اصلاح کی ذمّہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہے

خطبات ناصر جلد سوم
۳۵۵
خطبه جمعه ۲/اکتوبر ۱۹۷۰ء
اصلاح کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہے
اور اصلاح ایک خاص جذ بہ کا تقاضا کرتی ہے
خطبه جمعه فرموده ۲ /اکتوبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔الیکشن کے سلسلہ میں جو مختلف سیاسی پارٹیاں جلسے جلوس وغیرہ کر رہی ہیں اس کے نتیجہ میں
ہمارے ملک کی فضا میں کافی تلخی پیدا ہوگئی ہے اس تلخی کو دور کرنے کی (میں سمجھتا ہوں ) بڑی
بھاری ذمہ داری جماعت احمدیہ پر ہے۔اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
طفیل اللہ تعالیٰ نے اسلام کی صحیح تعلیم ( جو اس زمانہ کی اور پھر آئندہ آنے والے زمانے کی خصوصی
ضروریات کو پورا کرنے والی اور مسائل کو سلجھانے والی ہے وہ ) ہمیں ملی ہے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند کی حیثیت میں اس لئے ظاہر
ہوئے تھے کہ دنیا کے مسائل صحیح معنی میں اور حقیقی طور پر حل ہوسکیں۔ہمیں اچھی طرح سے یہ سمجھایا
گیا ہے کہ کسی سے دشمنی نہیں رکھنی اگر ہمارے دشمن بھی اپنی غلطیوں کے نتیجہ میں یا جہالت کی وجہ
سے ہماری پاکستان کی پاک فضا میں (جو پاک ہی ہونی چاہیے اللہ کرے ہو جائے ) فتنہ اور فساد
پیدا کریں تب بھی ہمارے دلوں میں ان کے لئے دشمنی نہیں ہم فتنہ کے تو دشمن ہیں ہم فساد کے تو
دشمن ہیں لیکن مفسد کے دشمن نہیں کیونکہ اصلاح کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہے اور

خطبات ناصر جلد سوم
۳۵۶
خطبه جمعه ۱۲ اکتوبر ۱۹۷۰ء
اصلاح بھی ایک خاص جذبہ کا تقاضا کرتی ہے اس کے بغیر انسان دوسروں کی اصلاح نہیں کر سکتا
اور اس جذ بہ کوقرآن کریم کی اصطلاح میں ”بخع“ کا نام دیا گیا ہے تو دشمنی نہیں بلکہ بخع کی
کیفیت پیدا ہونی چاہیے جس میں دوسرے کی عزت کا بھی خیال رکھنا ہے اس کی اصلاح کا بھی
خیال رکھنا ہے کہ جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (النحل: ۱۲۶) کا خیال بھی رکھنا ہے اگر ہم
اپنے مقام کو پہنچا نہیں تو صرف ہم ہیں جن کے کندھوں پر اصلاح کی ذمہ واری ڈالی گئی ہے اگر نہ
پہچا نہیں تو یہ ہماری بدقسمتی ہے۔لیکن اگر ہم اپنے مقام کو پہچانیں تو صرف ہم ہیں جو اس فتنہ کو دور
کرنے اور اس تلخی کو مٹانے کی اہلیت رکھتے ہیں ایک تو ہماری زبان پر تسلی نہیں آنی چاہیے ہمارے
دل میں یہ جذبہ پیدا ہونا چاہیے کہ فساد مٹ جائے اور تلخی زائل ہو جائے اور پھر جو تد بیر اللہ تعالیٰ
نے ہمیں بتائی ہے اس کی طرف ہمیں متوجہ ہونا چاہیے اور اگر ہم یہ ظاہر کر دیں اور عملاً ثابت
کر دیں کہ ہم کسی کے دشمن نہیں تو جس کے ہم دشمن نہیں وہ ہماری بات سننے کے لئے تیار ہو جائے گا
انسانی فطرت کے اندر یہ بات داخل ہے کہ وہ اپنے دوست کا خیال رکھتا ہے اس کی بات سننے کے
لئے تیار ہو جاتا ہے لیکن سب سے زیادہ زبردست ہتھیار اور بہت ہی اہم چیز جو ہمیں دی گئی ہے
وہ دعا ہے اور دعا کا ہتھیار ہے ہم جس رنگ میں دعا پر ایمان اور یقین رکھتے ہیں وہ رنگ
الا مَا شَاءَ اللہ افراد میں بعض جگہ ہو گا لیکن بحیثیت جماعت کسی اور جماعت میں نظر نہیں آتا۔ہم
اس یقین پر قائم کئے گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام طاقتوں کا مالک ہے اور کوئی چیز بھی اس کے آگے
انہونی نہیں ہے اور اس طرح پر ہمیں یہ امید دلائی گئی ہے کہ ہم اپنے کام میں کامیاب ہو نگے خواہ
فتنہ کتنا ہی بڑھا ہوا کیوں نہ ہوا اگر ہم دعا کے ذریعہ عرشِ الہی تک پہنچنے کی کوشش کریں گے تو اللہ تعالیٰ
ہمیں اس رنگ میں دعائیں کرنے کی توفیق دے گا کہ وہ اس کے حضور قبول ہو جا ئیں پھر ہم اس
فتنہ کو دور کرنے کے قابل ہو جائیں گے کیونکہ ہم تو لاشے محض ہیں لیکن جس ہستی سے ہمارا تعلق ہے
وہ تمام قدرتوں اور طاقتوں کا مالک اور سرچشمہ ہے۔ہم دعا کے ذریعہ اپنے ملک کی تلخی کو
دور کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ہمیں اس طرف متوجہ ہونا چاہیے کیونکہ جس چیز کا علاج صرف
ہمارے پاس ہے اگر وہ علاج ہم نہ کریں تو پھر مریض جو ہے اس کو شفا نہیں ہوسکتی۔پس دعاؤں

خطبات ناصر جلد سوم
۳۵۷
خطبه جمعه ۱٫۲ کتوبر ۱۹۷۰ء
کے ساتھ اس مرض کا علاج کرنا چاہیے۔بہت دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالی پاکستانی کو سمجھ
عطا کرے اس کو پتہ لگ جائے کہ قرآن کریم کی تعلیم کی رو سے فساد خدا تعالیٰ کو پیارا نہیں ہے اور
جو چیز خدا تعالیٰ کو پیاری نہ ہو وہ اس کے بندے کو پیاری ہو جائے تو اس بندے کی بدقسمتی ہے اگر
اس کو سمجھ آجائے تو اسے بچنا چاہیے اس چیز سے اور اگر اس سے ہمدردی رکھنے والے اور غمخواری
رکھنے والے
کو سمجھ آ جائے تو اس کا فرض ہے کہ اس کو محفوظ رکھے اس فساد سے عذاب اور ہلاکت سے۔تو دعاؤں کے ذریعہ اپنے ملک کی فضا کو پاک فضا بنانے کی ذمہ داری کو سمجھو اور اسے پورا کر نے
کی کوشش کر و۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اس کی توفیق عطا کرے۔میں نے بتایا ہے کہ ہم کسی کے بھی دشمن نہیں۔بعض نا سمجھ افراد یا بعض نا سمجھ پارٹیاں کہہ دیا
کرتی ہیں کہ ہم کو جب بھی طاقت ملی احمدیوں کو قتل کر دیں گے اس پر بھی ہمیں غصہ نہیں آتا ہمیں
واجب القتل قرار دیں اور اس کا اعلان کر دیں تو ہمیں غصہ نہیں آتا اس لئے کہ ہمارے رب نے
ہمیں کہا ہے اور بڑے پیار کے ساتھ کہا ہے کہ کسی ماں نے وہ بچہ نہیں جنا جو احمدیت کو ہلاک
کر دے اور نیست و نابود کر دے اس واسطے جو چیز ہونی نہیں جب دعویٰ ایسی چیز کا ہو تو نہ ہمیں فکر
کرنے کی ضرورت ہے نہ ہمیں غصہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے دل میں رحم کا جذبہ پیدا ہونا
چاہیے کہ ان کا تخیل اور ان کا منصو بہ اللہ تعالیٰ کے فیصلہ اور اللہ تعالیٰ کے منصوبہ کے خلاف ہے اور
ہر اس شخص پر ہر احمدی کو رحم آنا چاہیے اور اس رحم کے نتیجہ میں پیار کے ساتھ اور ہمدردی کے ساتھ
اور محبت کے ساتھ اُس کو سمجھانا چاہیے کہ جدھر خدا کا منشا ہے ادھر چلنے کی کوشش کر و خدا کے حکم اور
فیصلہ کے خلاف اپنے اوقات اور اموال منصوبوں اور عقل اور ذہن کو ضائع نہ کرو۔ہمارے بعض
مخالف گالیاں دیتے ہیں (اکثریت تو اللہ کے فضل سے شریف ہے اور سمجھدار ہے اس واسطے وہ
اپنی شرافت کے نتیجہ میں اور اپنی فراست کے نتیجہ میں اس قسم کی گندہ دہنی سے کام نہیں لیتے لیکن
بعض حصہ لیتے ہیں اس کا تو انکار نہیں کیا جاسکتا ) ہمارے قومی اخباروں کے پچھلے سال کے فائلوں
میں بہت سارے آدمیوں کی طرف بعض غلط بیان منسوب ہوئے ہیں جن کی ان اخباروں نے
کوئی تردید نہیں کی تو جو ایسی باتیں کرتے ہیں ان کے خلاف بھی ہمیں کوئی غصہ نہیں وہ قابلِ رحم

خطبات ناصر جلد سوم
۳۵۸
خطبه جمعه ۱٫۲ کتوبر ۱۹۷۰ء
ہیں۔جو خدا کی مرضی کے خلاف چل رہا ہے یقیناً وہ قابلِ رحم ہے یہ کوئی فخر کی بات نہیں ہے کہ
میری مرضی اور ہے اور اللہ تعالیٰ کی مرضی جو ہو ، ہوتی رہے۔یہ جنون کی کیفیت تو کہلاسکتی ہے
شرافت کا تقاضا نہیں کہلا سکتا ہمیں نہ گھبرانے کی ضرورت ہے نہ فکر کی ضرورت ہے بعض نوجوان
جن کو پورا یقین نہیں ہوتا وہ گھبرا بھی جاتے ہیں کہ اب کیا ہوگا۔کئی نسلیں گزرگئی ہیں اور ہر نسل میں
سے ایسے آدمی پیدا ہوتے رہے ہیں (احمدیت کے اندر ) کہ جو کہتے ہیں کہ اب کیا ہوگا تو اب
کیا ہوگا“ کا نتیجہ وہی ہوگا جو خدا چاہے گا اور خدا نے یہی چاہا ہے کہ احمدیت ترقی کرتی چلی
جائے۔سب سے پہلے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کفر کے فتوے اور سارے اسی
ٹائپ کے دوسرے فتوے اس وقت لگے تھے جب ایک آدمی بھی آپ کی بیعت میں داخل نہ تھا
دوسو علماء نے کفر کا فتوی لگا دیا اور اس وقت ایک شخص نے بھی بیعت نہ کی تھی اب دوسو کفر کے فتوے
اگر سمجھ لئے جائیں وہ جو دو سوفتو ے کفر کے اس وقت لگائے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ اسے مارو۔اس وقت ان کو یہ بھی خیال نہ آیا کہ ماروکس کو ایک ہی تو آدمی ہے تمہارے سامنے ہمت ہے تو
اسے مارلوشور مچانے کی بھی ضرورت نہیں لیکن بہر حال دوسوفتووں کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کتنا کچھ اور کتنے دے دیئے۔ہمارے ویسٹ افریقہ میں
دوسو کفر کے فتوؤں کے مقابلہ میں کئی لاکھ احمدی ہیں۔ویسٹ افریقہ سات ہزار میل دور ہے۔بڑی دیر
کے بعد ہم ان کے پاس پہنچے ہیں یہاں تو جو پچاس فیصدی کی حد تک احمدی ہے وہ ( میرا خیال ہے )
پاکستان میں دو کڑور سے کم نہیں ہوگا۔اور جو پچھتر فیصدی کی حد تک احمدی ہے وہ بھی ایک کڑور سے کم
نہیں ہے باقی جو سو فیصدی احمدی ہیں وہ جو دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم احمدی ہیں ان کے دعوی کے مطابق
خدا کرے ان کی زندگیاں ہوں تعداد کے لحاظ سے وہ بھی کم نہیں ہیں۔جب ساری دنیا کہہ رہی تھی
اس ایک شخص کو جب اس کا ایک ہی سہارا تھا یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات) کہ تجھے ہم نیست و نابود
کر دیں گے اُس وقت اس کے ساتھ ایک آدمی بھی نہیں تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا کہ ابھی میں نے بیعت لینی شروع نہ کی تھی کہ دوسو مولویوں کا مجھ پر فتویٰ لگ گیا تھا۔اس لحاظ
سے اک سے ہزار ہو دیں تو آپ بعد میں آنے والوں کے لیے دعا کر گئے تھے لیکن ہوا یہ کہ

خطبات ناصر جلد سوم
۳۵۹
خطبه جمعه ۲/اکتوبر ۱۹۷۰ء
وہ ( یعنی بعد میں آنے والے ) اک سے کڑور ہو گئے ، ہزار کا سوال ہی نہ رہا۔تو ساری دنیا کی
مخالفتوں اور مخالفانہ منصوبوں اور کفر کے فتوؤں اور واجب القتل ہونے کے نعروں کے درمیان
اس شخص کا کون سہارا بنا واضح ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ تھا اور تو کوئی ہو نہیں سکتا اس کی طاقت میں ہے
ہر چیز اور وہ خدا جو ہمارا محبوب اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب خدا تھا وہ ہمارا محبوب آج
بھی اسی طرح طاقتور اور زندہ اور تمام قدرتوں کا مالک ہے خدا تو نہیں مر گیا نہ اس کے اندر بے وفائی
ہے اور نہ اس کے اندر کمزوری پیدا ہوتی ہے اور نہ ہوسکتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی طاقتیں اپنی جگہ پر
ہیں ، مخالف کے منصوبے اپنی جگہ پر ہیں ، جماعت کا اخلاص اپنی جگہ پر ہے۔پس ہمیں اپنے
اخلاص کی فکر کرنی چاہیے۔دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہے جو ہمارے خلاف کامیاب ہو سکے لیکن ہم
اپنی مٹی آپ خراب کر سکتے ہیں اگر ہمارے اندر اخلاص نہ رہے اگر ہم خدا تعالیٰ کے بندے نہ
رہیں ، اگر ہم اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے والے نہ ہوں ، تو اپنی ہلاکت
کے سامان ہم خود پیدا کر دیں گے لیکن جو اخلاص پر قائم رہیں گے اور جو اللہ تعالیٰ سے پیار کرتے
رہیں گے اور وہ جو اس کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرتے ہوئے اسْلَمْنَا لِرَبِّ الْعَلَمِينَ “ کا
وور
نعرہ لگاتے رہیں گے طاقتور خدا ان کے ساتھ رہے گا اور وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی طاقت اور قدرت
اور عزت کے نظارے دیکھتے رہیں گے ان نظاروں کو ہم سے پہلے اسی سال سے جماعت دیکھ رہی
ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کوئی عظمند اس کا انکار نہیں کر سکتا۔تو یہ جو منصوبے یا نعرے یا سکیمیں یا
اعلان کہ ہم احمدیوں کو قتل کر دیں گے ہمیں اس سے ہرگز کوئی غصہ نہیں پیدا ہونا چاہیے یہ کھو کھلے
نعرے ہیں جو پورے نہیں ہو سکتے انی سالہ احمدیت کی زندگی اور تاریخ شاہد ہے اس بات پر کہ
ایسے نعرے احمدیت کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکتے۔ہاں افراد کو قربانی دینی پڑتی رہی ہے
حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر اس وقت تک۔سو جماعت کے افراد کو بھی قربانی دینی پڑے گی
اس کے لئے ہر فرد کو تیار رہنا چاہیے اور بشاشت کے ساتھ تیار ہنا چاہیے لیکن اگر کہا جائے کہ
احمدیت کو تباہ کر دیا جائے گا یہ ناممکنات میں سے ہے۔کیونکہ خدا کی مرضی کے خلاف ہے وہ جو
چاہتا ہے ( عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ) وہ کر کے چھوڑتا ہے تو کسی پر غصہ نہیں کرنا کوئی وجہ نہیں کہ تم غصہ

خطبات ناصر جلد سوم
۳۶۰
خطبه جمعه ۲/اکتوبر ۱۹۷۰ء
کرو بلکہ تم رحم کرو جس کے وہ مستحق ہیں ہمدردی کرو جس کے وہ مستحق ہیں ان کی اصلاح کی کوشش
کرو جس کے وہ مستحق ہیں پاکستان کی فضا کو پاک کرنے کی کوشش کرو ہمارے ملک کی فضا اس
بات کی مستحق ہے کیونکہ ہم اس میں رہ رہے ہیں جس فضا میں ایک احمدی سانس لے رہا ہو وہ پاک
ہونی چاہیے۔اس واسطے پاکستان کی فضا پاک ہونی چاہیے کیونکہ احمدی اس میں سانس لے رہے
ہیں اور پاک کرنے کا آپ ” آلہ ہیں۔کوشش کریں کہ کوئی تلخی باقی نہ رہے سب کے سب ایک
دوسرے سے پیار کرنا سیکھیں اختلاف اپنی جگہ پر ہے سیاسی اختلاف اتنے اہم نہیں ہوتے کہ
ایک دوسرے کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالے جائیں۔دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو سمجھ
عطا کرے امن اور محبت اور پیار اور آشتی کی فضا میں ہمارے انتخابات لڑے جائیں پھر عوام کی
اکثریت جدھر ہو ان کی خواہشات کے مطابق اسلامی حدود کے اندر رہتے ہوئے ہمارا دستور بھی بنے
اور ہمارے قوانین بھی بنیں اور اس روح کے ساتھ اور اس محبت کے ساتھ اور اخلاص کے ساتھ
ان قوانین کا اجراء ہو اور ایک پاک اور نہایت ہی حسین اور پیارا معاشرہ ہمارے ملک میں قائم
ہو جائے۔یہ ہم چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے یہ تو ہمارا کام ہے لیکن اس سے
بہت اہم ذمہ داریاں ہمارے اوپر اللہ تعالیٰ نے ڈالی ہیں اسی سلسلہ کی ایک کڑی نصرت جہاں
ریز روفنڈ ہے۔آج میں اسی سلسلہ میں دو باتیں کہنا چاہتا ہوں۔ایک یہ ہے کہ جس نے دوسری منزل بنانی ہو وہ پہلی منزل کو کمزور نہیں کیا کرتا جو کام
ہمارے جاری ہیں ان میں کمزوری نہیں آنی چاہیے پختگی نہ صرف قائم رہنی چاہیے بلکہ اور زیادہ
اس کو پختہ کرنا چاہیے جو کام ہمارے جاری ہیں جیسے صدرانجمن احمدیہ کے وہ کام جو مجلس شوری کے
موقع پر پاس ہوئے ہیں پھر تحریک جدید کے کام ہیں پھر وقف جدید کے کام ہیں پھر فضلِ عمر
فاؤنڈیشن کا کام ہے (اگر چہ اس نے مزید عطا یا وصول نہیں کرنے لیکن وہ کام ابھی جاری ہے )
الغرض جو کام جاری ہیں ان کے اندر کمزوری نہیں آنی چاہیے پہلے سے زیادہ ان میں تیزی پیدا
ہونی چاہیے پہلے سے زیادہ پختگی ان میں پیدا ہونی چاہیے۔یہ کام جو ہیں ان کا بہت بڑا حصہ
اموال کا مطالبہ کرتا ہے اس کے لئے ہمارے لازمی چندے ہیں یا دوسرے چندے ہیں وہ بجٹ

خطبات ناصر جلد سوم
۳۶۱
خطبه جمعه ۲/اکتوبر ۱۹۷۰ء
کے مطابق پورے ہونے چاہئیں ورنہ شوری کے فیصلے کے مطابق کام نہیں ہوسکتا۔کیونکہ یہ اسی
طرح ہے جس طرح ہم سانس لیتے ہیں اس کا ہمیں کوئی احساس بھی نہیں ہوتا یعنی جس کے لئے
ہمیں کوئی کوفت اٹھانے کی ضرورت نہیں ہم سانس لے رہے ہیں اور تازہ دم ہور ہے ہیں لیکن
ہمیں اس کا احساس نہیں ہوتا پھر دل کی حرکت ہے یہ دوسری مثال ہے دل کی حرکت مسلسل جاری
ہے لیکن اس کا بھی ہمیں احساس نہیں ہوتا کہ دل دھڑک رہا ہے اور اس کے دھڑ کنے کے نتیجہ میں
ہم زندہ رہ رہے ہیں۔یہ جو ROUTINE ( روٹین ) کے کام ہیں یہ صحت مند طریقے سے پختگی
کے ساتھ جاری رہنے چاہئیں ان چندوں کی طرف جماعت کو تو جہ دینی چاہیے فضل عمر فاؤنڈیشن
کے عطایا کی وصولی کا کام تو اب نہیں ہو رہا جو انہوں نے کام اپنے ذمہ لئے ہیں ان کی طرف انہیں
توجہ دینی چاہیے اور جماعت کو بھی یاد دہانی کراتے رہنا چاہیے یہ بھی بڑی قربانی جماعت کی طرف
سے تھی۔اب یہ نصرت جہاں ریز روفنڈ ہے میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی تھی کہ خلافت احمد یہ
پر باسٹھ سال کے قریب گزر چکے ہیں جماعت طاقت رکھتی ہے کہ اگر بشاشت سے ہمت کر کے
کام کرے تو باسٹھ لاکھ روپیہ ایک لاکھ روپیہ فی سال کے حساب سے نصرت جہاں ریز روفنڈ میں
جمع ہو جانا چاہیے۔اس وقت تک جو وعدے ہوئے ہیں وہ پیچیش لاکھ سے اوپر پاکستان کے ہیں
اور کوئی بارہ لاکھ کے قریب بیرون پاکستان کے ہیں۔بیرون پاکستان کے لحاظ سے یہ نسبت بہت
اچھی ہے باسٹھ لاکھ کی حد میں سے باقی رہ جاتے ہیں چوبیس پچیس لاکھ لیکن باہر کی جماعتوں میں
بعض کا ابھی مجھے علم نہیں مثلاً میں نے کہا تھا امریکہ کی جماعت سے کہ تیس ہزار ڈالر دو اس فنڈ میں۔اسی طرح غانا ہے لیگوس ہے۔لیگوس کے تو غالباً بیس ہزار پاؤنڈ کے قریب یعنی ایک لاکھ
ستر ہزار یا دولاکھ کے قریب وعدے ہو چکے ہیں۔اسی طرح غانا کو میں نے کہا تھا کہ دولا کھ دو۔ان کے انشاء اللہ تعالی زیادہ ہو جائیں گے پھر افریقہ کے دوسرے ممالک ہیں یا دنیا کے دوسرے
ممالک ہیں۔مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہیں لاکھ سے زائد یہ رقم بن جائے گی گو اس وقت تک
چودہ لاکھ کے وعدے باہر سے آئے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ بیالیس لاکھ کے وعدے اور رقوم

خطبات ناصر جلد سوم
۳۶۲
خطبه جمعه ۱٫۲ کتوبر ۱۹۷۰ء
اپنے وقت تک پاکستان سے وصول ہونے چاہئیں اس وقت جو مجھے دوستو د دوست چاہیے تھے جو
پانچ پانچ ہزار روپیہ کے وعدے کرنے والے ہوں ان میں سے ابھی صرف ایک سو اکتالیس
دوست آگے آئے ہیں دو سو جنہوں نے دو دو ہزار کا وعدہ کرنا تھا وہ قریباً پورے ہو چکے ہیں ان
١٩٦
کے ایک سو چھیانوے وعدے ہو چکے ہیں۔میرا خیال ہے کہ اس مہینہ میں وہ پورے ہوجائیں
گے لیکن میرے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے اور آپ کے لئے بھی خوشی کی بات ہونی چاہیے کہ
۵۰۰۰
میرا اندازہ تھا کہ جماعت میں سے صرف ایک ہزار آدمی شاید ایسا نکلے جو پانچ سوروپیہ فی کس کا
وعدہ کرے اور ادا کرے اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے تمھیں سو کو یعنی اس سے اڑھائی گنا زیادہ کو
توفیق دی ہے کہ وہ پانچ پانچ سو کا وعدہ کریں اور وہ وعدے پورے کر رہے ہیں انہوں نے
اخلاص سے وعدے کیے ہیں ان اڑھائی ہزار میں سے (میرا خیال ہے ) کئی سو ایسے ہیں جو پانچ
پانچ سو روپے سے بڑھ کر دو ہزار تک آجائیں گے یعنی وہ ( دو ہزار فی کس تک ) آسکتے ہیں
جس دن بھی میں نے ان کو توجہ دلائی وہ انشاء اللہ تعالیٰ اس صف میں آجائیں گے اور پندرہ ہیں
آدمی جن کو اللہ تعالیٰ نے طاقت دی ہوئی ہے تیس چالیس پچان ہزار دینے کی وہ بھی پانچ ہزار پر
آ کر ٹھہر گئے ہیں۔پتہ نہیں کیوں؟ شاید ان
کو ذکر کے حکم کے مطابق یاددھانی نہیں کرائی گئی لیکن
میں ان
کو چھوڑتا ہوں چندہ دینے والے کی نسبت یہ فکر تو ہوتی ہے کہ وہ پیچھے نہ رہ جائے لیکن یہ مجھے
فکر نہیں ہے کہ اگر پیسے ہی ہیں تو زیادہ کہاں سے آئیں گے۔مجھے پیسے آپ نے نہیں دینے کیونکہ
آپ نے مجھے خلیفہ نہیں بنایا اللہ تعالیٰ نے مجھے خلیفہ بنایا ہے اور وہ مجھے پیسے دیتا ہے اپنے کاموں
کے لئے اور وہ دے گا اس لئے اس کی تو مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔لیکن اس شخص کے متعلق فکر ہو جاتی
ہے کہ جسے اللہ تعالیٰ نے زیادہ دینے کی توفیق دی تھی وہ پیچھے کیوں رہ رہا ہے اور تین سو ایسے ہیں
جنہوں نے پانچ سو کا وعدہ کیا ہے اور وہ روزانہ بڑھتے جا رہے ہیں۔آج کی رپورٹ میں بھی
شاید دس پندرہ ہیں جو پانچ پانچ سو کا وعدہ کرنے والے ہیں۔ابھی تو بعض پہلو ایسے ہیں جن کا میں نے اظہار نہیں کیا بعض جماعتیں اور بعض علاقے ایسے
ہیں جن کو میں نے ابھی توجہ نہیں دلا کی مثلاً زمیندار ہیں جب ان کی خریف کی فصل ان کے گھروں

خطبات ناصر جلد سوم
۳۶۳
خطبه جمعه ۱٫۲ کتوبر ۱۹۷۰ء
میں آجائے گی پھر ربیع کی فصل بھی آجائے گی تو ان میں سے بہت سارے (اس تحریک میں شامل
ہونے کے لئے تیار ہو جائیں گے ویسے بھی زمیندار میں کچھ ہچکچاہٹ ہوتی ہے اور ہونی بھی
چاہیے کیونکہ فصل جب تک گھر نہ آجائے اس کا اعتبار نہیں ہوتا اللہ تعالیٰ ہزار ہا آزمائشیں رکھتا ہے
میں بھی خاموش ہوں اور وہ بھی خاموش ہیں۔میں خاموش بھی ہوں اور دعا بھی کر رہا ہوں۔کاش!
میرے زمیندار بھائی جو ہیں وہ خاموش بھی رہیں اور دعا بھی کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی فصلوں
میں برکت ڈالے پھر ان کو تو فیق بھی دے کہ اس کی راہ میں پھر قربانیاں دیں اور انشاء اللہ اب
مجھے امید ہے کہ یہ تعداد بھی پانچ ہزار تک پہنچ جائے گی اس وقت تک کوئی ستائیس اٹھائیس سو تک
ہے کوشش تو زیادہ کی ہے جو پانچ سو سے کم چندہ دینے والے ہیں وہ تو کسی شمار میں نہیں آتے
ہمارے شمار میں نہیں آتے اللہ تعالیٰ کے شمار میں تو ہیں وہ بھی اگر ملائے جائیں تو چندہ دینے والے
شاید پانچ ہزار تک پہنچ جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کو سامنے رکھ
کر یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ باسٹھ لاکھ (کم از کم ) روپیہ دینے والوں کی تعداد پانچ ہزار کی
ہو جائے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس تعداد کو با برکت تعداد بنا دے۔دراصل تعداد بھی کوئی
چیز نہیں پیسہ بھی کوئی چیز نہیں اللہ کی برکت چاہیے پھر کام ہوتے ہیں۔اسی طرح باہر کی جماعتوں
نے بڑی قربانیاں دی ہیں مثلاً ( حالیہ سفر افریقہ و یورپ میں ) میں لنڈن میں ٹھہرا تو انگلستان کی
جماعتوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں وہاں ڈنمارک کے ایک دوست آئے ہوئے تھے۔ڈنمارک
بعد کا مشن ہے۔یہ نوجوان مشن ہے میرا خیال ہے کہ یہ مشن اس چندہ میں یورپ میں سب سے
آگے نکل گیا ہے۔دو ہزار پاؤنڈ تک ان کا چندہ پہنچ گیا ہے۔ان کی ( تعداد کے لحاظ سے )
تربیت کے لئے زمانہ لازم ہے تربیت زمانہ کا مطالبہ کرتی ہے زمانہ گذرنے پر آہستہ آہستہ تربیت
پختہ ہوتی ہے یہی خدا کا اصول ہے ڈنمارک ایک نیا اور نو جوان مشن ہے وہ دوسروں سے آگے نکل
گیا ہے اب انشاء اللہ تعالیٰ اُمید ہے کہ دوسرے ملکوں کو بھی غیرت آئے گی آج بھی مجھے خط ملا ہے
کہ ہمیں پتہ نہیں کہ یہ تحریک ( نصرت جہاں ریزروفنڈ کی ) ہمارے ملک کے لئے بھی ہے یا نہیں
خود تو ہم فیصلہ کر نہیں سکتے اس کے متعلق ہمیں بتایا جائے اب
تو یہ تحریک عالمگیر بن گئی ہے۔

خطبات ناصر جلد سوم
۳۶۴
خطبه جمعه ۱٫۲ کتوبر ۱۹۷۰ء
ایسے ممالک سے مجھے امید ہے کہ باہر والے بیس لاکھ روپیہ ادا کر دیں گے ان کے متعلق تو
مجھے امید ہے لیکن پاکستان کے متعلق مجھے یقین ہے کہ یہ پینتالیس لاکھ سے زیادہ رقم دے سکتے
ہیں اگر نہ دیں تو ان کی سستی ہوگی اللہ تعالیٰ کے فضل کی کمی اس کا نتیجہ نہ سمجھی جائے گی تو سُستیاں
دور کر و باسٹھ لاکھ (کم از کم ) دے دینا چاہیے باقی ہمارا قدم تو آگے ہے اور اللہ تعالیٰ کا اتنا فضل
ہے کہ جو کچھ اس نے قبول کر لیا ہے اگر ہم زندگی بھر الحمدللہ پڑھتے رہیں تو اس کی قبولیت کا شکر ادا
نہیں کر سکتے ایبٹ آباد میں ہمارے بچوں کو پتہ لگا کہ ایک دوست کے پاس حضرت مصلح موعود
رضی اللہ عنہ کی ۱۹۵۵ء کی تقریر ریکارڈ کی ہوئی ہے وہ اسے لے آئے میں نے بھی سنی ساری رات
سوچتا رہا اور الحمدللہ بھی پڑھتا رہا خدا کی شان دیکھو کہ ۱۹۵۵ء میں ایک غیر ملکی مہم کے لئے (باہر
کسی ملک میں کوئی کام تھا) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ساری جماعت سے پینتیس ہزار روپیہ
جمع کرنے کی تحریک کی اور یہ کہا کہ اگر جماعت پینتیس ہزار روپیہ مجھے دے دے گی تو یہ کام
ہو جائے گا اب پاکستان میں بھی بہت سارے دوست ہیں انگلستان کے دو دوستوں کے چندے
اتنے ہیں کہ جن کی مقدار پینتالیس ہزار بنتی ہے اور وہ دو دوست ایسے ہیں جو دے چکے ہیں میں
ایسے دو کے متعلق بتا رہا ہوں ان کا نام نہیں لے رہا کہ جنہوں نے نقد دے دیا ایک نے پورے کا
پورا اور ایک نے اپنے وعدہ کا پانچواں حصہ دے دیا اور یہ رقم بنتی ہے (ایک کا پانچواں حصہ اور
دوسرے کا پورا ادا کر دینے کے بعد ) پینتالیس ہزار حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اس وقت
ساری جماعت سے اپیل کی تھی کہ پینتیس ہزار دو تو یہ کام ہو جائے گا۔یہ ۱۹۵۵ء کی بات ہے
بڑی دور کی بات نہیں
اللہ تعالیٰ نے پندرہ سال کے اندراندرساری جماعت پر اتنا فضل کیا ہے کہ
ان کی دولت کو کہیں سے کہیں تک بڑھادیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سے یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ ان کے اموال میں برکت
دوں گا ان کے اموال میں بڑی نمایاں برکت ہمیں نظر آئی مثال کے طور پر یہ جو نصرت جہاں
ریز روفنڈ کا چندہ ہے اس میں ایک آدمی تین گنے کا وعدہ کر کے بیس ہزار میں سے نقد بھی ادا کر دیتا ہے
اور اخلاص میں بھی برکت پیدا ہوئی۔ہمارے ملک کے لحاظ سے ہمارا ملک ایک غریب ملک ہے

خطبات ناصر جلد سوم
۳۶۵
خطبه جمعه ۲/اکتوبر ۱۹۷۰ء
قریباً تین ہزار کا پانچ پانچ سوروپیہ کا وعدہ کرنا اور اڑھائی ہزار کا دودوسور و پیہ نقد دے دینا بڑی چیز
ہے دنیا تو خدا کے نام پر ایک دھیلہ بھی نہیں دیتی۔اصل میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت جو اسلام
کی خدمت ہورہی ہے وہ صرف احمدی کر رہے ہیں لیکن جماعت کے اندر ایک انقلاب عظیم ( میں
اس کے نتائج نہیں بتا رہا) پیدا ہو گیا ہے ان کے اخلاص میں برکت ، مال میں برکت اس کے نتائج
میں برکت پیدا کر دی گئی۔کس کس نعمت کا تم شکر ادا کرو گے ایک ہی فضل ایسا ہوتا ہے کہ اگر
انسان سچے طور پر سوچے تو اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ خدا کے ایک فضل کے بعد اگر میں ساری عمر
الحمد للہ پڑھتا رہوں تو شکر ادا نہیں کر سکتا۔یہاں تو فضل اتنے ہیں کہ گنے ہی نہیں جاسکتے جو خدا کو
نہیں پہچانتے ان پر جو اللہ تعالیٰ فضل نازل کرتا ہے وہ بھی گنے نہیں جاسکتے تو جو اللہ تعالیٰ کو پہچانتے ہیں
اور جن کو اللہ تعالیٰ نے جماعت میں داخل ہونے کی توفیق دی ہے ان پر جو فضل ہیں وہ اللہ تعالیٰ
کے نہ پہچاننے والوں کے مقابلہ میں اتنے ہیں کہ وہ گنے نہیں جاسکتے ہمارا تو دماغ چکرا جاتا ہے
جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے کتنے فضل ہیں انسانی ذہن کو یہ طاقت ہی نہیں دی گئی کہ وہ
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا احاطہ کر سکے۔یہ سچائی ہے اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا تو جتنا زیادہ سے زیادہ
طاقت میں ہے خدا کی حمد کرنا اس کا شکر کرنا، اتنی حمد اور شکر کر دو پھر عاجزی کے ساتھ اپنے ربّ کریم
سے کہو کہ تو نے جتنی طاقت ہمیں دی اس کے مطابق جتنا ہم شکر کر چکے وہ ہم تیرے حضور پیش
کرتے ہیں تو نے وعدہ کیا ہے کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں اور دوں گا اگر ہم میں کمیاں رہ گئیں ہیں
کیونکہ ہم تیرے عاجز بندے ہیں تو تو ہمیں معاف کر اور تو ہمارے تھوڑے شکر کو بہت سمجھ اور
ہمارے دماغ کو صحتمند کر کیونکہ دماغی بیماریاں بھی ہوتی ہیں اور ہمارے اخلاص کی کمی کو نظر انداز
کر دےاے ہمارے خدا! ایسا سمجھ لے اپنے فضل سے کہ واقعہ میں اپنی طاقتوں کو مد نظر رکھ کر جتنا
تیرا شکر ادا کرنا چاہیے تھا اتنا ہم نے شکر ادا کر دیا اور اس کے مطابق ہم سے سلوک کر اور اپنے پیار
میں اس کے مطابق زیادتی کرتا چلا جا تو یہ دعائیں کرو اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو۔نومبر تک
چالیس فیصدی کے لحاظ سے موجودہ شکل میں دس لاکھ روپیہ نقد ہو نا چاہیے اس وقت پانچ لاکھ سے
او پر ہے لیکن چونکہ کئی دوستوں نے اکٹھی رقم دے دی ہے چالیسواں حصہ نہیں دیا اس واسطے عملاً

خطبات ناصر جلد سوم
۳۶۶
خطبه جمعه ۱٫۲ کتوبر ۱۹۷۰ء
بارہ لاکھ ہونا چاہیے۔بعض زمینداروں نے تو اپنے وعدے لکھوا دیئے ہیں اور بعض مجھے یقین ہے
کہ ہچکچائے اور اچھا کیا کہ انہوں نے ابھی وعدے نہیں لکھوائے ہوسکتا ہے کہ وہ پانچ سو نقد ادا
کر دیں پھر اگلی فصل کا انتظار کریں پھر اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے تو پانچ صدا دا کر دیں۔بہر حال نومبر سے پہلے بارہ لاکھ کے قریب رقم آنی چاہیے وہ آپ یادرکھیں خدا سے آپ نے وعدہ
کیا ہے اس کو پورا کریں اور جو یہ منصوبہ ہے نصرت جہاں ریز روفنڈ کا یہ تو بنیاد ہے نا اس کے اوپر
عمارت بنی ہے وہ اور چیز ہے۔اس کے اوپر عمارت بنی ہے تیس چالیس ہسپتالوں کی اور اس کے
او پر عمارت بنی ہے سنتر، انٹی، نو نے تو نئے ہائی سکولوں کی اور باہر کے ملکوں کی رقوم کو ابھی میں
نے شامل نہیں کیا۔بہت سے عیسائی پیراماؤنٹ چیف ایسے ہیں جنہوں نے لکھا ہے کہ زمین بھی ہم
مفت دیں گے اور تعمیر بھی ہم مفت کر کے دیں گے (اور وہ ہمارے نام رجسٹری بھی کروا دیتے
ہیں )۔آپ یہاں ڈاکٹر بھیجیں کیونکہ یہاں ڈاکٹروں کی بڑی ضرورت ہے۔ان کی قیمتوں کا تو
اندازہ نہیں ہمارے ملک کے لحاظ سے لاکھ لاکھ روپے کی وہ زمین اور عمارت ہے وہ ہم نے
شمار نہیں کی ایسے ایسے وعدے ہیں جو انہوں نے کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ جب قبول کرتا ہے اپنے بندہ
کی عاجزانہ پیش کش کو تو اس کے دو نتیجے برآمد ہوتے ہیں ایک یہ کہ اس میں برکت پڑتی ہے اور
دوسرے یہ کہ حاسد پیدا ہو جاتے ہیں۔حاسد بھی پیدا ہور ہے ہیں اور عیسائی ، بد مذہب ، مشرک
جو ہیں وہ مائل بھی ہورہے ہیں تو قبولیت کے دونوں نتیجے جو نکلنے چاہئیں وہ نکل رہے ہیں۔لیکن
لا فَخْرَ، ہمیں یہی تعلیم دی گئی ہے کہ ہمیں کوئی فخر نہیں ہے اپنی کوئی ذاتی خوبی نہیں ہے نہ مجھے
میں ہے نہ آپ میں ہے اللہ تعالیٰ کا فضل ہے تمام حسن واحسان کا وہی سر چشمہ ہے اس کا انعکاس
کہیں زیادہ چمک کے ساتھ ظاہر ہو جاتا ہے کہیں ذرا مدہم شکل میں انعکاس ہو جاتا ہے سب اسی
کے سائے ہیں سبھی اس کے انعکاس ہیں اسی کی روشنی کی چمکا رہے تو تکبر اور غرور اور فخر اور ریا جیسے
شیطانی وسوسے دل میں نہیں پیدا ہونے چاہئیں۔اللہ فضل کر رہا ہے ہم اس کے عاجز بندے ہیں
وہ فضل کرتا چلا جائے گا کیونکہ اس نے خود یہ کہا ہے کہ میں اس وقت تک جماعت احمد یہ پر فضل
کرتا چلا جاؤں گا جب تک کہ تمام دنیا کے عیسائی تمام دنیا کے دھر یہ اور تمام دنیا کے بد مذہب جو

خطبات ناصر جلد سوم
۳۶۷
خطبه جمعه ۱٫۲ کتوبر ۱۹۷۰ء
ہیں وہ اسلام اور احمدیت میں داخل نہیں ہو جائیں گے اور جو باہر رہیں گے ان کی حیثیت چوہڑوں
چماروں کی طرح بن جائے گی یہ تو ایسا فیصلہ ہے جو ہو کر رہے گا دنیا دنیوی لحاظ سے اپنے آپ کو
بڑا طاقتور سمجھتی ہے لیکن ان ساری طاقتوں کو اور ان طاقتوں کو جو ابھی تک انسان کے علم میں نہیں
آئیں۔اللہ تعالیٰ نے ایک حکم ”کن“ کے ساتھ پیدا کر دیا۔اسی ایک حکم کے ساتھ جب وہ چاہے گا
اسے مٹادے گا تو دنیا پتہ نہیں کس چیز پر فخر کرنے لگ جاتی ہے پس آپ کو کہیں شیطان ورغلانہ دے۔آپ کے دل میں وسوسہ نہ پیدا ہو جماعت بڑی قربانی کر رہی ہے۔لیکن صرف اس وجہ سے
کر رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہی منشاء ہے کہ جماعت قربانی دے۔اگر اس کا فضل شامل حال نہ رہے
تو آپ ایک دھیلے کی قربانی نہیں کر سکتے اور فضل کے بغیر جس دھیلے کی آپ قربانی کریں گے اللہ تعالیٰ
اسے ہاتھ سے پکڑ کر تمہارے منہ پر مارے گا کہ لے جاؤا سے مجھے غیر مخلص پیسہ نہیں چاہیے اپنی فکر
کرتے رہو اور خدا کے دامن سے چمٹے رہو دنیا کی کوئی طاقت آپ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی اور شیطان
کے سب حملے خواہ کسی شکل میں کسی طاقت کے ساتھ ہوں وہ ناکام ہوکر واپس چلے جائیں گے کیونکہ
آپ کو شیطان اپنے پیدا کرنے والے رب کی گود میں پائے گا اور وہ اس سے خوف کھائے گا پس
دعائیں کرو اللہ کے دامن کو نہ چھوڑو۔اہلِ دنیا سے پیار کرو ان سے نفرت نہ کرو کسی سے دشمنی نہ کرو
کسی کو دکھ نہ پہنچاؤ اور وہ جو تمہیں دکھ پہنچانے والے ہیں اور تمہارے ساتھ دشمنی کرنے والے ہیں ان
سے فکر مند بھی نہ ہو۔جو جائز تدبیر ہے وہ بہر حال ہم نے کرنی ہے کیونکہ خدا کا یہی حکم ہے لیکن اس
جائز تدبیر کے بعد آپ کے لئے خائف ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ خدا کہتا ہے کہ یہ نا کام
ہوں گے۔جس کے کانوں میں خدا تعالی کے میٹھے بول پڑ رہے ہوں اسے دنیا کی کس طاقت سے
ڈر ہے خدا کرے کہ آپ کو سنے کی بھی توفیق عطا کرے۔(اللَّهُمَّ آمین)
از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی