حضرت محمد مصطفیٰﷺ تمام بنی نوع انسان کی طرف مبعوث ہوئے

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۸۷
خطبہ جمعہ ۲۵ رمئی ۱۹۷۳ء
ہمارے سید و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم كافةً لِلنَّاسِ
یعنی تمام بنی نوع انسان کی طرف مبعوث ہوئے
خطبه جمعه فرموده ۲۵ رمئی ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه
تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج صبح شدید دورانِ سر ( چکروں) کی تکلیف شروع ہوگئی تھی اب نسبتا فرق محسوس کیا ا
چند منٹ کے لئے آ گیا ہوں کیونکہ میرے دل نے غیر حاضر رہنا قبول نہیں کیا۔اس وقت میں مختصراً ایک بنیادی اور اہم خوشخبری کے متعلق چند فقرات کہنے پر اکتفا کروں گا۔اللہ تعالیٰ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اُمت محمدیہ پر بڑا ہی مہربان ہے چنانچہ اس
نے سورۃ فاتحہ میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَبْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا سکھائی۔اللہ تعالیٰ
اپنے بندوں کو جو دعائیں سکھاتا ہے ان کے متعلق یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان میں یہ بشارت ہوتی ہے
که اگر انسان شرائط دعا پوری کرے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہر دعا قبول ہوگی کیونکہ کوئی دعا ایسی
نہیں سکھائی جاتی جس کے متعلق ساتھ ہی یہ اعلان بھی ہو کہ اللہ تعالیٰ اسے قبول نہیں کرے گا
کیونکہ اس طرح تو یہ عقلاً بھی ایک لغو فعل بن جاتا ہے جب کہ لغو فعل سے مجتنب رہنے کی خود خدا نے
ہمیں تلقین فرمائی ہے اس لئے وہ خدا جو ہر عیب اور نقص سے پاک ہے اس کی طرف یہ بات
منسوب نہیں کی جاسکتی۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۸۸
خطبہ جمعہ ۲۵ رمئی ۱۹۷۳ء
پس جو دعا بھی سکھائی گئی ہے اس کے متعلق یہ بشارت دی گئی ہے کہ امت محمدیہ کے افراد یا
گروہ (اگر دعا کا تعلق جماعت یا گروہ سے ہو ) اگر دعا کریں گے خلوص نیت کے ساتھ اور اس کی
شرائط کو پورا کریں گے اپنی استعداد کے مطابق تو وہ دعا ضرور قبول ہوگی۔چنانچہ اس آیہ کریمہ
میں اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے اُمت محمدیہ کو یہ بشارت دی اور بتایا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے ابنیاء علیہم السلام مختص المکان اور مختص الزمان تھے یعنی خاص علاقے کے
لئے اور خاص زمانی کے لئے آتے تھے اور وہ اپنے اپنے علاقہ اور زمانہ کی محدود ضرورتیں پوری
کرتے اور پیش آمدہ مسائل کو حل کرتے تھے۔چونکہ ان کی ذمہ داریاں کا حل نہیں تھیں یا یوں کہنا
چاہیے کہ ابھی ان کی استعدادوں کی کامل نشو و نما نہیں ہوئی تھی یا یہ کہ وہ انسان کامل کا ظل بننے کے اہل
نہیں تھے اس لئے ان کو ارتقائی مدارج ہی سے گزارنے کے لئے ان پر تھوڑی تھوڑی ذمہ داریاں
ڈالی گئیں۔گویا جس
قسم کی ذمہ داریاں تھیں اس قسم کا انہیں انعام بھی ملنا تھا۔پہلے زمانوں میں جس طرح بعض دفعہ ایک گاؤں میں ایک قسم کی بادشاہت ہوتی تھی۔ایک شہر میں بادشاہت ہوتی تھی۔اسی طرح ایک قصبہ یا شہر کا ایک نبی ہوتا تھا۔اس کے فرائض
محدود تھے۔اس کی قربانیاں محدود تھیں کیونکہ مثلاً یروشلم میں یروشلم سے تعلق رکھنے والے نبی کو
اس علاقہ کے لوگوں نے گالیاں دیں اور اس پر کفر کے فتوے لگائے مگر نا کیجیریا کے لوگوں نے اس
پر کفر کے فتوے نہیں لگائے اور نہ اس کو دکھ دیا غرض پہلے نبیوں نے اپنے اپنے حالات کے مطابق
قربانیاں دیں قربانیاں اور ذمہ داریاں ہر دو کم تھیں۔انہوں نے ساری دنیا سے گالیاں نہیں
کھا ئیں اس لئے ان کا انعام بھی محدود تھا۔لیکن ہمارے سید و مولا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
كافة لِلنَّاسِ یعنی تمام بنی نوع انسان کی طرف مبعوث ہوئے۔ساری دنیا سے آپ کا تعلق ٹھہرا
ساری دنیا نے آپ سے دشمنیاں کیں مگر آپ نے ساری دنیا سے پیار کیا ہماری دنیا کے لئے
آپ نے دعائیں کیں۔نہ صرف اپنے زمانہ کی دنیا بلکہ قیامت تک ہر نسل کے لئے دعائیں کیں۔قرآن کریم کے ذریعہ ان کے مسائل حل کرنے کے سامان مہیا فرمائے۔گویا یہ ایک بہت بھاری
ذمہ داری تھی اور بہت بڑا ابو جھ تھا جو آپ پر ڈالا گیا۔چنانچہ جس شان کی ذمہ داریاں تھیں اسی شان

خطبات ناصر جلد پنجم
١٨٩
خطبہ جمعہ ۲۵ رمئی ۱۹۷۳ء
سے اللہ تعالیٰ کی نعمتیں بھی آپ کے وجود میں ظاہر ہوئیں۔آپ کے طفیل قرآن عظیم کے شروع ہی
میں سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے اُمت محمدیہ اور اس کے افراد کو یہ بشارت دی کہ تم یہ دعا کیا کرو کہ
اے خدا پہلوں کے انعامات متفرقہ مجموعی طور پر ہمیں عطا فرما۔کیونکہ پہلوں کی متفرق
ذمہ داریاں اب مجموعی طور پر ہم پر ڈال دی گئی ہیں۔اسی لئے اب استعداد اور اس کی کامل نشو و نما
کی رُو سے اُمت محمدیہ میں بعض ایسے افراد ہوں گے جو اس قدر روحانی انعام حاصل کرنے والے
ہوں گے جتنے پہلے کسی ایک نبی نے حاصل کئے تھے مگر کچھ بزرگ ایسے بھی ہوں گے جن کی
استعداد اور مجموعی قربانیاں اللہ تعالیٰ کے حضور اتنی مقبول ہوں گی جتنی پہلے تین چار نبیوں کی ہوتی
تھیں اس استعداد اور اخلاص کے مطابق اللہ تعالیٰ ان کو تین چار نبیوں کے انعامات دے دے گا
اور اگر اُمت محمدیہ میں کوئی ایسا برگزیدہ وجود پیدا ہو جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل
کامل ہونے کے لحاظ سے تمام انبیاء کی صفات کا عکس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اپنے
وجود میں منعکس کرتا اور وہی شکل اختیار کرتا ہے تو وہ بھی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل
ان تمام انعامات متفرقہ جو پہلے نبیوں کو اور پہلے صدیقوں کو اور پہلے شہداء کو اور پہلے صالحین کو
دیئے گئے تھے ان کا مستحق ٹھہرتا ہے۔پس یہ ایک بہت بڑی بشارت ہے جو دی گئی ہے اور ایک بڑی ہی حسین امید ہے جو امت محمدیہ
اور اس کے افراد کے دلوں میں پیدا کی گئی ہے۔اس بشارت کی رو سے ان دروازوں کے پیش نظر جو
خدا تعالیٰ کے انعامات کے حصول کے لئے اُمت محمدیہ پر کھولے گئے ہیں ہمیں اپنی کوششوں میں
وسعت اور شدت پیدا کرنی چاہیے۔تا کہ اللہ تعالیٰ حسب وعدہ ہمیں پہلوں سے کہیں زیادہ انعامات
کا مستحق بنائے۔ہمارے دل خدا تعالی کی حمد سے معمور اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
درود اور صلوات کے جذبات سے پر ہو جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔谢谢谢
از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی