ماہ رمضان کی برکات سے مستفید ہونے کی کوشش کریں

خطبات ناصر جلد سوم
۴۸۳
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۱ء
فرمائی:۔ماہ رمضان کی برکات سے زیادہ سے زیادہ
مستفید ہونے کی کوشش کریں
خطبه جمعه فرموده ۱/۲۲ اکتوبر ۱۹۷۱ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے اس آیہ کریمہ کی تلاوت
وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔(البقرة : ۱۸۷)
اس کے بعد فرمایا:۔ماہ رمضان اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آگیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی برکات سے
زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ ایک فرض عبادت ہے اور اسلام نے جو فرائض مقرر کئے ہیں، ان سب کے متعلق عموماً یاوہ
رمضان کے متعلق خصوصا خود مسلمانوں میں مختلف قسم کے خیالات کے لوگ پائے جاتے ہیں۔لوگوں کا ایک گروہ تو ایسا بھی پیدا ہوتا رہا ہے جو یہ سمجھتے رہے ہیں کہ فرض عبادت یا وہ نوافل
جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے ثابت ہوتے ہیں وہ انسان کی روحانی ترقی
کے لئے کافی نہیں ہیں۔اس لئے انہوں نے اپنے نفس سے تجویز کر کے بہت سی ریاضتیں بنا ئیں

خطبات ناصر جلد سوم
۴۸۴
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۱ء
اور خود کو اپنے تجویز کردہ مجاہدہ شدیدہ میں ڈالا حالانکہ حقیقی اسلام کی روح اسے تسلیم نہیں کرتی
کیونکہ اگر ہم اسے تسلیم کریں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ جو علم (نَعُوذُ بِاللہ ) ہمارے رب
کو نہیں تھا
وہ ان لوگوں کو حاصل تھا۔یہ بات بالبداہت غلط ہے اپنے نفس سے مجاہدات اور ریاضتوں کو تجویز
کرنا درست نہیں ہے۔ہماری روحانی ترقی کے لئے اور ہمارے روحانی قومی کی صحت کے قیام
اور ان کی نشوونما کے لئے جو بھی ضروری تھا وہ سب قرآن کریم میں موجود ہے اور اس سے زیادہ
کسی چیز کی ہمیں ضرورت نہیں اس لئے ایسے سب خیالات جو ایسی ریاضتوں پر منتج ہوتے ہیں اور
انسان کو ایسے مجاہدہ شدیدہ میں ڈالتے ہیں جن کا علم ہمیں قرآن کریم سے نہیں ملتا، باطل اور
فاسد ہیں۔انہی لوگوں میں سے ملتا جلتا ( یا اسی گروہ کا حصہ کہنا چاہیے ) ایک گروہ وہ ہے جو یہ سمجھتا ہے
کہ وہ اپنے زور سے اپنے رب کو راضی کرنے پر قادر ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں جو سہولتیں اور
رعائتیں دی ہیں اُن سے فائدہ نہیں اُٹھانا چاہتے مثلاً ایسی بیماری جس میں روزہ رکھنا جائز نہیں ، وہ
ایسی بیماری میں بھی روزہ رکھ لیتے ہیں یا ایسی عمر جس میں روزہ رکھنا جائز نہیں ، وہ ایسی عمر میں بھی
اپنے بچوں کو روزہ رکھوا دیتے ہیں۔ہر عبادت کے لئے ایک بلوغت کا وقت ہے، جب تک انسان
اس بلوغت کی عمر کو نہ پہنچے ، اس پر وہ عبادت فرض نہیں ہوتی لیکن یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
تو کہا ہے کہ اس عمر میں روزے نہ رکھو اور نہ رکھواؤ لیکن ہم خدا تعالیٰ کی مرضی کے خلاف خود یا
اپنے بچوں سے ایسی عبادتیں کروائیں گے کہ جن سے ہم نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ کو راضی اور خوش کریں
گے یہ فاسد خیال ہے۔ایسا بیمار جس کے لئے روزہ رکھنا دوائی چھوڑنے یا بھوکا رہنے کے نتیجہ میں
مضر ہو اور ہلاکت کا باعث ہوا سے روزہ نہیں رکھنا چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار بار فرمایا ہے کہ دین العجائز اختیار کرو۔ہمارا
رب انکسار اور تواضع سے خوش ہوتا ہے۔ہم اسے اپنے عمل سے خوش نہیں کر سکتے۔احادیث میں
بڑی وضاحت سے یہ کہا گیا ہے کہ ہر نماز قبول نہیں ہوتی۔ہر روزہ قبول نہیں ہوتا جب تک اللہ تعالیٰ
کا فضل شامل حال نہ ہو اس وقت تک یہ عبادتیں قبول نہیں ہوا کرتیں۔

خطبات ناصر جلد سوم
۴۸۵
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۱ء
پس ہم عبادت سے اپنے رب کو راضی نہیں کر سکتے۔ہم اس عبادت سے اپنے رب کو راضی
کر سکتے ہیں جو مقبول ہو جائے جسے اللہ تعالیٰ اپنے عاجز بندے کا تحفہ سمجھ کر قبول فرما لے۔غرض ایک تو یہ گروہ ہے جو سمجھتا ہے کہ عبادات جس رنگ میں اور جس طور پر اور جس قدر اور
جس مقدار میں اللہ تعالیٰ نے فرض کی ہیں یا جن کو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنت
قرار دیا ہے وہ ہمارے لئے کافی نہیں۔اگر ہم صرف ان عبادتوں پر اکتفا کریں گے تو ہماری
روحانی ترقی ، ہماری روحانی پرورش اور نشو ونما اپنے ارتقاء کو نہیں پہنچے گی حالانکہ یہ غلط خیالات ہیں۔اور ایک وہ گروہ ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنی چالاکی سے اپنے رب کو خوش کر سکتا ہے مثلاً
بیماری ایسی نہیں کہ جس میں روزہ چھوڑ نا جائز ہو لیکن ایک ایسا آدمی جو بہا نہ جو ہے وہ اس قسم کی
بیماری میں روزہ چھوڑ دیتا ہے وہ بھی ایک مسئلہ خود تراشتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اتنی بیماری روزہ
چھوڑنے کے لئے کافی ہے۔یہ طریق غلط ہے۔طبیعت میں بہانے کی جستجو نہیں ہونی چاہیے بلکہ
نیت یہ ہونی چاہیے ، خواہش یہ ہونی چاہیے کہ خدا تعالیٰ نے جس رنگ میں اور جس قدر عبادت
ہمارے لئے فرض قرار دی ہے یا جو ہمارے لئے سنت بنائی گئی ہے ہم اتنی ہی عبادت کریں گے مگر
بشاشت اور خوشی سے کریں گے اور اس نیت سے کریں گے کہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو جائے
لیکن اگر کوئی آدمی یہ سمجھتا ہے کہ بہانے جس طرح انسان کے سامنے چلتے ہیں اللہ تعالیٰ کے سامنے
بھی چل سکتے ہیں تو وہ احمق بھی ہے اور ظالم بھی ہے وہ اپنے نفس پر ظلم کر رہا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کو
پہچانتا نہیں وہ اس کے عرفان سے دور ہے۔پس بہا نہ جوطبیعت نہیں ہونی چاہیے۔جہاں روزہ چھوڑ نا جائز نہ ہو وہاں روزہ نہیں چھوڑ نا
چاہیے۔کسی آدمی کا یہ سمجھنا کہ جسمانی لذت یا یہ سمجھنا کہ جسمانی صحت کو ( اور وہ بھی ایک غلط
نظریے کے ماتحت) ہم روحانی لذتوں اور روحانی صحت پر قربان کر دیں گے اور اس میں ہماری
بہتری ہے تو یہ غلط بات ہے۔یہ سراسر حماقت ہے اور یہ سمجھ لینا کہ خدا تعالیٰ کے سامنے بہانے چلتے
ہیں۔اس سے زیادہ حماقت کی بات تو کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی۔پس وہ لوگ جو روزہ چھوڑنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ، انہیں اپنی اس عادت کو دور کرنا

خطبات ناصر جلد سوم
۴۸۶
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۱ء
چاہیے اور وہ لوگ جو اپنے آپ کو مجاہدہ شدیدہ میں ڈالتے ہیں اور ایسی ریاضتیں کرتے ہیں جو
اسلام نے ہمیں نہیں بتا ئیں ، انہیں بھی اپنی یہ عادت چھوڑنی چاہیے۔ایک تیسرا گروہ ایسے لوگوں کا ہے جو موجودہ زمانہ کے فلسفہ سے متاثر ہے اور یہ گروہ بڑے
دھڑلے سے یہ کہنے لگ گیا ہے کہ جو عبادتیں قائم کی گئی ہیں اُن میں ترمیم ہونی چاہیے۔یعنی
خدا تعالیٰ کو نعوذ باللہ اس زمانے کے حالات کا علم نہیں تھا، اس واسطے اس نے یہ قانون بنادیا ہے
اب زمانہ بدل گیا ہے حالات بدل گئے ہیں اب ان عبادتوں میں ترمیم ہونی چاہیے لیکن ایسا
خیال (ایسے خیال کے لوگ فی الواقعہ پائے جاتے ہیں ) اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ تبدیلی کی
ضرورت ہے بلکہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ یہ لوگ روحانی بینائی سے محروم ہیں اور جس کو چہ کی
انہیں خبر ہی نہیں، یہ اس کے متعلق اصلاحی تجاویز کے نام سے تجاویز پیش کر دیتے ہیں۔یہ بھی غلط
بات ہے۔جب عَلامُ الْغُيُوبِ خدا نے ہماری جسمانی اور روحانی صحت اور جسمانی اور روحانی
نشوونما کے لئے کچھ عبادتیں ہم پر فرض قرار دی ہیں ، تو وہی ہمارے جسموں کے لئے بھی اور ہماری
روح کے لئے بھی بہتر ہیں۔نہ سالوں روزے رکھنا جائز اور نہ رمضان کے مہینے میں جائز عذر کے
بغیر روزہ چھوڑ نا درست اور پسندیدہ اور نہ کسی ترمیم کی ضرورت ہے۔ہمیں دین العجائز اختیار کرنا
چاہیے جو خدا نے فرمایا ہے وہ ہم کریں گے جس کو وہ پسند فرماتا ہے اسی میں ہماری رضا ہے روزہ
چھوڑنے کے لئے بہانے تلاش نہیں کریں گے اور جب روزہ چھوڑنے کا حکم ہو تو اس وہم میں مبتلا
نہیں ہوں گے کہ ہم اپنی عبادت یا کوشش یا مجاہدے کے زور سے اپنے رب کو راضی کر سکتے
ہیں۔ہم اس طرح راضی نہیں کر سکتے جو عبادت قبول ہوگی ، جو تحفہ لے لیا جائے گا اس کا نتیجہ نکلے
گا۔اس کے نتیجہ میں ہمیں رضائے الہی حاصل ہوگی۔اس کے بغیر تو ( یعنی عبادت کے زور سے )
رضائے الہی حاصل نہیں ہو سکتی۔رمضان کی عبادت محض بھوکا رہنے کا نام نہیں۔حدیثوں میں اس کے متعلق بڑی تفصیل سے
بیان ہوا ہے میں نے بھی پچھلے سالوں میں اپنے بعض خطبات میں تفصیل سے بتایا تھا کہ روزہ کا
مطلب محض بھوکا رہنا نہیں بلکہ ماہ رمضان کی عبادت دراصل بہت سی عبادات کا مجموعہ ہے۔اس

خطبات ناصر جلد سوم
۴۸۷
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۱ء
میں ایک نمایاں چیز جو ہمیں نظر آتی ہے وہ جسمانی ضرورتوں سے انقطاع کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف
متوجہ ہونا اور اس میں محو ہونے کی کوشش کرنا ہے۔ہمارے کھانے پینے کے اوقات بھی ۲۴ گھنٹے کا
کچھ حصہ لے جاتے ہیں لیکن اگر صحیح طور پر روزے کا استعمال ہو اور یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ
بعض لوگ تو رمضان میں شاید موٹے ہو جاتے ہیں۔صبح و شام خوب پر اٹھے کھاتے ہیں اور اس وہم
میں کہ کہیں کمزور نہ ہو جائیں عام غذا کی نسبت رمضان میں زیادہ کھانے لگ جاتے ہیں۔ان کی
یہ بات بھی غلط ہے لیکن وہ لوگ جو روح رمضان کو سمجھتے اور اس کے مطابق اپنی جسمانی ضرورتوں کو
پیچھے ڈال کر روحانی ضرورتوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اپنے روحانی قومی کو تیز کرنے کی کوشش
کرتے ہیں، اس کے نتیجہ میں (ایک اصطلاح ہے کہ ) تنویر قلب ہوتا ہے۔جس کا مطلب یہی ہے کہ
روحانی قومی تیز ہو جاتے ہیں چنانچہ یہ آیت جو میں نے شروع میں رمضان کے تعلق میں پڑھی ہے۔اللہ تعالیٰ اسی وجہ سے اس میں فرماتا ہے کہ اِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّی یعنی روحانی قوی کی تیزی
کے بعد پہلا سوال ہی یہ پیدا ہوتا ہے کہ مذہب کا یہ دعویٰ ہے کہ مذہبی احکام پر چل کر اللہ تعالیٰ کے
ساتھ ایک پختہ اور زندہ تعلق پیدا ہو جاتا ہے تو رمضان کی عبادتوں کے نتیجہ میں انسانی ذہن یہ کہے
گا کہ رب کو کیسے پایا جا سکتا ہے تب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تمہارے روحانی قومی تیز ہوں گے تو
تمہیں نظر آ جائے گا کہ میں تمہارے بالکل قریب ہوں مگر جو شخص خدا تعالیٰ کو پہچانتا نہیں اور اس
کے روحانی قویٰ میں نشو و نما نہیں ہوئی۔اسے بیماری ہے یاوہ صحت مند نہیں ہے اس کی روح کسی
دوسری طرف متوجہ ہے ایسے شخص کو تو نظر نہیں آتا لیکن جس کو نظر آئے یا جسے اللہ تعالیٰ کا عرفان اور
معرفت حاصل ہو جائے ، وہ تو اپنے رب کو اتنا قریب پاتا ہے کہ واقع میں اس سے زیادہ قریب
وہ کسی اور چیز کو محسوس نہیں کرتا۔اسے یہ نظر آرہا ہوتا ہے کہ ربوبیتِ باری کے بغیر وہ زندہ ہی نہیں
رہ سکتا، صحت کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتا، اپنے قومی کونشو نما نہیں دے سکتا۔اسے رب کی ربوبیت کی
ضرورت ہے اور ربوبیت کے لئے اللہ تعالیٰ کی بہت سی صفات جلوہ گر ہوتی ہیں مثلاً وہ حتی بھی ہے
اور قیوم بھی ہے کوئی وجود ظہور پذیر نہیں ہو سکتا جب تک اللہ تعالیٰ نہ چاہے اور کسی زندگی کو بقاء
نہیں رہ سکتی جب تک کہ خدا تعالیٰ کی مرضی نہ ہو پس اسے نظر آتا ہے کہ حیات کا سر چشمہ اور قائم

خطبات ناصر جلد سوم
۴۸۸
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۱ء
رہنے کا منبع اللہ تعالیٰ کی ذات ہے وہ یہ نہیں سوچتا کہ میر اسانس میری زندگی کا سانس ہے بلکہ اسے
نظر آ رہا ہے کہ میرا وہ سانس میری زندگی کا سانس ہے جس کے متعلق خدا چاہے کہ وہ میری زندگی کا
سانس بنے۔وہ دیکھ رہا ہے کہ غذا جو ہے وہ خدا تعالیٰ کی منشاء اور اس کے حکم کے بغیر ہمارے جسموں
کو صحت اور تر و تازگی نہیں بخشتی اور طاقت نہیں دیتی جب تک اللہ تعالیٰ کا حکم نہ ہو اس کے سامنے
روز مرہ یہ نظارے آتے ہیں کہ کھانا کسی آدمی کی موت کا موجب بن گیا یا پانی جس کو آب حیات
کہا جاتا ہے یعنی وہ ہمارے لئے زندگی کا پانی ہے اور روٹی سے بھی زیادہ ضروری ہے وہ کسی
انسان کی موت کا باعث بن جاتا ہے۔ڈاکٹر جانتے ہیں ، اطباء جانتے ہیں کہ بعض دفعہ انسان کو
پانی پی کر اس قسم کا قولنج پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ ( رمضان کی ) عبادت خاص طور ایسی ہے کہ اس سے روحانی قومی
میں تیزی پیدا ہوتی ہے۔تنویر قلب پیدا ہوتا ہے۔اس کے بعد انسان کے دماغ میں یہ سوال پیدا
ہوتا ہے کہ میرا رب مجھے کیسے مل سکتا ہے یعنی یہ خیال تبھی پیدا ہو گا جب اس نے صحیح سمت کو قدم اُٹھا
لیا۔ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں تمہارے قریب ہوں۔کیا تم میری قدرتوں کو نہیں
دیکھتے ؟ میں تمہاری ہر احتیاج پوری کرتا ہوں۔تمہارا سانس لینا، تمہاری بینائی تمہاری شنوائی یہ
سب میرے حکم اور میری اجازت سے قائم ہیں۔میری تمہیں ضرورت ہے تمہاری آنکھ، ناک،
کان ، دل اور دل کی صحیح حرکت سب میرے حکم میں بندھے ہوئے ہیں۔ویسے ہما را دل بھی حرکت
کر رہا ہوتا ہے مگر ایسے بیمار لوگوں سے ڈاکٹر کہتے ہیں تیز دوڑے تو مر جاؤ گے۔ہمارے ملک میں
بعض قصاب اس قسم کے ”مرے ہوئے زندہ جانور جن کے اندر کوئی جان نہیں ہوتی ذبح کر کے
انسانوں کو کھلا دیتے ہیں۔دیر کی بات ہے ایک دفعہ میں لاہور جارہا تھا راستے میں ایک بہت سارا جو کوئی پچاس ،سو
گائے بھینسوں کا مذبح خانے کی طرف لے جایا جا رہا تھا۔مذبح خانے کا اندازہ اس بات سے ہوتا
تھا کہ ان کی ہڈیاں نکلی ہوئی تھیں اور دیکھنے میں وہ نیم مردہ نظر آ رہے تھے میں خود موٹر چلا رہا تھا۔مجھ سے غلطی ہوگئی کہ جب میں نے ہارن دیا تو ایک بیل جو دل کا زیادہ ہی کمزور تھا وہ ہارن سن کر

خطبات ناصر جلد سوم
۴۸۹
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۱ء
دوڑ پڑا اور اس نے کوئی ۴۰،۳۰ قدم لئے ہوں گے کہ اس کے دل کی حرکت بند ہوگئی اور وہ وہیں
مر گیا اگر اس وقت میری موٹر کا ہارن نہ بجتا اور وہ نہ دوڑتا تو اگلے دن صبح کئی لوگوں کے دستر خوان
پر اس کا گوشت کھایا جارہا ہوتا۔بہر حال دل حرکت کر رہا ہوتا ہے لیکن وہ صحت مند نہیں ہوتا۔ہمارے اطباء کے پاس بعض
دفعہ ایسے بیمار بھی آتے ہیں جن کو وہم ہوتا ہے کہ بخارات سر کو چڑھتے ہیں حالانکہ دماغ کی طرف
بخارات جانے کا تو جسم کے اندر کوئی رستہ ہی نہیں بنا ہوا لیکن ایک معنی سے یہ درست بھی ہے اور یہ
محاورہ اس معنے میں صحیح بھی ہے کہ جس وقت معدہ خراب ہوا اور دل کمزور ہو تو دل کے اوپر اثر پڑتا
ہے۔اس کو پوری طرح کھلنے کی جگہ نہیں ملتی۔پھر اعصاب پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے اور پریشانی بھی
ہوتی ہے اور آدمی کو احساس یہ ہوتا ہے کہ میرے دماغ پر اس کا اثر ہے۔پس ماہِ رمضان اور اس کی عبادتوں کا انسان کو ایک فائدہ تو یہ ہے کہ اس کے روحانی قوی تیز
ہوتے ہیں اور اپنے رب کے متعلق ایک بجستجو پیدا ہوتی ہے اور یہ انسان کے لئے بڑی ضروری
ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے رب کی صفات کی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہے یہاں
تک کہ اُسے معلوم ہو جائے کہ اس کا رب اس کے کتنا قریب ہے۔وہ دُور نہیں کہ جس سے ہم
بھاگ سکتے ہوں۔وہ دور نہیں کہ جس کے بغیر ہم زندگی گزار سکتے ہوں۔وہ دور نہیں کہ جس کی توجہ
کے بغیر ہم اپنی ضرورتیں اور احتیاجیں پوری کر سکتے ہوں پس انسان
کو سمجھ لینا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ
میرے بالکل قریب ہے۔ہر کام کے لئے حتی کہ ایک انگلی ہلانے کے لئے مجھے اس کی ضرورت ہے۔آپ میں سے اکثر مجھے ملتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔کسی کا سر ہل رہا ہے۔کسی کی آنکھ ہل رہی ہے۔کسی کا طرہ ہل رہا ہے۔اس حرکت کے لئے بھی رب کی ضرورت ہے ورنہ اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی نہ
ہو تو یہ ساری حرکت زندگی اور زندگی کے آثار ختم ہو جاتے ہیں۔فرمایا جس وقت تم مجھے پہچاننے لگو
تو تمہیں چاہیے کہ دعا کی طرف مائل ہو جاؤ۔دراصل اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت کے بغیر حقیقی دعا
ممکن ہی نہیں۔وہ دعا تو ہوتی ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔از دعا کن چاره آزار انکار دعا

خطبات ناصر جلد سوم
۴۹۰
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۱ء
ایک دعا تو یہ ہے مگر یہ تکلف کی دعا ہے یہ ابتدا ہے لیکن ایک وہ دعا ہے کہ جس میں آدمی بے تاب
ہو کر خدا تعالیٰ کے قدموں پر گر جاتا ہے اور کہتا ہے مجھے یہ عطا فرما۔وہ تو الہی صفات کی معرفت
کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔یعنی وہ اسی وقت ہو سکتی ہے جب انسان
کو یہ پتہ لگے کہ اللہ تعالیٰ ماں باپ
سے زیادہ قریب ہے جہاں تک موسم کی حفاظت کا تعلق ہے اپنے گھر سے زیادہ قریب ہے۔جہاں تک بعض دوسری ضرورتوں کا اور زینت کا سوال ہے۔ہمارے لباس سے زیادہ قریب ہے۔جہاں تک دورانِ خون (جس پر زندگی کا انحصار ہے ) کا تعلق ہے وہ شہ رگ سے زیادہ قریب
ہے۔ہر پہلو اور ہر جہت سے، ہر غیر کی نسبت وہ ہم سے زیادہ قریب ہے۔کیونکہ ائی قریب “ کا
یہ مطلب نہیں کہ بعض جہات سے اللہ تعالیٰ قریب ہو اور بعض جہات سے دور بلکہ جولوگ اس کی
معرفت رکھتے ہیں اور اس کی صفات کو پہچانتے ہیں وہ علی وجہ البصیرت یہ کہہ سکتے اور اسے ثابت کر
سکتے ہیں کہ ہر جہت اور ہر پہلو سے ہر غیر کی نسبت اللہ تعالیٰ ہم سے زیادہ نزدیک ہے پس فرمایا
کہ صفات کا پتہ لگے تو تم دعا کی طرف مائل ہو جاؤ گے۔پھر فرمایا۔أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ “
"
جو مجھے پہچانتا ہے اس کی دعا اجابت کا درجہ پاتی ہے۔فرماتا ہے اُجیب یعنی مجھے اس نے
قریب دیکھا تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں لیکن ساتھ یہ بھی فرمایا کہ ہر شخص کی دعا قبول نہ ہو
گی۔وہی معرفت جس کے متعلق شروع میں اشارے کئے گئے تھے۔وہ اس آیت کے آخر میں
بھی ہے فرما یا فَلْيَسْتَجِيبُوا۔میرے حکم کی تعمیل کرو۔نہ اپنی طرف سے عبادت میں شدت پیدا کرو
اور نہ میری فرض کردہ عبادت سے بچنے کے لئے بہانے ڈھونڈ و۔جو رعایت میں دیتا ہوں شکر کرو
اور اسے قبول کرو۔جو حکم میں دیتا ہوں شکر کرو اور اسے قبول کرو۔جس عبادت کے کرنے کو میں کہتا
ہوں وہ بھی کرو اور جس کے نہ کرنے کا کہتا ہوں وہ بھی نہ کرو۔فرمایا۔فَلْيَسْتَجِيبُوا۔جب تم
میرے حکم کے مطابق اپنی زندگی گزارو گے اور شریعت کی پابندی کرو گے تو تمہاری جسمانی اور
روحانی نشو و نما اپنے کمال کو پہنچ جائے گی اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تم ہدایت بھی پا جاؤ گے اور تمہارا

خطبات ناصر جلد سوم
۴۹۱
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۱ء
انجام بھی بخیر ہو گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا انجام بخیر کرے اور ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے اور
رمضان کی برکات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔اللهم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۳۱ /اکتوبر ۱۹۷۱ء صفحه ۳ تا ۵)
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی