وقفِ جدید کے قیام کی غرض انسان کی خدمت میں وسعت ہے
خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ کے جنوری ۱۹۷۲ء
فرمائی:۔وقف جدید کے قیام کی غرض بنی نوع انسان
کی خدمت میں وسعت ہے
خطبہ جمعہ فرموده ۷ /جنوری ۱۹۷۲ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت
وَمَا لَنَا الَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللهِ وَقَدْ هَدْنَا سُبُلَنَا وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا أَذَيتُمُونَا
وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ - (ابراهيم : ١٣ )
اور پھر فرمایا:۔اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے تین اصولی باتیں بیان فرمائی ہیں پہلی بات یہ کہ عقلاً صرف
ایسی ہستی پر تو گل کیا جا سکتا ہے (کہ اس کے بغیر کوئی سہارا نہیں اور اس کی مدد سے کامیابی اور فلاح
حاصل ہوگی اور عمل کے نتائج اچھے نکلیں گے ) جو ہمیں عمل کی راہیں بھی بتائے یعنی وہ شروع سے
ہماری انگلی پکڑے۔فرمایا وَ مَا لَنَا اَلا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللهِ وَقَدْ هَدْنَا سُبُلَنَا اللہ تعالیٰ جس نے
ہماری انگلی پکڑی اور ہمیں ہدایت کی راہ یعنی صراط مستقیم پر چلایا اُس پر ہم کیسے تو گل نہ کریں۔دوسری بات اس آیت میں یہ بتائی کہ مخالف اور دشمن کی ایذارسانی پر صبر اسی صورت میں
کیا جا سکتا ہے کہ جب انسان نے کسی قادر ہستی کی انگلی پکڑی ہوئی ہو۔اگر کوئی ایسا قابلِ اعتماد
خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ ۷ رجنوری ۱۹۷۲ء
بھروسہ ہی نہ ہو تو انسان بے صبرا ہو جائے گا کیونکہ انتہائی دُکھوں میں ڈالے جانے کے بعد انتہائی
تو گل وہی انسان کر سکتا ہے۔(اور پھر تو گل ہی کے نتیجہ میں صبر پیدا ہوتا ہے) جسے یہ معلوم ہو اور
جس کا یہ یقین ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی وہ ہستی ہے جس نے شروع ہی سے ہماری راہنمائی اور کامیابی کے
سامان پیدا کر رکھے ہیں۔ہماری استطاعت کے مطابق اور ہمارے ماحول کے لحاظ سے اور جو
وقت کا تقاضا تھا اُسے سامنے رکھ کر اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے ہدایت کے سامان پیدا کر دیئے
ہیں۔اگر ہم اس کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلیں گے، اُس کی ہدایتوں پر عمل کریں گے، تو یہ ہو
ہی نہیں سکتا کہ ہم نا کام ہوں۔غرض جب انسان اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ اپنی کمزوری اور اپنے گناہ اور اپنی بے مائیگی
کا احساس انتہا ء تک پہنچتے ہوئے بھی ایک انتہائی قادر مطلق خدا پر اُس کا ایمان ہوتا ہے۔اس کی
صفات کی معرفت اُسے حاصل ہوتی ہے پھر جب وہ خدا کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتا ہے تو غیر کی
قائم کردہ روکیں اُسے ڈراتی نہیں۔وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا اذیتمونا میں مومنوں کی یہی صفت بتائی
گئی ہے۔اس آیت میں تیسری بات وَ عَلَى
اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَحَمُونَ ہے۔اس میں یہ بات بتائی گئی
ہے کہ سوائے اللہ تعالیٰ کے نہ عقلاً نہ فطرتا ، نہ شرعاً اور نہ مشاہدہ کے لحاظ سے کسی اور پر تو گل ہو سکتا
ہے۔ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک ایک یہی صداقت ثابت
ہوئی کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔تو کل اُسی پر کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہی حقیقی
سہارا ہے۔پس وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَمِنُونَ کی رو سے جس آدمی نے تو گل کرنا ہو خواہ وہ ایک فرد ہو یا
قوم، جس کو بھی یہ احساس ہو کہ میں اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔مجھے کسی سہارے کی ضرورت ہے۔تو اس کی عقل بھی اُسے یہی مشورہ دے گی ، اُس کی فطرت کا بھی یہی تقاضا ہوگا اور بنی نوع انسان
کی تاریخ کا بھی یہی نتیجہ نکلے گا کہ ایک ہی ہستی ہے جس پر تو گل کیا جا سکتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ ہے۔ہم زندہ خدا کی زندہ تجلیات کو دیکھنے والے اور اس یقین پر قائم ہیں کہ ہمیں بحیثیت جماعت اللہ تعالیٰ
خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ کے جنوری ۱۹۷۲ء
نے قائم کیا ہے۔جس طرح بحیثیت فرد اس نے ہمیں پیدا کیا ہے۔اسی طرح بحیثیت جماعت اس
نے ہمیں قائم کیا ہے اور جن اغراض کے لئے اُس نے ہمیں قائم کیا ہے اور جن را ہوں پر وہ ہمیں
چلانا چاہتا تھا وہ وَقَدْ هَدْنَا سُبُلَنا کی رو سے واضح ہیں۔اُس نے ہمیں اپنے راستے دکھائے ہیں۔انسانی فطرت کے نئے تقاضے ہوتے ہیں۔البتہ فطرت کے نئے تقاضے کا یہ مطلب نہیں
ہوتا کہ انسانی فطرت ہی بدل گئی بلکہ مطلب یہ ہے کہ انسان کی فطرت میں جو کچھ رکھا گیا تھا، اس
کا استعمال بدل گیا کیونکہ انسان کی فطرت میں تھا دوسرے آدمی سے ہمدردی کرنا اور اس کے
دُکھوں کا مداوا کرنا۔اگر دُنیا کے دُکھ بدل جائیں تو گویا فطرت کے تقاضے بھی بدل گئے۔پھر ایک
نئے طریقے پر ، نئے دُکھوں کا نیا علاج سوچنا پڑے گا۔پھر وقت کا تقاضا ہے۔بدلے ہوئے حالات میں ہماری قربانیاں اور ہمارے خدمت کے
طریق بدل جاتے ہیں۔تو خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو اور اپنی محبوب جماعتوں کونئی راہیں بتا تا ہے
اور انہیں نئے طریقے سکھاتا ہے۔نئے نئے طریقوں سے انہیں ترقی پر ترقی دیتا چلا جاتا ہے۔66
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی ایک طریقہ یا ایک سبیل یا ایک راہ یا ایک صراط مستقیم وقف جدید
کی شکل میں ہمارے سامنے رکھی ہے اور وقف جدید کی روح یہ ہے کہ وقف کی روح کے ساتھ
بنی نوع انسان کی خدمت میں وسعت پیدا کی جائے چنانچہ حضرت الصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کا دراصل یہی منشاء تھا کیونکہ اس سے پہلے جماعتی نظام تو موجود تھا۔تحریک جدید بھی قائم تھی
اور وہ اپنے کاموں میں لگی ہوئی تھی۔جماعت کی ہر ایک تنظیم کا اپنا انتظام تھا اور وہ اپنے کام میں
لگی ہوئی تھی لیکن میں نے جہاں تک غور کیا اور میں سمجھتا ہوں یہ میرا اپنا تجزیہ اور استدلال ہے کہ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک طرف تو یہ بات تھی کہ تحریک جدید کا اپنا ایک طریق
متعین ہو گیا ہے اور تحریک جدید کے کام کا تقاضا یہ ہے کہ بہت بڑے عالم ہوں ( خدا کرے کہ
ہمیں ایسے عالم میں اور ہمیشہ ملتے رہیں) کیونکہ انہیں باہر بھی جانا پڑتا ہے۔جہاں انہیں بڑے بڑے
پادریوں سے جو اپنے آپ کو دنیا کا معلم سمجھتے ہیں۔خواہ وہ معلم ہوں یا نہ ہوں بہر حال وہ اپنے آپ کو
دنیا کا معلم سمجھتے ہیں ان کے ساتھ باتیں کرنی پڑتی ہیں۔اس غرض کے لئے جامعہ احمد یہ قائم
خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ کے رجنوری ۱۹۷۲ء
ہے۔جامعہ احمدیہ کو بھی اپنی ترقی کے لئے سوچنا چاہیے اور بہتری کے لئے سامان کرنا چاہیے۔جامعہ احمدیہ سے شاہد کرنے کے بعد پھر ہم ان کو ریفریشر کورسز کرواتے ہیں۔پھر بعض کو زبانیں
سکھاتے ہیں۔اس کے اوپر بڑا خرچ آتا ہے۔ہمیں اس وقت جتنی ضرورت ہے اس کے مطابق
ہمارے پاس وسائل نہیں۔ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں حالانکہ کام بڑھ گیا ہے۔مبلغین کے علاوہ ہمارے پاس پاکستان میں جو شاہد اور معلم ہیں جو پرانے اصلاح کرنے
والے ہیں وہ بھی اسی طرح بڑے پایہ کے ہونے چاہئیں۔یہ سارے اس پایہ کے نہیں جس پایہ
کے ان کو ہونا چاہیے۔اس لئے انہیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ اعلیٰ پایہ کے مربیان و معلمین بن
جائیں اور وہ بن سکتے ہیں اگر چہ جامعہ احمدیہ کی پڑھائی کے نتیجہ میں تو نہیں بنتے لیکن وہ اپنی
دُعاؤں کے نتیجہ میں پایہ کے مبلغ ضرور بن سکتے ہیں کیونکہ دعاؤں کے نتیجہ میں اگر ہر چیز حسب منشاء
بن سکتی ہے تو اس لحاظ سے ہر شخص پایہ کا مبلغ بھی بن سکتا ہے۔جو شخص خدا تعالیٰ سے پیار کا تعلق
پیدا کرے گا اور دعائیں کرے گا تو خدا تعالیٰ خود اسے سکھائے گا اور اس کا معلم بنے گا۔پس جہاں انتظامیہ کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔وہاں ہر شاہد کو بھی اپنی ذات کی اصلاح
کی طرف توجہ کرنی چاہیے ورنہ اگر دوسرے عریبک ٹیچر ز کی طرح زندگی گزارنی ہے ( میں شاہدین
سے کہہ رہا ہوں ) تو پھر آپ نے کیا زندگی گزاری؟ اگر آپ نے سکولوں کے عام
عربی معلّم اور
مدرس کی طرح زندگی گزاری تو پھر آپ نے یہ تو بڑا ظلم کیا۔اس معلم کو تو علم ہی نہیں کہ وہ خدا کا پیار
کس طرح حاصل کر سکتا ہے اور کتنا حاصل کر سکتا ہے۔پس شاہدین کو یہ علم ہوتے ہوئے اور دوسروں کو دیکھتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کتنا پیار کرنے
والا ہے اور یہ کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کر سکتے ہیں پھر بھی وہ اللہ تعالیٰ کے پیار سے محروم
رہیں تو میرے نزدیک اس سے زیادہ بد قسمتی اور کوئی نہیں ہو سکتی۔بہر حال جامعہ احمدیہ پر بھی بڑے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔میٹرک پاس طلباء لیتے ہیں
اور پھر ان کو آگے پڑھاتے ہیں۔پھر جس طرح ہر زندہ اور ہرے بھرے درخت کی ٹہنیاں سوکھ
جاتی ہیں۔اسی طرح شاہدین میں سے بھی کچھ کاٹنے پڑتے ہیں۔ہر سال کچھ چھانٹی کرنی پڑتی
خطبات ناصر جلد چہارم
ہے۔نتیجہ بہت تھوڑا نکلتا ہے۔خرچ بڑا ہوتا ہے۔خطبہ جمعہ ۷ رجنوری ۱۹۷۲ء
ہمارے وسائل محدود تھے اور جو مبلغین ہم تیار کر رہے تھے ، ان پر فی کس خرچ بہت زیادہ
تھا لیکن یہ کام اپنی ضرورت کے لحاظ سے بڑا اہم ہے۔اس لئے اسے جاری رکھنا ضروری تھا۔پس ایک طرف یہ چیز تھی اور دوسری طرف وسعت پیدا کرنی تھی۔اب میں سوچتا ہوں کہ
جس طرح میرے دماغ میں آیا ہے، حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے دماغ میں بھی یہی بات
آئی تھی کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے کام میں وسعت پیدا کریں اور وسعت پیدا کریں۔ان
لوگوں کے ذریعہ جو تھوڑا گزارہ لیں اور وقف کی روح کے ساتھ آئیں چنانچہ آپ نے ایک خطبہ
میں ہزاروں کی سکیم بنادی۔آپ نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔اب وہ بین سال کے بعد پوری
ہوتی ہے یا پچاس سال کے بعد پوری ہوتی ہے۔یہ ایک علیحدہ بات ہے لیکن آپ نے اپنی ایک
خواہش کا اظہار کر دیا کہ ۷۲ لاکھ روپے آمد ہو سکتی ہے اور اس کے مطابق ساٹھ روپے ماہوار پر
کئی ہزار آدمی رکھے جا سکتے ہیں۔ویسے اب تو حالات بدل گئے ہیں۔میرے خیال میں اب
ساٹھ روپے کی بجائے نوے روپے دیئے جار ہے ہیں۔بایں ہمہ آدمی کم آرہے ہیں۔انسان سوچتا ہے تو اور فکر و تدبر کرنے والا انسان بالعموم ایک منصوبہ بناتا ہے کہ اگر وہ اس
طرح کام کرے تو اپنے وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔مگر وقف جدید کے کام
کے لحاظ سے جماعت کو اس طرف توجہ نہیں۔کچھ تو تو جہ ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ بالکل توجہ نہیں ہے
لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ جتنی اس حصے کی طرف توجہ کرنی چاہیے تھی اس کا دسواں حصہ تو جہ ہے،
نوے فی صد توجہ نہیں ہے۔معلّمین اصلاح وارشاد جماعتی تنظیم کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔ان سے زیادہ پڑھے لکھے
شاہدین بھی کام کر رہے ہیں مگر پچاس، ساٹھ شاہدین کے علاوہ صرف ساٹھ ،ستر نیم پڑھے
معلمین وقف جدید رکھنے سے کیا فائدہ ہے کیونکہ جو اصل غرض تھی وہ تو ان کے ذریعہ پوری نہیں
ہوئی۔اصل تخیل تو یہ تھا کہ کام میں یک دم وسعت پیدا کرو۔آپ جو معلم لیتے ہیں وہ آٹھویں
جماعت تک پڑھے ہوتے ہیں۔انہیں ایک سال کا یہاں کورس کراتے ہیں۔ان کی حالت تو تیلی
خطبات ناصر جلد چہارم
۷۰
خطبہ جمعہ کے جنوری ۱۹۷۲ء
سی شاخ کے مانند ہے جس طرح آم کی ٹہنی جب نکلتی ہے تو بڑی کمزور ہوتی ہے۔تاہم یہ بیج لگانا
ہمارا مقصد ہے تنا تو بعد میں بنے گا، پھل تو بعد میں آئیں گے لیکن آپ نے تو وہ بیچ بھی نہیں اُگا یا۔ستر ، اشی کے اوپر آ کر ٹھہر گئے۔شتر، اشی معلمین وقف جدید کی تعدا داس وسیع منصوبے کے لحاظ
سے جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے بتایا تھا۔ایک ضلع کے لئے بھی کافی نہیں ہے، ایک تحصیل
کے لئے شاید کافی ہو۔وہ بھی شاید ہی ایسا ہوتا ہم سمجھتے ہیں کہ ایک تحصیل کے لئے کافی ہے جس کا
سب یہ ہے کہ جو موجودہ کوشش اور جدو جہد اور منصوبہ ہے اس میں اگر ہم مغربی پاکستان ہی کو
لے لیں کیونکہ اس وقت مشرقی پاکستان میں ہم نہیں جاسکتے۔( ہم نے مسلم بنگال کو نہ ذہنی لحاظ
سے چھوڑا ہے اور نہ عملی لحاظ سے) لیکن موجودہ حالات ایسے رونما ہوئے ہیں کہ ہم وہاں جانہیں
سکتے اس لئے اگر ہم وقتی طور پر مغربی پاکستان ہی کو لے لیں تب بھی اس سے ۱۵۲ گنا زیادہ
ہماری کوشش ہونی چاہیے تھی کیونکہ پاکستان کے اس مغربی حصے کی کم و بیش ۱۵۲ تحصیلیں ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے اپنے کام کا ایک فی صد بھی نہیں کیا بلکہ ہم نے اپنا کام 4 فی صد کیا
ہے یہ تو کوئی کام نہ ہوا۔جماعت کو اس وقت میں دو باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اس اعلان کے بعد کہ
یکم جنوری سے وقف جدید کا نیا سال شروع ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق دے اور
ہمارے عمل میں برکت ڈالے۔جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے اس اعلان کے بعد میں جماعت کو دو باتوں کی طرف توجہ دلانا
چاہتا ہوں۔ایک یہ کہ وقف جدید کے لئے جماعت زیادہ آدمی دے اور اسے جماعت محض وعظ
تصور نہ کرے بلکہ وہ ایک سکیم بنائے کہ ہر سال موجودہ معلمین کا دس یا ہیں فیصد دے گی مثلاً اگر
فرض کرو اس وقت اشی معلمین وقف جدید ہوں تو جماعت ہر سال آٹھ مزید دے گی۔یہ میں نہیں
کہہ رہا کہ جماعت دس فی صد دے یہ تو جو منصوبہ بندی کمیٹی ہے وہ سوچے گی لیکن میں مثال دے
رہا ہوں۔شاید اس سے کوئی غلط فہمی پیدا ہو جائے چلیں میں فی صد کر دیتے ہیں چنانچہ اس لحاظ سے
موجودہ اتنی معلمین کی تعداد پر بیس فیصد کے حساب سے سولہ مزید دینے پڑیں گے پھر اگلے سال
خطبہ جمعہ کے رجنوری ۱۹۷۲ء
خطبات ناصر جلد چہارم
۹۶ کا بیس فیصد ہوگا اور پھر اس سے اگلے سال ۱۱۰ کا بیس فیصد ہوگا اور پھر اسی طرح تعداد بڑھتی
چلی جائے گی۔تب آپ کام کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کھڑے رہیں تو پھر کام نہیں کر سکتے۔اس
نسبت سے آپ آگے بڑھیں تب بھی کم ہے لیکن اگر آپ ہیں کی بجائے تیں یا چالیس فی صد کر
دیں تو پھر ٹھیک ہے۔اگر آپ دُگنا کرتے جائیں تو پھر یہ بہت ہی اچھا ہے۔اس طرح تو پھر ہم
دس سال میں اپنا مقصد حاصل کر لیں گے یعنی ۸۰ سے ۱۶۰ اور اس سے اگلے سال ۳۲۰ اور پھر
اس سے اگلے سال ۶۴۰ اور پھر اس سے اگلے سال ۱۲۸۰ علی ہذا القیاس اس طرح ہم بڑی
جلدی آگے نکل جائیں گے۔یہ تو (( یعنی وہ پہلی بات) ہے جو میں جماعت سے کہنا چاہتا ہوں۔(ب) یہ ہے کہ آپ جو آدمی دیں اُن میں کچھ تو صلاحیت ہونی چاہیے۔اس وقت م
معلمین کا
ایک حصہ ایسا ہے ( سب کے متعلق تو میں یہ نہیں کہتا لیکن ایک حصہ ضرور ایسا ہے ) جو یہ سمجھتا ہے کہ
ہماری کہیں اور جگہ کھپت نہیں ہو سکتی ، اس واسطے یہاں آ جاؤ۔اگر اس طرح کے آدمی آئمیں تو ہمارا
کام کیسے ہو گا۔ہم نے اُن سے کام تو یہ لینا ہے کہ جب کسی کو کہیں سے بھی کامیابی نصیب نہ ہو تو وہ
ان سے حاصل کرے لیکن وہ آدمی جو اس ذہنیت سے آیا ہے کہ اس کی کہیں کھپت نہیں ہو سکتی اس
لئے وہ یہاں آجائے اُس نے کام کیا کرنا ہے۔وہ آدمی جو ساری دُنیا کی ناکامیاں دیکھ کر آتا ہے
وہ دُنیا کی ہدایت کا سامان کیسے پیدا کر سکتا ہے۔یہ ایک سرے پر ہے اور جس کی اس نے ہدایت
کرنی ہے وہ دوسرے سرے پر ہے یا مجھے یوں کہنا چاہیے کہ یہ بائیں سرے پر ہے اور دوسرے
آدمی کی ضرورت دا ئیں سرے پر ہے یعنی دو چیزوں میں جو زیادہ سے زیادہ بعد ہو سکتا ہے وہ ان
میں پایا جاتا ہے۔پس جماعت سے میں یہ کہتا ہوں کہ جو آدمی وقف جدید کے لئے دیں وہ قابل اور اہل ہونا
چاہیے اور پھر جب آدمی دیں تو اُن کو خرچ بھی دیں۔جتنے زیادہ آدمی دیں گے اُن پر اتنا زیادہ
خرچ بھی آئے گا۔اس کے مطابق آپ کو چندہ دینا چاہیے۔اب پچھلے سال وقف جدید کا دولاکھ چالیس ہزار روپے کا بجٹ تھا اور دسمبر کے آخر تک ایک
لاکھ بہتر ہزار روپے آمد ہوئی ہے اور اب نیا سال شروع ہو گیا ہے گذشتہ سال جو کام آپ نے
خطبات ناصر جلد چہارم
Δ
خطبہ جمعہ کے رجنوری ۱۹۷۲ء
اپنے لئے تجویز کئے تھے آپ اُن کو پورا نہیں کر سکتے۔وقف جدید کے متعلق منصو بہ بنانے والے
دماغ میں جو کام تھا وہ تو یہ نہیں تھا۔وہ تو اس سے کہیں زیادہ کام تھا۔پس وہ پیارا وجود جس کے ساتھ آپ کو پیار اور عشق کا دعوی ہے اُس نے آپ کو جو کام دیا
تھا، اُس سے کہیں تھوڑے کام کا آپ نے منصوبہ بنایا اور وہ بھی پورا نہیں کیا۔یہ تو بڑے شرم کی
بات ہے۔اس لئے جماعت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔دوسری طرف میں یہ بھی کہتا ہوں کہ جو ہمارا وقف جدید کا دفتر ہے اس کو اپنا حساب درست
کرنا چاہیے۔گذشتہ دو چار دن میں ہی میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ جو رقمیں وصول ہو چکی
ہیں اُن کا بھی ٹھیک طرح حساب نہیں رکھا گیا۔(پیسوں کا ضیاع تو نہیں ہوا) لیکن اگر ایک شخص
تین مہینے کے بعد اپنا چندہ دے دیتا ہے اور اپنا وعدہ پورا کر دیتا ہے اور آپ چھ مہینے کے بعداُ سے
کہیں کہ تم نے کبھی چندہ نہیں دیا تو آپ نے اس کا وقت ضائع کیا۔آپ
کو یہ کس نے حق دیا ہے؟
پس میں دفتر سے کہتا ہوں کہ آپ مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی طرف منسوب ہونے والوں
کا وقت ضائع نہ کریں یہ سننے کے بعد اور اس بات کو تقریروں میں دُہرانے کے بعد کہ آپ کے
متعلق یہ کہا گیا ہے۔انْتَ الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُهُ |
کہ تیرا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔آپ خود اس
مسیح کی طرف منسوب ہونے والوں کا
وقت ضائع کر رہے ہیں اور اُن کو پریشانی میں ڈال رہے ہیں اس لئے اپنے گھر کو درست کریں اور
اس کی صفائی کریں اور اہلیت کو بڑھا ئیں۔مرکزی دفتر کو کسی ایک آدمی کے لئے بھی پریشانی کا
موجب نہیں ہونا چاہیے۔وقف جدید والوں نے رسالے اور کچھ کتب اور پمفلٹ وغیرہ شائع کرنے کی بھی ایک سکیم
بنائی ہوئی ہے اور غالب وہ اس سلسلہ میں کچھ کام بھی کرتے ہیں لیکن وہ تسلی بخش نہیں ہے۔دراصل
کسی کا کام بھی تسلی بخش نہیں ہے۔اس وقت مجھے سب سے زیادہ پریشانی اس سلسلہ میں یہ ہے کہ
ہم کتب وغیرہ شائع تو کر دیتے ہیں مگر ان کی تقسیم کا کوئی معقول اور مناسب اور حسب ضرورت
خطبات ناصر جلد چہارم
انتظام نہیں ہے۔خطبہ جمعہ ۷ رجنوری ۱۹۷۲ء
تا ہم اس کام کے لئے تو میں شاید ایک کمیٹی بناؤں۔ہماری اس وقت جو مختلف انجمنیں ہیں،
وہ کمیٹی ان کے متعلق غور کرے گی لیکن اس کی طرف فوری توجہ کرنے کی ضرورت ہے اور فوری
سے میری مراد یہ ہے کہ ایک مہینے کے اندر اندر ہماری آبادی کے ایک فیصد کے ساتھ ہمارا تعلق
قائم ہو جائے۔شاید آپ حیران ہوں کہ اتنی معمولی سی سکیم کیوں بنادی۔دراصل میں یہ چاہتا ہوں کہ چھ لاکھ ایسے بھائیوں کے ساتھ ہمارا تعلق پیدا ہو جائے کہ
جب اور جو چیز ہم ان تک پہنچانا چاہیں وہ ایک ہفتہ کے اندراندران تک پہنچ جائے۔آپ یشن کر
حیران ہوں گے کہ ہم اس وقت چھ لاکھ تو کجا چھ ہزار تک بھی اپنی بات ایک ہفتہ کے اندر اندر نہیں
پہنچا سکتے اور یہ بڑی خامی ہے۔اس طرف پہلے کسی نے توجہ نہیں کی۔ہمارے جو مبلغ ہیں اُن کا یہ حال ہے کہ دیر کی بات ہے خلافت سے پہلے میں ایک دفعہ مری
گیا۔حضرت صاحب کے نام خیبر لاج الاٹ ہوئی ہوئی ہے۔اس کا جھگڑا چل رہا ہے۔ابھی اس
کا فیصلہ نہیں ہوا۔جو فیصلہ ہوگا ٹھیک ہوگا۔وہ ہمیں ملے یا نہ ملے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا
بہر حال وہ اس وقت بھی ہمارے پاس تھی اور وہاں ہمارے مربی صاحب رہ رہے تھے کیونکہ وہ
خالی پڑی ہوئی تھی۔ہم یعنی حضرت صاحب کے بچوں میں سے بہت سارے وہاں جانا چاہتے
تھے یا شاید حضرت صاحب خود تشریف لے جانے والے تھے۔یہ تفصیل مجھے یاد نہیں رہی چنانچہ
اس کو خالی کروانے کے لئے جب میں وہاں گیا تو میں نے دیکھا کہ ایک کمرہ قریباً چھت تک بھرا
ہوا تھا اُن کتب اور رسائل سے جو پچھلے چار پانچ سال سے اصلاح وارشاد والے اس مبلغ کو تقسیم
کرنے کے لئے بھجواتے رہے تھے۔یہ دیکھ کر میرے ہوش گم ہو گئے کہ اتنا ظلم ! ہماری ایک
غریب جماعت ہے۔پھر اس پر ظلم یہ کہ ہم سے سُستیاں غفلتیں اور گناہ ہو جاتے ہیں۔جتنا ہم
شائع کرنا چاہتے تھے وہ بھی نہیں شائع ہوا اور جو شائع ہوا ہے اس کا یہ حشر کہ کئی سالوں کا اکٹھا کیا
ہوالٹریچر جس کو اٹھانا مشکل ہو گیا پس ہمیں اس طرف فوری توجہ کرنی چاہیے۔اب مثلاً ہم ایک رسالہ شائع کرنا چاہتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت اور عشق
خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ کے جنوری ۱۹۷۲ء
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ۔چنانچہ قاضی محمد نذیر صاحب یا عبدالمالک خاں صاحب
میرے پاس بڑے فخر سے یہ رپورٹ کر دیں گے کہ انہوں نے پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کر دیا
ہے اول تو یہ ہے کہ ۱۲ کروڑ آبادی کے ملک میں پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کر دینا تو ویسے ہی
بڑے شرم کی بات ہے اور دوم اس سے بھی بڑے شرم کی بات یہ ہے کہ پانچ ہزار جو شائع کیا اس
میں سے پانچ صد تقسیم ہوا اور باقی چار ہزار پانچ صد اصلاح وارشاد کے گودام میں یا مبلغین کے
چولہوں کے پاس پڑا ہوا ہے۔ہمارا اس طرح تو کام نہیں چلے گا۔یہ تو کوئی کام نہیں کہ ۱۲ کروڑ کی
آبادی کے ملک میں پانچ ہزار کی تعداد میں شائع ہونے والی کتاب صرف پانچ صد کی تعداد میں
تقسیم ہو۔کیا ہم اپنی عزت کے لئے زندہ ہیں؟ کیا ہم اس لئے زندہ ہیں کہ ساری دُنیا کی دولتیں
ہمارے قدموں میں آکر جمع ہو جائیں۔اگر یہ نہیں اور یقیناً نہیں کیونکہ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ ہماری
پائی پائی دُنیا کے قدموں میں جا کر پڑ جائے اور لوگوں کے فائدہ کا موجب بنے تو پھر دُنیا کی بھلائی
کے لئے تم سے جو کچھ ہوسکتا ہے وہ تم کرو ورنہ تم اپنے رب کو کیا منہ دکھاؤ گے؟
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کے نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔(روز نامه الفضل ربوه ۶ فروری ۱۹۷۲ء صفحه ۲ تا ۴)