شہد کی مکھی کی طرح مونین کی جماعت کی آراء سے استخراج کرو
خطبات ناصر جلد سوم
LL
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
شَاوِرُهُمْ میں بتایا کہ شہد کی مکھی کی طرح مومنین
کی جماعت کی آراء سے استخراج کرو
خطبه جمعه فرموده ۲۷ مارچ ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:۔فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ ۚ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى
اللهِ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ - إِنْ تَنْصُرُكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۚ وَ إِنْ يَخْذُ لَكُم
فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ -
b
(ال عمران : ۱۶۱،۱۶۰)
اس کے بعد فرمایا:۔اس وقت میں نے تین نکاحوں کا اعلان کرنا تھا لیکن اب میں نے ارادہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی توفیق سے ان نکاحوں کا اعلان مغرب اور عشاء کی نمازوں کے بعد کروں گا ایک نکاح جس کا میں
نے اعلان کرنا تھا وہ ہمارے مکرم محترم محمد یعقوب خاں صاحب کے صاحبزادہ کیپٹن عبدالسلام صاحب
کا تھا دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جب ان پر رحم کرتے ہوئے اپنے فضل کے دروازے
کھولے ہیں اور اس خاندان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منصب اور خلافت کی
اہمیت کو پہچانے کی توفیق عطا کی ہے اور جہاں ایک دروازہ اس نے اپنی رحمت کا ان پر کھولا ہے
خطبات ناصر جلد سوم
LA
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
وہاں ہزاروں لاکھوں دروازے اس کی رحمت کے ان پر کھلیں۔ایک آیت کا کچھ حصہ اور ایک پوری آیت میں نے اس وقت تلاوت کی ہے۔اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ فاعْفُ عَنْهُمُ تو ان سے در گزر کر۔عفو کے معنی یہ ہیں کہ ایسا برتاؤ کرنا ایسا
سامان پیدا کرنا کہ جو کمزوریوں اور غفلتوں کے بدنتائج ہوں ان سے وہ شخص جس سے درگذر کیا
جائے محفوظ رہے محض یہ معنے نہیں ہیں کہ معاف کر دیا بلکہ اس کے اندر یہ معنے بھی آجاتے ہیں کہ
اس رنگ میں معاف کیا کہ اگلے کی اصلاح ہو گئی۔محض معافی جو ہماری زبان میں معافی کہلاتی ہے
عربی زبان میں عفو کے محض یہ معنے نہیں ہیں بلکہ عفو کے معنوں کے اندر یہ بات بھی آتی ہے کہ
ایسے رنگ میں درگزر کیا جائے کہ اس شخص کی اصلاح ہو جائے اور توبہ کی اسے توفیق ملے کیونکہ تو بہ ہی
ایک ایسا دروازہ ہے جس سے انسان پچھلے گناہوں کے عذاب اور مضرتوں سے بچتا ہے۔پس عفو کے یہ معنے ہوئے کہ ایسے رنگ میں معاف کیا جائے کہ اصلاح ہو اور توبہ کی توفیق
ملے اور جوغلطیاں ہو چکی ہیں ان کے بدنتائج سے وہ شخص محفوظ ہو جائے۔اسی مصدر سے عَافَاهُ
سے دور
بھی نکلا ہے جس کے معنے ہیں رَفَعَ عَنْهُ كُلَّ سُوءٍ ، یعنی ہر قسم کی تکلیف اور دکھ کو اس سے
کر دیا۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلام نائبین کو یہ حکم
دیا ہے کہ مومنوں کی جماعت سے اس طرح کا سلوک کیا جائے کہ در گذر بھی ہو اور اصلاح بھی ہو
اور بدنتائج سے ان کی حفاظت بھی ہو۔دوسرے فرمایا وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمُ اس کے معنی لغت کے لحاظ سے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے یہ بھی
دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی کمزوریوں اور غفلتوں اور گناہوں کے بدنتائج اور عذاب سے ان کی
حفاظت کرے یعنی خود بھی یہ کوشش کرو کہ جو غفلتیں ہوگئی ہیں ان کے بدنتائج سے وہ محفوظ
ہو جائیں اور اپنی کوشش پر ہی بھروسہ نہیں کرنا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھک کر اس سے یہ بھی استدعا
کرنی ہے کہ مومنوں کی جماعت اگر بشری کمزوریوں کے نتیجہ میں باوجود مخلص اور فدائی ہونے
کے غفلتیں کر جائیں تو اے خدا! تو ان کی مدد کو آ اور ان کی کمزوریوں گنا ہوں اور غفلتوں کو اپنی
مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے اور ایسے سامان پیدا کر دے کہ ان کی اصلاح احوال ہو جائے۔
خطبات ناصر جلد سوم
۷۹
ง
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
پس صرف یہ معنے نہیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو زبان سے تو بہ کی توفیق دے کیونکہ مغفرت کے
معنی میں قول اور فعل سے مغفرت طلب کرنا ہے غرض یہاں یہ دعا ہے کہ اے خدا! تو ان لوگوں کو
یہ توفیق دے کہ اپنی زبان سے بھی تیرے حضور تو بہ کرتے ہوئے عاجزانہ طور پر گر جائیں اور
اپنے افعال کی بھی اس طرح اصلاح کریں کہ دنیا بھی یہ مشاہدہ کرے کہ ان لوگوں کی زندگیوں
میں ایک تبدیلی پیدا ہوگئی ہے۔اقرب میں ہے أَصْلَحَهُ بِمَا يَنْبَغِى اَنْ يُصْلِحَ بِہ“۔یہ بھی استغفار کے معنوں کے
اندر ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے یا انسان کو ایسے ذرائع میسر آجائیں کہ جو اصلاح احوال
کا سامان پیدا کر دیں پھر چونکہ اس رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ابدی زندگی عطا کی گئی ہے اور یہ
ابدی زندگی دورنگوں میں ہمارے سامنے آتی ہے ایک تو آپ کا افاضہ روحانی قیامت تک جاری
ہے اور دوسرے آپ سے اِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَر میں اور بعض دوسری جگہ بھی یہ وعدہ ہے کہ
قیامت تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام اور بندے پیدا ہوتے رہیں گے جو آپ کے دین کی مدد
کرنے والے ہوں گے اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے والے ہوں گے اور قرآن کریم کے ظاہر و باطن
کی حفاظت کی فرشتوں کی طرح وہ بھی توفیق پائیں گے۔پس فرمایا کہ ایک تو کوشش کرو کہ جماعت مومنین کی اصلاح ہو جائے دوسرے ان کے لئے
بڑی دعائیں کرو کہ وہ اپنی غلطیوں کے بد نتائج اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے محفوظ رہیں اور ا اپنی
زبان سے بھی تو بہ کرنے والے ہوں اور ان کے اعمال بھی دُھلے ہوئے صاف شفاف کپڑے کی
طرح ہو جا ئیں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی کرنیں ان کے وجود میں سے باہر آ رہی ہوں یہ کرنے کے
بعد شَاوِرُهُم في الأمر (ال عمران : ۱۶۰) پھر یہ جماعت اس بات کی مستحق ہوگی کہ ان سے مشورہ
کیا جائے۔آج جب میرے ذہن کو اس طرف متوجہ کیا گیا کہ میں اس آیت پر خطبہ دوں تو میں نے
پھر ا قرب اور لغت کی بعض دوسری کتابیں دیکھیں چنانچہ ایک بڑی اور حسین چیز میرے سامنے آئی
اور وہ یہ کہ مشاورت جو ہے اس کا روٹ یعنی اس کا مخرج شَارَ الْعَسْلَ ہے یعنی شہد نکالنا۔اور
خطبات ناصر جلد سوم
۸۰
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
اس شَارَ الْعَسْلَ کے معنے ہوتے ہیں اسْتَخْرَجَهُ وَاجْتَنَاهُ جس طرح لکھی کا جو کام ہے نا پھول
سے اپنی مرضی کے مطابق وہ چیز حاصل کرنا جس سے لکھی نے شہد بنانا ہے یعنی Nectar (نیکٹر )
جو پھول سے لیتی ہے۔شہد کی مکھی کے بارے میں اب جونئی تحقیق ہوئی ہے اس سے یہ پتہ لگتا ہے
کہ وہ اپنی مرضی سے ایک پھول کا انتخاب کرتی ہے اور پھر اسی پھول سے وہ شہد بناتی رہتی ہے
یعنی پھول کا ایک حصہ لیتی ہے اور اپنے جسم کا ایک حصہ اس میں داخل کرتی ہے اس طرح پر شہد بنتا
ہے۔بہت سے دوستوں کو اس کا علم نہیں وہ سمجھتے ہیں کہ شہد صرف پھولوں کے رس سے بنتا ہے۔یہ
درست نہیں ہے شہد میں قریباً پچاس فیصد پھول کے رس کا حصہ ہے اور قریباً پچاس فیصد مکھی کے
اپنے غدود میں سے ایک چیز نکلتی ہے مختلف قسم کے Enzymes ( انزائمز ) اور مختلف قسم کی
دوسری چیزیں وہ شہر میں ملاتی ہے یعنی وہ جو پھول کا حصہ ہے اس کے اندر ملاتی ہے تب جا کر شہد
بنتا ہے۔پس دونوں برابر کے حصے جارہے ہیں جہاں تک اس کے معنے کا سوال ہے لیکن جہاں تک
محنت اور کوشش کا سوال ہے حقیقت یہی ہے کہ پھول نے شہد بنانے کے لئے کوشش نہیں کی کبھی
پھول نے بھی جا کر اپنے شہد کوکھیوں کے چھتے تک پہنچا یا ہے شہد کی مکھی جو ہے اس کی ساری کوشش
شہد بنانے کی ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی وحی کے مطابق وہ اپنے اس کام میں لگی ہوتی ہے۔جن لوگوں نے شہد کی مکھیوں اور ان کے چھتوں پر تحقیق کی ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ شہد کی مکھی کے
چھتے کے نیچے کبھی کوئی مردہ کبھی نہیں ملے گی اور وہ اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ کام کرتے ہوئے کبھی
پھول کے قریب کبھی پھول اور اپنے چھتے کے درمیان مرکز گر جاتی ہے یعنی وہ اپنے کام کے لحاظ سے
ایک قسم کی شہید ہی ہے کام کے اندر اس کی جان نکلتی ہے وہ آخری سانس تک کام کرتی رہتی ہے۔مکھی پھول کے اندر سے اپنی مرضی سے انتخاب کر کے وہ حصہ جسے انگریزی میں
Nectar (نیکٹر ) کہتے ہیں تھوڑا سا پتلا مایہ ہوتا ہے جو شہد کی طرح کا قوام نہیں رکھتا بلکہ شہد کی نسبت
پھول میں اس چیز کی حالت پانی کے زیادہ قریب ہے لیکن مکھی پھر اسے وہاں سے لے کر آتی ہے
پھر اس کو اپنی زبان پر رکھ کر خشک کرتی ہے اور ہزاروں لاکھوں دفعہ زبان باہر نکال کر اندرمنہ میں
خطبات ناصر جلد سوم
ΔΙ
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
لے جاتی ہے اور اس حرکت سے وہ اسے قوام کی شکل دیتی ہے پھر اپنے Enzymes (انزائمز )
بیچ میں ملاتی ہے تب جا کر وہ شہد بنتا ہے تب ہمیں وہ شہر ملتا ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر
کر کے شہد کے چھوٹے سے حصہ کو چاہتے ہیں پورے احساس کے ساتھ کہ اگر یہ کام شہد کی مکھی کی
بجائے انسان کے سپرد ہوتا تو شاید لاکھ دولاکھ روپے کا ایک سیر شہد ملا کرتا اور یہ بات ایک عام
انسان کی طاقت سے باہر ہوتی ہاں شیطان انسان جو ہے اس کی طاقت کے اندر ہوتی۔پس اصل مشاورت کا مخرج شَارَ الْعَسُل کا جو عربی میں محاورہ ہے اس میں شوریٰ کا جو لفظ
ہے وہ ہے اور اس سے پھر آگے مشاورت نکالی اور مشورہ اور شوریٰ کا مضمون اس مثال سے بہت
واضح ہو جاتا ہے یعنی جو مضمون یہاں بیان ہوا اگر یہ مضمون سامنے نہ ہو تو بہت سے پہلومخفی رہ
جائیں۔اس میں ایک تو یہ آ گیا ہے کہ یہ فیصلہ کرنا کہ کن پھولوں کا شہد یا کن انسانوں کی آراء طلب
کرنی ہیں یہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے نائبین کا کام ہے پھول کا یہ کام نہیں ہے
کہ وہ مکھی کو یہ کہے کہ تم گلاب کے پھول پر کیوں جا رہی ہو جب کہ تم سے زیادہ قریب شیشم کا
پھول موجود ہے یہ پھول کا کام ہی نہیں اور نہ اس کو اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت دی ہے یہ مشاورت
کرنے والے مشورہ لینے والے کا کام ہے کہ وہ کن لوگوں سے مشورہ لے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ
مختلف شکلیں ہمیں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں نظر آتی ہیں۔آپ کے بعض ایسے
مشیر بھی تھے کہ مجھے یہ شبہ ہے میری طبیعت پر یہ اثر ہے کہ شاید تاریخ نے بھی ان سب کے نام
محفوظ نہیں رکھے کیونکہ آپ ان کو خفیہ طور پر بلا لیتے تھے اور جس معاملے کے متعلق مشورہ لینا ہوتا
آپ ان سے مشورہ لے لیا کرتے تھے بعض کے نام آئے ہیں اس سے ہمیں پتہ لگ گیا کہ اس
طرح بھی آپ مشورہ لیتے تھے اور بعض دفعہ آپ سب کو جمع کر لیتے تھے بعض دفعہ نمائندے
آجاتے تھے اور آپ کی یہ سنت تھی اور خلفائے راشدین کی بھی یہ سنت تھی اس وقت بھی یہ سنت تھی
جس زمانے میں بھی یہ رہی ہے کہ نمائندگی کے طور پر ساری جماعت تو یہاں اکٹھی نہیں ہوسکتی۔زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتا ہے کہ مشورہ کے لئے ربوہ کے مکینوں کو اکٹھا کر لیا جائے چونکہ جماعت
خطبات ناصر جلد سوم
۸۲
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
پھیل گئی اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ایک آواز جو ایک منہ سے نکلا کرتی تھی اب وہی آواز لاکھوں
کروڑوں کے منہ سے نکل رہی ہے سارے اکٹھے ہو کر کس طرح رائے دے سکتے ہیں یا ان سے
رائے لی جاسکتی ہے نمائندگی کا اصول ہمیں چلانا پڑے گا مگر جب ضرورت ہو تو دوسری طرح بھی
مشورہ ہو جائے گا۔پس شاورھم میں بتایا گیا ہے کہ جس طرح شہد کی مکھی پھول سے شہد کا استخراج اور ا جتنا کرتی
ہے اسی طرح تم مومنین کی جماعت کی آراء کا استخراج کرو کیونکہ شاور کے معنے استخراج الرائے
اور شَارَ الْعَسْلَ کے معنے اِسْتِخْرَاجُ الْعَسُل یعنی شہد کا نکالنا مثال بالکل واضح ہوگئی ہے ایک
فرمایا کہ جس طرح اور جن سے چاہو آراء لو۔وہ جو دوسرا حصہ تھا کہ اپنی بیچ میں ملا کر اپنے جسم کی اپنی روح کی اور اپنے ذہن کی جب
تک (اگر انسانی مثال ہو ) ساتھ نہ ملائی جائے شہر نہیں بنتا وہ مشورہ درست نہیں رہتا اس واسطے
فَإِذَا عَزَمْتَ۔وہ عزم جو ہے وہ کھی والے Enzymes (انزائمز ) کی آمیزش ہے کہ جب آراء
لے لیں وہ سامنے آگئیں پھر اپنے عزم اس کے اندر ملاؤ اور پھر وہ فیصلہ بنے گا ورنہ جب تک رسول
یا نائب رسول کی اپنی رائے اپنا عزم اپنا فیصلہ اپنے Enzymes ( انزائمز ) ( اس مثال کے
لحاظ سے جو پھول سے حاصل کیا گیا اور مومنین کی جماعت سے یا ان کے نمائندوں سے آراء کی
شکل میں حاصل کیا گیا ) اس کے اندر شامل نہ ہوں۔اس وقت تک نہ شہد بنے گا اور نہ وہ جو آراء دیں
وہ پختہ بنیں گی اور مفید ہوں گی اور نہ ایسی بنیں گی کہ جن کے اندر شفاء ہو اور شفاء میں بھی اللہ تعالیٰ
نے دونوں کو برابر کر دیا۔شہد کے اندر بھی کہ دیا کہ اس کے اندر شفاء ہے اور جس رنگ میں احکام الہی
کا اجراء کرنا ہے اس کے متعلق یہ کہا کہ اس کے اندر شفاء ہے۔پس تیسری چیز یہ بتائی کہ شاوِرُهُم خالی آراء کافی نہیں بلکہ خود دعا کر کے اور اللہ تعالیٰ سے
ہدایت طلب کر کے اور اپنی خدا داد فراست کو استعمال کر کے ( یہ کتنی قسم کی Enzymes
(انزائمز ) ہیں اگر ان کو بطور مثال Enzymes ہی کہا جائے ) وہ ان آراء میں شامل کر و تب
جا کر وہ چیز ایسا قوام اختیار کرے گی کہ بنی نوع انسان کے لئے وہ شفاء بن جائے گی تد بیرا اپنی
خطبات ناصر جلد سوم
۸۳
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
انتہاء کو پہنچ گئی۔یہاں تو فرمایا کہ تدبیر کرو جو اہم امور ہیں اُمت مسلمہ کے استحکام کے لئے اور
حمکین دین کے لئے اور اصلاح انسانیت کے لئے اور تبلیغ واشاعت کے لئے بڑے امور ہیں تم
پہلے تو ایک ایسی قوم تیار کرو کہ جو Nectar (نیکٹر ) پیدا کر سکے یعنی بعض دفعہ ویسے تو اللہ تعالیٰ
نے ہر پھول میں Nectar (نیکٹر ) یعنی وہ چیز پیدا کی ہے جو شہد کا ایک حصہ بن جاتی ہے لیکن
بعض دفعہ ایسا حادثہ ہوتا ہے کہ پھول نظر آتا ہے لیکن وہ حصہ غائب ہوتا ہے کوئی بیماری ایسی بھی
آجاتی ہے پس اگر چہ وہ پھول ہے اور عام پھول میں Nectar (نیکٹر ) بھی ہے جو شہد کا جزو بھی
ہے لیکن اس حادثہ کی وجہ سے شہد نہیں بن سکتا اس لئے فرمایا کہ امت مسلمہ کو یا جماعت مومنین کو ایسا
بناؤ کہ وہ صاحب الرائے ہوں اور ایسے ہوں کہ جن سے شہد کا ایک جز وNectar (نیکٹر ) جو
ہے یا رائے کی اصابت جو ہے وہ ان سے حاصل کی جاسکے اور ان کا نفس بیچ میں نہ آئے۔اب جو
پھول ہے اس کا نفس بیچ میں نہیں آتا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ بیچارے پھول نے اپنا نچوڑ شہد کی مکھی
کے حضور پیش کر دیا اور آپ وہاں کھڑا ہے تو اس کا نفس تو بیچ میں نہیں آیا اس نے تو اپنے نفس کی
بہترین چیز تھی اس کو اس کے حضور پیش کر دیا جس کی طرف اللہ تعالیٰ کی وحی تھی یعنی شہد کی مکھی کہ تم نے
شفا کے سامان پیدا کرنے ہیں ایک ایسی جماعت بنے جو تقویٰ اور طہارت کی بنیادوں پر اپنی
زندگیوں کو گزارنے والی ہو اللہ تعالیٰ سے جن کا تعلق پیدا ہو جن کا دعاؤں پر زور ہو جو واقعہ میں
اُمت مسلمہ ہو یعنی ان کا اپنا کچھ بھی باقی نہ رہے اپنا سب کچھ اپنا وجود بھی اپنا ذہن بھی اپنی فکر بھی
اپنی ساری قوتیں اور طاقتیں اور زندگی اور موت سب خدا کے حضور پیش کر دیں۔یہی اسلام ہے
اس کے بغیر تو کوئی اسلام نہیں ہے۔غرض فرما یا عفو اور استغفار کے ذریعہ ایک ایسی جماعت بناؤ جو صاحب الرائے ہو
مغلوب الغضب نہ ہو دھیمی ہو فدائی ہو مشورہ دیتے وقت یہ نہ سوچے کہ پھر اس کے بعد ہم پر کتنی
ذمہ داریاں عاید ہو جائیں گی مشورہ دیتے وقت صرف یہ سوچے کہ آج اسلام کی زندگی کی بقاء اور
احیاء اور اشاعت اور اس کے استحکام کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ ہمیں پیش کر دینی
چاہئیں خواہ ہم بھو کے رہیں یا ہمارے بچے بھوکے رہیں یا ان کو کھانے کے لئے کچھ ملے۔خواہ ہم
خطبات ناصر جلد سوم
۸۴
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
زندہ رہیں یا ہمیں اپنی جانوں کی قربانی دینی پڑے ہمیں اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دینا ہے۔یہ جماعت جب پیدا ہو جائے پھر ان کا یہ حق بن جاتا ہے کہ وہ صاحب الرائے ہیں کیونکہ ان سے مشورہ
لیا جاتا ہے شہد کا ایک جزو تیار ہو گیا۔دوسرا جز و عزم کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور عزم انہوں نے نہیں کرنا۔انہوں نے تو جو کچھ تھا پیش کر دیا تھا جس طرح چاہیں آپ اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔پھول زبانِ حال
سے
مکھی کو یہی کہتا ہے کہ میرا نچوڑ تیرے حضور پیش، تو اب جس طرح چاہے اس کو استعمال کر لے
اور جس طرح چاہے وہ استعمال بھی کرتی ہے کیونکہ اس میں اپنے Enzymes (انزائمز ) ملاتی
ہے اس کو خشک کرتی ہے قوام بناتی ہے اپنے Enzymes ( انزائمز ) ملاتی ہے اور پھر وہ فیصلہ
کرتی ہے (اس میں انسان کا بھی تھوڑا سا دخل ہے ) لیکن اصل اسی کا فیصلہ ہے کہ میں نے کچھ
انسان کو دینا ہے اور بیچ میں سے بہت کچھ خود کھا لینا ہے اور اس طرح انسان کے ہاتھ میں شفاء کی
ایک چیز آ جاتی ہے چنانچہ پھر یہ کہنا کہ صرف آراء کے اوپر نہیں چھوڑ نی بات۔اگر صرف رائے پر
چھوڑنی ہو بات تو کثرتِ رائے کی پابندی ضروری ہو جائے مگر ابھی تو شہر ہی نہیں بنا ابھی تو اس
میں شفاء ہی نہیں پیدا ہوئی کثرتِ رائے پر کیسے چھوڑا جا سکتا ہے؟ پھر کہا کہ عزم اپنے تمام
پہلوؤں کے ساتھ ہر قسم کی Enzymes ( انزائمز ) مثال کے طور پر اس Nectar (نیکٹر )
میں، اُس پھول کے جزو میں تم شامل کرو اور پھر عزم جو ہے اس کے اندر دعا کا حصہ بھی آجاتا ہے
کیونکہ عزم کے دو معنے ہیں ایک تو یہ عزم کرنا کہ یہ کام ہم نے ضرور کرنا ہے یہ بھی لغوی طور پر عزم
66
کے معنے میں ہے کہ پھر اس کام کی سرانجام دہی کے لئے انتہائی کوشش کرنا۔اور جَدَّ فِي الْأَمْرِ “
جو عربی میں اس کو کہا گیا ہے اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں بتایا ہے
کہ تدبیر دعا ہے اور دعا تدبیر ہے تو دعا کا پہلو بھی اس کے اندر آ جاتا ہے۔پس کہا کہ تم اپنا عزم
اس رائے کے بیچ میں شامل کرو اور انتہائی دعاؤں کے ساتھ ایک ایسی چیز ایک ایسا شہر بناؤ ایک
ایسا فیصلہ کرو جو اسلام کے استحکام کے لئے ضروری ہے اور جو کمز ور ایمان والوں کے لئے شفا ہے اور جو
Prophylactic ( پرافیلیکٹک ) کے طور پر بیماریوں سے محفوظ رکھنے والا ہے۔تربیت ، علاج
اور اصلاح دونوں چیزیں اس کے اندر آ جاتی ہیں۔پس تربیت تو Prophylactic ( پرافیلیکٹک )
خطبات ناصر جلد سوم
۸۵
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
یعنی بیماریوں سے بچانے کا کام ہے اور یہ ساری چیزیں اس کے اندر آ جاتی ہیں۔غرض فرما یا کہ جماعت تیار کرو اور پھر ان سے مشورہ لو اور یہ آگے جو مشورہ کا ہے اس کی
مثال دے دی کہ اس کی مثال ایسی ہے جیسے شہد کی مکھی شہد بنا رہی ہو۔آراء لو پھر اپنے عزم کو اپنی
ہمت کو اپنی کوشش کو اپنی دعاؤں کو اس کے اندر شامل کر و اس مقام پر انسانی تد بیرا اپنی انتہا کو پہنچ
جائے گی لوگ اکٹھے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا رسول یا نائب رسول نے اپنے عزم کی
Enzymes (انزائمز ) اس میں شامل کیں دعائیں بیچ میں شامل کیں اور تد بیر کو انتہا ء تک پہنچا
دیا اور جس وقت تدبیر انتہاء کو پہنچ گئی تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ تدبیر پر بھروسہ نہیں
کرنا۔یہ صیح ہے کہ ہماری ہدایت کے مطابق تم نے اپنی تد بیر کو اس کی انتہاء تک پہنچاد یا لیکن یہ بھی
درست ہے کہ محض تدبیر پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جتنی بے وفائیاں دنیا کی تدابیر نے انسان
سے کی ہیں ان کا کوئی شمار نہیں تدبیر پر کیسے بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟ ہم نے حکم دیا تھا تد بیر کو انتہاء
تک پہنچاؤ تم نے تدبیر کو انتہاء تک پہنچا دیا اب ہم تمہیں کہتے ہیں کہ اپنی تد بیر کو انتہاء تک پہنچانے
کے بعد بھی تم نے تدبیر پر بھروسہ نہیں کرنا فتوكل على
الله اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا ہے۔پھر ایک اور دعا بھروسہ کے ساتھ ہی شروع ہو جاتی ہے اللہ تعالیٰ پر توکل جو ہے اس کے
ساتھ دوسری دعا جو ہے وہ شروع ہو جاتی ہے اور جو آراء لی تھیں اور کثرت رائے کے حق میں یا
خلاف جو بھی شکل شہد کی بنی وہ بن گئی۔پس یہاں محض یہ نہیں کہا کہ اے رسول ! تمہارا عزم شامل
ہو گیا۔تم نے اللہ تعالیٰ کی تدبیر کو انتہاء تک پہنچا دینے کے بعد تد بیر پر بھروسہ نہیں کرنا اللہ پر توکل
کرنا ہے۔مومنوں کو یہ کہا کہ تم یہ نہ سمجھنا تمہاری آراء کے ساتھ نائب نبوت کا عزم اور ہمت اور
کوشش اور دعا مل جانے سے تم کامیاب ہو جاؤ گے۔تم بھی یہ یا درکھو اس کے باوجود تم بھی کامیاب
نہیں ہو سکتے بلکہ تم کو اللہ پر بھروسہ رکھنا پڑے گا اور دوسری آیت میں فرمایا وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ
الْمُؤْمِنُونَ (ال عمران :۱۶۱) ایک حکم دیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی وساطت سے
آپ کے نائین کو اور دوسرا حکم دیا جماعت مسلمین کو وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ میں اسی
طرف اشارہ ہے اور اس میں جماعت مؤمنین کو مخاطب کر کے یہ کہا کہ یہ بات نہ بھولنا کہ اگر اللہ تعالیٰ
خطبات ناصر جلد سوم
۸۶
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
تمہاری مدد کو آ جائے تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں نا کام نہیں کر سکتی اور اگر اللہ تعالیٰ کی نصرت تمہیں
سہارا نہ دے تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں کامیاب نہیں کر سکتی۔اس واسطے جیسا کہ یہ حکم حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا کہ تدبیر کو انتہاء تک پہنچانے کے بعد اپنے اوپر اور اپنی تدبیر پر بھروسہ
نہیں کرنا بلکہ محض اللہ تعالیٰ پر توکل رکھنا ہے اسی طرح جماعت مؤمنین کو کہا کہ یہ نہ سمجھنا مثلاً اس
زمانے میں فدائی جانثار پوری عظمت اور جلال محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی فراست رکھنے والے اور
عرفان رکھنے والے مگر شیطان ان کا دماغ اس طرح بھی بہکا سکتا تھا کہتا کہ اتنا عظیم وجود تمہارے
اندر موجود ہے اس کی فراست ، اس کا عزم، اس کی ہمت ، اس کی دعا ئیں اب اس تدبیر میں شامل
ہوگئی ہیں۔اب تو تم کامیاب ہو جاؤ گے شیطان ان کے کان میں یہ پھونک سکتا تھا اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ اے جماعت مؤمنین ! اگر شیطان تمہارے کان کے پاس منہ لا کر یہ کہے کہ جو تم نے
کرنا تھا کر لیا اب تم کامیاب ہو جاؤ گے تو اس کی آواز پر کان نہ دھرنا بلکہ یہ اصولی حقیقت یا درکھنا
کہ جس طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے نائبین کو تد بیر کے انتہاء تک پہنچا دینے کے بعد بھی
تو گل کا حکم ہے اسی طرح تمہیں بھی تو گل کا حکم ہے اور تمہیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اگر تم نے اپنی
تدبیر پر بھروسہ کیا تو ممکن ہے اللہ تعالیٰ تمہیں مدد نہ دے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر تم کامیاب اور
کامران نہیں ہو سکتے اور اگر تم نے تدبیر کو انتہاء تک پہنچانے کے بعد رسول کے قدم بقدم تو کل کے
میدان میں چلتے ہوئے محض اللہ تعالیٰ محض اللہ تعالیٰ پر توکل کیا اور اپنی کوشش اور تدبیر اور فر است
اور سمجھ اور بوجھ کو کوئی حقیقت نہ سمجھا اور کوئی اہمیت نہ دی تو پھر اللہ تعالیٰ کی نصرت تمہیں ملے گی اور
جب اللہ تعالیٰ کی نصرت کسی شخص یا کسی قوم یا کسی جماعت یا کسی نسل کومل جائے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت
ان کی کامیابی کے راستے میں روک نہیں بن سکتی یہ ہدایت اور تعلیم ہے جو مشورہ کے متعلق ہمیں
دی گئی ہے۔آج شوریٰ کے اجلاس شروع ہو رہے ہیں کم و بیش تین دن تک شوری رہتی ہے۔آپ اس
ہدایت کے مطابق پوری توجہ اور انہماک سے اور اونگھنے کے بغیر اپنی ذمہ واری کو نبھا ئیں یعنی
جب آپ سے مشورہ مانگا جائے تو بے نفس مشورہ دیں جس طرح پھول اپنے جز و شہد کو مکھی کے
خطبات ناصر جلد سوم
۸۷
خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء
سامنے پیش کر دیتا ہے۔پھول کا اپنا نفس اس میں شامل نہیں ہوتا وہ تو کہتا ہے جو میرا نچوڑ تھا وہ لے
جاؤ میں یہاں بغیر اپنی زندگی اور روح اور Essence(ایسنس ) کے ہوں۔پس اس یقین
کے ساتھ ، اس پاک فطرت کے ساتھ اور اس فیصلے کے ساتھ کہ ہم نے اپنی ذات یا اپنے محلے کے
متعلق نہیں سوچنا ہے نہ اپنے شہر اور اپنے علاقے کے متعلق سوچنا ہے بلکہ جو معاملہ سامنے آیا ہے
صرف اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ہمارے نزدیک ہماری سمجھوں کے مطابق اسلام کے غلبہ کے
لئے کیا رائے دینی چاہیے اور وہ رائے آپ دیں۔غرض جو تفصیل میں نے بیان کی ہے اس کے مطابق اپنے ذہنوں کو بنائیں اور دعائیں کریں
کیونکہ دعا بھی تدبیر کا ایک حصہ ہے جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صراط مستقیم پر
قائم رکھے اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم محض اسی پر توکل کریں اور ہمارے فیصلوں میں اس
کی رحمت اور اس کی برکت اور اس کا فضل شامل رہے تا اللہ تعالیٰ ہمیں اس مقصد میں کامیاب
کرے کہ تمام دنیا پر اسلام غالب آ جائے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )
谢谢谢