انسان کے اندر لامتناہی ترقیات کی خواہش و دیعت کی گئی ہے

خطبات ناصر جلد سوم
۳۱
خطبه جمعه ۲۳ جنوری ۱۹۷۰ء
انسان کے اندراجر عظیم یعنی لامتناہی ترقیات
کی خواہش ودیعت کی گئی ہے۔خطبه جمعه فرموده ۲۳ / جنوری ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں :۔الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ
دَرَجَةً عِندَ اللهِ وَ أُولَبِكَ هُمُ الْفَابِرُونَ - يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَرِضْوَانٍ
b
وَجَنَّتٍ لَّهُمْ فِيهَا نَعِيمٌ مُّقِيمٌ - خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا إِنَّ اللَّهَ عِنْدَةٌ أَجْرٌ عَظِيمٌ -
(التوبة: ۲۰ تا ۲۲)
اس کے بعد فرمایا۔گزشتہ چند روز میری طبیعت خراب رہی ہے اچانک دورانِ سر کا حملہ ہوا اور وہ اتنا شدید تھا
کہ احساس یہ تھا کہ یہ دنیا اس شدت اور تیزی کے ساتھ چکر کاٹ رہی ہے کہ جیسے میرے وجود کو
باہر پھینکنا چاہتی ہے اور اس کی وجہ سے کافی تکلیف اُٹھانی پڑی۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا یہ تکلیف تو چند دن میں دُور ہوگئی۔لیکن اس کے ساتھ ہی اور پھر اس
کے بعد تک خون کے دباؤ میں قرار اور ٹھہراؤ نہ رہا یکدم ۱۲۰ سے ۱۴۵ تک چلا جاتا اور پھر یکدم
گر کر ۱۱۰ - ۱۱۵ تک آجاتا میرے خون کے معمول کا دباؤ ۱۲۰۔۸۰ ہے اس اُتار چڑھاؤ کی

خطبات ناصر جلد سوم
۳۲
خطبہ جمعہ ۲۳ / جنوری ۱۹۷۰ء
وجہ سے طبیعت میں بڑی بے چینی پیدا ہوتی ہے اور ضعف دماغ ہو جاتا ہے کیونکہ دماغ کو
با قاعدگی سے ایک جیسا خون نہیں ملتا اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت حد تک آرام ہے۔ضعف
کچھ باقی ہے اللہ تعالیٰ فضل کرے آپ دوست دعا کریں یہ تکلیف بھی جاتی رہے۔بیماری میں ایک اور تکلیف شروع ہو جاتی ہے اور وہ یہ احساس ہوتا ہے کہ کام پیچھے پڑ رہے ہیں
میں نے دیکھا ہے کہ اگر کام نہ کروں تو چوبیس گھنٹے کے بعد بے چینی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔بہر حال کام تو اتنا ہی ہو سکتا ہے جتنے کی اللہ تعالیٰ توفیق دے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مجھے بھی اور
آپ کو بھی زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی توفیق بخشے تا کہ ہم سب اس کی رضا کو زیادہ سے زیادہ
حاصل کر سکیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی خواہش انسان کی فطرت میں ودیعت
کی گئی ہے انسان کا نفس کسی ایک جگہ ٹھہر نا پسند نہیں کرتا بلکہ ہر ترقی کے بعد مزید ترقیات حاصل
کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور ہر بلندی کے حصول کے بعد مزید رفعتوں تک پہنچنے کی خواہش پیدا
ہوتی ہے۔یہ خواہش اگر صحیح راستے پر گامزن رہے تو اس سے بہتر اور کوئی خواہش نہیں ہوسکتی لیکن
اگر یہ خواہش صراط مستقیم سے بھٹک جائے تو پھر اس سے بدتر اور گندی خواہش اور کوئی نہیں ہوسکتی۔آپ دیکھتے ہیں کہ اس دنیا میں بہت سے لوگوں کے دل میں جب اقتدار کی ہوس پیدا ہوتی
ہے تو وہ اپنے ماحول میں ہر طریقے سے ظلم کی سب راہوں کو اختیار کر کے اپنا اقتدار اور تسلط
جمانا چاہتے ہیں جب انہیں کچھ اقتدار حاصل ہو جاتا ہے تو انہیں مزید اقتدار کی ہوس پیدا ہو جاتی
ہے اور اس طرح ظلم میں زیادتی ہوتی رہتی ہے اس طرح دنیا دار لوگوں کے دلوں میں جب دولت
کی خواہش پیدا ہوتی ہے تو ان کی یہ بھٹکی ہوئی خواہش ہر بری اور نا پاک راہ کو تلاش کرتی ہے اور
ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ سے دُور سے دُور تر لے جاتی ہے۔یہ سب گندگی کے دروازے ہیں جنہیں ہم
رشوت کا دروازہ، چوری کا دروازہ ، دھوکہ بازی کا دروازہ ، جعل سازی کا دروازہ ، اور احتکار
مال کو نا جائز طور پر روکے رکھنے ) وغیرہ وغیرہ کا دروازہ کہتے ہیں یہ سب دروازے اسی گندی
(
خواہش کے نتیجہ میں کھلتے ہیں۔

خطبات ناصر جلد سوم
٣٣
خطبہ جمعہ ۲۳ جنوری ۱۹۷۰ء
غیر متناہی ترقیات کی خواہش ایک بڑی پاک چیز تھی لیکن جب شیطان نفس کو در غلاتا اور
اسے صراط مستقیم سے دور لے جاتا ہے تو وہی عظیم خواہش جو انسان کی عظمت کے لئے اسے دی گئی
تھی وہ اس کی ذلت اور رسوائی کا سبب بن جاتی ہے بہر حال انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ
خواہش پیدا کی ہے کہ وہ ان رفعتوں کے حصول میں جو اس نے اپنے بندے کے لئے پیدا کی ہیں
کسی جگہ پر بھی پہنچ کے مطمئن نہ ہو جائے بلکہ چونکہ قرب کے غیر متناہی راستے اس کے سامنے کھلے
ہوئے ہیں۔اس لئے وہ ایک رفعت کے حصول کے بعد اس سے بلند تر مقام پر پہنچنے کی کوشش
کرے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کے بعض جلووں کے مشاہدہ کے بعد اس کی محبت کے اور بھی روشن تر اور
حسین جلوے دیکھنے کی اپنے اندر خواہش پیدا کرے اور ترقیات کے ان غیر متناہی راستوں پر
چلتے ہوئے وہ اپنے رب کے قرب کو زیادہ سے زیادہ پائے اور وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو زیادہ سے زیادہ
حاصل کرے۔یہ خواہش جو اللہ تعالیٰ نے انسان کے دل میں پیدا کی ہے اس سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس
طرف متوجہ کیا ہے کہ اگر تم اپنے نفس کا محاسبہ کرو تو تم میں سے ہر ایک شخص یہ جان لے گا کہ اسے
اللہ تعالیٰ نے یہ خواہش عطا کی ہے کہ وہ اس کی زیادہ سے زیادہ رضا کو حاصل کر سکے۔پس سوال پیدا ہو گا کہ اللہ کی رضا کو اور حقیقی مسرتوں کو اور خوشیوں کو اور کامیابیوں کو زیادہ
سے زیادہ حاصل کرنے کا طریق کیا ہے اور وہ کونسی ہستی ہے جو ہمیں زیادہ سے زیادہ عطا دے سکتی
ہے؟ چنانچہ ان آیات میں جو میں نے ابھی تلاوت کی ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے إِنَّ اللهَ عِندَةٌ
اجُرُ عَظِيمٌ - (التوبة: ٢٢)
یعنی تمہاری اس خواہش کی تکمیل اس ہستی سے وابستہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہاری
قوتوں اور ضرورتوں کا علم رکھتا ہے اور وہ ہر قسم کی قوت اور قدرت اور تصرف کا مالک ہے کوئی چیز
ایسی نہیں جو اس کے آگے انہونی ہو یا جو اس کی قدرت میں نہ ہو یا جو اس کے تصرف سے باہر ہو
وہ اللہ ہے تمام صفاتِ حسنہ سے متصف اور ہر قسم کی کمزوری اور ضعف سے پاک اور مطہر۔پس
تمہاری اس خواہش کی تکمیل کہ تم ترقیات میں، تم رفعتوں کے حصول میں، تم حقیقی عزتوں کے

خطبات ناصر جلد سوم
۳۴
خطبہ جمعہ ۲۳ / جنوری ۱۹۷۰ء
پانے میں آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاؤ سوائے اللہ کے اور کہیں سے نہیں ہو سکتی۔وہی ہے جو اس
خواہش کی تکمیل کر سکتا ہے۔وہی ہے جس کے قرب کی راہیں جس کے وصال کی منازل غیر متناہی
ہیں۔ہر منزل کے بعد ایک دوسری منزل ، ہر قرب کے بعد ایک ارفع ، زیادہ حسین ، زیادہ لذت
اور سرور والا قرب کہ جس کی کیفیت ہماری زبان بیان نہیں کر سکتی لیکن بہر حال ہم نے اپنی زبان
ہی میں بیان کرنے کی کوشش کرنی ہے تم اس کی توفیق سے یہ ساری چیزیں حاصل کر سکتے ہو۔پس وہ جو خود محدود ہے وہ تمہاری اس غیر محدود خواہش کی تکمیل کیسے کر سکتا ہے خود تمہاری
عقل اس بات کو تسلیم نہیں کر سکتی کیونکہ یہ دنیا ایک لامحدود دنیا ہے دنیا کے اموال محدود، دنیا کی
عزتیں محدود، دنیا کے اقتدار محدود، غرض محدود اشیاء ایک غیر محدود خواہش کی تکمیل کر ہی نہیں سکتیں
بڑی غیر معقول بات ہوگی اگر ہم یہ کہیں کہ ایک محدود غیر محدود کی تکمیل کا اہل ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہارے اندر غیر محدود اور لا متناہی ترقیات کی خواہش پیدا کی گئی
ہے اگر تم اپنی اس فطری خواہش کو پورا کرنا چاہتے ہو تو تمہیں اُس پاک ذات سے تعلق قائم کرنا
پڑے گا جو ہر لحاظ اور ہر جہت سے غیر محدود ہے اُس کی حد بست نہیں کی جاسکتی اور وہ اللہ ہے۔إنَّ اللهَ عِندَةٌ أَجْرٌ عَظِيمٌ (التوبة: ۲۲)۔وہ اجر جس سے بڑھ کر کوئی اجر متصور نہیں ہو سکتا۔( یہ عظیم کے معنے ہیں ) جس کی عظمت
اتنی بڑی ہے کہ کوئی اس کے مقابلہ پر نہیں آ سکتا۔وہ جزا وہ کامیابی ، کامیابی کی وہ لذتیں اور سرور
کہ جن سے بڑھ کر اور کسی چیز کا امکان نہیں جو ہماری عقلوں میں بھی نہیں آسکتے۔وہ اجر عظیم
سوائے اللہ تعالیٰ کے جس کی قدرتوں کی حد بست نہیں کی جاسکتی اور کہیں سے حاصل نہیں ہوسکتا۔پس اِنَّ اللهَ عِنْدَةٌ أَجْرٌ عَظِیم اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے کہ جس سے ہم غیر متناہی رفعتوں
کو حاصل کر سکتے ہیں جو اگر ہم پر رحم کرے، اپنی رضا کی نگاہ ہم پر ڈالے، اپنی رضا کی جنتوں
میں داخل ہونے کی ہمیں توفیق دے۔تو پھر ہمیں اجر عظیم مل سکتا ہے۔پس اگر انسان نے اجر عظیم پانے کی جو خواہش اس کے اندرود یعت کی گئی ہے اس خواہش
کی تکمیل کرنی ہو تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے پیدا کرنے والے رب یعنی اللہ سے ایک حقیقی

خطبات ناصر جلد سوم
۳۵
خطبہ جمعہ ۲۳ جنوری ۱۹۷۰ء
اور زندہ تعلق قائم کر لے۔اپنے رب سے یہ زندہ تعلق کیسے قائم کیا جا سکتا ہے اس کا ذکر بھی
ان آیات میں کیا گیا ہے لیکن اس وقت میں اس مختصر خطاب پر خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ
نے زندگی اور توفیق دی تو انشاء اللہ اگلے جمعہ میں اس مضمون کے دوسرے پہلوؤں پر بھی روشنی
ڈالوں گا۔روزنامه الفضل ربوه ۲۵ فروری ۱۹۷۰ ء صفحه ۳، ۴)
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی