ہمارا مقصد قرٓن کریم کی عظمت کو دُنیا میں دوبارہ قائم کرنا ہے

حصہ 2

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۸۷
خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۷۲ء
پڑے گی۔جب ہر تحصیل میری سکیم کے مطابق کام آئے گی تو بہت ساری چیزیں اُن کے سامنے
ایسی بھی آئیں گی جن کو میں بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔اُن کو خود ہی سمجھ آجائے گی۔بہر حال
ہر
تحصیل کے احمدیوں کو چاہیے کہ وہ پندرہ دن میں دو ہزار روپے جمع کریں۔دو ہزار میں سے فرض
کریں چار سو کے قرآن کریم دے دیتے ہیں تو اتنی رقم گویا آپ کو واپس آگئی۔اس کے آپ اور
قرآن کریم منگوا لیں آپ نے دو ہزار سے نیچے نہیں جانا۔دو ہزار روپے گویا آپ کا ریز رو
ہے۔ضمنا میں یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ مثلاً نصرت جہاں آگے بڑھو کی سکیم کے ماتحت جو کام ہور ہے
ہیں۔اس سلسلہ میں مجھے ایک دن خیال آیا کہ ایک خاص رقم سے نہ یہاں کا ہمارا فنڈ نیچے جا رہا
ہے اور نہ غیر ملکی فنڈ سے نیچے جا رہا ہے حالانکہ یہ کوئی منصو بہ نہیں تھا کہ اس سے نیچے نہ جائے۔چونکہ میرے پاس ہر ہفتے رپورٹیں آتی ہیں چنانچہ میں نے دیکھا کہ یہ فنڈ ایک خاص رقم سے نیچے
نہیں جا رہا۔میں نے سوچا کہ اس حد تک خدا تعالیٰ نے اسے سلسلہ کے لئے ریز رو بنا دیا ہے اور
اس طرح پاکستان میں دس لاکھ روپے بطور ریز رور ہیں گے۔پچھلے ایک مہینے میں نوے ہزار اور
ایک لاکھ کے درمیان خرچ کرنا پڑا اور پھر جب آخری رپورٹ میرے سامنے آئی تو دس لاکھ اور
چند ہزار کے قریب رقم باقی تھی۔اسی طرح ہماری ہیں ہزار پونڈ کی رقم غیر ملکوں میں ریزرو ہے جو
وہاں کے باشندوں نے جمع کی ہے۔حالانکہ وہاں سے ایک ایک وقت میں پانچ پانچ ہزار پونڈ
افریقہ میں بھجوائے جاچکے ہیں۔ہماری جماعتیں خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دُنیا میں پھیلی ہوئی
ہیں۔ہر ایک جماعت نے نصرت جہاں ریز روفنڈ میں حصہ لیا ہے۔اس لئے ہماری کوشش یہ تھی
کہ ساری رقمیں اکٹھیں ہو جائیں تا کہ ان کے Operate کرنے میں مشکل پیش نہ آئے اور
وقت ضائع کئے بغیر اُن سے فائدہ اُٹھایا جا سکے۔چنانچہ میں نے یہ ہدایت کی تھی کہ اس فنڈ کا کچھ
حصہ انگلستان میں اور کچھ حصہ امریکہ میں رکھ کر باقی سوئٹزرلینڈ میں بھجوا دیا جائے۔چنانچہ اس
وقت ۱۴ / ۱۳ ہزار پونڈ سوئس فرانک کی شکل میں ریزرو ہیں۔اور ۵/۶ ہزار پونڈ انگلستان میں
ریز روتھا۔وہاں سے کچھ رقم سوئٹزرلینڈ بھجوا دی گئی تھی۔باقی اور بھی ۲۴/ ۲۳ ہزار پونڈ کی رقمیں
دُنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔تاہم میں نے یہ دیکھا ہے کہ اس سے پہلے بھی اور بعد بھی ہیں ہزار پونڈ

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۸۸
خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۷۲ء
سے رقم نیچے نہیں گئی۔گویا یہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے ریز رو قائم کر دیا ہے۔تا کہ ہم گھبرا نہ
جائیں۔میں تو جو ضرورت ہوتی ہے کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے راستے میں مالی قربانی کی شکل میں
پیش کرو میں اپنا کام تو نہیں کر رہا کہ مجھے فکر ہو۔جس کا یہ کام ہے وہ آپ ہی ضرورت کو پوری کر
دے گا۔غرض دوست دعا کریں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں تو فیق عطا فرمائے اور ہم اگلے پانچ
سال میں قرآن کریم کے دس لاکھ نسخے دُنیا بھر میں پھیلا دیں۔اس کارِ خیر میں حصہ لینا ہم سے
کے لئے موجب برکت ہوگا۔دوست اپنے ایک مجاہد بھائی کے لئے بھی دعا کریں۔ڈاکٹر حسن پچھلے سال سیرالیون گئے
تھے۔ان کے متعلق پہلے بھی تار آئی تھی۔آج پھر تار آئی ہے کہ اُن کی حالت تسلی بخش نہیں۔اُن
کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اندیشہ یہ ہے کہ شاید گردے کے کسی پتھر نے راستہ بند کر
دیا ہے جس کی وجہ سے ”ٹاکسین جمع ہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ جو شافی مطلق ہے وہ اپنے فضل سے
ان کو صحت اور زندگی عطا فرمائے۔پھر اپنے لئے بھی دعا کریں اور سب سے زیادہ تکمیل اشاعت قرآن کے لئے دعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کام میں کامیابی بخشے۔آپ یا درکھیں اس وقت ہمارے سامنے خالی
اشاعت قرآن نہیں کہ آپ سمجھیں کہ ہم نے بھی تاج کمپنی کی طرح اشاعت کر دی اور کافی ہو گیا۔تکمیل اشاعت ہدایت ہماری ذمہ داری ہے صرف اشاعتِ ہدایت ہماری ذمہ داری نہیں اور
اس تکمیل کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے ہر انسان کے ہاتھ میں قرآن کریم کی ہدایت پہنچانی ہے۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہماری کمزوریوں کے باوجود، مال کی کمی کے باوجود اور
اثر و رسوخ کی کمی کے باوجود اور اندرونی اور بیرونی فتنوں کے باوجود ہمیں اس کار خیر کی کماحقہ
تو فیق عطا فرمائے۔جہاں تک اندرونی فتنوں کا سوال ہے منافق بھی اللہ تعالیٰ نے ہمارے ساتھ
لگایا ہوا ہے تاکہ ہم بیدار رہیں۔شیطان نے بھی ایک بزرگ کو تہجد کے لئے اُٹھا دیا تھا۔پہلے دن
سلائے رکھا اور دوسرے دن خود اٹھا دیا۔اس بزرگ نے کہا شیطان ! تو مجھے اُٹھانے کیسے آگیا؟

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۸۹
خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۷۲ء
اس نے کہا کل تہجد نہ پڑھنے کے نتیجہ میں تمہاری روح میں جو اضطراری کیفیت پیدا ہوئی تھی اس کا
اللہ تعالیٰ نے تمہیں تہجد پڑھنے سے زیادہ ثواب دے دیا۔اس لئے اس سے زاید ثواب سے محروم
کرنے کے لئے میں نے یہی بہتر سمجھا کہ تمہیں تہجد کے لئے اُٹھا دیا جائے۔پس یہ منافق ہمارے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ان سے گھبرانا نہیں چاہیے وہ خود تو اپنے لئے
جہنم کے فرشتوں سے جہنم کی سب سے نچلی جگہ (آسفل سفلین ) کی تیاری کروا ر ہے ہیں لیکن
ہمارے لئے وہ جنت کے دروازے کھول رہے ہیں۔وہ تو بد قسمت ہیں خدا کرے کہ اُن کی ریشہ دوانیوں
کے نتیجہ میں ہم خوش قسمت بن جائیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں
اور ان کے نباہنے کی مقدور بھر کوشش کریں۔ہیں۔بہر حال اس وقت یہ تین نسخے قرآن کریم کے ایک سادہ دو مترجم اشاعت کے لئے موجود
(۱) ساده قران کریم جو اپنوں اور اپنے غیر از جماعت دوستوں کے بچوں کو قرآن کریم
سادہ یا ناظرہ پڑھنے کے لئے بہت اچھا ہے اور پھر خود بڑوں کے ہر وقت کے پڑھنے کے لئے بھی
کام آ سکتا ہے۔اس کی قیمت چھ روپے ہے۔(۲) اردو ترجمہ قرآن کریم ہے۔یہ تفسیر صغیر والا با محاورہ ترجمہ ہے۔صرف نیچے نوٹ نہیں ہیں
کیونکہ میں نے اندازہ لگایا تھا کہ ان نوٹس کو پڑھنے والے صرف پانچ دس فیصدی دوست ہوتے
ہیں۔جو ان تفسیری نوٹوں کو پڑھنے اور اُن سے فائدہ اُٹھانے کے قابل ہوتے ہیں۔نوے فیصدی
دوست ان سے یا فائدہ اُٹھا نہیں رہے یا اُٹھا نہیں سکتے۔ان کے لئے جمائل کی شکل میں ترجمہ
قرآن کریم چھپوایا گیا ہے۔خود ترجمہ بھی تفسیری ہے اب تک جتنے غیر از جماعت دوستوں کے
پاس یہ حمائل گئی ہے وہ اسے دیکھ کر حیران بھی ہوئے ہیں اور خوش بھی۔یہاں تک
کہ مطبع میں کام
کرنے والے دوست کہتے تھے کہ ہم نے پہلی دفعہ یہ ترجمہ دیکھا ہے جس سے قرآن کریم کے معنے
سمجھ آ رہے ہیں۔(۳) انگریزی ترجمہ قرآن کریم ہے۔یہ بھی ایک تو حمائل سائز ہے اور ایک پاکٹ سائز

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۹۰
خطبہ جمعہ ۷ / جولائی ۱۹۷۲ء
میں۔اسے انگریزی دان طبقہ میں پہنچا دینا چاہیے۔غرض یہ قرآن کریم شائع ہو چکے ہیں۔اب
ان کی اشاعت کی ذمہ داری جماعت پر عاید ہوتی ہے۔ہمارے ملک میں بھی تھوڑی یا بہت
اشاعت ہو سکتی ہے۔اپنا پریس لگ گیا تو بیرونی ملکوں کا شکوہ بھی دُور کرنا ہے۔انشاء اللہ جرمن
اور ڈچ زبانوں میں بھی تراجم کے نئے ایڈیشن شائع ہوں گے اور وہاں لاکھوں کی تعداد میں
بھجوائے جائیں گے۔آپ دعا کریں کہ اگلے پانچ سال میں امریکہ دس لاکھ قرآن کریم کا خریدار
بن جائے اور اس طرح ہم اس کی آمد سے مزید قرآن کریم شائع کر کے افریقہ میں مفت تقسیم کروا
دیں۔پھر تو انشاء اللہ بہت کام ہو جائے گا۔افریقہ کے بعض ملکوں میں فرانسیسی ترجمہ قرآن کریم کی
بڑی مانگ ہے، اس کے لئے بھی دوست دعا کریں کہ جلدی تیار ہو جائے۔دوست یادرکھیں میں
پھر دُہرا دیتا ہوں کہ آپ کی ذمہ داری اشاعت ہدایت نہیں بلکہ تکمیل اشاعت ہدایت ہے اور یہ
بڑی بھاری ذمہ داری ہے۔اس کیلئے جہاں دوسری سکیموں پر آپ نے عمل کرنا ہے وہاں میری
آپ کو یہ بھی ہدایت ہے کہ آپ میں سے ہر آدمی اپنے دوست بنائے۔میرا یہ تجربہ ہے کہ جو آدمی
آپ سے ایک دفعہ مل لیتا ہے وہ جب آپ سے دوبارہ ملے تو وہ بدلا ہوا انسان ہوتا ہے کیونکہ اُس
نے ہمارے خلاف بہت کچھ جھوٹ سنا ہوتا ہے لیکن جب وہ ہم سے ملتا ہے تو ہمارے ملنے میں
ہمارے اخلاق میں اور ہماری ذہنیت میں اُسے بالکل برعکس چیز میں نظر آتی ہیں۔اس تضاد پر
اُسے ایک اچھا خاصہ شاق پہنچتا ہے۔وہ ہل جاتا ہے وہ کہتا ہے میں نے احمدیوں کے متعلق کیا ئنا
تھا اور اب دیکھ کیا رہا ہوں۔پس احباب جماعت کو چاہیے کہ وہ غیر از جماعت دوستوں سے ملتے رہیں۔اس میں کبھی
سستی نہ کریں۔ہر سال دس نئے دوست بنا ئیں اور ان کے ہاتھ میں قرآن کریم کی کا پیاں پکڑا
دیں۔اس وقت میرے سامنے ماشاء اللہ سینکڑوں دوست بیٹھے ہوئے ہیں اگر اس اصول پر عمل
کریں تو دو چار ہزار تو یہی تقسیم کر سکتے ہیں۔بعض دوستوں کے متعلق مجھے علم ہے کہ وہ ماشاء اللہ سوسو
کا پیاں بھی تقسیم کرتے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر زید سو کا پیاں تقسیم کر سکتا ہے تو پھر بکر بھی

خطبات ناصر جلد چہارم
۲۹۱
خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۷۲ء
سوکر سکتا ہے۔اگر نہیں کرتا تو یہ اس کی سستی ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری مستیاں دور کرے۔میری صحت کے لئے بھی دعا کریں اور اس کام کے
لئے بھی کہ جو میری ذمہ داریاں ہیں وہ میں نباہ سکوں۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۸ نومبر ۱۹۷۲ء صفحه ۱ تا ۸)

آج 10 میں سے 10 باقی