سورة فاتحہ میں دوگروہوں کا ذکر ہے۔ ایک ضالّ اور دوسرا منعم علیہ گروہ

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۴۱
خطبہ جمعہ ۲۰ ؍ جولائی ۱۹۷۳ء
سورۃ فاتحہ میں دو گروہوں کا ذکر ہے۔ایک ضال
اور دوسر ا منعم علیه گروه
خطبہ جمعہ فرموده ۲۰ / جولائی ۱۹۷۳ء بمقام مرفیلڈ۔انگلستان
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا کہ
قرآنِ عظیم میں بنیادی طور پر ایک ہی مضمون بیان ہوا ہے اور وہ ہے صراط مستقیم۔یہ وہ راہ
ہے جو اللہ تعالیٰ تک پہنچاتی ہے اور اس سے ایک زندہ تعلق قائم کرتی ہے۔اس سیدھی راہ سے بھٹکنے
والی دائیں بائیں جو پگڈنڈیاں نکلتی ہیں وہ بنیادی طور پر دو قسم کی ہیں۔ایک وہ جن پر چلنے والوں کو
سورۃ فاتحہ میں مغضوب کہا گیا اور ایک وہ جن پر چلنے والوں کو ضال کہا گیا ہے۔یعنی ایک وہ جو اللہ تعالیٰ
کے غضب تک لے جانے والے راستے ہیں اور ایک وہ جن پر چل کر انسان جو اللہ تعالیٰ کی یاد
کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔صراط مستقیم سے بھٹک کر دوری کی پگڈنڈیوں کو اختیار کرتا ہے۔اس گمراہی
کی سزا اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کا غضب نہیں بلکہ اصلاح کے لئے اسلام نے جو تصور دوزخ اور جنت
کا دیا ہے ایسا انسان پہلے دوزخ میں جا کر اصلاح حاصل کرتا ہے اس کی روحانی صحت کو بحال کیا
جاتا ہے تب جا کر اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کے قابل ہوتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ سے دوری کو
خواہ وہ ایک لحظے کے لئے ہی کیوں نہ ہو۔صحیح انسانی فطرت برداشت نہیں کرتی اور اس کے قہر اور غضب
کے تو تصور ہی سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔قرآنِ کریم تلاوت کرتے وقت اس امر کو دریافت
کرنا چاہیے کہ وہ کون سا طریق ، کون ساعمل اور زندہ رہنے کی وہ کون سی صبح ہے جس کے نتیجے میں

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۴۲
خطبہ جمعہ ۲۰ جولائی ۱۹۷۳ء
اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل ہوتا ہے۔اور وہ کون سے اعمال اور طریق ہیں جن کے متعلق قرآن کریم
نے بتایا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کانے والے ہیں۔یا جن کے اختیار کرنے کے نتیجے
میں اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے متعلق فیصلہ دیتا ہے کہ تو مجھے بھول گیا۔میں بھی تجھے بھول جاؤں گا
فرما یا اللہ تعالیٰ اپنے غضب سے بھی محفوظ رکھے (اور اگر چہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھولتا تو نہیں لیکن ہم اس
مفہوم کو اپنی زبان میں ایک حد تک ہی ادا کر سکتے ہیں ) اور ان پگڈنڈیوں پر چلنے سے بھی بچائے۔جن پر چلنے کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ ہمیں بھول جاتا ہے اور ہمیں اس قابل نہیں سمجھتا کہ وہ پیار کی
نگاہ ہم پر ڈالے اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں صراط مستقیم پر قائم رکھے اسی مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا ہے اور اسی مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ
کو قائم کیا ہے خدا کرے کہ جماعت ہمیشہ بڑھتی ہوئی قربانیوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے زیادہ
سے زیادہ پیار کو حاصل کرنے والی ہو اور جس مقصد کے لئے اسے قائم کیا گیا ہے اسے حاصل
کر لے۔آمین
روزنامه الفضل ربوه ۵ /اگست ۱۹۷۳ ء صفحه ۲)

آج 10 میں سے 10 باقی