جلسہ سالانہ خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں اور پیار کی شہادت ہے

خطبات ناصر جلد چہارم
۵۹۱
خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء
جلسہ سالانہ خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کی
شہادت اور اس کے پیار کی ایک گواہی ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۲ / دسمبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں نے گزشتہ تین روز شدید سر درد کی تکلیف میں گزارے ہیں، جس کی وجہ سے بعض
کاموں کا حرج بھی ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا۔آج تو کافی افاقہ ہے۔دوست دعا کریں
کہ اللہ تعالیٰ پوری طرح صحت عطا فرمائے کہ کام تو ہمیشہ ہی اہم رہتے ہیں لیکن جلسہ سالانہ کے جو
کام ہیں اور جلسہ سالانہ کی جو ذمہ داریاں ہیں، ان کی اہمیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ باہر
سے ہزاروں بلکہ ایک لاکھ کے قریب دوست تشریف لاتے ہیں ( عملاً ایک لاکھ ۲۵ ہزار کا اجتماع
ہوا) ان سے ملاقات کرنے کی ذمہ داری ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو جماعت احمدیہ پر
ہر آن بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں، اس کے متعلق ان کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری ہے۔غرض
نیکی کی باتیں، آئندہ کے پروگرام اور اسلام اور احمدیت کی بنیادی باتیں بتانی ہوتی ہیں۔یہ ایک
ایسی ذمہ داری ہے جو سال بہ سال آتی ہے مگر بڑی ہی اہمیت رکھتی ہے۔اس لئے دوست دعا
کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحت دے اور صحت سے رکھے۔یہ جمعہ اور اس کے بعد کا جو جمعہ ہے وہ جلسہ کے جمعے ہیں۔جلسہ سالانہ کے مہمان ہمارے لئے

خطبات ناصر جلد چہارم
۵۹۲
خطبہ جمعہ ۲۲ / دسمبر ۱۹۷۲ء
خوشیوں اور برکتوں کے سامان لے کر آنے شروع ہو گئے ہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق احادیث میں بیان ہوا ہے کہ آپ ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔آپ کو دیکھنے والا ہر شخص
آپ کے چہرے پر ہمیشہ بشاشت کے آثار مشاہدہ کیا کرتا تھا۔گو یا مسکرانا سنتِ نبوی ہے اسی
واسطے میں نے پہلے بھی متعدد بار کہا ہے کہ مجھے بھی اور مجھ سے پہلو کو بھی بڑے مصائب اور
پریشانیوں میں سے گزرنا پڑتا رہا ہے۔مگر ہماری مسکراہٹ کو ئی نہیں چھین سکا۔جب جماعت نسبتاً
چھوٹی تھی ، اس چھوٹی سی جماعت کو بھی اور اب جب کہ جماعت نسبتا بڑی ہوگئی ہے ( دنیا کے لحاظ
سے تو یہ اب بھی چھوٹی ہے ) اس نسبتاً بڑی جماعت کو بہت سی پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ہماری مخالفتیں ہوتی ہیں۔ہمیں تنگ کیا جاتا ہے اور قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہے۔ہمارے خلاف
منصوبے باندھے جاتے ہیں۔احمدیت کے مخالفین کی یہ کوششیں اور منصوبے دراصل غلبہ اسلام کی
اس مہم کے خلاف ہیں جو احمدیت کے ذریعہ جاری ہوئی ہے۔غرض لوگ جانتے بوجھتے یا نا سمجھی کی
وجہ سے اس جماعت کو دکھ پہنچاتے ہیں جس پر اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے کی ذمہ داری
ہے۔مگر یہ تمام دکھ اور تکلیفیں ہماری مسکراہٹوں
کو ہم سے نہیں چھین سکیں۔اس لئے کہ ہم تو حضرت
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں اور آپ کے اسوۂ حسنہ میں اپنی زندگی اور زندگی کے حسن کو
دیکھتے اور پاتے ہیں۔پس یہ موقعہ ایک لحاظ سے امتحان کا ہے کیونکہ جب بہت دوست جمع ہو جا ئیں تو کچھ محنت
زیادہ کرنی پڑتی ہے۔کچھ فکر زیادہ کرنی پڑتی ہے کچھ آنے والے بھائیوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔روز مرہ کی زندگی کے علاوہ جماعت پر عموماً اور اہل ربوہ پر خصوصاً ایک زائد بوجھ پڑتا ہے۔پھر پیچ
میں کچھ منافق بھی ہوتے ہیں جو دکھ دینے والی باتیں کرتے ہیں، وہ بھی سنی پڑتی ہیں لیکن اس کے
باوجود ہماری مسکراہٹوں کو چھینا نہیں جا سکتا۔اس لئے میں دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ
مسکراتے چہروں اور مخلصانہ جذبات کے ساتھ اپنے آنے والے بھائیوں کا استقبال کریں اور ان
کا پورا خیال رکھیں۔جلسہ سالانہ کے یہ ایام جو دوسری بات ہمیں یاد دلاتے ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل

خطبات ناصر جلد چہارم
۵۹۳
خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء
کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا ایک وقت تھا مہدی معہودا کیلے تھے آپ نے فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے
مجھے بشارت دی ہے کہ میں تیرے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا اور لوگ تیری طرف اس
کثرت سے رجوع کریں گے کہ راہیں ہموار نہیں رہیں گی۔چنانچہ وہ شخص جو تن تنہا تھا اللہ تعالیٰ
نے اس ایک کو ہزار کر دیا۔ہزار نہیں کیا بلکہ اس ایک کو خدا تعالیٰ نے لکھوکھا کر دیا ہے اگر پختہ احمدی
اور نیم احمدی ہر دو کو شامل کیا جائے تو اس وقت جماعت کی تعداد کروڑ سے اوپر نکل چکی ہے۔گو
اب بھی جماعت بہت تھوڑی ہے اور ہمیں اس کا اعتراف ہے لیکن یہ روز بروز ترقی کرتی چلی جارہی
ہے۔دنیا اس حقیقت کو بھول گئی ہے جسے قرآن کریم نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے۔آنا ناتی
الْأَرْضَ تَنْقُصُهَا مِنْ أطرافها (الانبیاء : ۴۵) اور نتیجہ یہ نکالا تھا کہ گوا بھی ہلکی رفتار کے ساتھ ترقی
ہو رہی ہے مگر تدریجی ترقی ہوتی چلی جاتی ہے پس تمہارے اندر عقل ہو تو سوچو افَهُمُ الْغَلِبُونَ۔کیا اس کے بعد تم غالب آنے کا اور اللہ تعالیٰ کے سلسلہ کو نا کام کرنے کا نتیجہ نکالو گے۔چنانچہ ایک
مسلسل ترقی کی راہ ہے۔جس پر جماعت احمدیہ کا کارواں گامزن ہے۔میں نے پہلے بھی اس
حقیقت کو بیان کیا تھا کہ کوئی صبح ایسی طلوع نہیں ہوتی جو پہلے دن کی صبح سے جماعت کو زیادہ مضبوط
نہیں دیکھتی اور زیادہ تعداد میں نہیں پاتی اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور یہ جلسہ الہی فضلوں کی ایک
علامت اس کی رحمتوں کی ایک شہادت اور اس کے پیار کی ایک گواہی ہے۔جو دوست جلسہ سالانہ پر باہر سے تشریف لاتے ہیں وہ بڑی قربانی کر کے آتے ہیں۔اب
مثلاً جہاں تک مالی لحاظ سے قربانی کا تعلق ہے ایک دوست جو کراچی سے آئے گا وہ اگر تیسرے
درجے میں بھی سفر کر کے آئے تو بھی فی کس سو روپے سے زیادہ خرچ آئے گا۔غریب جماعت
ہے۔غریب احباب پر مشتمل جماعت ہے لیکن احباب جماعت ایک جنونی کیفیت کے ساتھ جلسہ
کے دنوں میں الہی برکتوں کے حصول کے لئے مرکز کی طرف دوڑتے ہیں۔یہ عشق کی ایک آگ
ہے یہ سلسلہ کی محبت کی ایک آگ ہے جو ہر سال اپنا ایک جلوہ دکھاتی ہے اس لئے کہ دعوی کرنے
والے نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ میں اس لئے مبعوث ہوا ہوں کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے کو دنیا کے کونے کونے میں گاڑ دوں اور آپ کی محبت تمام بنی نوع انسان کے دل میں قائم

خطبات ناصر جلد چہارم
۵۹۴
خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء
کر دوں۔چنانچہ یہ وجود مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وجود ہے جس نے جماعت کے دلوں میں
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو پیدا کیا تھا۔اس وجود سے اس محسن سے جماعت
جلسہ سالانہ کے دنوں میں پیار کرنے کا عملی مظاہرہ کرتی ہے۔پس جلسہ سالانہ پر تشریف لانے والے دوست بہت بڑی قربانی کر کے آتے ہیں وہ جب
مرکز میں آتے ہیں تو جہاں ہمیں ہنستے ہوئے چہروں کے ساتھ ان کا استقبال کرنا چاہیے وہاں ان
کے لئے بڑی دعا ئیں بھی کرنی چاہئیں۔سفر میں بعض تکالیف بھی بعض دفعہ برداشت کرنی پڑتی
ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے جلسہ سالانہ کے مسافروں کو سفر کی ہر تکلیف سے محفوظ رکھے۔اور خدا
کرے کہ ان ایام میں جہاں اجتماعی دعا ئیں بڑی کثرت سے ہوں گی اور جہاں خدا تعالیٰ سے
پیار کرنے والے بڑی کثرت سے جمع ہوں گے مرد بھی اور عورتیں بھی اور جہاں خدا تعالیٰ کے
حضور انسان بڑی کثرت سے عاجزانہ طور پر جھکے گا وہاں آسمانوں سے کثرت سے برکتیں بھی
نازل ہو گی۔اس لئے دوست کثرت سے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اہل ربوہ کو بھی اور ہمارے
ان بھائیوں کو بھی جو خدا تعالیٰ کی آواز کو سن کر خدا کے لئے نہ کہ کسی دنیوی غرض کے لئے مرکز سلسلہ
میں جمع ہوتے ہیں۔ان کو بھی ان بے شمار رحمتوں میں حصہ دار بنائے جو ہر آن اللہ تعالیٰ کی طرف
سے نازل ہوتی ہیں اور کوئی شخص اپنی غفلت کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی نعمتوں کے حصول سے کلیڈیا
ایک حد تک بھی محروم نہ ہو جائے۔غرض یہ دن بڑی دعاؤں کے دن ہیں۔بڑی قبولیت دعا کے دن ہیں ان دنوں دعائیں بھی
ہوتی ہیں اور بڑی کثرت سے ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ ان کو سنتا اور بڑی کثرت سے قبول بھی فرماتا
ہے۔آخر ہم یہاں سلسلہ کے مرکز میں کیوں بیٹھے ہیں صرف خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے
بیٹھے ہیں یہاں آنے والے کیوں آتے ہیں جبکہ یہاں نہ ان کو کوئی دنیوی لذت اور نہ ان کو کوئی
دنیوی نفع حاصل ہوتا ہے۔وہ صرف اس لئے آتے ہیں کہ دورانِ سال اللہ تعالیٰ کی جو نعمتیں
جماعت پر نازل ہوتی ہیں وہ ان کے بعض نظارے ان کی بعض جھلکیاں دیکھ لیں کیونکہ بے انتہا
فضل نازل ہورہے ہیں۔وہ سارے ان چند دنوں میں تو بیان نہیں کئے جاسکتے وہ یہاں آتے ہیں

خطبات ناصر جلد چہارم
۵۹۵
خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء
کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھ کر ان کے دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہو جا ئیں۔اللہ تعالیٰ ان کو
دعاؤں کی توفیق عطا فرمادے اور خدا کے فضل سے وہ مقبول دعاؤں کا درجہ پائیں ایسی دعائیں
نہ ہوں جو رد کر دی جاتی ہیں۔پس مخلصین ربوہ کو چاہیے کہ وہ ان دنوں بہت دعائیں کریں اور جو لوگ احمدی ہونے کے
باوجود ایمان میں کمزور ہیں۔احباب ان کے لئے بھی دعائیں کریں کہ الہی فضلوں، رحمتوں اور
برکتوں کی جو بارش حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند مہدی معہود علیہ السلام
کے ذریعہ آج دنیا میں نازل ہو رہی ہے وہ لوگ اپنی بے سمجھی کے نتیجہ میں ان سے محروم نہ رہیں۔وہ بھی خدا کے لئے اور خدا کی رضا کے حصول کے لئے قربانیاں دینے والے ہوں۔پس دوسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں اور کہہ رہا ہوں وہ یہی ہے کہ احباب ان ایام میں
اپنے دن اور رات کو اپنی دعاؤں سے اس طرح معمور کر دیں کہ بعد میں آنے والوں کے لئے
آپ کا یہ زمانہ موجب فخر ہو۔خدا کرے آپ کی دعائیں اللہ کی رحمتوں کو جذب کرنے کا موجب
بنیں اور اس کے فضل اور رحمتیں پہلے سے بھی زیادہ جماعت پر اجتماعی رنگ میں اور آپ پر
انفرادی لحاظ سے نازل ہوں۔تیسری بات جو میں اس وقت کہنا چاہتا ہوں اور جس کی طرف جلسہ کے انتظامات کی وجہ
سے توجہ پیدا ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ اب مرکز میں سٹیڈیم طرز کی جلسہ گاہ تیار ہونی چاہیے۔جب
جلسہ سالانہ کے یہ دن گزر جاتے ہیں تو انسان دوسرے کاموں میں مشغول ہو جاتا ہے اور بعض
دفعہ ضروری اور توجہ طلب باتیں نظر انداز ہو جاتی ہیں۔چونکہ ایک وسیع جلسہ گاہ کی تعمیر کی ضرورت
بہت اہم ہے اس لئے میں احباب کو اس طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں۔ایک لمبا عرصہ ہوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ خواہش
پیدا کی کہ ایک ایسا بڑا ہال ہو جہاں لیکچروں کا انتظام کیا جا سکے اور جس میں یکصد سامعین سما
سکیں۔آپ نے اس زمانے کی ضرورت کے مطابق فرمایا تھا۔پھر ۱۹۴۵ ء میں حضرت مصلح موعود
خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے تحریک کی کہ ایک لاکھ سامعین کے بیٹھنے کے لئے انتظام کیا جائے

خطبات ناصر جلد چہارم
۵۹۶
خطبه جمعه ۲۲ ؍دسمبر ۱۹۷۲ء
اور آج خلیفہ المسیح الثالث تمہیں کہتا ہے کہ اس وقت ہمیں ایک ایسی جلسہ گاہ کی ضرورت ہے جس
میں کم از کم دواڑھائی لاکھ آدمی بیٹھ سکیں۔اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کو یہ توفیق ہے
اور وہ عملاً یہ کام کر سکتے ہیں یعنی یہ محض ایک خواب و خیال والی بات نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی تجویز
ہے جو ممکن الحصول ہے اس کی طرف جماعت احمدیہ کو تو جہ دینی چاہیے اور سٹیڈیم کی شکل کی کوئی
ایسی جلسہ گاہ بن جانی چاہیے جو ایام جلسہ میں دو اڑھائی لاکھ مردوں اور عورتوں ( دونوں کے لئے
جلسہ گاہ اکٹھا کرنا پڑے گا بیچ میں پردے کا انتظام ہو جائے گا) کے لئے بیٹھنے کا انتظام ہو جائے۔یعنی سٹیڈیم کی طرز پر بنی ہوئی سیڑھیاں اور زمین پر کم از کم دو اڑھائی لاکھ نفوس کے بیٹھنے کی
گنجائش ہو کیونکہ جلسہ میں شمولیت کرنے والوں کی تعداد جس رفتار سے بڑھ رہی ہے اگر ہم نے
آج کی ضرورت کے مطابق کوئی سٹیڈیم بنالیا تو پانچ سال کے بعد وہ بھی چھوٹا ہو جائے گا۔اس
واسطے اس سلسلہ میں اگلے دس سال کی ضرورتوں کو مدنظر رکھنا پڑے گا دس سال کے بعد خدا تعالیٰ
جماعت کو یہ توفیق دے گا کہ اس وقت کی جماعت اس سے بھی بڑا سٹیڈیم بنالے گی۔لیکن اس
وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں دو اڑھائی لاکھ آدمیوں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھنے والا سٹیڈیم در کار
ہے۔اس کے لئے جو خرچ ہے وہ تو مجھے اپنے رب کریم پر امید ہے کہ مل جائے گا لیکن جو کام
ہمارے کرنے کے ہیں۔مثلاً اچھے نقشے تیار کرائے جائیں۔ایسے نقشے ہوں جن میں ضرورت کا
خیال رکھا جائے اور نمائش کا خیال نہ رکھا جائے۔ایسے نقشے ہوں جن کے مطابق ہم آسانی سے
عمارت کھڑی بھی کر سکتے ہوں ایسے نقشے ہوں کہ جن کے مطابق عمارت کو بتدریج ہر سال بڑھایا جا
سکے۔یعنی پہلے سال پورا سٹیڈیم مکمل کرنے کی بجائے تدریجا مکمل کرنے کی گنجائش ہو یعنی پہلے
سال جو حصہ بن جائے اگلے سال اس میں کچھ اور اضافہ ہو جائے اس سے اگلے سال اور بڑھا دیا
جائے۔تاہم یہ کام تو Darfts Man (ڈرافٹسمین ) اور انجینئر ز کی لیاقت پر منحصر ہے۔ان کو
سوچنا چاہیے اور جماعتی نظام کو یہ کام کروانا چاہیے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگلے سال خواہ عارضی طور پر
جس طرح اس دفعہ جلسہ گاہ میں سیڑھیاں بنائی گئی ہیں اس طرح کا انتظام کر دیا جائے لیکن ایک
بڑی جلسہ گاہ کا انتظام ہو جانا چاہیے۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۵۹۷
خطبہ جمعہ ۲۲ / دسمبر ۱۹۷۲ء
جس وقت مسجد اقصیٰ بن رہی تھی تو ہمارا خیال تھا کہ سامنے کا صحن نمازیوں کے لئے کافی ہوگا
لیکن بہت سی ضرورتیں نظر انداز کر کے مشکل سے اس دفعہ بیچ میں سے ایک جگہ نکالی گئی ہے اور پھر
یہ بھی ضروری ہے کہ مسجد کا صحن بڑا ہو اس لئے ہمیں مسجد کا موجودہ صحن آگے لے جانا پڑے گا۔یہ
ٹھیک ہے کہ عام جمعوں کے موقعوں پر گو یہ مستقف حصہ بھر جاتا ہے لیکن صحن والا حصہ پوری طرح
نہیں بھرتا لیکن ہماری بہنوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ان کے لئے اوپر گیلری میں جو جگہ بنائی گئی
تھی وہ ان کے لئے ناکافی ہے۔پچھلے یا پچھلے سے پچھلے جمعہ ان کے لئے نیچے صحن میں قناتیں لگا کر
جو جگہ بنائی گئی تھی وہاں ان کو خطبہ کی آواز ہی سنائی نہیں دیتی تھی وہ اس پر بڑی سیخ پا ہو ئیں اور ان
کا گلہ جائز تھا کہ نظارت اصلاح وارشاد نے ہمارے لئے جگہ تو بنا دی لیکن آواز پہنچانے کا کوئی
انتظام ہی نہیں کیا غرض سامنے باہر جو کھلا میدان ہے (جس میں اس وقت جلسہ گاہ بن رہی ہے ) یہ
تو مسجد کا حصہ بن جائے گا۔ممکن ہے یہ جو موجودہ شکل ہے آئندہ جو مسجد بنے اس کا نصف حصہ یہ ہو
اور نصف ہمیں اور بنانا پڑے۔اس لئے یہ جگہ تو جلسہ گاہ کے لئے ٹھیک نہیں دوسرے جیسا کہ وہ
سٹیڈیم جو میرے ذہن میں ہے اور جس کا میں نے اظہار بھی کیا ہے۔یعنی دو اڑھائی لاکھ سے
زیادہ سامعین کے بیٹھنے کی جگہ ہونی چاہیے اس کے لئے زمین بھی زیادہ درکا ر ہے۔سر دست جگہ کا
انتخاب کر کے کام شروع کر دینا چاہیے۔مینارة اسبح بال بنانے کی تجویز شورای میں پاس ہو چکی ہوئی ہے۔اس مد میں کچھ پیسے جمع
بھی ہوئے تھے وہ موجود ہیں۔گو تھوڑے سے ہیں لیکن بڑی برکت والے پیسے ہیں۔بڑی دیر
سے خزانے میں پڑے برکتیں سمیٹ رہے ہیں غرض اس جمع شدہ رقم کے ذریعے انشاء اللہ کام کی
ابتدا ہو جائے گی۔پس جماعت کو اس سٹیڈیم کی تعمیر کی طرف جنوری میں عملی اقدام کرنا چاہیے ورنہ پھر بھول
جائیں گے۔میں یہ نہیں چاہتا کہ آئندہ سال جلسہ سالانہ کے دو جمعوں میں سے پہلے جمعہ میں پھر
مجھے اسی قسم کی باتیں جماعت کے سامنے پیش کرنی پڑیں۔اس لئے کام شروع کر دینا چاہیے کیونکہ
جو کام شروع ہو جاتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ختم بھی ہو جایا کرتا ہے۔لیکن کام شروع ہی نہ

خطبات ناصر جلد چہارم
۵۹۸
خطبه جمعه ۲۲ /دسمبر ۱۹۷۲ء
ہو۔اس کے خاتمہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جس کام کا آغاز نہیں اس کا انجام بھی کوئی نہیں کیونکہ
آغاز ، حرکت پیدا ہونے کا نام ہے اور انجام اس حرکت کا مطلوب و مقصودا اپنے آخری نقطے تک
پہنچ جانے اور اس کے حصول کا نام ہے۔یہی اصول ہماری ہر ظاہری حرکت اور ہمارے ہر کام
میں کارفرما ہوتا ہے۔غرض ہر کام کا ایک آغاز ہے اور ہر کام کا بفضل خدا ایک انجام ہے۔تاہم میں یہ نہیں کہتا
کہ ہر کام کا انجام ضرور ہوتا ہے کیونکہ بہت سے ایسے کام بھی ہیں جن کو انسان بیچ میں چھوڑ دیتا
ہے۔ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث نہیں بن سکتا اور نا کام ہو جاتا ہے لیکن حقیقت اور اصولی
طور پر کوئی ایسا انجام نہیں جس کا آغاز نہ ہو۔پس یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا
سکتا کہ بہت سے ایسے آغاز ہیں جن کا کوئی انجام نہیں لیکن کوئی ایسا انجام نہیں جس کا آغاز نہ ہوا
ہو۔یہی وجہ ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا ہے کہ تم اپنے انجام بخیر ہونے
کے لئے کثرت سے دعا کیا کرو۔جو کام تم نے اپنی زندگی میں پورے شعور کے ساتھ شروع کیا
یعنی خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی محبت کو پانے کا کام اور وہ جو ایک زبر دست مجاہدہ اسلام میں
شروع ہوا ہے ہر فرد اس میں اپنے انجام کو پہنچے۔ایسا نہ ہو کہ بیچ میں وہ ایمانی لحاظ سے کمزور ہو
جائے یا ٹھو کر کھا جائے یا دنیا کی دلدل میں پھنس جائے اور دنیا اسے اپنی طرف کھینچ لے اور پھر وہ
اللہ تعالیٰ کے پیار کو بھول جائے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے پیار سے محروم ہو جائے۔پس اگر انجام بخیر ہو تو گویا وہ آغاز کامیابی کے انجام کو پہنچ گیا۔ہمارا ہر کام چونکہ خدا تعالیٰ
کی رضا کی ایک کوشش ہے ہمارا ہر آغاز اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی کوششوں کے لئے ایک ممد حرکت
ہے۔اس لئے مجوزہ سٹیڈیم نما جلسہ گاہ بنانے کے لئے حرکت پیدا ہو جانی چاہیے یعنی جلسہ سالانہ
کے معابعد جنوری سے کام شروع ہو جانا چاہیے تا کہ آئندہ سال
کسی نہ کسی شکل میں ہمیں وہ جلسہ گاہ
نظر آئے جو ہمارے بزرگ محترم اور محبوب مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش تھی اور جو
آپ ہی کے طفیل ہماری بھی خواہش ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو میں نے تعداد بتائی ہے یعنی
دولا کھ یا اس سے زیادہ چار پانچ سال کے اندر جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں کی تعدا د انشاءاللہ

خطبات ناصر جلد چہارم
۵۹۹
خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء
دواٹر ہائی لاکھ تک پہنچ جائے گی شاید زیادہ سے زیادہ دس سال تک جائیں لیکن میں امید رکھتا ہوں
کہ پانچ سال میں ایک اتنی بڑی جلسہ گاہ کی ضرورت پیدا ہو جائے گی۔جس میں دواڑھائی لاکھ
سامعین بیٹھ سکیں۔اس سٹیڈیم کی تعمیر کے ساتھ ہماری ایک اور ضرورت بھی پوری ہو جائے گی۔میں کل قیام گاہوں
کا نقشہ دیکھ رہا تھا جسے دیکھ کر میں بڑا پریشان ہوا کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ ایسی جماعتیں بہت بڑی
تعداد میں جلسہ سالانہ میں شامل ہوتی ہیں جو ا کٹھی ٹھہرتی ہیں ان کے ٹھہرانے کے لئے مہمانوں کی
نسبت ہمارے پاس جو عمارتیں ہیں وہ بہت تھوڑی اور چھوٹی رہ گئی ہیں۔اسی طرح مستورات کی
قیام گاہیں بھی ایک تو تھوڑی ہو گئی ہیں اور دوسرے چھوٹی ہوگئی ہیں اگر سٹیڈیم کی طرز پر جلسہ گاہ
بنا ئیں تو اس میں ہمیں رہائش کے لئے شاید اس سے زیادہ مسقف حصہ مل جائے جتنا اس وقت
جماعت کی عمارتوں میں میسر آتا ہے۔بلکہ میں سمجھتا ہوں اس سے دگنی مکانیت میسر آ جائے گی
کیونکہ ایک بہت بڑے سٹیڈیم میں رہائش کی بھی گنجائش نکل سکتی ہے۔پس سٹیڈیم نما جلسہ گاہ کی اس وقت بڑی ضرورت ہے دس دن پہلے کی بات ہے مجھے یہ
اطلاع دی گئی کہ سارے ربوہ کے کئی ہزار مکانوں میں سے صرف تیں مکانوں میں افسر جلسہ سالانہ
کو مہمانوں کے ٹھہرانے کے لئے کوئی جگہ ملی ہے جگہ اس لئے تھوڑی ملی ہے کہ ہر دوست کے گھر
میں اس کے اپنے مہمان آ رہے ہیں۔اس صورت میں وہ افسر جلسہ سالانہ کے ساتھ کیا تعاون
کرے گا۔کل ہی میری ایک ہمشیرہ نے مجھے بتایا کہ میں اپنی چھوٹی چند ماہ کی نواسی کو لے کر اس
سردی کے موسم میں خیمہ میں جا رہی ہوں اس لئے کہ مہمان اتنے آرہے ہیں کہ میرے لئے کوئی
کمرہ بچتا ہی نہیں۔اب جس مکان میں صاحب خانہ کے لئے کوئی کمرہ نہیں بچا ظاہر ہے اس مکان
سے افسر صاحب جلسہ سالانہ کو تو کوئی کمرہ نہیں مل سکتا۔پس رہائش کی ضرورت روز بروز بڑھ رہی ہے ہمارا وہ عارضی انتظام جس کے ماتحت بعض
دوست اپنے گھروں کے کمرے جلسہ سالانہ کی انتظامیہ کو دے دیا کرتے تھے وہ انتظام کمزور
ہو رہا ہے تاہم وہ انتظام اس لئے کمزور نہیں ہو رہا کہ اہل ربوہ کے اخلاص میں کمی آگئی ہے بلکہ اس

خطبات ناصر جلد چہارم
۶۰۰
خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء
لئے کمزور ہو رہا ہے کہ ان کے اخلاص میں زیادتی ہو گئی ہے جہاں پہلے وہ اپنے گھر میں دو
گھرانوں کو ٹھہراتے تھے وہاں اب وہ چار چار پانچ پانچ گھرانوں کو ٹھہرانے لگے ہیں۔غرض اس لحاظ سے یعنی مکان میں وسعت نہ ہونا یہ بات بڑی فکر پیدا کرنے والی ہے آخر
ہمارے جو مہمان آئیں گے ان کو اس سردی میں سر چھپانے کے لئے کوئی نہ کوئی جگہ تو دینی پڑے
گی وہ ہم سے چار پائیاں نہیں مانگتے وہ تو صرف یہ کہتے ہیں کہ ہمیں نیچے زمین پر سونے کے لئے
پرالی یا کسیر بچھا دو۔پہلے ہم بامر مجبوری دب کے چھنے والے پتے یا گنے کے چھلکے وغیرہ نیچے
بچھانے کے لئے دیتے رہے ہیں دوست ان پر بھی خوشی خوشی گزارہ کر لیتے تھے لیکن اب چونکہ
ہمارے قرب و جوار میں چاول پیدا ہونے لگ گیا ہے اس لئے پر الی نسبتا آسانی سے دستیاب ہو
جاتی ہے چنانچہ ہمارا ایک لکھ پتی دوست بھی یہ کہتا ہے کہ مجھے پرالی دے دو، وہ یہ بھی نہیں کہتا کہ
مجھے مکان دو اور نہ یہ کہتا ہے مجھے بڑا کمرہ دو۔وہ تو یہ کہتا ہے کہ مجھے سر چھپانے کے لئے کوئی چھوٹا
سا کمرہ دے دو جس میں ہم خاندان کے آٹھ دس افرادزمین پر لیٹ کر گزارہ کر لیں گے۔پس ہمارے جلسہ سالانہ کے مہمانوں کا یہ مطالبہ نہ صرف یہ کہ معقول ترین ہے بلکہ اس سے
کم کا مطالبہ ہو ہی نہیں سکتا اور اس سے زیادہ ہم ان کو دے بھی نہیں سکتے وہ تھوڑے پر خوش ہیں
اور ہم زیادہ نہ دینے پر مجبور ہیں۔وہ خوش ہیں کہ گزارہ کے لئے رہائش مل گئی اور ہم مجبور ہیں کہ ہم
ان کو زیادہ جگہ نہیں دے سکتے۔لیکن جتنا آرام ملنا چاہیے وہ تو ضرور ملنا چاہیے۔اس سردی میں ہم
ان کو یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ باہر ٹھہر وہ ممکن ہے بعض صحت مند نوجوان ایک کمبل کی بجائے دو کمبل
اوڑھ کر باہر بھی ٹھہر جائیں آخر فوجوں کو بھی تو اسی طرح باہر ٹھہر نے کی مشق کرائی جاتی ہے لیکن ہر
عمر اور صحت کے مرد، عورتیں اور بچے تو باہر نہیں ٹھہر سکتے۔پس اگر ہم سٹیڈیم کی طرز کی جلسہ گاہ بنائیں گے تو اس سے کسی حد تک یہ ضرورت بھی پوری
ہو جائے گی اس لئے جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ جب جامعہ احمدیہ کے ہوسٹل کا کچھ حصہ بن
رہا تھا اور کچھ حصہ ابھی نہیں بن رہا تھا تو میں نے پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ سے کہا تھا کہ جو حصہ
نہیں بن رہا اس کو بھی بنا دو۔اس وقت اگر چہ وہ بھی کہتے تھے کہ ہمیں بھی دوسرے Wing ( ونگ)

خطبات ناصر جلد چہارم
۶۰۱
خطبه جمعه ۲۲ /دسمبر ۱۹۷۲ء
کی بڑی ضرورت ہے لیکن میرے دل میں ان کی ضرورت کا اتنا احساس پیدا نہیں ہوا جتنا میرے
دل میں اپنے جلسہ سالانہ کے مہمانوں کی ضرورت کا احساس پیدا ہوا۔چنانچہ میں نے پرنسپل صاحب
سے کہا کہ ہم آپ کو پچاس ساٹھ ہزار روپیہ اور دے دیتے ہیں۔آپ دوسرے حصہ کو بھی جلسہ سالانہ
سے پہلے پہلے بنوالیں، چنانچہ وہ بھی مکمل ہو گیا ہے اب تیسر اونگ بھی انشاء اللہ جلد مکمل ہو جائے گا
اسی طرح گو ہماری اور کئی عمارتیں بنتی رہتی ہیں۔لیکن ضرورت چونکہ بہت زیادہ ہے اس لئے ناکافی
ہوتی ہیں۔اس واسطے اگر ہم سٹیڈیم کی طرز کی جلسہ گاہ بنائیں گے تو اس میں ہماری یہ ضرورت
بھی کسی حد تک پوری ہو جائے گی۔پھر عام سٹیڈیم کی جوشکل ہوتی ہے اور جس کے متعلق
میں چند ہفتوں سے غور کر رہا ہوں، وہ بھی ہماری ضرورت کو کماحقہ پورا نہیں کرتی۔اس واسطے کہ جو
عام سٹیڈیم ہوتے ہیں اگر اس کے اندر کرکٹ کا میچ ہوتا تو ہر شخص کی نگاہ کا مرکز وہ ساری گراؤنڈ
ہے جس میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے اس واسطے وہ تو ایک خاص شکل ہے۔اس میں وہ گراؤنڈ ہر ایک
کو نظر آ رہی ہوتی ہے لیکن جلسہ گاہ کا مرکز نگاہ مقرر ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ دو تین فٹ کا ایک
نقطہ ہے۔وہ تین فٹ جمع تین سوفٹ یا چار سوفٹ جمع آٹھ سوفٹ کا نقطہ نہیں ہے بلکہ وہ تو بالکل
چھوٹی سی جگہ ہے اس واسطے ہمیں اپنے اس سٹیڈیم (جو عام سٹیڈیم کا بھی کام دے گا کیونکہ سارا
سال ہم نے اس سے فائدہ بھی اٹھانا ہے) کے بنانے کی اصل غرض ( جلسہ گاہ کے طور پر استعمال
کرنے کی ) ہے۔اس کے مطابق نقشہ بننا چاہیے اور پھر وہ زمین ہوگی وہاں کھیلیں بھی ہوں گی
وہاں باہر سے بھی جو ٹیمیں آتی ہیں یعنی غیر ممالک سے ہم ان کو بھی یہاں بلا سکیں گے۔ہم نے کسی
نہ کسی بہانے دوسرے لوگوں کو مرکز سلسلہ میں کھینچ کر لانا ہے تا کہ وہ یہاں آکر دیکھیں۔بہت سے
دوست آتے رہتے ہیں یہ نہیں کہ وہ آتے ہی احمدی ہو جاتے ہیں لیکن وہ کسی نہ کسی رنگ میں اثر
ضرور لیتے ہیں ہماری ترقی کا راز اور ہماری کامیابی کا انحصار تو اللہ تعالیٰ کے فضل پر ہے۔لیکن میں
نے دیکھا ہے کہ بعض لوگ جو بالکل دہر یہ ہیں یعنی خدا کو نہیں مانتے جب انہوں نے یہاں آکر
کچھ دیکھا تو اگر چہ وہ اس چیز کو پہچان نہیں سکے کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا مرہونِ منت
ہے۔کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی ہستی پر یقین نہیں رکھتے لیکن جب انہوں نے یہاں آکر دیکھا تو ان

خطبات ناصر جلد چہارم
۶۰۲
خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء
کے مونہہ سے بے ساختہ نکلا کہ تم ضرور کامیاب ہو گے گو ہمیں تو پتہ ہے کہ ہماری کامیابی کا
انحصار محض اور محض اللہ تعالیٰ کے فضلوں پر ہے۔لیکن انہوں نے خدا کو تو پہچان نہیں۔خدا تعالیٰ کے
پیار کے جلوے کی ایک جھلک ان دھندلی آنکھوں کو بھی نظر آ گئی۔انہوں نے نتیجہ صحیح نکالا۔گواس
کی صحیح وجہ ان کے ذہن میں نہیں آئی لیکن انہوں نے نتیجہ صحیح نکالا۔پس ہم تو ایک کمزور جماعت
ہیں۔ہم ایک غریب جماعت ہیں۔ہم بے سرو سامانی کی حالت میں زندگی گزارنے والی جماعت
ہیں۔ہمیں سیاسی اقتدار حاصل نہیں اور نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔یہ ساری چیزیں مسلم ہیں
لیکن اس کے باوجود ہم یہ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم جیتیں گے اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے وعدے بھی ہیں اور ہماری جماعت مِنْ حَيْثُ الْجَمَاعَة یہ کوشش کر رہی
ہے کہ وہ خدا کی راہ میں ایسی قربانیاں پیش کرے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اپنے پیار اور رحمت کے
جلوے دکھایا کرتا۔پس اصل چیز یہ ہے کہ اس کا نقشہ ایسا ہونا چاہیے جو ہماری جلسے کی ضرورت کو پورا کرے۔اس کے علاوہ یہ ہمارے لئے سٹیڈیم کا کام بھی دے گو اس کی شکل دنیا کے عام سٹیڈیم سے ذرا
مختلف ہو گی لیکن ایک نئی چیز ہم دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہوں گے اور اس طرح ربوہ کے اندر
غیروں کی توجہ جذب کرنے کا ایک ذریعہ ہم پیدا کر رہے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس قسم کے
سٹیڈیم کی طرز کی جلسہ گاہ تیار کرنے کی جلد توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کے خزانے تو بھرے
ہوئے ہیں اور وہ بڑا عظیم دیا لو بھی ہے اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی تو میں انشاء اللہ جلسہ سالانہ کی
تقریر میں آپ کو بتاؤں گا کہ وہ کس طرح جماعت پر اپنے فضلوں کو نازل کر رہا ہے۔کسی
ناشکرے کے لئے ناشکری کی کوئی وجہ اس نے نہیں چھوڑی مگر وہ بڑا ہی بد بخت احمدی ہے جو پھر
بھی ناشکری کا جذبہ دل میں رکھتا یا ناشکری کا فقرہ اپنی زبان پر لاتا ہے اللہ تعالیٰ ایسے کمزور
ایمان پر بھی رحم فرمائے۔بہر حال وہ بڑا دیا لو ہے ہمیں اس کی سخاوت اور اس کے فضلوں کو جذب کرنے کی کوشش
کرنی چاہیے۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۶۰۳
خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء
پس اس جمعہ میں جو جلسہ کے دو جمعوں میں سے پہلا ہے بعض باتیں میں نے بتادی ہیں۔ایک بات میں دہرا دیتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ہمیشہ مسکراہٹ کھیلتی
رہتی تھی آپ لوگ بھی چونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی پر فخر کرنے والے ہیں۔آپ کے چہروں
پر بھی ہمیشہ مسکراہٹ رہنی چاہیے۔خصوصاً اس وقت جب کہ دنیا کے بڑے بڑے بہادروں کے
چہروں پر انقباض کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں۔آپ کے چہروں پر اس وقت بھی مسکراہٹیں ہی
کھیلتی رہنی چاہئیں کیونکہ حضرت نبی اکرم صلے اللہ علیہ وسلم کے چہرہ پر مسکراہٹ رہتی تھی۔آپ
نے فرمایا اللہ تعالیٰ جس شخص کو ایک دفعہ بشاشت ایمانی عطا فرمائے۔وہ شیطان کے کامیاب
حملوں سے محفوظ ہو جاتا ہے (شیطان کے حملے تو ہوتے رہتے ہیں لیکن وہ بالعموم کامیاب نہیں
ہوتے ) تو وہ بشاشت در اصل یہ مسکراہٹ ہے جو چہروں پر کھیلتی رہتی ہے۔یہ مسکراہٹ جہالت کا
نتیجہ نہیں ہوتی یہ مسکراہٹ غرور اور تکبر کا نتیجہ نہیں ہوتی۔یہ مسکراہٹ کم نمی کا نتیجہ نہیں ہوتی بلکہ یہ وہ
مسکراہٹ ہوتی ہے جو بچے کے مونہہ پر اس وقت آتی ہے جب وہ اپنی ماں کی گود میں بیٹھا ہوا اس
کے پیار کو حاصل کر رہا ہوتا ہے۔پس وہ مسکراہٹ ہر وقت آپ کے چہروں پر بھی رہنی چاہیے
کیونکہ خدا تعالیٰ نے آپ کو اٹھا کر اپنی گود میں بٹھا لیا ہے اور اس نے تمہیں کہا کہ اگر آگ بھی
بھڑ کائی جائے گی تو اس سے ڈرنا نہیں کیونکہ ہم نے اس آگ کو تمہارا غلام بنا دیا ہے۔پس دیکھو
اللہ تعالیٰ ہم سے کتنا پیار کرنے والا ہے اس لئے ہمیشہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ رہنی چاہیے۔اس جلسہ کے موقع پر خصوصاً اس بات کا خیال رکھیں۔آنے والوں سے مسکرا کر باتیں کریں۔مسکرا
کر ان کے کام کریں اور جس کو تھوڑی بہت ضرورت پڑے اس کی ضرورت کو مسکراہٹوں کے
جھرمٹ میں لے آئیں تو وہ وہیں تسلی پا جائے گا کوشش بھی کریں۔میں نے دوبارہ یاد دہانی کرا
دی ہے۔میں دعا تو کرتا ہی رہتا ہوں جمعہ میں بھی کروں گا۔اب اس وقت بھی زبانی چند دعائیہ فقرات
کہہ دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ ہی یہ توفیق دیتا چلا جائے کہ ہمارے چہروں سے دنیا کا کوئی
منصو بہ اور تدبیر مسکراہٹیں نہ چھین سکے اور اللہ تعالیٰ نے جماعت کو جس مقصد کے حصول کے لئے
پیدا کیا ہے اس میں اسے کامیاب کرے اور وہ دن جلد آئے جب ساری دنیا میں اسلام پھیل

خطبات ناصر جلد چہارم
۶۰۴
خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء
جائے اور ساری دنیا میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو دنیا کے محسن اعظم ہیں کی محبت پیدا ہو جائے
اور آپ کے حسن و احسان کے بڑے حسین اور نورانی جلووں کو ساری دنیا دیکھنے اور پہچاننے لگ
جائے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔( روزنامه الفضل ربوہ کے جنوری ۱۹۷۳ء صفحہ ۲ تا ۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی