خدا کی رضا کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچادیں

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۰۵
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
خدا کی خوشنودی اور اس کی رضا کے حصول
کے لئے اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچا دیں
خطبه جمعه فرموده ۲۱ / جولائی ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اسلام میں محنت کرنے پر بڑا زور دیا گیا ہے۔چنانچہ جب ہم قرآنِ عظیم پر غور کرتے ہیں تو
دو با تیں اس مضمون کو واضح کرتی نظر آتی ہیں۔ایک یہ بات کہی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں
اللہ تعالیٰ کے لئے جہاد کا حق ادا کرو اور دوسرے یہ حکم دیا گیا ہے کہ احسان کرو اللہ تعالیٰ احسان
کرنے والوں سے محبت اور پیار کرتا ہے۔لفظ ”جہاد“ اور احسان پر جب ہم مجموعی طور پر غور کرتے ہیں تو محنت کرو! محنت کرو!!
محنت کرو!!! کا مضمون واضح ہو کر ہمارے سامنے آجاتا ہے۔جہاں تک جہاد کا تعلق ہے اسے تین اقسام
میں منقسم کیا گیا ہے۔پہلا جہاد تو بنیادی طور پر نفس کے خلاف جہاد ہے یعنی ایسی خواہشات نفسانیہ
جو فطرتِ انسانی اور رضائے الہی کے خلاف ہوں اُن کا مقابلہ کرنا، اُن کو دبا دینا اور اُن کا اثر قبول
نہ کرنا۔اس سے بڑھ کر یہ کہ اُسے اپنے دائرہ استعداد کے اندر رفعت کے انتہائی مقام پر پہنچا کر
اللہ تعالیٰ کے انتہائی پیار کو حاصل کرنا یہ ایک بنیادی جہاد ہے جسے جہاد کبر کہتے ہیں۔یہیں سے
جہاد کی بنیا د شروع ہوتی ہے اور اس کے اوپر پھر دوسرے جہاد کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔

خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
جب تک نفس سے کامیاب جہاد نہ ہو دوسرے دو جہاد عقلاً ممکن ہی نہیں۔پس نفس کے خلاف انسان کا جہاد یعنی شیطانی وساوس اور شیطان کی پیدا کردہ اہواء اور
خواہشات کے خلاف جہاد کی کامیابی اور اصلاح نفس پر دوسرے ہر دو جہاد کی کامیابی کا دارو مدار
ہے کیونکہ سب سے بڑا جہاد یہی ہے۔دوسرے دو جہاد اسی کی بنیاد پر اُٹھتے ہیں۔اس لئے اگر یہ
بنیادی جہاد کا میاب نہ ہو تو دوسرے دو جہاد کی کامیابی کا امکان ہی نہیں۔اس لئے سب سے پہلے
اپنے نفس کی اصلاح ضروری ہے۔دوسرا جہاد قرآن کریم اور اس کی اشاعت کا جہاد ہے اور اس کو جہاد کبیر کہتے ہیں۔یہ
جہاد اکبر یعنی نفس کے جہاد سے اُبھرتا ہے۔ان کا آپس میں گہرا تعلق ہے کیونکہ نفس کے خلاف
جہاد قرآنی تعلیم اور قرآنی انوار کے بغیر ممکن ہی نہیں۔تاہم جہاں تک نفس کے خلاف جہاد کا تعلق
ہے یہ بہر حال مقدم ہے۔ورنہ تو یہ ماننا پڑے گا کہ خود عمل نہیں کرتے اور دوسروں
کو نصیحت کرتے
ہیں۔اس لئے قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق ہوائے نفس کے خلاف جہاد یعنی اصلاح نفس اور
قرآنی انوار کے ذریعہ شیطانی ظلمات کے خلاف جہاد آ پس میں لازم وملزوم ہیں۔جب انسانی خواہشات اور شیطانی وساوس انسانی نفس کو گھیرے میں لینے کی کوشش کرتے
ہیں اور اُس کے اور اُس کے پیدا کرنے والے رب کے درمیان بعد پیدا کرنے کی کوشش کرتے
ہیں تو ان سے بچنے کے لئے یعنی نفس کی اصلاح کے لئے انسان قرآن کریم کو ذریعہ بناتا ہے۔پھر
قرآنی انوار کو پھیلا نا قرآنی انوار ہی کے ذریعہ ممکن ہے جیسا کہ کہا گیا ہے۔ع محمد
هست
بُرہان محمد
اسی طرح یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ (جیسا کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے ) قرآنی انوار کی اشاعت
اور قرآن
کریم کی حکومت کو قائم کرنا قرآنی انوار کے بغیر ممکن نہیں۔چنانچہ جب اپنے نفس میں ان
انوار کو جذب کر لیا تو پھر انہی انوار کو لے کر دنیا کی اصلاح کے لئے باہر جانا ہے اور اشاعت قرآن
کرنی ہے اور یہ دوسری قسم کا جہاد ہے یعنی اصلاح نفس انسانی با نوار قرآنی۔تیسری قسم کا جہاد وہ ہے کہ جب شیطان اپنی تلوار میان سے نکالے اور مادی اور دُنیوی

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۰۷
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
طاقت کے ساتھ روحانی اقدار کو کچلنے کی کوشش کرے تو اس تلوار کو خدا تعالیٰ کی استمداد سے اور
دُعاؤں سے اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کر کے توڑ دینا اور نا کام بنادینا۔یہ سب سے چھوٹا جہاد ہے
اسی لئے اسے جہادِ اصغر کہتے ہیں۔میں یہ مختصراً بیان کر رہا ہوں۔اس لئے کہ ان تین قسم کے جہاد کے متعلق میں ایک بنیادی
بات بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ خواہ نفس کے خلاف جہاد اکبر ہو یا قرآن عظیم کو ہاتھ میں
پکڑ کر دُنیا میں نکل جانا یعنی جہاد کبیر ہو یا شیطانی طاقتوں کے مقابلے میں جب اللہ تعالی طاقت
کے مقابلے میں طاقت استعمال کرنے کی اجازت دے یعنی جہادِ اصغر ہو، ایک چیز ان تینوں قسم
کے جہاد میں مشترک ہے اور اسی کی طرف میں اس وقت اپنے مضمون کے سلسلہ میں یعنی محنت کے
متعلق آپ
کو تو جہ دلا نا چاہتا ہوں اور وہ ہے انتہائی کوشش کرنا۔پس اگر ہم اصلاح نفس کے جہاد میں جو جہاد اکبر ہے کوشش تو کریں مگر انتہائی کوشش نہ
کریں۔اگر ہم اشاعت قرآن جو جہاد کبیر ہے اس میں کوشش تو کریں لیکن انتہائی کوشش نہ
کریں۔اگر ہم دشمن اسلام کے مقابلے میں جو طاقت کے بل بوتے پر اسلام کو مٹانا اور مغلوب کرنا
چاہتا ہے کوشش تو کریں مگر اپنی کوشش کو انتہا تک نہ پہنچائیں تو اس صورت میں کوئی سا بھی جہاد
جہاد نہیں ہوگا۔عربی لغت کی رو سے وہ ایک عام کوشش تو ہوگی ، جہاد نہیں ہوگا۔کیونکہ جہاد کے معنے
انتہائی کوشش کے ہوتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ نے ہمیں جہاد کا حکم دیا ہے۔یہ ہماری اور ہمارے معاشرہ کی زندگی پر حاوی
ہے۔جہاد کے اس حکم کی رو سے خدا تعالیٰ نے ہمیں صرف یہی نہیں فرمایا کہ کوشش کرو اور محنت کرو۔بلکہ اُس نے ہمیں یہ فرمایا ہے کہ انتہائی کوشش کرو اور انتہائی محنت کرو۔اگر کسی آدمی کی کوشش اور
محنت اپنی انتہا کو نہیں پہنچتی تو اُس کا جہاد کوئی جہاد نہیں ہے۔ہمارا ہر نیک فعل جو اپنی کوشش اور
محنت کے لحاظ سے اپنی انتہا کو پہنچ رہا ہو وہ اسلام میں آکر جہاد بن سکتا ہے یعنی رضائے الہی کے
حصول کا ذریعہ بن سکتا ہے۔لیکن اگر ہمارا کوئی فعل اپنے اندرستی اور غفلت رکھتا ہو یا اس میں
لا پرواہی کا عصر پایا جاتا ہو اور یہ بات ذہن میں حاضر نہ ہو کہ ہمیں محض محنت کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۰۸
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
محنت کو انتہاء تک پہنچانے کا حکم دیا گیا ہے تو یہ اسلامی جہاد نہ ہوگا۔قرآن کریم ایک عمدہ شریعت اور بڑی عظیم ہدایت ہے۔اسلام اسی پر نہیں ٹھہرا کہ کوشش
اور محنت کرو بلکہ وہ انتہائی کوشش اور محنت پر زور دیتا ہے۔محض یہ نہیں فرمایا کہ اپنی زندگی ایک مجاہد
کی زندگی کی طرح گزارو۔بلکہ ہمارے سامنے تین قسم کے محاذ کھول دیئے۔ایک نفس کی اصلاح
کا محاذ ہے۔دوسرا قرآنی انوار کے ذریعہ شیطانی ظلمات کو دور کرنے کا محاذ ہے اور تیسرا محاذ ہے
اسلام کے خلاف مادی طاقت کے مقابلے میں طاقت کے استعمال کا۔جہاں تک طاقت کے مقابلے میں طاقت کے استعمال کا تعلق ہے میں نے تو تلوار کی مثال
دی ہے لیکن بعض دفعہ شیطان اس قسم کی طاقت کا استعمال نہیں کرتا بلکہ بعض اور طاقتیں ہیں جو
اسلام کے خلاف مختلف شکلوں میں صف آراء ہوتی ہیں۔اس لئے ہم یہ کہیں گے کہ جہادِ اصغر جو
ہے وہ دفاع اسلام ہے۔اور جہاد کبیر جو ہے وہ قرآنی انوار کے ساتھ جارحانہ طور پر ادیان باطلہ کو
مغلوب کرنے کی بھر پور کوشش ہے اور جہاد کبیر کے لئے ایک فوج تیار کرنا یہ جہا دا کبر کا کام ہے۔کیونکہ اگر اصلاح نفس نہ ہو تو اسلام کی یہ فوج تیار نہ ہو سکے گی۔اسلام کی فوج کی لیاقت اور اس
کی صفت یہی نہیں کہ اُسے تلوار چلانا آتا ہے بلکہ اُس کی یہ صفت بھی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے حکم کے
ماتحت اپنے سارے اعمال بجا لاتی ہے۔جہاں تلوار نہیں چلانی تھی وہاں اُنہوں نے تلوار نہیں
چلائی۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ تلوار نہیں چلانی تو اُنہوں نے نہیں چلائی۔مگر جب
خدا تعالیٰ کے اذن کے مطابق تلوار چلانے کا وقت آیا تو پھر انہوں نے اس بات کی پرواہ نہیں کی
کہ وہ تعداد میں کتنے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ اُن کی تلوار میں لوہے کی ہیں یا لکڑی
کی۔انہوں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ میدانِ جنگ میں کود جانے کے بعد اُن کے بیوی بچوں کا کیا
حال ہوگا۔اُنہوں نے اس بات کا بھی خیال نہیں کیا کہ اُن کے پاس جو تھوڑے بہت اموال ہیں
وہ سارے ضائع ہو جائیں گے۔اُنہوں نے صرف ایک چیز دیکھی اور وہ تھی اللہ تعالیٰ کی آواز۔اس پر اُنہوں نے صدقِ دل سے لبیک کہا۔غرض یہ فوج تیار کرنا جہاد اکبر کا کام ہے۔جہاد اکبر کے نتیجہ میں اسلامی فوج تیار ہوتی ہے۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۰۹
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
جہاد کبیر کے نتیجہ میں وہ ادیان باطلہ پر حملہ آور ہوتی ہے۔اس فوج کو حملہ آور ہوتے وقت کسی مادی
ذریعہ کی ضرورت نہیں ہے۔اسے نہ لوہے کی تلوار کی ضرورت ہے اور نہ ایٹم کی توانائی اور طاقت
کی ضرورت ہے۔اس کو صرف قرآن کریم کی رُوحانی طاقت کی ضرورت ہے۔میں نے پہلے بھی
کئی دفعہ کہا ہے کہ جہاد کبیر کے لئے ہمارے دائیں ہاتھ میں بھی قرآن اور ہمارے بائیں ہاتھ
میں بھی قرآن ہونا چاہیے۔پس جہادا کبر نے اسلامی فوج تیار کی۔جہاد کبیر میں اس فوج نے قرآنی انوار کے ہتھیاروں
سے ادیان باطلہ پر حملہ کیا اور جب ظلمات نے یہ دیکھا کہ وہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو اُس نے
اس
نور کو بجھانے کی کوشش کی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔تم اپنے مونہوں سے اللہ تعالیٰ کے نور کو
بجھانا چاہتے ہو۔مگر اللہ تعالیٰ کا نورمنہ کی پھونکوں سے نہیں بجھایا جا سکتا اور نہ ہی لوہے کی تلوار یا
ایٹم ( ذروں) کی طاقت سے مٹایا جا سکتا ہے۔غرض قرونِ اولیٰ میں مسلمانوں نے ایک فوج کی حیثیت سے مادی ذرائع کا مادی ذرائع
سے مقابلہ کیا اور اسلام کی برتری کو ثابت کر دکھایا۔اُنہوں نے اسلام کی خدمت میں کار ہائے
نمایاں انجام دیئے۔بایں ہمہ کبر اور غرور اُن کے پاس بھی نہیں پھٹکتا تھا۔وہ انتہائی عاجزی اور
تضرع کرتے اور اپنے آپ
کو کچھ نہیں سمجھتے تھے اور چونکہ خدا تعالیٰ کو وہ سب کچھ سمجھتے تھے اس لئے
دُنیا کی کسی طاقت کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔دنیوی طاقتوں سے بے خوفی کا جو جذ بہ پیدا ہوتا ہے یعنی
کسی کی کچھ پر اوہ ہی نہیں ہوتی یہ جذبہ محض خشیت اللہ کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے مجھ سے ڈرو اور میرے سوا کسی سے نہ ڈرو۔پس اس قسم کی فوج جو اس قسم کے روحانی ہتھیاروں سے لیس ہوتی ہے یہ جہادا کبر کے نتیجہ
میں پیدا ہوتی ہے۔وہ پھر یہ نہیں دیکھتی کہ قیصر کے پاس فوجیں تعداد میں زیادہ، ساز وسامان میں
بہتر ہیں یا کسری کے خزانے ہیرے جواہرات سے بھرے ہوئے ہیں۔اتنے ہیرے اور
جواہرات اور اتنی دولت اور مال کہ بادشاہ سلامت کو اس کا اور کوئی خرچ نظر نہ آیا تو کہا کہ میرے
بڑے بڑے جرنیلوں کی ٹوپیوں پر ایک ایک لاکھ کے جواہرات جڑے ہوئے ہوں گے۔چنانچہ

خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
کم و بیش ایک ایک لاکھ کے جواہرات جڑ کر جرنیل کو ٹوپی پہنانے سے میں تو یہ نتیجہ اخذ کرتا ہوں
کہ اُن کو یہ سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی اُن ہیرے اور جواہرات سے وہ کیا کام لیں۔پھر اسی طرح جب مسلمانوں کو بھی بڑی کثرت سے ہیرے اور جواہرات ملے تو اس قیمتی
پتھر سے اُنہوں نے اپنی اور اپنے جرنیلوں کی ٹوپیاں نہیں سجائیں بلکہ انہوں نے مسجدوں کے
ماتھے سجا دیئے۔اُن کے محراب سجا دیئے۔اُن کا یہ کام کس حد تک اچھا تھا اس سلسلہ میں میں کچھ
نہیں کہنا چاہتا لیکن اتنی بات تو ضرور ہے کہ جرنیل کی ٹوپی سجانے کی نسبت یہ بہتر ہے کہ مسجد کی
محراب اور اس کی دیواروں پر ہیرے جواہرات جڑ دیئے جائیں۔بہر حال جہاد اکبر کے نتیجہ میں جو فوج تیار ہوتی ہے وہ مادی ہتھیاروں کے ساتھ حملہ نہیں
کرتی۔اُس کے ہاتھ میں مادی ہتھیار نہیں ہوتے بلکہ اُس کے ہاتھ میں قرآنی انوار ہوتے ہیں۔جب وہ اسلام کا دفاع کرتی ہے تو وہ کسی مادی ہتھیار سے دفاع نہیں کرتی خواہ اُس کے مقابلے
میں کسری کی عظیم طاقت ہی کیوں نہ ہو۔خواہ اُس کے مقابلے میں قیصر کی عظیم طاقت ہی کیوں نہ
ہو۔اُس زمانہ میں یہی دو عظیم طاقتیں تھیں اُن کے مقابلے میں اور کوئی طاقت نہیں تھی۔اُن کی
آپس میں بھی لڑائیاں ہوتی رہتی تھیں۔کبھی ایک طاقت جیت جاتی اور کبھی دوسری جیت جاتی تھی۔مگر جہادا کبر کے نتیجہ میں اسلام کی جو فوج اب پیدا ہو رہی ہے، اگر ضرورت پڑی تو وہ ایٹم کی
طاقت سے بھی لڑے گی۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ جو سب طاقتوں کا سر چشمہ اور منبع ہے، اِس فوج کو
اُس کی طاقتوں کا عرفان حاصل ہوتا ہے۔یہی جہاد اکبر کا نتیجہ ہے یعنی خدا تعالیٰ سے ذاتی تعلق
اور اُس کی صفات اور قدرتوں کا کامل عرفان حاصل ہوتا ہے۔میں نے بتایا ہے اسلام نے ہمیں انتہائی محنت کرنے کا حکم دیا ہے یہ ایک بڑا لطیف مضمون
ہے جہاں تک انتہائی محنت کرنے کا تعلق ہے اس پر میں نے ابھی مختصر روشنی ڈالی ہے۔دوسرے
یہ فرمایا کہ تم احسان کرو۔احسان کے دو معنے ہیں۔ایک یہ کہ کس کو کچھ دینا یا انعام کرنا وغیرہ یہ بھی
احسان ہے۔دوسرے یہ کہ عربی لغت میں احسان کا لفظ احسان فی العمل کے معنوں میں بھی
استعمال ہوتا ہے۔چنانچہ مفردات امام راغب نے احسان فی العمل کے معنے یہ کئے ہیں کہ جب

خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
اَحْسَنَ فِي فِعْلِه “ کہا جائے تو اس سے مراد ایسا شخص ہوتا ہے۔66
إِذَا عَلِمَ عِلْمًا حَسَنًا وَعَمِلَ عَمَلًا حَسَنًا ،
یعنی وہ حسین علم رکھتا ہو اور حسین عمل کرنے والا ہو اور حسن عمل خدا داد استعدادوں کی
تدریجی نشو ونما کو چاہتا ہے۔حسن کا سر چشمہ اور منع اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔اس سے تعلق پیدا کیا جا سکتا ہے مگر اس کے
لئے سخت مجاہدہ انتہائی محنت درکار ہے۔اس محنت کے ذریعہ طاقتوں کو جلا دینے اور ان کو زیادہ
مضبوط بنانے کا گر ہمیں سکھایا گیا ہے اور طاقت وقوت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جہاد کی
رو سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ تم میں جتنی طاقت ہے تم اس کا انتہائی طور پر استعمال کرو۔تب تم مجاہد
بنو گے۔احسان کی رو سے فرمایا تم میں جتنی طاقت ہے تم اس سے
کہیں زیادہ طاقت ور بن سکتے ہو
اور تم کو بننا چاہیے ورنہ تم صحیح معنوں میں ایک مسلمان مجاہد نہیں بن سکو گے اور جو محنت کا حکم ہے تم
اس کی پوری طرح پابندی نہیں کر سکو گے اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو تمہاری طاقتوں کی نشو و نما نہیں
ہو سکے گی۔انسان کی طاقتوں کی نشو و نما کے لئے دو چیزوں کی ضرورت تھی۔ایک عرفان ذات وصفات
باری تعالیٰ اور یہ علم کے ساتھ تعلق رکھنے والی چیز ہے اور حسین علم پر اس کا دارو مدار ہے۔صرف
اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کا علم ہی حسین ہوسکتا ہے۔باقی جتنے علوم ہیں وہ طفیلی اور خالی ہیں اصل علم
اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کی معرفت ہے۔اس لحاظ سے قرآن کریم نے فرمایا کہ احسان کرو۔کیونکہ
خدا تعالیٰ محسن ہے اور وہ اپنے محسن بندوں سے پیار کرتا ہے۔اس کے معنے یہ ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کا
یہ منشاء ہے کہ اس کی ذات کی معرفت اور اس کی صفات کا عرفان حاصل کیا جائے۔کیونکہ انسان
جب اس کی ذات وصفات کا عرفان حاصل کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے پیار کرنے لگ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ خود حسین ہے تاہم یہ حسن وہ نہیں جو عام دُنیا کی نگاہ میں ہوتا ہے۔بلکہ یہ وہ حسن ہے جس
کی انسانی فطرت اور بصیرت گواہی دیتی ہے اور یہ صرف خدا تعالیٰ کی ذات میں نظر آتا ہے۔پس اگر انسان اللہ تعالیٰ کی صفات کا علم حاصل کرے اور اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۱۲
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
کے بعد اس کی صفات کا مظہر بننے کی کوشش کرے اور اس کے مطابق عمل کرے تو جس طرح خدا تعالیٰ
کی صفات کے جلوے دُنیا میں ظاہر ہوتے ہیں اسی طرح الہی صفات سے ملتے جلتے جلوے اس کی
زندگی میں بھی ظاہر ہونے لگتے ہیں۔چنانچہ یہی وہ حقیقت ہے جو احسان والے مضمون میں بیان
ہوئی ہے اور جس کا میرے آج کے اس مضمون یعنی محنت کرو کے ساتھ تعلق ہے۔محنت کرو کا یہ مضمون یا دوسرے لفظوں میں جہاد کا مطلب یہ ہے کہ انسان کے اندر آج جتنی
طاقت ہے اس کے مطابق وہ انتہائی کوشش کر دکھائے۔پھر خدا تعالیٰ بڑے پیار سے فرماتا ہے کہ
دیکھنا وہیں کھڑے نہیں ہو جانا۔انتہائی کوشش کے بعد احسان کرنا ہے، ذات وصفات باری تعالیٰ
کی معرفت حاصل کرنی ہے۔چونکہ صفات الہیہ غیر محدود ہیں۔اس لئے ان کے جلوے بھی
غیر محدود ہیں۔اگر انسان الہی صفات کا مظہر بن جائے تو علمی فضاؤں میں اور عملی میدانوں میں
اس کی ترقی اور رفعتیں بھی غیر محدود ہوں گی۔پس صفاتِ باری تعالیٰ کی معرفت کے نتیجہ میں انسان کی قوت اور صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔وہ زیادہ محنت کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔کیونکہ حسن علم و عمل کے نتیجہ میں انسانی طاقتوں میں اور
زیادہ شدت اور اس کی قوت میں اور زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔غرض جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں اللہ تعالیٰ نے جہاد کا حکم دیا ہے جس کی رو سے انتہائی
محنت اور انتہائی کوشش کرنے کا حکم ہے۔یعنی آج کے دن انتہائی کوشش کی کل کے دن کے لئے
اپنی طاقت کو احسان کے ذریعہ بڑھایا۔پھر انتہائی کوشش کی پھر اگلے دن کے لئے طاقتوں کو
احسان کے ذریعہ بڑھایا اور پھر انتہائی کوشش کی۔نتیجہ یہ نکلا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ محنت کرو تو
قرآن کریم کی روشنی میں دوسرے لفظوں میں یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو
مختلف قوتیں اور صلاحیتیں اور استعدادیں بخشی ہیں ان صلاحیتوں اور استعدادوں کے مطابق
انتہائی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کے دائرہ استعداد میں نشو ونما کا اصول قائم فرماتا ہے۔انسان پہلے ہی دن اپنی کوششوں کی انتہا کو نہیں پہنچ سکتا۔جہاد ابتداء ہے یا ابتداء کے قریب آگے
بڑھنے کا زمانہ ہے۔احسان طاقت اور قوت میں اضافہ کرتا اور استعدادوں اور صلاحیتوں میں

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۱۳
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
ایک نئی قوت اور طاقت بخشتا ہے زیادہ محنت کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا کرتا ہے۔پس احباب جماعت سے میں یہ کہتا ہوں کہ محنت کرو! محنت کرو!! آج جماعت احمدیہ میں
جتنی طاقت ہے اس کے مطابق کام کریں۔کیونکہ اسلام کا یہی منشاء ہے کہ تم میں آج جتنی طاقت
ہے اس کے مطابق محنت کرو اور کل کی محنت اس سے بڑی ہونی چاہیے۔اس کے لئے تیاری کرو۔کیونکہ جہاد اور احسان نے مل کر ہمارے سامنے محنت کرنے کی تعلیم رکھی ہے۔جہاد کہتا ہے طاقت
کے مطابق انتہائی کوشش کرو اور احسان کہتا ہے کہ اپنی طاقت میں وسعت اور شدت پیدا کرنے
کی سعی کرو۔حسن علم و عمل کا یہی تقاضا ہے اس سے اللہ تعالیٰ کی نئی سے نئی صفات کا عرفان حاصل
ہوتا ہے۔صفات باری کا عرفان ایک جگہ ٹھہرا ہوا نہیں ہے۔اگر ہم فکر وتد بر کرنے کے عادی ہوں
اور ہمارا تعلق اپنے رب سے قائم ہو تو اس تعلق میں ہم ہر روز زیادہ شدت اور زیادہ مضبوطی پائیں
گے ہمارا علم زیادہ خوبصورت ہو جائے گا۔اس حسین علم کے نتیجہ میں ہمارے عمل کے زیادہ سے
زیادہ حسین ہونے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ زیادہ اچھا ہو جائے گا۔کیونکہ
عمل کی اچھائی تو کام کرنے والے کی ہمت پر منحصر ہے اگر کسی آدمی نے جہاد کا اصول اپنایا اور
انتہائی کوشش کے نتیجہ میں اس کی طاقت، صلاحیت اور استعداد بڑھ گئی ہے تو اس کا عمل بھی پہلے
دن سے زیادہ حسین اور زیادہ حسین نتائج نکالنے والا بن جائے گا۔پس اسلام ہمیں یہ کہتا ہے کہ محنت کرو اور محنت کو اپنی طاقت کے مطابق انتہاء تک پہنچاؤ۔پھر اسلام ہمیں یہ بھی کہتا ہے کہ تمہاری طاقت ایک جگہ کھڑی نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس طاقت اور
قوت میں روز بروز اضافہ ہونا چاہیے تاکہ تمہاری قوت اور طاقت تمہاری استعدادوں اور
صلاحیتوں کی کامل نشو و نما ہو سکے اور اس کے نتیجہ میں تمہارے علم و عمل میں استحکام ، شدت اور مضبوطی
پیدا ہو جائے۔اسلام ہمیں یہ کہتا ہے کہ تمہیں اپنی صلاحیتوں اور استعدادوں کو کمال نشو ونما تک
پہنچانے کے لئے ہر روز پہلے سے زیادہ عرفانِ الہی اور پہلے سے زیادہ حسنِ عمل کا مظاہرہ کرنا
پڑے گا۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۱۴
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
پس یہ وہ حکم ہے جو ہمیں دیا گیا ہے، اسے محنت کا فلسفہ کہہ لیں یا محنت کی تعلیم کہ لیس یا محنت
کرنے کا حکم کہہ لیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کی استعداد کو محدود کر دیا ہے
اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بنی نوع انسان کی مجموعی طور پر جو استعداد اور صلاحیت تھی اس کو
بھی محدود کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی ہر خلق یعنی اشیاء عالم کی پیدائش کا جو عمل ہے اس میں ہمیں ہر
جگہ حد بندی کا اصول نظر آتا ہے جس سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ کوئی ہستی محمد دیعنی حد باندھنے والی بھی
ہے۔یہ نہیں کہ اتفاقاً بعض جگہ تو حد بندی کی گئی اور بعض جگہوں میں حد بندی کا خیال ہی نہیں رکھا
گیا ہو۔ویسے اگر یہ دُنیا اتفاق کے نتیجہ میں معرض وجود میں آتی تو کسی جگہ تو ہمیں الٹ بھی نظر آتا۔یہ بات اپنی جگہ صحیح ہے لیکن ہر استعداد کی نشوونما اور ہر استعداد کو کمال نشو ونما تک پہنچانے کا ایک
فعل اور عمل شروع ہو جاتا ہے۔جس طرح ہر عمل کی ایک انتہا ہے اسی طرح ایک ابتداء بھی ہے اور
ان کے درمیان بڑا فاصلہ ہے۔انسانی عمل کی ابتداء پیدائش کے دن سے شروع ہوتی ہے اور جب انسان آخری سانس لیتا ہے
اس وقت نشو ونما کا یہ عمل ختم ہوتا ہے۔مثلاً حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے اُسوہ حسنہ
ہیں۔آپ کی مثال ذہن میں لائیں تو یہ بات اچھی طرح سمجھ آجاتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا جو مقام محبت اللہ تعالیٰ کے نزدیک آپ کے یومِ وصال سے ایک روز پہلے تھا اس سے بڑھ کر
ایک مقام محبت تھا یومِ وصال پر غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اور برکتیں
اپنی شدت اور وسعت کے اعتبار سے کسی گھڑی کم ہوئیں نہ ایک جگہ ٹھہر ہیں۔اگر ہمیں اپنے بارے
میں کوئی حد بندی نظر آتی ہے تو یہ ہماری صلاحیتوں کا نقص ہے۔مثلاً جب ہم افق پر نگاہ ڈالتے ہیں تو
جہاں ہماری نظر کام کرنا چھوڑ دیتی ہے وہاں ہم کہہ دیتے ہیں کہ اس کے آگے بس کچھ نہیں حالانکہ
اس سے آگے بھی بہت کچھ ہے۔چنانچہ ہماری آنکھ ایک دوسرے وجود کی طاقت کی انتہا اس جگہ کو
سمجھ لیتی ہے جو ہماری طاقت کی انتہا ہے کیونکہ اسے اس کے باہر کا علم تو حاصل ہی نہیں ہوسکتا۔اس لئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچنا اس وجہ سے مشکل ہے کہ جتنی نعمتوں کے آپ
وارث ہوئے تھے اتنی نعمتوں کا بنی نوع انسان میں سے کوئی وارث ہوا نہ ہو سکتا ہے۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۱۵
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بہت بلند ہے۔اس کے متعلق کچھ ہم سمجھ سکتے ہیں
اور کچھ ہمارے لئے سمجھنا مشکل ہے۔کیونکہ ہماری اتنی استعداد ہی نہیں کہ ہم آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی شان کا کما حقہ علم حاصل کر سکیں۔اس لئے کہ پیدائش کے وقت سے لے کر یومِ وصال تک
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صلاحیتوں اور استعدادوں میں روز بروز ترقی ہوتی چلی گئی۔ور نہ اگر ترقی نہ ہوتی تو حصول نعمت پہلے سے زیادہ ممکن نہ ہوتا۔خدا تعالیٰ کی نعمتوں میں ترقی کا
ہونا ہمیں بتاتا ہے کہ قبول کرنے والی ، متاثر ہونے والی طبیعت اور نفس کی صلاحیت میں بھی ترقی
ہوتی ہے۔ہر آدمی کے اپنے دائرہ استعداد میں اس کی صلاحیتوں کی کمال نشو و نما تب ہی ممکن ہے
که یوم پیدائش سے لے کر اس کے یومِ وصال تک اس کی صلاحیتوں اور استعدادوں میں نشود نما
ہوتی رہے اور وہ ایک جگہ کبھی نہ ٹھہرے۔اس کا خدا تعالیٰ نے سامان پیدا کر دیا ہے۔اسی واسطے
فرمایا:۔دعا کرتے رہو کہ تمہارا انجام بخیر ہو یعنی یوم وفات کے وقت نفس انسانی روحانی طور پر پہلے
سے زیادہ آگے پہنچ چکا ہو۔اگر وہ کسی جگہ ٹھہرا تو گیا۔آج دنیا کا ایک بڑا حصہ (ساری دُنیا تو نہیں ) ترقی پذیر ممالک پر مشتمل ہے اور اس میں
ہمارا ملک بھی شامل ہے اس وقت دُنیا کو دراصل دو حصوں میں منقسم کیا جا سکتا ہے۔ایک تو ترقی
پذیر ملک ہیں اور دوسرے ترقی یافتہ مگر تنسڈل پذیر ملک۔جو ترقی پذیر ملک ہیں ان میں ترقی کی
رفتار مختلف ہے مثلاً اگر یہ ترقی آسمانوں کی طرف ہو تو آپ کو ایک ملک سطح زمین سے دس فٹ اونچا نظر
آئے گا دوسرا دس ہزار فٹ اونچا نظر آئے گا اور تیسرا دس کروڑ فٹ اونچا نظر آئے گا۔پھر جو ترقی یافتہ
تنزل پذیر ملک ہیں وہ اگر چہ اپنے آپ
کو ترقی یافتہ کہتے ہیں مگر اب دُنیوی لحاظ سے اُن میں سخت
اختلاف پیدا ہو چکا ہے۔ویسے تو روحانی لحاظ سے بھی انسانی تاریخ ہمیں یہی بتاتی ہے لیکن اس کے ساتھ میرے
اس مضمون کا اس وقت تعلق نہیں تاہم ایسے ممالک کو ہم تنزل پذیر اس لئے کہتے ہیں کہ ایک تو ان
میں باہمی اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔دوسرے ان کی صلاحیتوں کی جو ایک حد تک نشو و نما ہوئی تھی وہ

خطبات ناصر جلد چہارم
٣١٦
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
اب ٹھہر گئی ہے یعنی جو شخص رفعتوں کو حاصل کرتا ہے اگر وہ ٹھہر جائے اتو اس کی حرکت نیچے کی طرف
گرنی شروع ہو جاتی ہے۔اس کی صلاحیتوں میں کمزوری پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔یہی حال تنزّل
پذیر ملکوں کا ہے وہ ملک دُنیوی ترقیات کے اس نقطہ عروج پر آج نظر نہیں آتے جہاں پہلے نظر آیا
کرتے تھے۔مثلاً آج کے انگلستان اور ڈیڑھ سو سال پہلے کے انگلستان میں بڑا فرق ہے۔میں جب ۱۹۶۷ ء میں یورپ گیا تو لندن ائیر پورٹ پر اخبار کے ایک نمائندہ نے مجھ سے
ایک سوال کر دیا کہ آپ یہاں پہلے طالب علمی کے زمانہ میں بھی رہے ہیں۔اب یہاں پھر آئے ہیں۔فوری طور پر کیا آپ کو کوئی تبدیلی نظر آئی ہے؟ میں نے کہا مجھے انگریز قوم میں تنزل نظر آیا ہے
میرے ساتھ مکرم محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کھڑے تھے کہنے لگے آپ تو بڑی دیر
کے بعد یہاں آئے ہیں اور آپ کو تنزل نظر آیا ہے۔ہم تو یہیں رہتے ہیں۔ہمیں تو روزانہ
تنزل نظر آتا ہے۔غرض وہ ملک جو کبھی بہت ترقی پر تھے اب رو بہ تنزل ہیں۔دوسری طرف جو ترقی کرنے والی اقوام ہیں۔اُن کے اندر ایک حرکت تو ہے لیکن وہ جہاد
نہیں کہلا سکتی۔یعنی اُن کی انتہائی حرکت نہیں یا انتہائی کوشش نہیں ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ کی وہ
نعمتیں جو بہت جلد حاصل کی جاسکتی ہیں ممکن ہے دس ہزار سال کے بعد حاصل کریں۔پھر تو اس کا
کوئی فائدہ نہیں۔اس کا تو یہ مطلب ہے کہ اس عرصہ میں سینکڑوں نسلیں گزر جائیں گی اور پھر جا کر
یہ مقام حاصل ہوگا۔ہمارا ملک مسلمان ملک بھی کہلاتا ہے اور اسلام نے محنت کرنے کے اصول اور طریق کار
کے متعلق جو حسین تعلیم دی ہے اس سے واقفیت بھی نہیں رکھتا۔ترقی کرنے والی اقوام میں سے کوئی
تو جوں کی چال چل رہی ہے اور کوئی راکٹ کی چال چل رہی ہے لیکن جو مسلمان ہے اس کی حرکت
اللہ کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق خدا داد طاقت کے مقابلہ میں آدھی نہیں ہونی چاہیے یا اسی فیصد
نہیں ہونی چاہیے یا نوے فیصد نہیں ہونی چاہیے حتی کہ نانوے فیصد بھی نہیں ہونی چاہیے بلکہ
سو فیصد ہونی چاہیے۔ورنہ ان کی کوشش جہاد نہیں کہلا سکتی۔یہ بات اچھی طرح یا درکھنی چاہیے کہ
جہاد کہتے ہی اس کوشش کو ہیں جس میں انسان اپنی طاقت کو انتہائی طور پر اور پورے اور مکمل رنگ

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۱۷
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
میں خرچ کر دے۔یعنی انسان اپنی ساری طاقتیں خدا کی راہ میں خرچ کر دے۔غرض خدا تعالیٰ
کی رضا کے حصول میں انسان جب اپنی طاقتوں کو انتہائی طور پر خرچ کر دیتا ہے تو پھر اسلامی تعلیم
کے مطابق حقیقی معنوں میں وہ مجاہد کہلاتا ہے۔پس جو ترقی کرنے والی قومیں ہیں اور مسلمان ہیں ان کو تو میں کہوں گا کہ قرآن کریم نے
آپ کو ایک حکم دیا ہے۔قرآن کریم نے آپ کو ایک راہ دکھا دی ہے۔قرآن کریم نے آپ کو
جلد از جلد رفعتوں تک پہنچنے کا ایک راستہ بتا دیا ہے اس لئے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں اپنی طاقتوں
کو خرچ کرو۔تا ہم جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں قرآن کریم نے خالی یہ نہیں فرمایا کہ محنت کرو بلکہ
فرمایا ہے کہ اپنی محنت کو انتہا تک پہنچاؤ۔اپنی کوشش کو انتہا تک پہنچاؤ کیونکہ اس طرح تمہاری
طاقتوں اور استعدادوں میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔قرآن کریم کی ہدایت پر عمل کرو
گے اور صفات باری کی معرفت میں روز بروز ترقی کرتے چلے جاؤ گے تو تمہارے علم میں ترقی ہوگی
اور اس کے نتیجہ میں تمہارے عمل میں روزانہ ترقی کا امکان اور روزانہ ترقی کے سامان پیدا ہوتے
چلے جائیں گے۔جب مزید ترقی کرنے کے سامان پیدا ہو گئے تو اس صورت میں بھی خدا تعالیٰ کا
یہی حکم ہے کہ جہاد کرو یعنی آج جو نئی طاقت پیدا ہوئی ہے اس کو بھی اپنی کل کی طاقت میں شامل کرو
پھر اور آگے بڑھو۔پھر اور زیادہ محنت کرو اور زیادہ محنت کرو یہاں تک کہ تم اپنی محنت کو انتہا تک
پہنچا دو۔قرآن کریم نے ہمیں یہ نہیں فرمایا کہ جو طاقت تم میں نہیں ہے اس کے مطابق کام کر ولیکن
قرآن کریم ہمیں یہ ضرور کہتا ہے کہ تمہیں اللہ تعالیٰ نے جتنی طاقت دی ہے اس کے مطابق سو فیصد
کام کرو اور یہ کام تین محاذوں پر ہونا چاہیے مثلاً اگر انسان جہادا کبر میں کا میاب ہو جائے تو اس
نے اپنے نفس کو جو فائدہ پہنچایا سو پہنچایا اس کے نتیجہ میں ظاہر ہے ایک عظیم اسلامی فوج بھی تیار ہو
گئی جو قرآنی انوار کے ساتھ جہاد کبیر کرے گی۔اور یہ جارحانہ جہاد ہے۔لوگ کہتے ہیں اسلام
تلوار سے پھیلا۔میں کہتا ہوں کہ قرآن کریم نے اسلام کو تلوار کے ذریعہ پھیلانے کا کہیں حکم نہیں
دیا یعنی میں صرف یہ نہیں کہتا کہ اسلام تلوار سے نہیں پھیلائیں یہ بھی کہتا ہوں کہ خالی یہ ہی نہیں کہ

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۱۸
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
اسلام تلوار سے نہیں پھیلا بلکہ خدا تعالیٰ نے واضح طور پر ہمیں یہ فرمایا ہے کہ اشاعت اسلام کے
لئے ہاتھ میں تلوار نہیں پکڑنی کیونکہ اس کام کے لئے تمہیں اس کا اختیار ہی نہیں دیا گیا۔اس کی
اشاعت کے لئے تمہیں قرآنی انوار دیئے گئے ہیں تم قرآنی انوار کے ذریعہ اسے ادیان باطلہ پر
غالب کرو۔چنانچہ اس فوج نے قرآن کریم کو ہاتھ میں پکڑا اور ادیان باطلہ کو مغلوب کرنے کے
لئے جارحانہ کاروائیاں کیں۔مگر یہ حملہ اس لئے نہیں تھا کہ کسی کا سرتن سے جدا کیا جائے وہ تو مادی
ہتھیاروں سے ہوتا ہے یہ حملہ اس لئے تھا کہ وہ سینے جو ظلمات سے بھرے ہوئے ہیں ان کو قر آنی
انوار سے منور بنادیا جائے۔اگر کوئی شخص یہ کہے کہ کیا اس کام کے لئے تلوار یا ایٹم بم استعمال کیا جا
سکتا ہے؟ تو اس کا یہ سوال بڑا نا معقول ہو گا۔کسی شخص کے سینے کو اگر قرآنی انوار سے منور کرنا ہو تو
لوہے کی تلوار یا ایٹمی ذرات کی جو طاقت ہے اس کی ہمیں ضرورت نہیں ہے اس کے لئے ہمیں
قرآنی انوار کی ضرورت ہے۔تاہم اگر کوئی بیوقوف منکر اسلام تلوار کے ساتھ اسلام کو مغلوب کرنا
چاہے تو پھر جو تمہاری طاقتیں ہیں یا مادی ذرائع ہیں اُن کو تم دفاعی طور پر استعمال کرو۔یہ طاقتیں
بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں زیادہ دے رکھی ہیں۔جو شخص اللہ تعالیٰ کی صفات کو جانتا ہوگا۔اس کی
فراست بھی بہت ہوگی اور دوسروں سے مختلف اس کی شجاعت بہت زیادہ اور دوسروں سے مختلف
ہوگی۔یہی وجہ ہے کہ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مٹھی بھر مسلمانوں نے ان تلواروں کو جو اُن سے
ہزاروں گنا زیادہ تھیں اور مسلمانوں کو مٹانے کے لئے میانوں سے باہر نکلی تھیں انہیں واپس
میانوں میں نہیں جانے دیا جو تلوار میان سے نکلی تھی اس نیت کے ساتھ کہ جب تک اسلام کو مغلوب
نہ کرے گی واپس میان میں نہیں جائے گی۔اس کو دوبارہ میان میں جانا نصیب نہیں ہوا۔کیونکہ قبل
اس کے کہ وہ اپنی میان کی طرف جاتی وہ نہتی فوج جو خدا تعالیٰ کی صفات کے علم اور معرفت کے
نتیجہ میں تیار ہوئی تھی اس نے دشمن کا غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا۔جب ظلم حد سے بڑھ گیا اور
اللہ تعالیٰ نے ظالم کے ہاتھ کو روکنے کی اجازت دی تو مسلمانوں کی تلواریں بھی میان سے باہر نکل
آئیں۔مسلمان ظالم منکرین کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے بے چین ہو گئے۔یہاں تک کہ ان
کو آرام کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا تھا۔ایک دفاعی جنگ کے بعد دوسری دفاعی جنگ لڑی جاتی

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۱۹
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
رہی۔حضرت خالد بنی ولید کسری ایران کے ساتھ جب نبرد آزما تھے تو کسریٰ کی بھگوڑی فوج ابھی
پچھلی فوج کے ساتھ ملتی نہیں تھی کہ دوسری جنگ شروع ہو جاتی تھی۔اسی طرح پھر تیسری جنگ اور
پھر چوتھی جنگ چھڑ جاتی تھی۔غرض مسلمانوں نے خود آرام کیا نہ دشمن کوسنبھلنے کا موقع دیا۔پس یہ کہنا تو غلط اور بالکل غلط ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے لیکن یہ صحیح اور یقیناً
صحیح ہے کہ اسلام کو مٹانے کے لئے جو تلوار میان سے نکلی تھی اس کو واپس میان میں نہیں جانے دیا
گیا یہاں تک کہ کفر کی دُنیوی اور مادی طاقت کو پاش پاش کر دیا گیا اور یہ حقیقت روز روشن کی
طرح واضح ہو گئی کہ دشمن اسلام جس وقت اپنے مادی ذرائع کے ساتھ ظلم کرتا اور خدا تعالیٰ کے
دین کو اپنے مونہہ کی بکو اس سے روکنا چاہتا ہے اور اسلام کے جسدِ مطہر کو لو ہے کی تلوار سے کاٹنا
چاہتا ہے تو اس وقت نہ مونہہ کی پھونک اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھا سکتی ہے نہ دین متین اسلام کی ترقی کو
روک سکتی ہے اور نہ تلواروں کی دھار اسلام کے روحانی نور کومٹاسکتی ہے۔پس اسلام تلوار سے نہیں پھیلا۔لیکن اسلام تلوار کے زور سے مٹایا بھی نہیں جاسکا۔یہ ایک
حقیقت ہے اس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا۔اگر کوئی انکار کرے تو وہ ان لوگوں سے جا کر
پوچھے جنہوں نے تلوار یا دوسری مادی طاقتوں سے اسلام کو مٹانا چاہا تھا۔اُنہوں نے کن مادی
ذرائع کو مذہب کے مقابلے پر کھڑا کیا تھا اور کہاں گئیں ان کی وہ تلواریں جن کے ذریعہ بزعم خویش
اُنہوں نے اسلام کو مٹانا چاہا تھا۔پس میں جماعت کے دوستوں سے یہ کہتا ہوں کہ تم بھی خدا کے سپاہی بنو۔جہاد اکبر میں تم
اپنی محنتوں کو انتہا تک پہنچاؤ اور اپنی محنتوں کو روزانہ زیادہ سے زیادہ آگے بڑھانے کے لئے
اپنی قوتوں اور استعدادوں کو اِحْسَان في العَمَل کے حکم میں جو ہدایت دی گئی ہے اس کے
مطابق کام کرتے ہوئے ان کو آگے سے آگے لے جاؤ۔پھر جب تم اصلاح نفس کر لو گے پھر جب
تم اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق اپنے سینوں کو قرآنی انوار سے بھر لو گے۔تمہاری زبانیں
جب بولتے وقت اس ہوا میں آواز کی لہریں پیدا کریں گی تو وہ محض آواز کی لہریں نہ ہوں گی بلکہ ان
لہروں کے ساتھ قرآن کریم کے نہایت ہی اچھے اور عمدہ عطر کی خوشبو بھی دُنیا کی طرف جائے گی۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۲۰
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
غرض اس جہاد کبیر میں ہمیں انتہائی کوشش کرنی چاہیے تا کہ قرآن کریم کی عظمت دلوں میں
بیٹھ جائے اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو اعلیٰ مقام اور بلند ترین مرتبہ ہے، دُنیا اس
سے آگاہ ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کی توحید کا جھنڈا دنیا کے کونے کونے میں گاڑ دیا جائے۔پس دوست اس اہم اور بابرکت کام کے لئے انتہائی کوشش کریں ورنہ یہ جہاد جہاد کبیر نہیں
ہوگا۔اس میں ہماری پوری کوشش صرف ہونی چاہیے۔اگر دو فیصد کمی رہ گئی تو وہ بھی خدا تعالیٰ کے
نزد یک جہاد نہیں ہو گا۔عربی لغت کے لحاظ سے بھی جہاد نہیں ہوگا۔اسلامی اصطلاح کے لحاظ سے
جہاد نہیں ہو گا۔اگر دنیا یہ سمجھے کہ یہ غریب، بے کس اور بے سہارا جماعت ہے۔اس کے پاس مادی
سامان نہیں ہیں۔اس لئے مادی سامانوں کے ساتھ ہم اسلام کی اس فوج کو مٹا سکتے ہیں تو یہ اُن کی
بڑی غلطی ہو گی۔اگر وہ عملاً ایسا کرنا چاہیں تو محض خدائے قادر و توانا پر بھروسہ رکھ کر محض اس کی
طاقتوں پر کامل یقین کر کے اس کی قدرتوں کا عرفان رکھتے ہوئے اور دعاؤں کے ذریعہ اس کے
فضل کو جذب کر کے دُنیا کو یہ نظارہ دکھا دو کہ مادی طاقتیں الہی منصوبوں
کو کبھی پاش پاش نہیں کر
سکتیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا منصو بہ اور تدبیر ہی ہے جو ظلمات اور شیطانی منصوبوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر
کے رکھ دیتی ہے۔یہ تو ایک ذیلی چیز تھی۔میرا اصل مضمون محنت ہے۔ہماری محنت یعنی ایک احمدی مسلمان کی
محنت اور ایک اس شخص کی محنت میں جو اسلام پر ایمان نہیں لا تا زمین و آسمان کا فرق ہونا چاہیے۔محنت کو اپنی شدت میں بھی اور وسعت میں بھی اور اپنے اثر میں بھی انتہاء تک پہنچانا چاہیے ہر کام
ایک ہی وار میں مکمل نہیں ہو جا تا بلکہ دنیا کے اکثر کام مرحلے وار مکمل ہوتے ہیں۔دُنیا میں ایسے
لوگوں کی بڑی بھاری اکثریت ہے جو محنت کر کے آہستہ آہستہ ترقی کرتے اور اپنے انجام
کو پہنچتے
ہیں۔اسلامی تاریخ میں ہمیں مسلمان کی یہی شان نظر آتی ہے کہ جب وہ کوئی کام شروع کرتا ہے تو
اسے انتہا تک پہنچاتا ہے جس طرح خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اپنے انجام بخیر ہونے کے لئے دُعا
کرواسی طرح یہ بھی فرمایا ہے کہ خدا سے یہ بھی دُعا کرتے رہو کہ تمہارے ہر فعل کا انجام بخیر ہو تم
اسے کامیابی کی آخری حد تک پہنچا سکو۔

خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
اس وقت دنیا کے ترقی پذیر ملک یعنی جو آہستہ آہستہ ترقی کی طرف جا رہے ہیں اُن میں
ایک بنیادی خامی یہ نظر آتی ہے کہ وہ کام شروع تو کر دیتے ہیں لیکن اسے انتہا تک نہیں پہنچاتے
جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان میں سے بعض کی ۴۰ فیصد محنت ضائع ہو جاتی ہے۔بعض کی ۸۰ فیصد
محنت ضائع ہو جاتی ہے بعض کی ۹۰ فیصد محنت ضائع ہو جاتی ہے۔یہاں تک کہ بعض ملک تو ایسے
بھی ہیں جن کی ۹۹ فیصد محنت ضائع ہو جاتی ہے۔آپ باہر نکلا کریں اور دیکھا کریں کہ کس طرح
محنت رائیگاں جاتی ہے۔مثلا ایک سٹرک اسلام آباد سے بنی شروع ہوئی اس کا دوسرا حصہ خانپور
سے بننا شروع ہو گیا دونوں طرف چند میل تک سڑک بنی مگر بیچ کے کئی میل ویسے ہی پڑے ہوئے
ہیں۔کہتے ہیں ہم نے یہ منصوبہ بدل دیا ہے۔بھلا تمہیں کس احمق نے کہا تھا کہ تم یہ منصوبہ بناؤ اور
خواه خواہ قوم کے پیسے ضائع کرو۔یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے ورنہ ہر کام میں کم و بیش یہی نظر آتا
ہے کہ کام شروع کر دیتے ہیں مگر انتہا تک نہیں پہنچاتے۔اس کی دوصورتیں بنتی ہیں ایک یہ کہ کلی
ناکامی دوسرے یہ کہ وقتی ناکامی ہوتی ہے۔ہر دوصورتوں میں محنت اپنی انتہا کو نہیں پہنچتی۔وقتی
ناکامی سے میری مراد یہ ہے کہ جو کام دس دن میں ہو سکتا تھا اُسے مکمل کرنے میں چار مہینے لگا دیتے
ہیں۔دور جانے کی ضرورت نہیں ہمارے ناظر صاحب امور عامہ اور ٹھیکیدار صاحب جنہوں نے
ربوہ کی سڑکیں بنانی شروع کی ہیں دونوں اس بات کے ذمہ وار ہیں کہ جتنے وقت کے اندر یہ بنی
چاہیے تھیں اس میں نہیں بن سکیں۔کبھی یہ بہانہ ہے کہ لگ گرم کرنے میں ایندھن زیادہ خرچ ہوتا
ہے۔اگر بعد میں تم نے یہ سوچنا تھا تو پہلے ٹھیکہ ہی کیوں لیا تھا۔پھر یہ کہہ دیا کہ اب اتنی گرمی ہے
ٹھیک طرح سے کام نہیں ہو سکتا۔حالانکہ ربوہ کا موسم تو بڑی جلد بدلتا رہتا ہے۔آج سردی ہے تو
کل گرمی ہو جاتی ہے اور کو لگنے لگ جاتی ہے۔غرض کبھی کوئی بہانہ کر دیا جاتا ہے اور کبھی کوئی عذر
پیش کر دیا جاتا ہے۔یہ طریق کار نہ جہاد کے معنوں میں شامل ہے اور نہ عَمَلًا حَسَنًا کے معنے میں
شامل ہے۔ہمیں دُنیا کے لئے ایک مثال بنا چاہیے مگر اس میں ہمارا ایک اپنا ادارہ ملوث ہے۔ایسی صورت میں دوستوں کو ٹوکنا چاہیے کیونکہ کسی ناظر کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ غلطی کرے اور پھر بھی
اسے کچھ نہ کہا جائے۔جو عوام سے تعلق رکھنے والی باتیں ہیں اُن میں اگر کوئی ناظر غلطی کرتا ہے تو

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۲۲
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
بڑے ادب کے ساتھ اس کو یہ کہنا چاہیے کہ آپ یہ کیا حرکت کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں بدتمیزی
نہیں کرنی چاہیے۔کیونکہ اس طرح انسان کے نفس پر ایک دھبہ لگ جاتا ہے اور یہ جماعت احمد یہ
کے اجتماعی عرفان ذات باری کے خلاف ہے، ایک انفرادی عرفان ہوتا ہے اور ایک اجتماعی۔اجتماعی عرفان کا مطلب یہ ہے کہ زید اور بکر کا عرفان خالد اور عمر سے مثلاً بیس گنا زیادہ ہے وہ
اپنے اجتماعی واقعات بتاتے ہیں۔دوسروں کا مشاہدہ نہیں ہوتا۔لیکن سماع ہوتا ہے۔اس سے بھی
ایمان میں تازگی اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔اب یہ جو جماعت احمدیہ کا اجتماعی عرفان ہے اس کے مقابلہ میں ہمارا یہ عزم ہونا چاہیے کہ
خدا تعالیٰ نے جو جہاد کا حکم دیا ہے اس کے مطابق خدا کی راہ میں اس کی خوشنودی اور رضا کے
حصول کے لئے اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچانا ہے۔اب اگر کوئی کام اس کے خلاف ہوتا ہے تو یہ
جماعت کی بدنامی کا باعث ہے۔میں تو پچھلے مہینے کڑھتا رہا ہوں کہ ہماری ایک نظارت نے
ہمارے اوپر ایک دھبہ لگا دیا ہے۔اس قسم کی حرکتیں تو نہیں چلنی چاہئیں۔وہ سمجھتے ہیں ہم آرام
سے بیٹھے ہیں مگر ہم انہیں آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔نہ میں انہیں بیٹھنے دوں گا اور نہ آپ ان کو
بیٹھنے دیں۔دوستوں کو چاہیے کہ اگر کہیں کوئی غلطی دیکھیں تو ذمہ وار آدمی کو جا کر پکڑیں۔اس کا یہ
مطلب نہیں ہے کہ آپ اسے کان سے جا پکڑیں اور ادب و احترام کے ساتھ چار پانچ آدمی جا کر
کہیں کہ سڑک کو اس وقت تک مکمل ہو جانا چاہیے تھا۔مگر ابھی تک کیوں تیار نہیں ہوئی ؟
میں نے ایبٹ آباد جانے سے پہلے اپنے دفتر سے کہا کہ ناظر امور عامہ کو روزانہ ایک خط
لکھتے رہو کہ سڑک کیوں بنی شروع نہیں ہوئی ؟ انہوں نے بچنے کے لئے جواب لکھنے کی بجائے مجھے
سے ملاقات کے دوران کہا کہ دراصل یہ وجہ ہوگئی ہے اور وہ وجہ ہوگئی ہے اس لئے کام شروع نہیں
ہو سکا۔یہ سب بچنے کے لئے جھوٹے بہانے تھے۔پرائیویٹ سیکرٹری صاحب پاس کھڑے
تھے۔میں نے ان سے کہا کہ ان کی اس Explanation کون کر خطوط بند نہیں ہوں گے
اس لئے آپ ان کو خط لکھتے رہیں جب تک یہ کام شروع نہ کر لیں۔اب یہ تو نہیں کہ ان پر کوئی سختی
کی گئی۔صرف روزانہ یاد دہانی کروائی جاتی رہی۔اسی طرح اگر چار پانچ آدمی روزانہ جا کر

خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
بڑے پیار سے ناظر صاحب امور عامہ سے یہ کہتے کہ جناب آپ کو خدا تعالیٰ نے سلسلہ کے
بڑے اہم کام کرنے کی توفیق دی ہے۔ہم آپ کو
ذَكِّرْ فَإِنَّ الذكرى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ - (الدريت : ۵۶)
کی رُو سے یاددہانی کرانے آئے ہیں۔جو کام آپ کروا ر ہے ہیں اس کی رفتار بڑی سست ہے اس
کے اندر چستی پیدا ہونی چاہیے۔یہ یاد دہانی کرانے کا نسخہ میں تو بڑی دیر سے استعمال کر رہا ہوں۔قادیان کے زمانہ کی
بات ہے۔خدام الاحمدیہ کی بیرونی مجالس جو ماہانہ رپورٹیں نہیں بھجواتی تھیں ان میں سے مثلاً
پچاس کو میں نے چن لیا اور دفتر سے کہا پہلے ہر پندرہ دن کے بعد یاددہانی کراؤ اس پر بھی کوئی نتیجہ
نہ نکلے تو ہر ہفتہ کے بعد، پھر ہفتہ میں دو دفعہ یاد دہانیاں کراؤ۔اگر اس پر بھی ان کو ہوش نہ آئے تو
پھر روزانہ یاد دہانی کراؤ اور یہ سلسلہ جاری رہے جب تک ان کو ہوش نہ آ جائے۔میں نے دیکھا
کہ کئی قائدین میرے پاس آ کر رو پڑے کہ خدا کیلئے ہمیں لکھنا بند کر دیں۔ہم آئندہ ستی نہیں
کریں گے۔کسی جگہ جب متواتر خطوط جاتے ہیں تو اصلی بات چھپی نہیں رہ سکتی۔وہاں کے سب
لوگ اصل حقیقت کو پا جاتے ہیں۔پس ذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِینَ کی رو سے یاد دہانی کرانا کسی فرد واحد ہی کے لئے
نفع مند نہیں ہے بلکہ یہ جماعت مومنین کے لئے بھی نفع مند چیز ہے اس سے ہر کام میں چستی پیدا
ہو جاتی ہے۔بہر حال ہم احمدی مسلمان ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کی معرفت رکھتے اور
جانتے ہیں کہ مجاہدہ (جہاد اور مجاہدہ ایک ہی مصدر سے نکلے ہیں ) کی جو تعلیم دی گئی ہے اور جسے
محسن فی العمل کہہ کر اور مضبوط کر دیا گیا ہے۔یہ انتہائی محنت اور علم و عمل کے اعتبار سے حسن و احسان
کا لطیف امتزاج ہمارا معیار ہے۔اس سے ہم نے پیچھے نہیں ہٹنا۔ہم نے دُنیا کے لئے ایک نمونہ
بننا ہے۔خصوصا اس دُنیا کے لئے جو ترقی پذیر تو ہے مگر جوں کی چال چل رہی ہے۔میں نے چینی معاشرہ کے متعلق بڑا غور کیا ہے روحانیت کا تو خانہ خالی ہے اس کو چھوڑ دیں

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۲۴
خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء
اس کے متعلق ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کے وجود کا ایک حصہ بالکل کمزور ہے۔لیکن اُن کا جوڈ نیوی
اور مادی حصہ ہے مثلاً جسمانی اور ذہنی طور پر اور ظاہری دُنیوی اخلاق کے لحاظ سے اُن کا معیار
بہت بلند ہے۔اب تو روس کے برخلاف چین نے اخلاقی اقدار کو بھی اپنا لیا ہے۔غرض انتہائی طور
پر محنت کرنا چینی معاشرہ کی ایک نمایاں خصوصیت ہے۔ایک احمدی مسلمان کو اُن سے بھی زیادہ
محنت کرنی چاہیے۔اُن کے مقابلے میں ہمارے سامنے محنت کا ایک زاید میدان ہے اور یہ روحانی
میدان ہے۔یہی اصل میدان ہے۔یہ چھت ہے دوسری چیزیں ستون ہیں۔لوگوں نے یہ ستون
تو بنا لئے مگر ہم نے ان ستونوں پر اکتفا نہیں کرنا بلکہ ان کے اوپر چھت بھی بنانی ہے۔چونکہ ہم
نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے اور اس کی منشاء کے مطابق دُنیا کے ہر نفس کے اندر روحانی اقدار قائم
کرنی ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں جسمانی قوتیں ، ذہنی استعدادیں اور اخلاقی صلاحیتیں بھی
عطا فر ما ئیں تا کہ روحانی چھت بناسکیں جو حفاظت کا ذریعہ بنے۔بالکل اسی طرح جس طرح یہ
جسمانی آسمان بہت ساری جسمانی حفاظتوں اور بالواسطہ روحانی حفاظتوں کا سامان پیدا کرتا
ہے، روحانی استعدادوں کے کمال پر مشتمل روحانی چھت سارے افراد بلکہ تمام بنی نوع انسان کو
ہر قسم کی تباہی سے (جس میں جسمانی تباہی بھی شامل ہے ) محفوظ رکھتی ہے۔بہر حال ہمیں چینیوں سے زیادہ کام کرنا ہے۔کیونکہ ہمارے لئے ایک زاید میدانِ عمل
ہے۔جو ان کے لئے نہیں ہے۔اس طرح دوسرے شعبوں میں بھی ہم نے ان سے کم کام نہیں کرنا
بلکہ اُن سے زیادہ کام کرنا ہے۔ہمارے ہر کام میں زیادہ حسن ہونا چاہیے۔ہمارے علم و عمل میں زیادہ حسن و احسان پایا جانا چاہیے۔اس کے نتائج ہر اعتبار سے اچھے
نکلنے چاہئیں۔بنی نوع انسان جہاں جہاں بستے ہیں ان کی خیر خواہی اور بھلائی کے سامان ہماری کوششوں
کے نتیجہ میں پیدا ہونے چاہئیں۔ان کے لئے دُکھ اور پریشانی کا سامان پیدا نہیں ہونا چاہیے۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں اُس رنگ میں محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے جس رنگ
میں وہ چاہتا ہے کہ ہم محنت کریں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں یہ توفیق بخشے کہ ہم اپنی صلاحیتوں
اور استعدادوں کو روز بروز ترقی دیتے چلے جانے میں کامیاب ہو جا ئیں ، ہماری محنت ہر روز پہلے

آج 10 میں سے 10 باقی