حضرت مسیح موعود کی بعثت کا مقصد اللّٰہ تعالیٰ کی صفات کا عرفان ہے

خطبات ناصر جلد سوم
۱۰۵
خطبہ جمعہ ۸ مئی ۱۹۷۰ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد
اللہ تعالیٰ کی صفات کے عرفان کا حصول ہے
خطبه جمعه فرموده ۸ رمئی ۱۹۷۰ء بمقام سیرالیون
(خلاصه)
حضور کا خطبہ ایک بج کر ۳۷ منٹ پر شروع ہوا۔خطبے کا ترجمہ امام عبداللہ نے کری اول
Creol یعنی Broken English میں اور الحاج ہونگے نے ٹمنی زبان میں کیا۔کری اول زبان
امریکہ اور برازیل سے واپس آنے والے ان آزاد شدہ غلاموں کے ذریعہ آئی ہے جو غلامی کے خاتمے
پر افریقہ کے مختلف ممالک میں واپس آکر آباد ہوئے ان لوگوں کی اکثریت عیسائی ہے اور یہ لوگ افریقہ
کے مختلف ممالک میں پائے جاتے ہیں۔شمنی یہاں کا مشہور مقامی قبیلہ ہے جس کی اکثریت مسلمان
ہے۔حضور کے انگریزی زبان میں ارشا د فرمودہ خطبے کا ملخص درج کرتا ہوں۔حضور نے فرمایا:۔میرے عزیز بھائیو اور بہنو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں آپ سے مل کر بہت خوش ہوا ہوں میں خوش ہوں کیونکہ میں آپ میں سے ہرایک کو
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نشان سمجھتا ہوں آپ اس پیشگوئی کو پورا کرنے والے ہیں جس میں اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد سوم
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے فرمایا۔1+4
خطبہ جمعہ ۸ مئی ۱۹۷۰ء
I SHALL GIVE YOU A LARGE PARTY OF ISLAM
میں تجھے مسلمانوں کا بہت بڑا گروہ عطا کروں گا آپ کو یہ حقیقت اچھی طرح ذہن نشین کر
لینی چاہیے کہ جماعت احمد یہ کوئی کلب نہیں ہے ایک کلب یا ایسوسی ایشن اور ایک الہی جماعت میں
بہت فرق ہوتا ہے کسی کلب یا ایسوسی ایشن کی بنیاد باہمی خیر سگالی اور افہام و تفہیم پر ہوتی ہے اس
کے برعکس اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت اللہ تعالیٰ سے طاقت حاصل کرتی ہے ہمارے قادر و توانا
خدا نے یہ جماعت ایک خاص مقصد کے لئے قائم فرمائی ہے اور سید نا حضرت مہدی علیہ السلام کو
ایک خاص مقصد کے لئے مبعوث فرمایا ہے وہ مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان مضبوط ہو جائے
اور اللہ تعالیٰ کی صفات کا عرفان حاصل ہو یہ عرفانِ الہی ہی ہے جس سے انسان کا ایمان بڑھتا ہے
اور یقین مستحکم ہوتا ہے وہ جان لیتا ہے کہ اس کی فلاح دارین اللہ تعالیٰ کی ذات سے وابستہ ہے اس
کی تمام اُمید میں اسی کی رضا پر مرکوز ہو جاتی ہیں۔ایسا صاحب عرفان ویقین انسان خود اعتمادی اور
وثوق کے ساتھ اپنے مقصد کی جانب بڑھتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے روشن
نشانات اس کے سامنے موجود ہوتے ہیں اس کا ارادہ مضبوط اور عزم راسخ ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی
محبت اور الہی انعامات کا ذاتی تجربہ حاصل کرتا ہے جس سے اس کا اللہ تعالیٰ کی ہستی پر یقین اور بھی
قوی ہو جاتا ہے اس کا اپنا ارادہ ختم ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے جلال کا تسلط اس پر قائم ہو جاتا ہے
اس کی معرفت الہی اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے دل میں داخل ہو جاتا ہے اور
اس کے دل کو تنہا چھوڑنے سے انکار کر دیتا ہے اس کی پاک روح اس کے اندر رہائش پذیر ہو جاتی ہے
اور اسے حرکت اور طاقت بخشتی ہے یہ روح اس کے ہر کام میں اس کی رہنمائی کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ
خود اس کا نگران اور محافظ بن جاتا ہے اور وہ جبروت و عظمت والے خدا کے جلال کے تصرف میں
آجاتا ہے اور ایمان و عرفان کا پانی اس کے دل سے اس طرح بہہ نکلتا ہے جس طرح میٹھے چشمے
سے پانی۔وہ اس تجربے میں لذت پاتا ہے اور یہ لذت اس پر حاوی ہو جاتی ہے اور اس کی
آنکھوں اور چہرے سے نظر آنے لگ جاتی ہے اللہ تعالیٰ کا نور اس پر بارش کی طرح برستا ہے اور

خطبات ناصر جلد سوم
۱۰۷
خطبہ جمعہ ۸ مئی ۱۹۷۰ء
اس کی روح اللہ تعالیٰ کے حسن و جمال کا لباس پہن لیتی ہے۔اور اس کے وجود میں نئی زندگی کے
آثار کچھ اس طرح نمودار ہو جاتے ہیں جس طرح درختوں کی شاخیں موسم بہار کے آنے پر پتوں
اور پھولوں سے لد جاتی ہیں اور حسن و جمال کا مرقع بن جاتی ہیں۔اس کے بعد حضور نے مساجد کے فلسفہ و حکمت پر روشنی ڈالی اور تفصیل سے اس حقیقت کو
واضح فرمایا کہ مسجد کا مالک اللہ تعالیٰ خود ہے یہ خدائے واحد کا گھر ہے جو شخص خدائے واحد کی
عبادت کرنا چاہے وہ مسلمان ہو یا نہ ہوا سے حق حاصل ہے کہ وہ اپنے طریق پر فریضہ عبادت ادا
کر سکے اس لحاظ سے مسجد تمام عبادت گاہوں ، گرجوں اور صومعوں کی پناہ گاہ اور محافظ بن جاتی
ہے۔مسجد اعلان ہے اس امر کا کہ تمام عبادت گاہیں جو خدائے واحد کی طرف منسوب ہوتی ہیں
اسی کے لئے ہیں اور وہی ان کی حفاظت کا ضامن ہے۔اس کے بعد حضور نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام سے تفصیل سے استدلال
فرمایا اور فرمایا کہ حضرت مہدی علیہ السلام ہمیں نور دینے کے لئے آئے تھے۔تا کہ ہم سچے ایمان
کا نورا اپنی ذات میں مشاہدہ کر سکیں آپ کا یہ فرض اولین ہے اور آپ کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے نیکی اور سچائی کی توفیق آپ کو حاصل ہو اور ایسی حسین روح آپ کو دی
جائے جو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اللہ تعالیٰ کو محبوب ہو دنیا آج اپنے خالق کو بھول چکی
ہے اور مکمل تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے دنیا کو اپنا نو ر اور
محبت اور عرفان بخشے اور اسے اس خوفناک انجام سے بچالے۔اس کے بعد حضور نے بلند آواز سے لمبی دعا فرمائی اور فرمایا کہ میں دعا کرتا ہوں اور آپ
اس میں خاموشی سے شامل ہوں۔اور اپنے دل میں آمین کہتے جائیں۔روزنامه الفضل ربوه ۳۱ مئی ۱۹۷۰ ء صفحه ۳)

آج 10 میں سے 10 باقی