اگر مظلوم افریقن اپنا فرض ادا کریں تو دنیا کے رہبر وہ ہوں گے
خطبات ناصر جلد سوم
۱۰۹
خطبہ جمعہ ۱۵ رمئی ۱۹۷۰ء
اگر مظلوم افریقن اپنا فرض ادا کر دیں اور ہم اپنا فرض ادا
کرنے سے قاصر رہیں تو دنیا کے رہبر وہ ہوں گے
خطبه جمعه فرموده ۱۵ رمئی ۱۹۷۰ بمقام مسجد مبارک۔ہیگ
(خطبہ جمعہ جو پونے دو بجے شروع ہوا حضور نے انگریزی اور اردو میں ارشاد فر ما یا اس کا ملخص
درج ذیل ہے۔)
ایک مہینے سے زائد لمبے سفر کے بعد میں بہت تھک چکا ہوں۔اس لئے لمبا خطبہ نہیں دوں
گا۔البتہ ایک اہم معاملے کی طرف توجہ دلاؤں گا۔میں مغربی افریقہ کے چھ ممالک یعنی نائیجیریا،
گھانا ، آئیوری کوسٹ، لائبیریا، گیمبیا اور سیرالیون میں گیا۔آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی بولی اور
سمجھی جاتی ہے۔لائبیریا میں امریکن قسم کی انگریزی بولی جاتی ہے۔ہر ملک کے حالات مختلف ہیں۔خصائل
الگ الگ ہیں، ان کے طور طریقے مختلف ہیں، انگریزی زبان کے لہجے مختلف ہیں لیکن ان سب میں
ایک بات مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ سب انسان ہیں۔اس لئے میں نے ان سب کو مساوات کا
پیغام دیا۔یہ وہی پیغام ہے جو قرآن کریم میں اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا۔یعنی جب
فرمایا کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ پس اسلام یہ بنیادی اصول سکھاتا ہے کہ جب سید الانبیاء، نبیوں کے
سردار صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان میں شامل تھے۔جب آپ سے جونیئر انبیاء ابراہیم ، موسیٰ ،
خطبات ناصر جلد سوم
11۔خطبہ جمعہ ۱۵ رمئی ۱۹۷۰ء
عیسی علیہم السلام سب انسان تھے تو باقی انسان بھی انسان ہیں۔اب وقت ہے کہ دنیا اس سبق کو
یاد کر لے کہ کسی انسان کو انسانیت کے حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔اگر تمام انسان اللہ تعالی کی
نظر میں انسان ہیں تو انسان کی نظر میں بھی انہیں انسان تسلیم کیا جانا چاہیے۔دنیا کے مسائل اس
اصل کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔انسان نے ہائیڈ روجن اور ایٹم بمبوں سے تباہ کرنا تو
سیکھ لیا لیکن پیار کرنا نہ سیکھا۔نفرت تو کی لیکن محبت کرنے سے قاصر رہا۔فرمایا میں نے اہلِ افریقہ
کو بتایا کہ صد ہا سال قبل آپ کے پاس ایک آواز پہنچی۔جو بظاہر محبت اور امن کی آواز تھی لیکن
اس آواز کے جلو میں اور آواز میں بھی تھیں جو یہ کہہ رہی تھیں کہ ہم ناجائز منافع حاصل کرنے
(exploit) آئے ہیں اس لئے یہ بظاہر امن لیکن باطن ناجائز منفعت کی آواز کامیاب نہ
ہوسکی۔یہ آواز اس لئے کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ اس سے ایک عظیم تر پیغام اللہ تعالی کی طرف سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے آچکا تھا۔جب آپ نے اعلان فرمایا کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشر
مثلكم تو یہ محض نظریہ نہ تھا۔آپ نے عملاً بھی اسے ثابت کر دکھایا۔فرمایا سردارانِ مکہ یا افریقن
محاورے میں مکے کے پیرا ماؤنٹ چیفس کا ایک غلام تھا۔اسے آسمانی نور ملا اور اس نے اُسے قبول
کر لیا۔اسے سخت اذیتیں دی گئیں۔پیرا ماؤنٹ چیفس نے آپ پر درد ناک مظالم ڈھانے شروع
کر دیئے۔ایک مسلمان بھائی نے آپ کو خرید کر آزاد کر دیا۔اس کے بعد حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
دنیا کی نظروں میں آپ آتی تھے سکالر نہیں تھے لیکن اللہ تعالیٰ کی محبت کے خزانوں سے دل مالا مال تھا
اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے آپ کو بچنا اور خود آپ کا استاد بن گیا۔خود آپ کا پروفیسر بن گیا اور
اس طرح اللہ تعالی کی یونیورسٹی میں آپ
کو تعلیم دی گئی۔منجملہ معجزات ایک معجزہ آپ کو قرآن کا دیا
گیا جس سے
کئی معجزے پیدا ہوئے۔فتح مکہ بھی ایک معجزہ تھا۔چھ ماہ پہلے کسی کے وہم وگمان میں
بھی نہ تھا کہ مکہ فتح ہو جائے گا۔جب مکہ فتح ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جھنڈا بنایا
جس کا نام لوائے بلال رضی اللہ تعالیٰ رکھا اور سردارانِ مکہ سے فرمایا کہ اگر جان کی امان چاہتے ہو
تو اسی بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جھنڈے تلے آجاؤ جسے تم حقارت سے دیکھا کرتے تھے۔
خطبات ناصر جلد سوم
111
خطبہ جمعہ ۱۵ رمئی ۱۹۷۰ء
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ثابت فرمایا کہ پیرا ماؤنٹ چیفس اور بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں کوئی
فرق نہیں وہ نام نہا د غلام غلام نہیں بلکہ انسانیت کی بلند کرسی پر متمکن ہے۔فرمایا میں نے یہی پیغام اہل افریقہ تک پہنچایا۔یہ پیغام امن، محبت ، ہمدردی اور
مساواتِ انسانی کا پیغام ہے۔فرمایا میں نے جو کچھ دیکھا اور سنا اس سے ہمارے کندھوں پر ایک عظیم ذمہ داری آن
پڑی ہے ہمیں یہ ثابت کرنا ہے اور عملاً بتانا ہے کہ واقعی ہم انسانی مساوات پر یقین رکھتے ہیں۔ہمیں اپنے اعمال اور افعال کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں۔میں
نے یہ پیغام ان مظلوم قوموں تک پہنچا دیا ہے اس سے ہماری ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے اللہ تعالیٰ
نے مجھے بتایا ہے کہ اگر ہم یہ ذمہ داری ادا کر دیں تو اسلام کے غلبے کا دن بہت قریب آجائے گا
اور پندرہ سے بائیس سال کے عرصے میں اسلام کے حق میں ایک عظیم انقلاب رونما ہوگا اور اگر یہ
مظلوم افریقن اپنا فرض ادا کر دیں اور ہم اپنا فرض ادا کرنے سے قاصر رہیں تو دنیا کے رہبر وہ
ہوں گے۔اللہ تعالی کی رحمت پر کسی کی اجارہ داری نہیں۔محض مسلمان کے گھر پیدا ہونا کوئی
چنداں فائدے کی بات نہیں اللہ تعالیٰ ہم سب سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پہچانیں
اور ان کی ادائیگی کی کوشش کریں۔فرمایا:۔اب جبکہ میں ان علاقوں سے ہو کر آیا ہوں تو مجھے ان کی نہیں آپ کی فکر ہے۔اللہ تعالیٰ
کے فضل سے وہاں امید کا چاند روشن ہوا ہے اور وہاں کے رہنے والوں نے اپنے اُفق پر اسے
طلوع ہوتے ہوئے دیکھ لیا ہے لیکن یہ ابھی پہلی رات کا چاند ہے اور ایک کمان کی طرح ہے۔-
مسیح موعود علیہ السلام نے بدر ہونے کا دعویٰ فرمایا ہے۔اس لئے ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ یہ پہلی کا
چاند جلد تر چودھویں کا چاند بن کر ارض افریقہ کے درو دیوار کو منور کر دے۔بیشک ہم یورپ میں
بھی تبلیغ کر رہے ہیں۔لیکن یہ لوگ اپنے تن کے دھندوں میں منہمک ہیں اور الحاد اور ماڈیت کی
عینک چڑھائے اپنی اخلاقی اور روحانی ذمہ داریاں ادا کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔میری دعا ہے
کہ یہ بھی اپنے خالق کو پہچان لیں اور اس تباہی سے اپنے آپ
کو بچالیں جس کی طرف وہ اپنے اعمال
خطبات ناصر جلد سوم
۱۱۲
خطبہ جمعہ ۱۵ رمئی ۱۹۷۰ء
کی وجہ سے کھچے چلے جارہے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق اب نہ کوئی
مجھی ہے، نہ عربی۔سب یکساں ہیں۔آئیے ہم ان تمام قوموں کے دل جیت لیں۔اگر ہم کوشش
بھی کریں اور دعا بھی کرتے رہیں تو انشاء اللہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔وہ لوگ اسلام کے اُس نور
کو قبول کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں جس کو حضرت امام المہدی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں لائے۔فرما یا:۔میں نے کچھ منصوبے تیار کئے ہیں۔جن کے ماتحت افریقہ میں درجنوں نئے سکول اور ہیلتھ سنٹر
وغیرہ کھولے جائیں گے ایک لاکھ پونڈ کی ایک سکیم اور ہے۔اگر چہ یہاں (یورپ) کے لحاظ سے
یہ رقم کچھ بھی نہیں لیکن مجھے اللہ تعالیٰ پر یقین اور بھروسا ہے کہ وہ ضرور میری مددفرمائے گا اگر ہم
مالی قربانی دیں اور رضا کارانہ طور پر خدمت بھی کریں اور ساتھ ساتھ دعا بھی کرتے رہیں تو شاید
جلد ہی بلکہ ممکن ہے کہ دس سال کے اندر اندر ہی وہاں کی غالب اکثریت کے دل جیت لیں۔وہ
اس انعام کے مستحق ہیں اور یہ ذمہ داری ہماری ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہماری ذمہ داریاں پہچاننے
کی توفیق دے۔آمین
روزنامه الفضل ربوه ۲۲ ستمبر ۱۹۷۰ صفحه ۴و۵)