ملکی دستور باہمی تعلقات کو متعین کرنے اور مستحکم کردینے کا ذریعہ ہوتا ہے

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۱۷
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
ملک دستور باہمی تعلقات کو متعین کرنے اور مستحکم
کر دینے کا ذریعہ ہوتا ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه
تشہد وتعوذ وسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔گذشتہ ربع صدی میں پاکستان کو بہت سی پریشانیوں میں سے گذرنا پڑا۔قیام پاکستان
کے ایک سال بعد بائی پاکستان قائد اعظم کی وفات ہو گئی۔ان کے ذہن میں پاکستان کے لئے جو
دستور تھا وہ قوم کو نہ دے سکے۔پھر ملک کو بعض دوسری پریشانیوں کا منہ دیکھنا پڑا۔پھر مارشل لاء
لگا ، جس کے متعلق بظاہر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس کی ذمہ داری فوج پر ہے اور یہ بات ایک حد تک
درست بھی ہے لیکن اس کی اصل ذمہ داری تو ان لوگوں پر عاید ہوتی ہے جنہوں نے اس قسم کے
حالات پیدا کر دیئے کہ فوج کو مارشل لاء لگانا پڑا۔بہر حال مارشل لاء کا زمانہ بھی پریشانیوں پر منتج
ہوا۔اس کی تفصیل میں جانے کا نہ یہ وقت ہے اور نہ اس کی ضرورت ہے۔مارشل لاء کے زمانہ میں بھی کچھ قوانین تو ہوتے ہیں جن کے تحت حکومت کی جاتی ہے۔تا ہم ان قوانین کا دستور نہ کہا جاتا ہے، نہ سمجھا جاتا ہے اور نہ حقیقہ ایسا ہوتا ہے۔اس لحاظ سے قوم
گو یا دستور کے میدان میں پچھلے ۲۵ سال بھٹکتی رہی ہے۔چنانچہ ایک لمبے عرصہ کے بعد اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں کہ قوم کو ایک دستور مل گیا۔ہم خوش ہیں اور ہمارے دل

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۱۸
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
اللہ تعالیٰ کی حمد سے لبریز ہیں کہ ہماری اس سر زمین کو جسے اللہ تعالیٰ نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے
لئے منتخب فرمایا ہے اس میں بسنے والی اس عظیم قوم کو اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی کہ وہ اپنے لئے ایک
دستور بنائے۔جہاں تک دستور یا کانسٹی ٹیوشن کی تیاری کا سوال ہے، یہ کسی الہامی کتاب کی طرح تو نہیں ہوتا
اسے قرآن عظیم کا مقام تو حاصل نہیں ہوتا کیونکہ قرآن عظیم ایک ایسی الہامی کتاب ہے جس کی کوئی آیت،
کوئی لفظ اور کوئی شعشہ منسوخ نہیں ہو سکتا۔بدلا نہیں جا سکتا مگر دستوران بنیادی قوانین پر مشتمل
ہوتا ہے جسے قوم کے چند نمائندے تیار کرتے ہیں اور وہ قوم اور ملک کی سیاسی اور معاشرتی زندگی
کی بنیاد بنتا ہے۔گویا یہ ایک کھونٹا ہوتا ہے جس کے گرد قوم سیاسی اور معاشرتی لحاظ سے گھومتی ہے اس
سے قبل نہ یہ کھونٹا تھا، نہ کوئی معین حدود تھیں جن کے اندر رہ کر قوم نے ارتقائی حرکت کرتے ہوئے
اپنے مقدر کو پانا اور اپنی منزل مقصود تک پہنچنا تھا۔چونکہ سیاسی اور معاشرتی ترقی کی کوئی بنیاد
موجود نہیں تھی اس لئے ساری قوم ادھر ادھر بھٹک رہی تھی۔اب اسے ایک بنیا دل گئی ہے۔ایک
دستور بن گیا ہے۔سیاسی اور معاشرتی لحاظ سے قومی ترقی کی حدود معین کر دی گئی ہیں۔بہر حال قوم بجا طور پر خوش ہے کہ اسے ایک دستور مل گیا ہے۔ہم بھی بڑے خوش ہیں یہ
خوشی منانے کا ہفتہ ہے اس لئے ہم بھی خوشی منا رہے ہیں۔چراغاں کر رہے ہیں۔یہ دعائیں
کرنے کے ایام ہیں۔ہم بھی دعائیں کر رہے اور کرتے رہیں گے یہ ایسا موقع ہے کہ جماعت کو
دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ اس دستور کو قوم کے لئے اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی مہم کے لئے
بہت ہی با برکت کرے۔ہر دستور چونکہ انسان کا بنایا ہوا ہوتا ہے اس لئے یہ سمجھنا غلط ہے کہ اس کے اندر کوئی خامی یا
کوئی کمزوری نہیں یا اس میں اصلاح کی کوئی گنجائش نہیں۔ہر انسانی کام کے اندر انسانی کمزوریاں
تھوڑی یا بہت ضرور ہوتی ہیں۔اس لئے دنیا کا کوئی دستور ایسا نہیں ہے جس میں ترمیم کی ضرورت
نہ پڑی ہو اور ترمیم کی ضرورت دو وجوہات کی بنا پر پیدا ہوتی ہے ایک اس وجہ سے کہ وقت
گذرنے کے ساتھ ساتھ حالات بدل جاتے ہیں۔سیاسی اور معاشرتی لحاظ سے بعض نئے تقاضے

خطبات ناصر جلد پنجم
١١٩
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
پیدا ہو جاتے ہیں۔ان تقاضوں کا ایک حصہ دستور کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اس واسطے دستور میں
لازماً ترمیم کرنی پڑتی ہے دوسرے احساس خامی ترمیم دستور کا باعث بنتا ہے۔گو دستور کے نفاذ پر
ابھی لمبا عرصہ نہیں گذرا ہوتا۔حالات ابھی بدلے نہیں ہوتے لیکن سیاسی اقتدار رکھنے والوں کے
دلوں میں یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ دستور میں فلاں جگہ فلاں کمی رہ گئی ہے۔وہ دور ہونی چاہیے
چنانچہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہمارے اس دستور کے آخری مراحل میں بھی کچھ قوانین جو بن چکے
تھے ان میں حکومت نے دستوریہ کے سامنے یہ تجویز پیش کی کہ فلاں حصوں میں خامیاں نظر آتی
ہیں۔بعض لفظی خامیاں ہیں بعض بنیادی خامیاں رہ گئی ہیں۔ان کو دور کرنا ضروری ہے۔چنانچہ
دوبارہ بحث و تمحیص کے بعد متعلقہ خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔یہ تو وہ خامیاں تھیں جن
کے متعلق بحث کے دوران ہی احساس پیدا ہو گیا لیکن ان بہت ساری خامیوں کے متعلق تو کچھ
نہیں کہا جاسکتا جو موجود تو ہوسکتی ہیں اور ہیں لیکن ان کے متعلق تبدیلی کا احساس پیدا نہیں ہوا۔کل، پرسوں، اگلے ماہ، دو چار مہینے بعد یا سال کے بعد احساس پیدا ہو گا کہ فلاں شق میں غلطی رہ
گئی ہے۔وہ دور ہونی چاہیے۔بہر حال یہ ایسی باتیں ہیں جو قوم کے سامنے آتی رہیں گی اور وہ ان
کی اصلاح کرے گی۔ہمیں یہ دعا کرنی چاہیے کہ اگر اور جو غلطیاں یا خامیاں اس وقت دستور کے
الفاظ میں یا اس کے مضمون میں رہ گئی ہیں۔قبل اس کے کہ کوئی خرابی رونما ہو اور قوم کو نقصان پہنچے،
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے قوم کو ان خرابیوں کے دور کرنے کی جلد از جلد تو فیق عطا فرمائے۔در اصل یہ تو سب کا سانجھا کام ہے۔جس کسی شخص کو بھی کوئی غلطی نظر آئے گی وہ اس کی
نشاندہی کرے گا تا کہ اصلاح ہو جائے۔باقی جو لوگ برسراقتدار ہوتے ہیں ، ان کی سمجھ میں اگر
کوئی بات نہ آئے اور اس وجہ سے وہ اصلاح کی طرف متوجہ نہ ہوں تو بھی حسن ظن سے کام لینا
چاہیے اور کہ دینا چاہیے کہ ہماری بات تو ٹھیک ہے لیکن حزب اقتدار کو سمجھ نہیں آئی۔بدظنی بہر حال
نہیں کرنی چاہیے۔دستور باہمی تعلقات کو متعین کرنے اور مستحکم کر دینے کا ذریعہ ہوتا ہے مثلاً ایک شکل وفاقی
دستور ہے جس میں وفاقی یونٹوں (جن کو ہم اپنے ملک کے لحاظ سے صوبے کہتے ہیں ) کے

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۲۰
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
اختیارات اور ان کے آپس کے تعلقات اور مرکز کے ساتھ ان کے روابط کو آئینی شکل دی جاتی
ہے۔پھر جس طرح علاقے علاقے کے تعلقات قائم ہوتے ہیں اسی طرح سارے افراد کے
باہمی تعلقات بھی بہت سے پہلوؤں سے قائم کئے جاتے ہیں۔مثلاً قانون کی حکومت ہے۔یہ
دستور کا کام ہے کہ وہ یہ کہے کہ کوئی قانون ایسا نہیں بنایا جائے گا جو گروہ، گروہ کے درمیان افتراق اور
تمیز پیدا کرنے والا ہو۔قانون کی حکومت سب پر یکساں ہوگی۔قانون کا تحفظ سب کو حاصل ہوگا۔اس حد تک اس کا تعلق دستور سے ہے اس سے آگے مقننہ کا کام ہے وہ اپنا کام کرتی رہتی ہے۔اب باہمی تعلقات کے استوار کرنے میں بھی بعض دفعہ غلطیاں ہو جاتی ہیں۔چنانچہ
جیسا کہ میں نے بتایا ہے جہاں ہمیں کوئی کمزوری یا خامی نظر آرہی ہے یا جہاں ہمیں تو کوئی کمزوری
یا خامی نظر نہیں آرہی مگر خدا تعالیٰ کے علم میں وہ موجود ہے تو دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے قوم کو اس قسم کی ساری کمزوریوں اور خامیوں کو دور کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ اللہ تعالیٰ
نے اس خطہ زمین پر رہائش رکھنے والے لوگوں کے لئے جو ترقیات مقدر کی ہیں وہ ان کے حصہ
میں آئیں۔قوم نے ایک لمبا عرصہ پریشانیوں میں گذارا ہے۔خدا کرے اب اسے اس قسم کی یا
کوئی دوسری پریشانیاں دیکھنی نہ پڑیں۔اس سلسلہ میں ایک دو باتیں کہنا چاہتا ہوں۔گوان کا بلا واسطہ دستور کے ساتھ تعلق نہیں لیکن
ان کا اظہار ضروری ہے۔اسلام نے بنیادی طور پر دو حقوق قائم کئے ہیں۔ایک کو ہم حقوق اللہ
کہتے ہیں اور دوسرے کو حقوق العباد۔قرآنِ کریم نے حقوق اللہ کو کھول کر بیان کر دیا ہے۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ان حقوق کو بڑی وضاحت سے بیان فرمایا ہے۔پھر اب
اس زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں ہمیں بتایا ہے کہ حقوق اللہ کیا ہیں۔ان کی دائیگی سے کیا
مراد لی جاتی ہے۔یہ ایک بہت لمبا مضمون ہے۔دراصل ساری دنیا اسی مضمون سے تعلق رکھتی
ہے۔تاہم اس مضمون کی بعض باتیں یہ ہیں کہ انسان اپنے وجود، اپنی قوتوں اور استعدادوں کے
متعلق یہ یقین رکھتا ہو کہ ان سب کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔مزید برآں خدا تعالیٰ کی اطاعت کی

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۲۱
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
جائے۔اس کی فرمانبرداری کی جائے۔اس کی صفات کا ملہ کی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کی
جائے۔اللہ تعالیٰ کی صفات حسنہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالا جائے۔اللہ تعالیٰ کی ذات
با برکات پر توکل اور بھروسہ رکھا جائے۔غیر اللہ کو کچھ نہ سمجھا جائے۔خدا تعالیٰ کے سوا ہر چیز کو ایک
مُردہ کیڑا اور لاشے محض سمجھا جائے۔نہ صرف زبان سے بلکہ اپنے عمل سے اور اپنی فکر سے اور
اپنے خیالات کے لحاظ سے غیر اللہ کوکوئی چیز نہ سمجھا جائے۔خواہ وہ غیر اللہ دنیا کی ساری حکومتیں ہی
کیوں نہ ہوں یا خود اقوام متحدہ ہی کیوں نہ ہو ( اقوام متحدہ میں دنیا کی قریباً ساری حکومتوں کے
نمائندوں کا اجتماع ہوتا ہے) اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں دنیا کی کوئی طاقت، دنیا کا کوئی ملک، دنیا کی
کوئی جماعت ، دنیا کی کوئی قوم اور دنیا کا کوئی دماغ کچھ حقیقت ہی نہیں رکھتا خدا کے مقابلے میں
ہر چیز لاشے محض ہے۔یہ ہے حقیقی تو حید اور یہ ہے حقیقی توحید کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کا حق دا کرنا۔اللہ تعالیٰ کو واقعہ اور حقیقتا واحد ویگا نہ سمجھنا تو حید ہے اس کے قبضہ اقتدار میں یہ ساری مخلوق ہے۔سب پر اسی کا حکم چلتا ہے۔تاہم ہمیں غلط قسم کے جو کام نظر آتے ہیں مثلاً بعض ملکوں میں جہاں
لوگ دہر یہ ہیں وہاں غلط قسم کے کام کئے جا رہے ہیں۔آئندہ نسلوں کو خدا سے روز بروز دور کیا
جا رہا ہے۔لیکن یہ اس لئے نہیں ہوتا کہ یہ ممالک خدا تعالیٰ کے خلاف بغاوت میں کامیاب ہو گئے
ہیں یا ہو جائیں گے بلکہ یہ اس لئے ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو امتحان کی دنیا بنایا ہے اور
خدا نے یہ اجازت دی ہے کہ اگر چاہو تو تم باغی بن سکتے ہو۔قرآنِ عظیم کہتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ
چاہتا تو سب کو مسلمان بنا دیتا۔اگر خدا تعالیٰ اپنا حکم چلاتا اور جبر أسب کو ایمان پر قائم کر دیتا اپنی
قوت کا ملہ کا اس رنگ میں مظاہرہ کرتا تو پھر کون کا فر اور کون شیطان؟ اس کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے انسان کو روحانی ترقیات کی خاطر یہ اجازت دی کہ چاہے تو ایک محدود
دائرہ کے اندر خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو اختیار کرے اورس کی رضا کی جنتوں کو پالے اور
اگر چاہے تو خدا تعالیٰ سے بغاوت کرے اور اس بغاوت کے نتیجہ میں وہ خدا سے دور ہو جائے اور
خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی جہنم کا مورد بن جائے۔پس جو چیز ہمیں بظاہر بغاوت نظر آتی ہے، وہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیئے گئے اختیار کے

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۲۲
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
نتیجہ میں ہے، ورنہ کوئی مخلوق ایسی نہیں اور نہ کوئی ہستی ایسی ہے جو یہ کہے کہ میں اپنے زورِ بازو
سے کوئی کام کر سکتا ہوں یا الہی منصوبوں کو ناکام بنا سکتا ہوں۔ہم نے خدا کے متعلق ، خلق اور
پیدائش کے متعلق ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کے متعلق جو کچھ سنا ، دیکھا اور پایا ہے اور
جس کا عرفان اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے طفیل عطا فرمایا ہے اس کی رُو سے کسی انسان کا از خود
کسی کام کی طاقت ناممکن ہے اگر انسانی کام میں اللہ تعالیٰ کی اجازت یا مشیت کارفرما ہوتی ہے۔شاید
کوئی پاگل ہی یہ کہہ دے تو کہہ دے کہ میرے فلاں کام میں اللہ تعالیٰ کو اختیار نہیں ہے ورنہ کوئی
عقل مند آدمی تو اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔میں سمجھتا ہوں کسی پاگل کے دماغ میں بھی یہ
خبیثانہ عقیدہ نہیں آسکتا کہ خدا کی مشیت سے باہر رہ کر انسان کوئی کر سکتا ہے۔تاہم بعض لوگ
توحید کی حقیقت کو سمجھتے ہیں اور بعض نہیں سمجھتے یہ اور بات ہے۔پس حقوق اللہ کی ادائیگی کا مطلب
یہ ہے کہ انسان اپنے وجود کو کچھ نہ سمجھے۔ہر خیر کا سر چشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو جانے اور غیر اللہ کو
خواہ وہ دنیوی لحاظ سے کتنی ہی طاقتور ہستی کیوں نہ ہو لاشے محض سمجھے۔گویا غیر اللہ کو ایک مُردہ
کیڑے سے بھی کم تر سمجھے۔کیونکہ مردہ کیڑا بھی تو آخر کچھ شے ہے۔چھوٹی سی چیز سہی اور بے جان
ساذرہ سہی مگر ایک شے تو ہے ہم نے خود کو اس سے بھی کم تر سمجھنا ہے۔یہ ہے حقوق اللہ اور ان کی
ادائیگی کی اصل حقیقت جسے ہر وقت پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔دوسرے حقوق العباد ہیں اور ان کی ادائیگی ہے۔اس کے متعلق میں ایک بنیادی بات
ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں۔میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ اچھے سمجھ دار لوگ بھی بہک جاتے ہیں۔حقوق العباد کے متعلق بنیادی طور پر یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے لئے بنی نوع انسان
سے ہمدردی کرنا ان سے مخلصانہ محبت و پیار کرنا اور ان سے حسن سلوک کرنا ضروری ہے۔بندوں
کے حقوق کی ادائیگی کی یہ ایک بنیادی حقیقت ہے جس کے ذریعہ بنی نوع انسان کے دل جیتے
جاسکتے ہیں۔یہ ہماری ذمہ داری ہے۔اس ذمہ داری کو باہنا ہمارا فرض ہے۔انسانی خدمت بہت
ضروری ہے تا کہ ہر بندہ خدا اپنی خدا داد طاقتوں کی صحیح نشو و نما کر سکے اور چونکہ فِطْرَتَ
اللَّهِ الَّتِی
فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا (الروم : ۳۱) کی رُو سے اسلام دین فطرت ہے۔اس لئے فطرت کی صحیح

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۲۳
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
نشوو نما کے نتیجہ میں اسلام کی طرف لے آئیں۔پس یہ ایک بنیادی حقیقت ہے۔بنی نوع انسان سے للہی محبت و پیار اور ان کی مخلصانہ خدمت
کے نتیجہ میں ان کا دل جیتا جا سکتا ہے۔اس میں ان کا اپنا فائدہ بھی ہے۔جب ہم بنی نوع انسان
کے فائدہ کے لئے کہتے ہیں تو مطلب یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ان
کا تعلق قائم ہو جائے۔لیکن
اگر اپنی مخلصانہ کوشش اور ہمدردانہ رویہ سے کسی کا دل عارضی طور پر جیت نہ سکیں تو کیا اللہ تعالیٰ کی
طرف سے اس کے بندوں کا جو بنیادی حق قائم کیا گیا ہے وہ بدل جائے گا۔وہ بہر حال اپنی جگہ
پر قائم رہتا ہے۔آپ نے جس شخص کے ساتھ اس کے مخالفانہ رویڈ کے باوجود اس کی بھلائی
کے لئے مخلصانہ پیار کیا اس کا رد عمل وہ نہیں ہو سکتا جو آپ چاہتے ہیں۔تب ہی آپ نے مخلصانہ
پیار کیا۔کسی ایک کوشش کی ناکامی کوشش کو چھوڑ دینے کی دلیل نہیں بن سکتی اس لئے کسی احمدی کا یہ
کہنا کہ ہم ایک دفعہ ناکام ہو گئے اس لئے ہم کوشش ہی نہیں کریں گے یا ہم ایک سو ایک دفعہ
نا کام ہو گئے اب ہم کوشش نہیں کریں گے یا ہم ایک ہزار ایک دفعہ ناکام ہو گئے اب ہم کوشش
نہیں کریں گے یا ایک لاکھ ایک دفعہ ناکام ہو گئے اب ہم کوشش نہیں کریں گے، درست نہیں
ہے۔ہم نے ساری عمر مخلصانہ محبت و پیار اور محسن سلوک اور ہمدردی کے ساتھ بنی نوع انسان کے
دلوں کو خدا تعالیٰ کی خاطر جیتنے کی کوشش کرتے چلے جانا ہے۔اس کوشش کی انفرادی انتہا ایک فرد
کی موت ہے۔جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو وہ دار الا بتلا سے باہر نکل جاتا ہے اس جہان سے
باہر جا کر جزا وسزا کی دنیا میں داخل ہو جاتا ہے اور پھر اس پر اس دنیا کی ذمہ داریاں ختم ہو جاتی ہیں۔لیکن جب تک انسان زندہ ہے اس کو خدا کا یہی حکم ہے کہ جس کے ساتھ تو میری خاطر مخلصانہ پیار
اور محبت کرتا ہے، جس کے ساتھ تو میری رضا کے حصول کے لئے ہمدردی رکھتا ہے۔جس کے ساتھ
تو میری خوشنودی حاصل کرنے کے لئے محسن سلوک کرتا ہے۔اگر وہ اس سارے پیار کے باوجود
تجھے دھتکار دیتا ہے اور تجھ سے دشمنی رکھتا ہے یا تیری بے لوث خدمت کی قدر نہیں کرتا تو پھر اگر
تو نے یہ سب کچھ میری خاطر کیا ہے تو اس کی بے قدری کی پرواہ کیوں کرتا ہے تو یہ کام کئے جا اس
کے صلے میں تجھے میری رضا اور پیار ملتا رہے گا۔لیکن میں نے حقوق العباد کی ادائیگی کے متعلق

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۲۴
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
ایک بنیادی حکم دے رکھا ہے تو نے اس کو نہیں بھولنا۔ہم اللہ کی توفیق سے اور اسی کے فضل سے ہمیشہ ہی محسن سلوک کرتے ہیں۔ان کے ساتھ
بھی حسن سلوک کرتے ہیں جو ساری عمر ہمیں گالیاں دیتے رہتے ہیں، چنانچہ بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہماری سرشت ہی کچھ ایسی بنائی
ہے کہ اگر کوئی شخص قادیان میں آئے اور صبح و شام ہمیں گالیاں دیتا ر ہے تب بھی ہمارے چہرہ پر
کدورت کے آثار نہیں پیدا ہوں گے۔ظاہر ہے جس شخص نے خدا تعالیٰ کے لئے کام کرنا ہوتا
ہے، بندوں کا رد عمل اس کے کام میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔مگر جس شخص نے خدا کے لئے کام نہیں
کرنا ہوتا وہ تو آج بھی مارا گیا اور کل بھی مارا گیا۔ایسا شخص تو پھر ظلمات کی دنیا میں رہنے والا ٹھہرا۔پس جماعتِ احمدیہ کے ہر فرد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر ہم نے کسی سے حسن سلوک کیا اور اس
نے ہمارے ساتھ دشمنی کی۔اگر ہم نے کسی سے محبت و پیار کا سلوک کیا اور اس نے ہم سے نفرت کا
اظہار کیا۔اگر ہم نے کسی سے ہمدردی کے تعلقات قائم کرنا چاہے اور اس نے دشمنی کے طریقوں کو
اختیار کیا تو اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کے اس بنیادی حکم میں کہ میرے بندوں سے پیار کرو، پیار کرو
اور پیار کرو اور میرے لئے ان کے دلوں کو جیتو۔اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔یہ حکم تو اپنی جگہ
پر قائم ہے۔یوں بھی اس دنیا میں آج ایک بات ہوتی ہے کل دوسری رونما ہو جاتی ہے زمانہ کے
حالات بدلتے رہتے ہیں۔اگر کوئی شخص ہمارے خلاف حرکت کرتا ہے تو ہمارے دل میں اس
کے لئے رحم پیدا ہوتا ہے اور دل سے اس کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔ہمیں اپنی کوئی فکر نہیں ہوتی
کیونکہ خدائے قادر و توانا ہمارا مونس و مددگار ہے۔بڑا عجیب واقعہ ہے۔کہنے والے نے یہ کہا
خانہ کعبہ کا جو مالک ہے وہ خود اس کی حفاظت کرے گا۔میرے تو اونٹ گم ہو گئے ہیں۔مجھے تو ان
کی تلاش ہے۔اس میں ایک بنیادی حقیقت بیان کی گئی ہے۔چار پانچ دن ہوئے کسی نے اس قسم
کی کوئی بات مجھ سے کی ( گوانسان پریشان تو ہوتا ہے لیکن کسی احمدی کو اپنا مقام نہیں چھوڑ نا
چاہیے ) چنانچہ میں نے ہنس کر کہا تعبیر رویا میں خانہ کعبہ کی تعبیر امام وقت ہے۔میں نے کہا خانہ کعبہ
کا مالک خانہ کعبہ کی حفاظت کے سامان آپ کرے گا۔ہمیں تو ان اونٹوں کی فکر ہے۔ہمیں تو اس

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۲۵
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
ملک میں بسنے والے لوگوں کی فکر ہے کہ کہیں ان کے لئے شر کے سامان نہ پیدا ہو جا ئیں اس
واسطے نہ گھبرانے کی کوئی وجہ ہے اور نہ بہکنے کی کوئی بات۔خدا تعالیٰ نے ہمیں فرمایا ہے کہ میرے
بندوں سے حسن سلوک کرتے چلے جاؤ۔میرے بندوں سے ہمیشہ ہمدردی رکھو۔میرے بندوں
کے دل کو مخلصانہ محبت اور پیار سے میری خاطر جیتو۔حقوق العباد کے سلسلہ میں یہ ایک بنیادی حکم
ہے۔اللہ تعالیٰ کے حکم بدلا نہیں کرتے۔دنیا کے حالات بدلتے رہتے ہیں۔اس لئے یہ بنیادی حکم
بھی نہیں بدلے گا۔نہ پہلے بدلا ہے اور نہ اب بدلے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے محدود
رنگ میں ، محمد ودطریقے پر اور محدودزاویوں سے ہمیں یہی نظر آتا ہے گو یہ منظر اتنا روشن نہیں کیونکہ
آفتاب رسالت ابھی تک طلوع نہیں ہوا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے ، آپ کی
پاک زندگی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔آپ کی زندگی سے بنیادی طور پر یہی مترشح ہوتا ہے کہ آپ نے
ہر ایک آدمی کا دل پیار اور محبت سے جیتنے کی کوشش کی۔آپ کی مکی زندگی مظلومانہ زندگی تھی ، دکھوں
کی زندگی تھی۔غیر اللہ کی پرستش کرنے والوں نے آپ کی بہت مخالفت کی۔اس کے باوجود آپ
اس حقیقت کو نہیں بھولے اور اپنے صحابہ سے بھی یہی فرمایا تمہیں محبت اور پیار کرنے کا حکم ہے۔تمہیں لوگوں سے دشمنیاں رکھنے کا حکم نہیں ہے جن لوگوں نے آپ اور آپ کے صحابہ کو اڑھائی
سال تک شعب ابی طالب میں بھوکا رکھ کر مارنے کی کوشش کی تھی۔آپ ان کی چند دن کی بھوک
برداشت نہیں کر سکے۔چنانچہ جب مکہ میں قحط پڑا تو آپ نے ان کے لئے کھانے کا انتظام کیا۔اب
دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا یہ کتنا حسین پہلو ہے کہ اڑھائی سال یا اس
سے کچھ زیادہ عرصہ تک جن لوگوں نے آپ
کو بھو کا مارنے کی کوشش کی تھی ، آپ نے ان کی ایک
دن کی بھوک برداشت نہیں کر سکے اور جتنی جلدی ممکن ہو سکتا تھا ان کی بھوک کو دور کرنے کے لئے
خوراک کا انتظام فرمایا یہ ایک عظیم مثال ہے۔اس قسم کی مثال دنیا کی تاریخ میں اس میں کہیں نظر
نہیں آتی۔آپ کے صحابہ نے بھی کسی سے دشمنی نہیں کی۔وہ دنیا میں پھیلے۔ایک طرف ترکی سے
آگے پولینڈ تک چلے گئے ، دوسری طرف پین سے نکل کر فرانس کے اندر چلے گئے۔ادھر صحرا
کو عبور کر کے مغربی افریقہ کے ساحلوں تک پہنچ گئے۔جزائر میں پہنچ گئے۔سمندر کی موجیں ان کا

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۲۶
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
راستہ نہ روک سکیں اور نہ صحرا اور پہاڑ ان کے راستے کی روک بنے۔وہ پہاڑوں کو پھلانگتے ہوئے
صحراؤں میں دوڑتے ہوئے اور سمندروں میں تیرتے ہوئے دور دراز ملکوں میں پہنچ گئے۔وہ
اپنے ساتھ ہر جگہ بنی نوع انسان کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا محبت اور پیار کا پیغام لے کر
گئے اور ہر جگہ کامیاب رہے۔چنانچہ دنیا کی تاریخ، بنی نوع انسان کی تاریخ ، حضرت آدم علیہ السلام
سے لے کر اس وقت کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ پیار اور محبت کبھی نا کام نہیں ہوئی۔نفرت اور
دشمنی ہی ناکام ہوتی رہی ہے۔خدا کا یہ قانون ہے آج نہیں تو کل کل نہیں تو پرسوں آخر کا ر محبت
کامیاب ہوگی اورنفرت اور دشمنی نا کام ہوگی۔غرض جن لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے محبت کو قائم کیا ہے ان کی
ناکامی کا تصور در اصل بنی نوع انسان کی تاریخ کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔ہمیں یہ ساری
باتیں ہر وقت پیش نظر رکھنی چاہیے۔ہمیں بنی نوع انسان سے ہمدردی کرنے کا حکم ہے ہمیں اس
مقام پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں انسانی تاریخ میں ناکامی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔اسی واسطے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہے۔جس کی
سرشت میں بنی نوع انسان کے لئے محبت اور پیار کا خمیر ہوتا ہے اس کی سرشت میں ناکامی کا خمیر
ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ محبت اور پیار کبھی نا کام نہیں ہوئے ، اس لئے جس قسم کے حالات بھی ہوں فکر
کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔بعض دفعہ اکا دُکا دوست یا بعض بچے یا بعض دوست جو نئے نئے
جماعت میں شامل ہوتے ہیں اور ہماری روایات کو پوری طرح نہیں سمجھتے وہ گھبرا جاتے ہیں۔جو
دوست اپنی روایات سے واقف ہیں ان کو یہ کہنے کی مجھے اس لئے ضرورت نہیں کہ وہ ان باتوں کو
جانتے ہیں۔طور پر
پس حالات خواہ کچھ بھی کیوں نہ ہوں تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔تمہیں بنیادی
ا گیا ہے کہ محبت اور پیار اور ہمدردی سے بنی نوع انسان کا دل اپنے رب اور
حضرت محمد رسول اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتو۔یہ ایک بنیادی حکم ہے اس کو کبھی نہ بھولو۔ہمیں خدا تعالیٰ
نے بشارتیں دی ہیں کہ اسلام کو احمدیت کے ذریعہ عالمگیر غلبہ نصیب ہوگا۔لیکن اس کے علاوہ عقلی

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۲۷
خطبه جمعه ۱۳ را پریل ۱۹۷۳ء
دلیل یہ ہے کہ دنیا کی تاریخ ہمیں کوئی مثال نہیں بتاتی جہاں محبت اور پیار نا کام ہوا ہو اور نفرت
اور دشمنی کامیاب ہوئی ہو۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں حقائق زندگی اور حقائق پیدائش عالمین سمجھنے کی توفیق عطا
فرمائے اور ان تمام برکات کا ہمیں بھی وارث بنائے جنہیں صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہمارے سید و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل حاصل کیا تھا۔اللہ تعالیٰ ہماری
زندگیوں کو بھی خوشحال اور مسرور بنادے۔谢谢谢
از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی