جماعت احمدیہ غانا کو خلافت کی برکات سے بالمشافہ حصہ پانے کا موقع
خطبات ناصر جلد سوم
1+1
خطبہ جمعہ ۱/۲۴ پریل ۱۹۷۰ء
جماعت احمد یہ غانا کو خلافت کی برکات
سے بالمشافہ حصہ پانے کا موقع
خطبه جمعه فرموده ۱/۲۴ پریل ۱۹۷۰ء بمقام سالٹ پانڈ۔غانا
(خلاصه)
حضور انور نے خطبہ جمعہ میں جو گیارہ بج کر پچپن منٹ پر شروع ہوا اور انگریزی زبان میں
تھا اور جس کا ترجمہ ساتھ ساتھ مکرم عبد الوہاب صاحب آدم کر رہے تھے فرمایا:۔یہ دن آپ کے لئے ایک عظیم دن ہے اللہ تعالیٰ نے اس فعال اور زندہ تحریک میں شامل
ہونے کی آپ کو نہ صرف تو فیق دی بلکہ آج آپ کو موقع دیا ہے کہ آپ حضرت مہدی معہود علیہ السلام
کے ایک خلیفے سے ملاقات کر سکیں۔پہلی بار آپ میں سے اکثر کو یہ موقع ملا ہے کہ آپ مجھ سے
دعائیں لیں اور خلافت کی برکات سے بالمشافہ حصہ پائیں۔اگر چہ میں تو آپ کے لئے ہر روز دعا
کرتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ میرے لئے بھی یہ ایک عظیم دن ہے جب میں یہاں آیا اور میں نے
تقدس کا نور آپ کی پیشانیوں پر چمکتا ہوا دیکھا تو میرے جذبات نے ایسا جوش مارا جسے بیان کرنا
ممکن نہیں بڑی مشکل سے میں نے اپنے جذبات پر قابو پایا۔میں نے سوچنا شروع کیا کہ یہ ایک
تنہا کیلی آواز تھی جو آج سے اسی سال پہلے قادیان سے بلند ہوئی وہ آواز اپنے نفس کو بلند کرنے
کے لئے نہیں اٹھائی گئی تھی۔وہ آواز اللہ کے جلال کو ظاہر کرنے کے لئے اٹھائی گئی تھی جو بڑی
خطبات ناصر جلد سوم
۱۰۲
خطبہ جمعہ ۱/۲۴ پریل ۱۹۷۰ء
طاقتوں والا ہے۔وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور مقام کو ظاہر کرنے کے لئے بلند کی
گئی تھی۔(اس پر آمین آمین کی آوازیں بلند ہوئیں ) بنی نوع انسان اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
بھول چکی تھی لیکن بنی نوع انسان کو آپ کی رحمت اور مدد کی ضرورت تھی جس کے بغیر وہ اپنی
غلطیوں
کا خمیازہ بھگتنے سے نہیں بچ سکتی تھی۔جب وہ آواز بلند ہوئی تو ساری دنیا اس آواز کو خاموش
کرنے کے لئے کھڑی ہو گئی لیکن انسان کی متحدہ سازش اور طاقت اس آواز کو خاموش نہ کر سکی۔اللہ کے فرشتے آسمان سے اُترے کہ اس کی حفاظت کریں اور اس کی تائید کریں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
نام اور پیغام دنیا کے کناروں تک پہنچا ئیں۔جب میں نے آپ
کو اللہ تعالیٰ کی تعریف اور حمد کے
ترانے گاتے دیکھا اور سنا تو میں نے یہ محسوس کیا کہ یہ وہی آواز ہے جو آپ کے مونہوں سے
صدائے بازگشت کی طرح ٹکرا کر بلند ہو رہی ہے۔آپ احمدیت کی سچائی کا زندہ ثبوت ہیں یاد
رکھیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے وقت مسلمان جاگنے کی کوشش کر رہے تھے وہ
تنظیمیں اور ایسوسی ایشنیں بنا کر اپنے رنگ میں مسلمانوں کی مدد کر رہے تھے اور ان کی دنیاوی
مشکلات کو حل کرنے میں کوشاں تھے لیکن آپ ہمیشہ یادرکھیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کسی
نئی ایسوسی ایشن یا کلب قائم کرنے کے لئے تشریف نہیں لائے تھے۔آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اس کی اپنی جماعت کے قیام کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ کی پوری قدرت اور طاقت
آپ کی پشت پر تھی۔پس آپ کی خوشی اور اس کا اظہار بالکل حق بجانب ہے آپ مجھ سے ملے اور
مجھے دیکھا اور میری دعائیں لیں اس لئے آپ کو پورا حق ہے کہ آپ خوش ہوں جیسا کہ میں نے کہا
ہے میں ہر احمدی کو احمدیت کی سچائی کا ثبوت سمجھتا ہوں اور آپ کا اسلام کے مقاصد کے حصول
میں شغف آپ کے اخلاص اور ایمان کا آئینہ دار ہے۔آپ ثبوت ہیں اس بات کا کہ ہر وہ چیز صحیح
اور خیر ہے جس کا اللہ تعالیٰ ارادہ فرماتا ہے اس لئے ہمیں ان ذمہ داریوں کو جانا اور سمجھنا چاہیے جو
ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہیں۔ہمارے سامنے ایک اس سے بھی شاندار مستقبل ہے اور اسی کے
مطابق بہت بڑی قربانیوں کی بھی ضرورت ہے اگر ہم اپنی ذمہ داریاں صحیح معنوں میں ادا کریں تو
ہم اللہ تعالیٰ کے ایسے فضلوں کے وارث ہوں گے جن کا آج ہم اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔اسلام
خطبات ناصر جلد سوم
۱۰۳
خطبه جمعه ۱/۲۴ پریل ۱۹۷۰ء
اور احمدیت کی فتح کا دن بہت قریب ہے اس لئے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے تیار ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔اس کے فرشتے آسمان سے آپ کی مدد کے لئے اُتریں
گے اور آپ ہی صرف آپ ہی ہر مذہب ، ہر قسم کے فلسفے اور ہر قسم کے نظریے پر غالب آئیں
گے۔مستقبل آپ کا ہے مسکراتے ہوئے چہروں کے ساتھ آگے بڑھیں اور اس سے ملیں۔اس کے بعد حضور نے اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق پر سید نا حضرت مسیح موعود کے ارشادات کی
روشنی میں تفصیل سے واضح فرمایا کہ یقین یقین کو کاٹتا ہے۔شکار جنگل کی طرف بلاتا ہے تو سانپ
اور شیروں کا خوف اس سے دور بھگاتا ہے کہ جس طرح ایک شکاری کا جنگل میں جانا اور وہاں شکار
کی بجائے سانپوں اور بھیڑیوں اور چیتوں کو پا کر واپس لوٹ آنا ایک صحتمند عمل ہے اسی طرح اگر
انسان
کو اللہ تعالیٰ کے غضب اور غصے کا ڈر ہو تو وہ کبھی گناہ نہ کرے وہ پوری کوشش کرے گا کہ اس
کے غصے اور غضب کے جہنم سے اپنے آپ کو بچائے۔پھر فرمایا اس لئے اے میرے روحانی بچو! جس چیز کی ضرورت ہے وہ اللہ تعالیٰ کے جلال
پر یقین ہے۔ایسا یقین جس سے جسم کانپ جائے اور اللہ تعالیٰ کے قرب اور رضا ہی میں نجات نظر
آئے۔پس قرب کی راہوں کی تلاش ضروری ہے اس لئے میں مہدی اور مسیح علیہ السلام کے
جانشین کے طور پر آپ کو جو یہاں موجود ہیں یا دنیا میں کہیں اور موجود ہیں ان سب کے نوٹس میں
یہ حقیقت لانا چاہتا ہوں کہ جو کتاب ان ساری ضرورتوں کو پورا کرتی ہے وہ صرف قرآن مجید ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ رمئی ۱۹۷۰ء صفحه ۵،۴)