اللّٰہ تعالیٰ کے وعدوں اور بشارتوں کو دنیا کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی

خطبات ناصر جلد سوم
۴۰۱
خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۷۰ء
الہی جماعتیں یقین رکھتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے وعدوں اور
بشارتوں کو دنیا کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی
فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۶ / نومبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورہ انعام کی یہ آیت تلاوت
فَصَبَرُوا عَلَى مَا كَذِبُوا وَ أَوذُوا حَتَّى أَنهُمُ نَصْرُنَا ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ -
(الانعام : ۳۵)
اس کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ نے فرمایا:۔پچھلے دنوں مجھے نزلے اور کھانسی کی بہت تکلیف رہی۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اب بہت حد تک
بیماری دور ہوگئی ہے لیکن بیماری اور ضعف پیدا کر نیوالی دوائیں جو اس بیماری میں استعمال کی گئی
ہیں ان کی وجہ سے ابھی تک کمزوری ہے دعا ہے اور آپ کی دعا بھی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے کامل صحت عطا فرمائے اس وقت سورت انعام کی جو آیت میں نے پڑھی ہے اس میں ہمیں
بنیادی بات یہ بتائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قائم شدہ سلسلے اور جماعتیں اس بات پر پختہ
یقین رکھتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے کلمات یعنی اس کی بشارتوں اور وعدوں کو دنیا کی کوئی طاقت بدل
نہیں سکتی۔

خطبات ناصر جلد سوم
۴۰۲
خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۷۰ء
غافل انسان کا ہمیشہ سے یہی دستور رہا ہے کہ جب تک وہ اپنی غفلت کی چادر میں پھاڑ کر
بیداری اور ہوشیاری اور نور کے سایہ تلے نہیں آجاتا اس وقت تک وہ اس معنے میں بھی شرک کرتا
ہے کہ وہ اپنے ارادے اور اپنی خواہشات اور اپنے احکام اور اپنے کلمات دنیا میں پھیلانا چاہتا
ہے اور سمجھتا ہے کہ اگر کبھی اس کا اور اس کے پیدا کرنے والے رب کا مقابلہ ہوا تو وہ اپنے رب کو
شکست دے گا اور خود کامیاب ہوگا لیکن انسان کی ہدایت کے لئے جب اللہ تعالیٰ اپنے منصوبے
بنا تا اور ان کو جاری فرماتا ہے تو ایک ایسی جماعت پیدا کرتا ہے جو اس کے ساتھ زندہ تعلق رکھنے
والی اور اس کے وعدوں پر پورا یقین رکھنے والی ہوتی ہے اور پھر اس طرح پر یہ ایک چھوٹی سی
جماعت، یہ ایک بے سہارا جماعت، یہ ایک کم مایہ جماعت جب دنیا کے اموال اور دنیا کے
اثر ورسوخ اور دنیا کے جتھوں کے مقابلے پر آتی ہے تو وہ دنیوی دولت اور وہ دنیوی اثر ورسوخ
اور وہ دنیوی کثرت جو یہ بجھتی ہے کہ ان کی مرضی چلے گی اور ان کے رب کی مرضی نہیں چلے گی
ناکام ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کا یہ نظارہ اپنے بندوں کو دکھاتا ہے کہ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ
الله (الانعام : ۳۵) دنیا کی کوئی ایک طاقت تو کیا سب طاقتیں مل کر بھی اس کے کلمات یعنی اس کے
وعدوں اور بشارتوں کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ہوگا وہی جو خدا چاہے گا وہ نہیں ہوگا
جو د نیا چاہے گی کیونکہ دنیا کے غرور اور دنیا کے اموال اور طاقت میں مست لوگ جب اللہ تعالیٰ کی
قائم کردہ جماعتوں کے مقابلے پر آتے ہیں اور ظاہری اعتبار سے انہیں کم مایہ اور کمزور پاتے ہیں
تو وہ مختلف قسم کے حربے ان کے خلاف استعمال کرتے ہیں وہ انہیں کہتے ہیں کہ تم جھوٹے ہو۔انہیں کہتے ہیں کہ تم کا فر ہو۔انہیں کہتے ہیں کہ تم دین میں فتنہ پیدا کرنے والے ہو اور خود ساری
جہالتوں اور جہالت کے سبب اندھیروں کے باوجود یہ دعویٰ کرتے کہ وہ حق پر ہیں اور وہ صداقت
پر ہیں اور سچائی ان کے پاس ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے گا۔وہ لوگ جو مذہب سے دلچسپی
رکھتے ہیں جن کے دل میں خدا اور اس کے رسول کے لئے ایک نامعلوم سی محبت ہوتی ہے ان کو اس
طرح دھو کے میں ڈال کر حقیقت سے دور اور صداقت سے پرے لے جانے کی کوشش کرتے
رہتے ہیں اور الہی جماعت کی تکذیب ہوتی ہے تکفیر ہوتی ہے۔ساری دنیا اکٹھی ہو کر انہیں کا فر

خطبات ناصر جلد سوم
کہنے لگ جاتی ہے۔۴۰۳
خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۷۰ء
اسی طرح جب وہ دیکھتے ہیں کہ تھوڑے ہونے کے باوجود، کم مایہ ہونے کے باوجود بے سہارا
ہوتے ہوئے بھی یہ جماعت ان سے خوف نہیں کھاتی یہ جماعت اس طرح نڈر ہے کہ جب یہ لوگ
اس کے لئے آگ جلاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں لا مُبَدِّلَ لِكَلِت اللہ ہمیں یہ وعدہ دیا گیا ہے کہ آگ
ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے۔آگیں جتنی چاہو جلا لو ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا کیونکہ
لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمت اللہ جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے وہی پورا ہوتا ہے۔پس دنیا میں الہی جماعت کے خلاف بڑے منصوبے بنائے جاتے ہیں بڑی تدبیریں کی
جاتی ہیں کہ انہیں صفیہ ہستی سے مٹادیا جائے کہنے والے یہاں تک کہتے ہیں کہ جب ہمیں طاقت ملی
تو تین دن کے اندراندر تمام احمدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیں گے مگر تختہ دار تو اسے ملتا ہے جسے اللہ تعالیٰ
چاہتا ہے کہ ملے لیکن خدا تعالیٰ جس کی حفاظت کرنی چاہے تو وہ جلتی ہوئی آگ میں سے بھی بچا کر
لے آتا ہے اسے تو وہ حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح تختہ دار سے بھی زندہ اتار لیتا ہے۔الہی طاقتوں
کے مقابلے میں مادی ذرائع کوئی حقیقت نہیں رکھتے نہ کبھی کامیاب ہوئے ہیں لیکن جب تکفیر
ہو رہی ہوتی ہے۔جب ایذا رسانی کے تمام منصوبے اور تمام تدابیر اختیار کی جارہی ہوتی ہیں تو یہ
چھوٹی سی جماعت جو اپنے رب سے تعلق رکھتی ہے جو اپنے رب کے دامن سے چھٹی ہوتی ہے اور
اس سے پرے ہٹنا نہیں چاہتی وہ پورے ثبات قدم کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو ثابت
کرتی ہے وہ دنیا کے سارے خوف دل سے مٹا کر اور دنیا کی ہر خشیت سے بیزاری کا اظہار کر کے
اپنے رب کو یہ کہتی ہے کہ اے ہمارے رب! اگر تجھے ہماری جان چاہیے تو ہم بھیل نہیں ہیں جان
دینے میں کیونکہ ہم تو تیری رضا کے طالب ہیں اور دنیا جو مرضی کر لے ہو گا وہی جو تو چاہے گا اور تو یہ
چاہ کہ ہم ثابت قدم رہیں۔دعا کے ساتھ اور دعاؤں کے نتیجہ میں صبر کی طاقت پاکر اللہ تعالیٰ کی
قدرتوں اور اسکی طاقتوں کے معجزے دکھانے کا حزب اللہ ایک آلہ بن جاتا ہے جیسے ایک بلب
ہے جس کے اندر ایک تار ہوتی ہے جو ذریعہ بن جاتی ہے نہ نظر آنے والی بجلی کی روشنی کو ظاہر کرنے
کا، اسی طرح یہ جماعت ذریعہ بن جاتی ہے اللہ تعالیٰ کی طاقتوں اور قدرتوں کے جلوے دکھانے

خطبات ناصر جلد سوم
۴۰۴
خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۷۰ء
کا۔اللہ تعالیٰ تو بندے کو نظر نہیں آسکتا نہ یہ مادی آنکھ اسے دیکھ سکتی ہے اور نہ یہ مادی دماغ اس حد
تک رسائی حاصل کر سکتا ہے یہ تو خدا تعالیٰ ہی ہے جو اپنے محبوب بندے کے پاس پہنچتا ہے اور
اس کو بھی اپنی قدرتوں کا جلوہ دکھا کر اپنے زندہ تعلق کا اظہار کرتا ہے اور اسے ذریعہ بھی بنالیتا ہے
اس بات کا کہ جس طرح دھات کی ایک بار یک تاریجلی کی روشنی ظاہر کرتی ہے اسی طرح یہ ایک
چھوٹی سی جماعت (اس تار سے بھی شاید کم حیثیت رکھنے والی ) اس نور کے اظہار کا ذریعہ بنتی ہے جو
نور که نور السمواتِ وَالْأَرْضِ ہے۔پس جب ان کے خلاف زبانیں چلائی جاتی ہیں تو یہ ثبات قدم
دکھاتے ہیں اور جب انہیں دکھ دینے کے لئے تدبیریں کی جاتی ہیں اور منصو بے باندھے جاتے
ہیں اور سامان اکٹھے کئے جاتے ہیں اور ایک شور مچایا جاتا ہے اور دعوے کئے جاتے ہیں کہ ہم ان
کو قتل کر دیں گے اور مار دیں گے تو ان کے قدموں میں کوئی لغزش نہیں آتی اور وہ جن کے اوپر
رعایا کی حفاظت کی ذمہ داری ہے وہ بھی خاموش رہ جاتے ہیں لیکن خدائے قادر و توانا جس نے
ان کی زندگی کی ضمانت لی ہے اور جس کے اوپر نیند اور اونگھ نہیں آتی اور جس کے قادرانہ تصرف
سے کوئی چیز باہر نہیں وہ ان کے پاس آتا ہے اور انہیں بڑے پیار سے کہتا ہے تم گھبراؤ نہیں دنیا
تمہارا کچھ بگاڑ نہیں سکتی۔تم میری حفاظت اور میری پناہ اور میری سلامتی کے نیچے ہو۔میرے
مقابلہ میں دنیا کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔پس لا مُبَدِّلَ لِكَلِیتِ اللهِ جو خدا نے فرمایا ہے
وہی ہوگا۔ہمارا اس پر پختہ یقین اور کامل ایمان رکھنا ضروری ہے۔خدا تعالیٰ نے ہمیں فرمایا کہ
آگ تمہیں نہیں جلائے گی۔خدا تعالیٰ نے ہمیں بڑے پیار سے یہ فرمایا کہ ساری دنیا کی طاقتیں اکٹھی
ہو کر بھی تمہیں ہلاک نہیں کر سکتیں اور نہ صرف یہ فرمایا ہے بلکہ اپنے فعل سے یہ ثابت بھی کیا ہے۔میں افریقہ میں یہ کہتا رہا ہوں کہ اکیلا ایک شخص تھا جس نے خدا کے حکم اور اس کی توحید کے
قیام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور جلال کو دنیا کے دلوں میں بٹھانے کے لئے ایک
آواز بلند کی تھی مگر ساری دنیا اکٹھی ہو کر اس ایک آواز کو خاموش کرنے کے پیچھے پڑگئی لیکن ساری
دنیا اکٹھی ہو کر بھی اس ایک آواز کو خاموش نہیں کر سکی اور اب افریقہ کے ایک ایک ملک میں ایسی
لاکھوں آوازیں میرے کان میں پڑ رہی ہیں کہ جن میں سے ہر ایک آواز اس اکیلے آدمی کی آواز

خطبات ناصر جلد سوم
۴۰۵
خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۷۰ء
کی صدائے بازگشت ہے۔غرض صرف یہ دعویٰ نہیں یہ ایک ایسی آواز نہیں کہ جس کے متعلق ہم ذرا سا شبہ بھی کر سکیں کہ
پتہ نہیں یہ وعدہ پورا بھی ہوتا ہے یا نہیں۔نہیں! یہ خدا کی بات ہے اور خدا کی باتیں اٹل ہوتی ہیں
اور اس کا عمل، اس کی طاقت ، اس کے قادرانہ تصرف (وہ بھی ہمیں اطمینان قلب بخشنے کے لئے
ہے کہ لَا مُبَدِّلَ لِحلمت اللہ اللہ تعالیٰ کی باتوں کو تو کوئی بدل نہیں سکتا ) اس حق کے وعدہ کی
صداقت کا ثبوت ملتا ہے یہ ایمان اور یقین پختہ ہونا چاہیے پھر دعا کے ساتھ صبر کی طاقت اور صبر
اور دعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کرنی چاہیے۔دنیا کافر کہے کوئی فرق نہیں پڑتا اللہ تعالیٰ
کافر نہ کہے۔دنیا جھوٹا کہے۔ہمارا کیا نقصان ہے وہ بے شک کہتی رہے ہیں تو اس قسم کی باتیں سن
کر بھی غصہ نہیں آتا۔ہم تو ایسے شخص کے لئے بھی دعا کرتے ہیں کیونکہ جس راستے پر اللہ تعالیٰ
اپنے بندوں کی انگلی پکڑ کر چل رہا ہے اس راستے کو وہ لوگ اختیار نہیں کر رہے۔بہر حال اگر وہ
جھوٹا کہیں تو ہمیں نہ اس کی کوئی پرواہ ہے نہ ہمیں اس پر کوئی غصہ آتا ہے کیونکہ ہمارا رب بڑے
پیار سے ہمارے کان میں کہتا ہے کہ میں تمہیں سچا سمجھتا ہوں۔کوئی آدمی اگر ہمیں یہ کہے کہ تم اپنے
رب سے دور اور ملعون ہو تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے جب کہ وہی رب جس سے ڈوری کے متعلق
وہ فتویٰ دیتے ہیں وہ ہمیں کہتا ہے کہ تم میری گود میں بیٹھے ہو تم کیوں فکر کرتے ہو۔پس لا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللہ پر ہمارا پختہ یقین ہونا چاہیے اور صبر اور دعا سے اللہ تعالیٰ کی
نصرت اور مدد کو حاصل کرنا چاہیے اور جس وقت وہ مدد حاصل ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے شکر گزار
بندے بن کر اس کی مخلوق کی خدمت میں لگ جانا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو
وہ مدد حاصل ہے۔پاکستان میں بھی ، ہندوستان میں بھی ، یورپ میں بھی ، انگلستان میں بھی ،
امریکہ میں بھی ، افریقہ میں جزائر میں بھی ، آسٹریلیا میں بھی ، اور نیوزی لینڈ میں بھی۔کہاں ہے وہ
خطہ زمین جہاں احمدی بستے ہیں اور ان کے اوپر سورج غروب ہوتا ہے اب تو وہ پہلی سی حالت
نہیں رہی اور اطمینان قلب پیدا کرنے کے لئے ہر جگہ اللہ تعالیٰ کا یہ فعل جاری ہے۔اطمینانِ قلب
حاصل کرنے کی انسان کو ضرورت ہوتی ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی اپنے ربّ کو ایک

خطبات ناصر جلد سوم
۴۰۶
خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۷۰ء
سوال کا جواب یہی دیا تھا کہ لِيَطْمن قلبى (البقرة : (۲۶) اس لئے وضاحت چاہتا ہوں کہ مجھے
اور زیادہ اطمینان ہو۔چنانچہ ہمارے دل کو مطمئن کرنے کے لئے اور ہمارے ایمان اور یقین کو
پختہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کا یہ فعل ہر روز ہمیں بتا رہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہے اور اس کے
وعدے اور بشارتیں ہمیں حاصل ہیں اور اس کی باتیں بدلا نہیں کرتیں اس لئے دنیا جو کہے اور
جو کرے اس کی آپ کو کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہیے۔وہ کمزور انسان جو اپنے رب کی گود میں بیٹھا
ہے وہ کسی اور سے کیسے ڈرے گا ؟ جب کہ وہ بچہ بھی نہیں ڈرتا جوا اپنی ماں کی گود میں بیٹھا ہوتا ہے۔حالانکہ اس کی ماں کو تو کوئی طاقت حاصل نہیں ہے ہمارے رب کے پاس تو ساری طاقتیں ہیں۔اس لئے اگر ان پاک فضاؤں میں شور بپا ہو۔اگر کفر کے فتوے اور زیادہ گونجنے لگیں ، اگر ہمارے
ساتھ اور استہزاء کیا جائے اور ہمیں دکھ دینے یا مارنے یا مٹانے کے دعوے جتھوں اور جلوسوں میں
کئے جائیں تو
عدد جب بڑھ گیا شور و فغاں میں
نہاں ہم ہو
گئے یار نہاں میں
اس وقت اپنی تدبر پر بھروسہ نہ کرنا بلکہ اس وقت اپنے رب کی پناہ میں پناہ لینا اور اسی کو
اپنا سہارا بنا نا پھر دنیا جماعت کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی اور نہ ہی انشاءاللہ اس کا کچھ بگاڑ سکے گی کیونکہ لا
مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ الله -
روزنامه الفضل ربوه ۲۷ نومبر ۱۹۷۰ء صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی