اللّٰہ تعالیٰ کی عطا میں سے اُس کے حضور پیش کرو

خطبات ناصر جلد سوم
۵۰۱
خطبہ جمعہ ۵ رنومبر ۱۹۷۱ء
فرمائی:۔اللہ تعالیٰ کی رحمت جذب کرنے کے لئے اسی
کی عطا میں سے اُس کے حضور پیش کرو
خطبه جمعه فرموده ۵ /نومبر ۱۹۷۱ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن کریم کی یہ آیت تلاوت
إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَبَ اللهِ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً
يرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ - (فاطر:۳۰)
اور پھر فرمایا :۔یہاں مسجد میں آنے کے بعد دل کی دھڑکن شروع ہوگئی ہے اور ضعف بھی ہو گیا ہے۔مختصراً
کچھ کہ دیتا ہوں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے مہینے میں اتنی سخاوت کرتے
تھے کہ جیسے تیز ہوائیں چل رہی ہوں پس اس سنت کی اتباع کی طرف بھی ہمیں متوجہ رہنا چاہیے۔قرآن کریم نے ہمیں مخفی اور ظاہری صدقات کے متعلق حکماً فرمایا ہے۔ظاہری اس لئے کہ
ایک تو اس سے لوگوں کو ترغیب ہوتی ہے اور دوسرے منافقوں کا بھانڈا پھوڑتا ہے اور مخفی اس لئے
کہ انسان کا جو حقیقی تعلق اللہ تعالیٰ سے ہوتا ہے، وہ پسند نہیں کرتا کہ دوسروں پر وہ ظاہر ہو۔دنیا کی
تجارتیں
کبھی فائدہ بھی دیتی ہیں اور کبھی نقصان بھی پہنچاتی ہیں۔ہم نے بڑے بڑے سیٹھ دیوالیہ

خطبات ناصر جلد سوم
۵۰۲
خطبہ جمعہ ۵ /نومبر ۱۹۷۱ء
ہوتے دیکھے ہیں اور غریب مزدور لکھ پتی بنتے پائے ہیں لیکن ایک تجارت ایسی ہے جس میں
گھاٹے کا امکان ہی نہیں۔ہلاکت کی ہوائیں اس پر نہیں چلتیں اور یہ وہ تجارت ہے جو انسان
اپنے اللہ تعالیٰ سے کرتا ہے۔جیسا کہ اس آیت میں جو میں نے پڑھی ہے، بیان ہوا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو لوگ غور
اور تدبر سے اور خلوص نیت سے اس کامل اور مکمل کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس کے مطابق
اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں، دو بنیادی صفات ان میں پیدا ہوتی ہیں ایک یہ کہ
وہ اس حقیقت پر کھڑے ہوتے ہیں کہ دعا کے بغیر انسان کی زندگی نہیں اور اقامة الصلوۃ نتیجہ
ہے اس کتاب پر غور کرنے کا اور اس کے مطابق عملی زندگی گزارنے کی نیت اور عزم کرنے کا اور
دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرنے کے لئے اس کی راہ میں ہر اُس چیز میں سے جو اسی
کی عطا ہے، اُس کے حضور پیش کرنا ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ نے بشارت یہ دی کہ میری ہی چیز
میری طرف لوٹا ؤ گے میں اسے تجارت سمجھوں گا جو تم میرے ساتھ کر رہے ہو اور جو میرے ساتھ
تجارت کرتا ہے وہ گھاٹے میں نہیں رہ سکتا۔اس لئے اپنے راز کو راز رکھنے کے لئے میری عطا کا
ایک حصہ خفیہ اور پوشیدہ طور پر میری راہ میں خرچ کرو اور اپنے بھائیوں کو توجہ دلانے اور ترغیب
دینے کے لئے اور دنیا کو یہ بتانے کے لئے کہ خدا تعالیٰ سے تجارت کرنے والا شخص گھاٹے میں
نہیں رہتا میری عطا کا کچھ حصہ ظاہری طور پر میری راہ میں خرچ کرو۔اس حکم پر عمل کرتا تھا پہلے زمانے کا مسلمان ، اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔آج کے مسلمان کو
بھی۔امیر لوگ بہت خرچ کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو کافی مال اور دولت دی تھی وہ
خدا تعالیٰ کی راہ میں اموال قربان کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور جو غریب آدمی تھا ، جو
چوٹی دے سکتا تھا ، جو دوئی دے سکتا تھا ، جو پیسہ دے سکتا تھا ، وہ ظاہر پیسہ دے دیتا تھا اور اس
میں اُسے کوئی حجاب اور شرم نہیں ہوتی تھی۔اس کو جو فائدہ تھا وہ تو تھا لیکن منافق امیر پر طنز کرتا تھا
اور غریب پر تمسخر کرتا تھا۔امیر کو کہتا تھا تم دکھاوے کے لئے یہ ا موال دے رہے ہو اور غریب کو
کہتا تھا تمہارے دھیلے سے خدا تعالیٰ کو کیا فائدہ پہنچے گا جہاں تک فائدے کا سوال ہے، نہ امیر کی

خطبات ناصر جلد سوم
۵۰۳
خطبہ جمعہ ۵ رنومبر ۱۹۷۱ء
دولت سے خدا تعالیٰ کو فائدہ پہنچتا ہے اور نہ غریب کے پیسہ سے فائدہ پہنچتا ہے۔وہ تو خود مالک
ہے تمام دولتوں اور سب اموال کا لیکن جو آدمی خلوص نیت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں بہت دیتا
ہے اور یہ سمجھ کر دیتا ہے کہ منافق مجھ پر اعتراض کرے گا ، اللہ تعالیٰ اسے اس کا بدلہ دیتا ہے اور جو
آدمی ایک دھیلہ لے آتا ہے یا چوٹی دے دیتا ہے، اسے بھی وہ پیارا احسن جزاء دے دیتا
ہے۔( خدا کے مسیح نے ایسے لوگوں کا اپنی کتابوں میں ذکر کر کے کہ فلاں شخص نے خدا تعالیٰ کی راہ
میں چوٹی دی ، فلاں نے اٹھنی دی، ان کے لئے قیامت تک کے لئے دعاؤں کے سامان پیدا
کر دیئے)۔پس جہاں تک خدا تعالیٰ کے فائدے کا سوال ہے نہ امیر کی دولت اور نہ غریب کا دھیلہ
اُسے کوئی فائدہ پہنچاتا ہے کیونکہ وہی اصل مالک ہے اور سارے خزانے اُسی کے ہیں اور اسی کے
حکم اور اُسی کی مرضی اور اسی کے حکم سے انسان کو بہت ملتا ہے یا تھوڑا ، یہ تو اپنے اخلاص کی بات
ہے۔جس کو اس نے بہت دیا اس کا دل یہی کہتا تھا کہ وہ خاموشی کے ساتھ اور کسی کو پتہ لگے بغیر
اس کی راہ میں خرچ کرتا تو اچھا تھا مگر قرآن نے اسے کہا کہ علانیہ یعنی ظاہری طور پر خرچ کرو۔منافق اعتراض کرے گا اور اس کی منافقت کا بھانڈا پھوٹے گا۔شیطان تمہارے اوپر وار کرے
گا۔وہ تمہارے اندر کبر اور ریاء پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔ایک اور میدان میں تمہیں
خدا تعالیٰ کی راہ میں شیطان کے ساتھ جنگ کرنی پڑے گی۔خلوص نیت ہے تو شیطان کامیاب نہیں ہو گا اور تمہارے لئے برکتوں کا سامان پیدا ہو
جائے گا۔غریب سے کہا کہ دھیلہ یا چوٹی دیتے ہوئے نہ گھبراؤ۔خدا کے خزانے جو ہیں اُن کے
مقابلے میں چوٹی اور چار ارب روپیہ برا بر ہے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن دنیا پر یہ ظاہر کرو کہ جہاں
دنیا دار غریب فساد کا موجب بنتا ہے وہاں مسلمان غریب دنیا میں نیکی کے قائم کرنے کی بنیادرکھ
رہا ہوتا ہے اگر اس کے پاس چوٹی ہے تو اسے فساد کے دُور کرنے پر خرچ کر دیتا ہے اگر اس کے
پاس ایک پیسہ ہے نیکیوں پر خرچ کرنے کے لئے تو وہی خرچ کر دیتا ہے۔نہ وہ اس بات سے ڈرتا
ہے کہ مجھ پر ہنسی ہوگی اور نہ اُسے یہ خوف ہے کہ میں ایک پیسہ دے رہا ہوں میرے پیسے کا کیا نتیجہ

خطبات ناصر جلد سوم
۵۰۴
خطبہ جمعہ ۵ /نومبر ۱۹۷۱ء
نکلے گا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے تو میرے ساتھ تجارت کر رہا ہے یہ نہ دیکھ کہ تو نے ایک دھیلہ یا چوٹی
دی ہے بلکہ یہ دیکھ کہ میں تجھے اس کے مقابلے میں کیا دیتا ہوں۔پس جس طرح ستر آخرچ کرنا ضروری ہے اسی طرح علانیہ خرچ کرنا بھی ضروری ہے یہ
اللہ تعالیٰ کا حکم ہے یہ مومن کی نشانی بتائی گئی ہے۔جب ہم جماعت کی طرف سے ( کئی ایسی شکلیں
بھی بن جاتی ہیں کہ جو ایک ہی وقت ہی سرا بھی ہوتی ہیں اور علانیہ بھی ہوتی ہیں ) کارکنوں کو جو
مستحق ہوں ان کی گندم کی ضرورت پوری کرنے کے لئے اور موسم سرما میں ( بہر حال زائد اخراجات
ہوتے ہیں، اس میں ) ان کا ہاتھ بٹانے کے لئے ہمارے جماعتی ادارے قریباً ڈیڑھ لاکھ روپیہ
سالا نہ خرچ کرتے ہیں یعنی علاوہ تنخواہ کے، جسے تنخواہ تو نہیں کہنا چاہیے۔اکثر اخلاص سے کام کر
رہے ہیں اور انہیں گزارہ مل رہا ہے لیکن بہر حال اُن کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اور ان کی
تکلیفوں کو دور کرنے کی نیت سے جماعت کم و بیش ڈیڑھ لاکھ روپیہ اپنے کارکنوں پر خرچ کرتی
ہے اور یہ زیادہ تر ربوہ ہی میں رہنے والوں پر خرچ ہوتا ہے۔اب یہ رقم میرا بھی ہے اور علانیہ بھی
ہے۔جہاں تک جماعت کے خرچ کرنے کا تعلق ہے یہ علانیہ ہے مثلاً اب میں نے اس خطبہ میں
بیان کر دیا ہے ویسے بھی لوگوں کو پتہ ہے لیکن یہ رقم جماعت بناتی تو نہیں نا۔یہ تو زید اور بکر کے
چندے کے پیسے آتے ہیں، ان میں سے جماعت نکالتی ہے غرض جہاں تک اُن افراد کا سوال
ہے ( جنہوں نے چندہ دیا) یہ ستر اُ ہے، ان
کو بھی پتہ نہیں اور یہ ستر ابھی بڑاز بردست ہے یعنی ایسا
خفیہ خرچ ہے اُس فرد کا کہ اس کو بھی پتہ نہیں کہ جو خدا تعالیٰ کی راہ میں جماعتی نظام کے ساتھ تعاون
کرتے ہوئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کی خواہشات پر لبیک
کہتے ہوئے اور ان کی آوازسُن کر اس پر عمل کرتے ہوئے جو پیسہ دیا تھا اس کا کتنا حصہ کس طرح
خرچ ہو گیا ان کو اس کا پتہ ہی نہیں۔غرض ان کے لحاظ سے یہ ستر ہے۔خفیہ طور پر خرچ ہوا ہے
لیکن جماعتی لحاظ سے یہ علانیہ خرچ ہوا۔اس کے علاوہ جماعت غیر کارکنوں پر (جس کا پھر ۹۹ فیصدر بوہ ہی پر خرچ ہوتا ہے) قریباً
۶۰، ۷۰ ہزار روپیہ سالانہ خرچ کرتی ہے ( یہ اس ڈیڑھ لاکھ کے علاوہ ہوتا ہے جس کا میں نے ابھی

خطبات ناصر جلد سوم
۵۰۵
خطبہ جمعہ ۵ /نومبر ۱۹۷۱ء
ذکر کیا ہے ) لیکن منافق کے متعلق قرآن کریم نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اُس کی اپنی خواہش کے
مطابق اُس قدر روپیہ جتنا وہ چاہتا ہے دے دیا جائے تو خوش ہو جاتا ہے اور راضی ہو جاتا ہے لیکن
اگر اس کی خواہش کے مطابق نہ ملے تو وہ اعتراض شروع کر دیتا ہے۔منافقوں نے صدقات کے
سلسلہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسے وجود پر اعتراض کر دیا تھا اور قرآن کریم نے اس کو
ریکارڈ کیا ہے۔اس میں تو شرم کی بات نہیں کیونکہ وہ تو ایک ایسا وجود ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہے جس
کے متعلق و ہم بھی نہیں ہو سکتا کہ وہ کسی قسم کی کمزوری دکھائے گا منافقوں نے اس کو بھی نہیں
چھوڑا۔خلفاء کو بھی نہیں چھوڑتے ، نظام سلسلہ کو بھی نہیں چھوڑتے ، منافق کا یہ کام ہے تم اسے کرنے
دو تمہارا جو کام ہے تم وہ کرو خدا تعالیٰ سے تجارت کرو اس یقین کے ساتھ کہ تم گھاٹے میں نہیں رہو
گے کیونکہ اس نے وعدہ کیا ہے کہ جو میرے ساتھ تجارت کرے گا وہ گھاٹے میں نہیں رہے گا
خدا تعالیٰ اپنے ہی دیئے ہوئے مال میں سے چوٹی لے گا تو چار ہزار دے دے گا۔بعض آدمیوں
کو ( چونی کے بدلے ) چار لاکھ دے دیا۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ ذکر کیا ہے ایک صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانے میں سلسلے کی خدمت کیا کرتے تھے اور غالباً تین روپے ماہانہ ملتا تھا پھر الہ تعالی نے فضل کیا
اُن کے بیٹوں میں سے ایک ایک کو خدا تعالیٰ ۵ ہزار ، ۸ ہزار ، ۱۰ ہزار روپے ماہانہ دیتا رہا۔پس ایثار جو ہے وہ ضائع نہیں جاتا۔اس دنیا میں اللہ تعالیٰ اُس کا بدلہ دیتا ہے اور اگر اس کی
مصلحت اسے پسند کرے تو اس دنیا میں نہ دے لیکن اگلے جہان میں اس کے مقابلے میں بہت
زیادہ دے دیتا ہے۔ایک عاقل مومن صاحب فراست آدمی کی تو یہی خواہش ہوگی کہ جو جہنم کے
حصے ہیں وہ یہیں مل جائیں۔جس طرح جنت اسی دنیا میں ہے اسی طرح جہنم بھی اسی دنیا میں ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مومن کو بخار کی گرمی میں جو جلنا پڑتا ہے
یعنی ۱۰۴، ۱۰۵ یا ۱۰۶ کا بخار ہو جاتا ہے اس کو جہنم کا حصہ یہیں مل جاتا ہے اور اگلی زندگی کی
دوزخ کی آگ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔غرض ایک صاحب فراست مومن آدمی تو یہی خواہش کرے گا کہ اگر میری اپنی مستیوں

خطبات ناصر جلد سوم
اور
خطبہ جمعہ ۵ /نومبر ۱۹۷۱ء
اور غفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے جہنم کی آگ کے جھونکے میرے مقدر میں ہوں تو اے خدا! وہ
یہیں مجھے مل جائیں وہاں جا کر نہ ملیں لیکن یہاں یہ تو نہیں ہوتا کہ کسی آدمی کو ساری عمر ہی بخار چڑھا
رہے۔بعض امراض ایسے ہوتے ہیں مثلاً سہل ہے اس کا بخار بڑے لمبے عرصے تک رہتا ہے لیکن
اتنا تیز نہیں ہوتا ۹۹ ، ۱۰۰ تک ہو جاتا ہے۔ایک حرارت سی رہتی ہے البتہ جو میعادی بخار ہے وہ
عام طور پر ۵، ۱۰ دن تک رہتا ہے گیارھویں دن ٹوٹ جاتا ہے یا بعض دفعہ اکیس، بائیس دن تک
چلتا ہے۔اس کے بعد پھر گویا وہ اس جہنم میں سے نکل گیا پھر جنت کی وہ ٹھنڈی ہوا اور جنت کی
خوشبوئیں اور جنت کے آرام اور جنت کی لذتیں اور جنت کے سرور اُسے اُس دنیا میں بھی ملتے
ہیں۔کوئی ایک آدھ جھونکا جہنم کا بھی مل جاتا ہے۔پس خدا کی راہ میں خرچ کرنا ایک ایسی تجارت ہے جس میں کوئی گھاٹا نہیں۔انسان کی اپنی
کوئی غلطی ہوگی تو اللہ تعالیٰ مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے گا۔اللہ تعالیٰ ایسی نیکیوں کی توفیق
دے دے گا کہ وہ گناہ جو ہیں وہ آپ ہی ڈھل جائیں۔جب انسان کی ساری کوششیں نا کام ہو
جائیں تو پھر وہ مغفرت کے ساتھ ڈھانپا جائے گا یا پھر اُسے خدا تعالیٰ چھوٹی چھوٹی تکلیفیں دے گا
تا کہ اس کو چوکس اور بیدار رکھے۔بعض دفعہ ابتلاء آجائیں گے یا قضا و قدر بعض دفعہ جھنجھوڑتی ہے
یا انسان انسان
کو جھنجھوڑتا ہے۔جھنجھوڑنے والا آدمی بعض دفعہ گناہ کر رہا ہوتا ہے اور مظلوم جو ہے وہ
ثواب حاصل کر رہا ہوتا ہے۔یہ چیزیں تو ہیں لیکن اس میں شک نہیں کہ یہ تجارت ایسی ہے جس
میں گھانا کوئی نہیں۔اگر ایک شخص کو اس دنیوی تجارت کے کسی حصہ میں پانچ روپے گھاٹا ہو اور
دوسرے حصہ میں اسی روز پانچ ہزار روپے نفع ہو جائے اُس ایک دن میں تو اُسے گھاٹا پانے والا
کوئی نہیں کہے گا حالانکہ ایک حصہ میں اُسے پانچ روپے گھا ٹا ہوا ہے اب یہ کہ پانچ دن بخار چڑھ
گیا اور باقی سال اُس کا آرام سے اور سرور سے گزرا اور دعاؤں میں گزرا اور خدا تعالیٰ کے نشان
دیکھنے میں گزارا، خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے میں گزارا تو اس کو کیا گھاٹار ہا اور جو اُخروی زندگی
ہے اللہ تعالیٰ نے اس کی چھوٹی سے چھوٹی تکلیف سے بھی بچا لیا یہ اُس پر بڑی رحمت فرمائی ہے۔پس سر آ بھی خرچ کرنا چاہیے اور علانیہ بھی خرچ کرنا چاہیے۔میں نے بتایا ہے کہ جو

خطبات ناصر جلد سوم
۵۰۷
خطبہ جمعہ ۵ /نومبر ۱۹۷۱ء
جماعت کا خرچ ہے وہ سرا بھی ہے اور علانیہ بھی ہے اور اپنی استعداد کے مطابق بڑا خرچ ہے یہ
معمولی خرچ نہیں ہے۔جماعت اسی طرح قریباً سوا دو یا اڑھائی لاکھ روپیہ سالانہ خرچ کرتی ہے
جو مقامی فنڈ ز ہیں اُن میں سے جماعت اس سلسلہ میں بھی خرچ کرتی ہے وہ رقم اس وقت میرے
ذہن میں نہیں لیکن مجموعی طور پر یہ بھی بڑی رقم بن جاتی ہے اور میں یقین رکھتا ہوں اس علم کی بناء پر
جو مجھے حاصل ہوتا رہتا ہے کہ افرادِ جماعت ایک بڑی رقم ستر ا بھی خرچ کر رہے ہوتے ہیں، وہ
بتانا نہیں چاہتے مثلاً کئی ایسے خرچ ہوتے ہیں کہ خاوند بیوی کو نہیں بتا تا یا بیوی خاوند کو نہیں بتاتی۔اس واسطے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بستر آخرچ کرو اور بیوی یا خاوند خدا تعالیٰ کے مقابلے میں
کیا چیز ہے اصل تو اللہ ہی اللہ ہے۔غرض دونوں طرح بے حد خرچ ہو رہا ہے لیکن میرا کام ہے کہ میں یاد دہانی کراتا رہوں۔اس لئے اس علم کے باوجود میں یہی کہوں گا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت یہ ہے کہ
آپ رمضان میں تیز ہواؤں کی طرح سخاوت کیا کرتے تھے۔آپ اس سنت کو نہ بھولیں اللہ تعالیٰ
مجھے بھی اور آپ کو بھی اس کی توفیق عطا فرمائے۔( آمین )
خطبہ ثانیہ سے پہلے حضور نے فرمایا:۔الحمد لله ضعف کافی حد تک دُور ہو گیا ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۸ /جنوری ۱۹۷۲ ء صفحه ۳ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی