محض زبان سے ایمان کا دعویٰ کرنا کافی نہیں

خطبات ناصر جلد سوم
۳۷
خطبہ جمعہ ۶ فروری ۱۹۷۰ء
محض زبان سے ایمان کا دعوی کرنا کافی نہیں
ایمان لانے کے تقاضوں کو پورا کریں
خطبه جمعه فرموده ۶ رفروری ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآنِ مجید کی یہ آیات پڑھیں :۔الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ
b
دَرَجَةً عِندَ اللهِ وَ أُولَبِكَ هُمُ الْفَابِرُونَ - يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَرِضْوَانٍ۔وَجَنَّتٍ لَّهُمْ فِيهَا نَعِيمٌ مُّقِيمُ - خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا إِنَّ اللَّهَ عِنْدَةٌ أَجْرٌ عَظِيمٌ -
(التوبة: ۲۰ تا ۲۲)
اس کے بعد فرمایا۔گزشتہ خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ انسانی فطرت میں یہ جوش ودیعت کیا گیا ہے کہ وہ
لا متناہی ترقیات کی متلاشی رہے۔کسی ایک جگہ پر ٹھہر جانا اُسے پسند نہیں ہے جب فطرت کا یہ رجحان اور
یہ جوش غلط راستہ پر گامزن ہو جاتا ہے مثلاً دنیوی مال اور دولت کا لالچ پیدا ہو جاتا ہے تو اس قسم کا
حریص انسان کسی مقام پر بھی ٹھہر نا پسند نہیں کرتا اگر اس کے پاس لاکھ روپیہ ہو جائے تو وہ کروڑ جمع
کرنے کی کوشش کرتا ہے اگر سو انسانوں کا خون چوس کر اس نے روپیہ جمع کیا ہو تو اس کی کوشش
ہوتی ہے کہ میں ہزار انسانوں کا خون چوسوں اور اپنی دولت میں زیادتی کروں۔بہر حال یہ حرص

خطبات ناصر جلد سوم
۳۸
خطبہ جمعہ ۶ فروری ۱۹۷۰ء
609
بڑھتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ اس دنیا کی یا اُس دنیا کی ہلاکت تک اس شخص کو پہنچا دیتی ہے۔اگر اقتدار کا جنون سوار ہو تو ایسا انسان تمام حقوق پامال کرتا چلا جاتا ہے اور کہیں اسے قرار
نہیں آتا لیکن جب فطرتِ صحیحہ ہو اور حقیقی خوشی اور لذت اللہ تعالیٰ کے قرب میں پائی جائے
تو انسان یہ خواہش رکھتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا زیادہ سے زیادہ قرب حاصل کرتا چلا جائے۔دنیا کی
دولتیں اور دنیا کی جاہ وحشمت تو محدود ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے قرب اور اللہ تعالیٰ کی محبت کے
جلوے غیر محدود ہیں کسی جہت سے بھی اُن کا احاطہ اور ان کی حد بست نہیں کی جاسکتی۔پس جس
وقت انسان روحانی میدانوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف حرکت کرتے ہوئے اس کے قرب کے حصول
کے لئے بڑھ رہا ہوتا ہے تو یہی کوشش ایسی ہوتی ہے کہ جو فطرت کے اس تقاضا کو پوری کر سکے کہ
اُسے غیر متناہی ترقیات چاہئیں اور اُسی کی جستجو میں وہ ہمہ وقت مشغول رہے اس لئے اللہ تعالیٰ
نے ان آیات کے آخر میں یہ فرمایا ” إِنَّ اللهَ عِنْدَةٌ اَجْرٌ عَظِیم “ (التوبة: ۲۲) کہ اللہ تعالیٰ ہی
کی ذات ایک ایسی ذات ہے کہ جب وہ اجر دینے لگے نیکیوں کا، جب قبول کرنے لگے تمہارے
مجاہدات کو تو وہ اجر اتنا عظیم ہو گا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اجر تصور میں نہیں آسکتا۔غرض ان آیات
میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر تم اپنی فطرت کی اس خواہش کو ، اس Urge (ارج) کو پورا کرنا
چاہتے ہو کہ غیر متناہی خوشیاں، غیر متناہی لذتیں ، اللہ تعالیٰ کی غیر متناہی ( نہ ختم ہونے والی) رضا
تمہیں حاصل ہو تو یہ چیز تمہیں صرف اللہ سے مل سکتی ہے، اس کی طرف تم رجوع کر وا گر تم بھٹک
گئے ، اگر تم نے صراط مستقیم کو چھوڑ دیا، اگر تم اس خواہش کو نہ سمجھے اور اس کی سیری کے لئے صحیح
کوشش نہ کی تو دنیا کی حرام کمائی بہت حد تک تمہیں مل جائے گی مگر وہ عظیم نہیں ہوگی۔دنیا کا اقتدار
بھی شاید تم پالو ایک وقت تک لیکن ہمیشہ کے لئے اور دنیوی لحاظ سے بھی ایسی عزت تمہیں نہیں
ملے گی کہ جو اتنی بڑی ہو کہ اس سے بڑھ کر تصور میں نہ آسکے وہ عزت، پیار کا وہ مقام اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں محبت کے جلوے جو نہ ختم ہونے والے ہیں یہ ابدی اور لا متناہی اجر تم اللہ تعالیٰ کی آنکھ میں محبت
کے جلووں ہی میں دیکھ سکتے ہو کہیں اور تمہیں نہیں مل سکتا۔پس اجر عظیم کی خواہش انسان کے دل میں ہے اجر عظیم کا حصول انسان کے لئے ممکن قرار

خطبات ناصر جلد سوم
۳۹
خطبہ جمعہ ۶ رفروری ۱۹۷۰ء
دیا گیا ہے اور اجر عظیم اللہ کے در کے سوا کہیں اور سے مل نہیں سکتا اس لئے اس ڈر پر دھونی رما کر
بیٹھ جانا چاہیے وہیں سے ہمیں یہ اجر مل سکتا ہے۔اس اجر کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے تین
باتیں ان آیات میں بیان کی ہیں ایک ایمان ، ایک ہجرت اور ایک مجاہدہ اور ان کے مقابلہ میں
تین فضل اور تین قسم کے انعام کا ذکر کیا ہے رحمت ، رضوان اور جنات نعیم کا۔ایمان ایک عام لفظ
ہے یعنی بڑا وسیع ہے اتنا وسیع کہ اسلام کے ہر حکم پر اس نے احاطہ کیا ہوا ہے ایمان کس پر لانا ہے
اور ایمان کے تقاضے کیا ہیں اس کا تفصیل سے قرآن کریم میں ذکر پایا جاتا ہے اور ایمان کے
مقابلے میں جو انعام رکھا گیا ہے وہ رحمت ہے۔رحمت بھی اپنی وسعتوں میں بہت شان رکھتی ہے
کیونکہ عربی لغت میں ہر قسم کے فضل اور انعام پر رحمت کا لفظ بولا جاتا ہے۔پس یہ فرمایا کہ تم
ایمان لاؤ تمہیں میری رحمت نصیب ہو جائے گی پھر بتایا کہ ایمان جو ہے وہ دوشاخوں میں آگے
تقسیم ہوتا ہے ایک کا تعلق ہجرت کے ساتھ ہے اور دوسری کا تعلق مجاہدہ کے ساتھ ہے جس ایمان کا
تعلق ہجرت کے ساتھ ہے وہ تقاضا اگر پورا کیا جائے تو اس کے مقابلہ میں جو انعام ملتا ہے وہ
رضوانِ الہی ہے اور جس ایمان کا تعلق مجاہدہ کے ساتھ ہے اگر اس تقاضا کو پورا کیا جائے تو اس کے
بدلے میں جو انعام ملتا ہے وہ جنات نعیم ہے۔میں نے بتایا ہے کہ ایمان ایک ایسا لفظ ہے جو تمام
اسلامی تعلیم پر حاوی ہے اور اس کے ہمیں دو حصے کرنے پڑتے ہیں ایک وہ اعتقادات اور وہ
احکام و اوامر جن پر ایمان لانا فرض قرار دیا گیا ہے اور دوسرے اللہ تعالیٰ نے بڑی تفصیل سے
قرآن کریم میں یہ بیان کیا ہے کہ ایمان کے تقاضے کیا ہیں اسی کے نتیجہ میں اللہ کی کونسی رحمت کے
جلوے انسان دیکھتا ہے؟ اسی طرح ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ ہجرت کا صحیح مفہوم اور اس کے وسیع
معنی جن معنی میں کہ اس کو قرآن کریم اور اسلام نے استعمال کیا ہے وہ کیا ہے؟
اور تیسرے ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ مجاہدہ کسے کہتے ہیں؟ پھر ہمیں سمجھ آئے گا کہ ایمان
کے مقابلے میں رحمت کو اور ہجرت کے مقابلے میں رضوان کو اور مجاہدہ کے مقابلے میں جنات نعیم کو
کیوں رکھا گیا ہے۔یہ مضمون تو اتنا وسیع ہے کہ اسلام کے سارے احکام سے اس کا تعلق ہے لیکن میں اس کا جو

خطبات ناصر جلد سوم
خطبہ جمعہ ۶ رفروری ۱۹۷۰ء
پہلا حصہ ہے اُسے ایک خاص مقصد کے پیش نظر تفصیل سے بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ ایمان کا یہ
حصہ ہے کہ کن پر اور کس پر ایمان لانے کا حکم ہے جب خالی ایمان آمَنُوا يَا أَمِنُوا يَا يُؤْمِنُونَ
استعمال ہو تو اس میں ہر اُس چیز پر ایمان لانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے جس کا ذکر قرآن کریم کی
کسی دوسری جگہ فرمایا ہے۔قرآن کریم پر جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس نے
ایمان کے لفظ کو ( یعنی جن چیزوں پر ایمان لانا ہے ) مختلف آیات میں بیان کیا ہے اور وہ یہ
ہیں۔سورہ بقرہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتَبِ وَالنَّبِينَ (البقرة : ۱۷۸)
فرمایا کہ مومنوں کو اللہ پر ایمان لانا چاہیے، یومِ آخر پر ایمان لانا چاہیے ، ملائکہ پر ایمان
لانا چاہیے، الکتاب پر ایمان لانا چاہیے اور انبیاء پر ایمان لانا چاہیے۔پانچ چیزوں کا یہاں ذکر
ہے سورہ اعراف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعَا الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ لَا
إلهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ فَأمِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَ
اتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (الاعراف: ۱۵۹)
ووووو
اس آیت میں ایمان باللہ اور ایمان بِمُحَمَّد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر ہے۔ایمان تو
النَّبِيِّينَ پر بھی لانا ہے دوسری جگہ رُسل پر بھی ایمان لانے کا ذکر ہے لیکن ان انبیاء اور رسل میں
سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منتخب کر کے نمایاں طور پر ہمارے سامنے پیش کیا اور کہا کہ
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ضروری ہے۔سورہ بقرہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ “ (البقرة : ٤)
کہ الغیب پر ایمان لانا ضروری ہے۔سورہ اعراف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ هُمْ بِأَيْتِنَا يُؤْمِنُونَ “ (الاعراف: ۱۵۷)
ہایت اللہ ایمان لانا ضروری قرار دیا ہے اور سورہ محل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ مَثَلُ السَّوءِ “ (النحل : ٦١ )
66

خطبات ناصر جلد سوم
۴۱
خطبہ جمعہ ۶ رفروری ۱۹۷۰ء
یہاں یہ حکم دیا گیا ہے کہ آخرت پر ایمان لانا ضروری ہے یہ میں آگے جا کر بتاؤں گا کہ
یوم آخر اور آخرت میں کوئی فرق ہے یا نہیں اور اگر ہے تو کیا ہے اگر نہیں تو پھر کیوں دو مختلف
طریقوں پر ان کو استعمال کیا گیا ہے؟ غرض جب اللہ تعالیٰ نے الَّذِینَ آمَنُوا کہا تو پہلا مطالبہ یہ کیا
کہ وہ لوگ جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں وہ لوگ جو یوم آخر پر ایمان لاتے ہیں وہ لوگ جو ملائکہ پر
ایمان لاتے ہیں۔وہ لوگ جو الکتاب پر ایمان لاتے ہیں۔وہ لوگ جو انبیاء پر ایمان لاتے ہیں
وہ لوگ جو کتب سماوی پر ایمان لاتے ہیں ان کے لئے اسی طرح غیب پر ایمان لانا اور اسی طرح
آخرت پر ایمان لانا اسی طرح بایت اللہ ایمان لانا بھی واجب قرار دیا گیا ہے۔پس امنوا میں یہ
ساری چیز میں آجائیں گی۔اب جو چیز میرے نزدیک سمجھنی اور یا درکھنی ضروری ہے وہ یہ ہے کہ محض زبان سے یہ کہہ
دینا کہ ہم اللہ پر ایمان لے آئے یہ کافی نہیں ہے یا محض یہ کہہ دینا کہ ہم یومِ آخر پر ایمان لاتے
ہیں یا آخرت پر ایمان لاتے ہیں یہ کافی نہیں ہے۔محض یہ کہہ دینا کہ ہم تمام رسل پر ایمان لاتے
ہیں کافی نہیں ہے محض یہ کہہ دینا کہ ہم اُن تمام رسل پر جو اللہ تعالیٰ کی وحی نازل ہوتی ہے اُس پر
ایمان لاتے ہیں یہ کافی نہیں ہے محض یہ کہ دینا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہم ایمان
لاتے ہیں ( یعنی صرف زبان کا اقرار ) یہ کافی نہیں ہے محض یہ کہہ دینا کہ قرآن عظیم پر ہم ایمان
رکھتے ہیں یہ کافی نہیں ہے محض یہ کہہ دینا کہ غیب پر ہم ایمان لاتے ہیں یہ کافی نہیں ہے محض یہ کہہ
دینا کہ آیات اللہ پر ہم ایمان رکھتے ہیں کافی نہیں ہے تو پھر کیا تقاضا ہم سے کیا گیا ہے؟ مطالبہ ہم
سے کیا ہے؟ یہ سوال ہوتا ہے میں نے بتایا ہے کہ محض زبان کا اقرار کافی نہیں اللہ پر ، ایمان تب
مقبول ہوتا ہے جب اللہ پر ہم وہ ایمان لائیں جس کا قرآن کریم ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم
ایمان لائیں کہ اللہ وہ ہے۔اللہ وہ ہے۔اگر ہم اللہ کو ایک ایسی ہستی سمجھیں کہ ساری احتیاجیں اور
ضرورتیں صرف اس تک لے کر جانی چاہئیں جیسا کہ قرآن کریم نے کہا ہے تو یہ کافی ہو جائے گا،
ایک حصہ اس کا لیکن اگر ہم کہیں تو یہ کہ ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں لیکن ضرورت کے وقت ہم قبر کی
طرف دوڑیں ضرورت کے وقت ہم کسی صاحب اقتدار کی طرف دوڑیں ضرورت کے وقت ہم

خطبات ناصر جلد سوم
۴۲
خطبہ جمعہ ۶ رفروری ۱۹۷۰ء
کسی مالدار کی طرف دوڑیں۔ضرورت کے وقت ہم کسی ہوشیار سازشی آدمی کی طرف دوڑیں
ضرورت کے وقت ہم کسی سفارش کی طرف دوڑیں۔ضرورت کے وقت ہم رشوت کی طرف
دوڑیں اور اس کے ساتھ یہ کہیں کہ ہم اس اللہ پر ایمان لاتے ہیں جسے قرآن کریم نے غنی کہا
کہ وہ کسی کا محتاج نہیں اور سارے اس کے محتاج ہیں اور جس کو صمد کہا ہے تو یہ دعویٰ غلط ہو گا
پس ایمان باللہ کا کیا مفہوم ہے؟ قرآن کریم کی اصطلاح میں یہ ہمیں پتہ لگنا چاہیے ورنہ محض یہ کہنا
کہ ہم اللہ پر ایمان لاتے ہیں محض یہ کہنا کہ اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ یہ ہمیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا
سکتا۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب یہ فرمایا کہ جس شخص نے یہ کہا کہ اللہ ایک
ہے وہ جنت میں چلا گیا تو اس کا یہ مفہوم نہیں تھا کہ اگر مارگولیتھ یا کسی اور مستشرق معاند اسلام نے
کتاب پڑھتے ہوئے اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا الله کہہ دیا تو وہ جنت میں چلا گیا بلکہ مطلب یہ تھا کہ
جو شخص یہ گواہی دیتا ہے اپنے دل سے بھی اور اپنی زبان سے بھی اور جوارح سے بھی کہ میں اس اللہ کو
اس طور پر مانتا ہوں جس طور پر اور جس طریقے پر اللہ کو قرآن کریم نے ہمارے سامنے پیش کیا ہے
تو وہ جنت میں چلا گیا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پھر وہ جنت ہی میں گیا کیونکہ پھر تو اس کی اپنی
زندگی کوئی نہ رہی پھر تو اللہ کے در پر بیٹھا اور اپنا سب کچھ دُنیوی اموال بھی اور اپنا نفس بھی اس
کے حضور پیش کر دیا اور وہ خالی ہاتھ ہو گیا اور اس نے اپنے رب کو کہا کہ اے خدا! تیری رضا کے
لئے میں اپنا سب کچھ چھوڑتا ہوں اور تو میری رُوح کو اپنی محبت اور پیار سے بھر دے۔پھر وہ اللہ
کو ماننے والا بھی ہوا اور اُسی کے لئے اَعْظَمُ دَرَجَةً “ بھی کہا جا سکتا ہے۔محض یہ کہنا کہ ہم آخرت پر ایمان لائے ہیں کافی نہیں۔ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آخرت کا
کیا مفہوم قرآن کریم نے ہمارے سامنے رکھا ہے۔اس پر ہمارے لئے ایمان لانا ضروری ہے محض
یہ کہ دینا کہ ہم رسل پر ایمان لائے ہیں یہ کافی نہیں ہے کیونکہ بے چارے معصوم رسل تو ایسے بھی تھے
جن پر ہر قسم کی تہمت ان کے اپنے ماننے والوں نے لگادی پس ان اشیاء پر ، ان تہمتوں پر، ان
الزاموں پر ، اس افتراء پر ہمارے لئے ایمان لانا ضروری نہیں ہے۔رُسل پر اس معنی میں ایمان لانا
ضروری ہے جو قرآن نے ہمارے سامنے رکھا ہے ان کی وحی پر اس معنی میں ایمان لانا ضروری ہے

خطبات ناصر جلد سوم
۴۳
خطبہ جمعہ ۶ رفروری ۱۹۷۰ء
جو قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اس معنے میں
ضروری ہے اور اس مقام ارفع پر ایمان لانا ضروری ہے جو مقام کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمیں بتایا ہے۔خود قرآن عظیم پر وہ ایمان لانا ضروری ہے جو خود
قرآن کہتا ہے کہ مجھ پر اس طرح ایمان لاؤ محض یہ کہ دینا کہ ہم قرآن کریم پر تو ایمان لاتے ہیں
لیکن اپنے اقتصادی مسائل کے حل کے لئے ہم امریکہ جائیں گے تو یہ قرآن کریم پر ایمان کوئی نہیں
کیونکہ اگر قرآن کریم پر وہ ایمان ہو جو قرآن کریم کہتا ہے مجھ پر رکھو، جو اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ
قرآن
کریم پر رکھ تو پھر یہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا اور وہی حقیقی ایمان ہے۔قرآن کریم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خود قرآن کریم میں یہ دعوی کیا کہ یہ ایک کامل اور مکمل
کتاب ہے۔اگر ہماری زندگی کا کوئی ایسا مسئلہ ہو کہ جس کو سلجھانے کے لئے ہمیں قرآن کریم کی
بجائے امریکہ یا روس کے پاس جانا پڑے تو ہمیں یہ اعلان کرنا پڑتا ہے یوں زبان سے نہیں کہیں گے
لیکن عملاً ہم یہ اعلان کر رہے ہوں گے کہ (نعوذ باللہ ) قرآن کریم کامل نہیں ، ناقص ہے اور
اس نقص کو دور کرنے کے لئے قرآن عظیم کو چھوڑ کر ہمیں امریکہ جانا پڑا یا روس جانا پڑا۔پس قرآنِ عظیم پر محض زبانی ایمان کافی نہیں اس رنگ میں اور اس طور پر ایمان لا ناضروری ہے
جو خود قرآن عظیم نے کہا ہے کہ اس طرح مجھ پر ایمان لاؤ یہی حال ایمان بالآیات اور ایمان بالغیب کا
ہے پس جہاں جہاں بھی ایمان پالی“ کا سوال ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ فلاں پر ایمان
ا
لا و وہ ہمیں خود قرآن کریم سے تلاش کرنا پڑے گا کہ کس معنے میں یہ کہا گیا ہے کہ ایمان لاؤ۔آج میں مختصر ہی خطبہ کرنا چاہتا ہوں اسی تمہید پر ختم کروں گا میرا ارداہ ہے کہ ایمان کی جو تفاصیل
ہیں کہ اللہ پر ایمان لاؤ، رُسل پر ایمان لاؤ ، غیب پر ایمان لاؤ اور پھر ان پر جو وحی ہوتی ہے اس پر ایمان
لاؤ ، حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ، قرآنِ عظیم پر ایمان لاؤ، انہیں واضح کروں۔لفظ ”ایمان“ جب عام ہو بغیر صلے کے وہ یہ تقاضا کرتا ہے کہ قرآنِ کریم سے نکال کر دیکھا
جائے کہ ان سارے ایمانوں کے کیا معنے ہیں تا کہ ہمارے ایمان میں تازگی اور ہماری روح میں
بشاشت پیدا ہو۔

خطبات ناصر جلد سوم
۴۴
خطبہ جمعہ ۶ رفروری ۱۹۷۰ء
پس انشاء اللہ میں ایمان باللہ سے شروع کروں گا کیونکہ وہی مرکزی نقطہ ہے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے۔اللہ کے لفظ کے اس مفہوم کو سمجھنے کی
( جس مفہوم اور معنے میں قرآن کریم نے اللہ کے لفظ کو استعمال کیا ہے ) ایک کنجی اور مفتاح بھی
ہمیں دے دی ہے اور یہ ایسی کنجی ہے جس سے اور بہت سے مضامین بھی گھل جاتے ہیں۔میرا ذاتی تجربہ یہی ہے کہ جب قرآن کریم کوئی اصطلاح یا کوئی لفظ استعمال کرے تو خود
قرآن کریم میں دیکھو کہ وہ کن معنوں میں استعمال ہوا ہے پس اللہ کو سمجھنے کے لئے قرآن کریم کو شروع
سے آخر تک دیکھنا پڑتا ہے کہ اللہ جو اسم ذات باری ہے قرآن کریم کس مفہوم میں اس لفظ کو، اس
اصطلاح کو استعمال کرتا ہے یعنی کون سی صفات ہیں جن سے قرآن کریم اللہ کو متصف کرتا ہے ( غرض
مختصر ہی مجھے کہنا پڑے گا) یہ مضمون بڑا لمبا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ ایمان کے سارے حصوں کو لے
کر یہ بتاؤں کہ قرآن کریم نے ان کو کن معنوں میں استعمال کیا ہے اور ہم سے قرآن کریم کیا مطالبہ
کرتا ہے اللہ تعالیٰ کیا چاہتا ہے جب وہ یہ کہے کہ ایمان باللہ ہونا چاہیے تو کیا مراد ہے؟ جب وہ یہ کہے کہ
ایمان بِمُحَمَّد صلی اللہ علیہ وسلم ہونا چاہیے تو کیا مراد ہے؟ جب اللہ یہ کہے کہ ایمان بالقرآن ہونا چاہیے تو
کیا مراد ہے؟ جب اللہ یہ فرماتا ہے کہ ایمان بالاخرہ ہونا چاہیے تو کیا مراد ہے۔خود قرآن کریم
ہمیں بتائے گا کہ کیا مراد ہے جب وہ ایمان بیومِ آخر ہو تو اس سے کیا مراد ہے؟ ایمان بایتِ اللهِ
سے کیا مراد ہے؟ جہاں جہاں بھی یہ لفظ استعمال ہوا ہے اس سے مراد کیا ہے؟ اور پھر اس کے
بعد میں بتاؤں گا کہ ایمان آگے دوشاخوں میں کس طرح تقسیم ہوتا ہے۔ایک ہجرت جس کے انعام کا
ذکر یہاں قرآن کریم نے رضوان سے کیا ہے اور دوسری شاخ مجاہدہ ہے جس کا انعام ”جنت نعیم“
میں بیان کیا گیا ہے یہ دونوں دراصل خدا تعالیٰ کی رحمت کے جلوے ہیں اور دونوں کا تعلق جزا کے
لحاظ سے رحمت کے ساتھ اور مطالباتِ الہیہ کے پورا کرنے کے لحاظ سے ایمان کے ساتھ ہے۔پس ایمان ہو اس کے تقاضے پورے کئے جائیں جب اس کے تقاضے پورے کرنے کا
سوال پیدا ہو تو وہ اصولی طور پر دو قسم کے تقاضے ہیں ایک کو ہم ہجرت کہتے ہیں ایک کو ہم مجاہدہ
کہتے ہیں اور جب ایمان ہوگا اپنے صحیح مفہوم کے ساتھ تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نزول ہوگا۔اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد سوم
۴۵
خطبہ جمعہ ۶ رفروری ۱۹۷۰ء
کی رحمت کا نزول دو شکلوں میں ہوگا ایک رضوان کی شکل میں اور ایک جنت نعیم کی شکل میں۔پس
یہ مفہوم ان مختصر سی آیات میں بیان ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اگلے خطبہ سے اس کے اس
مضمون کو ان شاء الله تفصیل سے بیان کروں گا۔وَمَا تَوفِيُقِي إِلَّا بِاللهِ -
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک اس وقت ایک نازک دور میں سے گزر رہا
ہے مارشل لاء لگا ہوا ہے اور مارشل لاء نے عوام کو یہ کہا ہے کہ اپنی مرضی سے انتخاب کرو جس میں
کوئی دباؤ نہ ہو یا کوئی لالچ نہ ہو اور منتخب نمائندے پھر اس ملک کا دستور بنا ئیں پھر اس کے مطابق
یہاں کی حکومت قائم ہو۔غرض بہت ہی اچھا کام ہے جو اس مارشل لاء نے کیا لیکن بڑی ذمہ داری
عائد کر دی ہے پاکستانی شہری پر اور پاکستانی شہریوں کی اکثریت چونکہ باوجود عقل اور ذہانت
رکھنے کے زیادہ پڑھی لکھی نہیں اور مظلوم ہونے کی وجہ سے بیچاروں کے پاس بہت سے ایسے وسائل
بھی نہیں ہیں کہ وہ صحیح حالات کا پتہ لے سکیں اس لئے جو مختلف نعرے لگائے جاتے ہیں اُن سے
کوئی دماغ کسی نعرہ سے مرعوب ہو جاتا ہے کوئی دوسرا دماغ کسی دوسرے نعرہ سے مرعوب ہو جاتا ہے
اور حکومت جو آگے قائم ہونے والی ہے اور پاکستان ہمارا ملک جو ہے اور پاکستانی ہمارے شہری
جو ہیں ان کے متعلق کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کس جہت کی طرف ان کی سیاسی حرکت ہو گی۔چونکہ
ہر حرکت اور ہر سکون اللہ تعالیٰ کے حکم اور منشاء سے ہی ہوتا ہے اس لئے ہم سب احمد یوں کو اپنے
رب کے حضور عاجزانہ جھک کر اس سے یہ دعا کرنی چاہیے کہ اے ہمارے رب! ہمارے ملک
اور ہماری قوم پر رحم کر اور ان کی ہدایت کے سامان پیدا کر اور ان کو وہ راہ دکھا جو ایک شاندار اور
پرامن اور تیرا اطاعت گزار ملک بننے کی راہ ہو۔تیری رضا کو بھی وہ حاصل کریں اور اس دنیا میں
جو نعمتیں اپنے فضل سے تو نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کی ہیں ان نعمتوں سے سارے کے
سارے مل جل کر زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے والے ہوں اور تیری حمد کرنے والے ہوں پس
یہ دعا ئیں آجکل بڑی کثرت سے کریں۔اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے۔(روز نامه الفضل ربوه یکم اکتوبر ۱۹۷۰ ء صفحه ۲ تا ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی