ہر مسلمان اپنی قوتوں کی نشوونما کو کمال تک پہنچادے

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۱
خطبہ جمعہ ۴ رفروری ۱۹۷۲ء
ہر مسلمان اپنی جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی
قوتوں کی نشو ونما کو کمال تک پہنچا دے
فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۴ فروری ۱۹۷۲ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کی تلاوت
قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالاً - الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمُ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا
و و و و و دور وَهُم يحسبون انهم يحسنون صنعا - (الكهف : ۱۰۴، ۱۰۵)
مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعَاجِلَةَ عَجَلْنَا لَهُ فِيهَا مَا نَشَاءُ لِمَنْ تُرِيدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَهُ جَهَنَّمَ
يصليها مَنْ مُومًا مَّدْحُورًا - وَمَنْ اَرَادَ الْأَخِرَةَ وَسَعَى لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَبِكَ
كَانَ سَعْيُهُمْ مَّشْكُورًا - كُلًّا تُمِدُّ هَؤُلَاءِ وَ هَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبَّكَ وَ مَا كَانَ عَطَاءُ
ط
رَبَّكَ مَحْظُورًا - انْظُرُ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَ لَلْآخِرَةُ أَكْبَرُ دَرَجَتٍ وَ أَكْبَرُ
تَفْضِيلاً۔(بنی اسراءیل : ۱۹ تا ۲۲)
ج
اور پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں محنت کرنے کے متعلق جو حسین تعلیم دی ہے وہ یہ ہے کہ انسان کو جو بھی
قوتیں اور طاقتیں دی گئی ہیں ان کی نشو ونما کا انحصار اُس کی انتھک محنت اور انتہائی کوشش پر ہے۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۲
خطبه جمعه ۴ فروری ۱۹۷۲ء
اس لئے انسان کو اپنی قوتوں اور طاقتوں کی کامل نشو و نما کے لئے انتھک کوشش اور انتہائی جدوجہد
کرنی چاہیے۔جیسا کہ قرآن کریم پر غور کرنے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے اصولی طور پر ہمیں چار قسم کی قوتیں
اور صلاحیتیں عطا ہوئی ہیں۔(۱)۔جسمانی (۲)۔ذہنی (۳)۔اخلاقی اور (۴)۔روحانی۔اسلام
ہمیں حکم دیتا ہے کہ ہر قسم کی قوت کی نشو ونما کو کمال تک پہنچانے کے لئے انتہائی کوشش کرنی
ضروری ہے اور ان چاروں قسموں میں سے کسی قسم کی قوت اور صلاحیت کو نظر انداز کرنے کی
اجازت نہیں ہے کیونکہ وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَق کی رُو سے انسان کی تمام طاقتوں اور قوتوں کی صحیح
اور کامل نشو و نما ہونی چاہیے۔مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم ہے کہ اگر چین سے علم حاصل
ہو سکے تو چین جانا ضروری ہے یعنی ذہنی اور علمی قوتوں اور استعدادوں کی کمال نشوونما کے لئے
انتہائی سختیاں برداشت کرنی چاہئیں۔پھر اخلاق پر بڑاز ور د یا۔فرمایا کھانا کھاتے وقت اس بات کو مد نظر رکھنا کہ تمہارے کھانے
پینے کا کہیں تمہارے اخلاق پر برا اثر نہ پڑے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اس بات کو بڑی وضاحت سے بیان فرمایا ہے کہ اسلام میں جو ممنوعات ہیں وہ اس لئے ہیں کہ
اخلاق درست رہیں۔آپ نے فرمایا کہ سور کے گوشت کی ممانعت اس لئے ہے کہ یہ انسانی جسم
اور انسانی اخلاق پر اچھا اثر نہیں کرتا اور پھر ممنوعات میں صرف وہ چیز میں ہی نہیں آتیں کہ جن کے
نہ کھانے کا حکم ہے بلکہ جس رنگ میں کھانے کا تعلق ہے اس کے بھی بعض پہلوؤں میں ممانعت ہے
مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ابھی بھوک کا احساس ہو تو کھانا چھوڑ دو۔ایک
مسلمان طیب ہی کھا رہا ہوگا لیکن اس میں بھی اسراف سے منع کیا۔پھر ایسے کھانے سے بھی منع کیا
جس کی مقدار ذہن یا اخلاق پر اثر کرنے والی ہو۔اس لئے جو لوگ اُس وقت تک کھاتے رہتے
ہیں جب تک بھوک کا احساس قائم رہتا ہے بلکہ اُس کے بعد بھی ، ان کے جسم پر بھی اثر پڑتا ہے،
اُن کے اخلاق پر بھی اثر پڑتا ہے۔اخلاقی طاقتیں دراصل وہ فطرتی طاقتیں ہیں جو انسان کے
اندر پائی جاتی ہیں۔ان کے صحیح استعمال کو اخلاقی طاقت کہتے ہیں مثلاً ایک فطرتی طاقت یہ بھی

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۳
خطبه جمعه ۴ فروری ۱۹۷۲ء
ہے کہ انسان بری چیز کو برا سمجھتا اور اس کے متعلق اس کے دل میں غصہ پیدا ہوتا ہے۔پس غصہ
انسانی فطرت کی ایک طاقت ہے اس لئے یہ کم و بیش ہر انسان کے اندر (سوائے ان لوگوں کے جو
مفلوج ہوں ) کسی نہ کسی شکل میں پائی جاتی ہے لیکن انسان کو محض نفرت کرنے یا غصہ کرنے کی
طاقت ہی نہیں دی گئی بلکہ نفرت اور غصے کے صحیح استعمال کی طاقت بھی دی گئی ہے اور اسی کو ہم
اخلاقی طاقت کہتے ہیں۔صحیح استعمال کی یہ طاقت انسان کے علاوہ دوسری مخلوق میں نظر نہیں آتی
کیونکہ انہیں اس کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔مثلاً فرشتے ہیں، اُن کو یہ طاقت ہی نہیں دی گئی کیونکہ
اُن کا اپنا ایک ایسا دائرہ ہے جس میں اُن کی فطرت خود ہی اپنے ماحول کے مطابق تھوڑی بہت
لچک پیدا کر دیتی ہے اور اس سے زیادہ کی انہیں ضرورت نہیں ہوتی یا مثلاً خوف ہے یعنی کسی چیز
سے ڈرنا یہ بھی انسانی فطرت کا ایک حصہ اور اس کی ایک طاقت ہے۔اس کے صحیح استعمال کے لئے
جو چیز ہمیں دی گئی ہے۔وہ اخلاقی قوت ہے مثلاً جو شخص ڈرتا اور خوف کھاتا ہے اُسے ہم نفرت کی
نگاہ سے دیکھتے ہیں۔(اس معنی میں جو اسلام نے اخلاقی نفرت بیان کی ہے ) اور دوسرا شخص جب
ڈرتا ہے وہ ہمارا محبوب بن جاتا ہے یعنی جو شخص شیطان سے ڈرتا ہے جو شخص دنیوی معبودوں کی
پرستش کرنے سے ڈرتا ہے وہ دراصل ایک عقل مند صاحب فراست اور با اخلاق مسلمان ہے جس
کی قوتوں کی گویا صحیح نشوونما ہو چکی ہے۔اس لئے وہ شیطان وغیرہ کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے
ہوئے اُن سے خوف کھاتا ہے البتہ انسانوں سے نفرت کرنا اسلام نے ہمیں نہیں سکھایا۔اُن کی
بداخلاقیوں سے نفرت کرنے کا حکم ہے لیکن اس خوف کو جو اس شخص کے دل میں پیدا ہوا ہم اسے
نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وہی خوف ایک اور شکل میں بھی ظاہر ہوتا ہے یعنی خشیت اللہ کے
رنگ میں اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
ہم سے ناراض نہ ہو جائے ہم اللہ تعالیٰ سے اس بات سے ڈرتے ہیں کہ ہم اُس نعمتوں اور فضلوں
سے محروم نہ ہو جا ئیں۔ہم اس بات سے خوف کھاتے ہیں کہ اُس کے پیار سے محروم نہ ہو جا ئیں
پس جو شخص اس رنگ میں خوف کا مظاہرہ کرتا ہے وہ ہماری نظر میں بڑا پیارا بن جاتا ہے چنانچہ
سب سے زیادہ خشیت اللہ کے مالک ہمارے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ہمارے اس

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴
خطبه جمعه ۴ فروری ۱۹۷۲ء
محبوب نے انتہائی خوف کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا کامل پیار حاصل کیا۔دوسری طرف انتہائی خوف
ایک اور شکل میں ابو جہل کے دل میں تھا۔اُسے ہر وقت یہ خوف لاحق تھا کہ میری سرداری نہ چھن
جائے یعنی اس کے دل میں یہ خوف رہتا تھا کہ حق صداقت کے حق میں یہ بات کرنے سے یا بتوں
کے خلاف آواز اٹھانے سے اس کی سرداری نہ جاتی رہے لیکن یہ خوف قابل نفرت ہے پس اللہ تعالیٰ
نے انسانی فطرت میں جو قو تیں اور استعداد میں رکھی ہیں ان کا ایسا استعمال ہو کہ جس سے اللہ تعالیٰ
کی رضا حاصل ہو جائے یا اللہ تعالیٰ ہم سے خوش ہو جائے اور یہی ہماری اخلاقی قوت ہے۔پھر روحانی قوت ہے جس سے ہم اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرتے ہیں اور جس کے نتیجہ میں
ہم اس ورلی زندگی کے محدود ہونے کے باوجود ابدی نعمتوں کے وارث بن جاتے ہیں۔میں اس
تفصیل میں اس وقت نہیں جانا چاہتا کیونکہ یہ ایک لمبا مضمون بن جاتا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے ہمیں چار قسم کی قوتیں اور استعداد میں اور صلاحیتیں عطا فرمائی ہیں
جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم ساری قوتوں اور صلاحیتوں کو نشوونما کے کمال تک نہیں
پہنچاؤ گے تو تم خسران میں ہو گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالاً کیا ہم تمہیں بتائیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ گھاٹا
پانے والا ، سب سے زیادہ گمراہ اور ہلاکت میں پڑنے والا کون ہے؟ فرماتا ہے۔ہلاکت میں
پڑنے والا اور راہ گم کرنے والا وہ شخص ہے جس نے اگر چہ اپنی جسمانی اور ذہنی طاقتوں کی نشونما
کو انتہاء تک پہنچا دیا۔مگر ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا اس نے اپنی اخلاقی اور روحانی طاقتوں
کی طرف اور ان کی نشو و نما کی طرف توجہ نہ دی۔غرض اس آیت میں ہمیں بڑی وضاحت سے بتایا گیا ہے کہ اگر ہم چاروں
قسم کی قوتوں
میں سے ہر قسم کی تمام قوتوں کی نشو و نما نہیں کریں گے تو ہم گھاٹے میں رہیں گے مثلاً انسان کو چار
قسم کی قوتیں دی گئی تھیں مگر اس آیت کی رو سے انسان نے دو قوتوں پر زور دیا اور باقی دو یعنی
اخلاقی اور روحانی قوتوں کو نظر انداز کر دیا مگر آج تو ہمیں یہ سوچ کر شرم آتی ہے کہ جہاں تک ان
دو کا تعلق تھا یعنی جسمانی اور ذہنی قوتوں کی نشوونما کا اس میں بھی غیر مسلم دنیا مسلمان کہلانے

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۵
خطبه جمعه ۴ فروری ۱۹۷۲ء
والوں سے آگے نکل گئی ہے۔ان کی جسمانی اور ان کی ذہنی قوتوں کی نشو و نما ایک مسلمان سے بہتر
تھی تبھی تو وہ اس دنیا میں ترقی کر گئے لیکن خدا تعالیٰ نے ان غیر مسلموں کو دھتکارا اور فرمایا۔پرے
ہٹ جاؤ میرے سامنے سے کیونکہ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنیا میں یہی خسران کے معنے ہیں
یعنی ان کی کوشش اور ان کی جدو جہد اور ان کی محنت اپنی قوتوں اور صلاحیتوں کی نشوونما کے لحاظ
سے ادھوری تھی۔انہوں نے دو قسم کی نشو ونما کی اور دوسری دو کو چھوڑ دیا۔دنیا کے متعلق ان کی
کوششیں تھیں مگر اخلاقی اور روحانی قوتوں کا فقدان تھا حالانکہ دنیا میں جب تک اخلاقی حسن نظرنہ
آئے اس وقت تک انسانیت میں حسن نظر نہیں آ سکتا۔جسمانی اور ذہنی قوتوں کے ساتھ ساتھ
اخلاقی اور روحانی استعدادوں کی بھی نشو و نما ہونی چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات
بنایا ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اس طرف ارشاد فرمایا ہے۔آپ نے
فرمایا ہے کہ مذہب کے بغیر صحیح اخلاق پیدا ہو ہی نہیں سکتے۔جن لوگوں نے مذہب کو چھوڑ دیا اور
جن کے متعلق اللہ تعالیٰ کو یہ فرمانا پڑا کہ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وہ مفلوج ہیں۔وہ
خسران میں ہیں وہ ہلاکت اور ضلالت میں پڑے ہوئے ہیں۔پس ان آیات میں علاوہ اور بہت سی باتوں کے یہ بھی بتلایا گیا تھا کہ اگر ساری طاقتوں کی
کمال نشوونما کے لئے تمہاری طرف سے انتہائی جدو جہد نہیں ہوگی تو تم گھاٹے میں رہو گے یا اگر تم
نے دو قسم کی قوتوں کی نشوونما پر زور دیا اور دوسری دو بالکل بھول گئے تو یہ بات تمہارے لئے اور
بھی زیادہ نقصان اور ہلاکت کا موجب ہوگی لیکن اگر تم نے اپنی قوتوں کی صحیح اور انتہائی نشوونما
کے لئے آخری کوشش نہ کی تو پھر بھی تم گھاٹے میں رہو گے جس حد تک تمہاری کوشش میں کمی ہوگی ،
اسی حد تک تمہارا نقصان بھی ہوگا۔غرض خدا تعالیٰ تمہیں بہت کچھ دینا چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں اس حد تک دینا چاہتا ہے جس
حد تک اس نے تمہارے اندر لینے کی قوت اور طاقت پیدا کی ہے۔اگر تم اس سے لینے کی طاقت کو
انتہا تک نہ پہنچاؤ گے تو وہ تمہیں کچھ نہیں دے گا اس لئے کہ تم نے اس سے لینے کا خود کو اہل ہی نہیں
بنایا۔اگر تم محض دنیا کے لئے کوشش کرو گے تو دنیا تمہیں مل جائے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۶
خطبه جمعه ۴ فروری ۱۹۷۲ء
ہے مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعَاجِلَةَ يه ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيوة الثا نیا ہی ہے پس اگر تم محض دنیا کے لئے
اپنی جسمانی اور ذہنی طاقتوں کی نشو ونما کو انتہا تک پہنچانے کے لئے محنت کرو گے تو دنیا تمہیں مل
جائے گی۔لیکن مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعَاجِلَةَ کی رو سے اس عارضی چند روزہ اور بے وفا دنیا کے بعد
تمہیں کچھ نہیں ملے گا لیکن ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا کی رُو سے اس عارضی چند روزہ اور
بے وفا دنیا کے بعد تمہیں کچھ نہیں ملے گا لیکن وَمَنْ اَرَادَ الْأَخِرَةَ وَسَعَى لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ کی
رو سے جو شخص اس دنیا کی بعد کی زندگی کے لئے بھی کوشش کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس دنیا کے
انعامات کے علاوہ اخروی زندگی کی نعمتوں سے بھی اسے نوازتا ہے۔در اصل قرآن کریم میں جہاں بھی اس ضمن میں یعنی اس Context (کن ٹیکسٹ) میں
سعی “ کا لفظ آئے گا اس کا مطلب یہی ہو گا کہ جو شخص اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی
نشوونما کو کمال تک پہنچانے کے لئے محنت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے انسان کو چار قسم کی بنیادی صلاحیتیں عطا کر کے فرمایا ہے کہ اگر تم اس دنیا
کے انعامات اور اُخروی زندگی کے انعامات کے حصول کیلئے جو را ہیں مقرر کی گئی ہیں ان پر چل کر
انتہائی کوشش کرو گے تو اس دنیا میں بھی تم اللہ تعالیٰ کے بہترین انعاموں کے وارث بنو گے اور
اُخروی زندگی میں بھی اس کے بہترین انعاموں کے وارث بنو گے۔مگر یہ سب کچھ تم اپنے اپنے
دائره استعداد کے اندر رہ کر حاصل کرو گے کیونکہ اپنے دائرہ استعداد سے آگے تو کوئی شخص نہیں
بڑھ سکتا نہ اس دُنیا میں اور نہ اُخروی زندگی میں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔كُلَّ يَوْمٍ هُوَ
في شَانِ (الرحمن: ٣٠)
اس کا ایک نظارہ ہمیں یہاں بھی نظر آتا ہے۔بہر حال اپنے دائرہ استعداد اور دائرہ صلاحیت
کے اندر ہر شخص اور (پھر ان کا مجموعہ جس کا نام قوم رکھتے ہیں ) ہر قوم اس دُنیا میں آگے سے آگے
نکلتی چلی جائے گی اور اس طرح انسان بحیثیت انسان دوحصوں میں منقسم ہو جائے گا۔ایک وہ
انسان جس کا آدھا دھڑ مارا ہوا ہے یعنی اس کے وجود کا دُنیوی حصہ ہے اس میں تو زندگی کے آثار
ہیں لیکن اس کے وجود کے اخلاقی اور روحانی حصوں میں ہمیں ایک بے حسی نظر آتی ہے یا جان نظر

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۷
خطبه جمعه ۴ فروری ۱۹۷۲ء
نہیں آتی اور دوسرا وہ جس کے دونوں حصوں میں جان نظر آتی ہے اور یہ وہ مسلمان ہے جس کی
چاروں بنیادی قوتوں کی ارتقاء نہ صرف اس دُنیا تک محدود ہے اور نہ صرف اس دُنیا میں بندھی
ہوئی یا محصور ہے بلکہ ایک مسلمان کی قوتوں کی ارتقاء کا تعلق ، ان کی نشو ونما کا تعلق اور پھر اس کے
نتیجہ میں اس کا اللہ تعالیٰ کے انعاموں کے وارث ہونے کا جو تعلق ہے وہ اس دُنیا کے ساتھ بھی ہے
اور اُس دُنیا کے ساتھ بھی ہے چنانچہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے آپ کی
قوتِ قدسیہ اور تربیت کا ملہ کے نتیجہ میں اپنی قوتوں اور صلاحیتوں کی نشو و نما کو ان کے کمال تک
پہنچایا تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس مادی دنیا کی سب دولتیں ان کے قدموں پر لا ڈالی گئیں اور انہوں
نے اخروی زندگی کے مزے اس دنیا میں لینے شروع کر دیئے کیونکہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ یہ بشارت
دیتا ہے کہ میں تجھ سے خوش ہوں میں تجھ سے راضی ہوں تو گویا اس نے اس دنیا میں اخروی زندگی
کے مزے لے لئے اسے اور کیا چاہیے؟ اصل چیز تو اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی ہے باقی
سب کچھ اسی رضا اور خوشنودی کی تفصیل ہے۔اس لئے جس شخص کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کا پیار
مل جائے ، اسے اور کیا چاہیے۔جیسا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اللہ تعالیٰ اپنا پیار دیتا ہے اور اتنا دیتا
ہے اور اس طرح دیتا ہے کہ ہماری عقل اس کا احاطہ نہیں کر سکتی۔غرض اللہ تعالیٰ اپنا پیار تو دے گا
لیکن اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں اس لذت اور اس سرور کا نچوڑ اس طرح دے دیا کہ فرمایا۔میں تم
سے خوش ہوں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا کہ میں تیرے صحابہ سے خوش ہوں۔آپ نے ان کو بشارتیں دے دیں اور اس گروہ کے ایک حصہ کا نام مبشرہ رکھا گیا۔مختلف موقعوں
پر مختلف معنوں میں ان کو مبشرہ کہا گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان کو یہ بشارت دی
گئی تھی اگر خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ بشارت نہ ملتی تو کوئی کہ سکتا تھا پتہ نہیں یہ نفس
ہی کا خیال نہ ہو یا دھوکا نہ ہو یا خود ان کے نفس کہتے کہ پتہ نہیں نفس کی کمزوری کے نتیجہ میں کہیں یہ
شیطانی وسوسہ نہ ہو اور شیطان ان کے دل میں کبر اور غرور پیدا نہ کرنا چاہتا ہو۔مگر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی صداقت پر کامل یقین رکھنے والے اور آپ کی باتوں کو خدا تعالیٰ کی وحی یا اس کی تفسیر

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۸
خطبہ جمعہ ۴ فروری ۱۹۷۲ء
سمجھنے والے اس گروہ کو جب خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے رسول محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے ذریعہ بشارت ملی تو پھر ان کے لئے کوئی شبہ اور ابہام باقی نہ رہا۔پس اس دنیا میں بھی روحانی لذتوں اور سرور کے ہزار ہا سامان پیدا کر دیئے گئے ہیں۔میں
تو اس وقت مثال دے کر بعض باتیں بیان کر رہا ہوں ورنہ روحانی نعمتوں کا تو کوئی شمار ہی نہیں ہو
سکتا۔اس اگلی زندگی کے جو ٹھنڈے جھونکے ہیں وہ تو یہاں مل جاتے ہیں اور بے شمار ملتے ہیں
لیکن بہر حال ایک مسلمان کی زندگی جو اللہ تعالیٰ کے انعامات سے بھری ہوئی ہے اور جو اخلاقی
روحانی لذتوں اور سرور کی آماجگاہ ہے۔اس زندگی کا تعلق اس لذت کا تعلق اور اللہ تعالیٰ کے اس
پیار کا تعلق اس دنیا کی زندگی کے ساتھ بھی ہے لیکن اس اگلی زندگی کے ساتھ حقیقی اور شدید تعلق
ہے۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جنتیں دو ہیں۔ایک اس دنیا کی
جنت اور ایک اس اُخروی دنیا کی جنت جو شخص اللہ تعالیٰ کے پیار کو پالیتا ہے۔اسے اس دنیا میں
بھی جنت مل جاتی ہے۔ان ساری باتوں سے ایک یہ نتیجہ بھی بڑا واضح اور نمایاں طور پر نکلتا ہے کہ ایک احمدی بچے ،
بوڑھے اور جوان مرد و زن کا یہ بنیادی فرض ہے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کی نشوونما کو انتہا تک
پہنچانے کے لئے انتہائی محنت اور جفاکشی کی زندگی گزارے۔اس کے بغیر زندگی کا کوئی مزہ نہیں۔اس کے بغیر زندگی کی کوئی لذت نہیں اور اس کے بغیر زندگی کا کوئی سرور نہیں۔یہ میں اس لئے کہتا
ہوں کہ اگر ہمارا رب مثلاً کسی سے یہ کہے کہ میں تجھے اپنا سو پیار دینا چاہتا ہوں اور وہ کہے کہ اے
ہمارے پیدا کرنے والے پیارے محبوب خدا ! میں تو تیرے صرف ہیں پیارلوں گا اور باقی کو چھوڑ
دوں گا تو اس میں زندگی کا کیا مزہ ہے۔پس اللہ تعالی تمہیں جتنا پیار دینا چاہتا ہے وہ تم حاصل کرو مگر اس کا انحصار تمہاری صلاحیتوں
اور قوتوں کے پیمانے پر ہے۔اس لئے تم اپنے اس پیمانے کو آدھا نہ بھرو اور نہ اس میں کوئی
سوراخ ہونے دو کہ کہیں وہ چیز بھی بیچ میں سے بہہ نہ جائے جو تم نے حاصل کی ہے۔غرض جس حد تک
تم خدا تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرنے کے اہل اور قابل بنائے گئے ہو تم انتہائی کوشش کرو کہ اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۹
خطبه جمعه ۴ فروری ۱۹۷۲ء
کی محبت کو اپنی اہلیت کے مطابق انتہائی طور پر پالو تا کہ اس دُنیا کے انعامات بھی ملیں اور اُس دُنیا
کے انعامات بھی ملیں۔پس یہی محنت ہے ، یہی جد و جہد ہے، یہی جہاد ہے ، یہی کوشش ہے اور یہی جفاکشی ہے جس
کی طرف اسلام ہمیں بلاتا ہے اور جس پر قرآن کریم نے مختلف پہلوؤں سے مختلف رنگوں میں بار بار
زور دیا ہے اور اس کی تاکید فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس بات کی توفیق عطا فرمائی کہ عمل میں احسان
کو مدنظر رکھیں۔اس عمل
کی خوبصورتی کو انتہا تک پہنچانے کے لئے جس حُسنِ علم کی ضرورت ہے ہم اُس کو بھی حاصل کر سکیں
عربی لغت میں آحسَنَ فِی الْعَمَلِ “ کے یہ معنے کئے گئے ہیں کہ وہی شخص اچھا ہے جس کے کام
میں حسن علم بھی ہے اور حسنِ عمل بھی ہے۔اصل بات یہ ہے کہ حسن علم کے بغیر حسن عمل ہو ہی نہیں سکتا۔جب ہمیں یہ پتہ ہی نہ ہو کہ
اپنے عمل کو یا اپنی کوشش کو یا اپنی قربانیوں کو کس طرح ، کس رنگ میں اور کن جہات سے ہم
خوبصورت سے خوبصورت بنا سکتے ہیں تو ہمارا عمل ادھورا رہ جائے گا کیونکہ ہمیں اپنے عمل کو
خوبصورت بنانے کا علم نہیں ہے۔اس واسطے جن راہوں پر چل کر انتہائی کوشش کرنی چاہیے اُن
راہوں
کا علم بھی ہونا چاہیے اور اُن پر چلنا بھی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنْ أَحْسَنْتُمْ أَحْسَنْتُمْ لِانْفُسِكُم - (بنی اسراءیل : ۸)
یعنی اگر تم اچھا کام کرو گے تو اس کا بہترین نتیجہ تمہیں مل جائے گا۔اس میں ”اِحْسَان في
الْعَمَلِ “ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اگر تم اپنے کاموں میں حُسنِ علم اور حسن عمل پیدا کرو گے تو
تم اپنی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا حسین ترین جلوہ دیکھو گے۔تم اپنے جسمانی اور روحانی
حواس سے اُس کے حُسن کو اس کے پیار کو اور اس کی محبت کو محسوس کرو گے اور اس سے زیادہ نہ کچھ
اور ہوسکتا ہے اور نہ عقلاً ممکن ہے۔پس اگر تم اللہ تعالیٰ کے انتہائی پیار اس کے انتہائی انعام اور اس کی انتہائی رحمتوں اور اس
کے انتہائی فضلوں کے وارث بننے کے اہل ہو گے تو تمہیں یہ سب کچھ ملے گا لیکن ایک مسلم کی محنت

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۰
خطبه جمعه ۴ فروری ۱۹۷۲ء
اور ایک غیر مسلم کی محنت میں یہ فرق ہوتا ہے اور اس فرق کو ہمیں اپنے سامنے رکھنا چاہیے اور اسی
کے مطابق ہمیں عمل کرنا چاہیے اور وہ یہ ہے کہ ایک غیر مسلم سب صلاحیتوں کی کمال نشوونما کی
طرف متوجہ نہیں ہوتا لیکن ہمیں اپنی ساری قوتوں کو ( یعنی ہر چہار قسم میں سے ہر قسم میں جتنی قو تیں
اور صلاحیتیں ملی ہیں ان میں سے ہر ایک کو ) نشو و نما کے کمال تک پہنچانے کے لئے جس محنت کی
ضرورت ہے اس کی ہم انتہا کر دیں تو پھر اللہ تعالیٰ کا پیار ہمارے لئے انتہائی اعلیٰ شکل میں ظاہر ہوگا
اور ہمیں دُنیا کی اور دین کی اور اس زندگی کی اور اس انگلی زندگی کی ساری ہی خوشیاں مل جائیں گی۔خدا کرے کہ جس طرح صحابہ کرام نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل اللہ تعالیٰ
کے انتہائی انعاموں کو پا لیا تھا اسی طرح ہم عاجز بندے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ
کے طفیل اللہ تعالیٰ کے انتہائی انعاموں کو حاصل کرنے والے بن جائیں۔آمین
(روز نامه الفضل ربوہ ۷ مارچ ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۴ )

آج 10 میں سے 10 باقی