اس طرح پکڑ لیں کہ غیر اللہ کا وجود باقی نہ رہے اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس
کے جلال کی گرفت انسان کے دل، دماغ اور روح پر اس طرح ہو کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور
فرمانبرداری کے سوا کسی اور کی اطاعت کا خیال بھی دل میں نہ گزرے اس محبت ( جو سچی اور
کامل اور حقیقی ہو ) اور اس اطاعت ( جو ہر لحاظ سے مکمل ہو ) کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ
تعلق عبودیت تامہ پیدا ہوتا ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا رنگ بچے اور حقیقی معنی میں
انسان کی زندگی پر چڑھ جاتا ہے اور جب انسان اپنے رب کا حقیقی بندہ بن جائے اسی وقت اس
کے لئے ممکن ہوتا ہے کہ اس کی زندگی اس بات پر شہادت ہو کہ قرآن کریم میں خیر ہی خیر اور
بھلائی ہی بھلائی ہے۔

خطبات ناصر جلد دوم
۹۹۸
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
جس طرح اللہ تعالیٰ کی صفات اپنے بندوں اور اپنی مخلوق پر احسان پر احسان کئے جارہی
ہیں۔کوئی لحظہ ایسا نہیں کہ مخلوق پر اس کے رب کا احسان جاری نہ ہو اسی طرح جب اس کا بندہ،
اس کا بندہ بن جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی مخلوق اس کی زندگی میں اسی طرح صفات باری کے جلوے
دیکھتی ہے جس طرح کہ وہ اپنے پیدا کرنے والے رب میں دیکھتی ہے اور اس وقت ہی انسان اس
حکم کو صحیح طور پر بجالا سکتا ہے کہ وَافْعَلُوا الْخَيْر (الحج: ۷۸) نیکیاں اور بھلائی اور احسان کرتے
چلے جاؤ۔انسان کی زندگی اللہ تعالیٰ کی صفات کے پر تو کے نیچے اسی کے فضل سے اس کی مخلوق کے
لئے بھلائی ہی بھلائی بن کر رہ جائے یہ نقشہ ہے جو اس چھوٹی سی آیت میں کھینچا گیا ہے اور ہمیں
بتایا گیا ہے کہ عبودیت تامہ کے حصول کے دو طریقوں اور عبودیت تامہ کے نتیجہ میں کس طرح
ایک خیر اور بھلائی اور نیکی اور حسن سلوک اور احسانِ عظیم کا ایک عظیم دریا بہتا ہے اور اس کے ساتھ
اگلی آیت وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ (الحج: ۷۹) میں اس طرف اشارہ کیا ہے کہ اس مقام
کے حصول کے لئے محض محبت کافی نہیں بلکہ اس انتہائی محبت کی ضرورت ہے جو جہاد کے حق کو اور
کوشش اور سعی کے حق کو پورا کرنے والی ہو اور محض اطاعت کافی نہیں بلکہ ایسی اطاعت کی
ضرورت ہے جو اطاعت کا حق ادا کرنے والی ہو اور محض خیر پہنچانا ہی کافی نہیں بلکہ انتہائی طور پر
خیر پہنچانے کی ضرورت ہے جس پر حق جہادہ صادق آئے۔اور اس اگلی آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم میری راہ میں عبودیت تامہ کے
حصول کے بعد بنی نوع انسان سے اور مخلوق خدا سے عام طور پر محسن سلوک میں جو جہاد کا حق ہے
کوشش اور سعی کا جو حق ہے وہ ادا کرو گے تو پھر میرے ساتھ تمہارا پختہ تعلق قائم ہو جائے گا اور
تمہاری یہ زندگی ایک طرف اللہ تعالیٰ کو بڑی محبوب ہوگی اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی مخلوق
تمہارے ساتھ محبت اور پیار کا تعلق رکھے گی اور اگر سارے بندے اس قسم کے ہو جائیں گے تو
سارے معاشرہ کی اور تمام دنیوی تعلقات کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی محبت پر قائم ہوگی اور وہ معاشرہ
بڑا ہی حسین معاشرہ ہو گا اور وہ تعلقات بڑے ہی حسین تعلقات ہوں گے اور بڑی ہی حسین زندگی
ہوگی جو اس زمانہ میں اس زمانہ کے انسان گزاریں گے۔اس کے لئے جماعت احمد یہ پر فرض ہے

خطبات ناصر جلد دوم
٩٩٩
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
کہ وہ ہر طرح کوشش کرتی رہے تا کہ اللہ تعالیٰ کے بندے جو اس سے دور ہو گئے ہیں اپنے ربّ
کے مقام کو پہچانیں اپنی زندگی کے مقصد کو جانے لگیں اور اپنے رب کی طرف لوٹیں اور اپنی زندگی
کے مقصد کو حاصل کریں اور یہ کوشش جاری ہے۔یہ دعاؤں کا مہینہ ہے اس میں خاص طور پر دعا کرنی چاہیے کہ اے ہمارے رب ! ایک اہم
ذمہ داری تُو نے ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے ساری دنیا کے دلوں کو جیت کر تیرے قدموں میں لا ڈالنا
کوئی آسان کام نہیں ہے۔وہ دنیا جو تجھ سے غافل ہے اور تیری طرف بلانے والوں کی دشمن ہے
اس دنیا کو ہم نے تیرے لئے جیتنا ہے یہ فرض ہے جو تو نے ہم پر عائد کیا ہے لیکن یہ وہ کام ہے جو
ہم اپنی کوشش سے حاصل نہیں کر سکتے۔ہم اپنے مجاہدہ سے اس مقصد کو حاصل نہیں کر سکتے ہم اسے
صرف اسی وقت حاصل کر سکتے ہیں جب تو ہماری مدد کو آئے کیونکہ کامیابی اسی وقت ہوتی ہے جب
تو انسان کی مدد کو آ جاتا ہے اگر چہ تصویر تو یہ بنتی ہے کہ کہنے والے یا کہنے والی نے کہا تھا کہ میں
نے اس بیاہ پر اپنے رشتہ دار کو ایک سو ایک روپیہ دیا ہے ان میں سے ایک سو روپیہ تو اس کے ایک
عزیز کا تھا اور ایک روپیہ اس کا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل کے مجموعہ کے مقابلہ میں ہماری کوشش سو
کے مقابلے میں ایک نہیں بلکہ نہ معلوم تعداد اور بے شمار کے مقابلہ میں ایک یا شاید ایک سے بھی کم
ہو۔بہر حال جب تک اللہ تعالیٰ کا بے انتہا فضل انسان کی کوشش کے ساتھ شامل نہیں ہوتا اس
وقت تک اس کوشش کے نیک نتائج نہیں نکلا کرتے اس وقت تک دین کی اور دنیا کی کامیابیاں
حاصل نہیں ہوا کرتیں۔غرض ماہِ رمضان میں یہ دعا کرنی چاہیے کہ اے خدا! جہاں تو ہمیں اپنی زندگیوں میں اپنی
راہ میں صبر کے ساتھ اور ہمت کے ساتھ اور عزم کے ساتھ کوشش کی توفیق دیتا چلا جا وہاں یہ بھی
فضل کر کہ اپنے فضل کو ہماری کوشش میں شامل کر دے تا کامیابی اور فلاح کی راہ ہمارے لئے
کشادہ ہو جائے اور ہمارے دل تیرے حمد سے اور بھی زیادہ بھر جائیں لبریز ہو جائیں تا کہ جوحد
ہمارے دلوں سے باہر نکلے وہ دوسروں کو اپنی طرف کھینچنے کی موجب بنے تا تیرے بندے تجھے
پہچانے لگیں۔

خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
غرض ایک دعا تو یہ کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوشش میں اپنے فضل کو شامل کر دے اور
دوسرے اللہ تعالیٰ جو حسین معاشرہ یا جو بہترین تعلقات یا جو ایک خوبصورت اور ایک محسن اور ایک پیار
پیدا کرنے والی زندگی وحدت اقوام کے ساتھ پیدا کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ہماری کوشش جاری
رہنی چاہیے اس کوشش میں بہت سی چھوٹی چھوٹی باتوں کا دخل ہوتا ہے ان میں سے ایک موقع ہمارا
جلسہ سالانہ ہے۔اصل اور بڑا موقع تو حج ہے جس میں ساری دنیا کے مسلمانوں کو اکٹھا ہو کر اس
وحدت اقوام کا ایک نقشہ پیش کرنے کے لئے بلایا گیا ہے تا انسان کی توجہ اس طرف پھرے کہ
اب وقت آ گیا ہے کہ جس طرح انسان کی پیدائش کی ابتدا میں انسان ( گوایک چھوٹی سی قوم کی
شکل میں لیکن بھائی بھائی کی طرح رہنے والے تھے اسی طرح اب پھر ساری دنیا میں بسنے والے
اربوں انسان ایک خاندان کی طرح رہنے لگیں اور یہ خاندان کے خونی رشتوں سے زیادہ محبت
اور پیار کے رشتے سوائے اسلام کے اور کوئی مذہب دنیا میں پیدا نہیں کر سکتا یہ ہمارے لئے ایک
حکم ہے جس کے لئے ہم کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لئے ہر دردمند دل اور اللہ تعالیٰ سے پیار
کرنے والا ہر دل دعائیں کر رہا ہے لیکن اس کے لئے بعض چھوٹے چھوٹے موقعے مستقل طور پر رکھ
دیئے گئے ہیں۔حج کا موقع گو ایک عظیم موقع ہے لیکن اس وحدت اقوام کے قائم ہونے کے لحاظ
سے جو ساری دنیا کے انسانوں کو ایک کر دے گی حج کا موقع بھی ایک چھوٹا سا موقع ہے کیونکہ وہ
نمائندوں کے جمع اور اکٹھا ہونے کا موقع ہے۔اس موقع پر مسلمانوں کے جو نمائندے جمع ہوتے ہیں
وہ ساری قوم کے اجتماع اور اس کے اکٹھا ہونے کے مقابلہ میں بہر حال ایک مختصر حقیقت ہوتی ہے۔گو یہ حقیقت تو ہے۔ایک صداقت عظیمہ تو ہے لیکن تمام انسانوں کے اکٹھے ہو کر ایک برادری بن
جانے کے مقابلہ میں یہ حقیقت بہر حال ایک چھوٹی سی حقیقت ہے اور اس سے بھی ایک چھوٹی حقیقت
لیکن ضروری چیز جو ہم احمدیوں کے سامنے اس اجتماعی وحدت اور اجتماعی پیار اور سارے انسانوں
کی ایک برادری قائم کرنے کے لئے مثال کے طور پر رکھی گئی ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے
جلسہ سالانہ ہے اور یہ جلسہ سالانہ قریب آرہا ہے اس کے لئے ابھی سے اس ماہ رمضان میں جو
دعاؤں کا مہینہ ہے اور دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے دعا کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس

خطبات ناصر جلد دوم
1++1
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
جلسہ کو بھی ہر طرح خیر و برکت کا موجب بنائے۔یہ جلسہ سالانہ نہ صرف جماعت احمدیہ کے لئے
بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لئے اور ہر مخلوق کے لئے اس معنی میں بابرکت ہو کہ اس میں شامل
ہونے والے خیر اور بھلائی اور نیکیوں کی باتیں اس رنگ میں سنیں کہ وہ انہیں یا درکھیں اور پھر انہیں
اس طور پر یا درکھیں کہ وہ ان پر عمل کریں اور خدا تعالیٰ کی مخلوق سے خصوصاً بنی نوع انسان سے
محسن سلوک کرے۔غرض ایک تو ابھی سے دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے آنے والے جلسہ کو ہر لحاظ سے
بابرکت اور خیر کا باعث بنائے دوسرے اس جلسہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الهام وَسِعُ مَكَانَكَ کا بھی تعلق ہے اور اس الہام یعنی وَسِعُ مَكَانَكَ میں لفظی معنی کے لحاظ
سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں دو حکم دیئے ہیں ایک حکم تو یہ ہے کہ عام طور پر دنیا اپنے خاندان کی ضرورت
کے مطابق گھروں کو بناتی ہے مثلاً اگر کسی کا ایک بچہ اور وہ اس عمر کا ہے کہ اسے دوسرے کمرہ میں
علیحدہ لٹانا چاہیے تو وہ سوچتا ہے کہ گھر میں دو کمرے تو ہونے چاہئیں تا ماں باپ ایک کمرہ میں
ہوں اور بچہ یا بچے دوسرے کمرہ میں ہوں لیکن ایک احمدی کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ اگر مال کی وسعت
ہو ( یہ نہیں کہ قرض لے کر ایک کمرہ بنایا جائے ) اگر اللہ تعالیٰ نے اتنے پیسے دیئے ہوں کہ ایک
کمرہ اس نیت سے بنایا جائے کہ خدا اور اس کے مذہب کے لئے کچھ لوگ یہاں اکٹھے ہوں گے
وہ یہاں بطور مہمان آئیں گے ان مہمانوں کے لئے بھی میں اپنے گھر میں فراخی اور کشادگی رکھوں
ان کے لئے بھی میں ایک زائد کمرہ بنا دوں۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے وسع مَعَانَكَ میں ہمیں اس
طرف توجہ دلائی ہے کہ ہم جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لئے بھی اپنے مکان میں ایک کمرہ یا ایک سے
زائد کمرے بنائیں اور اس لحاظ سے ہمارا ہر جلسہ سالانہ ایک عظیم نشان ہوتا ہے کیونکہ ہر سال
یہاں کئی نئے مکانات بن جاتے ہیں اور مجموعی طور پر ربوہ کی مکانیت میں اللہ تعالیٰ کی اس منشا
کے مطابق کافی وسعت ہو چکی ہوتی ہے اور پہلے سالوں کی نسبت مکانوں کی تعدا دزیادہ ہوتی ہے
لیکن پھر بھی مہمانوں کی کثرت پہلے سال کی نسبت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ تنگی اپنی جگہ پر موجود رہتی ہے
اس
تنگی میں کوئی فرق نہیں آتا۔غرض یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک عظیم نشان ہے جو ہم جلسہ سالانہ کے

خطبات ناصر جلد دوم
1005
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
موقع پر ہر سال ملا حظہ کرتے ہیں۔پس الہام وَشِعْ مَكَانَكَ میں ایک تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اور آپ سے
محبت اور پیار کا تعلق رکھنے والوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ اپنے مکانوں میں خدا تعالیٰ کے مہمانوں
کے لئے بھی گنجائش رکھنا۔دوسرے اس میں یہ حکم ہے کہ اپنے موجودہ مکانوں میں مہمانوں
کو ٹھہرانے
کے لئے گنجائش پیدا کرو کیونکہ وسغ کے ایک معنی تفسح کے بھی ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں سورہ مجادلہ میں فرماتا ہے کہ جب کہا جائے تَفَسَحُوا في المجلس (المجادلة : ۱۲ ) مجالس میں
کھل کر بیٹھو اور آدمیوں کے لئے جگہ نکالو تو اس وقت تم کھل کے بیٹھا کرو تا کہ مزید آدمی بیچ
میں بیٹھ سکیں۔غرض وسغ مَكَانَكَ کے ایک معنی یہ ہیں کہ تم اپنے مکانوں ( ان کی اس وقت جو
مکانیت بھی ہے ) میں خدا تعالیٰ کے مہمانوں کے لئے جگہ نکا لوگو یا اس کے ایک معنی تو ہیں مہمانوں
کے لئے جگہ بناؤ اور ایک معنی ہیں مہمانوں کے لئے جگہ نکالو اور یہ معنی تفسح کے مفہوم کے لحاظ
سے ہیں۔جلسہ سالانہ قریب آ رہا ہے اور ایک مخلوق خدا کے لئے اپنے گھروں اور اپنے گھروں کے
آراموں کو چھوڑے گی اور اس بستی میں جو ایک وقت میں ایک بے آب و گیاہ خطہ تھی وہ جمع ہوگی
اس لئے نہیں کہ وہ دنیا کے اموال جمع کرے بلکہ وہ یہاں اس لئے جمع ہوگی تا اللہ اور اس کے
رسول کی باتیں سنے اور اس طرح اپنی روح کو صیقل اور اپنے ماحول کو منور کرنے کے سامان اپنے
لئے پیدا کرے اور خدا کی برکتوں سے اپنی جھولیاں بھر کر اپنے گھروں کو واپس لوٹے۔اگر
اہل ربوہ ان لوگوں
کو ٹھہرنے کے لئے جگہ نہ دیں تو وہ خدا کے آسمان کے نیچے بڑی خوشی سے یہ دن
گزاریں گے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں میں سے زیادہ سے زیادہ حصہ لے کر اپنے گھروں کو واپس
لوٹیں گے لیکن ربوہ کے مکین خدا کی بہت سی برکتوں سے محروم ہو جائیں گے لیکن ہم ان سے کیوں
محروم ہوں
اللہ تعالیٰ ہم پر اپنا فضل کرنا چاہتا ہے وہ ہمیں اپنی برکتوں اور رحمتوں سے نوازنا چاہتا
ہے پھر ہم اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں کیوں بند کر دیں کہ خدا کی برکت اور اس کی
رحمت ہمارے گھروں میں داخل نہ ہو پس اپنے گھروں کے دروازوں کو خدا تعالیٰ کے مہمانوں

خطبات ناصر جلد دوم
۱۰۰۳
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
کے لئے کھولو کہ تمہارے گھروں میں داخل ہوتے وقت وہ تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی بہت سی
برکتیں لے کر آرہے ہوتے ہیں اور تمہارے ان گھروں کو بابرکت بنا دیتے ہیں جن گھروں میں وہ
تمہارے ساتھ مل کر اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہتے ، اس کی باتوں کو سننے اور سمجھنے کی کوشش
میں لگے رہتے ہیں وہ ان گھروں کو ایسا بنا دیتے ہیں کہ تمہارے وہ گھر بھی شاید ان گھروں میں
شامل ہو جا ئیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ بعض ایسے گھر بھی ہیں جن کے متعلق خدا کا
فیصلہ یہ ہے کہ ان کو ہر لحاظ سے رفعتیں دی جائیں انہیں بلند کر دیا جائے اور انہیں عزت کا مقام
قرار دیا جائے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ
بشارت دی ہے کہ میرے گھر کی دیواروں پر بھی اس کی برکت ہے اور جو میرے ماننے والے
ہیں ، میرے فرمانبردار ہیں ، میری اطاعت کرنے والے ہیں ، میری خواہشوں اور ارادوں کو پورا
کرنے کی کوشش کرنے والے ہیں۔جس طرح میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق ہوں اسی طرح
وہ بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق اور آپ سے محبت کرنے والے ہیں جس طرح میں
اللہ تعالیٰ کا فدائی ہوں وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فدائی ہیں اور اس کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے
والے ہیں، اپنی گردنیں اس کے حضور پیش کرنے والے، اپنی جانیں اسی کی راہ میں قربان کرنے
والے اور اپنے اوقات اور اپنے اموال کو اس کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں۔ان کے گھر بھی
ایسے ہوں گے کہ ان گھروں پر بھی اللہ تعالیٰ کی برکتوں کا نزول ہوگا اور جو شخص ان میں مستقل طور
پر یا عارضی طور پر رہے گا وہ اللہ تعالیٰ کی برکتوں سے حصہ لے گا پس تم اپنے گھروں کو ایسا بناؤ کہ
تمہارے یہ گھر اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ان گھروں کی فہرست میں شامل ہو جائیں جن کے متعلق
خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انہیں بابرکت بنا دے گا اور ان کی رفعتوں کے، ان کی عرب توں کے
اور ان کے احترام کے سامان پیدا کر دے گا اور ایک دنیا ان سے فیض حاصل کرے گی اور وہاں
برکت لینے آئے گی۔یہ موقع باہر والوں کے لئے بھی ہے لیکن اتنا نہیں جتنار بوہ میں رہنے والوں
کے لئے ہے۔اہل ربوہ کے لئے تو اللہ تعالیٰ کی برکتوں کے حصول
کا یہ عظیم موقع ہے۔پس اللہ تعالیٰ
کی برکتوں کو سمیٹنے کی کوشش کرو اور اپنے گھروں کے دروازے خدا تعالیٰ کے مہمانوں کے لئے

خطبات ناصر جلد دوم
۱۰۰۴
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
کھول دو تا کہ تمہارے لئے برکت اور رفعت اور فضل اور رحمت کے سامان پیدا ہو جا ئیں۔اہل ربوہ کو چاہیے کہ وہ جلسہ سالانہ کے انتظام میں زیادہ سے زیادہ مکانیت مہیا کریں یعنی
اگر کوئی شخص دو کمرے دے سکتا ہے تو وہ دو کمرے دے اور اگر وہ ایک کمرہ دے سکتا ہے تو وہ
ایک کمرہ دے اگر کوئی خود دو کمروں میں سمٹ سکتا ہے تو وہ دو کمروں میں سمٹ جائے اور باقی
مکان جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لئے دے دے اور اگر کوئی ایک کمرہ میں سمٹ سکتا ہے تو وہ
ایک کمرہ میں سمٹ جائے اور باقی مکان جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لئے دے دے۔خدا تعالیٰ
کے نام پر اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ کی باتیں
سننے کے لئے جو مہمان یہاں آتے ہیں ان کو تھوڑا بہت آرام جو تم پہنچا سکتے ہو وہ تھوڑا بہت آرام
پہنچانے کی کوشش کرو اور زیادہ سے زیادہ مکانیت جلسہ سالانہ کے لئے دو۔اسی طرح ” وقت ہے۔جلسہ سالانہ کے انتظامات کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت پیش
کرو۔یہ صحیح ہے کہ گھروں میں بھی مہمان ٹھہرتے ہیں اور ان کی خدمت کے لئے بھی گھر کے مکینوں
اور رہنے والوں کا ایک حصہ ڈیوٹی پر رہنا چاہیے ورنہ ان کے گھر میں جو مہمان مقیم ہیں ان کو تکلیف
ہو گی لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ ہر خاندان اپنے افراد کا ایک حصہ بطور رضا کاران مہمانوں کے لئے جو
اجتماعی قیام گاہوں میں ٹھہرتے ہیں اور جلسہ سالانہ کے دوسرے عام انتظامات کے لئے وقف کر
سکتا ہے روٹیاں پکانا انہیں اکٹھا کرنا وغیرہ وغیرہ سینکڑوں قسم کے انتظامات ہیں جو جلسہ سالانہ پر
کئے جاتے ہیں اور ان کے لئے ہزاروں رضا کاروں کی ضرورت پڑتی ہے۔ان کاموں کے لئے
اپنے خاندان کے افراد کے اوقات اس رنگ میں وقف کرو کہ زیادہ سے زیادہ افراد خاندان
اجتماعی طور پر جماعتی تنظیم کے ماتحت رضا کارانہ طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام،
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالیٰ کے ان مہمانوں کی خدمت میں لگے رہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ
سہولت جو اس عظیم اجتماع میں انہیں پہنچا ناممکن ہو وہ انہیں پہنچائی جائے۔یہ صحیح ہے کہ پورے طور پر گھر کا آرام تو ہم انہیں نہیں دے سکتے یہ ہمارے لئے ممکن ہی
نہیں ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ وہ اپنے گھروں جیسا آرام حاصل کرنے کے لئے یہاں نہیں

خطبات ناصر جلد دوم
۱۰۰۵
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
آتے ان کو تو اگر سر چھپانے کے لئے جگہ مل جائے تو وہ اس کو بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے
اور انسان کا بڑا ممنون ہوتے ہوئے قبول کر لیتے ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ ایک دفعہ میں
جب میں افسر جلسہ سالا نہ تھا ایک کام کے لئے پھر رہا تھا کہ میری نظر ایک احمدی امیر دوست پر
پڑی جو بہت لیٹ آئے تھے غالباً اس صبح جلسہ کا افتتاح ہو چکا تھا اور جب میں جلسہ گاہ سے کسی کام
کی غرض سے باہر نکلا تو میں نے دیکھا کہ انہوں نے سوٹ کیس اٹھایا ہوا ہے اور مجھے شبہ ہوا کہ یہ
ابھی یہاں پہنچے ہیں۔میں ان کے پاس گیا اور ان سے دریافت کیا کہ کیا آپ کے پاس ٹھہرنے کا
انتظام ہے آپ نے جگہ کے لئے پہلے لکھا ہوا ہے یا نہیں آپ کی رہائش کا کیا انتظام ہے؟ تو انہوں
نے کہا کہ میں ابھی یہاں پہنچا ہوں اور ابھی میں نے ٹھہرنے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا۔میں نے
کہا پھر آپ نے بڑی غلطی کی ہے آپ نے پہلے لکھا نہیں اس لئے کوئی انتظام نہیں ہوا اللہ تعالیٰ نے
ان کو اتنی دولت دی ہے کہ وہ بعض دفعہ ہنگامی چندوں میں ہیں بیس ہزار روپیہ بھی دے دیتے ہیں
خدا تعالیٰ نے انہیں بڑی فراخی عطا کی ہے لیکن مزید فراخی کے لئے تو ایسے لوگ جو مخلص ہیں یہاں
آتے ہیں بہر حال میں نے ان سے کہا میرے ساتھ چلیں تا میں آپ کے لئے کوئی انتظام کر دوں
چنانچہ میں نے انہیں ساتھ لیا اس وقت تو ان کے گھر سے ان کے ساتھ نہیں تھے لیکن وہ بھی جلسہ سالانہ
پر آئی ہوئی تھیں اور اس وقت کسی اور جگہ ان کا انتظام کر رہی تھیں۔میں ان کے لئے ایک چھوٹا سا کمرہ
جو شاید اس گھر کا سٹور تھا یا غسل خانہ خالی کر اسکا اور میں نے وہاں پر الی بچھوادی یا کہہ دیا کہ
یہاں پر الی بھجوا دی جائے اور میں نے دیکھا کہ وہ دوست بہت خوش تھے اور معلوم ہوتا تھا کہ پتہ
نہیں انہیں کتنی بڑی نعمت مل گئی ہے پس یہاں جو مہمان آتے ہیں وہ یہاں اپنے گھروں والا آرام
حاصل کرنے نہیں آتے لیکن بہر حال سردی کے موسم میں سر چھپانے کی جگہ تو انہیں ملنی چاہیے
جس طرح باہر سے آنے والے اخلاص کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں ان کے مقابلہ میں اگر ہم ان
سے بڑھ کر اخلاص کا مظاہرہ دکھاوے کے لئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لئے ) نہ
کریں تو بہر حال باہر سے آنے والے یہاں کے رہنے والوں سے بڑھ جائیں گے لیکن ہم انہیں
کیوں بڑھنے دیں ہمارے دلوں میں بھی یہ عزم ہونا چاہیے ہمارے دلوں میں بھی ایک پختہ ارادہ

خطبات ناصر جلد دوم
10+9
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
ہونا چاہیے ہمارے اندر بھی یہ ہمت ہونی چاہیے کہ ہم کہیں کہ جہاں تک نیکیوں کے حصول کا سوال
ہے ہم اہل ربوہ باہر والوں کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔ہمارے لئے مواقع بھی زیادہ ہیں ہم
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی زیادہ باتیں سنتے ہیں اور بعض لوگ اس وجہ سے کہ زیادہ کثرت
سے نیکی کی باتیں ان کے کانوں میں پڑتی ہیں سست بھی ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ رحم کرے اور اس
قسم کی کمزوریوں سے ربوہ کے مکینوں کو محفوظ رکھے لیکن بہر حال انسانی فطرت کا یہ بھی ایک حصہ
ہے کہ جو چیز بار بار سامنے آتی ہے اس کی وقعت اور عظمت باقی نہیں رہتی۔اللہ تعالیٰ ہی محفوظ
رکھے ہمیں اسی کی پناہ تلاش کرنی چاہیے۔خیرات میں نیکیوں میں اللہ تعالیٰ کی جستجو کی تلاش میں اور اعمال صالحہ میں ہمیں یہی حکم ہے
کہ ہم دوسروں سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں باہر سے آنے والے ہم سے آگے بڑھنے کی
کوشش کر رہے ہوتے ہیں اہل ربوہ اگر اپنے لئے خیر چاہتے ہیں تو ان کا فرض ہے اور ان کے لئے
ضروری ہے کہ وہ باہر سے آنے والوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں ایک تو جیسا کہ میں نے کہا
ہے اس طرح کہ باہر سے آنے والوں کو اپنے مکانوں میں رکھیں خود تنگی برداشت کریں اور ان
کے آرام کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ہم نے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے دار میں جب سے آنکھیں کھولیں یہ دیکھا کہ حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا مہمانوں کا
بے انتہا خیال رکھنے والی تھیں اور ہمیں بھی یہ عادت تھی کہ ہم مہمانوں کا خیال رکھتے تھے بچپن کے
اپنے خیالات ہوتے ہیں جلسہ کی خوشیوں میں سے ایک خوشی یہ تھی کہ ہم کسیر پر ( یہاں پر الی ہے )
پر سوئیں گے۔ہم رات کے بارہ بجے تک کام کریں گے یعنی یہ خوشی کے سامان محسوس ہوتے تھے
تنگی اور حرج کے نہیں۔آئندہ نسل بھی ایسی ہونی چاہیے کیونکہ ان پر تو اور زیادہ ذمہ داری کے کام
پڑنے ہیں کیونکہ جلسہ سالانہ بڑھ رہا ہے۔قادیان میں پندرہ ہزار میں ہزار یا پچیس ہزار مہمانوں
کے لئے ہم انتظام کرتے تھے اور یہاں اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک لاکھ کے قریب مہمانوں
کے لئے انتظام کرنا پڑتا ہے لیکن بہت سارے مہمانوں کا تو گھروں میں انتظام ہو جاتا ہے
اس لئے مہمانوں کی مجموعی نسبت کے لحاظ سے ہمارے لنگروں پر اب اتنا دباؤ نہیں پڑتا جتنا

خطبات ناصر جلد دوم
10+2
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
قادیان میں پڑتا تھا پھر بہت سے دوست چند میل کے دائرہ کے اندر ربوہ سے باہر ٹھہر جاتے ہیں
یہ علاقہ جلسہ سالانہ کے دنوں میں ربوہ ہی بنا ہوا ہوتا ہے۔کوئی چنیوٹ کے ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرا
ہوا ہوتا ہے، کوئی وہاں کسی واقف کے ہاں ٹھہرا ہوا ہوتا ہے، کوئی احمد نگر ( جور بوہ سے شمال مغرب
میں ایک گاؤں ہے ) میں ٹھہرا ہوتا ہے اور پھر بعض دفعہ احمدی افسر نہر کے ان بنگلوں کو بک کروا
لیتے ہیں جو ربوہ سے دس دس بارہ بارہ میل پر ہیں اور وہ وہاں ٹھہر جاتے ہیں اور وہاں اپنا انتظام
کرتے ہیں۔صبح کو ربوہ آ جاتے ہیں اور جلسہ میں شامل ہوتے ہیں اور شام کو نمازوں سے اور
دوستوں سے مل ملا کر فارغ ہوتے ہیں تو چند گھنٹے کے آرام کے لئے واپس چلے جاتے ہیں۔غرض اگر جلسہ سالانہ کے موقع پر ایک لاکھ سے زیادہ آدمی آتے ہیں تو ہم ایک وقت میں قریباً
ساٹھ ہزار افراد کو کھانا کھلا رہے ہوتے ہیں یا پینسٹھ ہزار مہمانوں کو کھانا کھلا رہے ہوتے ہیں
باقیوں کا انتظام اور ذرائع سے ہو رہا ہوتا ہے ممکن ہے وہ انتظام چکر میں ہو رہا ہو یعنی کسی نے
دو پہر کا کھانا لنگر سے کھایا اور شام کا کھانا نہ کھا یا کسی نے شام کا کھانا کھایا اور صبح کا نہ کھایا بہر حال
یہاں لنگروں پر نسبت کے لحاظ سے مہمانوں کا اتنا بوجھ نہیں ہوتا جتنا قادیان میں ہوتا تھا وہاں اگر
سو میں سے نانوے مہمانوں کا انتظام نظام کو یا گھروں میں کرنا پڑتا تھا تو یہاں ۹۵ نہیں بلکہ شاید
۶۰ ، یا ۷۰ فیصدی مہمان بمشکل ایسے ہوں گے جن کا انتظام اجتماعی طور پر کرنا پڑتا ہے یار بوہ کے
مکینوں
کو کرنا پڑتا ہے دونوں کی نسبت تو مختلف ہے لیکن بہر حال اجتماعی طور پر اگر اس وقت سو میں
سے نوے اجتماعی انتظام کے ماتحت تھے تو اب ۷۰ یا ۶۵ مہمان اجتماعی انتظام کے ماتحت ہیں۔غرض فرق پڑ گیا ہے لیکن جب یہ فرق ہمارے سامنے آتا ہے اور ہم اس کے متعلق سوچتے ہیں تو
ہمیں خوشی نہیں ہوتی بلکہ ہمیں تکلیف ہوتی ہے کہ کیوں یہ لوگ اِدھر اُدھر ٹھہرتے ہیں کیوں ہمارے
پاس نہیں آتے یعنی ہمارے دلوں میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ ہم دنیوی اور جسمانی لحاظ سے
اور بھی زیادہ تکلیف اٹھا ئیں یعنی جس کو دنیا تکلیف سمجھتی ہے وہ اٹھا ئیں اور ہماری زبان اور
اصطلاح میں یہ ہوگا کہ ہم اور بھی زیادہ آرام اور حظ اور خوشی محسوس کریں زیادہ مہمان ہوں گے تو
ہمیں زیادہ خوشی ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہمارے لئے ہمیشہ ہی زیادہ سے زیادہ خوشیوں کے سامان پیدا
7

خطبات ناصر جلد دوم
۷۰۰۱
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
کرتا جائے اور جلسہ کے موقع پر زیادہ سے زیادہ مہمان ہمارے ہاں ٹھہریں اور اللہ تعالیٰ ہمیں
توفیق دے کہ ہم ان کی خدمت کریں اپنے گھروں میں ٹھہرا کر بھی ہم ان کی خدمت کر رہے ہوں۔اور اپنے بعض افراد خاندان کو رضا کارانہ طور پر جلسہ کے انتظام کے لئے پیش کر کے بھی ہم ان کی
خدمت کر رہے ہوں۔ہمیں ہر لحاظ سے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کی برکتوں کو زیادہ سے زیادہ
حاصل کرنے کے لئے کوشش اور سعی کرنی چاہیے اور دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری نیتوں
میں کسی قسم کا فتور نہ آنے دے۔ہم محض اس کی رضا کے لئے ، اس کی رضا کی جنت کے حصول کے
لئے اور خوشنودی کے لئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ہم کام کر رہے ہوں۔خدا کرے کہ
جب ہم حشر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مجمع میں ہوں اور آپ کی نظر ہم پر پڑے تو آپ
ہم سے خوش ہوں کہ اتنا لمبا عرصہ بعد میں پیدا ہونے والوں نے بھی میرے ساتھ وہ محبت اور
پیار کا سلوک کیا جو میرے زمانہ میں میرے صحابہ نے مجھ سے کیا تھا۔غرض خدا تعالیٰ کی برکات کو حاصل کرنے کی کوشش ہر وقت کرتے رہنا چاہیے۔جلسہ سالانہ
ان برکتوں کے حصول کا ایک عظیم موقع ہے ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے مکان بھی دیں
رضا کا ربھی دیں توجہ بھی دیں جتنا وقت کوئی دے سکتا ہے وہ بھی دے پھر ماحول کو صاف رکھنے کی
کوشش کریں اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ اتنا بڑا مجمع ہوتا ہے اور حفظانِ صحت کا بھی کوئی
خاص انتظام نہیں ہوتا لیکن اللہ تعالیٰ ہمیں ان مختلف و باؤں سے محفوظ کر لیتا ہے جن کے حملہ کرنے
کا اس موقع پر خطرہ ہوتا ہے۔اس کے بڑے احسان ہیں، بڑے فضل ہیں۔بڑے پیار کے
نظارے ہیں جو ہماری آنکھوں کے سامنے آتے ہیں لیکن خوف یہ ہوتا ہے کہ ہم میں سے کوئی شخص
لا پرواہی سے اور بے توجہی سے خدا تعالیٰ کے اس پیار کو ٹھکرانے والا نہ بن جائے۔ہم سارے
کے سارے اس کی محبت کے اور اس کے پیار کے نظاروں کی قدر کرنے والے ہوں۔ہم اس کی
حمد کرنے والے اور اس کا شکر بجالانے والے بن جائیں اور جتنی زیادہ سے زیادہ برکت اور
رحمت اکٹھی کر سکیں وہ اس چھوٹی سی عمر میں جو دنیا کی عمر ہے اکٹھی کر لیں۔دنیا کی کیا عمر ہے ۶۰،
۷۰ ، ۸۰ یا سو سال بھی ہوتی تو وہ اس ابدی زندگی کے مقابلہ میں کیا ہے جس کا وعدہ ہمیں دیا گیا

خطبات ناصر جلد دوم
10+9
خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء
ہے اور جس کی ایک لمحہ کی مسرتیں ساری عمر کی مسرتوں سے زیادہ ہیں۔اس کی تفصیل میں میں اس
وقت نہیں جانا چاہتا لیکن بہر حال ہر موقع جو نیکیاں کرنے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو سمیٹنے کا ہمیں
ملے اس کو ضائع نہیں کرنا چاہیے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ مجھے
بھی اور آپ کو بھی توفیق عطا کرے کہ ہم ہر خیر اسی سے پائیں اور ہر خیر اسی سے حاصل کرنے کی
کوشش کرتے رہیں اور خیر کے حصول کا جب بھی کوئی موقع ہمیں میسر آئے وہ موقع ہم ضائع نہ
کرنے والے ہوں بلکہ اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ پر
ہی ہمارا تو کل ہے اور اس کی توفیق سے ہی ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی