جلسہ سالانہ پر رضاکارانہ خدمات کے لئے احباب اپنے نام پیش کریں

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۸۹
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
جلسہ سالانہ کے موقع پر رضا کارانہ خدمات
کے لئے احباب اپنے نام پیش کریں
خطبہ جمعہ فرموده ۷ / دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جلسہ سالانہ کی بہت سی ضروریات ہیں۔ایک تو میں نے مکانوں کے متعلق دوستوں کو کہا تھا
کہ وہ جہاں اپنے عزیز و اقارب کے لئے اپنے مکانوں میں جگہ بناتے ہیں وہاں ان احمدی
خاندانوں کے لئے بھی جنہیں بعض مجبوریوں کی بنا پر بیوی بچوں کے ساتھ اکٹھے ٹھہرنا پڑتا ہے ان
کے لئے بھی کمرے خالی کریں۔اسی طرح میں نے کہا تھا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے وفود کے لئے
ان کے مناسب حال گنجائش موجود ہونی چاہیے۔اس کے متعلق تو مجھے رپورٹ ملی ہے کہ دوستوں
نے کافی کمرے بیرون ملک سے آنے والے وفود کے لئے پیش کئے ہیں۔اب منتظمین دیکھیں
گے کہ کون سے مناسب ہیں اور وہ ان کمروں کو استعمال کریں گے اور اگر کوئی مناسب نہ ہوئے یا
ضرورت سے زائد ہوئے تو ان میں دوسرے مہمان ٹھہرا دیئے جائیں گے۔اب سال بہ سال یہ ضرورت بڑھتی چلی جائے گی۔اس لئے ایک تو ہم اللہ تعالیٰ کی توفیق
سے مرکز کی طرف سے مہمان خانہ ان لوگوں کے مناسب حال بنوانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں
کھانے اور بیٹھنے کے کمروں کے علاوہ آٹھ رہائشی کمرے ہوں گے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر مجالس

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۹۰
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کوشش کریں اور ہمت کریں تو یہ بھی تین یا چار سونے
کے کمروں والے مہمان خانے اپنی تنظیم کے ماتحت ایسے بنا سکتے ہیں کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر یا
بعض دیگر ضروریات کے مواقع پر انہیں بھی سلسلہ کے کاموں کے لئے استعمال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ رضا کاروں کی ضرورت ہے جو سال بہ سال بڑھتی چلی جارہی ہے۔سال بہ سال
آبادی میں بھی اضافہ ہورہا ہے لہذا یہ ضرورت پوری ہو جانی چاہیے۔میرے نزدیک رضا کارانہ خدمت کے معیار میں کچھ کمی واقع ہوگئی ہے۔جو معیار احمدی
بچوں اور نو جوانوں نے اس زمانہ میں قائم کیا تھا جب ہم بھی بچے تھے وہ معیا راب قائم نہیں رہا۔اُس وقت چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی اور خدمت سمجھی جاتی تھی۔اب تو تقسیم اوقات کر کے رضا کاروں کا
ایک حصہ ایک وقت میں دفتر میں کام پر ہوتا ہے اور دوسرا حصہ دوسرے وقت میں کام پر ہوتا ہے۔کسی نے یہ نہیں سوچا کہ اس طور پر جتنے گروہ بنائے جائیں گے اسی نسبت سے زیادہ رضا کاروں
کی ضرورت ہوگی اور اتنی ہی ثواب میں کمی واقع ہو جائیگی۔پہلوں نے جو ثواب حاصل کیا آج کا
بچہ یا نوجوان وہ ثواب حاصل نہیں کر رہا اس کی فکر کرنی چاہیے۔اسے خود بھی اور اس کے اساتذہ
اور ماں باپ کو بھی۔اساتذہ کی بھی ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔والدین کی بھی اور جملہ تنظیموں کی
بھی ذمہ داری ہے۔آج کے نوجوانوں کو جب تک ثواب کے زیادہ سے زیادہ مواقع میٹر نہیں
آتے رہیں گے تو انہیں سلسلہ عالیہ احمدیہ کی دن بدن بڑھتی ہوئی عظیم ذمہ داریوں کے نباہنے کی
تربیت کیسے حاصل ہوگی۔اگر رضا کار زیادہ تندہی سے کام کریں تو جس کام کے لئے زیادہ تعداد میں نو جوانوں کی
ضرورت ہوگی وہی کام کم تعداد ہی انجام دے سکے گی۔بہر حال مہمانوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف
نہیں ہونی چاہیے۔خدا تعالیٰ نے ہمیں کچھ رضا کارایسے دیئے ہیں جو سارا سال ہی ایک اعلیٰ معیار
پر دینی کام کرتے رہتے ہیں۔کچھ ایسے بھی رضا کار ہیں جو سارا سال بظاہر توسستی دکھاتے ہیں
لیکن جلسہ سالانہ کے موقع پر بہت چست ہو جاتے ہیں اور بڑی تندہی سے کام کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
ان کی اس خدمت کو قبول کر کے انہیں یہ جزا بھی دے کہ سارا سال بھی وہ اُونگھنے کی بجائے

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۹۱
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
بیدار ہو کر خدا تعالیٰ کے سلسلہ کے کاموں میں مشغول رہیں۔ایک ضرورت اور بھی بنیادی اور حقیقی ضرورت ہے اسلام اور امت محمدیہ کی۔باقی سب ضرورتیں
اس کے ذیل میں آتی ہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد نے اس کی ذمہ داری ہم
پر ڈالی ہے اور اس کی اہمیت اس قسم کے اجتماعات میں اور بھی بڑھ جاتی ہے۔اسلام نے ضیاع کو
پسند نہیں کیا اور اس کو بہت بُرا سمجھا ہے اور ایک مسلمان اور امت محمدیہ کے پاس ایک دھیلہ بھی
ضائع ہونے کے لئے نہیں ہے۔ہر دھیلہ صحیح مصرف پر خرچ ہونا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ اس کی
قیمت ہمیں ملنی چاہیے اور یہ بھی ایک منبع برکت ہے جو لوگوں کو حیران کرتا ہے مثلاً ۴ ۵ - ۱۹۵۲ء کی
بات ہے ہمارا تعلیم الاسلام کالج بن رہا تھا تو کچھ حاسد اور متعصب بھی تھے۔وہ یہ چاہتے تھے کہ
لاہور میں جو ٹوٹی پھوٹی ڈی اے وی کالج کی عمارت صدر انجمن احمد یہ کوملی ہے وہ بھی واپس چھن
جائے لیکن ہم سے پیار کرنے والے ہم پر شفقت کا ہاتھ رکھنے والے بڑی دور کی سوچنے والے بھی
تھے یعنی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔آپ چاہتے تھے کہ جلد ہی ربوہ میں کالج آجائے
تا کہ نوجوانوں کی صحیح تربیت ہو سکے دونوں کی اختلاف نیت کے باوجود خواہش ایک ہی تھی اور
چونکہ اس عاجز پر اس وقت کالج کی ذمہ داری تھی اس لئے بڑی دوڑ دھوپ کرنی پڑ رہی تھی کہ کسی
طرح ایسے سامان پیدا ہو جا ئیں کہ ہم جلد ربوہ منتقل ہوسکیں۔اس وقت جو وزیر تعلیم تھے ان سے
ہمارا تعلق تھا میں ان کے پاس گیا۔میں نے کہا کہ کالج تو بہر حال ایک قومی ضرورت ہے۔آپ
نے تقسیم ملک کے بعد ایک نقشہ کے مطابق دو جگہ کالج بنائے ہیں۔آپ وہ نقشے مجھے دے دیں
اور جتنی رقم آپ کی خرچ ہوئی ہے اس کا چالیس فیصد دے دیں تو آپ کو جو لوگ آئے دن تنگ
کرتے رہتے ہیں کہ احمدیوں کو لاہور سے نکا لو تو آپ ان لوگوں کے اس دباؤ یا ایڈا سے بھی بیچ
جائیں گے اور ہمارا کالج بن جائے گا اور آپ کو یہ بھی پتہ لگ جائے گا کہ آپ نے جو کچھ خرچ کیا
س کا ساٹھ فیصد کہاں گیا کیونکہ انہی نقشوں کے مطابق چالیس فیصد کے خرچ کے ساتھ میں عمارت
بنوا دوں گا۔وہ ہنس کر مجھے کہنے لگے کہ وہ تو ہمیں پہلے ہی پتہ ہے کہ ساٹھ فی صد رقم کہاں جاتی
ہے۔مطلب یہ تھا کہ آپ کو ہم رقم دینے کے لئے تیار نہیں لیکن وہ تو میں نے ایک بات ان سے کہی

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۹۲
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
تھی۔میں ایک چیز ان پر ظاہر کرنا چاہتا تھا۔ہمیں تو اللہ تعالیٰ کے خزانوں سے پیسے ملنے تھے۔پھر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے
ہمارے پیسے میں اتنی برکت ڈالی کہ آج تک خود مجھے بھی سمجھ نہیں آرہی کہ ان پیسوں میں یہ کالج
کیسے بن گیا اور باہر کسی سے بات کریں تو وہ مانتا ہی نہیں۔ایک مرتبہ ایک مرکزی وزیر آئے۔انہوں نے کہا یہ سارار بوہ جس کے متعلق تم کہتے ہو کہ
جماعتِ احمدیہ نے اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر بنایا ہے یہ میں نہیں مانتا۔ضرور حکومت نے کئی
کروڑ روپے کی امداد آپ لوگوں کو دی ہوگی۔خیر ان سے کہا گیا کہ یہ تو آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ
آپ وزیر ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ایک دھیلہ بھی ہمیں حکومت نے نہیں دیا نہ ہمیں اس کی ضرورت
ہے۔ہمیں خدا تعالیٰ نے غیرت بھی دی ہے اور اخلاص اور برکت بھی دی ہے۔ہمیں مانگنے کی
ضرورت نہیں۔ہمارے پاس جو بھی غریبانہ سامان ہوتا ہے اس میں اللہ تعالیٰ اتنی برکت ڈالتا ہے
کہ دوسروں کو حیرت ہوتی ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضیاع سے بچنے پر اتناز وردیا ہے کہ ایک جگہ آپ نے
فرمایا کہ کھانا کھاتے وقت اپنی رکابی میں اتنا ہی کھانا نکا لو جتنا کھا سکو۔ایک لقمہ بھی ضائع نہیں ہونا
چاہیے۔اس بنیادی حکم کا تعلق ہر شعبۂ زندگی سے ہے۔ہمارے جلسہ سالانہ کے ساتھ بھی اس کا
تعلق ہے۔جلسہ کا نظام وسیع ہے اس میں بڑی وسعت ہے اور اس میں ہر قسم کی نگرانی ہے۔جلسہ
کے نظام کی نوعیت یہ ہے کہ ضیاع سے بچنے کے لئے بہت بڑی جدو جہد اور بڑے پیمانہ پر نگرانی
کی اور چوکس اور بیدار رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اجتماعی قیامگاہوں کے منتظمین کو کچھ
معلوم نہیں ہوتا کہ کس وقت کے کھانے پر کتنے مہمان آئیں گے وہ اپنی طرف سے یہ سوچتا ہے کہ
اس جگہ پچھلے سال اسی وقت پچاس مہمان آئے تھے۔اس مرتبہ ممکن ہے ساٹھ یا ستر آجائیں؟ وہ
ساٹھ ستر کا کھانا منگواتا ہے۔وہ ستر کس کا کھانا اس نیت کے ساتھ منگواتا ہے کہ مہمانوں کو تکلیف
نہ ہولیکن وہاں ساٹھ مہمان پہنچتے ہیں۔اب دس کس کا کھانا اس کے پاس بیچ رہتا ہے۔تو کوئی ایسا
انتظام نہیں کہ اس کھانے کو ضیاع سے بچایا جاسکے۔اس لئے اس ہنگامی صورت کے متعلق جلسہ کے

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۹۳
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
منتظمین کو سوچنا چاہیے کہ مہمان کو تکلیف بھی نہ ہو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد بھی پورا
ہو جائے کہ اُمت محمدیہ کو ایک لقمہ بھی ضائع کرنے کے لئے نہیں دیا گیا۔ہمیں اس بات پر فخر ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ تمہیں خدا تعالیٰ بہت دے گا۔کیا قیصر اور کسریٰ
کے خزانے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلاموں کے قدموں میں لا کر نہیں ڈالے گئے تھے؟
لیکن اس کے باوجود یہ حکم ہے کہ ایک لقمہ بھی کھانے کا ضائع نہ ہو اس کا خیال رکھیں۔آج مثلاً
امریکہ بعض دفعہ اس بات پر فخر کرتا ہے اور ایسی باتیں شائع ہوئی ہیں کہ امریکہ اتنا کھانا ضائع کرتا
ہے کہ ایک وقت کے کھانے کا ضیاع دنیا بھر کے لوگوں کا ایک وقت میں پیٹ بھر سکتا ہے۔یہ کوئی
فخر کی بات ہے؟ یہ تو شرم کی بات ہے لیکن ہمیں اس بات پر فخر نہیں کرنا۔ہمیں تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی خواہش کے مطابق اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ ہمیں ایک لقمہ بھی ضائع کرنے کے لئے
نہیں دیا گیا۔ہمیشہ ہی اس طرف توجہ ہوتی ہے اس لئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ خواہش
ہے اور اس لئے کہ آپ کا یہ حکم ہے کہ میری اُمت کا کوئی لقمہ بھی ضائع نہ ہو اور پھر اب وقت کی
ضرورت بھی ایسی آپڑی ہے مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ میں حیران ہو گیا جب ایک کاغذ میرے
سامنے یہ آیا کہ مہنگائی کی وجہ سے اس جلسہ سالانہ کے خرچ کے لئے ایک لاکھ بتیس ہزار روپیہ
زائد منظور کیا جائے اور پھر صدرانجمن نے اس پر غور کیا اور اعداد و شمار دیکھے کہ کن کن شقوں میں
خرچ زیادہ ہے۔گندم کی قیمت بڑھ گئی اور اگر چہ مصنوعی گھی کی پیداوارسو فیصد بڑھ گئی ہے لیکن
اس کی قیمت بھی سو فیصد بڑھ گئی۔یہ تو الٹے کام ہورہے ہیں حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔میرے خیال میں آج بھی صبح کو ئی خبر تھی کہ بناسپتی گھی کی پیدا وار سو فیصد بڑھ گئی ہے لیکن چونکہ یہ
گھی ملک سے باہر سمگل ہو نے لگ گیا ہے اس لئے اس
کی قیمتیں معمول پر نہیں آرہیں اور اس لئے
لوگوں کو گھی میسر نہیں آرہا۔یہ اعلان ہو جانا تو بڑے شرم کی بات ہے اور یہ کوئی عذر معقول تو نہیں مگر
حکومت کی طرف سے یہ عذر ہو کہ ہم کیا کریں ہم نے تو پیداوار دوگنی کر دی تھی لیکن لوگ باہر لے
جارہے ہیں تو یہ عذر کسی معقول آدمی کے نزدیک عذر معقول نہیں۔حکومت اس بات کی ذمہ دار
ہے کہ ہماری کوئی چیز ناجائز طور پر ملک سے باہر جانے نہ پائے اور اگر جاتی ہے تو وہ کوتاہی ہے۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۹۴
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
حکومت سے یہاں مرا د حکومت کی ساری مشینری ہے۔ہو سکتا ہے کہ کابینہ کی کوشش کے باوجود ایسا
ہورہا ہو ، ہوسکتا ہے ایسا نہ ہو۔خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے ممکن ہے کہ کوئی ڈپٹی کمشنر اس کا ذمہ دار ہو یا
کوئی پولیٹیکل ایجنٹ اس کا ذمہ دار ہو یا کوئی تحصیلدار اس کا ذمہ دار ہو، چھوٹا ذمہ دار ہو، بڑا ذمہ دار ہو
قوم کو اس سے کیا تعلق؟ قوم تو مطالبہ کرے گی کہ جو چیز ہماری ضرورت کے لئے پیدا کی گئی ہے
اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنائی گئی ہے ( کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے۔پیدا کرنے سے یہ نہ کوئی
سمجھ لے۔ہم پیدا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی پیدا کرتا ہے۔اس نے فضل کیا کہ ہمارے لئے وہ
سامان پیدا کئے کہ ہم بناسپتی گھی کی پیداوار کو دو گنا کر دیں) لیکن حکومت کی مشینری اتنی ناقص ہے
کہ لوگوں
کو یہ شکایت ہے کہ گھی کی پیداوار سو فیصد بڑھنے کے باوجود کمی ہے۔ضرورت پوری نہیں
ہور ہی اس لئے کہ سمگل ہو جاتا ہے یا تو یہ خبر حکومت کے دشمنوں نے اڑائی ہے اگر ایسا ہے تو قوم کو
پتہ لگنا چاہیے لیکن اگر سمگل نہیں ہو رہا تو پیدا وار دگنی ہو جانے کے باوجود وہ پیداوار کہاں جاتی
ہے؟ اور اگر یہ واقعی سمگل ہو رہا ہے تو حکومت کی بڑی غفلت ہے انہیں اس طرف توجہ دینی
چاہیے۔پیچھے یہ خبریں بھی سننے میں آتی رہیں کہ ( پہلی حکومتوں میں بھی ) جی اتنے کروڑ کی چینی باہر
سے منگوائی گئی وہ لوگوں
کو ملی نہیں اور سمگل ہوگئی۔اگر ہمارا معاشرہ چھلنی کی طرح ہے کہ اس میں جو
مائع بھی پڑے وہ نیچے کی طرف بہہ جاتا ہے تو پھر چینی وغیرہ باہر سے نہ منگواؤ۔اگر چینی یا گھی قوم کو
پھر بھی نہیں ملنا تو درآمد ہی نہیں ہونی چاہیے یا پھر ایسا کام کرو جس سے سمگلنگ کا سد باب ہو جائے
بہر حال میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کے کارندوں میں سے جو بھی اس کا ذمہ دار ہے وہ بڑا ظالم ہے
اور جو اس سے بالا افسر ہیں وہ بڑے غافل ہیں۔ان کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے یہ ساری قوم کا
مطالبہ ہے جس کا ایک حصہ جماعت احمدیہ کے افراد بھی ہیں۔لیکن جماعت کا اپنے نفس سے یہ مطالبہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ
میری اُمت کو ایک لقمہ بھی اس لئے نہیں دیا جائے گا کہ وہ ضائع کر دیا جائے۔اس حکم پر عمل ہونا چاہیے
اس لئے کہ آپ کے اس ارشاد اور ہدایت اور خواہش کے مطابق ہمیشہ ہی خصوصاً جلسہ سالانہ کے
موقع پر اور خصوصاً اس جلسہ پر جب ہمارے بجٹ سے ( جو پہلے سے بہر حال زیادہ تھا اس سے

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۹۵
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
بھی تقریباً ساٹھ فیصد زائد خرج متوقع ہو گیا۔اس وجہ سے کہ ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے اپنے
خرچ کو کم کرنے اور بچت کرنے اور پیسے کی حفاظت کرنے کی ایک صورت جیسا کہ میں نے کہا یہ
بھی ہے کہ کوئی کھانے کا ایک لقمہ بھی ضائع نہ ہو۔اسی طرح کوئی ایک قطرہ بھی مٹی کے تیل کا ضائع
نہ ہو، کوئی ایک لکڑی ایندھن کی ضائع نہ ہو، مٹی کا ایک پیالہ بھی تقسیم کے وقت ضائع نہ ہو یعنی
ہر ایک چیز میں احتیاط بر تو اور کم سے کم خرچ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرو۔ہم نے ایک توازن کو قائم رکھنا ہے۔تو ازن یہ قائم ہونا چاہیے کہ مہمان کو ہر قسم کی تکلیف سے
بچانے کی کوشش کرتے ہوئے جماعت کو ہر قسم کے ضیاع سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی جائے۔دوسرے اس مہنگائی کے نتیجہ میں قوم کو جن تکالیف کا سامنا ہے ان کا علاج بھی ہمیں سوچنا پڑے
گا۔جب چیزیں مہنگی ہو جا ئیں تو سب سے زیادہ تکلیف اس طبقہ کو ہوتی ہے جس کی ماہوار آمدنی
محدود اور معین ہو یعنی دوسوروپے یا پانچ سو یا ہزار روپے جس کی آمد ہے اگر مجموعی طور پر اشیاء کی
قیمتیں دوگنی ہو جائیں تو اس شخص کی قوت خرید پہلے کے مقابلہ میں پچاس فی صد یعنی نصف رہ
جائے گی اور گھر کی ضرورت اور عادتیں ) کچھ اخراجات عادتیں کرواتی ہیں کچھ اخراجات
ضروریات کرواتی ہیں) وہ ضروریات اگر بڑھی نہیں تو کم از کم اتنی ہی رہیں گی جتنی تھیں۔اگر بچہ
پیدا ہو گیا ہے تو ضروریات بڑھ گئی ہیں اور اگر کوئی بچہ خاندان میں پیدا نہیں ہوا تو نہیں بڑھیں اگر
ایک بچہ سکول میں جانے کے قابل ہو گیا ہے تو ضرورت بڑھ گئی۔اگر سارے بچے پہلے ہی سکول
جارہے تھے تو ضرورت نہیں بڑھی ( غرضیکہ اس کی تفصیل لمبی ہے ) لیکن بہر حال سب سے زیادہ
تکلیف وہ شخص اٹھاتا ہے جس کی آمد محدود اور معین ہو کہ ہر مہینے اتنی آمد ہے اور اجناس کی قیمت
بڑھ گئی ہے گندم کی ، روئی کی ، ایندھن کی قیمت بڑھ گئی ، دالوں کی قیمت بڑھ گئی ، میٹھے کی قیمت
بڑھ گئی ، گھی کی قیمت بڑھ گئی ، سفر پر جانا ہے تو کرائے بڑھ گئے۔نامعلوم گھی کی کیوں لوگوں کو
عادت پڑ گئی ہے۔تیل کھانا چاہیے ہمارے ہاں پر انا محاورہ ہے کہ تیل کو اگر جلا لیا جائے تو وہ گھی
بن جاتا ہے اور گھی زیادہ جل جائے تیل جتنا بھی نہیں رہتا اس کے اندر موجود بعض مفید اجزا ضائع
ہو جاتے ہیں اور تیل کے بعض مضر صحت اجزا جلانے سے جل جاتے ہوں گے اور وہ اچھا ہو جاتا

خطبات ناصر جلد پنجم۔۳۹۶
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
ہوگا۔مصنوعی گھی کیا ہے؟ ہے تو وہ بھی تیل ہی۔کیا یہ ضروری ہے کہ تیل کو ایسی مشکل میں بنا کر جوگھی
سے ملتی جلتی ہو استعمال کیا جائے؟ بنولے کا تیل ہے مونگ پھلی کا تیل ہے سو یا بین کا تیل ہے
سرسوں
کا تیل ہے تو ریا کا تیل ہے۔ان تیلوں ہی سے گھی بنادیا جاتا ہے اور آپ بڑے شوق سے
کھاتے ہیں یوں آپ کہتے ہیں کہ تیل نہیں کھانا اور یہ گھی کھانا ہے۔یہ گھی ہے کیا چیز؟ تیل ہی تو
ہے محنت کر و خالص اور صاف تیل حاصل کرو۔احمدی دکاندار خالص چیز مہیا کریں اس تیل کو جلا کر
رکھو اور استعمال کرو۔دکاندار اگر تیل کے پکوڑے تل دے تو بچے شوق سے کھالیں گے اور ماں
اگر تیل میں کھانا پکا دے تو کہیں گے تیل کا کھانا ہم نے تو نہیں کھانا۔پھر پکوڑے کھانے چھوڑ دیں
دوکانوں سے چیزیں لے کر کھانا چھوڑ دیں۔ہماری زندگی میں تضاد نہیں ہونا چاہیے اور ایک
احمدی مسلمان کی زندگی میں نامعقولیت نہیں ہونی چاہیے۔میں بتارہا ہوں کہ جب اشیاء کی قیمتیں
بڑھ جاتی ہیں تو وہ شخص جس کی آمد معین ہے سب سے زیادہ تکلیف اٹھاتا ہے۔مثلاً جماعت احمدیہ
کے تنخواہ دار کارکنان ہیں ان کی تکلیف بڑھ جاتی ہے لیکن قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں قوم کے
کچھ افراد ایسے ہیں جن کی آمدنیاں بڑھ جاتی ہیں مثلاً دکاندار ہیں۔یہ ایک گہرا مضمون ہے میں
ایک عام فہم مثال لوں گا۔فرض کریں گھی کی قیمت میں پچاس فیصد اضافہ ہو گیا یعنی چار روپے کی
بجائے چھ روپے سیر ہو گیا۔اب ہمارا ایک احمدی دکاندار ہے اس کے پاس اگر سوسیر گھی پڑا ہے تو
جب وہ نئی قیمت پر لائے گا تو پھر اس میں اس کے نفع کی نسبت پہلے کے مقابلہ میں اتنی ہی
ہو جائے گی لیکن جو سو سیر گھی اس کے پاس پہلے پڑا ہے اس کے دوسوروپے تو اسے قیمت بڑھنے
کے ساتھ ہی زائدمل گئے۔اس طرح معمولی آمد سے زائد اس کو دوسوروپے کی آمد ہوگئی اور یہ دوسو
کا سوال نہیں اس طرح پر کروڑوں روپے کا کاروبار ہو جاتا ہے۔جو تاجر ہیں وہ قیمتیں بڑھنے سے
یکدم امیر ہو جاتے ہیں۔پھر میں نے غور کیا ہے زمیندار کی آمد میں بھی اضافہ ہوا ہے کیونکہ قیمتیں
اگر اتنی نہیں بڑھیں جتنی اس کے خرچ میں اضافے کے ساتھ سے بڑھنی چاہیے تھیں لیکن پھر بھی
پہلے سے وہ زیادہ امیر ہو گیا۔ایک اس لئے کہ اسے پیچ اچھے ملنے لگ گئے اور اس کے فی ایکٹر کی
پیداوار بڑھ گئی دوسرے اس لئے کہ مثلاً چاول ہے۔اگر چہ جس نسبت سے حکومت نے چاول کے

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۹۷
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
نرخ بڑھائے ہیں اس نسبت سے زمیندار کو فائدہ نہیں پہنچا لیکن فائدہ پہنچا ضرور ہے خواہ نسبت کم
ہے اور حکومت کی یہ بڑی سخت غفلت ہے کہ گندم کی قیمت تو مقرر کرتی ہے لیکن ”جھونے“ (یعنی
مونجی ) کی قیمت مقرر نہیں کی جاتی۔ایک زمیندار تو جھونا یعنی مونجی پیدا کرتا ہے وہ بغیر چھلکوں
کے چاول پیدا نہیں کرتا۔اس کی زمین سے چھٹڑے چھڑائے چاول نہیں نکلتے کہ وہ بکنے کے لئے
بازار میں چلے جائیں۔ان کے اوپر چھلکا ہوتا ہے جس کو ” پھک“ کہتے ہیں اور یہ عجیب بات ہے
کہ مشین سے نکل کر چاول جو شکل اختیار کرتا ہے اس کی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔اب چاول کی
قیمت بیالیس روپے سے باسٹھ روپے من تک چلی گئی ہے۔بیس روپے بڑھ گئے اور یہ قیمت
حکومت نے یہ کہہ کر بڑھائی کہ زمیندار کو اس سے فائدہ ہوگا لیکن بیچ میں جو کارخانہ دار ایک
واسطہ آ جاتا ہے اس نے کہا کہ پہلے ہمیں کچھ فی صد کھلی مارکیٹ کے لئے ملنے تھے اب نہیں مل
رہے اس لئے ہم جھونے کی قیمت زیادہ نہیں بڑھائیں گے۔چنانچہ جھونے کی قیمت جس نسبت
سے بڑھنی چاہیے تھی وہ نہیں بڑھی حالانکہ حکومت کو چاول کی قیمت اپنی خرید کے لئے مقرر کرنی
چاہیے حکومت زیادہ تر باسمتی چاول خریدتی ہے۔تو باسمتی چاول جو اپنی اصل شکل میں ہے (یعنی
چھڑائی کے بعد اس کی ) قیمت خرید کا فائدہ حکومت کو ہوتا ہے زمیندار کو نہیں۔حکومت نے اپنا
فائدہ جو حاصل کرنا ہے اس کے لئے چاول کی قیمت مقرر کرنی چاہیے اور زمیندار کو جو فائدہ
پہنچانا ہے تو اس کے لئے جھونے کی قیمت مقرر کرنی چاہیے۔اور جھونے کی قیمت مقرر کر کے مل
والوں سے باہمی مشورہ کے ساتھ انہیں مناسب نفع دے کر ان سے چاول خریدنا چاہیے لیکن
زمیندار کو بیچ میں سے چھوڑ دینا اور فرض کرنا کہ زمیندار کے ایکڑوں میں چاول پیدا ہوتا ہے یہ
تو نادانی ہے۔زمیندار کے ایکڑ جھونا پیدا کرتے ہیں یعنی چھلکے سمیت چاول اُگاتے ہیں اور اس کی
قیمت مقرر نہیں کی جاتی۔بہر حال زمیندار کو اتنا فائدہ نہیں ہوا جتنا کہا گیا تھا کہ ہم پہنچانا چاہتے ہیں
تا ہم اس کو فائدہ ہوا۔ضرور ہے اس لئے صدرانجمن اور جماعت احمدیہ کے دوسرے اداروں نے
اپنے کارکنان کے گزاروں میں کچھ تھوڑا سا اضافہ کیا ہے۔اس کو پورا کرنے کے لئے یا ہم اپنے
کارکنوں کی تعداد کم کریں اور ان کی تنخواہوں کو باقیوں پر بانٹ دیں تا کہ ان کو تکلیف نہ ہو

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۹۸
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
یا ہمارے وہ افراد جن کی آمد موجودہ گرانی کی وجہ سے کچھ بڑھ گئی ہے وہ اسی نسبت سے مالی قربانی
بھی زیادہ دیں اور جو معقول گزارا ہونا چاہیے کہ وہ بھوکے اور ننگے نہ رہیں اس کے مطابق ان کو
گزارا ملنا چاہیے اور اتنی آمد ان کی ہونی چاہیے۔اس وقت میں جلسہ سالانہ کی بات کر رہا ہوں۔جلسہ سالانہ کا ایک بجٹ ہے۔جلسہ سالانہ کی
ایک آمد ہے۔آمد ہمیشہ بجٹ سے کم رہتی ہے۔جماعت لازمی چندہ جات یعنی چندہ عام جو
سولہواں حصہ آمد کا ہے اور حصہ آمد یعنی چندہ وصیت کی طرف زیادہ توجہ دیتی ہے اور اس لازمی
چندہ کو جو ویسا ہی لازمی ہے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ اس کی اتنی ضرورت نہیں اب تو مہنگائی نے زیادہ
ضرورت پیدا کر دی ہے اس کا احساس بڑا شدید ہو گیا ہے۔پس جلسہ سالانہ کے مہمانوں کو تکلیف
سے بچانے کے لئے اور یہ سارا خرچ پورا کرنے کے لئے پیسہ ہونا چاہیے۔اب یہ حال ہے کہ یہ ہمارا جلسہ گاہ جو سامنے ہے اس کی تعمیر نہیں ہو رہی کیونکہ پہلے ساری
جلسہ گاہ پر خرچ کے لئے ہمارا بجٹ دس پندرہ ہزار روپے ہیں اور اب اینٹ کی قیمت اتنی بڑھ گئی
ہے کہ میرا خیال ہے کہ وہ ۲۵۔۳۰ ہزار روپے یا شاید اس سے بھی زائد صرف اینٹ کا خرچ
ہے۔بہر حال جلسہ گاہ کا خرچ پہلے سے کہیں زیادہ ہو گیا ہے گو جلسہ سالانہ کے دوسرے نظام سے
یہ نظام قدرے مختلف ہے لیکن اس کا خرچ بھی بڑھ گیا۔پس اگر مجبوراً جماعت کے اخراجات بڑھانے پڑے اور جماعت اس کا مطالبہ کرے کہ
ایسے مخلص کو بھرتی کرو جو آدھا پیٹ بھر کر بھی یہاں کام کر سکیں اور اب اگر ان کی پچھتر فی صد
ضرورتیں پوری ہوئی ہیں تو پھر صرف پچاس فیصد پوری ہوں تب بھی وہ یہاں کام کریں تو ٹھیک
ہے ایسے مخلصین پیدا کر و جماعت ان کو لے لے گی۔یا یہ ہے کہ جو کم از کم ہم گزارا دے رہے ہیں
اتنا تو بہر حال لے کر کام کرنا چاہیے یہاں زید اور بکر کا سوال نہیں۔یہ جماعت احمدیہ پر اجتماعی
ذمہ داری ہے کہ جن سے وہ کام لیتی ہے ان کو کم سے کم ضرورت پوری کرنے کے لئے رقم
گزارے کے طور پر دے اور جو کام کرنے والے ہیں ان پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بشاشت اور
اخلاص کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت چوکس اور بیدار رہ کر خدمتِ سلسلہ پر خرچ کریں جو

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۹۹
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
بعض دفعہ وہ نہیں کرتے بہر حال دونوں طرف سے یہ ذمہ داریاں ہیں۔جلسہ سالانہ کے خرچ میں
ایک لاکھ بتیس ہزار کا یہ اضافہ اور دوسرا پہلے کا بجٹ جو مجھے صحیح یاد نہیں وہ بھی کافی ہے۔یہ شاید
پونے دولاکھ کے قریب خرچ بڑھ جائے گا۔اتنی آمد بھی ہونی چاہیے جلسہ سالانہ کا جو تشخیص شدہ
بجٹ ہے اس کے مطابق ایک تو جماعت کو ادا کرنا چاہیے دوسرے جو زمیندار جماعتیں ہیں ان کو
خاص طور پر یہ سوچنا چاہیے کہ چونکہ اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ان میں وہ اشیاء بھی ہیں جنہیں وہ
پیدا کرتے ہیں اور جس اضافہ کے نتیجہ میں ان کی آمد بڑھ گئی ہے اس میں وہ خدا تعالیٰ کے کاموں
کو چلانے کے لئے پہلے سے زیادہ قربانی دیں زیادہ قربانی بظا ہر نظر آئے گی لیکن نسبت وہ وہی
قائم رکھیں۔جتنی ان کی پہلے آمد تھی اور جو نسبت اس آمد کے اعتبار سے مالی قربانی کی انہوں نے
مقرر کر رکھی تھی اسی نسبت سے آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ اب دیں تو اس سے جماعت کو زیادہ
چندہ حاصل ہو جائے گا۔آمد بڑھ جائے گی۔ان کی قربانیاں کمیت کے لحاظ سے تو بڑھ جائیں گی
لیکن کیفیت کے لحاظ سے ان کی قربانی تو نہیں بڑھے گی کیونکہ پہلے اگر وہ آمد کا چھ فیصد یا ۱۰ فیصد
دیتے تھے تو اب بھی یہی نسبت رہے گی لیکن اس وقت کے لئے جب تک نئی فکسیشن
(Fixation) نہیں ہو جاتی انسان مخلص ہونے کے باوجود عدم توجہ کے نتیجہ میں اپنی ذمہ داریوں
سے غفلت برت رہا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو معاف فرمائے اور اس طرف توجہ کرنے کی توفیق
عطا کرئے۔بہر حال جلسہ کے اخراجات بڑھ گئے ہیں اور اس کے لئے ایک تو ہمیں فوری طور پر
عملی قدم اس جلسہ پر اٹھانا چاہیے کہ کوئی ضیاع نہیں ہونا چاہیے جو گھروں میں کھانا لانے والے
ہیں یا جو اجتماعی قیامگاہوں میں کھانا کھلانے کے منتظمین ہیں وہ بڑی احتیاط کریں۔پھر یہ بھی ضروری ہے کہ جو ٹکڑے بچیں ان کو بھی سنبھال کر رکھیں۔پرسوں مجھے باہر سے
ایک دوست کا خط آیا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں آ رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ جلسہ کے دنوں میں بہت
سے فقیروں نے روٹیوں کی بوریاں اٹھائی ہوئی تھیں اور معلوم ہوتا ہے کہ اس دوست نے رک کر
جائزہ لیا ہو گا وہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ بالکل ثابت روٹی جو کہیں استعمال ہی نہیں ہوئی اس
کے پاس ہے وہ تو ضائع ہوگئی انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ کسی وقت کسی اجتماعی قیام گاہ میں سوروٹی

خطبات ناصر جلد پنجم
۴۰۰
خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء
زائد چلی گئی تھی اور وہ بہر حال اگلے دن مہمانوں کو نہیں دی جاسکتی لیکن اس کو اکٹھا کریں۔گھر
والے بھی اکٹھا کریں اور انتظام تک یہ ٹکڑے پہنچائیں اور پھر یہ ٹکڑے گواس قیمت پر تو نہیں سکتے
جس قیمت پر آٹا خریدا جاتا ہے لیکن کچھ نہ کچھ پیسے تو واپس آ جاتے ہیں اور دنیا کو اب اس کی بھی
ضرورت ہے۔چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی ضائع نہ کریں بلکہ اگر بک سکتی ہے تو بیچیں۔اگر سنبھالی
جائے تو آئندہ کے لئے سنبھال لیں اور جماعت کا وہ حصہ جن کی آمد نیاں قیمتوں میں اضافہ کے
نتیجہ میں زیادہ ہوگئی ہیں ان کو اپنے گھر کا جائزہ لینا چاہیے اور اپنے آمد وخرچ کا بھی جائزہ لینا
چاہیے اور اپنی نسبت اور توازن کو جو انہوں نے لازمی اور دیگر مالی قربانیوں کا قائم کیا ہوا تھا اسے
نیچے نہیں گرنے دینا چاہیے بلکہ کم از کم اسے ضرور قائم رکھیں تو تب بھی میرے نزدیک جماعت کی
آمد میں تیس فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے یعنی ہمارے چندوں کی آمد تیس فیصد زیادہ ہو جائے گی۔وہ تو
دور کی بات ہے نزدیک کا یہ ہے کہ اسی مہینہ میں جلسہ سالا نہ ہو رہا ہے اور میرے سامنے جو دوست
بیٹھے ہیں ان کی بھاری اکثریت وہ ہے جس نے رضا کارانہ طور پر جلسہ سالانہ کا کام کرنا ہے۔آپ
میرے پہلے مخاطب ہیں آپ کو میں کہتا ہوں کہ ٹوٹی ہوئی سوئی بھی اگر آپ کو نظر آئے تو اسے
سنبھال لیں کیونکہ ٹوٹی ہوئی سوئیاں بھی اگر ایک سیر بن جائیں تو ان کے بھی پیسے مل جاتے ہیں اور
اگر کہیں روٹی کا ایک لقمہ بھی آپ کو گرا پڑا نظر آئے تو اسے بھی سنبھال لیں اس نیت سے سنبھال
لیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ امت محمدیہ کو ایک لقمہ بھی ضائع کرنے کے لئے
نہیں دیا گیا۔تب آپ کو بڑا ثواب ملے گا اور آپ کے دلوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا
پیار اور محبت اور بھی زیادہ ہو جائے گی۔خدا کرے کہ بے شمار محبت ہم سب کے دلوں میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدا ہو جائے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۶ / دسمبر ۱۹۷۳ ء صفحه ۲ تا ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی