قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ دلی لگاؤ ہو اور اس کا اثر قبول کریں

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۵۹
خطبہ جمعہ ۳۰/ جون ۱۹۷۲ء
محض قرآن کریم کی تلاوت کافی نہیں اس
سے دلی لگاؤ ہو اور اس کا اثر قبول کریں
خطبه جمعه فرموده ۳۰/جون ۱۹۷۲ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں:۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ - (الزمر : ١٢)
قُلِ اللهَ اعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي - (الزمر : ۱۵)
اللهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَبًا مُتَشَابِهًا مَتَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ
يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكرِ اللَّهِ - (الزمر : ۲۴)
اور پھر فرمایا:۔ہماری فضل عمر تعلیم القرآن کلاس جولائی کے وسط میں شروع ہو رہی ہے۔اس دفعہ گذشتہ
سال کے اعلان کے مطابق اس کلاس کے انعقاد میں ایک بنیادی تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اس کے لئے
چار ہفتوں کا جو کورس مقرر ہے اس میں سے پہلا ہفتہ ضلع کی جماعتوں نے یہ کلاس لینی ہے۔گذشتہ سال ہمارے وہ دیہاتی بچے جن کی تربیت کو نظر انداز کیا گیا تھا ، جب ربوہ آئے تو
وہ آداب مسجد سے بھی واقف نہیں تھے اور لطف یہ ہے کہ اعتراض کرنے والے ضلع کے ایک
ذمہ دار عہد یدارہی تھے جنہوں نے ان
کی صحیح تربیت نہیں کی تھی۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۶۰
خطبه جمعه ۳۰/ جون ۱۹۷۲ء
پس ایک تو ربوہ میں رہ کر اس کلاس سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی خاطر اور دوسرے
عہدیداران ضلع کو احساس ذمہ داری دلانے کی خاطر میں نے یہ حکم دیا تھا کہ پہلا ہفتہ اضلاع یہ
کلاس لیں اور پھر دوسرا، تیسرا اور چوتھا ہفتہ یہ کلاس ربوہ میں منعقد ہو۔ربوہ میں جب یہ کلاس
شروع ہوگی تو اس میں ہمارا وہی نوجوان شامل ہو سکے گا جو پہلے ہفتہ کا کورس اپنے ضلع میں مکمل کر
چکا ہوگا۔ورنہ اسے وہاں سے واپس کر دیا جائے گا۔اس لئے اضلاع کو چاہیے کہ وہ ایسے بچوں کو
ربوہ بھیجنے کی خواہ مخواہ تکلیف نہ کریں۔میں اس کلاس میں شامل ہونے والوں کو خصوصاً اور ہر احمدی مسلمان کو عموماً اس طرف متوجہ
کرنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کی محض تلاوت کافی نہیں ہے۔بلکہ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ
قرآن عظیم کے ساتھ ہمارا تعلق ہو۔پھر اس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم قرآن کریم کا اثر قبول
کریں۔یہ کوئی جادو یا ٹو نہ نہیں ہے کہ آپ نے اس کی تلاوت کی اور اس کا آپ کو فائدہ پہنچ گیا۔گو قر آن کریم سرا پا برکت ہے۔اس کے پڑھنے سے کچھ نہ کچھ تو برکت مل جائے گی۔اس سے تو
انکار نہیں کیا جا سکتا۔لیکن وہ برکت نہیں ملے گی جس کے لئے قرآن کریم کا نزول ہوا تھا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے قرآن کریم کا اثر
قبول کرنے کے لئے دو بنیادی باتیں بتائی ہیں۔ایک خشیت اللہ کا ہونا اور دوسرے محبت الہی کا
دل میں پایا جانا۔جہاں تک خشیت کا تعلق ہے، عربی زبان میں صرف خوف یا ڈرکا نام خشیت نہیں ہے۔بلکہ
اُس خوف کو خشیت کہتے ہیں جو کسی کی عظمت اور جلال کے عرفان کے بعد دل میں پیدا ہوتا ہے
یعنی کسی کی عظمت اور جلال کی معرفت کے بعد اس کا خوف کھانا خشیت“ کہلاتا ہے۔پھر اسی طرح محبت سے میری مراد د نیوی محبت نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے جب محبت کا تعلق ہو تو
اسے محبت الہی کہتے ہیں اور یہ محبت، اللہ تعالیٰ کی جمالی صفات کے نتیجہ میں اور اس کے احسان کو
دیکھ کر دلوں میں پیدا ہوتی ہے۔چنانچہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۶۱
خطبه جمعه ۳۰/ جون ۱۹۷۲ء
میں صرف اللہ تعالیٰ کی ہی عبادت کروں۔عربی محاورہ اور اردو ترجمہ کے لحاظ سے عبادت کا
مطلب یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں صرف اللہ تعالیٰ کے حضور تذلل اور فروتنی
اختیار کروں۔غرض عربی لغت میں عبادت کے معنے ”غَايَةُ التَّذَلُل “ کے ہوتے ہیں۔پس
اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے انتہائی تذلل اور فروتنی کی راہوں کو اختیار کیا
جائے۔مگر یہ تذلل اسی وقت نفس انسانی میں پیدا ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی جلالی صفات اور اس
کی عظمت کا عرفان ہو۔اس کے بغیر تذلل اختیار نہیں کیا جا سکتا۔در حقیقت اللہ تعالیٰ کی اس قدر
عظمت اور جلال ہے کہ جب لوگ ان صفات کو پہنچانے لگتے ہیں تو اُن کا سر پھر بامر مجبوری ہی اٹھتا
ہے ورنہ جھکا ہی رہتا ہے۔ایک حدیث میں آیا ہے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار تھے (اس وقت مجھے یہ
یاد نہیں رہا کہ گھوڑے پر سوار تھے یا اونٹنی پر ) اور آپ دعا میں لگے ہوئے تھے اور اللہ تعالیٰ کی
عظمت اور اس کے جلال کا آپ کی طبیعت پر اتنا اثر تھا کہ دیکھنے والوں نے دیکھا کہ آپ کا سر
جھکنا شروع ہوا یہاں تک کہ کاٹھی کے ساتھ لگ گیا اور اس سے نیچے تو جاہی نہیں سکتا تھا۔پس یہ
ہے غایت تذلل یعنی انتہائی فروتنی اور اس کا ظاہری کمال۔آپ کا سر کاٹھی کے ساتھ لگ گیا۔اس
سے نیچے جاہی نہیں سکتا تھا۔اور یہ اتنا تذلل اور فروتنی ہے جس سے زیادہ ہو ہی نہیں سکتا۔اس لئے
یہ
قلبی، روحانی اور ذہنی کیفیت پیدا ہو ہی نہیں سکتی جب تک انسان اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے
جلال کے جلوے نہ دیکھے اور اللہ تعالیٰ کی عظیم جلالی صفات کی معرفت نہ رکھتا ہو۔اسی لئے فرمایا
يَخْشَوْنَ رَبَّهُم جو لوگ اپنے رب کی خشیت رکھتے ہیں یعنی اس کی عظمت کو دیکھ کر اس کے
سامنے تذلل اختیار کرتے ہیں ان کو قرآن کریم کی تعلیم اس رنگ میں اور اس طور پر متاثر کرتی ہے
کہ ان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اگر کسی آدمی کے سامنے یکدم جنگل میں مثلاً شیر آ جائے
یا کسی اور چیز سے وہ ڈر جائے ( اور عام زندگی میں بھی کئی دفعہ ہر انسان کو ایسا تجر بہ ضرور ہوتا ہے )
تو ایک سنسنی سی پیدا ہوتی ہے اور انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔جسم میں خوف کی ایک
لہر سی دوڑ جاتی ہے۔تَقْشَعِر کے یہی معنے ہیں یعنی خوف کے مارے جسم میں لہر دوڑ نے اور سنسنی

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۶۲
خطبہ جمعہ ۳۰/ جون ۱۹۷۲ء
پیدا ہونے کے معنوں میں تَقْشَعِر کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔پس ہمارے رب کے مقابلے میں شیر کی کیا حیثیت ہے یا اگر پہاڑ کی بلند چٹانیں ہوں اور
ان کے نیچے آپ کھڑے ہوں تو آپ کا دماغ چکرا جاتا ہے اس کی تھوڑی سی بلندی دیکھ کر تو اللہ تعالیٰ
کی بلندی اور اس کی رفعت اور اس کی عظمت کا تو انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔کیونکہ وہ تو نہ ختم
ہونے والی صفات ہیں۔غرض جیسا کہ ان آیات میں بیان کیا گیا ہے ہمیں اپنے اندر خشیت یعنی تذلل پیدا کرنا
چاہیے۔پھر قرآن کریم کی تعلیم اثر کرے گی اور وہ کیفیت جو عظمت کے مشاہدہ کے بعد پیدا ہوتی
ہے۔وہ پیدا ہونے لگ جائے گی۔لیکن اگر خشیت اللہ نہ ہواگر اللہ تعالیٰ کی عظمت کا احساس ہی نہ
ہو اور اس کے سامنے تذکل اختیار کرنے کا عہد نہ ہو تو پھر قرآن کریم کی تعلیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔پس انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر خشیت اللہ پیدا کرے۔خشیت اللہ
صرف کسی انتہا کا نام نہیں ہے بلکہ اس کی ابتداء بھی ہے اور اس کی انتہاء بھی ہے۔نیز اس کی ابتداء
اور اس کی انتہاء میں بڑے فاصلے ہیں اور بڑی دوری ہے۔انسان اسے شروع کرتا ہے اور پھر وہ
ترقی کرتا چلا جاتا ہے۔وہ آہستہ آہستہ کہیں سے کہیں پہنچ جاتا ہے۔آخر حضرت خالد بن ولید
اسلام لانے کے بعد پہلے دن تو اتنی خشیت اللہ نہیں رکھتے تھے جتنی مثلاً یرموک کے میدان میں
انہوں نے دکھائی تھی۔اور اللہ تعالیٰ کے رعب کے نیچے آکر انتہائی عاجزی کی راہوں کو اختیا رکیا
تھا۔وہ جرنیل تھے مگر خلیفہ وقت کا حکم آیا تو سپاہی بن گئے اور دل میں قطعاً کسی قسم کا کوئی احساس
پیدا نہیں ہونے دیا۔اس واسطے کہ جہاں ان کو خلافت کے حکم نے لا کر کھڑا کیا تھا اس سے بھی نیچے
انہوں نے خود اپنے آپ
کو کھڑا کیا ہوا تھا اور یہی انتہائی تذلیل کا مقام ہے۔پس یہ تو ہے خشیت۔دوسرے محبت الہی ہے جو ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ سے مستنبط ہے اور
یہ محبت اللہ تعالیٰ کے احسان اور دوسری جمالی صفات کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔پس ان ہر دو یعنی
خشیت اور محبت کی ایک ابتدا بھی اور ایک انتہا بھی ہے۔لیکن کوئی فاصلہ حرکت کے بغیر طے نہیں کیا
جا سکتا اور کسی منزل پر آپ چلے بغیر پہنچ نہیں سکتے۔اس لئے جب آپ اس کی ابتداء کریں اور پھر
ވ

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۶۳
خطبه جمعه ۳۰/ جون ۱۹۷۲ء
حرکت کریں یعنی اپنی ذہنی ، اخلاقی اور روحانی تربیت کریں تب آپ یہ فاصلہ طے کر سکیں گے
اور اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق اس کی انتہا تک پہنچ سکیں گے۔چونکہ ہر ایک آدمی کی
صلاحیت مختلف ہوتی ہے۔اس لئے ہر ایک آدمی نے اپنے دائرہ صلاحیت میں ترقی کرنی ہے۔تا ہم اس دائرہ کے اندر رہتے ہوئے اپنے لحاظ سے چھوٹی سی ابتداء کر کے اس کی انتہا تک پہنچنا ہے۔پس قرآن کریم محض پڑھنے کی کتاب نہیں ہے۔یہ تو ایک ایسی کتاب ہے جس سے زندگیوں
میں اس سے بھی بڑا انقلاب آتا ہے جو انسان کی ظاہری آنکھ نے اشترا کی انقلاب کی شکل میں
روس میں یا سوشلسٹ انقلاب کی شکل میں چین میں دیکھا ہے۔انسان دراصل خود ایک عالم ہے۔ہمارے صوفیاء نے انسان کو ایک یونیورس قرار دیا ہے۔ایک زاویہ نگاہ سے حقیقت بھی یہی ہے
که انسان خود ایک عالم ہے اس کے اندر ایک انقلاب آ جاتا ہے لیکن اس انقلاب کے لئے یہ
ضروری ہے کہ خشیت اللہ ہو۔پھر یہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال اور دوسری
صفات کا عرفان دیتی اور اس میں بڑھاتی چلی جاتی ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ سے ذاتی محبت بھی
ہونی چاہیے۔آپ کتے کو دس دن روٹی دیں تو وہ دم ہلاتے ہوئے آپ کے پیچھے چل پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو ظاہری اور باطنی نعماء سے مالا مال کر دیا مگر پھر بھی انسانوں میں سے بعض
ناشکرے ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے رسول کے پیچھے نہیں چلتے ، اس کی آواز پر لبیک نہیں کہتے۔غرض ذاتی محبت انتہائی احسان کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔جب انسان خود کو اللہ تعالیٰ کی
نعماء میں اس طرح گھرا ہوا پاتا ہے کہ اُسے اللہ تعالیٰ کے احسان کے علاوہ اور کوئی چیز نظر ہی نہیں
آتی۔تب وہ اللہ تعالیٰ کی محبت سے بھر جاتا ہے پھر دنیا کی کوئی طاقت اس رشتہ محبت کو جسے وہ اپنے
رب سے باندھتا ہے۔قطع نہیں کر سکتی۔ہماری (انسان کی ) تاریخ میں اس قسم کی ہزاروں مثالیں
موجود ہیں، انبیاء علیہم السلام کی بھی اور اولیاء اللہ کی بھی پھر سب سے بہتر اور اعلیٰ اور احسن مثال
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کی ہے۔آپ کی مکی زندگی کا وہ واقعہ تو بڑا مشہور ہے
جب سرداران مکہ نے آپ کو اور آپ کے چند ماننے والوں کو قریباً ۲۱ ( اڑھائی ) سال کے لئے
شعب ابی طالب میں بند کر دیا تھا۔اُن پر رسد کی ساری راہیں بھی بند کر دی تھیں۔تاہم اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۶۴
خطبه جمعه ۳۰/ جون ۱۹۷۲ء
نے انہیں زندہ رکھنے کے لئے کچھ کیا تو تھا۔مگر اس کی تفصیل ہماری تاریخ نے محفوظ نہیں رکھی۔لیکن
ان کی حالت یہ تھی کہ ایک بزرگ صحابی کہتے ہیں ایک دفعہ رات کے وقت میرا پاؤں ایک ایسی
چیز پر پڑا جسے میرے پاؤں نے نرم محسوس کیا میں نیچے جھکا اسے اٹھایا اور کھا لیا۔بعد میں مدینہ
میں انہوں نے یہ روایت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے آج تک پتہ نہیں وہ چیز کیا تھی بھوک کی یہ
حالت تھی کہ ان کو یہ دیکھنے کا خیال ہی نہیں آیا کہ یہ چیز کھانے کے قابل بھی ہے یا نہیں۔غرض اڑھائی سال تک اس شدید تکلیف کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ سے ان کا رشتہ قطع نہیں
ہوا۔بلکہ اور زیادہ مضبوط ہو گیا۔کیونکہ اس عرصہ میں خدا جانے انہوں نے اللہ تعالیٰ کی جمالی
صفات کے کیا کیا جلوے دیکھے تھے۔ہر آدمی اپنی زندگی میں یہ جلوے دیکھتا ہے ہم نے اپنی
زندگی میں خدا تعالیٰ کی صفتِ احسان کے وہ جلوے دیکھے ہیں جن کا مادی سامانوں کے ساتھ کوئی
تعلق ہی نہیں ہے کیونکہ خدا تعالیٰ اپنے حکم کے اجراء میں مادی اسباب
کا محتاج نہیں ہے۔اُس نے
یہ اسباب ہمارے لئے پیدا کئے ہیں اور ہم شکر کے ساتھ ان سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔لیکن
خدا تعالیٰ ان کا محتاج نہیں ہے۔خدا تعالیٰ تو کسی چیز کا محتاج نہیں ہے۔خدا تعالیٰ یہ بھی کر سکتا ہے
کہ ایک آدمی کو گرمی سے بچانے کے لئے بھری محفل میں صرف اس کے لئے ٹھنڈی ہوا چلا دے
اور وہاں اس کے جو ساتھی بیٹھے ہوں ، اُن کو محسوس ہی نہ ہو رہا ہو۔خدا تعالیٰ یہ بھی کر سکتا ہے۔( مثلاً حافظ روشن علی صاحب تھے ) اُن کو کھانا بھی کھلا رہا ہو اور کسی کو نظر بھی نہ آ رہا ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ
مادی اشیاء کا محتاج نہیں اور نہ اپنے بنائے ہوئے مادی قوانین کا محتاج اور قیدی ہے وہ تو غالب علی
آمرہ (یوسف:۲۲) ہے۔اس کے جو قوانین ہیں، اُن کے اوپر بھی اس کا حکم غالب ہے۔جب
چاہتا ہے اور جیسے چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے پیار کے اُن جلووں کا یہ کرشمہ تھا ( جو مسلمانوں کے چھوٹے سے گروہ
نے اڑھائی سال میں دیکھے تھے ) کہ پھر دنیا کی کوئی طاقت دنیا کا کوئی ظلم اور دنیا کی کوئی سختی محبت
کے اس تعلق کو قطع نہ کر سکی جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے باندھا تھا۔پس سورہ زمر کی ان آیات میں جو میں نے اس وقت پڑھی ہیں اور اپنے مضمون کے لحاظ

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۶۵
خطبه جمعه ۳۰/ جون ۱۹۷۲ء
سے میں نے ان کو اکٹھا کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ صرف میری عظمت کے سامنے تم
نے جھکنا ہے کسی اور کے سامنے اپنے سروں
کو نہیں جھکانا اور خالصتاً صرف میری اطاعت کرنی ہے
اور کسی کی اطاعت نہیں کرنی۔میں نے محبت کا جو ذکر کیا ہے وہ دراصل سارا اطاعت کا کرشمہ ہے کیونکہ اصل اطاعت
محبت کے زور ہی سے کروائی جاتی ہے۔یہ جو ڈنڈے کے زور سے اطاعت کروائی جاتی ہے یہ
اطاعت نہیں ہوتی۔بلکہ اطاعت کا چھلکا ہوتی ہے۔محبت کے زور سے جو اطاعت کروائی جاتی ہے
وہ ظاہر میں بھی اطاعت ہوتی ہے اور باطن میں بھی اطاعت ہوتی ہے وہ برسر عام بھی اطاعت ہوتی
ہے اور بالکل تنہائی کے لمحات میں بھی اطاعت ہوتی ہے کیونکہ اس اطاعت کا تعلق اور اظہار ہی اور
ہوتا ہے۔پس حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں
صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکوں اور تذلل اختیار کروں۔اس نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں صرف
اسی کی اطاعت کروں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ساتھ ہی دوسری جگہ یہ اعلان بھی کروا دیا۔اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ (الانعام : ۱۶۴) کہ پہلا مخاطب بھی میں اور سب سے بڑھ کر اطاعت کرنے
والا بھی میں ہی ہوں اور پہلا مسلم اور مومن بھی میں ہی ہوں اسی لئے یہ اعلان بھی کروا دیا کہ
اے نبی ! کہہ دو۔قُلِ اللهَ اعْبُدُ مُخْلِصًا لَهُ دِینی خدا تعالیٰ کے حضور کامل اور انتہائی تذلیل کے ساتھ جھکنے
والا اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں فنا ہو کر اس کی خالص اطاعت کرنے والا بھی میں ہی ہوں۔باقی میں
اور آپ ہم سب لوگ اور جو پچھلے چودہ سو سال میں پیدا ہوئے ہیں ، ہمیں ہر چیز ظلی اور طفیلی طور پر
ملی ہے۔خلی اور طفیلی کے اسی مسئلے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہماری جماعت کے بعض دوستوں نے دھوکا
کھایا ہے۔کچھ بھی بغیر ظل اور طفیل کے نہیں ملتا اور اگر خلتی اور طفیلی رشتہ قائم ہو تو پھر سب کچھ پل
جاتا ہے۔غرض سورہ زمر کی اس آیہ کریمہ اللهُ نَزِّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ الح کی رو سے یہ پتہ لگتا ہے کہ

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۶۶
خطبه جمعه ۳۰/ جون ۱۹۷۲ء
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی شکل میں ایک بہترین کتاب اتاری ہے ، جس نے پہلی صداقتوں کو بھی
اپنے اندر لیا ہوا ہے اور ایک نئی اور عظیم تعلیم بھی اس کے اندر پائی جاتی ہے۔انسان
کو یہ حکم دیا
پہلے ذکر آچکا ہے ) کہ کامل عبادت اور حقیقی اطاعت کے سب سامان اور وسائل اس کتاب میں
رکھ دیئے گئے ہیں۔لیکن اس کے اثر کو قبول کرنے کے لئے دو چیزیں بڑی ضروری ہیں۔ایک
اللہ تعالیٰ کی خشیت اور دوسرے اللہ تعالیٰ سے ذاتی اور خالص محبت اور جیسا کہ میں پہلے بتا چکا
ہوں کہ ان دونوں چیزوں کی بھی ایک ابتداء ہے اور ایک انتہا ہے جسے پانا( ہر شخص کے دائرہ استعداد
میں ) ممکن ہے۔لیکن جو شخص ابتدا نہیں کرتا وہ انتہا تک پہنچنے کی امید نہیں رکھ سکتا۔پس ہمارے وہ بچے جو میرے آج کے خطبہ کے پہلے مخاطب ہیں خصوصاً اور ہر احمدی عموماً
یا در کھے کہ وہ اپنی عمر اور تربیت کے لحاظ سے اس سلسلہ میں ابتداء کر چکے ہیں۔اب اُن کے لئے
یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی حرکت میں کمی واقع نہ ہونے دیں۔بلکہ خشیت اللہ اور محبت ذاتیہ الہیہ
میں ترقی کرتے چلے جائیں تا کہ وہ ہر روز اللہ تعالیٰ کے ایک نئے اور بڑے پیار کو حاصل کریں
اور اس کے حسن کا نیا جلوہ دیکھیں اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے نئے سے نئے جلوے متواتر
دیکھتے چلے جائیں تا کہ ایک طرف ان کی ذات اور اُن کا وجود فنا ہو جائے اور دوسری طرف
خدا تعالیٰ کے پیار کے نتیجہ میں وہ ابدی زندگی کو حاصل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔قرآن کریم کے پڑھنے کی بھی توفیق بخشے اور
قرآن کریم کے اثر کو قبول کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں اپنی
خشیت بھی پیدا کرے اور ہمارے دلوں میں اپنی محبت ذاتی بھی پیدا کرے اور وہ اپنے فضل سے
ہماری اس خشیت اور محبت الہی کو دن بدن بڑھاتا چلا جائے اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہماری حفاظت
کرنے والے ہوں تا کہ شیطان کا کوئی منصوبہ اس خشیت اور محبت کے مقابلہ میں کامیاب نہ ہو۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۳ جولائی ۱۹۷۲ء صفحہ ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی