ربوہ کو شجرکاری کے ذریعہ جنّت نظیر بنادیں

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۹۵
خطبہ جمعہ ۲۲ / جون ۱۹۷۳ء
ربوہ کو شجر کاری کے ذریعہ جنت نظیر
بنادیں
خطبه جمعه فرموده ۲۲ جون ۱۹۷۳ بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
کل مسجد اقصی میں نماز جمعہ حضرت خلیفة المسیح الثالث ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے تشریف
لا کر پڑھائی۔خطبہ جمعہ میں حضور نے دوضروری امور کا تذکرہ فرمایا۔(۱) ربوہ کے دو محلوں میں نظام سلسلہ کے تعاون کے ساتھ اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت
ٹیوب ویل لگانے کا جو کام ہو رہا ہے حضور نے اس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک محلہ میں ٹیوب ویل
لگ چکا ہے اور اہل محلہ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔البتہ دوسرے محلہ میں ٹیوب ویل کے مکمل
ہونے میں بعض روکیں حائل ہو گئی تھیں جنہیں دور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔حضور نے فرمایا
ہمیں یہ تہیہ کر لینا چاہیے کہ درمیان میں خواہ کتنی ہی مشکلات حائل ہوں ہم نے ربوہ میں اتنے
درخت ضرور لگا دینے ہیں جو اسے جنت نظیر بنادیں۔اس کے بعد حضور نے دار الاقامۃ النصرۃ کے ادارہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ اعلان فرمایا کہ یہ
ادارہ اب اپنی پرانی شکل میں ختم کر دیا گیا ہے لیکن اس کے ذریعہ غریب اور مستحق طلباء کی جو مدد کی
جاتی تھی وہ ختم نہیں ہوئی بلکہ جاری ہے۔یہ انتظام پہلے محترم سید میر داؤ د احمد صاحب مرحوم کے
سپر د تھا اور وہی اسے چلاتے تھے لیکن اب اسے جماعت نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ہم نے مستحق

خطبات ناصر جلد پنجم
۱۹۶
خطبہ جمعہ ۲۲ جون ۱۹۷۳ء
طلباء کی ہر ضرورت کو بہر حال پورا کرنا ہے۔لہذا جو احباب اس ادارہ کی مالی مدد کرتے تھے وہ اب
بھی اسے جاری رکھیں اور جب تک کسی اور انتظام کا اعلان نہیں کیا جاتا اپنی امدادی رقوم نظارت
بیت المال ( آمد ) کو بھجواتے رہیں تا کہ مہدی معہود علیہ السلام کے ذریعہ اسلام کا جو باغ اس
زمانہ میں لگایا گیا ہے اس کے تمام اشجار کی صحیح اور کامل پرورش اور نشوونما کے سامان مہیا ہوتے
رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
روزنامه الفضل ربوه ۲۴ جون ۱۹۷۳ ء صفحه ۱)
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی