اللّٰہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو غلبئہ اسلام کے لئے پیدا کیا ہے
خطبات ناصر جلد سوم
۳۳۵
خطبہ جمعہ ۱۱ستمبر ۱۹۷۰ء
اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو
غلبہ اسلام کے لئے پیدا کیا ہے
خطبہ جمعہ فرموده ۱۱ارستمبر ۱۹۷۰ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔پچھلے چند دنوں سے کئی تکلیفیں اکٹھی ہو گئی ہیں ایک تو پیچش نے بڑا شدید حملہ کیا دوتین دن
سے بخار بھی آرہا ہے اور خون
کا دباؤ بھی کافی کم رہا ہے اس لئے میں اس وقت مختصراً ایک ضروری امر
کی طرف پورے زور کے ساتھ دوستوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے
یا اپنی کسی جماعت سے پیار کرتا ہے اور اپنی نعمتوں سے اور اپنے فضلوں سے اور اپنی رحمتوں سے
ا
انہیں نوازتا ہے تو جَعَلَ لَهُ الْحَاسِرِينَ فِي الْأَرْضِ زمینی لوگ حسد کرنے لگ جاتے ہیں یعنی
آسمانی تائید کے نتیجہ میں زمینی حسد پیدا ہوتا ہے جس کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں۔مگر یہ سب کی سب
حسد کا نتیجہ ہوتی ہیں۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کرتے ہوئے غلہ بہ اسلام کے یہ سامان پیدا کئے ہیں کہ افریقن اقوام
کا دل اسلام اور احمدیت کی طرف پھیرا اور جو منصوبہ وہاں غلبہ اسلام اور خدمتِ اقوام افریقہ
کے لئے تیار کیا گیا تھا اس میں وہ لوگ بڑی محبت اور بڑے شوق سے حصہ لے رہے ہیں میں نے
خطبات ناصر جلد سوم
۳۳۶
خطبہ جمعہ ۱۱ ستمبر ۱۹۷۰ء
کئی دفعہ بتایا ہے کہ آٹھ دس سے زیادہ مقامات سے ہمیں یہ درخواست پہنچی ہے کہ زمین بھی ہم
دیں گے اور عمارت بھی ہم بنا ئیں گے آپ یہاں میڈیکل سنٹر ز کھولیں اور ڈاکٹر ز بھجوائیں یعنی
جو ہمارا ابتدائی سرمایہ ہے وہ ان کی جیبوں سے خرچ ہو گا اور جو ہمارا کام ہے یعنی تبلیغ اسلام کا وہ
ہمارا ہی ہوگا اور ہم وہاں کام کریں گے۔وہاں شکل یہ بنتی ہے کہ ایسے اداروں کو وہ جماعت کے
نام پر رجسٹرڈ کروا دیتے ہیں چنانچہ اس طرح یہ جماعت کی ملکیت بن جاتی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اس کے نتیجہ میں حسد پیدا ہونا چاہیے تھا جیسے کہ ہمیں پہلے بتایا جا چکا
ہے چنانچہ حسد پیدا ہوا مثلاً ایک بڑی منظم جماعت ہے اس کے متعلق ایک ذریعہ سے یہ خبر ملی ہے
والله اعلم کہاں تک درست ہے یہ بات مضمون کے لحاظ سے تو درست معلوم ہوتی ہے لیکن
Source of information یعنی ذریعہ خبر ابھی تک ایک ہے پہلے تو بہت سارے ذرائع
سے علم ہوتا رہتا ہے انشاء اللہ پتہ لگ جائے گا کہ یہ بات کہاں تک درست ہے؟ بہر حال بظاہر۔درست معلوم ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ انہوں نے ایک ریزولیوشن پاس کیا ہے جس کا مفہوم یہ ہے
کہ افریقہ میں جماعت احمد یہ اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ وہاں ہم ان
کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لئے
پاکستان میں ان کو کچلو تا کہ ان کے جو وہاں پر گرام ہیں ان کے اوپر اثر پڑے۔جماعت احمدیہ کو
کچلنے کی طاقت تو اللہ تعالیٰ نے کسی کو نہیں دی لیکن اس نے حسد کرنے کا اختیار سب کو دیا ہے۔ویسے اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا اور فرمایا کہ یہ تمہاری اپنی مرضی ہے کہ رشک کرو یا
حسد کرو یعنی جب اللہ تعالیٰ کے فضل کسی پر نازل ہوں تو ایک ذہنیت یہ پیدا ہوتی ہے کہ خدا کا بندہ
کہتا ہے کہ میرے بھائی نے خلوص نیت کے ساتھ اپنے رب کے حضور اپنا سب کچھ دے دیا اور
اس کے فضلوں کو حاصل کیا اور ان فضلوں کے حصول کا یہ دروازہ میرے لئے بھی کھلا ہے تو جس
طرح میرے بھائی نے ایثار اور قربانی اور اخلاص کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور رحمت کو حاصل
کیا میں بھی حاصل کروں گا اور کوشش یہ کروں گا میں اس سے بھی زیادہ الہی فضلوں کا وارث
بنوں۔اس کو رشک کہتے ہیں۔لیکن ایک اور آدمی اگر اس کا ذہن صحیح راستے سے بھٹک جائے تو وہ یوں سوچتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
خطبات ناصر جلد سوم
۳۳۷
خطبہ جمعہ ۱۱ستمبر ۱۹۷۰ء
نے میرے اس بھائی پر فضل کیا اور مجھے یہ برداشت نہیں۔میں یہ کوشش کروں گا کہ اللہ تعالیٰ کے
فضلوں میں سے جس حد تک اس سے چھین سکوں وہ میں چھین لوں اور اس کو نقصان پہنچاؤں۔اب ظاہر ہے کہ کسی انسان یا کسی مخلوق کو یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں
سے کوئی فضل چھین لے۔دینے والا جب اللہ تعالیٰ ہو اور وصول کرنے والا اس کا ایک بےنفس
بندہ ہوتو پھر اس کے فضل تو نہیں چھینے جا سکتے لیکن ایسا شخص یا ایسا گروہ یا ایسی جماعت یا ایسا فرقہ یا
ایسی تنظیم اپنی گمراہی اور اپنی تباہی کا سامان پیدا کر لیتی ہے۔اسی طرح ایک اور اپنے آپ کو
مسلمان کہنے والی جماعت ہے۔جس کے متعلق یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ یہ منصوبہ بنارہے تھے کہ
ساری جماعت سے ہم نے کہاں لڑنا ہے جو اس وقت اس کا امام ہے اسے (معاذ اللہ ) قتل کر دیا
جائے تو اس طرح ہم اپنے مقصد کو حاصل کر لیں گے۔یہ بھی ایک نادانی ہے۔اس دنیا کی کسی تنظیم
کے امام سے جو مرضی کہہ لو۔ہمارے لئے یہ خلافت کا سلسلہ ہے اور جماعت احمدیہ کا امام اس کا
خلیفہ وقت ہے لیکن جو بھی کہہ لو اس نے قیامت تک تو زندہ نہیں رہنا اور جب تک اس شخص کی جان
لینے کے متعلق اللہ تعالیٰ کا منشاء نہ ہو دنیا کی کوئی طاقت اس کی جان نہیں لے سکتی جب خدا تعالیٰ
اسے اس دنیا سے اٹھانا چاہے تو ساری دنیا مل کر بھی اگر اسے زندہ رکھنا چاہے تو اسے زندہ نہیں رکھ
سکتی۔اس واسطے کسی شخص کا اس قسم کے منصوبے بنانا اس کی اپنی نالائقی یا ہلاکت کے سامان تو پیدا
کر سکتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی منشاء کے بغیر کسی کی جان نہیں لی جاسکتی۔سیدالانبیاء حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے تھے کمزور تھے ،غریب تھے ، بے کس
تھے اور سرداران مکہ اپنے آپ کو دنیا کے معیار کے مطابق بہت بڑا بلکہ فراعنہ مصر سمجھتے تھے ان
میں سے ہر ایک سمجھتا تھا کہ میں فرعون ہوں اور سال ہا سال تک انہوں نے اپنی طرف سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بہت کوششیں کیں مگر آپ کا کچھ بگاڑ نہیں سکے البتہ اپنی ہلاکت
کے سامان پیدا کر لئے۔جس شخص کو مکہ میں فنا کرنا چاہتے تھے اس شخص کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ کے
فضل سے مکہ فتح ہوا اور اس فتح مکہ کی شان یہ تھی کہ ان سرداروں نے حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو کر پناہ نہیں لی کیونکہ آپ کا اعلان یہ تھا کہ بلال کے جھنڈے کے نیچے
خطبات ناصر جلد سوم
۳۳۸
خطبہ جمعہ ۱۱ستمبر ۱۹۷۰ء
جمع ہو جاؤ۔آپ نے انہیں ایک افریقن کے جھنڈے کے نیچے پناہ دلوائی اور اللہ تعالیٰ نے
آپ کے ذریعہ ان سرداروں سے ایک حسین انتقام لیا۔پس اس قسم کے منصوبے تو ایسے وقت میں
ضرور بنا کرتے ہیں دنیا کی تاریخ دیکھ کر ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی جو ترقیات ہیں بعض
لوگوں کو ان کے خلاف حسد پیدا ہوتا ہے اور بعض کو ان کے خلاف حسد نہیں پیدا ہوتا لیکن جب
اللہ تعالیٰ کی طرف سے فضل نازل ہوتے ہیں تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ حسد پیدا نہ ہو۔آپ دنیا کی
تاریخ پڑھکر دیکھ لیں حسد ضرور پیدا ہوتا ہے اور پھر اس کی اطلاع تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو الہانا بھی دی گئی ہے۔اب جو مخالف اسلام ہے ( میں احمدیت اس لئے نہیں کہہ رہا کہ ہمارے نزدیک احمدیت اور
اسلام ایک ہی چیز کا نام ہے ) وہ اپنے ان منصوبوں سے اسلام کو نقصان نہیں پہنچا سکتا یہ واضح بات
ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسلام کے از سر نو غلبہ کے دن آگئے ہیں اور
اسلام غالب آئے گا ہمیں کمزور کرنے کا ہر منصوبہ حقیقتاً اسلام کو کمزور کرنے کا منصوبہ ہے کیونکہ
ہمیں ہی اللہ تعالیٰ نے اپنی قادرانہ انگلیوں کے درمیان پکڑا اور فرمایا کہ میں اس عاجز کمزور اور
بے کس جماعت سے کام لوں گا اور ان کے ذریعہ سے میری قدرت دنیا کے سامنے جلوہ گر ہوگی۔پس جب اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا ہے تو حاسد ضرور پیدا ہو جاتے ہیں جب حاسد پیدا
ہوتے ہیں تو وہ معقول ذرائع سے اپنے حسد کا اظہار نہیں کرتے بلکہ غیر معقول اور اپنی ہی تباہی
کے سامان پیدا کرنے والے ذرائع استعمال کرتے ہیں۔اب ہم تو عاجز اور کمزور ہیں اس میں
کوئی شک نہیں۔ہم برملا کہتے ہیں ہم بے سہارا ہیں، کوئی سیاسی اقتدار نہیں ( اور نہ اس کی خواہش
ہے ) ہمارے پاس اتنا مال و دولت نہیں کہ امریکہ کے روپے کی طرح لوگوں کو خاموش کرنے یا
اپنے حق میں زبانیں کھلوانے کے لئے تقسیم کر دیں۔لیکن اگر یہ حقیقت ہے اور ہمارے نزدیک یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو
غلبہ اسلام کے لئے پیدا کیا ہے اور وہ ہم سے یہی کام لینا چاہتا ہے تو جو بھی جماعت کے خلاف
منصوبہ بنائے گا اگر وہ اس میں کامیاب ہو جائے تو غلبہ اسلام کی جو عظیم مہم جاری ہے اس میں
خطبات ناصر جلد سوم
۳۳۹
خطبہ جمعہ ۱۱ ستمبر ۱۹۷۰ء
کمزوری پیدا ہو جائے گی اور اللہ تعالیٰ اسے پسند نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اس کی مشیت کے خلاف ہے
کہ شیطانی طاقتیں کامیابی کا منہ دیکھیں۔پس حسد کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کی Activities
یعنی اس کی سرگرمیوں اور منصوبوں میں انشاء اللہ تعالیٰ کوئی کمزوری نہیں پیدا ہو سکتی لیکن حسدا اپنی
جگہ پر صحیح ہے اور اس کے مقابلے میں تدبیر کرنا ضروری ہے اور ہمارے ہاتھ میں ایک ہی تدبیر
ہے اور وہ ہے دعا کی تدبیر۔اس واسطے میں جماعت کو یہ یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ اپنی عاجزی
کا اپنے اندر پورا احساس پیدا کرتے ہوئے نہایت انکساری کے ساتھ اپنے رب کے حضور جھکیں
اور اپنے مولا سے یہ عرض کریں کہ تو نے ہمیں غلبہ اسلام کے لئے پیدا کیا اور تو نے ہمیں یہ توفیق
دی کہ ہم تیری راہ میں تیرے ہی دیئے ہوئے مال میں سے کچھ پیش کر سکیں تا کہ تیرا جو ارادہ ہے
وہ اس دنیا میں پورا ہو۔اسلام غالب ہو اور خدا کرے جلد غالب ہولیکن تیرے اپنے بنائے
ہوئے قانون اور تیری اپنی دی ہوئی بشارت اور پیشگوئی کے مطابق حاسد پیدا ہورہے ہیں وہ ہم
سے زیادہ طاقتور ہیں مادی سامانوں کے لحاظ سے، وہ ہم سے امیر ہیں دنیوی دولت کے لحاظ سے،
وہ ہم سے زیادہ طاقتور ہیں اپنے جتھے کی کثرت کے لحاظ سے لیکن دنیا کی ساری دولتیں اور دنیا کے
سارے اقتدار اور دنیا کی ساری طاقتیں تیرے ارادہ کے مقابلے میں کھڑی نہیں ہوسکتیں۔ہمیں
اپنی کمزوریوں کا اعتراف ہے ہم تیرے عاجز بندے ہیں ہم خطائیں بھی کرتے ہیں مگر تیری طرف
ہی آتے ہیں، تیری طرف ہی رجوع کرتے ہیں اور توبہ و استغفار بھی کرتے ہیں تو ہمارے گناہ
بخش دے اور ہماری کمزوریوں کو دور کر دے اور ان حاسدوں کو ان کے ارادوں میں نا کام کر۔پس دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ بڑا پیار کرنے والا اور دعائیں قبول کرنے والا ہے انفرادی
طور پر قربانیاں دینے والے موجود ہونے چاہئیں۔اجتماعی طور پر جماعت اس مقام پر کھڑی ہونی
چاہیے کہ حاسدوں کا حسد کچھ نہ کر سکے اور طاقتور کی طاقت ہمارے خلاف کامیاب نہ ہو سکے۔إن كُنتُم مُّؤْمِنِینَ کی شرط تو دور نہیں کی جاسکتی کیونکہ قرآن کریم کی کوئی آیت یا اس کا کوئی ٹکڑا
منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔اس قسم کی شرائط تو بہر حال قائم رہیں گی ایمان کی پختگی تو ضروری ہے
اگر وہ ایمان جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے ہمیں ملا ہے یعنی صفات باری
خطبات ناصر جلد سوم
۳۴۰
خطبہ جمعہ ار
ستمبر ۱۹۷۰ء
اور معرفت صفات باری کے متعلق اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان اور ان
کے جلووں کا مشاہدہ کرنے کے سلسلہ میں اگر ہم اس قسم کے ایمان پر قائم رہیں گے تو انشاء اللہ
غلبہ ہمیں ہی نصیب ہوگا۔قربانیاں ہمیں ہی دینی پڑیں گی حاسد نا کام ہی رہیں گے۔خدا تعالیٰ کی
مدد کی اور اس کے فضل کی اور اس کی رحمتوں کی ہمیں ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی
رحمتوں کو دعا کی تدبیر سے جذب کرنا یہ ہمارا فرض ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض ادا کر نے
کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین )
از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )