رمضان میں الہٰی برکتوں کے حصول کے خاص سامان پیدا کئے گئے ہیں

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۶۹
خطبه جمعه ۱۷۲۰ کتوبر ۱۹۷۲ء
رمضان بڑی برکتوں
والا مہینہ ہے اس میں الہی برکتوں
کے حصول کے خاص سامان پیدا کئے گئے ہیں
خطبه جمعه فرموده ۲۰ /اکتوبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۂ بقرہ کی مندرجہ آیات مع
ترجمہ پڑھیں :۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ
تَتَّقُونَ - اَيَّا مَا مَعْدُودَتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ
وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ ۖ وَ أَنْ
تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ - شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى
لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتِ مِنَ الهُدى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُبُهُ وَمَنْ كَانَ
مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أَخَرَ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ
الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - وَإِذَا سَأَلَكَ
عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ ُأجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا
بي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ - أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصَّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَا بِكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ تَكُمْ
وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ عَلِمَ اللهُ أَنَّكُمُ كُنْتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا
b
b
لا

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۷۰
خطبه جمعه ۱۷۲۰ کتوبر ۱۹۷۲ء
عَنْكُمْ فَالْنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللهُ لَكُمْ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمْ
ص
الْخَيْطُ الْاَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ اَتِقُوا القِيَامَ إِلَى الَّيْلِ ۚ وَلَا
تُبَاشِرُوهُنَّ وَ اَنْتُمْ عَكِفُونَ فِي الْمَسْجِدِ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا كَذلِكَ
يُبَيِّنُ اللَّهُ التِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ۔(البقرة : ۱۸۴ تا ۱۸۸)
ترجمہ:۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تم پر ( بھی ) روزوں کا رکھنا (اسی طرح) فرض کیا
گیا ہے جس طرح اُن لوگوں پر فرض کیا گیا تھا جو تم سے پہلے گذر چکے ہیں تا کہ تم (روحانی ترقیات
کے لئے اللہ تعالیٰ کا فیض حاصل کرو اور اسی طرح اخلاقی ترقیات کے لئے اس کی برکت سے )
اپنے اندر ایک طاقت پیدا کر و ( سو تم روزے رکھو) چند گنتی کے دن اور تم میں سے جو شخص مریض
ہو یا سفر میں ہو تو (اُسے ) اور دنوں میں تعداد ( پوری کرنی ) ہوگی اور اُن لوگوں پر جو اس ( یعنی
روزہ) کی طاقت نہ رکھتے ہوں (بطور فدیہ ) ایک مسکین کا کھانا دینا (بشرط استطاعت ) واجب
ہے (اس کے ایک معنی یہ بھی کئے گئے ہیں کہ اُن لوگوں پر جو فدیہ کی طاقت رکھتے ہوں فدیہ دینا
واجب ہے ) اور جو شخص پوری فرمانبرداری سے کوئی نیک کام کرے گا تو یہ اُس کے لئے بہتر ہوگا
اور اگر تم علم رکھتے ہو تو ( سمجھ سکتے ہو کہ) تمہارا روزے رکھنا تمہارے لئے بہتر ہے۔رمضان کا مہینہ وہ (مہینہ) ہے جس میں ( قرآن کریم ) بار بار نازل کیا گیا ہے۔(وہ
قرآن ) جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت ( بنا کر بھیجا گیا ) ہے ( یعنی پہلا الہام الہی جس کے
مخاطب تمام بنی نوع انسان ہیں ) اور جو کھلے دلائل اپنے اندر رکھتا ہے (ایسے دلائل ) جو ہدایت
پیدا کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ( قرآن میں ) البی نشان بھی ہیں اس لئے تم میں سے جو شخص
اس مہینہ کو ( اس حال میں دیکھے (کہ نہ مریض ہو نہ مسافر ) اُسے چاہیے کہ وہ اس کے روزے
رکھے اور جو شخص مریض ہو یا سفر میں ہو تو اس پر اور دنوں میں تعداد ( پوری کرنی واجب ) ہوگی
اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا۔(اس لئے تم خود اپنے نفسوں
کے لئے تنگی نہ چاہو بلکہ اللہ کی دی ہوئی آسانی سے فائدہ اُٹھاؤ ) اور ( یہ حکم اُس نے اس لئے دیا
ہے کہ تم تنگی میں نہ پڑو اور ) تا کہ تم تعداد کو پورا کر لو اور اس ( بات ) پر اللہ کی بڑائی کرو کہ اس نے

خطبات ناصر جلد چہارم
تم کو ہدایت دی ہے اور تا کہ تم (اس کے ) شکر گزار بنو۔خطبه جمعه ۲۰ اکتوبر ۱۹۷۲ء
اور (اے رسول!) جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو ( تو جواب دے
کہ ) میں (اُن کے ) پاس (ہی ) ہوں۔جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا قبول
کرتا ہوں۔سو چاہیے کہ وہ ( دعا کرنے والے بھی ) میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان
لا ئیں تا وہ ہدایت پائیں۔تمہیں روزہ رکھنے کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جانے کی اجازت ہے۔وہ
تمہارے لئے ایک ( قسم کا لباس ہیں اور تم اُن کے لئے ایک ( قسم کا ) لباس ہوا اللہ کو معلوم ہے
کہ تم اپنے نفسوں کی حق تلفی کرتے تھے۔اس لئے اُس نے تم پر فضل سے توجہ کی اور تمہاری (اس
حالت کی اصلاح کر دی۔سواب تم ( بلا تامل ) اُن کے پاس جاؤ اور جو کچھ اللہ نے تمہارے لئے
مقدر کیا ہے اس کی جستجو بھی کرو اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمہیں صبح کی سفید دھاری سیاہ دھاری
سے الگ نظر آنے لگے اس کے بعد ( صبح سے رات تک روزوں کی تعمیل کرو اور جب تم مساجد
میں معتکف ہو تو اُن کے (یعنی بیویوں کے پاس نہ جاؤ۔یہ اللہ کی ( مقرر کردہ ) حدیں ہیں اس
لئے تم اُن کے قریب ( بھی ) مت جاؤ۔اللہ اسی طرح لوگوں کے لئے اپنے احکامات بیان کرتا
ہے تا کہ وہ ( ہلاکتوں سے ) بچیں۔اس کے بعد فرمایا:۔اس رکوع میں جو رمضان کے متعلق قرآن کریم میں بیان ہوا ہے ایک آیت یہ ہے۔b
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي
وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔(البقرة : ۱۸۷)
اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں انسان یا بشر کو مخاطب نہیں کیا بلکہ عباد“ کو مخاطب کیا
ہے اور یہ سارا مضمون اللہ کے ”عبد“ سے تعلق رکھتا ہے اس عبد سے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے
سورة الذاریات کی اس آیت میں بھی کیا ہے۔وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الدريت : ۵۷)

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۷۲
خطبه جمعه ۱۷۲۰ کتوبر ۱۹۷۲ء
فرمایا میں نے انسان کو عبد بننے کے لئے پیدا کیا ہے اس لئے جو شخص حقیقتاً میر ا عبد بننا چاہتا
ہے اور میری صفات کا مظہر بننے کی خواہش رکھتا ہے اور اس کے لئے مجاہدہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے
تو اسے یہ حقیقت یا درکھنی چاہیے کہ میں اس کے بہت قریب ہوں۔چنانچہ جب ہم عبد کی حقیقت یا عبد بننے کی حالت یا عبد بنے کی اہلیت کا تجزیہ کرتے ہیں تو
ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک مادی وجود دیا اور اس کو بروئے کار لانے کیلئے
مختلف قومی عطا فرمائے۔ماڈی قومی اور ان کی پرورش کے لئے بہت کچھ چاہیے تھا چنانچہ اللہ تعالیٰ
نے انسان کے ماڈی قومی اور بالواسطہ روحانی قومی کی پرورش کے لئے اس کا ئنات کو بنایا۔اب
کامل قومی (مادی لحاظ سے ) عطا کرنا ، پھر اُن کی ساری حکمتوں کو اور سارے پہلوؤں کو ذہن میں
رکھ کر اُن کے لئے ضرورت کی ہر چیز کو پیدا کرنا یہ اللہ تعالیٰ ہی کا کام ہے اور کوئی نہیں کر سکتا۔(ویسے تمثیلاً ہم اپنی زبان میں یہی کہہ سکتے ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ کی صفات تو بڑی مختلف ہیں۔ہمیں
سمجھانے کے لئے ایسے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں ) پس بار یک در بار یک طاقتوں اور ان کی
نشوونما کے لئے جس چیز کی ضرورت تھی اس کو پیدا کرنے کے لئے انتہائی قرب کی ضرورت تھی
کیونکہ جو شخص دور ہوتا ہے وہ کسی کی ضرورتوں کو پہچانتا اور سمجھتا ہی نہیں اس لئے وہ مادی قومی کی
نشوونما کے لئے کچھ پیدا ہی نہیں کر سکتا یا اگر پیدا کر سکتا ہے تو وہ ادھوری چیزیں ہوتی ہیں۔جس
طرح مثلاً انسان انسان کی نشو و نما کے لئے جس حد تک اس کی ذمہ داری ہے اس کے متعلق بھی ہم
روزانہ دیکھتے ہیں کہ نقص پیدا ہو جاتا ہے یا بھول چوک ہو جاتی ہے۔ماں اپنی مامتا کے باوجود اور
باپ اپنے پیار کے باوجود تربیت اولاد میں غلطیاں کر جاتا ہے خواہ اولاد کی جسمانی تربیت ہو یا
اخلاقی اور روحانی تربیت ہو مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے لوگو! تمہارے عبد بننے کے لئے جن
طاقتوں اور جن صلاحیتوں کی ضرورت تھی وہ ساری کی ساری تمہیں دے دی گئی ہیں۔نہ صرف یہ
بلکہ اُن کی کامل نشو ونما کے لئے جس قسم کے مادی ذرائع کی ضرورت تھی ، وہ بھی پیدا کر دیئے گئے
ہیں۔پس ان طاقتوں اور صلاحیتوں کے علاوہ ان کی نشو ونما کے لئے مادی ذرائع کا پیدا کر دینا
بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے بہت ہی قریب ہے۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۷۳
خطبه جمعه ۱۷۲۰ کتوبر ۱۹۷۲ء
غرض اللہ تعالیٰ نے ماڈی قومی اور ان کی تربیت اور نشوونما کے لئے زمین و آسمان پیدا
کئے۔چنانچہ فرمایا :۔سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ١٤ )
زمین و آسمان میں بے شمار چیزیں ہیں جو انسانی پیدائش سے بھی پہلے پیدا کی گئی ہیں۔یہ
پیدائش یعنی انسان کی قوتوں میں استعدادی کمال کا پایا جانا اور اُن کی نشوونما کے لئے ہر ضروری
چیز کا موجود ہونا اللہ تعالیٰ کے قرب کی دلیل ہے۔چنانچہ اللہ تعالی کا عبد بننے کے لئے صرف ماڈی
قویٰ کافی نہیں تھے۔روحانی صلاحیتوں اور قوتوں کی بھی انسان کو ضرورت تھی۔اس لئے اللہ تعالیٰ
نے انسان کو روحانی صلاحیتیں بھی عطا فرمائیں۔پس اللہ تعالیٰ کا عبد بننے کے لئے روحانی قوت اور استعداد کا پیدا کر دینا بتا تا ہے کہ خدا تعالیٰ
انسان کے بہت قریب ہے۔پھر جہاں تک روحانی قوتوں کا تعلق ہے انسان از خود اُن سے کام نہیں لے سکتا اس لئے
روحانی قوتوں کی کمال نشو ونما کے لئے ہر آن ہدایتِ باری تعالیٰ کی ضرورت ہے۔غرض تخلیق کائنات کا یہ ایک لمبا سلسلہ ہے جس کی طرف پہلی آیت میں اشارہ ذکر کیا گیا
ہے اور پھر وضاحت کے ساتھ اس مضمون کے متعلق قرآن عظیم میں ایک لمبا سلسلہ چلتا ہے۔چنانچہ خالی یہی نہیں فرمایا کہ آدم کو ایک ہدایت دے دی اور انسان کو کہا کہ تم اس کے مطابق
روحانی ترقیات کرتے چلے جاؤ بلکہ حضرت آدم علیہ السلام کے وقت انسان کو اپنی نشوو نما کے جس
درجہ اور جس مقام پر پہنچنا تھا اور اس کے لئے جس قسم کی آسمانی ہدایت کی ضرورت تھی وہ ان کو
دے دی گئی۔پھر اس کے بعد یکے بعد دیگرے انبیاء آئے۔انسان دنیوی لحاظ سے بھی اور
روحانی لحاظ سے بھی ترقی کرتا چلا گیا۔پس جہاں تک آسمانی ہدایتوں کا تعلق تھا اور زمین کے اندر
قوتوں کے پیدا کرنے کا سوال تھا اللہ تعالیٰ انسانی زندگی کے ہر مر حلے اور ہر درجے میں مختلف
ہدایتیں نازل کرتا اور قوتیں پیدا کرتا رہا کیونکہ وہ ہر آن اتنا باخبر اور قریب ہے کہ انسان کی ہر
بدلی ہوئی حالت کا اُسے علم ہوتا ہے ویسے تو وہ علام الغیوب ہے۔ہر چیز اس کے علم میں بھی ہے۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۷۴
خطبه جمعه ۷۲۰ اکتوبر ۱۹۷۲ء
یہ اور چیز ہے۔میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اس کی توجہ بھی انسان کی طرف رہتی ہے۔اللہ تعالیٰ
نے انسان کی ہر بدلی ہوئی حالت کے مطابق اس کی ضرورتوں کے پورا کرنے کا سامان پیدا کیا
اور پھر بالآخر قرآن کریم کی شکل میں اُس نے ایک کامل ہدایت حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر
نازل فرمائی۔کیونکہ بعثت نبوی کے وقت انسان اپنے شعور میں اس مقام تک پہنچ چکا تھا اور انسان
اس قابل ہو گیا تھا کہ ایک کامل ہدایت اور مکمل شریعت کا بوجھ اپنے کندھوں پر اُٹھا سکے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے لوگو! تم دیکھتے نہیں۔میں نے تمہارے لئے رمضان کے
مہینے میں ایک ایسی ہدایت نازل کی ہے جو ھدی للناس ہے جس میں سب بنی نوع انسان کے
لئے ہدایت کے سامان موجود ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ چونکہ پہلی ہدا یتیں محدود تھیں اور محدود
ہونا بھی ایک نقص ہے اس لئے جب ہم پہلی ہدایتوں کو ناقص کہتے ہیں تو اس معنی میں ناقص کہتے
ہیں کہ وہ محدود تھیں بوجہ اس کے کہ اس زمانے کی ضرورتیں محدود تھیں اور بوجہ اس کے کہ انسان
اپنی مادی اور روحانی نشوونما میں اپنے کمال کو نہیں پہنچا تھا۔اس لئے فرمایا اس قرآن عظیم کے
ذریعہ وہ علوم بیان کر دیئے گئے ہیں جن کا ذکر پہلی ہدایتوں میں نہیں ہے۔یہ قرآن کریم ہی ہے جو
ایک کامل ہدایت کی شکل میں نازل ہوا ہے۔اس کے نزول سے پہلے انسان کے ذہنی ، اخلاقی اور
روحانی قومی اس قابل نہیں تھے کہ اُن کی نشو و نما کے لئے کامل ہدایت نازل ہوتی۔اس لئے اگر چہ بعض ہدایات
کا انہیں اجمالاً علم دیا جاتا رہا لیکن مکمل علم نہیں دیا گیا کیونکہ وہ
اس کو کماحقہ حاصل کرنے کے قابل نہیں تھے لیکن قرآن عظیم کے زمانے کا انسان اس قابل ہو گیا
کہ وہ بَيِّنتٍ مِّنَ الهُدی کا حامل بن سکے۔چنانچہ وہ جو پہلی ہدایتوں میں اجمال پایا جاتا تھا
قرآن کریم نے اس
کی تفصیل بیان کی گویا انسان کو ایک ارفع مقام پر پہنچ جانے کی وجہ سے قرآن کریم کے
ذریعہ ہدایت کی نئی اور پر حکمت باتیں بتائی گئیں یعنی وہ ہدایتیں جو مجملا پہلوں کو دی گئی تھیں وہ تفصیل
کے ساتھ سیدنا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ بنی نوع انسان کو بتا دی گئیں۔پھر قرآن کریم کی تیسری خوبی یہ ہے کہ یہ فرقان ہے۔قرآن کریم نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ
قریہ قریہ اور ملک ملک خدا کے رسول آئے۔اللہ تعالیٰ نے اُن کی ضرورتوں اور طاقتوں کے لحاظ

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۷۵
خطبه جمعه ۷۲۰ اکتوبر ۱۹۷۲ء
سے انہیں آسمانی ہدایت عطا فرمائی۔چنانچہ پہلے زمانہ میں رسولوں کی کثرت جہاں اللہ تعالیٰ کے
قرب پر دلالت کرتی ہے۔وہاں ضرورتوں اور استعدادوں میں اختلاف بھی ظاہر کرتی ہے ہر
علاقہ بلکہ بعض دفعہ تو قریب کے دو شہروں کی ضرورت کے اختلاف کو مدنظر رکھتے ہوئے رسول
مبعوث ہوئے تا کہ خدا کی آواز ہر جگہ پہنچ جائے۔یہ کام ایک عظیم اور قریب ہستی ہی کر سکتی ہے اور
وہی اس کا خیال رکھ سکتی ہے یعنی ہر زمانہ میں ہر علاقہ کی روحانی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ کا انبیاء کو بھیجنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نظر اور اس کا علم زمان و مکان کی
وسعتوں پر محیط ہے۔پس پہلے زمانہ میں انبیاء علیہم السلام نے اپنے اپنے ملک اور علاقہ کے حالات کے لحاظ سے
اور اپنے قویٰ کی نشو و نما اور اس کے استحقاق کے لحاظ سے جن چیزوں کو حاصل کیا ، اُن میں اختلاف
پایا جاتا تھا۔چنانچہ بنی اسرائیل کے رسولوں کو جس ہدایت کی ضرورت تھی وہ اُن کو دی گئی۔ہندوستان اور چین میں بسنے والوں کو جس ہدایت کی ضرورت تھی وہ ان کو دی گئی۔ہر دو قسم کی
ہدایت خدا کے رسول لے کر آئے مگر ان دونوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔مذہبی دُنیا میں دوسرا
اختلاف ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک ہدایت نازل ہوئی۔اس کے ماننے
والے مختلف الخیال ہو گئے ہر ایک گروہ نے اپنے مطلب کا ایک حصہ لے لیا اور اس پر فخر کرنے
لگ گئے یعنی ایک ہی نبی کی اُمت جب بعد میں بگڑی تو اس نے آپس میں اختلاف کیا اور لوگ
مختلف گروہوں میں بٹ گئے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا قرآن کریم تمہارے لئے فرقان بن کر آیا
ہے۔وہ تمام مذہبی اختلافات خواہ پہلی قسم سے تعلق رکھتے ہوں یا دوسری قسم سے تعلق رکھتے ہوں
یہ اُن کو دور کرنے والا ہے۔کیونکہ یہ فرقان ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے دراصل’عبد “ کا لفظ اس آیت کے مفہوم کے
سمجھنے کی کنجی ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننے کے لئے جس قسم کی ہدایت کی ضرورت تھی وہ ہدایت دے دی گئی
یعنی انسان مختلف مدارج میں سے گزرا ہے اُسے تاریخ کے مختلف مراحل میں مختلف قسم کی ہدایتوں
کی ضرورت تھی وہ اسے دے دی گئیں اور اب اُسے ایک کامل ہدایت خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی

خطبه جمعه ۱۷۲۰ کتوبر ۱۹۷۲ء
خطبات ناصر جلد چہارم
ہے۔اس ہدایت پر چلنے کیلئے ، اس کو اپنانے کے لئے اس کی روشنی میں یہ حصہ رسدی اللہ تعالیٰ کی
صفات کا مظہر کامل بننے کے لئے یعنی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مظہر صفات باری بننے کے
لئے اللہ تعالیٰ کے فیض کی ضرورت ہے دراصل انسان کا روحانی قوی کا مالک بن جانا اور اللہ تعالیٰ
نے اس کے اندر جو قویٰ پیدا کئے ہیں اُن کی کمال نشو و نما کے لئے صرف آسمانی ہدایتوں کا نازل
ہونا ہی کافی نہیں ہے۔انسان اُن سے اس وقت تک فائدہ نہیں اُٹھا سکتا جب تک خدا تعالیٰ کا فضل
اس کے شامل حال نہ ہو اور اللہ تعالیٰ کے فضل کو انسان دعاؤں کے ذریعہ ہی جذب کر سکتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں نے تمہیں قو تیں عطا کیں اور روحانی قوتوں کی نشوونما کے
لئے آسمانی ہدایت نازل کی تاکہ تم اس قابل ہو جاؤ کہ تم اپنی اپنی استعداد کے مطابق میرے عبد
بنو۔میرا قرب حاصل کرو اور میری صفات کے مظہر بنو لیکن تم محض اپنی کوشش سے کچھ بھی نہیں بن
سکتے۔جب تک میرا ( اللہ ) کا فضل آسمان سے نازل نہ ہو اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور محبت کے نتیجہ
میں تم پر آسمانی فیوض کی بارش نہ بر سے۔پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کا نزول دعا کا متقاضی
ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن: ۶۱) تم مجھ سے مانگو میں تمہیں
دوں گا۔اس میں یہ حقیقت بھی سامنے رکھنی چاہیے کہ انسان کی پیدائش سے پہلے اللہ تعالیٰ نے
اپنے فضل اور رحمت کے دروازے اس پر وا کر دیئے گویا انسان ادھر پیدا ہوتا ہے اور ادھر اس کی
قوتوں اور صلاحیتوں کی نشوونما کے سامان مہیا ہو جاتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ تخلیق کا ئنات اور
انسانی پیدائش سے لے کر انسانی قومی زبانِ حال سے مانگتے اور پاتے رہے ہیں۔پیدائش عالم تو
انسان کی کسی دعا کا نتیجہ نہیں۔اُس وقت تو انسان کا وجود ہی نہیں تھا۔یہ تو خدا تعالیٰ کی مشیت تھی کہ
دُنیا میں ایک ایسا وجود پیدا ہو جو اس کی صفات کا مظہر بنے اس لئے اُس نے اُس کا ئنات کو پیدا
کیا۔قرآن کریم نے اسی مضمون پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔اس وقت چونکہ اس کا میرے
مضمون کے ساتھ تعلق نہیں ہے اس لئے میں نے اس کا مجملاً ذکر کیا ہے اس حقیقت کو واضح کرنے
کے لئے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو مادی وجود عطا فرمایا ہے اس میں جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۷۷
خطبه جمعه ۱۷۲۰ کتوبر ۱۹۷۲ء
روحانی قوتیں اور استعدادیں ودیعت کی گئی ہیں۔ان قومی کی نشوونما کے لئے زمین و آسمان کی
پیدائش کی ضرورت تھی چنانچہ انسانی قومی زبانِ حال سے یہ دعا کر رہے تھے کہ اے خدا! تو نے
قومی عطا کر دیئے۔ان کی پرورش نہیں ہو سکتی۔جب تک تیر افضل اور رحم شامل حال نہ ہو۔اللہ تعالیٰ
نے زبانِ حال کی اس دعا کو قبول فرمایا اور اس کائنات کو پیدا کر دیا۔انسان کو خدا تعالیٰ کا عبد بننے کے لئے صرف زمینی کا ئنات کا فی نہیں تھی۔یہ تو ایک ابتدا تھی
انسانی زندگی کی ، یہ تو ایک تمہید تھی کارخانہ حیات کی اور یہ تو ایک بنیاد تھی جس پر معاشرتی زندگی قائم
کی گئی تھی۔آگے اس عمارت کی خوبصورتی اور پائیداری کے لئے اخلاقی اور روحانی قوتوں کی
نشوونما کی ضرورت تھی۔چنانچہ انسان کی ان خوابیدہ قوتوں نے زبانِ حال سے یہ دعا کی کہ اے
خدا!! قو تیں تو مل گئی ہیں لیکن محض ان قوتوں سے تو وہ مقصد پورا نہیں ہوسکتا جس کے لئے تو نے
انسان کو پیدا کیا ہے۔انسان تیرا حقیقی عبد نہیں بن سکتا جب تک اس کی اخلاقی اور روحانی قوتوں
کی بھی نشو و نما نہ ہو اس لئے ان کی کمال نشو و نما کا سامان بھی ہونا چاہیے۔تو گویا ان قوتوں کی نشو و نما
کے لئے آسمانی ہدایت کی ضرورت تھی جس کا اظہار دعائیہ رنگ میں زبانِ حال سے ہوا اور جو انبیاء
علیہم السلام کی بعثت کے ساتھ پوری ہوتی رہی۔جہاں تک زبانِ حال سے دعا کرنے کا سوال ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بھی فرمایا ہے کہ ایک تو جاہل کی دعا ہوتی ہے اور ایک عارف کی دعا ہوتی ہے۔آپ نے فرمایا
بعض دفعہ دہر یہ سائنسدان کوشش کرتے کرتے ایسے مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں اُن
کو کچھ سمجھ
نہیں آتی اُن کیلئے سارے راستے بند ہو جاتے ہیں تب بے چینی اور گھبراہٹ کی وجہ سے ان کی
فطرت کسی نامعلوم منبع کو اپیل کرتی اور اس سے دعائیں مانگتی ہے۔وہ لوگ گو خدا کو تو نہیں پہچانتے
لیکن اندھیرے میں اِدھر اُدھر ہاتھ مارتے ہیں۔جسے اللہ تعالیٰ ان کی دعا سمجھ لیتا ہے اور بسا
اوقات ان پر اپنے فضل نازل کرتا ہے۔پس یہ بھی زبانِ حال کی ایک دعا ہے۔گو یہ ناقص دعا ہے
لیکن ہے یہ بھی ایک قسم کی دعا جو اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ قوتوں میں ہر ایک قوت کی زبانِ حال کی
دعا پر دلالت کرتی ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانی قوتوں کی نشو ونما کے لئے

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۷۸
خطبه جمعه ۱۷۲۰ کتوبر ۱۹۷۲ء
ہرضروری چیز عطا فرمائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے میرے بندے! تو مجھ سے میرے فضل
اور رحمت کی دعا کر میں تجھے اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نوازوں گا پس گو ہدایت تو مل گئی لیکن
صرف ہدایت کا مل جانا کافی نہیں ہے۔ہدایت کو پہچاننا بھی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفات کا
مظہر بننے کے لئے صفات باری کا عرفان حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔اس ہدایت پر قائم رہنا یعنی
جب تک انجام بخیر نہ ہو جائے اور ناکامی کا کوئی خطرہ باقی نہ رہے اس وقت تک صراط مستقیم پر
گامزن رہنا بھی ضروری ہے۔انجام بخیر کے یہی معنے ہیں کہ اس کے بعد نا کامی کا کوئی خطرہ باقی
نہیں رہتا۔پس جب تک خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کا فیض آسمان سے نازل نہ ہو اُس وقت تک
جسمانی اور روحانی قوتوں کے ہونے کے باوجود انسان روحانیت حاصل نہیں کرسکتا اور خدا کا عبد
نہیں بن سکتا۔چنانچہ آپ دیکھ لیں کیا عقلی لحاظ سے اور کیا دنیوی علوم کے لحاظ سے بعض قو میں بڑی آگے
نکل گئی ہیں مگر اس کے باوجود ان کے وجود کا ایک حصہ مفلوج ہے۔گو اجتماعی رنگ میں انہوں نے
بڑی ترقی حاصل کی ہے لیکن انفرادی لحاظ سے فالج زدہ ہیں۔روحانی لحاظ سے اُن کے اندر نہ جان
ہے نہ کوئی حرکت نظر آتی ہے۔انہیں بڑی حد تک مذہبی اقدار اور اخلاقی قیود کا کوئی احساس ہی نہیں۔اُن کی حالت اس انسان کے مشابہ ہے جسے بعض دفعہ فالج ہوتا ہے اور اس کا آدھا دماغ مفلوج
ہو جاتا ہے لوگ کہہ دیتے ہیں کہ فلاں کو فالج ہوا وہ بعض باتیں تو بڑے پتے کی کرتا ہے لیکن بعض
باتیں بے ہوشی کی حالت میں مجنونانہ قسم کی ہوتی ہیں۔خدا تعالیٰ افراد میں اس قسم کے حالات اس لئے
پیدا کرتا ہے کہ لوگوں کو یہ مسئلہ سمجھ آ جائے چنانچہ اسی طرح روس اور امریکہ اور بعض دوسرے ممالک
بعض باتیں خصوصاً مادی علوم کے متعلق تو بڑی پتے کی کرتے ہیں مگر بعض باتیں انتہائی نامعقول
کرتے ہیں۔یہاں تک کہ خدائے حتی و قیوم کی ہستی کا انکار کر دیتے ہیں پس ایسی صورت میں
انسان
کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ دنیا میں ایسا بھی ہو جایا کرتا ہے جس طرح کسی فرد کو فالج ہو سکتا ہے اور
ہوجا تا ہے اور اسی طرح بعض دفعہ کسی قوم یا جماعت یا گروہ کو بھی فالج ہوسکتا ہے اور ہو جاتا ہے۔بہر حال یہ تو ایک ضمنی بات تھی میں بتا رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے لوگو! تم غور نہیں

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۷۹
خطبه جمعه ۷۲۰ اکتوبر ۱۹۷۲ء
کرتے کہ تمہاری پیدائش کے وقت تمہیں جسمانی قوی دیئے گئے۔انہوں نے زبانِ حال سے
دعا کی اور اس دعا کی قبولیت کے نتیجہ میں ان کی نشوو نما کے لئے ہم نے ہر ضروری چیز پیدا کر دی۔ہم نے انسان کو روحانی قومی دیئے۔روحانی قومی کی نشوونما کے لئے آسمانی ہدایت کی ضرورت
تھی۔چنانچہ ہم نے ہر قوم اور ہر ملک یہاں تک کہ بعض زمانوں میں ہر شہر میں انبیاء بھیج کر لوگوں
کی روحانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے روحانی ہدایت کے سامان پیدا کر دیئے کیونکہ
خدا تعالیٰ اپنے مقصد سے پیار کرتا ہے۔اس نے اس دُنیا میں انسان کو اس لئے پیدا کیا کہ وہ اس کا عبد
بنے تو گویا اس کا ئنات کی پیدائش کا مقصد یہ تھا کہ انسان اللہ تعالیٰ کا عبد اور اس کی صفات کا ملہ حسنہ
کا مظہر بنے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس مقصد سے بے توجہی نہیں برتی۔اس نے چھوٹی چھوٹی
چیزوں کا خیال رکھا۔اتنی چھوٹی چھوٹی چیزیں کہ انسان خود ان کو نظر انداز کر دیتا ہے مگر ہمارے
پیار کرنے والے رب نے ان کو بھی نظر انداز نہیں فرمایا۔غرض تخلیق کا ئنات میں اللہ تعالیٰ کا یہی مقصد ہے جس کے پیش نظر اُس نے انسان کو دنیا
میں پیدا کیا۔اس کی قوتوں کی کمال نشو و نما کے لئے زمین و آسمان پیدا کئے۔آسمان سے ہدایت
نازل فرمائی۔زبانِ حال کی دعائیں قبول ہوئیں اور اس رنگ میں پوری ہوئیں کہ انسانی زندگی
کے ہر زمانے اور ہر مرحلہ پر یہ بات واضح اور عیاں ہوگئی کہ یہ قرآن کریم ہی جو انسان کو دینی اور
ڈ نیوی ہر دو اعتبار سے صحیح اور حقیقی راہ عمل دکھاتا ہے۔غرض یہ کہ جب انسان کو روحانی قوی بھی مل گئے اور ایک کامل آسمانی ہدایت بھی مل گئی تو
اُسے اپنی زبان سے یہ دعا بھی کرنی پڑے گی کہ اے خدا ہمیں صراط مستقیم بھی عطا فرما اور اس پر
چلنے کی توفیق بھی بخش ہمیں اپنی صفات کا عرفان بھی عطا فرما اور ہمارے لئے الہی صفات کا مظہر
بننے کے سامان بھی پیدا کر۔ایسی دعا اور التجا ایک ایسی ہستی ہی سے کی جاسکتی ہے جس کے متعلق یہ
یقین ہو کہ وہ قریب اور مجیب الدعوات ہے۔چنانچہ یہ بزرگ و برتر ہستی اللہ تعالیٰ ہی کی ہے جس
نے قرآن کریم میں فرمایا :۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ

خطبات ناصر جلد چہارم
۴۸۰
خطبه جمعه ۱۷۲۰ کتوبر ۱۹۷۲ء
جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں لفظ عبد قابل ذکر ہے چنانچہ انسان کی پچھلی تاریخ پر جب ہم
غور کرتے ہیں تو تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے بہت قریب ہے اور وہی تاریخ
روحانی طور پر بھی اللہ تعالیٰ کے فرمان اور انسانی فطرت کے مطابق بھی اور پھر عقلاً بھی یہ بتاتی ہے
کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنا عبد بننے کے لئے پیدا کیا ہے اور اس کے لئے دُعا کی ضرورت ہے۔پس دوستوں سے میں یہ کہتا ہوں کہ تم دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرو
اور جس قرب کے نظارے زبانِ حال کی دعاؤں کے ذریعہ انسان نے مشاہدہ کئے اور محسوس کئے
اس قرب الہی کے نظارے عقل کی اور بینائی کی اور فراست کی اور روحانیت کی آنکھ سے دیکھنے اور
مشاہدہ کرنے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے وہ تمہیں آسمانی برکتوں سے نوازے گا۔تاہم
اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ مشروط ہے۔اس نے یہ شرط لگائی ہے کہ کوشش کر وہ عمل صالح بجالا و مجاہدہ کرو،
میری قرب کی راہوں کو حاصل کرنے کے لئے انتہائی زور لگاؤ تو پھر آسمانی برکتیں ملیں گی۔خدا
کرے کہ تمہیں اس کی تو فیق عطا ہو۔ہمارا یہ مشاہدہ اور تجربہ ہے کہ جب یہ دونوں چیزیں یعنی تدبیر اور دُعا اکٹھی ہو جاتی ہیں تو
آسمان اپنے فیض کے سارے دروازے کھول دیتا ہے اور فضلوں کی موسلا دھار بارش شروع ہو
جاتی ہے۔مبارک ہے وہ شخص جو آسمانی فیض اور فضل باری کا مورد بنتا ہے۔یہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہے جس میں قرآن کریم نازل ہوا۔یہ مہینہ اور بھی کئی لحاظ سے
بڑی برکتوں والا مہینہ ہے۔اس میں الہی برکتوں کے حصول کے سامان پیدا کئے گئے ہیں اس لئے
ہم سب
کا یہ فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بننے کے لئے اور تقرب الہی کے حصول کے لئے اس ماہ
رمضان میں زیادہ سے زیادہ کوشش کریں خدا کرے کہ آپ بھی اور یہ خاکسار بھی اللہ تعالیٰ کا
زیادہ سے زیادہ پیار حاصل کرنے کی توفیق پائے۔آمین
روزنامه الفضل ربوه ۲۳ رستمبر ۱۹۷۳ء صفحه ۲ تا ۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی