تمام اقوامِ عالم وحدتِ انسانی میں منسلک کی جائیں گے
خطبات ناصر جلد سوم
۲۴۵
خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۷۰ء
می اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اقوامِ عالم
وحدت انسانی میں منسلک کی جائیں گی
خطبہ جمعہ فرموده ۳۱ جولائی ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ انَّا قَلْتُمْ إِلَى
الْأَرْضِ ، اَرَضِيتُم بِالْحَيوةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ فَمَا مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا
قَلِيلٌ - إِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِبُكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا
وَ اللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - إِلَّا تَنْصُرُوهُ فَقَد نَصَرَهُ اللَّهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ
اثْنَيْنِ اِذْهُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۚ فَانْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ
عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ
العليا واللهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ - اِنْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا وَ جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي
-
سَبِيلِ اللهِ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ - (التوبة: ۳۸ تا ۴۱)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فنافی الرسول کا جو مقام حاصل تھا اور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ جو قرب میسر تھا وہ اُمت محمدیہ میں کسی اور کے نصیب میں نہ ہوا، نہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ وعدہ دیا اور یہ بشارت دی کہ تیرے ذریعہ
خطبات ناصر جلد سوم
۲۴۶
خطبہ جمعہ ۳۱ جولائی ۱۹۷۰ء
سے تمام اقوامِ عالم وحدت انسانی میں منسلک کی جائیں گی۔وہ سب تیرے گرد پیار اور محبت سے
گھو میں گی اور تیری اطاعت اور اتباع میں اپنے محبوب اور مقصود اللہ کی رضا کو حاصل کریں گی۔اقوامِ عالم کا وحدت انسانی میں منسلک ہونے کا کام جیسا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے وضاحت سے بیان فرمایا ہے۔مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے
ساتھ وابستہ تھا، کامل دین آ گیا اور شریعت مکمل ہو گئی۔تمام دنیا کو قرآن عظیم میں عظیم بشارتیں
دیں۔لیکن اس وحدت کی طرف دنیا کی اقوام نے صدیوں مزید سفر کرنا تھا اس وقت تک کے لئے
جب مہدی معہود دنیا کی طرف معبوث ہوں اور اللہ تعالیٰ کی یہ روشنی ساری اقوامِ عالم کو منور کرنے
والی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا حقیقی اور بنیادی فرض ہے ہی یہ کہ تمام
اقوامِ عالم کو اسلام کے نور سے منور کر کے اور اسلام کے حُسن کا گرویدہ بنا کر حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں پہلا ڈالیں باقی تو سب فروعات ہیں وہ راستے ہیں جو مختلف جہات سے ہوکر
اس کے ایک مرکز کی طرف رواں دواں ہیں اس وحدت اقوامی کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام جو ہتھیار یا ذرائع اور اسباب لا سکتے تھے وہ لائے اس وحدت اقوامی کے
حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تین باتوں کی ضرورت ہے۔ایک کا تعلق آپ سے نہیں کیونکہ وہ دنیوی بات ہے اس کا تعلق عام انسان کی ترقی اور سائنس کے
زیادہ سے زیادہ حقائق کو حاصل کرنے سے ہے۔مثلاً ہوائی جہازوں کی ایجاد اور سمندری جہازوں
کی ایجاد اور ریلیں، موٹریں ہیں۔ہفتوں میں انسان یہاں سے موٹر میں یورپ وغیرہ میں پہنچ جاتا ہے۔ہوائی جہاز کے نتیجہ میں سالوں کا فاصلہ ایک دن میں طے ہو جاتا ہے۔مثلاً ہم جب افریقہ گئے
جو یہاں سے سات ہزار میل دور ہے تو اڑان کا وقت ہمارا چھ اور نو قریباً پندرہ سولہ گھنٹے تھا۔پندرہ سولہ گھنٹے میں جہاز سات ہزار میل دور کے ممالک میں پہنچادیتا ہے۔کوئی وقت تھا کہ یہاں
سے افریقہ جانے کا خیال بھی انسان نہیں کر سکتا تھا۔اگر کوئی بہادر اور جری اور علم کے حصول کا
جنون رکھنے والا روا نہ ہوتا تھا ابن بطوطہ کی طرح۔تو سالہا سال کے سفروں کے بعد اس کے لئے
ممکن ہوتا تھا کہ وہ اپنے گھر کو واپس لوٹ سکے۔تو وحدت اقوامی کے قیام کے لئے ضروری تھا
خطبات ناصر جلد سوم
۲۴۷
خطبہ جمعہ ۳۱ جولائی ۱۹۷۰ء
کہ means of communication مینز آف کمنی کیشن ) جسے کہتے ہیں رسل و رسائل (
اور آپس کے تعلقات کو قائم کرنے کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہے۔وہ اس حد تک ترقی یافتہ
ہو جائیں کہ قوم قوم کے درمیان فاصلہ، مکان کا فاصلہ اور زمان کا فاصلہ جو ہے وہ بہت کم ہو جائے۔ایسا ہی کم ہو جائے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مدینہ سے مکہ تک پہنچنا یا اس سے بھی
کم عرصہ میں دنیا کے بہترین حصہ میں انسان پہنچ سکتا ہے۔تو ایک اس کے بغیر وحدت اقوامی کا قیام
ممکن نہیں کہ تمام بنی نوع انسان ایک برادری بن جائیں اور ان کا باپ اس دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ہو۔بقیہ دو باتوں کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہے آپ فرماتے ہیں کہ
ایک تو ایسا زمانہ چاہیے۔ایک تو یہ ہو کہ رسل و رسائل means of communication
(مینز آف کمنی کیشن ) اتنے ہوں کہ تمام دنیا ایک ملک کی طرح بن جائے۔دوسرے یہ کہ وہ
حالات ایسے ہوں اور طبائع میں جوش اس قدر ہو کہ تمام مذاہب اپنے اپنے مذہب کی صداقت
کے فیصلہ کے لئے تیار ہوں۔حالات بھی ایسے ہوں کہ ان کا آپس میں مقابلہ ہو سکے مذاہب کی
گشتی کا امکان پیدا ہو جائے جو اس زمانہ میں ہو گیا۔ایک تو یہ کہ مذہبی آزادی سوائے ایک تنگ
ذہن کے ہر جگہ ہمیں نظر آتی ہے۔مذہب کی بناء پر آج تلوار نہیں نکالی جارہی نہ کسی کو قتل و غارت
کے میدان میں دھکیلا جارہا ہے۔الا ماشاء اللہ۔ساری دنیا جو ہے وہ باتوں کو سنتی ہے ہمارے
ملک میں تعصب ہے مگر ایک چھوٹے سے حصہ میں ہزار میں سے ایک شخص ہوگا جو اس تعصب کی
بیماری میں مبتلا ہوگا۔ہمارے پاکستان والے بھی تحمل سے بات سنتے ہیں اس زمانہ میں ہم ہی بعض
دفعہ ستی دکھاتے ہیں انہیں بات نہیں سناتے ، وہ سننے کے لئے تیار ہیں اور کسی پر زبردستی نہیں
میرے سامنے جب بھی بعض دفعہ جوش میں آکر احمدی کہہ دیتے ہیں کہ انہوں نے بہت کچھ پڑھا
ہے لیکن یہ صاحب جو ہیں وہ سامنے بیٹھے ہوئے ہیں احمدیت کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تو
میں نے انہیں کبھی یہ نہیں کہا کہ تم فارم پر دستخط کرو اور تم بیعت کرلو۔میں نے انہیں نصیحت کی کہ
دیکھو! یہ جو مرضی ہے کہتے رہیں جب تک انشراح صدر نہ ہو تم احمدیت میں داخل نہ ہونا کیونکہ گفتی
سے تو کوئی فائدہ نہیں نہ گنتی میں کوئی دلچسپی ہے جیسا کہ ان آیات میں بھی جو میں نے تلاوت کی ہیں
خطبات ناصر جلد سوم
۲۴۸
خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۷۰ء
بڑی وضاحت سے یہ بیان ہوا ہے تو بات سنتے ہیں اور ہمیں سنانی چاہیے تو جس وقت مذا ہب کی
گشتی ہو اس وقت غالب آنے والے مذہب کے پاس اس قدر ز بر دست دلائل ہونے چاہئیں کہ
ان دلائل کے سامنے دوسرے مذاہب ٹھہر نہ سکیں۔یہ زبر دست دلائل کو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا کام تھا لانا اور آپ لے آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
دنیا کے تمام بڑے بڑے مذاہب اور سب سے بڑا بد مذہب یعنی دھریت جو ہے اس کے خلاف
بڑے بڑے دلائل دے دیئے ہیں لیکن محض دلائل دینا بھی غالب آنے کے لئے کافی نہیں ہوا
کرتے۔دنیا کی تاریخ سے ہمیں پتہ لگتا ہے اس کی تفصیل میں ہمیں جانے کی ضرورت نہیں اس
لئے آپ نے فرمایا کہ دوسری چیز جو وحدت اقوامی کے لئے ضروری تھی ایسی فضا تھی جس میں
مذاہب کی گشتی امن کی فضا میں ممکن ہو اور جو دلیل اور حجت میں زبر دست اور طاقتور ہو اس کی
جیت ہو اور وہ دلائل تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیئے اور تیسری چیز جو اس
وحدت اقوامی کے لئے ضروری تھی وہ یہ تھی کہ جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے اس گروہ
کو آسمانی نشانات اور تائیدات سے نوازا گیا جو آپ کی زندگی میں اور آپ کے بعد دو تین نسلوں
میں پیدا ہوں اس طرح ایک قوم صحابہ سے ملتی جلتی پیدا کی جائے جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم کے آسمانی نشانات اور تائیدات کی وارث بنے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
وجود تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں اس طرح فانی ہے کہ علیحدہ کوئی چیز ہمیں نظر نہیں آتی اس
وجود کی جھلک اس وجود کا حسن اس وجود کا احسان جو ہے وہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے وجود میں نظر آتا ہے اور ان میں کوئی فرق نہیں اور اللہ تعالیٰ نے بھی یہی کہا کہ دیکھنا ! فرق نہ
کرنا ورنہ پاؤں پھسل جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نہ صرف خود بڑی کثرت
سے بے حد و حساب آسمانی نشانات دنیا کو دکھائے بلکہ آپ نے دنیا میں یہ اعلان بھی کیا کہ میرے سچے
اور کامل متبعین بھی آسمانی نشانوں کے وراث بنیں گے۔یہاں تک فرمایا کہ میرے کامل متبعین کو
اللہ تعالیٰ اس قدر برکت دے گا کہ اگر وہ کسی چیز کو چھوئیں گے تو وہ چیز بابرکت ہو جائے گی قبولیت دعا
کا نشان ہے۔یہ ساری ہماری جماعت جو مخلصین کا حصہ ہے ( منافقین اور کمزوروں کو نکال کر ) ان
خطبات ناصر جلد سوم
۲۴۹
خطبہ جمعہ ۳۱ جولائی ۱۹۷۰ء
کو اللہ تعالیٰ یہ نشان دکھاتا ہے ان کے وجود میں برکت رکھی ہے۔ان کے وجود میں جاذبیت رکھی
ہے اثر رکھا ہے جو بے نفس، آپ کو ربوہ کی گلیوں میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں اور آپ کے دل
میں ان کی قدر و شناخت نہیں ہوتی۔جب وہ باہر جاتے ہیں تو وہاں کے سر براہ مملکت جو ہیں وہ بھی
ان کی عزت کرتے ہیں ہم نے خود مشاہدہ کیا وہاں پھر آدمی سوچ میں پڑتا ہے کہ بظاہر تو یہ شخص
اس قابل نہیں تھا۔ہر انسان کی توجہ اس طرف جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے اللہ تعالیٰ نے ایک وعدہ کیا تھا اور وہ اپنے وعدوں کا سچا ہے اور اس نے اپنے وعدہ کے مطابق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے بے نفس متبعین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں
مست رہنے والے جو ہیں ان کو یہ اپنا نشان دکھایا ہے اور یہ برکتیں ان کو دی ہیں تو وحدت اقوامی
کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔تیسری چیز جو نہایت ضروری بھی ہے وہ
الہی تائید اور نصرت اور آسمانی نشانات ہیں اور وہ آپ لے کر آئے اور ایک ایسی جماعت آپ
نے پیدا کی کہ جو سچا ایمان اور حقیقی اخلاص رکھنے والی بے نفس جماعت تھی اور ان کے ذریعہ سے
اللہ تعالیٰ ساری دنیا کو نشان دکھا رہا ہے اور وحدت اقوامی کے لئے حالات سازگار کر رہا ہے اس
کثرت سے اور اس طرح پھیلے ہوئے ہیں یہ نشانات کہ انسان دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔میں
نے پہلے بھی بتایا تھا کہ افریقہ میں ہماری ایک بہن تھیں جن پر مجھے اس خیال سے رحم آیا کہ اگر وہ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دعا کے لئے اسی طرح لکھتی رہتی تو اس وقت ان کی مراد پوری
ہو جاتی لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ نشان بھی دکھانا تھا کہ اس کی شادی کو چالیس سال گذر چکے تھے
اور کوئی لڑکا نہیں تھا غالباً کوئی بچہ ہی نہیں تھا اور میری خلافت کے شروع میں انہوں نے دعا کے لئے
لکھنا شروع کیا اور شادی کے چالیس سال بعد اللہ تعالیٰ نے اس عورت کولر کا دیا۔سات ہزار میل
دور چالیس سال شادی کو ہو چکے۔انگریز ڈاکٹر تو کہتے ہیں کہ عام عورت پندرہ بیس سال کے بعد
بچہ جننے کے قابل ہی نہیں رہتی اور پھر اس عمر میں اللہ تعالیٰ نے اس کو یہ نشان قبولیت دعا کا دکھایا۔وہاں بھی لوگ دعاؤں کے نشان دیکھتے ہیں بڑی کثرت سے یہ نشان اللہ تعالیٰ ظاہر کر رہا ہے اس
لئے ہمیں علاوہ اور باتوں کے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ تمام بنی نوع انسان کو ایک خاندان بنانے کا وقت
خطبات ناصر جلد سوم
۲۵۰
خطبہ جمعہ ۳۱ جولائی ۱۹۷۰ء
آپہنچا۔یہ بڑا اہم کام ہے یہ بنیادی کام ہے دراصل یہی کام ہے باقی جیسا کہ میں نے کہا شاخیں
ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو دوسرے کام ہیں اس مقصد کے حصول کے لئے
مختلف شاہراہیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے تیار کی ہیں۔مختلف دروازے ہیں جو اس کے اندر ہمیں لے
کر جا رہے ہیں اصل چیز یہ ہے کہ ہم نے تمام انسانوں کو الا مَا شَاءَ الله نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پیار کے بندھن میں باندھ دینا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔جو
اسلام سے باہر رہ جائے گا ان کی حالت چوہڑوں چماروں کی طرح ہوگی۔اگر لاہور کی آبادی کا
مقابلہ چوہڑوں چماروں سے کریں تو شاید ایک فیصدی ہوں یا دو فیصدی ہوں یہ نہ ہونے کے
برابر ہے جو ان کی حیثیت ہوگی اس کام کو کرنے کے لئے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ایک
جنون کی ضرورت ہے ایسا جنون جو دنیا کے تمام اصولوں کو تو ڑ کر پرے پھینک دے اور یہ کہے کہ
میں ان کا پابند نہیں ہوں میں اللہ کا عاشق ہوں اور میں اپنے اس عشق کے مطابق دنیا میں کام
کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں جو مضمون بیان کیا ہے وہ لمبا ہے میں اس کے بعض پہلو
لوں گا۔اس میں یہ فرمایا ہے کہ جو قوم اللہ تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے اسے
بھی یاد دہانی کرانی پڑتی ہے اور اس میں کمزور بھی ہوتے ہیں ان کو جھنجوڑنا پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ تم نے ایمان کا دعویٰ کیا ہے لیکن جب تمہیں کہا جاتا ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ کے لئے
اپنے گھروں اور اپنے وطنوں سے نکلو انا قَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ تمہاری طبیعت یا تم میں سے بعض
جو ہیں وہ الارض کی طرف جس کے معنے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وطن بھی
کئے ہیں۔یعنی وطن کی محبت آڑے آتی ہے۔وہ کہتے ہیں ہم اپنے وطن کو کیسے چھوڑیں اور وطن کی
محبت میں ہی گھر، خاندان، بیوی بچے کی محبت شامل ہے۔کیونکہ انہیں محبتوں کا مجموعہ وطن کہلاتا
ہے۔وطن کی محبت کوئی علیحدہ چیز تو نہیں ہے کسی کو بیوی بچوں کی فکر ہوتی ہے کسی کو مال و دولت کی فکر
ہوتی ہے۔کسی کو کچھ اور کسی کو کچھ۔ان کے اندر فکر پیدا ہو جاتا ہے اور وہ کیفیت نہیں رہتی جس کے
نتیجہ میں انسان کے لئے روحانی رفعتوں کی طرف پرواز کرنا ممکن ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم سے
ہم نے جو وعدہ دیا ہے وہ یہ ہے کہ دین اور دنیا کی حسنات تمہیں ملیں گی۔اگر تم ہمارے قول کے
خطبات ناصر جلد سوم
۲۵۱
خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۷۰ء
مطابق، ہماری ہدایت کے مطابق، ہمارے حکم کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارو گے وہ حسناتِ دارین
کا وارث کرے گا اور تم صرف ایک بہتری کے پیچھے پڑ جاتے ہو اس دنیا کی جو مجموعی طور پر جو تم
سے وعدہ کیا گیا ہے اس کا کروڑواں اربواں کھر بواں حصہ بھی نہیں کیونکہ اخروی زندگی جو ہے وہ
نہ ختم ہونے والی ہے اور اس کی نعمتیں اگر دنیا کی فرض کر لونعمتوں کا ۱٫۴ بھی ہوں تو انٹی سال کی
زندگی میں جو نعمتیں اس دنیا کی ملیں ۲۴۰ سال میں اُس دنیا میں وہ نعمتیں مل جائیں گی اور پھر بعد
میں بے شمار زمانہ پڑا ہے نعمتوں کے حصول کا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اخروی نعماء کے مقابلہ میں اس
دنیا کی نعمتیں اور آرام اور آسائش اور عیش و عشرت جو ہے وہ کچھ حقیقت نہیں رکھتا۔نہ ہونے کے
برابر ہے لیکن تم اس حقیقت کو بھول جاتے ہو اور خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ان قربانیوں کے
دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہو جن کا تم سے مطالبہ کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم
ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت اور مدد کے لئے آگے نہیں بڑھو گے
تو اس دنیا کی خاطر تم ایسا کر رہے ہو گے اور ہم اس دنیا میں تمہیں عذاب دیں گے۔جس چیز کی تمہیں
تلاش ہے وہ تمہیں اس دنیا میں نہیں ملے گی۔إِلا تَنْفِرُوا يُعَذِّ بُكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا تمہیں اللہ تعالیٰ
ایک دردناک عذاب پہنچائے گا اور دوسری متعدد جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ کا عذاب
اس دنیا میں بھی اور اخروی زندگی میں بھی ظاہر ہوتا ہے لیکن یہ سمجھنا کہ تم اگر بے وفائی کرو گے اور
نفاق کی راہوں کو اختیار کرو گے تو اللہ تعالیٰ کا منشاء پورا نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ کی تقدیر جو ہے اس
کے راستے میں روک پیدا ہو جائے گی۔ایسا ہر گز نہیں ہوگا يَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَيْرَ كُمُ اللہ تعالیٰ تو
قادر ہے کہ وہ تمہیں مٹادے گا اور ایک اور قوم لے آئے گا۔وہ قوم تمہاری طرح ایمان کی کمزور اور
دل کی منافق نہیں ہوگی۔وہ عاشق ہوگی اپنے رب کی اور پیار کرنے والی ہوگی اس کے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم سے۔وہ قربانیاں دے گی بشاشت کے ساتھ جن کا ان سے مطالبہ کیا جائے گا اور پھر وہ
اس دنیا کی حسنات کے بھی وارث ہوں گے اور اس کی بھی حسنات کے وارث ہوں گے۔لا تضرون
شيئًا تم نے کیسے سوچ لیا کہ اللہ تعالیٰ ایک تقدیر اس دنیا میں جاری کرنا چاہے اور تم اس کے رستے
میں روک بنو۔تم روک نہیں بن سکتے اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ جس چیز کو چاہتا ہے
خطبات ناصر جلد سوم
۲۵۲
خطبہ جمعہ ۳۱ جولائی ۱۹۷۰ء
کر گذرتا ہے ہر چیز پر قادر ہے وہ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری یہ مد محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
اس کے خلفاء کو حاصل ہوتی رہے گی یہاں پر دو کا ذکر ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم
اور ان کے خلفاء کا ) ظاہری طور پر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔لیکن معنوی طور پر آپ کا خلیفہ
ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ اس غار میں اور اس سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا
ساتھی کسی دوسرے مخلص کو نہیں بنایا بلکہ اس کو بنایا جس نے پہلی خلافت کی کرسی کے او پر متمکن
ہونا تھا اور اس طرح ہمیں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اس کے رسول اور اس کے خلیفہ کو پہنچتی ہے اور
خلیفہ وقت کو کہا کہ تم جماعت کی طرف نہ دیکھنا کہ اگر تم اکیلے رہ گئے۔جس طرح حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔خلافتِ راشدہ میں ہر خلیفہ کے ساتھ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ہیں۔ثانی اثنین کیونکہ آپ کے بغیر آپ سے بعد میں ، آپ
سے دوری میں ، آپ سے قطع تعلق کر کے خلافت خلافت راشدہ نہیں رہی۔ثانِيَ اثْنَيْنِ میں جہاں تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سوال ہے خلافت راشدہ میں آپ
ساتھ ہیں اور جو دوسرے ہیں وہ معنوی لحاظ سے آپ کے ساتھ ہیں۔اسی واسطے قرآن کریم نے
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نہیں کہا نام نہیں لیا۔بلکہ کہا ایک ساتھی کے ساتھ۔دو میں دوسرا تھا۔ظاہری جسم کے لحاظ سے وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے اور مقام کے لحاظ سے پہلے خلیفہ تھے
اُمتِ مسلمہ کے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم مدد کرو یا نہ کرو۔میری مدد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے خلیفہ کے ساتھ رہے گی اور اگر تم مدد نہیں کرو گے تو آسمان سے ایسی فوجیں اُتریں گی جو
کمزوری ایمان کے نتیجہ میں تمہیں نظر نہیں آئیں گی اور وہ مدد کر رہی ہوں گی۔جب ایسی فوجیں
بہت سے موقعوں پر اتریں تو جن کے ایمان مضبوط تھے ان کو نظر آرہی تھیں وہ فوجیں ، بڑی کثرت
سے صحابہ نے ان فوجوں کے متعلق باتیں کیں کہ ہم نے یوں دیکھا ہم نے یوں دیکھا۔ڈرانے
کے لئے استثنائی طور پر کافروں کو بھی بعض چیزیں اللہ تعالیٰ نے دکھا دیں۔لیکن مومنوں کے دلوں
کو مضبوط کرنے اور ان کو اور بھی ہشاش بشاش کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو وہ نظارے
دکھائے۔ایمان کی پختگی کے نتیجہ میں لیکن جو کمزور ایمان والا یا منافق ہے اور وہ جس کے دل کے
خطبات ناصر جلد سوم
۲۵۳
خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۷۰ء
اندر ابھی تک ایمان داخل نہیں ہوا۔اس کو یہ آسمانی فوج نظر نہیں آتی۔لیکن وعدہ ہے اور یہ وعدہ
پورا ہو رہا ہے۔اب حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے افریقہ میں جو کا رنامہ کیا اپنی خلافت میں
اور ہم نے وہاں دیکھا۔اگر ہم ان مبلغین کی طرف دیکھیں جن کو اللہ تعالیٰ نے وہاں خلوص کے
ساتھ ایثار اور قربانی کی توفیق عطا کی تو وہ نتیجہ نہیں نکل سکتا جو ہمیں نظر آیا۔اس سے ہزاروں حصہ
شاید کم نکلتا۔اگر عمل اور اس کے نتیجہ پر نگاہ کی جائے لیکن عمل ایک اور نتیجہ ایک ہزار۔اس کا
٩٩٩
مطلب یہ ہوا کہ نو سو ننانوے نتیجہ پیدا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آسمان سے فوجوں کو نازل کیا
اور وہ نتائج ہمیں بتاتے ہیں کہ آسمان سے ملائکہ کا نزول ہوا اور اُنہوں نے اس وعدہ کے مطابق
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیا گیا تھا۔غلبہ اسلام کے سامان پیدا کئے۔اس وقت
اللہ تعالیٰ خلافت ثالثہ کے ذریعہ دلائل کے ساتھ اور آسمانی نشانوں کے ساتھ غلبہ اسلام کے زیادہ
سے زیادہ سامان پیدا کرتا جاتا ہے اور کرتا چلا جائے گا۔جب تک کہ وہ آخری غلبہ اسلام کو
حاصل نہیں ہو جائے گا جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے ہیں اور
تمام بنی نوع انسان جب تک اسلام میں داخل ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فدائی نہ بن
جائیں۔اس غلبہ کے حصول کے لئے جس جہاد کی ضرورت ہے وہ تلوار کا جہاد نہیں کیونکہ اسلام کے
خلاف تلوار میان سے نہیں نکالی گئی۔نہ مذہب کو تباہ کرنے کے لئے ایٹم بم استعمال کیا جاتا ہے۔دشمن قوم کو تباہ کرنے کے لئے ایٹم بم تو استعمال کیا جاتا ہے اور ہونا بھی یہی چاہیے کیونکہ اس کی
ہلاکت کا جسموں پر اثر ہے۔لیکن مذہب کے معاملہ میں ایٹم بم نہ استعمال کیا جاتا ہے نہ استعمال کیا
جا سکتا ہے۔کیونکہ جیسا کہ میں نے یورپ کو کہا آپ بھی بتایا کہ ساری دنیا کے ایٹم بم اور
ہائیڈ روجن بم مل کر بھی ایک دل میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے۔لاکھوں کروڑوں کو تباہ کر سکتے
ہیں اس میں کوئی شک نہیں لیکن ایک دل میں وہ تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے۔دل میں تبدیلی پیدا کرنا
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوا کرتا ہے۔وہ فضل اللہ تعالیٰ نے ہمارے ساتھ شامل کر دیا ہے ہم اس کی
حمد کرتے ہیں اور ہم حمد نہیں کر سکتے۔ہم عاجز بندے ہیں اتنا انعام ہم پر وہ کر رہا ہے۔بہر حال جو غلبہ اسلام کے سامان پیدا ہو رہے ہیں اور جس طرح ایک وقت میں جب
خطبات ناصر جلد سوم
۲۵۴
خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۷۰ء
مضبوط ہوگئی عرب کی قوم۔عرب میں جو مسلمان تھے ان کو طاقت ہوئی۔ارتداد کا فتنہ اُٹھاوہ فتنہ
دبا دیا گیا اور پھر عرب اسلام کے جھنڈے تلے متحد ہو گیا۔تب اللہ تعالیٰ نے یہ سامان پیدا کیا کہ
اس وقت کی جو معلوم دنیا تھی اس پر غالب آیا۔چھیڑ چھاڑ شروع کی ایرانیوں نے بھی اور رومیوں
نے بھی اور مسلمانوں کو اس کا مقابلہ کرنا پڑا۔ان حالات کے لحاظ سے جو نہایت اعلی تلوار میں تھیں
ایرانیوں اور رومیوں کے پاس ، وہ کند تلوار میں اور گندے لو ہے کی تلوار میں اس کے مقابلہ میں
اللہ تعالیٰ نے کہا نکالو! کیونکہ تلوار کے لوہے نے فیصلہ نہیں کرنا۔میرے حکم نے فیصلہ کرنا ہے۔آدمی تاریخ پڑھتا ہے تو حیران ہو جاتا ہے۔خالد بن ولید تھے بڑے مخلص، بڑے سمجھدار اور
قرآن کریم کے رموز و اسرار سے واقف، کیونکہ اگر ان کی تقریریں پڑھیں تو آدمی ان سے یہی
نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ وہ نڈر فدائی تھے اور بعض دفعہ ایک ایک جنگ میں نو نو تلوار میں ان کے ہاتھ
سے ٹوٹ جاتی تھیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا معجزہ ہے کہ سپاہی لڑ رہا ہو اس کے سامنے دشمن ہو اور تلوارٹوٹ
جائے اور پھر بھی اس کی جان کی حفاظت ہو تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کے ذریعہ ان کی حفاظت کرتا تھا
لیکن اس سے پتہ لگتا تھا کہ ان کی تلوار میں ان کے مقابلہ میں کچھ حیثیت نہیں رکھتیں۔نونو تلواریں
ایک دن میں ایک معرکہ میں شاید ایک گھنٹہ کے اندراندرٹوٹ جاتی تھیں کیا کرتے بیچارے جوان
کے پاس تھا وہ اپنے رب کے حضور پیش کر دیتے تھے۔لیکن اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرتا تھا۔آسمان سے ان پر فرشتے نازل ہوتے تھے۔پھر رومیوں کے ساتھ ان کمزور فدائیوں کو لڑنا
پڑا۔ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ اور دودولاکھ فوج کے مقابلہ میں بین تین پینتیس ہزار بعض دفعہ پانچ ہزار
بعض دفعہ دس ہزار کی فوج جاتی تھی اور اللہ تعالیٰ ان کو فتح دیتا تھا اور کثرت کا خیال نہیں رکھتا تھا
کیونکہ جو سبق دیا گیا تھا ان آیات میں جس کا ذکر ہے وہ تو یہ ہے کہ اگر وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اور آپ کے خلیفہ جیسی حیثیت رکھیں گے اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ساری دنیا پر غالب ہوں
گے وہ مقابلہ تو دو کا تھا ساری مخالف دنیا کے ساتھ۔جس میں اللہ تعالیٰ نے کامیاب کیا۔اس وقت
کچھ مرا کز بنے۔ساری دنیا میں اسلام کے غلبہ کے لئے۔ایک تو ایران کا ملک تھا جس کے ماتحت
عراق بھی تھا۔عراق کے ورلے حصے جو عرب سے ملتے تھے وہ Base(ہیں) بنی وہ ایک
۱
خطبات ناصر جلد سوم
۲۵۵
خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۷۰ء
Camp ( کیمپ) بنا۔ان حصوں کی طرف فاتحانہ یلغار کا اور دوسری طرف شام بنا۔میں سوچتا
ہوں اور طبیعت پر یہ اثر ہے اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی طبیعت پر بھی یہی اثر تھا کہ ایک
Base ( ہیں ) ہماری افریقہ ہے اور اس وقت ہماری حالت دُنیوی مماثلت کے لحاظ سے وہ ہے
جو عراق کے ورلے علاقہ میں مسلمان فوجوں کی تھی جس وقت وہ عرب سے باہر نکلے اور اُنہوں نے
آزادی ضمیر کی خاطر ایران جیسی زبردست سلطنت سے ٹکر لی۔وہاں حالت ابھی نہیں آئی کچھ
بدل گئے ہیں روم کی حالت ہے کیونکہ روم میں کسری سے لڑائی ہوئی۔ہماری پہلی لڑائی ایسا معلوم
ہوتا ہے عیسائی مذہب سے ہو گی جس طرح رومیوں کے ساتھ مسلمانوں کی لڑائی ہوئی۔ویسے
تاریخ کے لحاظ سے وہ دوسری لڑائی ہے مسلمانوں سے۔اس زمانہ میں اور ہماری دوسری لڑائی
دہریوں سے ہوگی جیسا کہ ایران میں مسلمانوں کی لڑائیاں ہوئیں کیونکہ وہاں آتش پرست تھے۔خدائے واحد دیگا نہ کو ماننے والے نہ تھے۔رومی جو تھے وہ تثلیث کے بھی قائل تھے۔بیچ میں
یونیٹیرین بھی تھے۔بہر حال وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نازل شدہ شریعت اور ہدایت کے
ماننے والے تھے۔یعنی شریعت ان کو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دی تھی اور ہدایت ان کو
حضرت عیسی علیہ السلام نے دی تھی۔اس وقت جو ابتدائی ہماری جنگ غلبہ اسلام کے سلسلہ میں
ہے وہ ہم نے افریقہ میں لڑنی ہے اور افریقہ میں مغربی افریقہ ہمارے لئے Camp ( کیمپ)
اور Base (میں) بنے گا اور بن رہا ہے۔اس جنگ کے لئے میں نے مالی اور جانی جہاد کی ندا
دی ہے۔آپ کو اس کی طرف بلایا ہے اور میں خوش ہوں اور اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل دیکھتا ہوں کہ
جماعت کی بڑی بھاری اکثریت نے انتہائی فدائیت اور جاں نثاری کا ثبوت دیا ہے۔جانی
میدان میں بھی اور مالی میدان میں بھی۔ایک مہینہ نہیں گزرا ابھی پہلے سترہ دن میں تو سترہ لاکھ
روپیہ (نصرت جہاں ریز روفنڈ میں ہو گیا تھا اور جتنے ٹیچر چاہیے تھے ان سے زیادہ ہمارے
پاس آگئے ہیں اور ڈاکٹروں کی کچھ کمی تھی وہ پوری ہوگئی اور مالی لحاظ سے ٹیچر بھی اور دوسرے بھی۔لیکن جس قسم کی مذہبی جنگ جو دلائل اور آسمانی نشانوں کے ساتھ لڑنی اور جیتنی ہے اللہ کے فضل
سے اس کی توفیق سے، اس کے لئے۔پتہ نہیں کل کو کتنے آدمیوں کی ضرورت ہو گی۔ڈاکٹروں کی
خطبات ناصر جلد سوم
۲۵۶
خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۷۰ء
ضرورت ہوگی۔ٹیچر اور مبلغین کی بھی۔اور یہ تو یقینی بات ہے جس قسم کے اس وقت ہمارے پاس
نہیں۔ان سے زیادہ مخلص فدائی اور جنونی آدمی ہمیں چاہئیں۔ہمارا نظام ”رٹ کے اندر جس کو
کہتے ہیں رستہ بنایا ہوا ہے پہیہ نے ، اس میں پڑ گیا ہے۔حالانکہ ہمارا ماحول اور ہماری ضرورت
اور ہمارے مخالف کا جو طریق جنگ ہے ہمیں اس رٹ سے پہیہ کو اس نشان سے باہر نکالنا ہے اور
ہم نے دفاع نہیں کرنا کیونکہ دفاع کا وقت گزر گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود تیس ہزار سے زیادہ اعتراض عیسائیوں کے
اکٹھے کئے اور ان کا جواب دیا۔اب عیسائی جو ہے وہ اپنا دفاع کر رہا ہے اور ہم اس کے اوپر حملہ
آور ہیں اور اس حملہ میں ہماری وہ فراست ہونی چاہیے جو دوسری جنگ میں حضرت خالد بن ولید
رضی اللہ عنہ میدانِ جنگ میں دکھایا کرتے تھے۔اس قسم کی فدائیت چاہیے۔آدمی حیران ہو جاتا
ہے کہ بعض دفعہ ایسی جھڑ پیں ہوئیں کہ مسلمان چار ہزار اور دشمن سولہ ہزار اور بہر حال ان کو
زیادہ قربانی اس لحاظ سے بھی دینی پڑتی تھی کہ ان
کی تو با ہیں شل ہو جاتی تھیں۔وہ ( دشمن ) چار ہزار
پیچھے ہٹا لیتے تھے اور تازہ دم چار ہزار لڑنے کے لئے آگے بھیج دیتے تھے۔تو چاروں ٹکڑیوں کے
ساتھ ایک ٹکڑی کولڑنا پڑتا تھا کیونکہ وہ ان سے چار گنے زیادہ تھے اس کے باوجود تاریخ لکھتی ہے
که قریباً ساری رات وہ قرآن کریم کی تلاوت اور نوافل میں وہ گزارتے تھے اور صبح کے وقت
میدانِ جنگ میں چلے جاتے تھے تو ان کی قوت اور طاقت کا منبع اور سر چشمہ نیند اور آرام یا کھانا
نہیں تھا بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کی کوشش تھی۔اس طرف ہمارے بہت سے مبلغ
توجہ دے رہے ہیں لیکن ایسے بھی ہیں جو توجہ نہیں دے رہے اگر تم نے اپنے جسم اور روح کی
طاقت اللہ تعالیٰ سے حاصل نہ کی تو تمام ادیان کے مقابلہ میں جو جنگ تم لڑ رہے ہو۔اس کی طاقت
تم کیسے پاؤ گے تم لڑہی نہیں سکتے تمہارے جسم ، تمہارے ذہن، تمہارے حافظے اور تمہاری ذہنی
اور روحانی قوتیں جو ہیں وہ اتنی کمزور ہوں گی (اس منبع سے کٹ کر ) کہ تم غالب نہیں آسکتے اپنے
مخالف پر تم ناکارہ سپاہی تو کہلا سکتے ہو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس فوج کا جو آج ساری دنیا
سے برسر پیکار ہے۔روحانی اور علمی لحاظ سے لیکن تمہیں کارآمد وجود اس فوج کا نہیں کہہ سکتے۔
خطبات ناصر جلد سوم
۲۵۷
خطبہ جمعہ ۳۱ جولائی ۱۹۷۰ء
تمہیں اپنا تعلق اپنے پیدا کرنے والے رب سے مضبوط کرنا پڑے گا اور اپنی ساری طاقت اس
سے حاصل کرنی پڑے گی اور اپنے نفس کو مارنا پڑے گا اور ایک نئی زندگی اس سے پانی پڑے گی۔تب تم جا کر اس میدان میں فتح حاصل کر سکتے ہو۔ورنہ نہیں کر سکتے تو ہمارے جو مبلغ ہیں اور رضا کار
ہیں ان کو اس طرف توجہ دینی چاہیے ورنہ ان کا وجود ایک ناکارہ وجود ہے بے ثمر وجود ہے جس کا
کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا اور نہ ہی نکل رہا ہے۔ایسے جو ہیں۔لیکن اگر اللہ تعالیٰ سے ہمارا پختہ تعلق ہو
اور اگر ساری طاقتوں کا منبع اور سر چشمہ ہم اس ذات کو سمجھیں اور اس کے حضور عاجزانہ جھک کر اور
اپنے پر ایک موت وارد کر کے اس کو کہیں کہ اے خدا ہمارا کچھ نہیں ہماری زندگی بھی نہیں ہم
ایک مردہ لاشہ کی طرح ہیں لیکن ہم تیرے دین کے غلبہ کے لئے اپنی خدمات کو پیش کرتے ہیں۔تو ہمیں نئی زندگی اور نئی طاقت اور نئی فراست کے نور سے ہمارے سینوں کو بھر دے اور ہم میں وہ
برکت ڈال۔جس برکت کا تو نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی قوت کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ کیا۔اگر اس طرح ہم اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق کو پیدا کرسکیں اور
ساری طاقتیں اس کے قدموں میں پھینک کر اس سے طاقت حاصل کریں تو ہم کامیاب ہو سکتے
ہیں۔ورنہ ہم کامیاب نہیں ہو سکتے تو جو نئے آنے والے ہیں ان کو بھی میری یہ نصیحت ہے اور جو
پرانے آئے ہوئے ہیں ان کو بھی میں یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ تمہارے اندر کوئی ایسی طاقت نہیں
ہے کہ تم عظیم جہاد میں کامیاب جرنیل ثابت ہو سکو۔اگر تم نے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنا اور دنیا
میں اپنے مقصود کو پانا ہے اور اگر تم چاہتے ہو کہ واقع میں اسلام دنیا میں غالب آ جائے تو اپنے اوپر
ایک موت وارد کر کے اپنے رب سے ایک نئی زندگی پاؤ۔تب تم واقع میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی
جنت کو بھی پاؤ گے اور دنیا میں آنے والی نسلیں تمہیں عزت اور احترام کے ساتھ یا دکریں گی۔ورنہ
جس طرح دنیا ابی ابن سلول کو نہیں بھولی تم میں سے بعض کو نہیں بھولے گی۔خواہ وہ اپنے زعم میں خود کو
کتنا ہی قابل عزت اور قابل احترام بھی نہ سمجھتا ہو اس طرح تمہیں بھی یادر کھے گی۔لیکن خالد بن ولید
کی طرح۔ابو عبیدہ کی طرح۔سعد بن ابی وقاص کی طرح تمہیں یاد نہیں رکھے گی۔اس سے بڑھ کر
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی
خطبات ناصر جلد سوم
۲۵۸
خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۷۰ء
طرح حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرح جس طرح ان بزرگ فدائیوں کو جو ثانی اثنین تھا ہر ایک کو
اُنہوں نے یا درکھا۔اس طرح تمہیں یاد نہ رکھے گی لیکن اگر تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں فنا ہو کر اپنا
سب کچھ خدا تعالیٰ کے قدموں میں ڈال دو تو خدا تعالیٰ کی رحمت آسمانوں سے تم پر نازل ہوگی اور
وہ فوجیں اُتریں گی جنہیں تم تو دیکھو گے لیکن دنیا نہیں دیکھ رہی ہوگی نہ کمز ور ایمان اور منافق انہیں
دیکھ رہا ہو گا۔نتائج ظاہر کر رہے ہوں گے کہ ایک انقلاب عظیم آیا ہے اس کے پیچھے کوئی ہاتھ ہونا
چاہیے لیکن وہ ہاتھ نظر نہیں آرہا ہوگا کیونکہ وہ غیر مرئی ہاتھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کا ہو
گا جسے یہ انسان اور اس کی آنکھ نہیں دیکھا کرتی اور جو مالی مطالبہ ہے میں سمجھتا ہوں اور میری
خواہش ہے کہ اسے اتنے لاکھ ہو جانا چاہیے جو خلافت احمدیہ کے سال ہیں۔یعنی اس وقت تک دو
خلافتیں اور کچھ سال پتہ نہیں کب تک میں نے زندہ رہنا ہے لیکن اس وقت تک جوز ندگی اللہ تعالیٰ
مجھے دے چکا ہے۔اس کو پہلی دو خلافتوں کے سالوں میں شامل کر کے جتنے سال بنتے ہیں تقریباً
باسٹھ سال۔اتنے لاکھ ( چندہ نصرت جہاں ریز رو فنڈ کا ) ہونا چاہیے اور جانی قربانی اتنی کثرت
سے اور اس قدر ایثار سے ہونی چاہیے کہ اگلے پانچ سال ، پچھلے ساٹھ سالہ ظاہری ترقی کے
مقابلہ میں زیادہ ہوں یعنی اگلے پانچ سال میں اپنی Base( میں ) کو اپنے حملہ کے لئے جو
تیاری ہو یعنی آخری کامیاب حملہ کی جو تیاری ہو اس کے لئے اس قدر تیار کر لیں کہ آہستہ آہستہ
بتدریج اللہ تعالیٰ نے جو ترقی دی تھی۔اگلے پانچ یا دس سال میں ہم اس سے آگے نکل جائیں۔یہ
ضروری ہے کامیابی کے لئے محض ترقی ضروری نہیں۔محض اپنی رفتار کو قائم رکھنا یہ کافی نہیں بلکہ
ہر دوسرا قدم پہلے سے آگے بڑھنا چاہیے اور اس کو انگریزی میں Momentum کہتے ہیں۔یعنی ہر سال کوشش اور اس کا نتیجہ پہلے سال سے دُگنا ہونا چاہیے تب ہم جا کر اگلے دس سال میں
اسی چیز کو حاصل کر سکتے ہیں جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جس کے حصول
کو اللہ تعالیٰ نے بالکل
ممکن بنا دیا ہے۔جو میں وہاں دیکھ کر آیا ہوں آدمی کثرت سے آئیں مخلص آئیں ایسے آئیں کہ جو
فدائی ہوں۔بے نفس ہوں مردہ ہوں دنیا کی نگاہ میں اور اللہ تعالیٰ سے زندگی کو حاصل کرنے
والے ہوں۔
خطبات ناصر جلد سوم
۲۵۹
خطبہ جمعہ ۳۱؍ جولائی ۱۹۷۰ء
خدا کرے ایسا ہو۔خدا کرے کہ ہماری آج کی جو ذمہ داری ہے اس کو ہم نبھا سکیں۔آج ہم
انتہائی طور پر نازک دور میں سے اس معنی میں گزر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری عظیم کامیابیوں
کے لئے دنیا کی فضا کو ہمارے لئے بہتر بنادیا ہے اور اس تبدیلی کا جو امکان ہے اس تبدیلی کو
عملی شکل دینا یہ ہمارے سپر د کر دیا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے قریباً پھل تیار کر کے اس طرح جس طرح
دس فٹ کے اوپر اس درخت کا پھل پک جائے جو خود بخود نہیں گرا کرتا۔یعنی پڑکا نہیں ہوتا۔بعض
ایسے درخت ہوتے ہیں جس کا پھل پڑکا نہیں ہوتا۔آم تو ٹپک پڑتا ہے۔بعض پھل پکنے کے بعد بھی
درخت کے ساتھ لگے رہتے ہیں۔تو جو دس فٹ اوپر پھل ہے اور پک جاتا ہے اس کو توڑنا انسان کا
کام ہے۔پھل پک چکا ہے لیکن گرے گا نہیں۔جس طرح میں نے افریقنوں
کو کہا تھا ایک مضمون
کے سلسلہ میں آپ کو بھی میں یہ کہتا ہوں کہ اسلام کی کامیابی کے جو مختلف دور ہیں اور جن مدارج
میں سے ہم نے گزرنا ہے۔سیڑھی بہ سیڑھی چڑھ کر بہت عظیم انقلاب ہمارے سامنے ہے۔مقدر
ہو چکا ہے لیکن اس Destiny ( ڈسٹی ) اس تقدیر کا پھل ہم نے توڑنا ہے۔ہماری گود میں نہیں
گرے گا۔پھل تیار ہے۔رفعتوں کو آپ حاصل کریں اور پھل کو پالیں۔اِثَاقَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ
خدانخواستہ ہماری ذہنیت ہو تو جو بلندیوں میں پھل تمہارا انتظار کر رہا ہے زمین پر گر جانا یا زمین
کے ہو جانے سے وہ پھل تمہیں نہیں مل سکتا۔ایسا نہ کبھی ہوا نہ ہو سکتا ہے اور نہ کبھی ہوگا تو جو چیز
تمہارے لئے مقدر ہو چکی ہے اس کے حصول کے لئے انتہائی کوششیں کرو اور اللہ کے انتہائی
فضلوں کو حاصل کرو۔خدا آپ کو بھی اور مجھے بھی اس کی توفیق عطا کرے۔(اللَّهُمَّ آمین)
از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )
谢谢谢