اسلام کی تعلیم سے لوگوں کے قلوب کو فتح کیا جاسکتا ہے

خطبات ناصر جلد سوم
۴۰۷
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۷۰ء
اسلام کے پیغام محبت ، خدمت اور مساوات سے
لوگوں کے قلوب کو فتح کیا جاسکتا ہے
خطبه جمعه فرموده ۲ دسمبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن عظیم ایک کامل اور مکمل شریعت ہے سینکڑوں احکام اس میں دیئے گئے ہیں جب ہم اس
عظیم شریعت اور ہدایت اور کامل کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ بعض دفعہ حکم حکم کی
صورت میں دیا گیا ہے اور بعض دفعہ حکم مومن کی صفت کی صورت میں دیا گیا ہے۔مثلاً بعض جگہ
یہ کہا گیا ہے کہ نمازوں کو شرائط کے ساتھ ادا کرو۔اور زکوۃ کو پابندی کے ساتھ دو اور بعض جگہ یہ کہا گیا ہے
کہ مومن کی صفت یہ ہے کہ وہ نماز کو شرائط کے ساتھ ادا کرنے اور زکوۃ دینے والا ہے۔اس میں
ایک حکمت یہ ہے کہ جب صفت کے طور پر الہبی منشاء ظاہر کیا جاتا ہے اس میں یہ بتانا مقصود ہوتا ہے کہ
دین اسلام دین فطرت ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت کو ایسا بنایا ہے کہ وہ ارتقائی مدارج میں سے
گزرنے کے بعد ایسے مقام پر پہنچ چکی ہے کہ وہ شریعت کے تمام احکام کا بوجھ برداشت کر سکے اور
چونکہ فطرت کے مطابق احکام دیئے گئے ہیں اس لئے ہر وہ شخص جس کی فطرت صحیحہ ہے یعنی جو
کامل مومن ہے وہ ایسا ہی ہے۔کیونکہ فطرت کے مطابق دینِ اسلام ہے اور فطرت کا تقاضا پورا
ہوتا ہے جب دین اسلام کا حکم مانا جائے اور اس کے مطابق کام کیا جائے۔اللہ تعالیٰ نے فطرتِ انسانی
میں ایک بات یہ رکھی ہے کہ وہ اپنی نوع سے محبت کرتا ہے اور اس کے لئے قربانی دینے کی خواہش

خطبات ناصر جلد سوم
۴۰۸
خطبہ جمعہ ۴/دسمبر ۱۹۷۰ء
اور تڑپ رکھتا ہے۔انسان کی یہ فطرت کے اندر ہے۔آپ چرندوں کو لیں ، پرندوں کو لیں، درندوں
کولیں، مچھلیوں کو لیں یعنی اگر ان کا مطالعہ کریں تو آپ کو یہ نظر آئے گا کہ کسی اور جاندار مخلوق میں
یہ خواہش نہیں پیدا ہوتی کہ خود نہ کھائے اور اپنی نوع کے دوسرے افراد کو کھلائے۔انسان نے
گھوڑے مسخر کئے۔گھوڑوں نے بڑا کام کیا اور اب بھی وہ کام دے رہے ہیں۔باوفا جانور ہے۔اور ہمارے دل میں اس کے لئے اس وجہ سے پیار ہے کہ اس نے اس وقت اسلام کی خدمت کی
جب دنیا کی بڑی طاقتیں اسلام کے خلاف تلوار چلا رہی تھیں اور اس وقت انہوں نے بڑا کام کیا
اور بڑی خدمت کی۔اللہ تعالیٰ نے اس وقت کے مسلمان کو توفیق دی گھوڑے مسخر کرنے کی اور
گھوڑے کو یہ توفیق دی کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جو مجاہدہ کر رہے ہیں ان کی خدمت کرے۔کتابوں
میں لکھا ہے کہ گھوڑوں کو باندھ کر یہ دیکھنا چاہیے کہ کیا وہ ایک دوسرے کا کھانا کھانے کی کوشش تو
نہیں کرتے؟ کیا یہ بات ان کے اندر ہے۔ان کی کوئی ایسی فطرت نہیں ہے کہ ایک دوسرے کے لئے
قربانی دیں۔بلکہ کئی پیٹو گھوڑے، کئی بے صبرے گھوڑے اس خیال سے کہ کہیں دوسرا گھوڑا زیادہ
نہ کھالے وہ خود زیادہ کھانے کی کوشش کرتے ہیں۔اسی طرح اگر آپ کے گھر کے صحن میں جہاں
چڑیوں کو کھانے کے لئے ملے صبح کے وقت یا غروب آفتاب سے قبل اور وہ رات کا کھانا کھا رہی
ہوں تو وہاں آپ دیکھیں گے کہ وہ ایک دوسرے کو پرے دوڑانے کی کوشش کرتی ہیں۔کوئی ایسا
نہیں کرتی کہ ایک جگہ دانہ پڑا ہوا ہو اور ایک چڑیا پرے ہٹ جائے اور دوسری کو کہے کہ تم آکر
کھالو نہیں ، یہ ان کی فطرت کے اندر نہیں ہے۔لیکن یہ انسان کی فطرت کے اندر ہے کہ وہ اپنے
بھائی سے ہمدردی کرتا ہے۔۔۔۔ویسے تو وہ اللہ تعالی کی ساری مخلوق سے ہی ہمدردی کرتا ہے۔لیکن
وہ اپنے بھائی سے سب سے زیادہ ہمدردی کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو بڑی عجیب فطرت دی
ہے یہ بھی اس کا احسان ہے۔وہ دوسروں کے لئے اپنے اموال بھی خرچ کرنا چاہتا ہے۔یہ اس کی
فطرت کا تقاضا ہے میں یہ نہیں کہتا کہ سارے خرچ کرتے ہیں۔کیونکہ بہت سی فطرتیں مسخ ہو جاتی
ہیں یا بہت سی فطرتیں ایسی ہوتی ہیں جن کی صحیح تربیت نہیں ہوتی لیکن اس کے نتیجہ میں یہ نہیں ہم
کہہ سکتے کہ فطرت ایسی ہے۔ہم اس کے نتیجہ میں یہ کہتے کہ فطرت تو صحیح تھی لیکن حالات نے یا

خطبات ناصر جلد سوم
۴۰۹
خطبہ جمعہ ۴/دسمبر ۱۹۷۰ء
بے توجہی نے یا عدم تربیت نے وہ فطرت مسخ کر دی۔انسانی فطرت صحیحہ ہے۔یہ نہیں کہ انسان کو
اللہ تعالیٰ نے دوسری مخلوق کی طرح اس طرح پیدا کیا ہے کہ وہ غیر کی پرواہ نہ کرے اور ساری
مخلوق خصوصاً بنی نوع انسان کے لئے قربانی نہ دے۔یہ فطرت کے اندر ہے اس لئے قرآن کریم
نے اس کے متعلق یہ فرما یا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ “ کہ مومن جن کی فطرت صحیحہ ہے جو ہم نے ان
کو دیا ہے وہ دوسروں کے لئے خرچ کرتے ہیں۔یہ فطرتی تقاضا ہے۔انسان اس سے رہ نہیں
سکتا۔اگر فطرتِ صحیحہ ہو اور غیر تربیت یافتہ یا مسخ شدہ نہ ہو تو ایک مومن مسلمان مِمَّا رَزَقْنَهُمْ
يُنفِقُونَ پر عمل کرتا ہے۔کئی جگہ فرمایا کہ یہ کرو مگر یہاں یہ فرمایا کہ انسانی فطرت میں یہ ہے کہ جو
بھی ہم نے ان کو دیا ہے وہ اپنی نوع کے لئے اپنے بھائیوں کے لئے اسے خرچ کرتے ہیں اور
مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ پر جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں دو قسم کے عطا یا نظر آتے ہیں ایک وہ کہ
جتنا ہم چاہیں اتنا ہم خرچ نہیں کر سکتے اور دوسرے وہ کہ جتنا ہم چاہیں ہم غیر کے لئے دے سکتے
ہیں اور کوئی روک نہیں ہے۔پہلی قسم ہے اموال کی۔اب مشرقی پاکستان میں ہمارے بھائیوں پر
ایک ہولناک ابتلا اور امتحان (سمندری طوفان ) آیا وہ بڑی مصیبت سے گزرے۔اگر جو ہم
چاہتے ہیں وہ دے سکتے تو احمدی تو ساری دنیا کی دولت اکٹھی کر کے مشرقی پاکستان کے
بھائیوں کے قدموں میں ڈھیر کر دیتے تاکہ ان کی کوئی تکلیف باقی نہ رہے۔لیکن یہ غریب
جماعت جو چاہتی تھی وہ نہیں کر سکتی تھی۔جتنا خدا نے مال دیا اس کا ایک حصہ ہی دے سکتے ہیں اور
ہزار قسم کی ذمہ داریاں ہیں۔کچھ اس میں سے بچایا تکلیف بھی اٹھائی اور دیا لیکن جتنا چاہتے تھے
اتنا نہیں دے سکے۔ایک تو اس قسم کی خدمت ہے کہ انسان چاہتا تو بہت زیادہ ہے لیکن عملاً وہ کر نہیں
سکتا لیکن ایک دوسری چیز اللہ تعالیٰ کی ہے۔ایک دوسری دولت ہے۔ایک دوسری عطا ہے۔ہم جتنا چاہیں
ہم دے سکتے ہیں۔مثلاً دعا ہے جتنی چاہیں ہم دعا کر سکتے ہیں۔کوئی روک نہیں۔پس ایک قسم تو وہ ہے
کہ جتنا چاہیں وہ نہیں دے سکتے۔دوسری وہ ہے کہ جتنا چاہیں وہ دے سکتے ہیں اور اس کی طرف
ہی اس وقت اپنے بھائی، بہنوں، بچوں اور بچیوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں ہم مالی لحاظ سے اپنی خواہش
اور تڑپ کے مقابلہ میں بہت حقیر چیز پیش کر سکتے ہیں اور کر رہے ہیں انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر

خطبات ناصر جلد سوم
۴۱۰
خطبہ جمعہ ۴/دسمبر ۱۹۷۰ء
بھی۔لیکن ایک چیز ہے جس کے راستے میں کوئی روک نہیں ہے کہ جتنا چاہیں ہم اپنے بھائیوں
کے لئے دعا کر سکتے ہیں۔تو ان کے دعا کریں ان کے لئے بے انتہا دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صبر
کی توفیق دے اور اللہ تعالیٰ ان کو اگر ابتلا مقدر ہوں تو ان میں pass ( کامیاب ) کرے اور
اپنا فضل اور رحم کرے اور آئندہ انہیں بھی اور ہمیں بھی اور ہر ملک کے باشندوں کو تمام بنی نوع
انسان کو ہلاکت اور تباہی اور ابتلاء اور امتحان سے محفوظ رکھے وہ بڑا رحم کرنے والا ہے۔دوسرے آپ جتنا چاہیں آپ دعا کر سکتے ہیں۔اس میں کوئی روک نہیں کہ اللہ تعالیٰ
ہمارے ملک کے حالات درست کرے اور درست رکھے اس وقت جیسا کہ گذشتہ شام پریذیڈنٹ
بیٹی صاحب نے بھی کہا اور یہ ایک حقیقت ہے کوئی سمجھدار اس سے انکار نہیں کرسکتا کہ بڑے ہی
اہم دور میں سے یہ ملک اس وقت گذر رہا ہے۔انتخابات ہونے والے ہیں۔جذبات کو ابھارا جارہا ہے
جذبات بھڑکیں گے۔آگ جلے گی کچھ شعلے بعد میں بھی باقی رہیں گے اگر ہم بے وقوفی کریں۔اگر ہم
حماقت کریں اگر ہم تو جہ نہ کریں تو یہ ہو گا لیکن اگر ہم قوم کا دردر کھتے ہوں اور قوم کے لئے ہم کام
کرنے کے لئے تیار ہوں اور قوم کو مصیبت میں ڈالنے کی خواہش نہ ہو بلکہ ان کی خدمت کرنے کی
اور ان کے لئے بھلائی اور خیر کے سامان پیدا کرنے کی نیت ہو تو ہمیں صبر سے کام لینا پڑے گا اور
ہمیں نفرت اور غصہ کے جذبات کو بھڑکا نانہیں چاہیے۔اس سے پر ہیز کرنا پڑے گا تو خصوصاً ان
دنوں میں یہ دعا ہونی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پر رحم کرے اور جو الیکشنز میں حصہ لے رہے ہیں
ان
کو یہ سمجھ دے کہ یہ ان کی ذات کا یا پارٹی کا معاملہ نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے۔ہار جیت تو دیکھیں کہ
کس کی ہوتی ہے لیکن ایک شریف انسان جب جیتا ہے تو متکبر نہیں بنتا اور غرور اس کے دل میں پیدا
نہیں ہوتا بلکہ جیت کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سمجھتے ہوئے خدا کے لئے اس کے حکم کے مطابق وہ عاجز ان راہوں
کو اختیار کرتا ہے اور وہ جو نہیں جیت سکا وہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ دنیا تو عارضی ہے یہاں کی جیت ہار کوئی
حقیقت نہیں رکھتی۔ہمیں آئندہ کے متعلق فکر کرنی چاہیے۔وہ بشاشت کے ساتھ اور شرافت کے ساتھ
اپنی شکست کو تسلیم کرتا ہے اور جو بہادر ہیں ایسے بہادروں سے ہماری تاریخ بھری پڑی ہے وہ جیتنے والے
مد مقابل کو جا کر مبارک باد دیتے ہیں۔ان سے گلے ملتے ہیں وہ کہتے ہیں الیکشن کی لڑائی تھی ہماری

خطبات ناصر جلد سوم
۴۱۱
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۷۰ء
آپس میں تو کوئی دشمنی نہیں تھی۔خدا ایسے دل ہماری قوم کو بھی دے کہ جب وہ جیتیں تو خدا کی راہ میں خدا
کے لئے اس کے حکم سے عاجزانہ راہوں کو اختیار کریں اور اگر وہ جیت نہ سکیں تو شرافت کا ایک نہایت
اعلی نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔صرف اپنے ملک کے لئے نہیں بلکہ دنیا کے وہ ہادی بنے کی کوشش
کریں۔وہ جیتنے والے کو مبارک باد دیں اور ان سے گلے بھی ملیں ان
کو تسلی بھی دیں کہ یہ الیکشن کا مقابلہ تھا
اس سے پیار کی فضا پیدا ہوتی ہے جب ہمارا کالج لاہور میں تھا تو ہمارا کالج اور تو کوئی کھیل کھیل نہ
سکتا تھا۔پاکستان بننے کے بعد ابتداء میں ہی ہم نے روئنگ شروع کی تھی۔دریا کے کنارے پر پرنسپلز
میں سے صرف میں وہاں جایا کرتا تھا کیونکہ دوسرے کا لجزہا کی بھی کھیل رہے تھے ، فٹ بال بھی کھیل
رہے تھے اور کرکٹ بھی کھیل رہے تھے اور بیبیوں قسم کی کھیلیں وہ کھیل رہے تھے تو ہر جگہ پر نسپل تو نہیں
پہنچ سکتا۔ہمارا کالج شروع میں روئنگ میں پہلے مقابلہ پر آیا۔وہاں اسلامیہ کالج بھی تھا وہ پہلے
فرسٹ پوزیشن میں تھا پھر بعد میں ہم نے ان کو شکست دی اور فرسٹ پوزیشن پر آگئے اور تیرہ سال
سے شاید سوائے ایک دو سال کے اب تک فرسٹ آرہے ہیں لیکن ان بچوں
کو بھی میں سمجھا تا رہتا تھا
کہ مقابلہ کشتی رانی کا ہے۔جب تم دریا کے پانی پر ایک دوسرے سے مقابلہ کرو گے تو ہمارا مقابلہ ہے
لیکن دریا کے کنارے پر جیسے میرے اپنے کالج کے بچے ہیں ویسے ہی دوسرے کا لجز کے بچے ہیں
اور میرے نزدیک کوئی فرق نہیں ہے تمہیں اگر کوئی تکلیف ہوا گر کوئی ضرورت ہو تو مجھے آکر بتا یا کرو
اور بعض دفعہ دوسرے کا لجز کے بچے پیچھے پڑ جاتے تھے کہ آپ مقابلہ کرنے والے اپنے لڑکوں کو
وائکا منز (vitamins) دے رہے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ ہم بھی آپ جیسے ہیں تو پھر ہمیں کیوں
نہیں دیتے تو میں انہیں بھی دے دیا کرتا تھا عملاً بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ ایسی اچھی فضا وہاں تھی
باوجود اس کے کہ لاہور میں بعض غیر تربیت یافتہ علاقے بھی ہیں۔ایک دفعہ کشتی رانی کے مقابلہ سے
پہلے اسلامیہ کالج کے حق میں اور ہمارے خلاف ایک نعرہ بڑی گندی قسم کا لگ گیا تو اسلامیہ کالج
کی ٹیم کا کیپٹن ان کے پاس چلا گیا اور ان کو کہنے لگا کہ اگر پھر تم نے ایسا نعرہ لگایا تو ہم مقابلہ نہیں
کریں گے واپس آجائیں گے تو محبت کی فضا قائم کرنا تو ساروں کی ذمہ داری ہے اور محبت کے نتیجہ میں
محبت پیدا ہوتی ہے۔محبت ہی جیتتی ہے۔اسلام نے ہمارے ہاتھ میں محبت اور خدمت اور مساوات

خطبات ناصر جلد سوم
۴۱۲
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۷۰ء
کی تلوار دی تھی۔اسلام کو لوہے کی تلوار تو مجبوراً استعمال کرنی پڑی کیونکہ اسلام کے مقابلہ میں لوہے
کی تلوار نکالی گئی۔لیکن اصل تلوار ہمارے ہاتھ میں خدائے رحمن نے اور خدائے ودود نے محبت اور
مساوات اور پیار اور خدمت کی دی ہے اور جہاں گئے ہیں اسی تلوار نے دشمن کو گھائل کیا ہے اور وہ
علاقے جہاں سے وقتی طور پر مسلمانوں کو پیچھے ہٹنا پڑا اور جہاں کی غیر مسلم آبادی نے رو رو کر ان کو
الوداع کہا اور دعائیں دیں کہ خدا تمہیں واپس لائے۔کیا وہ لوہے کی تلوار کا کرشمہ یا معجزہ تھا یہ
تو پیار کا ایک معجزہ تھا وہ مساوات کا کرشمہ تھا اور خدمت کا وہ نتیجہ تھا کہ انہوں نے دیکھا کہ مسلمان
ہمارے پاس آئے ہمارے ہمدرد بن کر آئے۔ہمارے خیر خواہ بن کر آئے۔ہماری ضرورتوں کو
پورا کرنے والے ہمارے جذبات کا خیال رکھنے والے بن کر آئے۔جب وہ وہاں سے جانے لگے
تو غیر مسلم آبادی کے دل میں دکھ اور درد پیدا ہوا لوہے کی تلوار نے یہ فضا پیدا نہیں کی تھی یہ محبت
اور پیار کی زبان نے ، یہ خدمت کے جذبہ نے ، یہ مساوات کی تعلیم نے فضا قائم کی تھی تو خدا
کرے کہ ہمارے جو سیاسی قائدین اور لیڈرز ہیں ان کو یہ مسئلہ اسلام کا سمجھ آ جائے اور اس فضا کو
جو پاک ہونی چاہیے وہ اسے پاک بنادیں اور پیار کی فضا بن جائے اور ہزار قسم کے اختلاف کے
باوجود بھائیوں کی طرح ہی نہیں بلکہ ہمارا رشتہ تو انسان کے انسان سے بھی بڑھ کر محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے غلام کا ہے۔جو بھی ہمارے اعتقادات ہیں جو بھی ہمارے خیالات ہیں۔ہم اس چیز
میں تو متفق ہیں نا۔کہ ہم سارے کہتے ہیں کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں اسلام
نے اس سے بھی اوپر ہمیں یہ تعلیم دی تھی جس کا یہ نتیجہ بنا ہے کہ چونکہ سارے انسان اللہ تعالیٰ کی
مخلوق اور اس کے پیدا کردہ اور سارے عالم پر تسخیر کرنے اور ان کو اپنے قابو میں کرنے اور ان سے
فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھنے والے ہیں اس لئے سب برابر ہیں تمیز نہیں کی جاسکتی نہ سفید اور کالے
کے درمیان ، نہ کالے اور زرد رنگ کے درمیان ، نہ چھوٹے قد اور بڑے قد کے درمیان، نہ امیر اور غریب
کے درمیان ، نہ بچے اور بڑے کے درمیان ، نہ عورت اور مرد کے درمیان ، جس قسم کی اہلیت ہے
اس کے مطابق اس کی نشو و نما کمال تک پہنچنی چاہیے اور ایسی حسین تعلیم دی ہے۔میں افریقہ میں گیا
ہوں۔ان کے سامنے جب یہ باتیں پیش کرتا تھا تو احمدی اور دوسرے بھی خوش ہوتے تھے۔مگر

خطبات ناصر جلد سوم
۴۱۳
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۷۰ء
عیسائی بھی اپنی جگہ سے چھلانگ لگا دیتے تھے۔وہ سمجھتے تھے کہ اگر اسلام کی یہی تعلیم ہے جو یہ پیش کر
رہے تو ہمارے لئے بڑی مشکل پیدا ہو جائے گی۔کیونکہ ان کے پاس اس کا جواب کوئی نہیں اور اسلام
کی یہی حسین تعلیم ہے۔آپ اس زمانہ کے حالات کو دیکھیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نجران کے
وفد کو کہا کہ عیسائی رہتے ہوئے میری اس مسجد میں جو مساجد میں سب سے زیادہ عزت اور احترام والی
مسجد تھی تم اپنے طریقہ کے مطابق اللہ کی عبادت کرو۔کیونکہ عیسائیوں کا وہ فرقہ خدائے واحد و یگانہ کی
عبادت کرنے والا فرقہ تھا۔قرآن کریم نے یہ اعلان کر دیا کہ آنَّ الْمَسجِدَ لِلہ کوئی انسان مسجد کے اوپر
ملکیت کا دعویٰ کر ہی نہیں سکتا۔مسجد اللہ کی ہے۔فلا تدعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا (الجن : ۱۹) ہر وہ شخص جو
موحد ہونے کی صورت میں خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنا چاہے اس کے لئے مساجد کے
دروازے کھلے ہیں۔خدائے واحد و یگانہ کے آگے وہ سر رکھے۔اس کا حکم بھی دیا ، عمل بھی کر کے
دکھا دیا۔پھر جہاں گئے ان کی گردنیں نہیں کاٹیں، ان کا دل جیتا۔گردنیں تو اس جگہ کاٹنی پڑیں
جہاں یہ سوال پیدا ہوا کہ مسلمان کی گردن کٹنی چاہیے یا ایرانی کی یعنی کسری کی فوج کے سپاہی کی۔یا مسلمان کی گردن کٹنی چاہیے یا ایک رومی سپاہی کی تو خدا نے کہا کہ جس کی گردن میرے نزدیک
قابل عزت اور قابل احترام ہے اس کی میں حفاظت کروں گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے
کہ اس بے سروسامان فوج نے خدا کے حکم کے ساتھ اور اس کے فرشتوں کی مدد کے ساتھ ایک ایک میدان
میں ایک ایک دن میں ستر ستر ہزار گردنیں کاٹ دیں۔لیکن ایک دن میں ہی سنتر منتر ہزار گردن
کاٹنے کے باوجود اس علاقے کے دل اس طرح جیتے کہ انہوں نے پھر کہا کہ ہم تمہارا ساتھ نہیں
چھوڑ سکتے۔اگر یہ محبت نہ ہوتی، اگر یہ پیار کا اعلان اور پیار کا سلوک نہ ہوتا اگر مساوات کا نعرہ نہ
لگایا جاتا تو جب ستر ہزار گردن
کئی تھی تو اس علاقہ میں ستر ہزار دشمنیاں پیدا ہو جانی چاہیے تھیں مگر
دشمنی پیدا نہیں ہوئی بلکہ پیار پیدا ہوا۔اس لئے کہ جو مجبوراً لو ہے کی تلوار اسلام کو چلانی پڑی اس
سے زیادہ تیز دھار والی پیار اور محبت کی تلوار تھی۔ان کو مجبوراً گردن کاٹنی پڑی اور دوسرے لوگوں
کے بشاشت کے ساتھ دل جیت لئے اور کوئی Bitterness ( برنس ) کوئی تلخی ، کوئی بدمزگی اور
کوئی نفرت، کوئی دشمنی نہیں پیدا ہوئی بلکہ ایک محبت کی فضا پیدا ہوئی تو کتنی زبردست تھی وہ محبت ،

خطبات ناصر جلد سوم
۴۱۴
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۷۰ء
کتنا ز بر دست تھا وہ پیار، کتنی عظیم تھی وہ مساوات جو عملاً مسلمان سے ظاہر ہوئی کہ ایک ایک دن
میں سنتر سنترہ ہزار گردنیں کاٹنے کے باوجو دلوگ مجبور تھے کہ اپنے دل مسلمانوں کے حوالے کر دیں۔یہ معمولی بات نہیں ہے تو یہ مذہب ، یہ تعلیم، یہ عظیم کتاب جو ہمیں انسان کے دلوں کو جیتنا سکھاتی ہے۔اس تعلیم کو پس پشت ڈال کر ہم آپس میں لڑنا شروع کر دیں گے اور ملک کی تباہی کے سامان پیدا
کر دیں گے۔اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ ہدایت دے اور جتنی چاہیں آپ یہ دعا کر سکتے ہیں اور
یہ دعا آپ کو کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے آج پھر از سر نو غلبہ اسلام کے سامان پیدا کئے اور ایک نو بہار
تو چودہ سو سال پہلے گذری اور ایک نو بہار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم اور محبوب ترین
روحانی فرزند مهدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ آگئی۔آپ ، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے تمام بنی نوع انسان کے لئے یہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہدایت کے اور نور کے ان پر دروازے
کھولے اس اسوہ کے مطابق ہمیں تمام انسانوں کے لئے یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ بنی نوع
انسان کو اپنے نور سے منور کرنے کے سامان پیدا کرے اور اپنی رضا کی جنتوں میں داخل کرنے
کے سامان پیدا کرے۔بڑی کثرت سے یہ دعائیں کریں اور ان کو بھولیں نہ۔یہ تو ایک چھوٹی سی چیز
ہے کہ بچہ بیمار ہے اس کے لئے ہم نے دعا کرنی ہے۔یہ تو ایک چھوٹی سی چیز ہے کہ قرضہ ہو گیا
اس کے لئے ہم نے دعا کرنی ہے۔یہ تو ایک چھوٹی سی چیز ہے کہ فصل ہم نے بوئی ہے اور یہ دعا کرنی ہے
کہ اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے اور دعا ہم نے اتنی چھوٹی سی چیز کے لئے بھی کرنی ہے کہ بوٹ کا
تسمہ ٹوٹ گیا ہے ہم اپنی طاقت سے لے نہیں سکتے اے خدا دے۔لیکن یہ تو اصل دعا کے مقابلہ میں
چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لئے دعا ہے۔اس دعا کو اسوہ بناؤ۔جس دعا نے آسمان پر شور مچایا اور اس زمین
پر ایک انقلاب عظیم برپا کر دیا۔وہ دعا ئیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نوع انسان کی
خیر خواہی کے لئے کیں۔ویسی ہی دعائیں کرو پھر جو صحابہ نے پایا آپ بھی پالیں گے۔اللہ تعالیٰ
مجھے بھی اور آپ کو اس کی توفیق دے۔(اللهم آمین)
(روز نامه الفضل ربوه ۲۵ جون ۱۹۷۱ ء صفحه ۳ تا ۶)

آج 10 میں سے 10 باقی