انعامات کا وارث بننے کے لئے جماعت اپنی قربانی کو انتہا تک پہنچادے

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۳
خطبه جمعه ۲۸ جنوری ۱۹۷۲ء
اللہ تعالیٰ کے انتہائی انعامات کا وارث بننے کیلئے
جماعت اپنی قربانی کو انتہا تک پہنچا دے
فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۲۸ / جنوری ۱۹۷۲ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت
لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا - (البقرة : ۲۸۷)
أَفَرَعَيْتَ الَّذِي تَوَلَّى - وَ اَعْطَى قَلِيلا و اندی - (النجم : ۳۵،۳۴)
اللَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى - وَ اَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى - وَ أَنَّ سَعْيَه
سَوْفَ يُرى - ثُمَّ يُجْزَهُ الْجَزَاء الْأَوْقَى - وَأَنَّ إلى رَبَّكَ الْمُنْتَهى - (النجم : ۳۹ تا ۴۳)
اس کے بعد فرمایا:۔لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا میں ہر دو پہلو بیان ہوئے ہیں۔ایک یہ کہ اللہ کسی پر طاقت
سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔یہاں طاقت سے مراد دائرۂ استعداد ہی ہے جس پر میں متعدد بار روشنی
ڈال چکا ہوں۔پس کسی کا جتنا دائرہ استعداد یا دائرہ صلاحیت یا دائرہ قوت و طاقت ہو، اس سے
زیادہ بوجھ فرد، گروہ یا نوع پر نہیں ڈالا گیا۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ دائرہ استعداد میں جتنی بھی طاقت
تھی ، اس پر پورا سو فیصد بوجھ ڈال دیا گیا اور انسان کو اس کا مکلف بنادیا گیا۔اللہ اس سے کم پر

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۴
خطبہ جمعہ ۲۸ ؍ جنوری ۱۹۷۲ء
راضی نہیں ہوتا اور نہ وہ اس کا مطالبہ کرتا ہے اور جو طاقت سے باہر ہے وہ اس کا بھی مطالبہ نہیں
کرتا۔وہ اپنے کسی بندے پر اس وجہ سے بھی خوش نہیں ہو گا کہ اس نے اپنے بھائیوں سے طاقت
سے زیادہ مطالبہ کیا لیکن طاقت اور اس دائرہ کے اندر ذمہ داریوں کا جو زیادہ سے زیادہ بوجھ ڈالا
جاسکتا ہے، وہ ڈالتا ہے چونکہ قوت و طاقت کی نشو ونما ہوتی رہتی ہے اس لئے افراد کے بوجھ اور
ان کی ذمہ داریاں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ تیری وحی سے منہ پھیر لیتے ہیں وہ بھی دو قسم کے ہیں۔ایک تو
مقر اور ایک وہ جو ایمان کا دعویٰ کرنے کے باوجود اپنی ذمہ داریوں کو جان بوجھ کر یا غفلت کے
نتیجے میں نباہنے کی کوشش نہیں کرتے اور ان کا حال یہ ہے وَ اعْطَى قَلِيلًا و اندی کہ تھوڑا سا دیتے
اور بقیہ کے متعلق بخل کرنے لگتے ہیں۔لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا میں جو بات بتائی گئی تھی وہ
یہاں کھول کر بتادی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ تھوڑا دینے پر راضی نہیں بلکہ وہ طاقت کے مطابق
پورا دینے پر راضی اور خوش ہوتا اور اس کی جزا دیتا ہے۔باقی اس کی رحمت وسیع ہے وہ اپنے
بندوں سے بعد میں جزا سزا کے وقت جو چاہے سلوک کرے ( بعد میں سے یہ مراد ہے کہ اس
زندگی کے بعد اُخروی جزا کا وقت یا اسی زندگی میں جزا کا وقت یعنی ایک محدود کوشش کا نتیجہ نکلنے کا
وقت ) وہ مالک ہے جو مرضی ہو کرے اس کے متعلق ہم بات نہیں کیا کرتے لیکن جو خدا نے ہمیں
کہا اور تعلیم دی ہے، ہم سے جو چاہتا اور خواہش رکھتا ہے اور جس بات پر وہ کہتا ہے کہ میں راضی
ہوتا ہوں۔وہ یہ ہے کہ جتنا دے سکتے ہو ا تنا دے دو تو میں راضی ہوں گا ورنہ نہیں۔اللہ تعالیٰ نے
یہ بوجھ ڈالا ہے اور اس کو پسند نہیں کرتا کہ انسان اپنی قوت اور طاقت کے مطابق کام نہ کرے بلکہ
اس سے کم کرے۔لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کی لغوی بحث میں امام راغب نے بھی اس طرف اشارہ
کیا ہے کہ انسان کی طاقت سے جو زائد ہے، وہ اس کا مکلف نہیں لیکن اس دائرے کے اندر
مکلف ہے۔سورہ نجم میں یہی چیز کھول کر بیان کر دی گئی ہے کہ تھوڑا دینا اور بقیہ کے متعلق بخل
کرنا۔اگر تمہاری قوتِ استعداد تو اکائی ہو اور تم خدا کی راہ میں خدا کے بتائے ہوئے طریق اور

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۵
خطبہ جمعہ ۲۸ /جنوری ۱۹۷۲ء
اس کی تعلیم کے مطابق اور اس کی شریعت کے اصول کے لحاظ سے ننانوے اکائیاں دے دو اور
ایک کے متعلق روگردانی اور بغاوت کا طریق اختیار کرو تو تم باغی ہو۔اگر بھول جاؤ تو تم خدا تعالیٰ
کے بعض فضلوں کو کھونے والے ہو سوائے اس کے کہ پھر ایک اور کوشش کرو یعنی استغفار اور
دعاؤں اور خدا کے سامنے عاجزانہ تڑپنے کی۔یہ ایک اور کوشش ہے جو اس کمی کو پورا کرتی ہے پس
کوشش بہر حال کرنی پڑے گی۔آدمی Indifferent ( ان ڈفرینٹ ) اور بے پرواہ نہیں رہ سکتا۔یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھے
پر واہ کوئی نہیں۔جہاں اس نے یہ کہا کہ مجھے پرواہ کوئی نہیں ، وہاں وہ مارا گیا اور اس کے ننانوے
بھی اس کے منہ پہ پھینک دئے گئے لیکن اگر کوئی بشری کمزوری ہے یا غفلت ہے یا عدم علم یا
ناواقفیت کی وجہ سے کوئی مجبوری سمجھی گئی ( یہ جہالت کے بعض پہلو اور اندھیرے ہیں جو بعض دفعہ
انسان کے اوپر چھا جاتے ہیں) حالانکہ وہ مجبوری نہیں تھی اور اس پر اللہ تعالیٰ فضل کر دے تو اور
بات ہے لیکن مطالبہ یہ کیا گیا ہے کہ ہر شخص اپنی قوت اور طاقت، استعداد اور صلاحیت کے مطابق
جتنا زیادہ سے زیادہ کر سکتا ہے وہ کرے اور اگر وہ خُدا کے حقوق اور خدا کی طرف سے عائد کردہ
اس کے بندوں کے حقوق ادا کرتے ہوئے انہیں خدا کے حضور پیش کر دے تو اس کے لئے بہترین
جزا مقدر ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ سورہ نجم کی ان دو آیات کے بعد ان لوگوں سے مخاطب ہوکر فرماتا ہے جو کچھ
دیتے اور بقیہ کے متعلق بخل کرتے ہیں کہ کیا ان کو علم نہیں ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا اٹل قانون ہے۔جو
پہلی الہامی کتب میں بھی نظر آتا ہے۔یعنی اَلا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْری۔وزر کے ایک معنے تو گناہ
کے ہیں لیکن میں جو تفسیر کر رہا ہوں وہاں گناہ کے معنی چسپاں نہیں ہوتے۔میری تفسیر کے مطابق
بوجھ کے معنی ہیں یعنی خدا تعالیٰ کا یہ اٹل قانون ہے کہ کوئی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی جس
کی استعداد پچاس اکائیاں ہے وہ اتنی اکائیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی جو پچاس اور ساٹھ کے
درمیان فرق ہے یا ۵۰ اور ۱۰۰ کے درمیان فرق ہے وہ تو دوسرے کا بوجھ ہے (جس کی طاقت
زیادہ ہے اور ) اس کے اوپر نہیں پڑ سکتا۔اس کی جان پر اتنا ہی بوجھ پڑے گا جتنا کہ وہ اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۶
خطبہ جمعہ ۲۸ /جنوری ۱۹۷۲ء
کی عطا کردہ صلاحیتوں کے مطابق اٹھانے کے قابل ہے اس سے زیادہ نہیں لیکن اگر کوئی شخص یہ
سمجھے کہ میں نے جو کوتاہی کی ، میں نے جو غفلت کی ، میں نے جو کمزوری دکھائی اور جو قربانی مجھے
پیش کرنی چاہیے تھی، میں نے پیش نہیں کی تو کوئی اور شخص اس کی خاطر اس کمی کو پورا کر دے گا۔یہ
ناممکن ہے اس واسطے کہ اس میں بھی تو اپنی استعداد سے زیادہ بوجھ اٹھانے کی اہلیت نہیں ہے اگر
اس کی ذمہ داری اتنی اکائیاں ہے تو اسی اکائیوں پر اس کی طاقت ختم ہوگی۔وہ دوسرے کی دس
اکائیاں کہاں سے پوری کرے گا اگر اس کی طاقت نوا کائیاں ہے تو سو اس نے دے دینی ہیں
ایک سو دس وہ کہاں سے لائے گا۔پس الا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْری یہ ایک اٹل قانون ہے۔اگر زید اپنی پوری طاقت کے
مطابق خدا کے حضور پیش نہ کرے تو زید کی طاقت کے اظہار یعنی محنت اور جانفشانی میں جو کمی رہ گئی
ہے یہ کی کوئی دوسرا پوری نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا اپنا ایک دائرہ استعداد ہے اور اس دائرہ استعداد کی
انتہا تک اس کی ذمہ داری ہے۔دوسرے کی ذمہ داری وہ کیسے اُٹھائے گا۔اَلا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ
اخری۔دوسرے کا بوجھ تو وہ اُٹھا ہی نہیں سکتا یہ ناممکن ہے کیونکہ یہ اٹل قانون ہے کہ کوئی انسان
دوسرے کا بوجھ اور ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا۔زید بکر کی ذمہ داریاں نہیں اُٹھا سکتا اور بکر زید کی
ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا۔ہر شخص کو اپنی ذمہ داریاں خود ہی ادا کرنی پڑیں گی اور ادا بھی اس
طرح نہیں کرنی ہوں گی کہ کچھ دیا اور بقیہ کے متعلق بخل کر دیا بلکہ ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں
اپنی طاقت کو انتہا تک پہنچا کر اس کا آخری حصہ تک ادا کرنا پڑے گا کیونکہ دوسرا کوئی ہے ہی نہیں
جو کمی کو پورا کر سکے۔عقلاً بھی کوئی دوسرا اس کمی کو پورا نہیں کرسکتا۔یہ خدا کا اٹل قانون ہے کیونکہ جو
دوسرا ہے اس کو جتنی طاقت دی گئی تھی اس کے مطابق کام کرنے کی تو اس کی اپنی ذمہ داری تھی اور
دوسرے کی ذمہ داری اُٹھانے کی اسے طاقت ہی نہیں ملی۔اس کی طاقت کا کوئی حصہ ایسا نہیں رکھا گیا
جس کے بارہ میں اسے کہا گیا ہو کہ تو دوسرے کی ذمہ داری اٹھالے۔وہ دوسرے کی ذمہ داری
نہیں اٹھا سکتا۔ہر گز نہیں اٹھا سکتا۔پس جو قوم اپنے مقام کی انتہا کو پہنچنا چاہے، اس کے ہر فرد کی
ایسی تربیت ہونی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو انتہا تک پہنچانے والا ہو۔فرض کرو ایک لاکھ کی کوئی قوم

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۷
خطبہ جمعہ ۲۸ جنوری ۱۹۷۲ء
ہے اگر ان میں سے نوے ہزا ر اپنے دائرہ استعداد کے مطابق یعنی لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
میں جس قسم کے مکلف ہونے کا ذکر ہے اس کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو اپنے دائرہ استعداد کی
انتہا تک پہنچا دے اور دس ہزار نہ پہنچا ئیں تو جو کام دس ہزار سے رہ گیا ہے، کسی اور کی طاقت ہی
نہیں ہے کہ وہ پورا کر سکے۔یہ بالکل ناممکن ہے خدا تعالیٰ نے اس کو پورا کرنے کی طاقت ہی نہیں
دی پس اگر یہ کمی رہ گئی تو ایک لاکھ آدمی اپنے مقام کی انتہا کو نہیں پہنچ سکے گا کیونکہ دس ہزار نے
کمزوری دکھا دی۔پھر فرمایا کہ انسان کو اس کی سعی کے مطابق ہی ملا کرتا ہے۔میں اب یہاں یہ معنی کروں گا
کہ بنی نوع انسان کیونکہ ان کی سعی کا جو مجموعہ ہے اس کی انتہا کے مطابق قوم ترقی کرتی ہے ویسے
ہر فرد بھی اپنی سعی کے مطابق ہی پاتا ہے۔بچوں کو سمجھانے کے لئے میں ایک مثال دیتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ اگر کسی کو نتوار و پیہ دینا چاہے اور وہ دو پر راضی ہو جائے تو اس نے خود کو اٹھانوے سے
محروم کر دیا۔اگر کوئی فرد خدا تعالیٰ کی اعلیٰ سے اعلیٰ نعمتوں کے حصول کی استعداد رکھتا تھا یعنی اتنی
استعدا د رکھتا تھا کہ وہ خدا کے حضور ایسی قربانیاں پیش کر سکے کہ خدا تعالیٰ کے اعلیٰ سے اعلیٰ انعام
جو امت محمدیہ میں کسی کومل سکتے ہیں، وہ پالے اگر اس نے وہ کوشش نہیں کی تو وہ خود کو محروم کرتا ہے
اور جو قوم بحیثیت قوم اس لئے پیدا کی گئی کہ وہ دنیا کی معلم اور ہادی بنے اس قوم کے ہر فرد کو اپنی
قوت کے مطابق اپنی قربانی انتہا تک پہنچا دینی چاہیے اور قوت تو بدلتی رہتی ہے (اس تفصیل میں
مجھے جانے کی ضرورت نہیں۔میں اس کی وضاحت کر چکا ہوں ) کیونکہ نشوونما ہورہی ہے اور
طاقت بڑھتی چلی جارہی ہے۔آپ کوئی وقت لے لیں اگر انہوں نے اس وقت کی طاقت کے
مطابق اپنی قربانیوں کو انتہا تک پہنچا دیا تو وہ قوم اس وقت کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے انتہائی
انعامات کی وارث بن گئی لیکن اگر بعض نے خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی قربانیوں کو
انتہا تک پہنچادیا اور وہ دائرہ استعداد کی حد بندی کرنے والی آخری لکیر تک پہنچ گئے اور بعض نے
اپنی طاقت کی انتہا تک قربانیاں نہ دیں تو بحیثیت مجموعی قوم یا جماعت ان انعامات کی وارث نہیں
بن سکتی ، جن کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے (اس حساب میں منافقین کو اس گروہ سے باہر

خطبات ناصر جلد چہارم
سمجھنا پڑے گا)۔۲۸
خطبہ جمعہ ۲۸ /جنوری ۱۹۷۲ء
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَ أَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُری۔ایسا شخص
جوا اپنی استعداد کی انتہا تک پہنچ جاتا ہے وہ اپنی کوشش کا نتیجہ ضرور دیکھے گا اور اس کی سعی کے
مطابق جَزَاء اوٹی یعنی پوری جزاء اسے ضرور ملے گی۔وَ أَنَّ إِلى رَبِّكَ الْمُنْتَهی۔اسے اپنی
کوشش پر نازاں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بعض ایسی کمزوریاں ہوتی ہیں جو انسان کی نظر میں نہیں
ہوتیں اور اس کی عقل میں نہیں آسکتیں لیکن کمزوری ہوتی ہے۔یہ فیصلہ کرنا کہ اس شخص یا جماعت
نے اپنی طاقتوں اور وقتی نشو ونما کے مطابق بغیر کسی کمزوری کے ( کمزوری ایمان ہو یا کمزوری عمل
یا کمزوری فہم خدا کے حضور اپنی انتہائی قربانی پیش کر دی ہے ، یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔انسان یہ
کر ہی نہیں سکتا اس کی نگاہ دوسروں کے سلسلہ میں بھی متعصبانہ ہوسکتی ہے اور اپنے حق میں تو انسان
بڑا سخت متعصب بن جاتا ہے کرتا تھوڑا ہے اور سمجھتا ہے میں نے بہت کیا۔کچھ بھی نہیں کرتا اور
سمجھتا ہے میں نے کچھ کر لیا۔قرآن کریم میں ایسے لوگوں کا بھی ذکر ہے کہ کرتے کچھ نہیں اور دعوے بڑے کر رہے
ہوتے ہیں۔ایسی کمزوریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔پس فرما یا تم انتہائی کوشش کرو جس قدر تم کر سکتے ہو
لیکن تکبر نہ کرنا۔ہمارا وعدہ یہ ہے کہ تمہاری انتہائی کوششوں کا انتہائی نتیجہ نکلے گا بشرطیکہ تمہاری
کوششیں ہماری نگاہ میں بھی انتہا تک پہنچی ہوئی ہوں اور تم اس شرط کو کبھی نہ بھولنا۔آج میں ایک اور خطبے کے تسلسل میں ہی محنت پر زور دینا چاہتا ہوں گو محنت سے مراد ہر قسم
کی محنت ہوتی ہے لیکن ہر فرد اور قوم میں اصولاً دو قسم کی محنتیں ہوتی ہیں۔ایک فرد یا قوم کی
استعدادوں کی نشوونما کے لئے محنت اور ایک یہ کہ پہلے کی نشوونما کے بعد اُس وقت (معین کوئی
وقت یا تاریخ لے لیں) کی طاقتوں اور استعدادوں کو اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق ، اس کی
شریعت کی روشنی میں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے روشنی حاصل کرتے ہوئے پورے طور پر
کام میں لگا دینا اور اس وقت کے لحاظ سے اپنی ساری طاقت اور استعداد کے مطابق خدا اور اس
کے بندوں کے حقوق کی ادائیگی کو انتہا تک پہنچادینا۔یہ دونوں کوششیں اپنی انتہائی شکل میں ہونی

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۹
خطبہ جمعہ ۲۸ /جنوری ۱۹۷۲ء
چاہئیں یعنی ایک تو تربیت کی کوشش جسے ہم مختصراً دوسرے الفاظ میں استعدادوں کی نشونما کہتے
ہیں۔ہر وہ فرد واحد جو خدا اور اس کے رسول اور خدا کے رسول کے روحانی فرزند عظیم مہدی معہود
کی طرف منسوب ہو رہا ہے اس کی تربیت کے لئے انتہائی کوشش ہونی چاہیے اور دوسرے
جماعت بحیثیت جماعت ( بحیثیت جماعت کا مطلب ہے افراد کا مجموعہ ) اللہ تعالیٰ کی راہ میں
قربانی دینے کی جتنی طاقت رکھتی ہے اسے اس طاقت کے مطابق انتہائی قربانی دیتے رہنا چاہیے یہ
طاقت بڑھتی رہے گی اور پہلے سے بڑی قربانی کا مطالبہ ہوتا رہے گالیکن آج ۲۸ /جنوری کو ہماری
جتنی طاقت ہے اس کے مطابق ہمیں انتہائی قربانی دے دینی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فضل کرے اور کل
ہماری طاقت آج سے کہیں بڑھ کر ہو اور خدا کرے کہ کل ہماری قربانیاں بھی اسی نسبت سے آج
سے کہیں بڑھ کر ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق دے۔روزنامه الفضل ربوه ۹ را پریل ۱۹۷۲ ء صفحه ۲، ۳)

آج 10 میں سے 10 باقی