زندگی میں محاسبئہ نفس کے بغیر کامیابی کی راہیں نہیں کھل سکتیں

خطبات ناصر جلد چہارم
۱۸۷
خطبه جمعه ۱/۲۸ پریل ۱۹۷۲ء
انفرادی زندگی کی طرح اجتماعی زندگی میں بھی محاسبہ نفس
کے بغیر کامیابی کی راہیں نہیں کھل سکتیں
فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۱/۲۸ پریل ۱۹۷۲ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے اِس حصہ آیت کی تلاوت
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة - (البقرة : ٤٦)
پھر فرمایا:۔ایک سال ختم ہونے کو ہے اور ایک نیا سال شروع ہونے والا ہے۔یہ زمانی اور مکانی فاصلے
اور منزلیں ، کوشش اور جدو جہد کی انتہا نہیں ہوتے بلکہ ایک کوشش جب ختم ہوتی ہے تو ایک نئی اور
ایک بڑی کوشش شروع ہو جاتی ہے اور اس تسلسل کی ہر منزل ٹھہرنے کی جگہ نہیں بلکہ ایک نئی کوشش
کے انتظام۔ایک نئے عزم کا مقام ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک دور تو ایک سال کا بنایا ہے جس کا میں اس وقت ذکر کر رہا ہوں اور اُس
نے بعض دوسرے دور بھی بنائے ہیں جن میں وقت کم یا زیادہ ہوتا ہے۔فاصلے اور زمانے کی اس
تعیین میں کئی حکمتیں ہیں جن میں ایک بڑی حکمت یہ ہے کہ ہم محاسبہ کر سکیں کہ ( سال کا ) دور جو
گذرا اس میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا۔اس امر کا محاسبہ ہونا چاہیے اور یہ بات کھل کر ہمارے

خطبات ناصر جلد چہارم
۱۸۸
خطبه جمعه ۲۸ ۱۷ پریل ۱۹۷۲ ء
سامنے آنی چاہیے کہ ہم نے کونسی غلطیاں کیں اور کیا کامیابیاں حاصل کیں۔جہاں انفرادی زندگی
محاسبہ نفس کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی وہاں اجتماعی زندگی میں بھی محاسبہ کے بغیر ترقی کی راہیں نہیں
کھلا کرتیں۔اگر انسان یہ سمجھ لے کہ جو کچھ اس نے کیا ہے وہ درست ہے اور کامل ہے اور اس کا صحیح
نتیجہ نکلنا چاہیے، تو اس کی غلطیاں دور نہیں ہونگی اور اگر وہ یہ خیال کرے کہ جتنا کام مجھے کرنا چاہیے
تھا میں نے کر لیا ہے تو اس کو زیادہ زور کے ساتھ کام کرنے کی توفیق نہیں ملے گی۔بہر حال ایک
جائزہ لینا چاہیے اور اس بات کا محاسبہ ہونا چاہیے کہ ہم نے کہاں ، کس رنگ میں اور کیوں غلطی کی
اور آئندہ اس سے بچنے اور اصلاح کرنے کا پروگرام بنا چاہیے۔ہمارا جو سال ختم ہوتا ہے اس میں جو کوششیں کی جاتی ہیں اس دوران خدا تعالیٰ کی راہ میں جو
قربانیاں دی جاتی ہیں اور نفس اور معاشرہ کی اصلاح کے لئے جو جد و جہد اور مجاہدہ کیا جاتا ہے اس کا
ایک حصہ ہماری مالی قربانیاں ہیں۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جب مالی قربانیاں ایک نظام کے ماتحت
دی جائیں تو احباب جماعت یہ توقع رکھتے ہیں کہ انتظام چست ہوگا اور سارا سال باہمی مشوروں ،
یاد دہانیوں اور نصیحت کے ذریعے ذمہ داریاں ادا کروائی جائیں گی۔ایک نقطہ نگاہ سے نظام
ذمہ داری ادا کرتا ہے اور ایک دوسرے نقطۂ نگاہ سے ذمہ داری ادا کرواتا ہے۔پس احباب جماعت
یہ سمجھتے ہیں کہ ذمہ داریاں ادا کرائی جائیں گی اور کسی ایک کو بھی سست ہونے دیا جائے گا نہ
غافل۔اس طرح سارے مل کر اس انتظام میں آگے سے آگے اور تیز سے تیز تر ہوتے ہوئے
بڑھتے چلے جائیں گے لیکن اس کے برعکس بعض جگہ تو بہت بھیا نک حد تک اور بعض جگہ ایک حد تک
سستی یہ ہوتی ہے کہ وہ مالی بوجھ جو احباب جماعت پر سارے سال میں پھیل کر پڑنا چاہیے۔وہ
پھیلاؤ کی بجائے بعض دفعہ آخری چھ ماہ یا آخری دو ماہ پر پڑتا ہے۔پس احباب جماعت کے لئے
حالات کے لحاظ سے پروگرام بننا چاہیے مثلاً زمیندار ہیں ان کے لئے چھ ماہ کا پروگرام ہو کیونکہ
انہوں نے فصلوں کے موقع پر اپنی مالی قربانیاں پیش کرنی ہیں۔جب ان کی فصلیں تیار ہوں اور
مالی قربانی کے قابل ہوں تو اس وقت ان کو یاد دہانی کرائی جانی چاہیے تا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں
وقت پر ادا کر دیں اور بعد میں ان کو بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے۔جماعت کے بعض دوست ایسے

خطبات ناصر جلد چہارم
۱۸۹
خطبہ جمعہ ۱/۲۸ پریل ۱۹۷۲ء
ہیں کہ جنہیں ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔ان
کی ماہانہ مالی ذمہ داری ادا ہونی چاہیے۔اگر وہ کسی ایک مہینہ
میں سستی دکھائیں گے تو دوسرے مہینے ان پر بڑا بوجھ پڑ جائے گا۔اگر آپ نے ان کو آٹھ نو مہینے
ست رہنے دیا تو گویا دسویں، گیارہویں اور بارہویں ماہ میں سارے سال کے چندے ادا
کرنے اور مالی قربانیاں پیش کرنے کا ان پر بڑا بوجھ پڑ گیا۔یورپ وغیرہ میں اکثر جگہ ہفتہ وار تنخواہ ملتی ہے لہذا وہاں ہفتہ وار وصولی ہونی چاہیے۔مثلاً
ایک شخص کو انگلستان میں آٹھ پاؤنڈ ہفتہ وار ملتے ہیں اگر آپ اس سے ہفتہ وار سولہواں حصہ یعنی
دس شلنگ نہیں لیتے ( سال کے حساب سے سولہواں حصہ کچھ کم بنے گا ) دوسرے ہفتے بھی نہیں
لیتے ، پھر تیسرے ہفتے بھی نہیں لیتے اور چوتھے ہفتے چار ہفتوں کا اکٹھا لینا چاہتے ہیں تو اس
صورت میں اس پر بڑا بوجھ ہوگا۔مزدور ہیں جو روزانہ کمانے والے ہیں اگر چہ اس معاملہ میں زیادہ سوچنے ،فکروتد بر کرنے
اور زیادہ مشورے کرنے کی ضرورت ہے لیکن کسی وقت ہمیں اس طرف آنا پڑے گا اور اس کے
بارہ میں کوئی پروگرام بنانا ہوگا۔ایک مزدور جو صبح سے شام تک محنت کر کے کما رہا ہے۔اگر اس کی
کمائی پانچ روپے روزانہ ہے تو پانچ آنے اس کو چندہ عام دے دینا چاہیے۔( آنے اگر چہ مروجہ
سکوں میں ختم ہو چکے ہیں لیکن میں اس مثال میں آنے ہی لوں گا تا کہ آسانی سے سمجھ آجائے )
پانچ روپے میں سے پانچ آنے دینا اس کے لئے کوئی مشکل نہیں۔لیکن مہینے کے آخر میں روزانہ
کمانے والے کے لئے ڈیڑھ سو آنے دینا عملاً ناممکن ہے ، سوائے اس کے کہ وہ بہت قربانی کرنے
والا ہواور اپنے بچوں کو بھوکا رکھ کر یہ رقم ادا کر دے اور اس صورت میں آپ ( اور آپ سے میری
مراد اس تسلسل میں نظام جماعت ہے ) اُس تکلیف کے ذمہ وارہوں گے۔رواز نہ ادا ئیگی اُس
کے لئے کوئی بوجھ نہیں ہے کیونکہ پانچ روپے وہ کماتا ہے اور پانچ آنے اُس نے چندہ دینا ہے۔اگر چہ جماعت میں اس وقت روزانہ وصولی کا یہ نظام نہیں ہے لیکن اب ہمیں اس طرف
توجہ دینی چاہیے۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت جماعت میں وسعت پیدا کر رہی ہے اور انہی
سلسلوں میں ابتداء میں غرباء ہی شامل ہوتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری اکثریت مزدوروں

خطبات ناصر جلد چہارم
190
خطبه جمعه ۲۸ ا پریل ۱۹۷۲ء
اور کسانوں پر مشتمل ہے جن کو روزانہ یا دو دن بعد اجرت ملتی ہے یا بعض دفعہ مزدور کو جب سہولت
ہو تو خود ہی کہتا ہے کہ میں نے تین دن تمہارا کام کرنا ہے تین دن کے بعد مجھے اکٹھی مزدوری دے
دینا لیکن بہت سارے مزدور ایسے ہیں جو روزانہ کماتے ہیں اور روزانہ ہی ان کا خرچ ہوتا ہے۔بہر حال اس
کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے اور اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔خدا تعالیٰ قادر مطلق ہے اسی کا سب کچھ ہے وہ سارا بھی لے لے تو کسی کو اعتراض نہیں۔عقلاً نہ کسی اور لحاظ سے جب وہ خدا کہتا ہے کہ جتنا بوجھ تم برداشت کر سکتے ہو میں اس سے زیادہ
مشقت تمہارے اوپر نہیں ڈالوں گا جیسا کہ فرما یا لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة : ۲۸۷)
جب قادر مطلق خدا کا یہ ارشاد ہے تو ایک عاجز انسان کو کون حق دے سکتا ہے کہ اپنے بھائی پر اس
سے زیادہ بوجھ ڈال دے جتنا وہ برداشت کر سکتا ہے۔جب آپ انتظامی سستی کرتے ہیں جب
آپ کا بھائی اپنی کمائی میں سے مالی قربانی دینا چاہتا ہے اور آپ اس سے وقت پر نہیں لیتے تو آپ
اس پر ایسا بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں جو اس کے لئے تکلیف اور تنگی کا موجب ہے اور نا قابل برداشت
بوجھ کے احساس پر منتج ہوتا ہے۔اس سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ گناہ ہے جس طرح اور دکھ دینا اور
ایذاء رسانی منع اور گناہ ہے اسی طرح یہ بھی منع ہے۔انتظام ایسا ہونا چاہیے کہ احباب جماعت نا قابل برداشت بوجھ سے بچ سکیں۔اس کی کئی
شکلیں نکل سکتی ہیں جن کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاتا۔بہر حال کئی جگہ نہیں بلکہ اکثر جگہ کچھ
نہ کچھ شستی ضرور ہو جاتی ہے اور بعض جگہ تو اتنی شستی ہوئی ہے کہ آدمی سوچ کر کانپ اُٹھتا ہے۔مثلاً
ایک ضلع کا صدرانجمن احمدیہ کا کل چندہ پونے دو لاکھ کے قریب تھا اور اب اسی آخری مہینے میں
مجھے پتہ لگا کہ اس میں سے وصولی پچاس ساٹھ ہزار ہے اور بقایا ایک لاکھ نہیں تیس ہزار کے
درمیان ہے۔گو یا ضلع کے انتظام نے کام ہی کوئی نہیں کیا اور اب خط لکھ رہے ہیں کہ ہم بڑی
کوشش کر رہے ہیں۔جو شخص قربانی دینے والا ہے وہ تو اپنے اوپر مصیبت ڈال کر بھی ( ناجائز
مصیبت جو تم نے اس کے لئے پیدا کی ہے ) اور انتہائی قربانی دے کر بھی خدا کے حضور اپنے
اموال پیش کر دے گا لیکن تم منتظم ہونے کے لحاظ سے اور جماعتی نظام کے عہد یدار ہونے کے

خطبات ناصر جلد چہارم
۱۹۱
خطبه جمعه ۲۸ ۱۷ پریل ۱۹۷۲ء
لحاظ سے ایک بہت بڑے گناہ کے مرتکب ہوئے ہو۔تم نے اپنے بھائیوں کے لئے دُکھ کا سامان
پیدا کیا ہے۔بجائے اس کے کہ تم ان کے لئے راحت اور بشاشت اور سہولت کے سامان پیدا کرتے۔اللہ تعالیٰ کا دین ئیسر یعنی سہولت کا سامان پیدا کرتا ہے۔سہولت کے یہ معنے نہیں کہ چوری
کرو اور کھا لو۔کئی تو عملاً ان معنوں کی طرف چلے جاتے ہیں۔کیسر کا مطلب ہی یہ ہے کہ سارا
ڈھانچہ ایسا ہے کہ جب وہ پختہ اور مضبوط ہو تو ایک مومن ہنستے کھیلتے بشاشت کے ساتھ قربانیاں کرتا
چلا جاتا ہے۔جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ جس دل میں ایمان کی بشاشت پیدا ہو
جاتی ہے اسے پھر کوئی خطرہ باقی نہیں رہتا تو ساتھ ہی آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اس مومن کا جو ماحول
ہے، وہ بشاشتیں پیدا کرنے والا ہے۔مومن جس نظام میں بندھ جاتا ہے وہ نظام بشاشت پیدا
کرنے والا ہوتا ہے، ناجائز بوجھ ڈالنے والا نہیں ہوتا لیکن جب نظام کی کمزوری ہو یا نظام کی عدم
توجہ ہو یا نظام کی غفلت یا نظام کی بے پروا ہی ہو تو نظام ایسے سامان پیدا کرتا ہے کہ بشاشت چھن
جاتی ہے۔اس کے باوجود نانوے فی صد احمدی ایسے ہیں کہ پھر بھی ان سے بشاشت نہیں چھینی
جاتی مگر تم نے ایک گناہ کا ارتکاب کر لیا اور تم سے مراد عہد یداران جماعت ہے۔میں نے بتایا
ہے کہ اکثر جگہ تھوڑی بہت شستی ہوتی ہے لیکن بعض جگہ اتنی زیادہ سستی اور غفلت سے کام لیا گیا
ہے کہ میں بے حد پریشانی کے ایام میں سے گزرا ہوں۔تم نے پچیس فی صد کام کیا اور پچھتر فیصد
بوجھ اپنے بھائیوں پر ڈال دیا جس کا جواز ہی کوئی نہیں تمہاری غفلت کے نتیجے میں جو تکلیف پیدا
ہوئی ہے اس کا کوئی جواز نہیں اور تم خدا کے سامنے اس بات کے ذمہ دار اور جواب دہ ہو۔اب ایک مالی سال گزر رہا ہے اور دوسرا مالی سال شروع ہو رہا ہے۔سب کو اپنی اپنی جگہ
سوچنا چاہیے کہ ہم کم سے کم ناجائز بوجھ ڈالیں۔کم سے کم میں اس لئے کہتا ہوں کہ بہر حال انسان
کمزور ہے کمزوری بھی ہو سکتی ہے ورنہ، اصولاً تو یہ ہے کہ قطعا کوئی بوجھ نہ پڑے۔پس کم سے کم بوجھ
ڈال کر احباب جماعت کے لئے زیادہ سے زیادہ بشاشت اور سہولت کے سامان پیدا کریں۔یہ سوچنا چاہیے کہ یہ سامان کس طرح مہیا ہو سکتے ہیں۔بعض جگہ میں نے دیکھا ہے کہ کاغذ سے زیادہ کام لیا جاتا ہے اور عقل اور عمل سے تھوڑا۔یہ

خطبات ناصر جلد چهارم
۱۹۲
خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۷۲ ء
بھی غلط ہے کیونکہ کاغذی گھوڑے دوڑانے کے ساتھ تو کامیابی نہیں ہوا کرتی۔پھر بعض جگہ میں
نے دیکھا ہے کہ غلط عمل کرتے ہیں اور غلط عمل کی وجہ سے نتیجہ صحیح نہیں نکلتا اور نہ پھل پیدا ہوتا ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے کوشش تو بڑی کی مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔یہ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور نہ کوئی مذہبی جماعت انکار کر سکتی ہے کہ
جب سے انبیاء کا سلسلہ شروع ہوا اس وقت سے لے کر آج تک انسان نے یہی دیکھا کہ جب
خلوص نیت کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے قانون اور خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی تدبیر کے
ماتحت کام کیا جاتا ہے جس تدبیر میں دعا بھی شامل ہو تو وہ کام بے نتیجہ نہیں رہ سکتا۔کبھی خدا تعالیٰ
اپنی قدرت اور اپنے حکم اور غلبہ اور عزت کے ثابت کرنے کے لئے ایک مثال قائم کر دیتا ہے کہ
کوشش کا نتیجہ پیدا ہوتا ہے اور پھر چھن جاتا ہے۔انفرادی طور پر بھی ایسا ہوتا ہے اور اجتماعی طور پر
بھی لیکن اس میں بھی حکمت ہوتی ہے اور کوئی سبق دینا مقصود ہوتا ہے کوئی اور غفلت ہوتی ہے جسے
دور کرنا مقصود ہوتا ہے مگر خدا تعالیٰ کا عام قانون یہی ہے کہ اگر اس کے بتائے ہوئے طریق پر اور
اس کے قائم کردہ قانون کے مطابق کوشش کرو گے تو پھل پاؤ گے۔یہ عام قانون ہے۔ناکام
ہونے والوں کی غلطی اپنی ہوتی ہے اور سر تھوپنے کی کوشش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے نَعُوذُ بِاللهِ
مِنْ ذلِكَ۔ہمیشہ ہر نا کا می اپنی طرف منسوب کرو اگر تم نے کامیاب ہونا ہے تو اپنی اصلاح کی
کوشش کرو اور محاسبہ کرو۔نفس کا بھی محاسبہ اور جماعتی تنظیم کا بھی محاسبہ کوئی کمزوری یا غفلت یا
بے ثمر ہونا خدا کی طرف منسوب نہیں کیا جا سکتا۔پس اسے اپنی طرف منسوب کرو اور اس کو دور
کرنے کی کوشش کرو۔مجھے تو بڑا سخت غصہ آتا ہے اگر میرے سامنے کوئی ایسی بات کرے کہ ہم
نے تو کوشش کی تھی مگر نتیجہ کوئی نہیں نکلا۔نعوذ باللہ گو یا اللہ تعالیٰ بڑا ظالم ہے جس نے کوئی نتیجہ نہیں
نکالا۔یہ تو ناممکن بات ہے اب ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ ہمارے دل میں جو اللہ تعالیٰ کا پیار ہے اور
ہمیں صفات باری کی جو معرفت حاصل ہے وہ اس کی نفی کرتی ہے۔پس تمہاری کوشش کے نتیجہ میں جو نا کا می پیدا ہوئی ہے وہ تمہاری بد عملی اور کم عقلی کا نتیجہ ہے
اور وہ نتیجہ خدا کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا۔اگر تم خدا کے بتائے ہوئے قانون کے مطابق کام کرو

خطبات ناصر جلد چہارم
۱۹۳
خطبه جمعه ۲۸ ۱۷ پریل ۱۹۷۲ ء
گے۔حسن عمل ہو گا جو دعا کے ستونوں کے اوپر کھڑا ہو گا۔پھر نا کامی کا سوال ہی نہیں اور رفعت یقیناً
حاصل ہو جائے گی لیکن اگر تم بظاہر حسن عمل کرو اور دعا کے ستون اس کے لئے تیار نہ کرو تو وہ بلندی
تمہیں نہیں ملے گی اور کامیابی تمہارے نصیب میں نہیں ہوگی لیکن جیسا کہ خدا نے کہا اِسْتَعِينُوا
بالصبر والصلوة کہ ایک مسلسل اور نہ تھکنے والے عمل اور دعا کے ساتھ خدا تعالیٰ کی رضا حاصل
کرنے کی کوشش کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی رضا تمہیں مل جائے گی۔ہم اس کو فلاح کہتے ہیں اور
ہماری کوششوں کا یہی پھل ہے صرف سمجھانے کے لئے نام مختلف رکھے جاتے ہیں۔پس ایک تو مالی قربانیوں کے سلسلے میں جو کامیابیاں ہوئیں یا ناکامیاں ہوئیں، جو غفلتیں
ہوئیں یا جو کمزوریاں ہمیں نظر آئیں، یہ سب کچھ ہمارے سامنے آنا چاہیے اور دوسرے ہمیں ایک
نیا عہد باندھنا چاہیے کہ اگلے سال ایسا نہیں ہو گا اور ہم اپنے بھائیوں کے لئے دکھ اور تکلیف کا
باعث نہیں بنیں گے بلکہ ان کے لئے سہولتوں کا باعث بنیں گے۔جماعت احمدیہ کی جو اجتماعی جدو جہد ہے اس میں مالی قربانیاں ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔جماعت کی طرف سے جو ایک جہاد شروع ہے اور ایک عمل کا پروگرام جاری ہے، دُنیا کبھی اس کو
منصوبہ کہتی ہے اور کبھی کچھ کہتی ہے لیکن میں کہوں گا کہ ہر ایک پہلو سے اپنے رب کے حضور ہماری
جو عا جزا نہ پیشکش ہے مالی قربانی تو اس کا صرف ایک نقطۂ نگاہ ، ایک زاویہ اور ایک پہلو ہے۔اس
کے علاوہ جماعت کی ہزاروں ذمہ داریاں ہیں۔آپ مالی قربانی بھی حقوق اللہ کی ادائیگی کے
لئے ہی دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کو تو مال کی ضرورت نہیں لیکن اس معنی میں کہ اس کے بندوں کو علم سکھا
کر اور عقل دے کر اور قرآن کریم کے نور سے ان کے سینوں کو منور کر کے ان کے لئے ایسے
سامان پیدا کریں کہ وہ خدا تعالیٰ کی حمد کریں اگر چہ اللہ تعالیٰ کا یہی حق ہے کہ ہم اس کے عاجز اور
شکر گزار بندے بن کر اپنی زندگیوں کو گزاریں لیکن اللہ تعالیٰ کو نہ میری طاقت کی ضرورت ہے نہ
اس کو میرے مال کی ضرورت ہے، نہ میری دولت کی ضرورت ہے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کو اس حمد کی
ضرورت ہے جو میری زبان سے نکلتی ہے غرض یہ کہ خدا تعالیٰ کو تو کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے لیکن
ہم اس کے شکر گزار بندے بن کر اس کی رضا کو حاصل کرتے ہیں اور یہی اللہ تعالیٰ کا حق ہے۔یہ

خطبات ناصر جلد چہارم
۱۹۴
خطبه جمعه ۲۸ ۱۷ پریل ۱۹۷۲ء
محاورہ تو ہمیں خوش کرنے کے لئے بنا دیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا حق ہے ورنہ اصل تو یہ ہے کہ ہمارا ہی حق
ہے کہ ہم اپنے رب کو راضی کر لیں اور یہ اس کی مہربانی ہے کہ اس نے ہمیں یہ حق دے دیا۔حقوق اللہ کی طرح حقوق العباد کی ادائیگی بھی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ کے حق اور اس کے
بندوں کے حق کو اُسی کے حکم اور منشاء اور قانون اور شریعت کے مطابق اور اس کی رضا کے حصول
کے لئے ادا کرنا یہی اسلام ہے اور یہی مذہب ہے۔پہلے مذاہب اور رنگ کے تھے۔وہ وقتی،
زمانی اور مکانی تھے اب ایک عالمگیر مذہب یعنی اسلام آ گیا ہے جو قیامت تک کے لئے ہے لیکن
مذہب کی یہ خصوصیت یعنی اس کا وقتی یا زمانی یا مکانی ہونا یا اس کا ایک عالمگیر اور قیامت تک کے
لئے ممتد ہونا ، دونوں میں اس لحاظ سے کوئی تفریق نہیں کرتی کہ اللہ تعالیٰ کا حق اور اس کے بندوں
کا حق ادا کرنا ہے یا نہیں۔ہر مذہب جو اس دُنیا میں آیا اس نے کہا کہ خدا کے حقوق اُس کو دو اور
اس کے بندوں کے حقوق ان کو دو۔یہ صحیح ہے کہ اسلام نے عالمگیر مذہب ہونے کے لحاظ سے
ایسے حقوق قائم کئے جو عالمگیر نوعیت کے ہیں اور ان کی ادائیگی کے ایسے سامان پیدا کئے کہ
ہر زمانہ میں جو حق بنے تو بدلے ہوئے حالات کے لحاظ سے ان حقوق کی ادائیگی کی سمجھ اور ان کا فہم
بھی عطا کیا۔خدا تعالیٰ نے اسلام میں اپنے بندوں کو کھڑا کیا جنہوں نے قرآن کریم سکھا یا۔پھر
ان حقوق کی ادائیگی کے لئے جن نئے سے نئے سامانوں کی ضرورت تھی وہ بھی پیدا کئے۔دراصل
ہم اپنے مال بھی حقوق العباد کی ادائیگی کے لئے ہی پیش کرتے ہیں۔مثال کے طور پر خدا کے بندے کا یہ بنیادی حق ہے کہ اسے علم قرآن حاصل ہو۔یہ ایک
بندے کا حق ہے اور کوئی شخص اپنے بھائی کو یہ نہیں کہ سکتا کہ جا تجھے قرآن کریم سے کیا تعلق ہے؟
کیونکہ قرآن کریم نے تو ہر فرد بشر کو مخاطب کر کے کہا کہ مجھے سیکھ مجھے سمجھے، مجھے سے فائدہ اُٹھا اور
میرے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر۔پس ہر بندہ خدا کا یہ حق ہے کہ وہ قرآن جانتا ہو اور قرآن کی سمجھ رکھتا ہو۔اب ہماری مالی
قربانیوں کا ایک حصہ اُس حق کی ادائیگی پر خرچ ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ نے ہر فرد بشر کا قائم کیا کہ وہ
قرآن کریم کا علم حاصل کرے اور اس سے استفادہ کرے۔ہمیں اس کے متعلق بھی غور کرنا چاہیے

خطبات ناصر جلد چہارم
۱۹۵
خطبه جمعه ۲۸ ۱۷ پریل ۱۹۷۲ء
که گذشته سال حقوق العباد کی ادائیگی کے اس حصہ میں ہم نے غفلتیں تو نہیں برتیں اور اس مہم میں
ہم پر جو ذمہ داریاں تھیں ہم نے وہ پوری طرح ادا کی ہیں یا نہیں؟ میں نے یہ ایک مثال صرف
اس لئے دی ہے تا کہ آپ سمجھ جائیں کہ مالی قربانی یا اپنے رب کے حضور جو ہماری مالی پیشکش ہے
وہ تو ہماری کوشش ہے وہ تو ہماری کوشش اور جدو جہد کا ایک بالکل تھوڑا سا حصہ ہے پھر وہ خود مقصود
بھی نہیں بلکہ مقصود حقوق العباد کی ادائیگی ہے اور اس کے بہت سے پہلو ہیں۔اس وقت میں نے زیادہ تفصیل کے ساتھ مالی قربانی کے حصہ کو بیان کیا ہے اور آئندہ مجھے
توفیق ملی تو دوسری باتوں کولوں گا ( انشاء اللہ تعالیٰ ) اور ان کے متعلق بتاؤں گا مثلاً تعلیم القرآن
ہے اس کی جو ذمہ واری ہمارے اوپر ہے جب اس کا محاسبہ کریں گے تو ساری چیزیں سامنے
آئیں گی کہ اس ذمہ واری کی ادائیگی میں روکیں کون سی ہیں ، کن اطراف سے ہیں اور ان کو دور
کیسے کیا جا سکتا ہے تا کہ ہماری ذمہ داری پوری طرح ادا ہو سکے وغیرہ وغیرہ۔اسی طرح محاسبہ سے
یہ بھی علم ہو گا کہ اس کی ادائیگی میں سہولتیں کونسی ہیں؟ آیا وہ سہولت پوری پوری ہمیں میسر آئی ہے یا
کچھ مزید میسر آسکتی ہے غرضیکہ درمیان سے روکیں بھی دور ہوں اور اس ذمہ داری کی ادائیگی کے
جو سامان ہیں اگر ہم اپنی غفلتوں کے نتیجہ میں ایک حد تک ان سے محروم رہے ہیں تو وہ سامان بھی
ہمیں ملنے چاہیں تاکہ تعلیم قرآن جو ایک انسان کا بنیادی حق ہے اس بنیادی حق کو ہم پوری طرح
ادا کر سکیں۔میں اگلے مہینہ ڈیڑھ مہینہ میں جماعت کے سامنے ان باتوں کو رکھوں گا اور اس بارہ
میں انہیں نصیحت کروں گا۔اللہ تعالیٰ مجھے اس کی توفیق دے۔بہر حال آج کل ہمارے دفاتر کے ایک حصے نظارت بیت المال آمد کو بھی بڑی پریشانی ہے
اور باہر کے نظام کو بھی اپنی غفلتوں اور سستیوں کے نتیجہ میں پریشانی اٹھانی پڑی۔میں نے کئی
خطوط اپنے دستخطوں سے بھیج کر ان کو یاد دہانی کرائی اور ان پر زور دیا کہ ذمہ داری کو ادا کریں۔نظارت بیت المال نے میرے سامنے یہی سفارش کی تھی کہ سو فیصد وعدے پورے کرنے
کے بارہ میں لکھا جائے۔میں نے انہیں یہ کہا تھا کہ میں تو یہ نہیں لکھوں گا بلکہ میں یہ لکھوں گا کہ اپنے
وعدوں کو ایک سو دس فیصد پورا کریں۔میں ان دوستوں کو اُس جگہ پر کیوں کھڑا کر دوں

خطبات ناصر جلد چہارم
۱۹۶
خطبه جمعه ۱/۲۸ پریل ۱۹۷۲ء
جہاں ایک سال پہلے ہم نے سوچا تھا کہ وہاں کھڑے ہوں گے۔ان کو تو اس سے آگے نکلنا چاہیے
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس عرصہ میں ہم پر بڑے فضل کئے اور بڑی رحمتیں نازل کیں۔اب ایک جگہ
سے یہ اطلاع ملی ہے کہ اُن کی وصولی ۱۱۸ فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ایک اور جگہ کی اطلاع ہے ( یہ جماعت
بہت بڑی ہے اور کئی لاکھ ان کا چندہ ہے ) کہ ان کا چندہ ایک سو چھ یا ایک سو آٹھ فیصد تک پہنچا
ہوا ہے۔ابھی وقت ختم نہیں ہوا اور مزید چندہ ابھی آرہا ہے۔دیکھیں کہاں تک پہنچتا ہے۔یک صدا اٹھارہ ۱۱۸) فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔پس اگر صحیح کوشش کی جائے تو صحیح نتیجہ نکلتا ہے
اور کوشش کا پھل ضرور پیدا ہوتا ہے۔اس سے انسان سرور اور لذت حاصل کرتا ہے۔خدا تعالیٰ
کے پیار کے جلوے دیکھتا ہے اور اس کے قرب کی راہوں پر زیادہ تندہی کے ساتھ چلنا شروع کر
دیتا ہے پھر اور زیادہ لذتوں اور سرور کے سامان پیدا ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے لئے ایسے
ہی سامان پیدا کرتار ہے۔آمین
روزنامه الفضل ربوه ۴ / جون ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۵)
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی