دعا حصولِ فضل الٰہی کا ایک بڑا ہی مفید ذریعہ ہے

خطبات ناصر جلد سوم
۳۹۷
خطبه جمعه ۳۰/اکتوبر ۱۹۷۰ء
دعا حصول فضل الہی کا ایک
بڑا ہی مفید ذریعہ ہے
خطبه جمعه فرموده ۱٫۳۰ اکتوبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن مجید کی مندجہ ذیل آیات
تلاوت کیں۔أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸)
پھر فرمایا:۔(البقرة: ۱۸۷)
اللہ کے فضل سے طبیعت پہلے سے تو بہتر ہے لیکن ابھی پوری طرح آرام نہیں آیا اس وقت میں
مختصراً اس اہم اور ضروری بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایک مومن کی زندگی کا ہرلمحہ اللہ تعالیٰ
کی یاد اور اس سے عاجزانہ دعاؤں میں گزرنا چاہیے ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ حقیقی زندگی اللہ تعالیٰ
ہی کی ہے اور ہر زندگی اور بقا اس سے حاصل ہوتی ہے۔انسان درجہ بدرجہ ترقی کر کے اپنی
رفعتوں
کو پہنچتا ہے یہ ارتقاء تدریجی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں اور اللہ تعالیٰ کا فضل جہاں
اور بہت سی چیزوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔جیسا کہ قرآن کریم نے وضاحت سے اس پر روشنی

خطبات ناصر جلد سوم
۳۹۸
خطبه جمعه ۳۰/اکتوبر ۱۹۷۰ء
ڈالی ہے ، وہاں دعا بھی اس کا بڑا ہی مفید ذریعہ ہے اور اسے انسان چھوڑ نہیں سکتا اور سچی بات تو یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ کا عرفان حاصل کرنا انسان کے لئے ممکن نہ ہوتا اگر خود وہ ہمیں اپنے فضل سے اور
اپنے مقرب بالا رادہ ہونے سے اپنے وجود کا پتہ نہ دیتا وہ ہم سے پیار کرتا ہے اور اس کا اظہار کرتا
ہے اپنے قول سے، اپنے فعل سے ایک خوابیدہ روح کو بیدار کر دیتا ہے اور ایک عقلمند کو مجنون بنادیتا
اور مست کر دیتا ہے قرب اور حسن کا یہ جلوہ پیار کے یہ الفاظ کیسے انسان حاصل کرے؟ کیونکہ اس
کے بغیر تو زندگی زندگی نہیں فرمایا مجھ سے مانگو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا اور اس طرح میں
تمہیں عمل صالح کی توفیق عطا کروں گا۔ابھی جو میں نے آیت پڑھی ہے اس میں یہی بتایا گیا ہے کہ استجابت دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ
کی شان اور اس کی قدرت اور اس کے جلال کا مشاہدہ کر کے انسان اعمال صالحہ بشاشت سے ادا کرتا
ہے اور اس کی وہ توفیق اپنے رب سے پاتا ہے اور اپنے ایمان کو مضبوط کرتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کی
معرفت انسان کو حاصل نہ ہو، اگر کچھ وہ اللہ کا اور کچھ دنیا کا ہو، تو پھر وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو کیسے
پاسکتا ہے۔نہ اعمالِ صالحہ ہوں گے جیسا کہ خدا چاہتا ہے کہ ہوں اور نہ ایمان میں وہ تازگی اور
بشاشت ہوگی جو خدا چاہتا ہے کہ پیدا ہو فرمایا میں تمہاری دعاؤں کو اس لئے قبول کرتا ہوں کہ تم
بشاشت سے اعمالِ صالحہ بجالاؤ تاکہ تمہارے ایمان اور بھی مضبوط ہوں اور معرفت میں اور بھی
ترقی کرو اور یہ کہ وہ رشد و ہدایت جس کے حصول کے لئے وہ راستہ جس کی انتہا میرا قرب ہے اس
پر چلنے کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے تم اس رشد و ہدایت کو پاؤ اور تم اس راہ پر چلتے ہوئے مجھ سے
قریب سے قریب تر ہوتے چلے جاؤ تو استجابت دعا کے نتیجہ میں اعمالِ صالحہ کی توفیق انسان کو
حاصل ہوتی ہے۔اور بھی راستے ہیں جیسا کہ میں نے بتایا لیکن یہ بھی ایک حسین اور روشن راستہ
ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہماری رہنمائی فرمائی ہے انسان کو بے پرواہ نہیں
ہونا چاہیے۔انسان کو یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ میں خدا سے دوری کی راہوں کو اختیار کرتے
ہوئے بھی اس کے قرب کو حاصل کرلوں گا اس تصور اور اس خواہش کے درمیان تضاد ہے انسان کو
یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ اللہ کی مدد کے بغیر خود اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کی طاقت رکھتا ہے

خطبات ناصر جلد سوم
۳۹۹
خطبه جمعه ۳۰ اکتوبر ۱۹۷۰ء
اللہ کی مدد کے بغیر اور اس کی نصرت کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا اس کی ہمیں مدد لینی چاہیے اس سے دعا
کرنی چاہیے اس سے یہ دعا بھی کرنی چاہیے کہ وہ دعا کو قبول کرے اور ہمیں قبولیت دعا کا ایک نشان
اور معجزہ دکھائے۔اس طرح اس کے فضل سے بشاشت کے ساتھ ہمیں عمل کرنے کی توفیق مل جائے
اور ہمارے ایمان اس کی رحمت سے مضبوط ہو جائیں خود انسان کچھ نہیں کر سکتا انسان کو بہکنا نہیں
چاہیے انسان کو یہ نہیں زیب دیتا کہ وہ اپنے نفس کو فربہ کرے۔انسان کو یہ نہیں چاہیے کہ وہ
خود نمائی کرے وہ اپنے کو کچھ سمجھے اور اس کا اظہار کرے عاجزی اس کی حقیقت اور عاجزانہ راہیں
اس کا طریق ہونا چاہیے۔فرما یا قُلُ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَولا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) اللہ تعالیٰ
کی ذات تو غنی ہے اسے تو تمہاری احتیاج نہیں ہے تمہیں اس کی احتیاج ہے اگر تم اس احتیاج کا
احساس نہ رکھتے ہوا گر تم دنیا میں عزت کے لئے اس سے عزت حاصل کرنے کی خواہش نہ رکھتے
ہو، اگر تم اپنے بوٹ کے تسمہ کے حصول کے لئے خود کو طاقتور اور اپنی طاقت اور مال کی طاقت کو
کافی سمجھتے ہو، تو تم مارے گئے تم ہلاک ہو گئے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ اگر تم دعا
کے ذریعہ سے اس غنی کے دروازے کو نہیں کھٹکھٹاؤ گے (جسے تمہاری احتیاج نہیں جس کی تمہیں ہر
آن احتیاج ہے) تو مارے جاؤ گے پس بے پرواہ نہیں ہونا چاہیے غافل نہیں ہونا چاہیے جس
طرح اسے جو ہمارا محبوب اور پیارا آقا ہے نیند نہیں آتی اور اونگھ نہیں آتی ، اسی طرح تم بھی جس حد
تک تمہیں خدا نے طاقت اور توفیق دی ہے بیدار رہنے کی کوشش کرو تا کہ تم خواہ چھوٹے سے پیمانہ
پر ہی سہی ، اس کی اس صفت کے (جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے کہ نہ اسے نیند آتی ہے نہ اونگھ آتی
ہے) اپنی استعداد کے مطابق اپنی طاقت کے لحاظ سے مظہر بنو۔یہ درست ہے، لیکن تمہارے دل
میں یہ بڑی شدید خواہش ہونی چاہیے کہ اس کی ہر صفت کا ہم نے مظہر بننا ہے اور اس صفت کا بھی
ہم نے مظہر بننا ہے جب یہ ہو جائے گا ، جب تمہیں اپنا پتہ لگ جائے گا کہ تم کچھ بھی نہیں ، جب تم کو
اس کا علم اور اس کی معرفت حاصل ہو جائے گی کہ وہی سب کچھ ہے وہی سب طاقتوں والا ہے
جب تم یہ پہچان لو گے کہ اسے تمہاری ضرورت اور احتیاج نہیں ، جب تم اس کی یہ معرفت حاصل
کر لو گے کہ تمہیں ہر چیز میں اس کی احتیاج ہے تو پھر وہ تمہیں مل جائے گا، پھر وہ تمہاری دعاؤں کو

خطبات ناصر جلد سوم
۴۰۰
خطبه جمعه ۳۰/اکتوبر ۱۹۷۰ء
قبول کرے گا اور اپنی قدرت کے نشان تمہارے لئے ظاہر کرے گا لیکن اگر یہ نہیں تو کچھ بھی نہیں
خدا کرے کہ ہمیں ہر آن یہ احساس رہے اور ہمارا یہ احساس ہر وقت زندہ رہے کہ ہر وقت ہر چیز
میں اور ہر کام کے لئے ہمیں اس کی احتیاج ہے اور دعا یہ ہے کہ اس کے فضل کو حاصل کرنے کی
جد و جہد ہماری زندگیوں میں جاری رہے تاکہ ہم ہمیشہ ہی اس کے فضل اور اس کی رحمت کے
وارث بنتے رہیں۔اللهم آمین
روزنامه الفضل ربوه ۳۰ را پریل ۱۹۷۱ء صفحه ۳ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی