آنحضرتﷺ مقامِ ختم نبوت کے لحاظ سے تمام رسولوں سے ممتاز ہیں

خطبات ناصر جلد پنجم
۸۷
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مقام ختم نبوت
کے لحاظ سے تمام رسولوں سے ممتاز ہیں
خطبه جمعه فرموده ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآنِ عظیم میں نبوت اور رسالت کے متعلق بہت سی بنیادی باتیں بتائی
ہیں۔میں اس وقت اُن میں سے بعض کا ذکر کروں گا۔پہلی بات ہمیں یہ بتائی گئی ہے کہ انبیاء اور
مرسلین میں بعض کو بعض پر فضیلت بخشی گئی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا
بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ (البقرۃ : ۲۵۴)۔اس کے علاوہ بھی انبیاء کی ایک دوسرے پر فضیلت کا ذکر
آتا ہے لیکن قرآن کریم نے اس کی تفصیل نہیں بتائی البتہ بعض باتیں بتائی ہیں اور بعض قرائن سے
معلوم ہوتا ہے کہ بعض باتوں کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی مثلاً تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا
بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ ( جو تیرے سیپارے کی پہلی آیت ہے، اس ) میں فضیلت کی ایک وجہ یہ
بیان ہوئی ہے کہ بعض انبیاء صاحب شریعت ہوتے ہیں اور بعض انبیاء صاحب شریعت نہیں
ہوتے۔شاید بعض دوسری جگہ کوئی دوسری وجہ فضیلت بیان ہوئی ہو لیکن اس وقت میرے ذہن
میں مستحضر نہیں لیکن قرآن کریم سے ہمیں یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ارشادات کی روشنی میں ہمیں پتہ چلتا ہے کہ فضیلت کی بعض وجوہ کو بیان کرنے کی ضرورت

خطبات ناصر جلد پنجم
۸۸
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
نہیں سمجھی گئی باوجود اس کے کہ بعض انبیاء کو بعض پر فضیلت بخشی گئی ہے پھر بھی ہمیں یہ بتایا گیا ہے
لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ (البقرة : ۲۸۲) یعنی فی نفس رسالت رسول اور رسول میں فرق
نہیں کرنا۔اسی قسم کی بعض دوسری آیات میں بھی اسی قسم کا مفہوم بیان ہوا ہے۔پس فضیلت بھی ہے اور ان مسل“ میں فرق بھی نہیں کرنا یعنی نفس رسالت میں کوئی فرق
نہیں ہے جو صاحب شریعت رسول ہے اور جو صاحب شریعت رسول نہیں ان دونوں رسالتوں
میں نفسِ رسالت میں کوئی فرق نہیں دونوں رسول ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اُن کو اپنی حکمت کا ملہ سے
مختلف زمانوں اور مختلف ممالک میں بسنے والی قوموں کی طرف رسول بنا کر بھیجا۔ان میں ایک
رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) ایسے بھی ہیں جن کو ساری دنیا کی طرف سارے زمانوں کے لئے
اور تمام بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے بھیجا گیا۔بایں ہمہ نفسِ رسالت میں ان میں اور دیگر
رسل میں کوئی فرق نہیں۔پس فضیلت بھی ہے نفس رسالت میں کوئی فرق بھی نہیں ہے۔یہ رسل کے بعض بنیادی
حقائق ہیں جن کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جا سکتا چنانچہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اگر قرآن عظیم صرف رسول کہتا تو نفس رسالت میں حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی فرق نہ رہتا یا حضرت یحیی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
درمیان نفس رسالت میں کوئی فرق نہ رہتا اگر چہ فضیلت اپنی جگہ پر ہوتی لیکن اتنی نمایاں فضیلت
کہ جو تمام انبیاء سے آپ کو ممتاز کر دے اس کی ہمیں سمجھ نہ آتی۔اس لئے قرآن کریم نے جہاں
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول کہہ کر رسالت کے مقام پر تمام رسل اور انبیاء کے برابر
کھڑا کر دیا وہاں آپ کو ایک اور اعلیٰ مقام عطا فرمایا جس کا ذکر سورۃ احزاب کی آیت ۴۱ میں
موجود ہے۔اس لحاظ سے آپ رسول بھی ہیں اور خاتم الانبیاء بھی ہیں۔خاتم الانبیاء یا ختم المرسلین
ختم نبوت یا ختم رسالت کا جو مقام ہے اسے اسلامی اصطلاح میں مقام محمد بیت کہتے ہیں اور اس میں
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منفرد ہیں۔یہ وہ فضیلت نہیں جس کا فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ میں۔نسبتی فضیلت) ذکر ہے نسبتی فضیلت میں بھی نسبتی لحاظ سے اول اور آخر ہوتا ہے۔اگر نفس رسالت

خطبات ناصر جلد پنجم
۸۹
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
میں کوئی فرق نہ ہو اور چشم تصور میں تمام انبیاء ایک میدان میں کھڑے ہوں تو مشرق کی طرف سے
دیکھیں گے تو شمال والا آخری ہو گا۔جنوب کی طرف سے دیکھیں گے تو جو نبی غربی کونے میں ہے
وہ آخری نبی ہوگا۔پس ایک تو یہ نسبتی طور پر آخری ہے۔اس میں کسی فضیلت کا ذکر نہیں بلکہ یہ ایک
نسبتی چیز ہے جس زاویہ سے آپ دیکھیں گے مقابلہ کی انتہا آخری بن جاتی ہے۔پس فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ بھی ایک بنیادی حقیقت ہے اور لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْ
رسلہ بھی اپنی جگہ ایک بنیادی حقیقت ہے دراصل حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پیدا کرنے
والے رب کے حضور جو منفرد مقام حاصل تھا اس کے اظہار کے لئے آپ کو خاتم النبیین کہا گیا
بے خَاتَمَ النَّبيِّين یعنی مقام محمدیت قرب اتم کا مقام ہے۔بالفاظ دیگر آپ صفات باری کے
مظہر اتم تھے۔یہ شرف صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوا ہے دوسرا کوئی نبی اس مقام تک
پہنچ نہیں سکا۔کہنے والے یہ کہتے ہیں کہ رسالت میں ایک لاکھ بیس ہزار رسول شامل ہیں۔ان میں
ہم نے کوئی فرق نہیں کرنا لیکن مقام محمدیت کے لحاظ سے آپ کو جو منفرد مقام حاصل ہے وہ
صفات باری کے مظہر اتم ہونے کا مقام ہے اس مقام کو انسانوں کے مقابل میں انسان کامل کہتے ہیں
اور قرب کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے قریب تر دوسرا کوئی شخص خدا کے پیار کے حصول میں آپ سے زیادہ
اور قریب تر ہوا نہ ہوسکتا ہے غرض اس مقامِ محمدیت کو بیان کرنے کے لئے مختلف اصطلاحات
استعمال کی جاتی ہیں۔پس سورۃ احزاب کی آیت ۴۱ میں ایک تو یہ فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے
رسولوں کی طرح ایک رسول ہیں اور اس جہت سے رسول رسول میں فرق کرنے کی اجازت نہیں
دی گئی اور دوسرے آپ خاتم النبیین ہیں اس جہت سے آپ بے مثل و مانند ہیں اور کوئی رسول
آپ کے ہم پلہ نہیں۔اس حیثیت میں کسی کو آپ کے ساتھ منسلک کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس مقام محمدیت کے لحاظ سے آپ تمام رسولوں میں منفر دو ممتاز ہیں۔پھر سورہ احزاب کی اس آیہ کریمہ کے آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ
عَلِيمًا (الاحزاب : ۴۱) کہ ہر چیز کا علم اللہ تعالیٰ کو ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ اس بیان کا ایک گہرا

خطبات ناصر جلد پنجم
۹۰
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
اور ضروری تعلق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام ختم نبوت یعنی مقام محمدیت کے ساتھ
ہے ورنہ بظاہر یہ کہ کر کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جسمانی طور پر کسی مرد کے باپ نہیں لیکن
(1) اللہ کے رسول ہیں اور (۲) خاتم النبیین ہیں اور پھر یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ کو ہر ایک چیز کا علم ہے
اس میں کوئی حکمت ہونی چاہیے۔اس میں کوئی فلسفہ ہونا چاہیے؟ اس میں کسی گہرے اور عمیق
مضمون کا بیان ہونا چاہیے؟ چنانچہ میرے نزدیک علاوہ اور معانی کے ایک معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ
نے اس آیہ کریمہ میں فرمایا کہ خاتم النبیین کے خود معنے نہ کرناختم نبوت کے معنے تمہارا
پیدا کرنے والا رب تمہیں بتائے گا۔اگر خود معنے کرو گے تو غلطی کھاؤ گے اس لئے خود قرآن کریم
نے اس کے معنی کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرما یا وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتِ (البقرة : ۲۵۴) جس کے
ایک معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عرشِ ربّ کریم تک رفعت روحانی بخشی۔قرآنِ کریم
کی ہر آیت اور ہر فقرے اور فقرے کے ہر لفظ کے بہت سے بطون ہوتے ہیں اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اس کے ایک معنے یہ کئے ہیں کہ ایک وہ رسول جو ارفع ہے اپنے درجات کے لحاظ سے
اور منفرد ہے رفعت روحانی میں کوئی رسول اس مقام میں آپ کا شریک نہیں ہے۔قرآن کریم میں
ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم:۵) که تَخَلُقُ بِأَخْلَاقِ اللَّهِ
کے مقام میں کوئی دوسرا انسان تو کیا کوئی دوسرا نبی بھی آپ
کا مقابلہ نہیں کر سکتا بلکہ کوئی انسان آپ
کے بلند مقام کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔یہ آپ کا مقام محمدیت ہے جس میں آپ تمام رسولوں میں
افضل ہیں۔قرآن کریم نے بیان فرمایا کہ آپ کا کلام خدا کا کلام اور آپ کا ظہور خدا کا ظہور اور
آپ کا آنا خدا کا آنا ہے ( پہلے آسمانی نوشتوں نے بھی اسی رنگ میں اس مفہوم کو بیان کیا ہے )
فرما یا: - جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ (بنی اسراءیل : ۸۲) اس آیہ کریمہ کی تشریح کرتے ہوئے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ حق کے لفظ سے اللہ تعالیٰ قرآن عظیم کی آخری اور کامل
شریعت اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہرسہ مراد ہیں۔ان پر حق کا لفظ حقیقی طور
پر چسپاں ہوسکتا ہے۔قرآن کریم نے مقام محمدیت یعنی مذکورہ منفرد مقام کو مختلف طریقوں اور مختلف زاویوں سے

خطبات ناصر جلد پنجم
۹۱
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
بیان کیا ہے۔چنانچہ ہم عاجز بندوں کو تصویری زبان میں مقام محمدیت کی حقیقت کے سمجھانے کے
لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج سے نوازا۔جس میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا ” مقامِ محمدیت مقامِ خَاتَمَ النَّبِيِّين اور اس نسبت سے دوسرے انبیاء کے ساتھ
آپ کا تعلق بڑی وضاحت سے ظاہر ہو جاتا ہے۔اس کو حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے
بیان کیا ہے۔حضرت مصلح موعورضی اللہ عنہ نے اس کو اپنے تفسیر صغیر کے نوٹوں میں بھی بیان فرمایا
ہے اور وہ یہ کہ ”معراج میں مقام محمدیت کی حقیقت بیان کی گئی ہے اور اس کی اُمت مسلمہ کے
سامنے یہ تصویر رکھی گئی کہ اہل زمین جو نبی نہیں عوام ہیں ( اور اُمت محمدیہ کے فرد ہوں یا دیگر تمام
بنی نوع انسان ہوں ان کو ہم کہیں گے وہ اہل زمین ہیں یعنی زمین میں بسنے والے انسان ہیں)
اور جنہیں روحانی رفعت کا وہ مقام حاصل نہیں جسے ہم رسالت کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔آپ نے گویا اہل زمین کو فرمایا کہ اپنے زمینی مقام سے اوپر نگاہ کر تمہیں پہلے آسمان پر حضرت آدم
علیہ السلام نظر آئیں گے تمہیں دوسرے آسمان پر حضرت عیسیٰ اور حضرت یحییٰ علیہما السلام نظر آئیں
گے ( واضح رہے کہ ہر آسمان پر ایک ایک یا دو دو کا گروہ علامت کے طور پر ہے یعنی وہ سارا گر وہ
جو حضرت آدم علیہ السلام کا مقام رکھتا ہے اُن کے لئے پہلا آسمان ہے جن کی روحانی رفعت
حضرت عیسیٰ اور حضرت یحی علیہما السلام کے ساتھ نسبت رکھتی ہے اُن کے لئے دوسرا آسمان ہے۔وعلى هذا القياس) تمہیں تیسرے آسمان پر حضرت یوسف علیہ السلام نظر آئیں گے۔چوتھے
آسمان پر حضرت اور میں علیہ السلام نظر آئیں گے۔پانچویں آسمان پر حضرت ہارون علیہ السلام
نظر آئیں گے۔چھٹے آسمان پر صاحب شریعت حضرت موسی علیہ السلام نظر آئیں گے۔ساتویں
آسمان پر غیر شرعی نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام نظر آئیں گے اور اس سے بھی او پر یعنی عرش ربّ کریم پر
حضرت محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔گویا حقیقت معراج میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کا مقام عرشِ ربّ کریم ہے یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ خدا جو تمام صفات کا ملہ حسنہ
سے متصف ہے اُس نے اپنے نہایت ہی پیار کے ساتھ مظہر اتم الوہیت بنا کر اپنی دائیں طرف
آپ
کو بٹھایا۔یہ ہے مقام ختم نبوت جو حقیقت معراج میں تصویری زبان میں بتایا گیا ہے۔جسے

خطبات ناصر جلد پنجم
۹۲
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
ایک عام انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ پہلے آسمان پر حضرت آدم علیہ السلام، دوسرے آسمان پر حضرت عیسی اور
حضرت یحی علیہما السلام ، تیسرے آسمان پر حضرت یوسف علیہ السلام، چوتھے آسمان پر حضرت ادریس
علیہ السلام، پانچویں آسمان پر حضرت ہارون علیہ السلام، چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ علیہ السلام اور
ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم علیہ السلام ہوں گے اور اس کے بھی اوپر مقام محمدیت ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدائے ذو العرش کے دائیں طرف بیٹھے ہوئے ہیں، یہ شرف آپ کے
مقام کے لحاظ سے اور اس محبت کی وجہ سے ہے جو آپ کو اپنے خدا سے تھی اور اس پیار کی وجہ سے
جس سے آپ کو نوازا گیا تھا۔یہ ہے وہ مقام ختم نبوت جو خدا تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا۔اب اہل زمین جب اس تصویر میں زمین سے آسمانوں کی طرف دیکھیں گے تو جیسا کہ میں
نے بتایا ہے ایک ایک نبی (اور ایک آسمان پر دونبیوں) کا ذکر آیا ہے وہ محض نبیوں کے گروہ کی
علامت کے طور پر ہے کیونکہ اگر واقع میں ایک لاکھ بیس ہزار پیغمبر دنیا کی طرف آئے تو پھر تو پہلے
آسمان پر حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ بہت سے اور انبیاء بھی ہوں گے۔اسی طرح دوسرے
حتی کہ ساتویں آسمان پر بھی بہت سارے انبیاء ہوں گے۔تاہم ساتویں آسمان تک پہنچ کر یہ
سارے انبیاء ختم ہو جائیں گے۔اس کے بعد صرف ایک وجود ہوگا۔وہ اپنے رب سے اتنا
پیوست اور ایک جان ہوگا کہ اس کا آنا خدا کا آنا اور اس کا کلام کرنا خدا کا کلام کرنا اور اس کی
حرکات خدا کی حرکات متصور ہوں گی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مضمون کو بھی
بڑی وضاحت سے بیان فرمایا ہے۔آپ نے فرمایا جنگ بدر کے موقع پر کنکریوں کی جو مٹھی پھینکی گئی
تھی وہ دعاؤں کے نتیجہ میں نہیں بلکہ آپ کے اس قرب الہی کے نتیجہ میں تھی اور آپ کے صفات باری
کے مظہر اتم ہونے کی وجہ سے تھی۔یہ آپ کے بلند مقام کا کرشمہ تھا کہ وہ کفار کی آنکھوں میں پڑی
اور اُن کی تباہی کا باعث بن گئی۔سردارانِ مکہ میدانِ جنگ میں اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے یہ
ایک مستقل اور لمبا مضمون ہے۔اس وقت اس کے بیان کا موقع نہیں۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ یہ مقام یعنی عرشِ ربّ کریم پر مقام محمد یت یا مقام ختم المرسلین یا
مقام خاتم النبین اس تصویر میں اور حقیقتاً بھی اتنا اعلیٰ اور ارفع مقام ہے کہ وہاں تک کوئی اور انسان

خطبات ناصر جلد پنجم
۹۳
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
پہنچ ہی نہیں سکتا۔یہی وہ مقام اور صاحب مقام ہے جس کی خاطر اس ساری کائنات کو پیدا کیا گیا
ہے۔حدیث قدسی لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ “اسی حقیقت کی مظہر ہے اور اسی لئے یہ وہ
مقام ہے جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت بھی ملا ہوا تھا جب آدم ابھی معرض وجود
میں نہیں آیا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بھی خاتم النبیین تھے جب کہ آدم کا وجود مٹی
میں کروٹیں لے رہا تھا۔یہی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ہے۔یہی تو آپ کا آخری مقام
ہے۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِنْ رُسُلِہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رسولوں میں سے ایک
رسول کہا گیا ہے۔یہ وہ مقام ہے جو سورہ احزاب کی آیہ کریمہ میں وَلكِن رَّسُولَ اللہ کے الفاظ
میں بیان ہوا ہے جس کے بعد آپ کو خاتم النبین قرار دیا گیا ہے یعنی آپ رسول ہیں مگر ایسے
رسول کہ آپ خاتم النبیین بھی ہیں اور اس لحاظ سے آپ تمام رسولوں سے منفرد ہیں۔غرض ایک
طرف فرما یا رسول رسول میں فرق نہیں کیا جاسکتا باوجود فضیلت کے فرق نہیں کیا جاسکتا۔آخر کی
فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ آیت کو لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِہ کی آیت یا آیت کے ٹکڑے
نے منسوخ تو نہیں کر دیا کیونکہ قرآن کریم کی کوئی آیت کوئی فقرہ کوئی لفظ کوئی شعشہ کوئی زیر اور کوئی زبر
منسوخ نہیں ہوتی اور نہ کبھی ہوئی ہے۔پس فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ اپنی جگہ پر صیح اور لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهِ اپنی جگہ
پر درست ہے۔لفظ رسالت میں کوئی فرق نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رسول بھی ہیں اس سے
انکار نہیں کیا جا سکتا۔رسالت کے اعتبار سے آپ میں اور آدم میں کوئی فرق نہیں کیا جاسکتا لیکن
آپ محض ایک رسول ہی نہیں بلکہ آپ خاتم النبین بھی ہیں۔خاتم النبیین کے ارفع مقام کے لحاظ
سے کسی اور نبی کو یہ جرات نہ ہو سکتی کہ وہ اس ارفع و اعلیٰ مقام کا دعویدار بنے۔اس میں آپ منفرد
ہیں۔آپ کا مقام خدائے ذوالجلال کے داہنی جانب عرش رب کریم پر ہے۔جسے ہم مقام محمدیت
کہتے ہیں۔اس معنی میں حقیقتاً آپ ایک عظیم الشان آخری نبی ہیں اور ہم علی وجہ البصیرت آپ
کے آخری نبی ہونے پر ایمان لاتے ہیں وہ آخری مقام جو آپ کو معراج میں دکھایا گیا اور آپ
نے اس کی جو تصویر کھینچی ہے ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور آپ کو آخری نبی مانتے ہیں۔ہم تو

خطبات ناصر جلد پنجم
۹۴
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
ایک لمحہ کے لئے بھی یہ کہنے کی جرات نہیں کر سکتے کہ قرآنِ کریم یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
اس قسم کے عظیم رؤیا اور کشوف اور عظیم روحانی تجربات سے انکار کریں۔اس معنی میں آپ تمام انبیاء
پر فضیلت رکھتے ہیں کیونکہ آپ خاتم الانبیاء ہیں اور یہی معنی آپ پر چسپاں ہوتے ہیں۔لا نُفَرِّقُ
بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِه اپنی جگہ درست مگر مقام محمدیت مقام ختم نبوت جس کا سورۃ احزاب میں
ذکر ہے۔اس مقام محمدیت میں منفرد ہونے کے لحاظ سے آپ آخری نبی ہیں اور خاتم النبیین اور
خاتم المرسلین ہیں۔تاہم وہ بنیادی حقیقت جو معراج کی رات نوع انسان کو دکھائی گئی وہ کچھ اور بھی بتاتی ہے
اور وہ یہ ہے کہ مقامِ محمد یت عرش رب کریم پر ہے اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے
کوئی شخص روحانی رفعتوں کو حاصل کرتے کرتے ساتویں آسمان تک پہنچ جائے اور حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے پہلو میں جگہ پائے۔تب بھی آپ کے آخری نبی ہونے میں کوئی خلل نہیں پڑتا
کیونکہ آپ کا مقام تو بہت بلند ہے۔آپ آخری مقام یعنی مقام محمد یت پر فائز ہیں اور یہ یہ مقام
ہے جس کے بعد کوئی اور روحانی مقام نہیں ہے۔عرشِ ربّ کریم کے بعد تو کوئی اور چیز ہو ہی نہیں
سکتی۔آپ اس آخری مقام پر کھڑے ہیں جہاں تک کسی کا پہنچنا ہی ناممکن ہے کسی کا آگے بڑھنا
شرعاً ناممکن ہے۔کسی کا آگے بڑھنا انسانی فطرت کے خلاف ہے کیونکہ فطرت کا نچوڑ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور آپ کا مقام مقام محمدیت ہے عرشِ رب کریم ہے۔اگر کوئی امتی
آپ کی متابعت میں ساتویں آسمان پر بھی پہنچ گیا تو وہ ختم نبوت میں کیسے خلل انداز ہو گیا۔ختم نبوت کا مقام ساتواں آسمان نہیں ہے بلکہ اس سے بہت بلند بہت پرے ہے اور ختم نبوت یعنی
مقام محمدیت کے پرے کوئی چیز نہیں ہے عرش رب کریم کے بعد تو کوئی اور مقام نہیں ہے وہاں تک
کسی کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نہ ہی اس سے ورے رہ کر ختم نبوت میں کوئی خلل پڑتا
ہے مثلاً ہمارے سامنے پہاڑیاں ہیں۔ایک شخص سب سے اونچے پتھر پر کھڑا ہے۔وہاں صرف
ایک آدمی ہی کھڑا ہو سکتا ہے۔اب نیچے سے ایک اور شخص اوپر چڑھتا ہے اور چڑھتے چڑھتے وہ
اس جگہ تو نہیں پہنچ سکتا مگر دس گزورے رہ جاتا ہے۔اس کا دس گزؤرے مقام حاصل کر لینے کا یہ

خطبات ناصر جلد پنجم
۹۵
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
مطلب تو نہیں ہوتا کہ وہ دوسرا شخص پہاڑی کے آخری اور سب سے بلند مقام پر کھڑا نہیں ہوا۔پس ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتے ہیں اس معنی میں جس معنی میں
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ہمارے محبوب اور پیارے ہیں آخری نبی سمجھنا چاہیے
لیکن بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی کے باوجود کوئی شخص پہلے
آسمان پر بھی نہیں جا سکتا۔بعض کہنے والے یہ کہتے ہیں کہ دوسرے آسمان پر بھی کوئی نہیں جا سکتا۔کہنے والے یہ بھی کہتے ہیں تیسرے آسمان پر بھی کوئی نہیں جا سکتا کہنے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ
چوتھے اور پانچویں آسمان پر بھی کوئی نہیں جا سکتا۔اسی طرح چھٹے اور ساتویں آسمان تک بھی کوئی
نہیں جاسکتا حالانکہ اگر آپ کی اُمت میں سے کوئی شخص حضرت آدم کا رتبہ اور آپ کی رفعت
حاصل کر لے تو مقام محمدیت پر اس کا کیا فرق پڑا وہ تو چھ سات آسمان آپ سے نیچے ہے۔اسی
طرح اگر کوئی آدمی ساتویں آسمان تک پہنچ جاتا ہے (جس کی حدیث میں بھی خوشخبری دی گئی
ہے ) تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔اگر حضرت ابرہیم علیہ السلام کے مقام تک پہنچنے سے ختم نبوت
پر اثر پڑتا ہے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کا وجود یہ اثر ڈال چکا ہے۔کسی اور کو رخنہ ڈالنے کی
ضرورت نہیں لیکن فی الواقعہ یہ امر رخنہ نہیں ڈالتا کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعاؤں کا
شمرہ ، آپ کی قربانیوں
کا نتیجہ تھا کہ ایک ایثار پیشہ قوم تیار ہوگئی جسے ابراہیم علیہ السلام نے حضرت
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لئے تیار کیا تھا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ مقام پر اپنے بیٹے حضرت اسمعیل علیہ السلام کو قربان کرنے
کے لئے تیار ہو گئے تھے کس چیز پر قربان کرنے کے لئے؟ خدا نے فرمایا تھا میرے عرش پر،
میرے عرش کی رفعتوں کے حصول کے بعد میری دائیں طرف بیٹھنے والا تیری نسل میں پیدا ہونے
والا ہے۔اس فخر پر (جو تجھے نصیب ہو رہا ہے کہ وہ تیری نسل میں پیدا ہوگا ) اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے
ہوئے اپنی نسل کو اس ممتاز اور منفرد شخصیت پر قربان کر دو۔گو اس کی تعبیر کچھ اور تھی لیکن حضرت
ابراہیم علیہ السلام ظاہری طور پر اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔اس کی تعبیر یہ تھی اور تاریخ بھی ہمیں یہی بتاتی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل

خطبات ناصر جلد پنجم
۹۶
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
سینکڑوں سال تک حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کی تیاری کرتی رہی ہے۔عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ کسی جگہ ڈی سی صاحب نے آنا ہوتا ہے۔تین چار دن پہلے تیاری کی
جاتی ہے۔کمشنر صاحب کے لئے آٹھ دس دن پہلے اور صدرمملکت مثلاً امریکہ کا صدر نکسن ہوتو اس
کے استقبال کے لئے لوگ کئی مہینے پہلے تیاری کرنا شروع کر دیتے ہیں مگر وہ عظیم ہستی جس کے
مقابلہ میں جس سے ارفع کسی انسان نے پیدا نہیں ہونا تھا اس کے استقبال کے لئے صدیوں کی
تیاری کی ضرورت تھی حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک قوم تیار کی جانی تھی جس
نے آپ کا استقبال کرنا تھا اور آپ کی قوت قدسیہ اور روحانی اثرات کو قبول کرنا تھا جس نے اپنے
عمل سے یہ ثابت کرنا تھا کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے کو خدا کی راہ میں قربان
کرنے کے لئے تیار ہو گئے تھے اسی طرح ہم اپنی نسلوں کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے قدموں پر خدا تعالیٰ کی خاطر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں یہ وہ ذبح عظیم ہے جس کی وجہ
سے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جان بچ گئی اور یہی وہ ذبح عظیم ہے جس کی ہزاروں مثالیں
ابتداء دور اسلام میں ملتی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام اور آپ کے مشن کے دفاع
میں میدان
کارزار میں جو کٹی ہوئی گرد میں نظر آتی ہیں وہ ذبح عظیم کی درخشندہ مثالیں ہیں۔ایک
قوم کو تیار کرنے کا حکم تھا جو خدا کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر دے ایک بچے کی جان لینے سے
کام نہیں بنتا تھا چنانچہ ایک جان نثار قوم تیار ہوئی اور اس میں سے کئی بدر کے میدان میں شہید
ہوئے پھر وہ جنگ اُحد میں شہید ہوئے یکے بعد دیگرے ہر جنگ میں شہید ہوتے رہے۔وہ عرب
کے میدانوں میں شہید ہوئے وہ ایران کے میدانوں میں شہید ہوئے وہ روم کے میدانوں
میں شہید ہوئے وہ مصر کے میدانوں میں شہید ہوئے مغربی افریقہ کے میدانوں میں شہید
ہوئے۔وہ اسپین سے آگے نکل کر فرانس کے شمالی علاقوں میں جا نکلے۔وہ روم میں جا پہنچے جو اس
وقت ترکی میں شامل تھا اور پھر پولینڈ تک چلے گئے۔انہوں نے اپنی جانوں کو خدا کی راہ میں
قربان کرتے ہوئے زمین کو اپنے خون سے سرخ کر دیا۔پس یہ ہے وہ ذبح عظیم جو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل سے لی گئی۔حضرت
ابراہیم علیہ السلام

خطبات ناصر جلد پنجم
۹۷
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
کا روحانی رفعتوں کے حصول پر ساتویں آسمان تک پہنچ جانا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام
محمدیت میں رخنہ اندازی کرنے والا نہیں ہے بلکہ آپ کی عظیم روحانی مہمات میں مد و معاون بننے
والا ہے۔جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی نسل کو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے تیار کیا تھا اگر اسی طرح آج بھی آپ کا کوئی روحانی فرزند ایک ایسی جماعت کو تیار کرنے
کے لئے کھڑا ہو جو پہلوں کی طرح یا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل کی طرح اپنی جانوں کو
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قربان کرنے والے ہوں اور اس وجہ سے وہ شخص یعنی
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرزند جلیل حضرت ابراہیم کے ساتھ ساتویں آسمان تک پہنچ جائے
تو کوئی جاہل ہی یہ کہے گا کہ اس سے خاتم النبیین کے اندر رخنہ پڑ گیا اور خلل واقع ہو گیا نہ پہلے
آنے والوں کے نتیجہ میں رخنہ پڑا اور نہ بعد میں آنے والے امتی اور ظلی نبی کے آنے پر خلل واقع
ہوسکتا ہے۔آخری نبی کا یہی وہ مقام یعنی مقام محمدیت ہے جس کی رو سے ہم حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی سمجھتے ہیں اور ہم آپ کے اس قول پر بھی یقین رکھتے ہیں جس میں
آپ نے فرمایا ہے کہ دیکھو تم میں سے جو بھی تواضع اور عاجزی اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو
روحانی طور پر رفعتیں عطا فرمائے گا مگر ایک وہ بھی ہوگا (إِذَا تَوَاضَعَ الْعَبْدُ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَى
السَّمَاءِ السَّابِعَةِ - ) جس کی عاجزی اور تواضع جس کی اطاعت محمد اور فنا فی محمد کا رتبہ اپنی انتہا کو
پہنچا ہوا ہو گا۔وہ عجز کے انتہائی مقام ، تواضع کے انتہائی مقام اور عشق محمدؐ کے انتہائی مقام سے
سرفراز ہوگا۔دراصل عجز اور انکساری عشق کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔پس جس کی یہ کیفیت ہوگی
(إِذَا تَوَاضَعَ الْعَبْدُ ) اس کے متعلق خدا وعدہ کرتا ہے۔رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ
کہ اللہ تعالیٰ اُسے ساتویں آسمان تک پہنچا دے گا اور اُسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پہلو میں
لے جا کر کھڑا کر دیگا۔پس حضرت ابراہیم علیہ السلام روحانی رفعتوں کے لحاظ سے ساتویں آسمان پر پہنچے لیکن وہ
پاک وجود جس نے عرش رب کریم پر جگہ پانی تھی اور ختم نبوت سے مشرف ہونا تھا۔حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی رفعتیں آپ کے اس مقام میں رخنہ ڈالنے والی نہیں تھیں تو آپ
کا وہ فرزند جلیل جس نے

خطبات ناصر جلد پنجم
۹۸
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
اپنی زندگی کا ہر لمحہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کر دیا اور غلبہ اسلام کے لئے جس کی
تڑپ نے اور جس کے دل میں خدا اور اس کے رسول کے پیار نے اور جس کی متضرعانہ دعاؤں نے
ایک ایسی قوم پیدا کی جس نے ساری دنیا کے ساتھ جنگ کو قبول کیا لیکن حضرت رسولِ کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ اپنی محبت کا رشتہ قطع نہیں کیا اس فرزند جلیل کے اس روحانی رتبہ کی وجہ سے جو
ساتویں آسمان پر حضرت رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کے نیچے ہے اس سے ختم نبوت
میں کیسے خلل پڑ گیا ؟ یہ ایک سمجھنے کی بات ہے اللہ تعالیٰ لوگوں کو سمجھ عطا فرمائے۔باقی ہم سمجھتے ہیں کہ جو شخص یہ مسئلہ نہیں سمجھتا وہ دراصل بغض کی وجہ سے یا جہالت کے نتیجہ
میں یا تعصب کی وجہ سے یا روحانی اقدار حاصل نہ کرنے کے نتیجہ میں ایسا کرتا ہے کیونکہ امت محمدیہ کے
علماء دو مختلف ( علمائے ظاہر اور علمائے باطن کے ) گروہوں میں بٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔پہلے لوگوں
نے بھی ان کے متعلق یہی کہا ہے اور اب بھی یہی کہا جاسکتا ہے۔ایک وہ ہے جس کو خدا تعالیٰ نے
قرآن کریم سکھایا اور ایک وہ ہے جس نے خدا سے سیکھے ہوئے کو یاد کیا سمجھ کر اور کچھ بغیر سمجھے کے،
دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔میں اس وقت اس تفصیل میں جانا نہیں چاہتا۔بہر حال ہم
بھی حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء اور آخری نبی مانتے ہیں اور اس محکم یقین پر
قائم ہیں کہ کوئی شخص روحانی رفعتوں کے لحاظ سے پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے ، پانچویں،
چھٹے اور ساتویں آسمان تک پہنچنے کے باوجود مقام ختم نبوت میں خلل انداز نہیں ہوسکتا ساتویں
آسمان پر پہنچ کر اس کا مقام حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام سے نیچے مگر آپ کے
قریب تر مقام ہوگا کیونکہ چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقام اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے مقام کے درمیان ایک پورا ساتواں آسمان حائل ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام وہ
قرب نہیں پا سکے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پایا تھا اسی واسطے ان کے دل میں جب یہ خواہش
پیدا ہوئی کہ وہ اس تجلی کو دیکھیں جو حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی تھی تو
اس کے ہزارویں حصہ سے بھی تھوڑی سی جھلک کے نتیجہ میں خَرِّ مُوسى صَعِقًا (الاعراف: ۱۴۴)
یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام بے ہوش ہو کر گر پڑے اللہ تعالیٰ نے دنیا کو یہ نظارہ دکھا یا لیکن

خطبات ناصر جلد پنجم
۹۹
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
جو شخص ساتویں آسمان پر پہنچ گیا وہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ہے۔آپ سے نیچے ہے بعد نہیں۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتہائی قرب
اور آپ کے قدموں کی خاک میں بیٹھنا میرے لئے فخر کا موجب ہے۔وہ آپ کے احترام کے
منافی کس طرح بات کرنے والا سمجھا جا سکتا ہے۔وہ تو آپ کے پیار میں گم ہے اس کی روح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیوست ہے۔وہ تو آپ پر ہر آن فدا ہوتا رہا اور عاجزی سے
خدمتِ اسلام کے کاموں میں لگا رہا۔اس کے وجود میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کار
فرما رہی۔اس کی قائم کردہ جماعت آج بھی اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسے
اس طرح چنا جس طرح پہلے لوگوں کو چنا تھا تا کہ وہ خواب جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دکھائی گئی
تھی وہ دوبارہ پوری ہو۔دنیا پھر فدائیت اور جاں نثاری کے نمونے دیکھے۔جس طرح پہلے اسلام
معروف دنیا پر غالب آیا تھا اب پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اُن جاں نثاروں کی قربانیوں اور جاں
شاری کے نتیجہ میں اسلام ساری معروف دنیا پر غالب آئے ساری دنیا پر۔پس یہ وہ مقصد ہے جس کے لئے میں اور آپ پیدا کئے گئے ہیں باقی کسی کو مومن کہنا اور کسی کو
کافر کہنا یہ دو طرح کا ہوتا ہے جس شخص نے اپنا ایمان کسی انسان مثلاً زید کے فتوے کے نتیجہ میں حاصل کیا ہو
اس شخص کا ایمان اسی شخص کے کفر کے نتیجہ میں زائل ہو سکتا ہے اور ہو جانا چاہیے کیونکہ اس زید نے
اس کو مومن کہا ہے۔اگر زید بکر کو مومن کہتا ہے اور بکر کہتا ہے کہ مجھے چونکہ زید نے مومن کہا ہے اس
لئے میں مومن ہوں۔زید اگر کسی وقت بکر کو کافر کہے تو وہ کافر ہوگیا کیونکہ اس کے ایمان کا منبع اللہ تعالیٰ
کی ذات نہیں بلکہ زید کا فتوی ہے لیکن اگر کسی شخص کو ایمان خدا سے حاصل ہوا ہو اور اس حقیقت کے
بعد حاصل ہوا ہو کہ فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقُی (النجم : ۳۳) جس شخص کو خدا تعالیٰ
نے مومن کہا ہے خدا کا کوئی بندہ اگر اُسے ہزار دفعہ کا فر کہے تو وہ کا فرنہیں بن جاتا کیونکہ اس نے
اپنا ایمان انسان کے فتوے سے حاصل نہیں کیا۔نہ کسی ”سیاسی اقتدار کی سند سے۔b
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کا یہ واقعہ بڑا اہم، بڑا عجیب، بڑا دلچسپ، بڑا پیارا
اور بڑی بنیادی حیثیت کا حامل ہے اور وہ یہ کہ ابھی آپ کو بیعت لینے کا حکم نہیں ملا تھا کہ

خطبات ناصر جلد پنجم
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
ہندوستان کے چوٹی کے دوسو علماء نے آپ پر کفر کا فتو ی لگایا۔آپ کے گھر دوسو چوٹی کے علماء
کے کفر کے فتوے تو تھے لیکن آپ کے گھر میں کوئی احمدی نہ تھا کیونکہ ابھی آپ نے بیعت لینی
شروع نہیں کی تھی۔ابھی آپ کو بیعت لینے کا حکم نہیں ملا تھا۔پھر دیکھو وہ جو پہلے دوسو تھے اتنی سال
میں ہزاروں ہو گئے بالفاظ دیگر دو سوفتوے ہزاروں فتوؤں کا رنگ تیار کر گئے مگر وہ جوا کیلا تھا جس
کے ساتھ شروع میں ایک بھی احمدی نہ تھا اس کی آواز جو قرآنِ کریم کے عشق میں ڈوبی ہوئی
ہے۔اللہ تعالیٰ کے پیار سے لبریز ہے اور حضرت محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی محبت میں سیچوریٹڈ
(Saturated) ہے یعنی ایسی محبت جس سے زیادہ محبت ہو ہی نہیں سکتی۔یہ آواز ساری دنیا میں
گونج رہی ہے اور کفر کے فتوے اس کی گرد کو بھی نہیں پاسکے۔وہ لوگوں کو خوابوں کے ذریعہ بتا تا
ہے ان کی عقل و فراست میں ایک چمک اور نور پیدا کرتا ہے اور انہیں مسئلے سمجھ آجاتے ہیں۔چنانچہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے یہ اسی چمک کا نتیجہ تھا کہ افریقہ کے ایک بہت بڑے
افسر کے دل میں خیال پیدا ہوا۔اس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ ہمارا یہ اندازہ ہے کہ دس سال تک
ہمارے ملک میں احمدیوں کی اکثریت ہو جائے گی، جب اکثریت احمدیوں کی ہوگی اس وقت تم
نے بیعت کی تو کیا فائدہ؟ اس واسطے تم ابھی جا کر بیعت کر لو۔اب یہ کوئی عقلی دلیل تو نہیں البتہ
فراست کی ایک چمک ضرور ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کے دماغ میں یہ بات ڈالی اور اس نے اپنے
بیٹے کو یہ نصیحت کی۔عرب کے ایک ملک میں ایک جگہ ایک شخص اپنے دوساتھیوں کے ساتھ ایک احمدی دوست
سے ملا۔اس احمدی دوست نے جب احمدیت کے متعلق باتیں کیں تو اس نے کہا میری بیعت لو۔ہمارے اس دوست نے کہا تمہیں احمدیت کا کچھ پتہ نہیں تم نے سلسلہ کی کتابیں نہیں پڑھیں
احمدیت قبول کرنے کے بعد بڑا شور مچتا ہے۔راستے میں کانٹے بکھیرے جاتے ہیں یہ پھولوں کی
کوئی بیج تو نہیں جس پر تم نے لیٹنا ہے اس لئے پہلے مجھ سے کتابیں لو ان کو پڑھو، سوچو اور دعائیں
کرو۔پھر شرح صدر کے بعد بیعت کرو۔وہ کہنے لگا کہ نہیں ! میں نے ابھی بیعت کرنی ہے اور اس
کی ایک وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ میں ایک دوسرے ملک کا رہنے والا ہوں میرے والد کی وفات

خطبات ناصر جلد پنجم
1+1
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
پر کئی سال گزر چکے ہیں، میرے والد کی وفات کا وقت جب قریب آیا تو انہوں نے اپنے لڑکوں کو
بلایا اور ہمیں وصیت کی کہ خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ امام مہدی ظاہر ہو چکا ہے میرا باپ وصیت
کرتے وقت زارو قطار رو رہا تھا کہ میں بد قسمت انسان ہوں۔مجھے امام مہدی کی شناخت کا
شرف حاصل نہیں ہوا۔مجھے ان کا پتہ نہیں لگ سکا اس لئے میں تمہیں (اپنے بیٹوں کو ) یہ وصیت
کرتا ہوں کہ تم جب بھی امام مہدی کا ذکر سنو فوراً بیعت کر لینا اور ان کی جماعت میں شامل
ہو جانا۔اب بتاؤ کیا یہ کسی مبلغ کا کارنامہ ہے؟ نہیں ! یہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہیں جو آسمانوں سے
نازل ہوتے اور دلوں میں تبدیلی پیدا کرتے چلے جاتے ہیں۔یہ تو انشاء اللہ ہوتا چلا جائے گا تاہم
خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ فرمایا ہے کہ دین متین اسلام کی تبلیغ کرتے رہا کرو تمہیں ثواب دے دیا
کروں گا یہ کام تو دراصل خدا کا ہے وہ کر رہا ہے۔میں یہ بتارہا ہوں کہ دنیا جہان کے علمائے ظاہر نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
محبوب ترین روحانی فرزند جلیل پر کفر کے فتوے لگائے مگر خدا تعالیٰ نے ان کفر کے فتوؤں کو قبول
نہیں کیا اگر وہ انہیں قبول کر لیتا تو احمدیت کو مٹانے کے لئے ایک آدمی کا فتویٰ کا فی تھا پس اگر چہ
احمدیت کو مٹانے کے لئے ساری دنیا اکٹھی ہو گئی۔غلبہ اسلام کی مہم کو نا کام کرنے کے لئے ایک
جہان جمع ہو گیا لیکن خدائے قادر و توانا کے دست قدرت سے جاری ہونے والی مہم کی راہ میں نہ
دنیا کے جتھے ، نہ دنیا کے اموال اور نہ لوگوں کے فتوے روک بن سکے یہ ہم روز افزوں ترقی پر ہے۔پس یہ تو صحیح ہے مگر دوست اس بات کو کبھی نہ بھولیں کہ اس مقصد کے لئے ہم سے قربانی کی
جائے گی اور وہ ہمیں دینی پڑے گی لیکن دنیا کی کوئی طاقت غلبہ اسلام کی اس مہم کو نا کام نہیں بنا
سکتی۔نہیں بناسکتی۔نہیں بنا سکتی۔یہ تو انشاءاللہ کبھی نہیں ہوگا کیونکہ خدا اپنے وعدوں کا سچا ہے وہ
اپنے وعدے ضرور پورے کرے گا یہ تو پیار کا ایک عظیم سلوک ہے تاہم جہاں پیار کی تقسیم کا سوال
پیدا ہوتا ہے وہاں بعض شرائط رکھی جاتی ہیں۔چنانچہ خدا نے ہمیں یہ فرمایا ہے کہ تم قربانی دو۔اپنی
بساط کے مطابق ایثار دکھاؤ اور مجھ سے پیار کرو اپنی قوتوں اور استعدادوں کے لحاظ سے صرف مجھ
سے ڈرو کسی اور سے نہ ڈرو۔چنانچہ احمدیت کے خلاف ساری دنیا اکٹھی ہوگئی مگر احمدی کہاں اور

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۰۲
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
کس سے ڈرے؟ یہاں بھی مخالفت وہاں بھی مخالفت مگر یہاں بھی ، وہاں بھی ہر جگہ احمدیت ترقی
کر رہی ہے۔یورپ میں بھی اور امریکہ میں بھی جزائر میں بھی اور افریقہ میں بھی مشرقی افریقہ میں
بھی اور مغربی افریقہ میں بھی جنوبی افریقہ میں بھی اور شمالی افریقہ میں بھی احمدیت پھیل رہی ہے۔چنانچہ بعض دوستوں کے عجیب و غریب حالات سامنے آتے رہتے ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا
عراق کے ایک بہت بڑے عالم اور مؤتمر عالم اسلامی کے رکن احمدی تھے لیکن بعض حالات کی وجہ
سے ( قرآن کریم نے بھی بعض حالات میں اخفاء کی اجازت دی ہے ) ہمارے ساتھ اُن کا ملاپ
نہیں تھا۔ایک دفعہ جب وہ اپنے ملک سے باہر مؤتمر عالم اسلامی کے اجلاس میں شریک ہونے
کے لئے گئے تو انہوں نے مجھے بڑے پیار کا خط لکھا بالکل ایسے ہی جیسے یہاں سے مخلصین خط لکھتے
ہیں حالانکہ وہ اتنی دور بیٹھے ہوئے تھے ان سے ہماری خط و کتابت بھی نہیں تھی لیکن پیار کے اظہار
کے لئے معین الفاظ نہیں ہوا کرتے۔پیار تو الفاظ میں سے خود پھوٹ پھوٹ کر باہر نکل رہا ہوتا
ہے۔چنانچہ جب اُن کا مجھے خط ملا تو میں نے اللہ تعالیٰ کی بڑی حمد کی۔اسی طرح پچھلے سال کی بات ہے ایک احمدی دوست ترکی گئے ان کو ایک ترک ملا کہنے لگا
آپ کا جماعت احمدیہ سے تعلق ہے۔میری بوڑھی ماں احمدی ہے اور چونکہ وہ بہت بوڑھی ہو چکی
ہے ہوٹل میں نہیں آسکتی۔آپ وہاں گھر پر چلیں تو اسے بڑی خوشی ہوگئی۔وہ بڑھیا پستہ نہیں کب
سے احمدی ہے لیکن ہمیں اس کا پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ کس طرح احمدی ہوئی کن حالات میں احمدی
ہوئی۔اُس تک احمدیت کا پیغام کیسے پہنچا ؟ میں سمجھتا ہوں اس قسم کے بوڑھے لوگ شاید درجنوں
اور بھی ہوں میری خواہش ہے ہم کوشش بھی کریں گے اُن سے ملاپ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ زندگی
دے۔پتہ تو لگے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے احمدیت کے پیغام کو کن راہوں سے لوگوں تک لے گئے
اور اس طرح ان کے دلوں میں ایک تبدیلی پیدا ہو گئی۔خلاصہ کلام یہ کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم اپنے مقام محمدیت میں منفرد ہیں۔آپ کے سوا کسی شخص کو یہ مقام حاصل نہیں ہے۔آپ خاتم النبیین ہیں اور روحانی رفعتوں کے لحاظ
سے آپ آخری نبی ہیں۔آپ اُس وقت سے آخری نبی ہیں جس وقت ابھی آدم کو نبوت تو کیا انہیں

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۰۳
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
یہ مادی وجود بھی عطا نہ ہوا تھا۔غرض سب نبوتیں نبوت محمدیہ کے تحت حاصل کی گئی ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ
نے اسی نبوت کی خاطر اور اسی مقام محمدیت کی خاطر ساری کائنات کو پیدا کیا تھا اس لئے جس طرح
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی روحانی رفعت ساتویں آسمان تک پہنچنے کے باوجود ختم نبوت کے
منافی نہیں ہے اسی طرح حضرت آدم علیہ السلام کی روحانی رفعت پہلے آسمان تک پہنچنے کے باوجود
ختم نبوت میں خلل اندازی نہیں کر رہی۔حضرت رسولِ کریم صلی اللہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ میرے روحانی فرزند یعنی
علمائے باطن جو مجھ سے قرآنی علوم حاصل کر کے قرآنِ کریم کی شریعت کو زندہ اور تابندہ رکھیں گے
اور ہر صدی میں آتے رہیں گے۔وہ بھی انہی انبیاء کی طرح ہیں جن میں سے کوئی پہلے آسمان تک
پہنچا کوئی دوسرے پر کوئی تیسرے پر، کوئی چوتھے پر کوئی پانچویں پر، کوئی چھٹے پر اور ایک ایسا بھی
پیدا ہوگا جو انتہائی عاجزی اور عشق کے سارے مراحل طے کرنے کے بعد اور محبت کی انتہائی رفعتوں
کو پالینے کی وجہ سے ساتویں آسمان میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پہلو میں جا پہنچے گا اور سید و مولیٰ
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں جگہ پائے گا۔جس طرح ابراہیم علیہ السلام کی
روحانی رفعت ساتویں آسمان تک پہنچنے پر ختم نبوت کے منافی نہیں پڑتی اسی طرح حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم روحانی فرزند کی روحانی رفعت ساتویں آسمان تک آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے مقام محمدیت میں کوئی رخنہ اندازی نہیں کرتی۔دوسرے یہ تصویر یہ حقیقت معراج ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ کسی کی روحانی رفعتیں سات
آسمانوں میں محصور ہونے کی وجہ سے مقام ختم نبوت میں کوئی خلل نہیں ڈالتیں کیونکہ وہ ارفع مقام
اس کے اوپر کا مقام ہے اور ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ روحانی رفعتوں کے حصول کے لئے اپنی اپنی
استعداد کے مطابق کوشش کرو۔ہمیں یہ بشارت بھی دی گئی ہے کہ امت محمدیہ میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا ایک ایسا فرزند جلیل پیدا ہوگا جو ساتویں آسمان تک پہنچ جائے گا تاہم اس کا مقام
حضرت رسول اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ہے۔تیسرے یہ کہ جو شخص انسان کے فتوؤں سے مومن بنتا ہے۔انسان کے کفر کے فتوے اس کا

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۰۴
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء
ایمان چھین سکتے ہیں مگر جو شخص خدا تعالیٰ کی بشارت کے مطابق ایمان حاصل کرتا ہے اور خدا تعالیٰ
کی محبت اور پیار کو پاتا ہے۔خدا تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور ہستی اس کے ایمان کو چھین نہیں سکتی خواہ
ساری دنیا ہی زور کیوں نہ لگائے۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۵ را پریل ۱۹۷۳ ء صفحه ۴ تا ۱۰)

آج 10 میں سے 10 باقی