اصلاح و ارشاد اور تبلیغ و اشاعت کے کام میں تیزی پیدا کرنی چاہئے

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۴۵
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
ہمیں اصلاح وارشاد اور تبلیغ و اشاعت
کے کام میں تیزی پیدا کرنی چاہیے
خطبه جمعه فرموده ۲۳ جون ۱۹۷۲ ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں:۔يَايُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللهَ وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا -
ط
وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ إِنَّ اللهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا - وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ
و کفی بِاللهِ وَكِيلا - (الاحزاب : ۲ تا ۴)
اور پھر فرمایا:۔چند ہفتوں سے گرمی لگ جانے کی وجہ سے مجھے کافی تکلیف رہی ہے۔بہت سے جمعے تو میں
پڑھا بھی نہیں سکا۔گذشتہ جمعہ گرمی کی وجہ سے ضعف کی تکلیف تھی مگر اس کے باوجود میں نے جمعہ
پڑھایا کیونکہ میں ربوہ سے باہر سفر کرنے سے قبل اپنے بھائیوں سے ملاقات بھی کرنا چاہتا تھا اور
ایک نئے مضمون کی ابتداء بھی کرنا چاہتا تھا۔میں نے گذشتہ خطبہ جمعہ میں جَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ اَحْسَنُ (النحل :۱۲۶) کا جو مضمون ہے
(اسے عنوان ہی سمجھنا چاہیے ) اس کے متعلق مختصراً بیان کیا تھا۔تفصیل تو ان مضامین کی بہت لمبی
ہے۔ساری تو بیان نہیں ہو سکے گی۔لیکن جس حد تک ضروری سمجھوں گا، اللہ تعالیٰ کی تو فیق اور اس

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۴۶
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
کے فضل سے بیان کروں گا۔میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں یہ بتایا تھا کہ جادِلُهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ میں تین بنیادی باتیں
بیان کی گئی ہیں۔جن میں سے ایک یہ ہے کہ اسلام کے مخاطب ایک ہی ذہنیت رکھنے والے لوگ
نہیں ہیں۔بلکہ وہ مختلف ذہنیتوں کے مالک ہیں۔وہ مختلف طبیعتیں رکھتے ہیں۔اُن کے عقائد
مختلف ہیں اور پھر چونکہ غلط باتیں بھی کئی قسم اور نوع کی ہوتی ہیں۔اس لئے مختلف قسم کی غلط
باتوں
کو صحیح سمجھنے والے لوگ بھی ہیں۔اس لئے غلبہ اسلام کی مہم میں اگر ہم کامیاب حصہ لینا چاہتے
ہیں تو پھر ہمیں ہر ایک گروہ سے اس کی سمجھ اور عقل کے مطابق بات کرنی چاہیے
دو گروہ جن کا قرآن کریم نے دوسری جگہ ذکر کیا ہے اُن کے متعلق میں نے پچھلے جمعہ مختصراً
بتایا تھا کہ ایک گروہ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں لاتا۔اب جو شخص اللہ تعالیٰ کی ہستی کا قائل
نہیں ، اُسے آپ اللہ تعالیٰ پر ایمان سے قبل حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت
پر ایمان لانے پر راضی کر ہی نہیں سکتے۔جو شخص خدا تعالیٰ کو نہیں مانتا اس کے لئے رسول کے ماننے
کا سوال ہی نہیں ہے۔وہ کہے گا جب اللہ ہی نہیں ہے تو رسول اللہ کیسے بن گئے۔دوسرا گروہ اُن
لوگوں کا ہے جو خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں۔خالق اور رب کا ایک مبہم سا مفہوم اُن کے دماغ میں ہوتا
ہے
لیکن اُخروی زندگی پر اُن کا یقین نہیں ہوتا۔اگر ایسے شخص کے سامنے کوئی یہ کہے کہ تمام مذاہب
خصوصاً اسلام نے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے کہ قرآن کریم کی شریعت پر اگر عمل کیا جائے تو
یہ انسان کو اُخروی زندگی کی نعماء کا وارث بنادیتی ہے۔تو وہ کہے گا کہ میں اُخروی زندگی پر ایمان
نہیں لاتا لہذا مجھے قرآن کریم کی ضرورت ہی نہیں ہے۔پس قرآن کریم کا یہ دعویٰ کہ وہ اُخروی
زندگی کوسنوارتا ہے۔اُس شخص کے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتا، جو اُخروی زندگی پر یقین ہی نہیں
رکھتا۔وہ کہے گا میں اُخروی زندگی پر ایمان نہیں لاتا اس لئے قرآن کریم کی میں ضرورت نہیں
سمجھتا۔چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر جوتعلیم نازل کی گئی تھی ، اس کے متعلق بھی قرآن کریم نے
ہمیں یہی بتایا ہے کہ اس میں بھی یہی دعوی کیا گیا تھا کہ یہ انہی لوگوں
کو فائدہ پہنچائے گی جو خدا تعالیٰ

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۴۷
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
پر ایمان لاتے اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔پھر جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو قرآن کریم نے ایک حسین اُسوہ کی شکل میں پیش کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا: - اسْوَةٌ حَسَنَةٌ
يمَن كَانَ يَرْجُوا اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ (الاحزاب : ۲۲) جو شخص خدا تعالیٰ پر ایمان لاتا ہو اور آخرت
پر ایمان رکھتا ہو، اس کے لئے آپ اُسوہ حسنہ ہیں اور جو ایمان نہیں رکھتا اُس بد قسمت کے لئے
آپ کا اسوۂ حسنہ ہونا فائدہ مند نہیں ہوگا۔پس یہ دو گروہ بن گئے۔ایک دہریوں کا اور دوسرے اُخروی زندگی پر ایمان نہ لانے
والوں کا۔ایسے لوگوں کو پہلے تم خدا تعالیٰ کی ہستی کا قائل کرو۔پھر اُخروی زندگی کا قائل کرو اور پھر
اُن کے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ پیش کرو تو اُن پر اثر ہو گا ورنہ نہیں ہوگا۔بہر حال پچھلے جمعہ کو جو میں نے مختصر سا خطبہ دیا تھا، اسے میں نے خلاصہ کے طور پر بیان کر دیا ہے۔جو آیات میں نے ابھی پڑھی ہیں ، ان میں بھی بڑا وسیع مضمون بیان ہوا ہے لیکن چونکہ میری
طبیعت خراب ہے۔مجھے اس گرمی میں بھی تکلیف ہورہی ہے۔اس لئے زیادہ لمبا خط بہ نہیں دے سکتا۔ان آیات میں دو اور گروہوں کا ذکر ہے۔دراصل میں چاہتا ہوں کہ اگر سارے گروہ بیان
نہ ہو سکیں تو ان میں سے بنیادی طور پر جو اہم گروہ ہیں پہلے ان کو اور پھر ان کے متعلق قرآن کریم
نے جو تعلیم دی ہے اس پر روشنی ڈالوں۔میں بتا چکا ہوں کہ ایک وہ گروہ ہے جود ہر یہ کہلاتا ہے۔دوسرا
وہ گروہ ہے جو خدا تعالیٰ کو تو کسی حد تک مانتا ہے لیکن اُخروی زندگی پر ایمان نہیں لاتا۔قرآن کریم
کی بہت ساری آیات میں ان کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے بعض آیات کا میں نے پچھلے خطبہ جمعہ
میں ذکر کیا تھا۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے دو گروہوں کا ذکر فرمایا ہے جولوگ خدا تعالیٰ پر ایمان لائے
ہیں وہ رسول پر بھی ایمان لائیں گے۔جو لوگ رسول پر ایمان لائیں گے اور اُخروی زندگی پر ان کو
یقین ہوگا۔ان کو فکر ہوگی کہ اس دُنیا کی چند روزہ زندگی کی بجائے اُخروی زندگی کی فکر کرنی چاہیے۔کیونکہ وہ ابدی زندگی ہے۔وہ نہ ختم ہونے والی زندگی ہے۔جس کی نعمتیں بھی اس دُنیوی زندگی
کے مقابلے میں بہت ہی اچھی، بہت ہی بہتر اور بہت ہی زیادہ لذتوں اور مسرتوں والی ہیں۔غرض

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۴۸
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
جو لوگ خدا تعالیٰ اور اُخروی زندگی پر ایمان لاتے ہیں۔ان کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی (جیسا کہ قرآن کریم نے بیان کیا ہے ) اسوۂ حسنہ ہے۔اس طرح جو لوگ خدا تعالیٰ پر
ایمان لاتے ہیں اور اُخروی زندگی پر بھی ایمان رکھتے ہیں مگر مسلمان نہیں وہ آگے دو گروہوں میں
تقسیم ہوتے ہیں۔ایک کو قرآنی اصطلاح میں کافر کہتے ہیں اور دوسرے کو منافق کہتے ہیں۔ان
ہر دو گروہ نے خدا تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے اُخروی زندگی کے لئے دُنیا میں آسمانی ہدایت کی
ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بھی ہر وہ آسمانی ہدایت جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے
نازل ہوئی اس کا بھی ان میں سے بہتوں نے انکار کیا اور اس کے خلاف بڑی جدو جہد کی اور بڑا
مقابلہ کیا یہاں تک کہ اس کے خلاف روحانی جنگ اور بعض موقعوں پر جسمانی جنگ بھی لڑی گئی۔اسی طرح پھر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ پر نازل ہونے والی شریعت کا بھی انکار کیا
گیا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں قرآن اور اسلام کے مقابلے میں بھی دو گروہ
ہیں۔ایک کافروں یعنی منکرین اسلام کا گروہ ہے اس گروہ میں شامل لوگ اسلام کا انکار کرتے
ہیں وہ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ تو ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے رسول نہیں اُخروی زندگی تو
ہے اور اس کے لئے آسمانی ہدایت کی بھی ضرورت تو ہے۔لیکن یہ آسمانی ہدایت نہیں ہے۔ں ہے۔جسے تم
اسلام کہتے ہو۔ایک دوسرا گروہ وہ ہے جو اسلام میں شامل ہو جاتا ہے۔اس کے شامل ہونے کی بہت سی
وجو ہات ہوتی ہیں۔بعض لوگ دنیوی لالچ کے لئے شامل ہو جاتے ہیں۔بعض لوگ دنیوی عزتوں
کے لئے شامل ہو جاتے ہیں۔بعض لوگ دنیوی مشکلات سے بچنے کے لئے اسلام میں شامل ہو
جاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔وہ اسلام میں شامل تو ہو جاتے ہیں۔لیکن حقیقی ایمان نہیں لاتے۔ان کی
زبان پر ایمان کا لفظ ہوتا ہے لیکن دل میں ایمان نہیں ہوتا ایسے شخص کو کہتے ہیں کہ وہ دور نگ یعنی
منافق ہے۔یک رنگی اس کی طبیعت میں نہیں ہوتی وہ کسی رنگ میں صاف اور سیدھا نہیں ہوتا۔نہ
قول سدید کا پابند اور نہ صراط مستقیم پر چلنے والا ہوتا ہے۔ان دو گروہوں کے متعلق بھی قرآن کریم میں مختلف جگہوں پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۴۹
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
اس مضمون کو میں اپنے وقت پر انشاء اللہ بیان کروں گا۔لیکن یہاں یہ بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں
ک يَايُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللهَ میں دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی طرف اشارہ ہے۔تقویٰ کے معنے ہیں جو چیز ایذا دینے والی یا ضرر پہنچانے والی ہے اس سے حفاظت کرنا۔ان چیزوں سے حفاظت کا نام وقاية ہے۔عربی کے بعض قواعد کے لحاظ سے واؤ۔ت سے بدل
جاتی ہے۔اس کا اصل مصد روقی ہے۔چنا نچہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں فرمایا ہے کہ کافروں کو دیکھو، وہ تعداد میں زیادہ ، دنیوی
سامانوں میں زیادہ ، جتھہ بندی میں زیادہ ، سیاسی اقتدار میں زیادہ اور رعب میں زیادہ ہیں۔پھر
تاریخی روایات ان کے حق میں زیادہ ہیں۔جہاں تک تاریخی روایات کا تعلق ہے وہ ان کے نتیجہ
میں کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے تو اپنے آباؤ اجداد کو ایسے عقائد کا پابند نہیں پایا۔ان کو تو ہم نے بتوں
کی پرستش کرتے ہی دیکھا ہے۔ان کو تو ہم نے یہ کرتے اور وہ کرتے دیکھا ہے اور سچی بات تو یہ
ہے کہ شیطان ان کو اس قسم کی احمقانہ بات بھی سکھا سکتا ہے کہ ہم نے تو اپنے بڑوں کو ہر رسول کی
مخالفت کرتے دیکھا ہے۔ہم نے ہر رسول کا انکار کرتے دیکھا ہے اور ہم نے ہر رسول کا استہزاء
کرتے دیکھا ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے بھی کہا ہے کہ جو بھی رسول آیا۔خدا کے بندوں میں سے
بہتوں نے شروع میں اس سے استہزاء ہی کیا۔بہر حال ایک تو یہ گروہ ہے جو جتنے میں زیادہ مال میں زیادہ ، سیاسی اقتدار میں زیادہ،
رعب میں زیادہ ، رعب کے غلط فوائد حاصل کرنے میں زیادہ ہوتا ہے۔( مسلمان تو اپنے اقتدار
اور اثر و رسوخ کا غلط فائدہ اٹھا ہی نہیں سکتے ) اور پھر اسلام کے خلاف منصو بہ انتہائی طور
خطر ناک اور دل میں بڑی سخت مخالفت کہ اسلام کو مٹا دینا ہے۔دوسرا گروہ ان لوگوں کا ہوتا ہے جو ظاہر میں اسلام لے آتے ہیں۔لیکن اندر ہی اندر ریشہ
دوانیوں میں مصروف رہتے ہیں۔وہ اندر سے اسلام کی جڑیں کاٹنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔وہ اسلام کی ترقی میں رخنہ ڈالتے ہیں۔جس طرح پانی آہستہ آہستہ بنیادوں میں مار کرتا ہے اور
مکان کو گرا دیتا ہے اسی طرح ان کا اثر بھی آہستہ آہستہ رونما ہوتا ہے۔ان کی خفیہ طور پر یہ کوشش

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۵۰
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
ہوتی ہے کہ الہی سلسلوں میں کمزوری پیدا ہو۔ایسے لوگ ظاہر میں مسلمان بھی ہوتے ہیں اور
ایمان کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔یہ دونوں فتنے یا اسلام کے خلاف دونوں قسم کے منصوبے اتنے خطرناک ہیں کہ کفر کے
مقابلے میں کھڑے ہونے کے لئے بڑے پختہ ایمان کی ضرورت ہے۔ورنہ پاؤں ڈگمگا جائیں
گے۔دوسرا نفاق کا فتنہ ہے اس فتنہ سے بچنے کے لئے جہاں بڑی ہمت درکار ہے وہاں اس سے
بچنا ایک اچھا نمونہ چاہتا ہے۔کیونکہ جیسا کہ قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔منافق مصلح کے روپ
میں آتا ہے وہ دوست کی شکل میں سامنے آتا ہے وہ ایک پیار کرنے والے ساتھی یا بھائی کی شکل
میں سامنے آتا ہے وہ اپنے آپ کو چھپاتا ہے۔اس کا ظاہر بڑا حسین مگر اس کا باطن ہر لحاظ اور ہر
رنگ میں نہایت بے ہودہ ، بھیانک اور بدصورت ہوتا ہے۔غرص اس آیت کے لفظی اور ظاہری معنے یہ بنتے ہیں کہ اے نبی! کافرانہ منصوبوں اور
منافقانہ ریشہ دوانیوں سے اسلام کو بچانے کی خاطر حفاظت کا ذریعہ خدا تعالیٰ کو بناؤ اور مسلمان کو
یہ کہا ( جب میں یہ کہتا ہوں تو میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مسلمان بہر حال زیادہ ہو گئے ہیں۔اس
لئے فرمایا ) تم بہت ہو گئے۔پھر تم مخالفین سے کیوں ڈرتے ہو۔فرمایا:۔لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : ۲۲)
تمہارے سامنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ موجود ہے۔آپ اکیلے تھے مگر مخالفین
سے بالکل نہیں ڈرے۔حالانکہ کفر کے سارے منصوبے آپ کے خلاف اور کفر کے سارے وار
آپ کی ذات پر تھے۔ہر قسم کی مخالفتوں کا آپ ہی نشانہ تھے۔اس وقت بندوق تو نہیں تھی۔مگر
ہر تلوار جو میان سے باہر نکلتی اور وار کرتی تھی اس کا مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن ہوا
کرتی تھی۔فرمایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونے کو دیکھو۔آپ اکیلے تھے مگر آپ نے
کا فروں کی کبھی پرواہ نہیں کی۔آپ اکیلے تھے اور آپ نے منافقوں کا مقابلہ کیا۔حالانکہ اللہ تعالیٰ
کی طرف سے آپ کو بہت سے منافقین کے متعلق اطلاع دی گئی تھی۔لیکن آپ نے اپنے
ساتھیوں اپنے بھائیوں اور دوستوں کو بتایا نہیں تھا۔آپ نے اکیلے ہی منافقین کے ساتھ مہم جاری

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۵۱
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
رکھی۔آخر جب نشانے کا پتہ ہی نہ ہو تو نشانہ لگانے میں کوئی دوسرا آدمی تو شریک نہیں ہوسکتا تھا۔جب اس بات کا کسی کو پتہ ہی نہیں تھا کہ وار کہاں سے آرہا ہے۔تو دوسروں کیلئے اس کے روکنے
اور نا کام بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔منافقین کے متعلق صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
پتہ تھا اس لئے آپ نے خود ہی ان کا مقابلہ کیا۔یہی کہنا پڑے گا اور یہی معقول بات ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیلے کا فروں کا بھی مقابلہ کیا اور منافقوں کا بھی مقابلہ
کیا۔اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی صلوت آپ پر ہمیشہ ہمیش ہوتی رہیں (کسی اور پر نہ اتنی
رحمتیں اور برکتیں نازل ہوئیں اور نہ ہوں گی ) اللہ تعالیٰ کی وہ محبت اور پیار آپ کو حاصل ہوا جو کسی
اور آدمی کو حاصل نہیں ہوا اور یہ اللہ تعالیٰ کی وہ محبت اور پیار ہے جو امت مسلمہ چودہ سوسال سے
آپ کے لئے مانگتی چلی آرہی ہے اور قیامت تک مانگتی چلی جائے گی۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے ایک عظیم نمونہ ہیں۔آپ کا فروں کے
مقابلے میں اکیلے کھڑے ہو گئے۔آپ کے مخلص ساتھی تھے مگر آپ نے اُن کو نہیں بتایا کہ
خدا تعالیٰ نے کن کن منافقوں کے متعلق اطلاع دی ہے کہ یہ لوگ منافق ہیں اور ان کا مقابلہ کرنا ہے۔آپ نے ایک آدھ آدمی کو بتایا اور وہ بھی اس لئے کہ اُس نے آپ کے بعد ایک لمبے عرصہ تک
زندہ رہنا تھا۔اس کو علیحدہ کر کے اور اعتماد میں لے کر اور اس سے وعدہ لے کر کہ وہ آگے اس بات
کو عام نہیں کرے گا منافقین کے متعلق بتادیا کیونکہ آپ سمجھتے تھے کہ میری وفات کے بعد منافقین
کی ریشہ دوانیاں ہوں گی۔اس لئے کوئی نہ کوئی آدمی تو گواہ رہنا چاہیے تا کہ وہ بوقت ضرورت
گائیڈنس دے سکے۔اور امت کو اُن سے متنبہ کر سکے۔جب ایسا شخص ننگا ہو کر باہر آجائے۔( منافق
بعض دفعہ ننگا ہو کر سامنے بھی آجاتا ہے ) تو اس وقت لوگوں کو بتا سکے کہ یہ مومن نہیں یہ منافق
ہے۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ منافقین کے خلاف بھی اصل جنگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اکیلے لڑی ہے۔پس اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے کہ اور بھی دوگروہ ہیں۔ایک منکرینِ اسلام کا گروہ
ہے اور دوسرا منافقین کا گروہ ہے۔منکرین اسلام کے ساتھ ہمارا جو مجادلہ ہے اور ان کو مغلوب

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۵۲
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
کرنے اور اسلام کو غالب کرنے کے لئے جو ہماری جنگ اور جہاد ہے وہ اور قسم کا ہے اور جو منافق
کے ساتھ ہماری جنگ ہے وہ اور قسم کی ہے ویسے اصولاً تو ہم تلوار کے ساتھ جنگ نہیں کرتے ہم
نے تو ان کی روح کو اپنے قبضے میں لینا ہے ان کے جسموں کو چیلوں کے آگے ڈالنا ہمارا مقصد نہیں
ہے۔ہم نے ان کی روح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تھیلے میں لے لینا ہے۔جس طرح
لوگوں نے بعض بزرگوں کے متعلق غلط سلط کہانیاں بنا رکھی ہیں (اس کی تفصیل میں میں تو اس
وقت نہیں جا سکتا جس دوست کو کوئی کہانی یاد آ گئی ہو وہ حظ اٹھا لیں ) بہر حال ہمارا مقصد یہ ہے کہ
ہم اُن کی روح جیتیں۔ہمارا یہ مقصد نہیں ہے کہ ہم ان کی گردن کاٹیں۔تاہم یہ جو مقابلہ ہے یہ جو جیتنے کا ایک فعل ہے اس کے لئے تگ و دو کرنی پڑتی ہے اس کے
لئے کوشش کرنی پڑتی ہے اس کے لئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں اس کے لئے انتہائی ایثار کے
نمونے خدا کے حضور اور دنیا کے سامنے پیش کرنے پڑتے ہیں۔غرض یہ بڑی سخت جنگ ہے اس کے متعلق قرآن کریم میں دوسری جگہ فرمایا ہے۔وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ (التوبة: ۷۳)
جس کے معنے یہ ہیں کہ کفار اور منافقین کے مقابلے میں سخت رویہ اختیار کرو۔یہاں بھی اس
پوری آیت کی رو سے یا ایها النبی کہہ کر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کونمونہ بتا یا ہے۔میں اس مضمون کے متعلق ابھی مزید غور کر رہا ہوں۔میرا خیال ہے کہ جہاں بھی یايُّهَا النَّبِيُّ
کہہ کر کوئی حکم دیا گیا ہے وہاں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے۔کہ اس میں بڑا سخت حکم تھا۔ایک
پابندی تھی اس سے گھبرانا نہیں تمہارے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ موجود ہے اس کی
طرف دیکھ لینا۔وہ تمہارا سہارا بن جائے گا۔پس يايها النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ (التوبة : ۷۳)
میں لفظ غلظ “ کے معنے ایسی سختی کے ہیں کہ جس کے اندر کوئی چیز اثر انداز نہ ہو سکے۔مثلاً
اسپینج ہے۔یہ بھی نسبتاً سخت ہے۔پانی کی نسبت زیادہ سخت ہے اس کو نیچے دبانے کے لئے بھی کچھ
زور لگانا پڑتا ہے لیکن اس کے اندر پانی کا اثر چلا جاتا ہے۔اس کے اندر خلا ہے جس میں دوسری

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۵۳
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
چیز داخل ہو جاتی ہے۔پانی میں مٹی کے جو چھوٹے چھوٹے ذرے ہوتے ہیں وہ اس کے اندر
داخل ہو جاتے ہیں۔پس سختی تو نسبتا ہے لیکن اسپنج کی سختی ایسی سختی نہیں کہ باہر سے کسی چیز کا اثر اس کے اندر داخل
نہ ہو سکے۔مگر غلظ “ کی رو سے کسی چیز میں ایسی سختی مراد ہے جس پر کسی چیز کا اثر نہ ہو سکے۔چنانچہ وَ اغْلُظ عَلَيْهِمْ “ کے اس فقرے یا الفاظ کے اس مجموعہ میں دراصل دو معنے پائے
جاتے ہیں۔اُس کا ایک مفہوم یہ ہے کہ خود اتنے سخت ہو جاؤ کہ کفر اور نفاق کا اثر تمہارے اندر
گھس نہ سکے اور دوسرے یہ کہ خود اتنے سخت بن جاؤ کہ کفر اور نفاق کی سختی کے باوجود تمہارا اثران
کے اندر چلا جائے اُن میں نفوذ کر جائے اور اُن کی جو ہیئت کذائی ہے اور ان کی (چونکہ انسان ہیں
اس لئے ہم کہیں گے ) جو ذہنیت اور اخلاق ہیں۔اُن کے جو منصوبے ہیں، اُن کے اندر ایک
تبدیلی پیدا ہو اور جو آج کا فر ہے، وہ کل کو مخلص مومن بن جائے جس طرح حضرت عکرمہ بن گئے
تھے۔اور جو آج منافق ہے وہ کل سب کچھ قربان کرنے والا سچا مسلمان بن جائے جس طرح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بہت سے لوگ نفاق چھوڑ کر سچے مومن بن گئے تھے۔تا ہم کئی بد بخت نفاق کی حالت میں فوت بھی ہو گئے تھے۔لیکن کئی ایک کو اللہ تعالیٰ نے تو بہ کی
توفیق عطا فرمائی اور کمزور ایمان والے پختہ ایمان والے بن گئے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دو گروہ تو وہ تھے جن میں پہلا خدا کا انکار کرنے والا اور دوسرا
اُخروی زندگی پر ایمان نہ لانے والا اور اُس کا منکر۔ان کے علاوہ دو اور گروہ ہیں۔پہلا گر وہ خدا
کو مانتا ہے۔اُخروی زندگی کو بھی مانتا ہے اور سمجھتا ہے کہ آسمانی شریعت بھی آنی چاہیے تا کہ اُخروی
زندگی سنور جائے لیکن وہ اپنی بدبختی کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتا۔دوسرا گروہ
منافقوں کا گروہ ہے۔وہ اسلام میں دُنیوی اغراض کے لئے شامل ہو جاتے ہیں۔اُخروی زندگی
کے سنوارنے کے لئے شامل نہیں ہوتے پس یہ دو گروہ اور آگئے ان کے متعلق ہمیں مزید تجزیہ کرنا
پڑے گا کیونکہ قرآن کریم نے ہستی باری تعالیٰ کے متعلق بے شمار دلائل دیئے ہیں۔سارے دلائل
کا احاطہ کرنا تو ایک عمر کا بھی کام نہیں اس مضمون کا احاطہ ساری عمر کی محنت بھی نہیں کر سکتی۔تا ہم

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۵۴
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
تفصیلی نہیں تو کچھ انشاء اللہ بیان کروں گا۔جہاں تک کا فروں
کا تعلق ہے، وہ بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔لیکن میرے اس مضمون کے
لحاظ سے وہ منکر مراد ہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اُخروی زندگی پر بھی ایمان لاتے ہیں۔ویسے جولوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں لاتے ان کے متعلق جیسا کہ میں بتا چکا ہوں وہ بھی منکر ہیں۔لیکن اس وقت وہ منکرین مراد ہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں اُخروی زندگی پر بھی ایمان
لاتے ہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآنی شریعت پر ایمان نہیں لاتے یا وہ لوگ
جو نفاق کے طور پر اسلام میں داخل ہوتے ہیں۔پھر قرآن کریم نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ منکرین یعنی کا فر بھی آگے کئی قسم کے ہوتے ہیں۔اُن
کا بھی ہمیں تجزیہ کرنا پڑے گا لیکن اس وقت میں بتانا یہ چاہتا ہوں کہ ہمیں اپنے اصلاح وارشاد
اور تبلیغ واشاعت اسلام کے کام کا از سر نو جائزہ لے کر اس میں تیزی پیدا کرنی چاہیے ان طریقوں
سے جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمائے ہیں۔اب
مثلاً ایک دہر یہ شخص ہے ہمارے پاکستان میں بھی اشتراکیت کے بڑے نعرے لگ
رہے ہیں۔اگر ایسے شخص کے سامنے آپ جا کر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ پیش
کریں تو وہ کہے گا میں خدا تعالیٰ کو مانتا نہیں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو کیسے مان
لوں۔پس جب ہم ایسے لوگوں کے پاس جائیں گے تو ان کے سامنے اللہ تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت
میں وہ دلائل پیش کریں گے جو قرآن کریم نے دیئے ہیں اور جنہیں اگر کسی کے سامنے صحیح طور پر
پیش کیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ کوئی عقلمند انسان انکار نہیں کر سکتا۔پھر اُن پر یہ ثابت کریں گے کہ
اُخروی زندگی بھی ماننی پڑے گی۔ورنہ اس دنیوی زندگی کا کوئی مزہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں
عقل دی ہے۔اُس نے ہمیں گدھے کتے اور سور تو نہیں بنایا۔ہمارے اندر ہماری فطرت میں
ایک Urge (ارج) رکھی گئی ہے۔ایک جذبہ پیدا کیا گیا ہے۔کہ ہم اُخروی زندگی کے لئے کام
کریں۔اگر اُخروی زندگی نہیں تھی تو پھر جو فطرت کے اندر ایک جذبہ ہے یہ خود بخود کیسے آگیا۔سؤر اور کتے میں کیوں نہیں آیا۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۵۵
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
پھر کفر کفر میں فرق ہے۔قرآن کریم نے اسے بیان کیا ہے۔قرآن کریم کی تفسیر میں
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمایا ہے اسی طرح نفاق نفاق میں فرق ہے
کسی آدمی کا دل پتھر کی طرح سخت ہوتا ہے اس کے دل کو نرم کرنے کے لئے وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ
پر عمل کرنا پڑے گا۔کسی کے متعلق فرمایا کہ ان کے کان بہرے یا ان کے کانوں میں ثقل اور بوجھ
ہے۔یا کسی کے متعلق فرمایا وہ اندھے ہیں۔اُن کی آنکھیں نہیں۔پس جس شخص کا کفر یا نفاق
اندھے آدمی کے مشابہ ہے۔پہلے اس کی بینائی کی فکر کرنی پڑے گی۔یعنی وہ طریق اختیار کرنا
پڑے گا جس کی اسلام نے ہمیں تعلیم دی ہے جو آدمی سنتا نہیں اس کے سامنے وہ تعلیم پیش کرنی
پڑے گی جو قرآن کریم نے یہ کہہ کر ہمارے سامنے رکھی ہے کہ جو نہیں سنتے اُن کے سامنے یہ تعلیم
رکھو۔پس اگر ہم نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں کامیاب ہونا ہے تو ہمیں اپنے اصلاح وارشاد
کے کام کا ایک نئے سرے سے جائزہ لے کر ایک نئی مہم چلانی پڑے گی۔بعض دوستوں کا ابھی تک
یہ حال ہے کہ اگر کسی سے جا کر ملیں تو جاتے ہی مثلاً حیات و وفات مسیح کے مسئلے پر بحث شروع کر
دیتے ہیں۔کوئی شریف آدمی ہو تو وہ چپ کر کے سنتا رہتا ہے۔جب آدھا گھنٹہ گزر جائے تو وہ
کہتا ہے میں تو پہلے ہی وفات مسیح کا قائل چکا ہوں آپ نے خواہ مخواہ آدھا گھنٹہ ضائع کیا۔غرض اب ایک تبدیلی رونما ہوئی ہے۔سوائے چند سخت متعصب لوگوں کے کسی بھی سمجھدار
پڑھے لکھے آدمی کے ساتھ آپ بات کریں گے تو وہ کہے گا میں پہلے ہی حضرت مسیح کو وفات یافتہ
سمجھتا ہوں۔یہ تو پاگلوں والی بات تھی کہ کسی انسان کو زندہ سمجھا جاتا اور آسمان پر بٹھا دیا جاتا۔ستر ، اسی فیصد بلکہ اس سے بھی شاید زیادہ لوگ اس مسئلے پر ہمارے مؤقف کے قائل ہو گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے۔ہم اس حد تک کامیاب ہو گئے ہیں۔اب ایک اور بڑی اچھی رو پیدا ہو رہی ہے خصوصاً پاکستان کے نوجوانوں میں۔وہ کہہ
رہے ہیں کہ ختم نبوت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔زیادہ سے زیادہ یہ فرق ہے کہ احمدیوں سے پہلے
اسلام میں مختلف فرقوں نے خاتم النبیین کے مختلف معانی کئے ، احمدیوں نے بھی اپنا ایک معنی کر

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۵۶
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
دیا۔اس کو کوئی صحیح سمجھتا ہے تو مان لے اور صحیح نہیں سمجھتا تو نہ مانے لیکن ایک احمدی کو خاتم النبیین
کے اس معنے کی وجہ سے منکر ختم نبوت نہیں کہا جا سکتا یہ بڑی اچھی رو ہے جو ہمارے حق میں پیدا ہو
چکی ہے۔میرا خیال ہے کہ آئندہ پانچ سات سال میں یہ مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا۔کیونکہ وہ
ہمارے معنے مانیں یا نہ مانیں، وہ ہمیں اس وجہ سے منکر ختم نبوت نہیں کہہ سکتے۔ایسے شخص کے
ساتھ آپ کی بحث اور قسم کی ہوگی۔میں نے نوجوانوں کو پہلے بھی کہا تھا کہ آپ لوگوں کے لئے ایک مشکل سامنے آرہی ہے۔تم
اس کے لئے تیاری کرو۔جب یہ فلسفیانہ اور نظریاتی مسئلے ختم ہو گئے تو پھر لوگوں نے کہنا ہے کہ ہم
میں اور تم میں عملاً کیا فرق ہے۔اسلامی تعلیم پر جو تم عمل کر رہے ہو تو جس طرح آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے نمونہ دکھایا تھا تم بھی اس کا نمونہ دکھاؤ۔پس اس کے لئے ہمیں تیار ہونا چاہیے۔دُنیا کی
طرف نہیں جھکنا چاہیے۔یوں تو اس کی سب پر ذمہ داری ہے لیکن نوجوان نسل پر سب سے زیادہ ذمہ داری ہے۔اس لئے کہ زیادہ شدت کے ساتھ یہ سوال انہی سے پوچھا جائے گا۔ابھی کچھ عرصہ تو اس سوال
میں وہ شدت پیدا نہیں ہوگی کچھ تھوڑے بہت لوگ ابھی تک حیات و وفات مسیح کے مسئلے پر الجھتے
ہیں۔تاہم یہ دس پندرہ فی صد سے زیادہ نہیں ہیں۔اس طرح ختم نبوت کے مسئلے پر بھی لوگ الجھتے
ہیں۔لیکن یہ چالیس پچاس فیصد سے زیادہ نہیں ہیں۔لیکن ایک وقت آتا ہے کہ یہ مسئلہ بھی کلی طور
پر نہیں تو ستر ، اسی فیصد تک ضرور صاف ہو جائے گا۔پھر لوگ پوچھیں گے کہ ہم میں اور تم میں
کیا فرق ہے۔اسلام سے ہم نے جو حاصل نہیں کیا وہ تم نے حاصل کیا ہے تو کیا کیا ہے۔اس واسطے
اسلامی تعلیم کا نمونہ بننے کے لئے تمہیں تیار رہنا چاہیے۔اگر تم احمدیت کو واقعی سچا اور اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ایک نہایت ہی بابرکت مہم سمجھتے ہو۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کو تم واقعی پہچانتے
ہو جو آج ہم پر نازل ہو رہے ہیں اور وَلا فَخْرَ کیونکہ وہ ہماری کسی نیکی اور خوبی کی وجہ سے نہیں
بلکہ اس کی رحمت جوش میں ہے۔وہ اسلام کو غالب کرنا چاہتا ہے۔اگر یہ ساری چیزیں ہیں تو پھر
تمہیں اسلام کو غالب کرنے کے لئے اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ میں رنگین

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۵۷
خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء
کر کے لوگوں کے لئے ایک نمونہ بننا پڑے گا ورنہ جو اعتراض ہوگا اس کا آپ جواب نہیں دے
سکیں گے۔اب بھی نمونہ بننا چاہیے۔لیکن کل آپ کو زیادہ مشکل پڑ جائے گی۔اب
اتنی مشکل نہیں
پڑتی۔پھر ذمہ داری کے نہ نباہنے کے نتیجہ میں گناہ بھی ہے اور کفرانِ نعمت بھی ہے۔تاہم ابھی اتنی
مشکل نہیں کیونکہ سوال کرنے والے اتنے نہیں اور اچھا نمونہ دکھانے والے بہت ہیں نو جوان نسل
پر بڑی کثرت سے سوال کئے جائیں گے۔جتنی کثرت سے یہ سوال ہوں گے اتنی شدت سے
انہیں اُن کے جواب دینے کے اہل بننا چاہیے۔اور قابل ہونا چاہیے۔بہر حال یہ چار گروہ ہو گئے۔پھر آگے دیکھیں گے کہ قرآن کریم نے کفر کی کتنی قسمیں بیان
کی ہیں اور ہر ایک قسم کے متعلق کیا کیا دلائل پیش کئے ہیں۔اسی طرح نفاق
کی کتنی قسمیں بیان کی ہیں
اور ان کے متعلق کیا کیا دلائل پیش کئے ہیں۔اسلام کی اس مہم میں ہم غالب آئے تب ساری اُمت
بہت صاف ستھری، نیک، پاک اور مطہر بنتی ہے ورنہ نہیں بنتی۔( ان کو ایسا بنانا ہمارا کام ہے)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نباہنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو بھی اور مجھے بھی
صحت اور توفیق دے تا کہ اللہ تعالیٰ جو مضمون سکھاتا ہے، میں اس کو احسن طریق پر ضرورت کے
مطابق تفصیل سے بیان کرسکوں۔روزنامه الفضل ربو ه ۲۸ / جولائی ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی